دنیا انبیاٴٴٴٴء اور خلفاء کے ذریعہ ہی خدا تعالی کے نور کا مشاہدہ کرتی ہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۱۷۲
جلد سوم
دنیا انبیاء اور خلفاء کے ذریعہ ہی خدا تعالیٰ کے
ءاور
نور کا مشاہدہ کرتی ہے
فرموده ۱۷ ستمبر ۱۹۳۷ء)
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔گزشتہ اتوار کی رات میں نے ایک عجیب رویا دیکھا۔میں نے دیکھا کہ ایک بڑا جلسہ گاہ
ہے مگر اس رنگ کا نہیں جیسا کہ ہمارا جلسہ گاہ ہوا کرتا ہے بلکہ جیسا کہ تاریخوں میں ہم پڑھتے
ہیں کہ روم میں بڑے بڑے قومی اجتماعوں کیلئے ایمی تھیٹر (AMPHI THEATRE)
بنائے جایا کرتے تھے اسی رنگ کا وہ جلسہ گاہ ہے۔یعنی جو خطیب ہے اُس کے سامنے مربع یا
مستطیل شکل میں جلسہ گاہ نہیں بلکہ ہلالی شکل میں ہے۔جس طرح گھوڑے کا نعل بیچ میں سے
خالی ہوتا اور قریباً نصف دائرہ یا اس سے کچھ زیادہ بنتا ہے اسی طرح ایک وسیع میدان میں
جو نصف میل یا میل کے قریب ہے اس طرح پینچ لگے ہوئے ہیں۔جس طرح پہلے دن کا چاند
ہوتا ہے ایک گول دائرہ ہے جو دور فاصلہ سے شروع ہو کر دونوں کناروں سے آگے بڑھنا
شروع ہوتا ہے۔اور جس طرح چاند کی ایک طرف خالی نظر آتی ہے اسی طرح ایک طرف
اس دائرہ کی خالی ہے اور وہاں لیکچرار یا خطیب کی جگہ ہے۔اس وسیع میدان میں کہ لوگوں
کی شکلیں بھی اچھی طرح پہچانی نہیں جاسکتیں بہت سے لوگ لیکچر سننے کیلئے بیٹھے ہیں اور جو
درمیانی جگہ خطیب کی ہے جہاں چاند کے دونوں کو نے ایک دوسرے کے قریب ہو جاتے
ہیں وہاں میں کھڑا ہوں اور اس وسیع مجمع کے سامنے ایک تقریر کر رہا ہوں۔وہ
وں۔وہ تقریر

خلافة على منهاج النبوة
۱۷۳
جلد سوم
الوہیت، نبوت اور خلافت کے متعلق اور ان کے باہمی تعلقات کی نسبت ہے۔گو یوں بھی
میری آواز خدا تعالیٰ کے فضل سے جب صحت ہو تو بہت بلند ہوتی ہے اور دور دور سنائی دیتی
ہے لیکن وہ دائرہ اتنا وسیع ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ مجھ سے دُگنی آواز والا شخص بھی اپنی آواز
اُن لوگوں تک نہیں پہنچا سکتا۔مگر رویا میں میری آواز اتنی بلند ہو جاتی ہے کہ میں محسوس کرتا
ہوں کہ اس وسیع دائرہ کے تمام سروں تک میری آواز پہنچ رہی ہے۔اسی ضمن میں میں مختلف
آیات قرآنیہ سے اپنے مضمون کو واضح کرتا ہوں اور بعض دفعہ تقریر کرتے کرتے میری آواز
اتنی بلند ہو جاتی ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ دنیا کے سروں تک پہنچ رہی ہے۔جب میں
اپنی تقریر کے آخری حصہ تک پہنچتا ہوں تو اُس وقت میری حالت اس قسم کی ہو جاتی ہے جس
طرح کوئی شخص جذب کی حالت میں آجاتا ہے۔میں نے اُس وقت الوہیت، نبوت
اور خلافت کے متعلق ایک مثال بیان کر کے اپنے لیکچر کوختم کیا اور اُس وقت میری آواز میں
ایسا جلال پیدا ہو گیا کہ اسی کے اثر سے میری آنکھ کھل گئی۔مجھے صرف وہ مثال ہی یاد رہ گئی
ہے باقی مضمون بھول گیا ہے۔وہ مثال میں نے رویا میں یہ دی تھی کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے
انبیاء اور اس کے خلفاء کے تعلق کی مثال چوکٹھے میں لگے ہوئے آئینہ کی ہوتی ہے۔آئینہ کا
