خلیفہ وقت کی اطاعت میں یقینی فتح اور کامیابی ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 2
خلافة على منهاج النبوة
172
جلد سوم
قادیان کے اکثر لوگوں نے بیعت کر لی تھی لیکن باہر کی بہت سی جماعتیں مترڈ تھیں۔بڑے
بڑے کا رکن سب مخالف تھے ، خزانہ خالی تھا اور مخالفت کا دریا تھا جو اُمڈا ہوا چلا آ رہا تھا۔کیا
کوئی کہ سکتا ہے کہ اُس وقت میں اس کی نصرت سے کامیاب ہوا۔اُس وقت خدا ہی تھا جو
میری تائید کیلئے آیا اور اسی نے دوسرے دن مجھ سے وہ ٹریکٹ نکلوایا کہ کون ہے جو خدا کے کام کو
روک سکے اور جہاں جہاں یہ ٹریکٹ پہنچا جس طرح حسنین کی لڑائی کے موقع پر جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے یہ آواز بلند کرائی گئی کہ اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے اور
صحابہ بیتاب ہو کر اُس آواز کی طرف بھاگے بلکہ جن کے گھوڑے نہیں مڑتے تھے انہوں نے اُن
کی گردنیں کاٹ دیں اور پیدل دوڑے ہے اسی طرح جب میری آواز باہر پہنچی مترڈ د
جماعتوں کے دل صاف ہو گئے اور تاروں اور خطوں کے ذریعہ بیعت کرنے لگیں۔وہی خدا
جو اُس وقت فوجوں کے ساتھ تائید کرنے آیا آج میری مدد پر ہے اور اگر آج تم خلافت کی
اطاعت کے نکتہ کو سمجھ لو تو تمہاری مدد کو بھی آئے گا۔نصرت ہمیشہ اطاعت سے ملتی ہے۔جب تک
خلافت قائم رہے نظامی اطاعت پر اور جب خلافت مٹ جائے انفرادی اطاعت پر ایمان کی بنیاد
ہوتی ہے۔پس میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ خواہ تم کتنے عقلمند اور مد بر ہو، اپنی تدابیر اور عقلوں پر
چل کر دین کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔جب تک تمہاری عقلیں اور تدبیریں خلافت کے
ماتحت نہ ہوں اور تم امام کے پیچھے پیچھے نہ چلو ہرگز اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت تم حاصل نہیں
کر سکتے۔پس اگر تم خدا تعالیٰ کی نصرت چاہتے ہو تو یاد رکھو کہ اس کا کوئی ذریعہ نہیں سوائے
اس کے کہ تمہارا اٹھنا بیٹھنا ، کھڑا ہونا اور چلنا ، تمہارا بولنا اور خاموش ہونا میرے ماتحت ہو۔بیشک میں نبی نہیں ہوں لیکن میں نبوت کے قدموں پر اور اس جگہ پر کھڑا ہوں۔ہر وہ شخص جو
میری اطاعت سے باہر ہوتا ہے وہ یقیناً نبی کی اطاعت سے باہر جاتا ہے۔جو میرا جوا اپنی
گردن سے اُتارتا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جواً اُتارتا ہے۔اور جو اِن
کا جواُ اُتارتا ہے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جو اُ اُتارتا ہے۔اور جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا جواُ اُتارتا ہے وہ خدا تعالیٰ کا جواً اُتارتا ہے۔میں بے شک انسان ہوں خدا نہیں
خلافة على منهاج النبوة
۱۶۸
جلد سوم
ہوں مگر میں یہ کہنے سے نہیں رہ سکتا کہ میری اطاعت اور فرمانبرداری میں خدا تعالیٰ کی
اطاعت اور فرمانبرداری ہے۔مجھے جو بات کہنے کا خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے میں اسے چھپا
نہیں سکتا۔مجھے اپنی بڑائی بیان کرنے میں شرم محسوس ہوتی ہے اور میں اس وقت تک اس
شرم کی وجہ سے رُکا رہا ہوں لیکن آخر خدا تعالیٰ کے حکم کو بیان کرنا ہی پڑتا ہے۔میں انسانوں
سے کام لینے کا عادی نہیں ہوں۔تم بائیس سال سے مجھے دیکھ رہے ہو اور تم میں سے ہر ایک
اس امر کی گواہی دے گا کہ ذاتی طور پر کسی سے کام لینے کا میں عادی نہیں ہوں۔حالانکہ
اگر میں ذاتی طور پر بھی کام لیتا تو میرا حق تھا مگر میں ہمیشہ اس کوشش میں رہتا ہوں کہ خود
دوسروں کو فائدہ پہنچاؤں مگر خود کسی کا ممنونِ احسان نہ ہوں۔خلفاء کا تعلق ماں باپ سے بھی
زیادہ ہوتا ہے۔تم میں سے کوئی ایسا نہیں جس سے اس کے ماں باپ نے خدمات نہ لی ہوں
گی۔مگر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی سے ذاتی فائدہ اٹھانے یا خدمات لینے کی میں نے کوشش کی
ہو۔میرے پاس بعض لوگ آتے ہیں کہ ہم تحفہ پیش کرنا چاہتے ہیں ، آپ اپنی پسند کی چیز
بتا دیں مگر میں خاموش ہو جاتا ہوں۔آج تک ہزاروں نے مجھ سے یہ سوال کیا ہوگا مگر ایک
بھی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے اس کا جواب دیا ہو۔میرا تعلق خدا تعالیٰ سے ایسا ہے کہ وہ خود
میری دستگیری کرتا ہے اور میرے تمام کام خود کرتا ہے۔بندے کا کام خدا تعالیٰ کا امتحان لینا نہیں مگر میں نے کئی دفعہ ابراہیم کی طرح جوشِ محبت
میں خدا تعالیٰ سے اُس کی قدرتوں کے دیکھنے کی خواہش کی ہے اور اس نے میری خواہش
پوری کی ہے۔ایک دفعہ میں ایک سفر پر تھا اور ایسے علاقہ سے گزر رہا تھا جہاں کوئی احمدی نہ
تھا۔غالبا نشانات کا ذکر تھا میں نے اُس وقت اللہ تعالیٰ سے کہا کہ مجھے اپنے نشان کے طور پر
ایک روپیہ دلوادیں۔اب یہ بات تو بالکل عقل کے خلاف تھی کہ میرے ساتھیوں میں سے
کوئی مجھے ایک روپیہ دے دیتا۔اور اُس وقت یہ ذکر ہو رہا تھا کہ اس علاقہ میں کوئی احمدی
نہیں اور لوگ شدید مخالف ہیں۔مگر ادھر میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا اور اُدھر سامنے
ایک گاؤں کے لوگ کھڑے نظر آئے اور ہمارے کسی ساتھی نے کہا کہ اس گاؤں میں سے
نہیں گزرنا چاہئے یہ لوگ سخت مخالف ہیں اور نمبر دار کئی دفعہ کہہ چکا ہے کہ یہاں اگر کوئی
خلافة على منهاج النبوة
۱۶۹
جلد سوم
احمدی آیا تو اُسے جوتے مرواؤں گا اس لئے اس گاؤں سے ہٹ کر چلنا چاہئے۔مگر ہم اس
قدر قریب پہنچ چکے تھے کہ اور کوئی رستہ ہی نہ تھا ، اس لئے چلتے گئے۔ہمیں دیکھ کر وہ نمبردار
آگے بڑھا۔میرے ساتھی میرے ارد گرد ہو گئے کہ ایسا نہ ہو حملہ کر دے۔مگر اُس نے بڑھ
کر سلام کیا اور ایک روپیا اپنی ہتھیلی پر رکھ کر بطور نذرانہ پیش کیا۔میں مسکرا پڑا اور وہ دوست
گاؤں سے باہر نکل کر اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید کرنے لگے۔ایک نے کہا اس کا روپیہ لینا نہیں
چاہئے تھا۔میں نے کہا اسی کا تو لینا چاہئے تھا۔اسے کیا معلوم تھا کہ وہ روپیہ خدا تعالیٰ کا اپنے
بندہ کے ناز کو پورا کرنے کی علامت تھا۔تو اللہ تعالیٰ کا معاملہ مجھ سے ایسا ہے کہ اسے کوئی نہیں
سمجھ سکتا۔بیسیوں مرتبہ میں نے اپنی آمد اور اخراجات کا حساب کیا ہے تو اخراجات آمد سے