کام تو در حقیقت درمیانی شیشہ دیتا ہے مگر اس شیشہ کے ساتھ کچھ اور چیزیں بھی لگی ہوئی ہوتی
ہیں جیسے آئینہ کے پیچھے قلعی ہوتی ہے اور اس کے ارد گرد چوکٹھا ہوتا ہے۔لیکن دراصل جو چیز
ہماری شکل ہمیں دکھاتی ہے اور جو چیز ہمارے عیب اور صواب کے متعلق ہماری راہ نمائی کرتی
ہے وہ آئینہ ہی ہے۔نہ وہ قلعی جو اس کے پیچھے لگی ہوئی ہوتی ہے وہ اپنی ذات میں شکل
دکھا سکتی ہے اور نہ وہ چوکٹھا جو اس کے ارد گرد لگا ہوتا ہے وہ ہمارے عیب اور صواب کے
متعلق ہمیں کوئی ہدایت دے سکتا ہے۔لیکن آئینہ بھی عیب اور صواب ہمیں
تبھی بتا تا ہے جب
اُس کے پیچھے قلعی کھڑی ہو۔اور وہ محفوظ بھی اُسی وقت تک رہتا ہے جب تک وہ چو کٹھے میں
لگا رہتا ہے۔چنانچہ چوکٹھوں میں لگے ہوئے آئینے لوگ اپنے میزوں پر رکھ لیتے ہیں اور اس
طرح وہ ٹوٹنے سے محفوظ رہتے ہیں۔مگر جب ہم اس کے چوکٹھے کو اُتار دیں اور اُس کی قلعی کو
کھرچ دیں تو آئینہ بلحاظ روشنی کے تو آئینہ ہی رہتا ہے مگر پھر وہ ہماری شکل ہمیں نہیں دکھا تا۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۷۴
جلد سوم
اور اگر دکھاتا ہے تو نہایت دُھندلی سی۔جیسے مثلاً ( یہ مثال میں نے رویا میں نہیں دی۔صرف
سمجھانے کیلئے بیان کر رہا ہوں ) دروازوں میں وہی شیشے لگے ہوئے ہوتے ہیں ، کھڑکیوں
میں بھی وہی شیشے لگے ہوئے ہوتے ہیں جو آئینوں میں ہوتے ہیں مگر ان میں سے شکل نظر نہیں
آسکتی کیونکہ ان کے پیچھے قلعی نہیں لگی ہوتی۔اسی طرح جن شیشوں کے چوکٹھے اُتر جاتے ہیں
رویا میں ہی میں کہتا ہوں کہ ان شیشوں کا محفوظ رکھنا مشکل ہوتا ہے اور وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔تو آئینہ اپنے اندرونی جو ہر ظاہر کرنے کیلئے ایک ایسی چیز کے آگے کھڑا ہوتا ہے جو اپنی ذات
میں تو چہرہ دکھانے والی نہیں مگر جب وہ آئینہ سے مل جاتی ہے تو آئینہ میں شکل نظر آنے لگ
جاتی ہے اور وہ قلعی ہے۔اسی طرح اس کا چوکٹھا اسے محفوظ رکھتا ہے۔تو میں رویا میں یہ مثال دے کر کہتا ہوں کہ دیکھو اللہ تعالیٰ کی مثال ایک آئینہ کی سی ہے
اور انسان کی پیدائش کا اصل مقصد اسی کو حاصل کرنا ہے۔وہی ہے جو ہمیں علم دیتا ہے ، وہی
ہے جو ہمیں عرفان دیتا ہے، وہی ہے جو ہمیں عیب سے آگا ہی بخشتا ہے، وہی ہے جو ہمیں
ثواب کی باتوں کا علم دیتا ہے لیکن وہ اپنی قدیم سنت کے مطابق اُس وقت تک دنیا کو عیب
اور صواب سے آگا ہی نہیں بخشتا جب تک اُس کے پیچھے قلعی نہیں کھڑی ہو جاتی جو نبوت کی قلعی
ہے۔یعنی وہ ہمیشہ اپنے وجود کو نبیوں کے ہاتھ سے پیش کرواتا ہے۔جب نبی اپنے ہاتھ میں
لے کر خدا تعالیٰ کے وجود کو پیش کرتا ہے تبھی دنیا اُس کو دیکھ سکتی ہے ورنہ نبوت کے بغیر
خدا تعالیٰ کی ہستی اتنی مخفی اور اتنی وراء الورا ہوتی ہے کہ انسان صحیح اور یقینی طور پر اس کا
اندازہ ہی نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ آسمانوں میں بھی ہے ، اللہ تعالیٰ زمینوں میں بھی ہے،
اللہ تعالیٰ دریاؤں میں بھی ہے، اللہ تعالیٰ پہاڑوں میں بھی ہے، اللہ تعالیٰ سمندروں میں بھی
ہے، اللہ تعالیٰ خشکیوں میں بھی ہے۔غرض ہر ایک ذرہ ذرہ سے اس کا جلال ظاہر ہو رہا
ہے مگر باوجود اس کے کہ دنیا کے ذرہ ذرہ میں اس کا جلال پایا جاتا ہے بغیر انبیاء کے دنیا نے
کب اس کو دیکھا۔انبیاء ہی ہیں جو خدا تعالیٰ کا وجود دنیا پر ظاہر کرتے ہیں۔لیکن انبیاء
خدا تعالیٰ کو بناتے تو نہیں ، وہ تو ازل سے موجود ہے پھر وجہ کیا ہے کہ انبیاء کے آنے پر دنیا
خدا تعالیٰ کو دیکھنے لگ جاتی ہے اور پہلے نہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ جس طرح آئینہ کے پیچھے

خلافة على منهاج النبوة
۱۷۵
جلد سوم
قلعی کا وجود ضروری ہوتا ہے اسی طرح انبیاء کو خدا تعالیٰ نے اپنے ظہور کا ذریعہ بنایا ہوا
ہے۔پھر چوکٹھا جو ہوتا ہے وہ آئینہ کی حفاظت کا ذریعہ ہوتا ہے اور وہ بھی نبوت اور خلافت کا
مقام ہے یعنی انبیاء اور ان کے خلفاء اللہ تعالیٰ کے وجود کو دنیا میں قائم رکھتے ہیں۔خود اپنی
ذات میں اللہ تعالیٰ حی و قیوم ہے لیکن اُس نے اپنی سنت یہی رکھی ہے کہ وہ اپنے وجود کو بعض
انسانوں کے ذریعہ قائم رکھے۔ان وجودوں کو مٹا دوساتھ ہی خدا تعالیٰ کا ذکر بھی دنیا سے
مٹ جائے گا۔تم ساری دنیا کی تاریخیں پڑھ جاؤ (اب یہ جو اگلا حصہ ہے یہ خواب کا نہیں
بلکہ بطور تشریح میں خود بیان کر رہا ہوں ) تمہیں کہیں یہ نظر نہیں آئے گا کہ اللہ تعالیٰ کا وجود بغیر
انبیاء کے دنیا میں قائم ہوا ہو۔حالانکہ انبیاء بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے
کلام سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وجود ہر وقت موجود ہے اور اُس کا نور ہر چیز
سے ظاہر ہے۔مگر باوجود اس کے کہ اُس کا نور دنیا کی ہر چیز سے ظاہر ہو رہا ہے پھر بھی انبیاء
ہی ہیں جو اسے ایسی طرز پر ظاہر کرتے ہیں کہ لوگ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے
ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے کیا خدا نہیں تھا ؟ خدا اُس وقت بھی اسی
طرح آسمان سے ظاہر ہو رہا تھا ، اسی طرح زمین سے ظاہر ہو رہا تھا ، اسی طرح دریاؤں سے
ظاہر ہو رہا تھا ، اسی طرح فضا سے ظاہر ہو رہا تھا ، اسی طرح پاتال سے ظاہر ہو رہا تھا جس
طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ظاہر ہوا۔پھر پہلے زمانہ اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں فرق کیا تھا ؟ فرق یہی تھا کہ اُس وقت اللہ تعالیٰ کے نور کے
ظہور کیلئے کوئی ذریعہ موجود نہیں تھا۔ایک آئینہ تھا مگر اس آئینہ کے ساتھ وہ قلعی نہیں تھی جو
اسے روشن کر کے لوگوں کی نظروں کے قابل بنا دیتی۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس شیشے کو اپنے ہاتھ میں پکڑا تو جس طرح آئینہ کے پیچھے جب قلعی کھڑی کر دی جاتی ہے تو
آئینہ کو ایک خاص شکل مل جاتی ہے اور اس میں دوسروں کی بھی شکلیں نظر آنے لگ جاتی ہیں
اسی طرح ساری دنیا کو خدا نظر آنے لگ گیا اور اس کے وجود کا اسے احساس ہو گیا اور نہ شیشہ