ہمیشہ دو گنا ہوئے ہیں اور پھر پتہ نہیں وہ کس طرح پورے ہوتے ہیں۔پھر حساب کے معاملہ
میں میں اس قدر محتاط ہوں کہ میں چیلنج کرتا رہتا ہوں کہ جو چاہے میرے حساب کو دیکھ لے۔پچھلے دنوں ایک شخص کے اعتراضات کے جواب میں میں نے جو خطبہ پڑھا تو ایک
غیر مبائع کا خط آیا کہ میں نے آپ کا خطبہ پڑھا ہے میں آپ کو مبارک باد دیتا ہوں کہ آپ
کے حسابات ہمارے حسابات سے زیادہ صاف ہیں۔ہم پر اعتراض ہو سکتے ہیں مگر آپ پر
نہیں۔مگر آخر میں یہ بھی لکھ دیا کہ تین سال سے جو فلاں شخص پیدا ہوا ہے شاید اس سے ڈر کر
یہ حساب رکھے گئے ہیں۔میں نے اسے لکھا کہ تین سال سے نہیں بلکہ ۲۲ سال سے ہی ایسے
ہیں جب سے میں خلیفہ ہوا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت کو اپنے ساتھ دیکھ کر میں کسی
انسان پر کوئی امید نہیں رکھ سکتا۔کئی لوگ کہتے ہیں کہ موٹر رکھا ہوا ہے۔نادان نہیں جانتے کہ موٹر تو جلدی سے ایک جگہ
سے دوسری جگہ جانے کا ذریعہ ہے۔موٹر کی قیمت عرب کے گھوڑے کے برا بر ہی ہوتی ہے۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کئی کئی گھوڑے رکھتے تھے۔پھر گاڑی بھی تو سواری کا ذریعہ
ہے۔اگر موٹر سادگی کے خلاف ہے تو پھر گاڑی میں بھی سفر نہیں کرنا چاہئے۔کامل سادگی اسی
میں ہے کہ پیدل چلا جائے۔میرا موٹر تو بہت سارا دینی کاموں کے کام آتا ہے۔سلسلہ کے
جو مہمان یہاں آتے ہیں ان کے سواری کے کام یہی آتا ہے۔پھر سلسلہ کے کاموں
خلافة على منهاج النبوة
12 •
جلد سوم
لا ہور وغیرہ جانا پڑے تو اسی پر چلے جاتے ہیں۔اگر سلسلہ موٹر خریدتا اور میں اسے استعمال
کرتا تب بھی کوئی اعتراض کی بات نہ تھی۔اگر وائسرائے گاڑی میں سفر کرے یا ہوائی جہاز
پر کرے تو کیا حکومت اس کا انتظام کرتی ہے یا نہیں ؟ اس کیلئے سواری کا انتظام حکومت کے
ہی ذمہ ہوتا ہے کیونکہ اگر وہ پھرے گا نہیں تو کام کیسے کرے گا۔اس لئے اگر سلسلہ کی طرف
سے خرید کردہ موٹر کو میں استعمال کرتا تو بھی کوئی اعتراض کی بات نہ تھی۔لیکن حقیقت تو یہ ہے
کہ یہ میرے روپے سے خریدا گیا اور سلسلہ کے کام آتا ہے یہ ایک قابلِ تعریف بات تھی لیکن
نا دان اس پر بھی اعتراض کرتے ہیں۔میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ
سید عبد القادر جیلانی علیہ الرحمۃ ایک ایک ہزار دینار کا لباس پہنا کرتے تھے۔کسی نے اس پر
اعتراض کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ نادان نہیں جانتا کہ میں اُس وقت تک کوئی کپڑا پہنتا ہی نہیں
ہوں جب تک خدا تعالیٰ مجھے نہیں کہتا کہ اے عبد القادر ! تجھے میری ہی قسم کہ یہ کپڑا پہن۔اور
میں نہیں کھاتا جب تک خدا تعالیٰ مجھے نہیں کہتا کہ عبد القادر! تجھے میری ہی قسم کھا۔اور تم کو یاد
ہوگا کہ ۱۹۳۳ء کی عید الفطر کے خطبہ کے موقع پر میں نے اپنا ایک رؤیا سنایا تھا۔میں نے
دیکھا کہ ایک بڑا ہجوم ہے میں اس میں بیٹھا ہوں اور ایک دو غیر احمدی بھی میرے پاس بیٹھے
ہیں۔کچھ لوگ مجھے دبا ر ہے ہیں۔ان میں سے ایک شخص جو سامنے کی طرف بیٹھا تھا اُس نے