جتنا زیادہ مصفی ہو اتنا ہی لوگوں کو کم نظر آیا کرتا ہے۔کئی دفعہ جب اعلیٰ درجہ کے شیشے

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
دروازوں سے لگائے جاتے ہیں تو بعض دفعہ لوگ ان دروازوں سے ٹھوکر کھا جاتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ رستہ کھلا ہے حالانکہ وہ آئینہ ہوتا ہے اور رستہ بند ہوتا ہے۔رات کے وقت
جب کمرہ میں روشنی ہو تو اُس وقت انسان کیلئے یہ معلوم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ منافذ میں
شیشہ موجود ہے یا نہیں۔بعض دفعہ شیشہ لگا ہوا ہوتا ہے اور انسان اس کے بہت زیادہ مصفے
ہونے کی وجہ سے سمجھتا ہے کہ شیشہ کوئی نہیں۔اور بعض دفعہ شیشہ نہیں ہوتا اور وہ خیال
کرتا ہے کہ شیشہ ہے۔پس شیشہ جتنا زیادہ مصفی ہو اُتنا ہی لوگوں کو کم نظر آتا ہے۔مگر
انبیاء علیہم السلام کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا وجود جو نہایت ہی مخفی اور وراء الورا ہے اسی طرح
لوگوں کو نظر آنے لگ جاتا ہے جس طرح شیشہ کے پیچھے جب قلعی کھڑی کر دی جائے تو وہ
شکلیں دکھانے کے قابل ہو جاتا ہے۔یہ مضمون ہے جو رڈیا میں میں نے بیان کیا اور اسی مثال پر میری تقر مرختم ہو گئی۔میں نے
رؤیا میں اس مضمون کے متعلق کئی آیات بھی بیان کیں مگر جاگنے پر وہ ذہن سے اُتر گئی تھیں۔اس پر میں نے غور کرنا شروع کیا کہ وہ آیتیں کون سی تھیں جو میں رویا میں اس مضمون کو ثابت
کرنے کیلئے پڑھ رہا تھا اور جن سے اس مضمون کا میں نے استدلال کیا۔مگر باوجود اس کے
کہ میں نے کافی غور کیا مجھے وہ آیتیں سمجھ میں نہ آئیں کیونکہ وہ بھول چکی تھیں۔صرف اس
تقریر کا آخری حصہ یا د ر ہا تھا جو یہ تھا کہ انبیاء اور خلفاء کی اللہ تعالیٰ سے وابستگی ایسی ہی ہے
جیسے شیشے کے ساتھ چو کٹھا ہوتا ہے اور اس کے پیچھے قلعی لگی ہوئی ہوتی ہے۔وہ اللہ تعالیٰ کے
وجود کو دنیا میں قائم رکھتے ہیں۔ان کے ذریعہ خدا ظاہر ہوتا ہے اور انہی کے ذریعہ اس کا
وجود عالم میں محفوظ رہتا ہے۔غرض میں نے جن جن امور کو رڈیا میں بیان کیا تھا اُن پر میں
نے پھر غور کیا مگر مجھے وہ باتیں یاد نہ آئیں۔گو ابھی جبکہ میں یہ خطبہ پڑھ رہا ہوں مجھے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام یاد آ گیا جس میں اسی مضمون کو بیان کیا گیا
ہے اور جس کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی یہی تشریح کی ہے۔گو الفاظ اس کے
اور ہیں مگر مفہوم یہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے جس میں اللہ
تعالیٰ آپ کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے۔يَا قَمَرُ يَا شَمْسُ أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ يَا یعنی

خلافة على منهاج النبوة
122
جلد سوم
اے سورج اور اے چاند ! تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔اب سورج اور چاند آپس میں
ایک خاص نسبت رکھتے ہیں۔سورج براہِ راست روشنی ڈالتا ہے لیکن چاند براہِ راست روشنی
نہیں ڈالتا بلکہ سورج سے روشنی لے کر دنیا کی طرف پہنچاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں يَاقَمَرُ يَا شَمُسُ أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا
منگ میں ایک دفعہ خدا نے مجھے سورج قرار دیا ہے اور ایک دفعہ مجھے چاند قرار دیا ہے اور
فرماتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ نے مجھے سورج قرار دیا تو اپنے آپ کو چاند قرار دیا ہے اور
جب مجھے چاند قرار دیا ہے تو اپنے آپ کو سورج قرار دیا ہے۔اب یہ جو بات ہے کہ خدا
سورج ہے اور بندہ چاند ، یہ بالکل واضح ہے اور ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ بندہ اسی طرح خدا کے
نور سے لیتا اور اسے دنیا میں پھیلاتا ہے جس طرح چاند سورج سے نور لیتا اور اسے دنیا میں
پھیلاتا ہے۔مگر یہ جو خدا نے فرمایا کہ تو سورج ہے اور خدا کی ذات بمنزلہ چاند ہے یہ بات
بظاہر حقیقت سے دور معلوم ہوتی ہے۔بھلا بندے کی کیا حقیقت ہے کہ وہ سورج کہلائے اور
خدا اس کے مقابلہ میں چاند کہلائے۔تو چونکہ یہ بات بظاہر قابل اعتراض نظر آتی تھی اس
لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وجود
دنیا سے مخفی ہوتا ہے اور جب وہ ظاہر ہوتا ہے تو انبیاء کے ذریعہ ہی ظاہر ہوتا ہے۔پس چونکہ
خدا تعالیٰ کے نور کا ظہور انبیاء کے ذریعہ ہوتا ہے اس لئے دنیا والوں کی نگاہ میں نبی سورج
اور خدا چاند ہوتا ہے۔کیونکہ جب نبی آتا ہے تب ہی خدا کا چہرہ انہیں نظر آنے لگتا ہے۔اس
سے پہلے وہ پوشیدہ ہوتا ہے۔پس گو حقیقتا خدا ہی سورج ہے اور بندہ چاند ہے مگر دنیا والے
جن کی نگاہیں کمزور ہوتی ہیں اور جو نبی کے ذریعہ خدا کے جلال اور اس کے جمال کا مشاہدہ
کرتے ہیں ان کے لحاظ سے نبی سورج اور خدا چاند ہوتا ہے۔جیسے سورج کی روشنی جب
چاند پر پڑے تب وہ چمکتا ہے نہ پڑے تو چاند تاریک رہتا ہے اسی طرح جب تک نبی کا وجود
خدا تعالیٰ کو ظاہر نہ کرے وہ مخفی رہتا ہے مگر جب نبوت کی روشنی الوہیت پر پڑتی ہے تو خدا کا
وجود ہر ایک کو نظر آنے لگ جاتا ہے۔پس دنیا کے حالات کے مطابق تمثیلی زبان میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ بندہ سورج ہے اور

خلافة على منهاج النبوة
۱۷۸
جلد سوم
خدا چاند۔یہ بھی ویسی ہی مثال ہے جیسی میں نے رویا میں دی اور اس سے بھی یہی امرظاہر ہوتا ہے
کہ اللہ تعالیٰ کی روشنی اور اس کے جلال کو ظاہر کرنے کا ذریعہ انبیاء و خلفاء اور اولیاء وصلحاء
ہوتے ہیں۔زمین و آسمان سے خدا کا وجود حق الیقین کے طور پر ثابت نہیں ہوسکتا۔جیسے
براہین احمدیہ حصہ پنجم میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پر مفصل بحث کی ہے
اور بتایا ہے کہ زمین و آسمان کی پیدائش پر غور کر کے انسان جس نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے وہ صرف
یہ ہے کہ اس زمین و آسمان کا کوئی خالق ہونا چاہئے۔مگر یہ کہ وہ ہے اس کا پتہ زمین و آسمان
سے نہیں لگتا۔گویا یہ نتیجہ صرف سکنے سے تعلق رکھتا ہے، ہے سے نہیں۔یعنی یہ تو ہوسکتا ہے کہ
انسان اس عالم کی صنعتوں پر نظر کر کے صانع کی ضرورت محسوس کرے مگر ضرورت کا محسوس