آہستہ آہستہ میرا ازار بند پکڑ کر گرہ کھولنی چاہی۔میں نے سمجھا اس کا ہاتھ اتفاقا لگا ہے اور
میں نے ازار بند پکڑ کر اُس کی جگہ پر اٹکا دیا۔پھر دوبارہ اُس نے ایسی ہی حرکت کی اور میں
نے پھر یہی سمجھا کہ اتفاقیہ اُس سے ایسا ہوا ہے۔تیسری دفعہ پھر اُس نے ایسا ہی کیا تب مجھے
اُس کی بد نیتی کے متعلق شبہ ہوا اور میں نے اسے روکا نہیں جب تک کہ میں نے دیکھ نہ لیا کہ وہ
بالا رادہ ایسا کر رہا ہے تا جب میں کھڑا ہوں تو ننگا ہو جاؤں اور لوگوں میں میری سبکی ہو۔تب
میں نے اُسے ڈانٹا اور کہا تو جانتا نہیں مجھے اللہ تعالیٰ نے عبد القادر بنایا ہے ( یہ خواب جیسا کہ
ظاہر ہے موجودہ فتنہ پر بوضاحت دلالت کرتا ہے )۔پس میرے ساتھ اللہ تعالیٰ کا معاملہ بالکل سید عبد القادر جیلانی والا ہے۔وہ میرے لئے اپنی
خلافة على منهاج النبوة
121
جلد سوم
قدرتیں دکھاتا ہے مگر نادان نہیں سمجھتا۔یہ زمانہ چونکہ بہت شُبہات کا ہے اس لئے میں تو اس قدر احتیاط
کرتا ہوں کہ دوسروں سے زیادہ ہی قربانی کروں۔پس یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت کو دیکھتے
ہوئے میں انسانوں پر انحصار نہیں کر سکتا اور تم بھی یہ نصرت اس طرح حاصل کر سکتے ہو کہ اطاعت کا اعلیٰ
نمونہ دکھاؤ۔اور ایسا کرنے میں صرف خلیفہ کی اطاعت کا ثواب نہیں بلکہ موعود خلیفہ کی اطاعت کا
ثواب
تمہیں ملے گا۔اور اگر تم کامل طور پر اطاعت کرو تو مشکلات کے بادل اُڑ جائیں گے، تمہارے
دشمن زیرہ ہو جائیں گے اور فرشتے آسمان سے تمہارے لئے ترقی والی نئی زمین اور تمہاری عظمت و
سطوت والا نیا آسمان پیدا کریں گے۔لیکن شرط یہی ہے کہ کامل فرمانبرداری کرو۔جب تم سے مشورہ
مانگا جائے مشورہ دور نہ چپ رہو ، ادب کا مقام یہی ہے۔لیکن اگر تم مشورہ دینے کے لئے بیتاب ہو
بغیر پوچھے بھی دے دونگر عمل وہی کرو جس کی تمہیں ہدایت دی جائے۔ہاں
صحیح اطلاعات دینا ہر مومن کا
فرض ہے اور اس کیلئے پوچھنے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔باقی رہا عمل اس کے بارہ میں تمہارا فرض صرف
یہی ہے کہ خلیفہ کے ہاتھ اور اُس کے ہتھیار بن جاؤ تب ہی برکت حاصل کر سکو گے اور تب ہی کامیابی
نصیب ہوگی۔اللہ تعالیٰ تم کو اس کی توفیق بخشے (خطبات محمود دجلد ۱۸ صفحه ۳۶۶ تا ۳۸۰)
ے بخارى كتاب الجهاد باب يقاتل من وراء الامام صفحه ۴۸۹ حدیث نمبر ۲۹۵۷ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء
الطبعة الثانية
النور : ۵۶
بخاری کتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحه ۴۴۷ حدیث نمبر ۲۷۳۲٬۲۷۳ مطبوعہ ریاض
١٩٩٩ء الطبعة الثانية
السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانی صفحه ۱۱۱۲ ۱۱۳ از یر عنوان مجىء ابى بصير الى المدينة ،
مطبوعہ دمشق ۲۰۰۵ء
۱،۵ بخاری کتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحه ۴۴۷ تا ۴۵۰ حدیث نمبر ۲۷۳۲٬۲۷۳۱ مطبوعه
رياض ١٩٩٩ ء الطبعة الثانية
کے یوحنا باب ۱۸ آیت ۱۰، ۱۱ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانی صفحه ۱۲۴۰ از یر عنوان "رجوع الناس بنداء العباس)
مطبوعہ دمشق ۲۰۰۵ء
66
66