کرنا اور ھے ہے اور اس درجہ عین الیقین تک پہنچنا کہ جس خدا کی ضرورت تسلیم کی گئی ہے وہ
در حقیقت موجود بھی ہے یہ اور بات ہے۔اسی لئے آپ نے بتایا کہ جتنے فلسفی عقلی ذریعہ سے
خدا تعالیٰ کو معلوم کرنا چاہتے ہیں وہ ٹھو کر کھاتے اور بالآخر دہر یہ بن جاتے ہیں اور
زمین و آسمان کی مصنوعات پر غور کرنا انہیں کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔کیونکہ اس غور وفکر کا
نتیجہ صرف اس حد تک نکلتا ہے کہ خدا کا وجود ہونا چاہئے۔یہ نتیجہ نہیں نکل سکتا کہ خدا کا وجود
ہے۔آپ فرماتے ہیں جب وہ زمین کو دیکھتے ہیں تو اسے دیکھ کر یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ اس کا
کوئی پیدا کرنے والا ہونا چاہئے۔جب وہ آسمان کو دیکھتے ہیں تب بھی وہ یہی نتیجہ نکالتے ہیں
کہ اس کا کوئی پیدا کرنے والا ہونا چاہئے۔مگر یہ وہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ پیدا کرنے والا یقینی
طور پر موجود ہے اور اس طرح پھر بھی شبہ رہ جاتا ہے اور انسان خیال کرتا ہے کہ ممکن ہے کوئی
مخفی قانون ایسا ہو جس کے ماتحت یہ کارخانہ عالم آپ ہی آپ چل رہا ہو۔جس طرح آجکل
کے فلسفی کہتے ہیں کہ اس دنیا کی پیدائش میں خود ہی ایک ایسا قانون مخفی ہے جس کی وجہ سے یہ
تمام دنیا چل رہی ہے، کسی خاص وجود کو تسلیم کرنے کی ضرورت نہیں۔غرض آپ نے اس
بات پر بحث کی اور یہ ثابت فرمایا ہے کہ فلسفہ اور عقلِ انسانی خدا تعالیٰ کے متعلق انسان کو
ہونا چاہئے کی حد تک ہی رکھتے ہیں مگر الہام الہی نبوت کے ذریعہ ” ہے‘ ثابت
کرتا ہے۔ہم جب زمین کو دیکھتے ہیں ، ہم جب آسمان
کو دیکھتے ہیں تو انہیں دیکھ کر یہ کہتے ہیں

خلافة على منهاج النبوة
وو
جلد سوم
کہ ان کو بنانے والا کوئی ہونا چاہئے اور ہماری دلیل ختم ہو جاتی ہے۔مگر جب خدا ہمیں
مخاطب کرتا اور فرماتا ہے انى انا اللہ یقیناً میں ہی خدا ہوں تو یہ اب ” ہے “ بن گیا اور
ہونا چاہئے کی حد سے اس نے ہمیں نکال دیا۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کسی گھر میں
آگ جل رہی ہو ، چولہے پر ہنڈیا چڑھی ہوئی ہو ، ہنڈیا کے اُبلنے کی آواز آرہی ہو تو ہم باہر
سے اس آواز کوسُن کر یہ نتیجہ نکالیں کہ اس گھر کا کوئی مالک ہونا چاہئے کیونکہ ہم غور اور فکر
کرنے کے بعد فورا اس نتیجہ پر پہنچ جائیں گے کہ کوئی شخص ہوگا جو یہ ہنڈ یا پکا رہا ہوگا ، کوئی شخص
ہوگا جس نے آگ جلائی ہوگی اور کوئی شخص ہو گا جو گوشت وغیرہ لایا ہو گا مگر اس قدر نتائج
نکالنے کے بعد بھی ہم اسی حد تک پہنچیں گے کہ گھر کا کوئی مالک اندر ہونا چاہئے۔اس نتیجہ پر
ہم نہیں پہنچ سکتے کہ وہ شخص اندر ہے بھی۔ممکن ہے کوئی کہے اس سے زیادہ وضاحت اور کیا
ہو سکتی ہے۔جب آگ جل رہی ہے، ہنڈیا چولہے پر چڑھی ہے ، اس کے اُبلنے اور جوش
کھانے کی آواز آ رہی ہے تو اس سے ہم یہ نتیجہ کیوں نہیں نکال سکتے کہ اندر واقعہ میں کوئی شخص
موجود ہے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ ان تمام قرائن کے باوجود ہم یقینی طور پر یہ ہر گز نہیں کہہ
سکتے کہ اندر کوئی مالک موجود ہے۔فرض کرو اندر واقعہ میں کوئی شخص ہو اور اس نے ہنڈیا
چولہے پر چڑھائی ہو مگر ہنڈیا چو لہے پر رکھتے ہی وہ مر گیا ہو اور ہم یہ سمجھتے ہوں کہ اندر وہ
موجود ہے حالانکہ وہ مر چکا ہو۔کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی بیٹھے بیٹھے دل کی حرکت
بند ہو جاتی ہے اور وہ اُسی وقت مر جاتے ہیں۔پس ممکن ہے وہ دل کی حرکت بند ہو جانے کی
وجہ سے مرا پڑا ہو۔یا ممکن ہے اسے کسی سانپ نے کاٹا ہو اور وہ مر چکا ہو۔یا بعض دفعہ ایسا
بھی ہوسکتا ہے کہ ہنڈیا رکھنے کے بعد ا سے کوئی ضروری کام یاد آ گیا ہو اور وہ گھر چھوڑ کر اُس
وقت باہر گیا ہوا ہو۔مثلاً فرض کرو اُس نے ہنڈیا چڑھائی ہوا اور اس کے معا بعد ایک شخص اس
کے پاس دوڑتا ہوا آیا ہو اور اس نے کہا ہو کہ تمہارا بیٹا ڈوب گیا ہے اور وہ اسی وقت اس
کے ساتھ بھاگ کھڑا ہوا ہو اور ہنڈیا اس نے چولہے پر ہی رہنے دی ہو۔تو چونکہ ایسی کئی
صورتیں ممکن ہیں اس لئے باوجود ہنڈیا کی آواز سننے کے اور باوجو د آگ کو جلتا دیکھنے کے ہم
اگر یہ نتیجہ نکالیں کہ اندر کوئی شخص واقعہ میں موجود ہے تو ہم اس نتیجہ کے نکالنے میں غلطی پر

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۰
جلد سوم
ہو سکتے ہیں۔مگر جب حالات یہ نہ ہوں بلکہ جونہی ہم کسی کے دروازہ پر پہنچیں گھر کا مالک
ر سے باہر نکل آئے اور ہمیں کہے کہ آپ مسافر ہیں، تھکے ماندے آئے ہیں ، تھوڑی دیر
میرے پاس آرام کیجئے تو اس شخص کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر ہم ”ہونا چاہئے“ کی حد سے
نکل کر ” ہے کی حد میں داخل ہو جاتے ہیں۔تو نبوت اور الہام سے خدا کا وجود ہے
شکل میں ظاہر ہوتا ہے لیکن باقی دلیلوں سے ہم اس کے متعلق صرف ہونا چاہئے کی حد تک
پہنچتے ہیں۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام بھی اسی مضمون کی تائید کرتا ہے
مگر یہ خیال بھی مجھے اسی وقت آیا ہے پہلے نہیں آیا۔بہر حال رؤیا سے بیداری کے بعد میں غور کرتا رہا اور سوچتا رہا کہ اس مضمون پر میں
نے اور کیا کیا باتیں بیان کی تھیں مگر مجھے کوئی بات یاد نہ آئی۔لیکن اس رؤیا کا اثر میری
طبیعت پر گہرا رہا اور کئی دفعہ مجھے یہ خیال آیا کہ وہ کون سی آیات تھیں جو رویا میں میں نے
پڑھیں اور جن میں یہ مضمون بیان کیا گیا ہے مگر قرآن کریم کی کوئی آیت میرے ذہن میں نہ
آئی۔اس کے دوسرے یا تیسرے دن یعنی پیر یا منگل کو مجھے اب یہ اچھی طرح یاد نہیں رہا کہ
کونسا دن تھا بہر حال ان میں سے کسی دن نماز ظہر یا عصر ( یہ بھی مجھے صحیح طور پر یاد نہیں ) میں
پڑھا رہا تھا اور اُس وقت مجھے خواب کا خیال بھی نہیں تھا۔گویا اُس وقت وہ میرے ذہن سے
بالکل اُتری ہوئی تھی کہ جب میں نے رکوع کے بعد قیام کیا اور پھر سجدہ میں جانے کیلئے اللہ اکبر کہا
تو جس وقت اوپر سے نیچے سجدہ کی طرف جانے لگا تو معا القاء کے طور پر میرے دل پر ایک
آیت نازل ہوئی اور مجھے بتایا گیا کہ یہ وہ آیت ہے جو اس مضمون کی حامل ہے جو خواب میں
بتایا گیا ہے۔اور پھر بجلی کی طرح اس طرح وہ وسیع مضمون میرے سامنے آگیا کہ اس کی وجہ
سے نہ صرف وہ آیت بلکہ سورۃ کی سورۃ ہی حل ہو گئی۔اور اس کی ترتیب جو میں پہلے سمجھتا تھا
اس کے علاوہ ایک ایسی ترتیب مجھ پر کھول دی گئی کہ مجھے یوں معلوم ہونے لگا کہ اس سورۃ
میں ہر آیت اس طرح پروئی ہوئی ہے جس طرح ہار کے موتی پروئے ہوئے ہوتے ہیں اور
کوئی آیت اس سورۃ میں ایسی نہ رہی جس کے متعلق یہ شبہ ہو سکے کہ اس کا پہلی آیتوں یا بعد کی
آیتوں سے کیا تعلق ہے۔وہ سورۃ جس کی طرف میرا ذہن منتقل کیا گیا سورہ نور ہے اور وہ

خلافة على منهاج النبوة
IAL
جلد سوم
آیت جس کے متعلق مجھے بتایا گیا کہ اس میں الوہیت ، نبوت اور خلافت کے تعلقات پر بحث
کی گئی ہے اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ہے۔قرآن کریم کی تفہیم کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کا یہ معاملہ میرے ساتھ کئی دفعہ ہوا ہے کہ
ایک سیکنڈ میں بعض دفعہ ایک وسیع مضمون القاء کیا جاتا ہے اور الہام کے طور پر وہ میرے
دل پر ایک نکتہ کی شکل میں نازل کیا جاتا ہے۔پھر وہ نکتہ نازل ہو کر یوں پھیل جاتا ہے کہ
اس کی وجہ سے بیسیوں مطالب میرے دل پر حاوی ہو جاتے ہیں اسی طرح اُس دن
میرے ساتھ ہوا۔پہلے بھی اپنی بعض تقریروں میں میں ایسے نکات بیان کر چکا ہوں مثلاً
الم نشرح لك صدرك " کی تفسیر اور اس کے مطالب ایک سیکنڈ کے اندر میرے دل
پر نازل ہوئے تھے اور میں نے کسی جلسہ سالانہ کے موقع پر انہیں بیان کر دیا تھا۔اسی طرح
اور کئی مواقع پر اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ سلوک کیا۔اُس دن بھی نماز میں معا مجھے القاء کیا
گیا کہ وہ آیت الله نور السموت والارض ہے اور اس کے ساتھ ایسے عظیم الشان
مطالب کھولے گئے جو پہلے میرے وہم اور گمان میں بھی نہیں تھے۔اگر چہ اس سارے مفہوم
کو سمجھنے کیلئے اس ساری سورۃ کو ہی سمجھنا ضروری ہے۔کیونکہ ساری سورۃ کے مطالب کو آپس
میں اس طرح جوڑ دیا گیا ہے کہ ایک بات کی تکمیل دوسری بات کے بغیر نہیں ہوسکتی۔مگر چونکہ
خطبہ میں اتنی لمبی تشریح نہیں کی جاسکتی اس لئے میں صرف اس آیت کو لے لیتا ہوں اور بتاتا
ہوں کہ یہ مضمون کس عمدگی کے ساتھ اس آیت میں بیان کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
الله نور السمواتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشكوة فِيهَا مِصْبَاحُ الْمِصْبَاحُ في
ط
زجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُّبَرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ
لا شرقيّةٍ ولا غَرْبِيَّةٍ ، يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيّ : وَلَوْلَمْ تَمْسَسْهُ نَارُ نُورُ عَلَى
نُورِ يَهْدِى الله لِنُورِهِ مَن يَشَاءُ ، وَ يَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ ، وَاللَّهُ بِكُلّ
شَيْءٍ عَلِيمُ في بُيُوتِ اذن الله آنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ ، يُسَبِّحُ لَهُ
فيها بالغدر والا صَالِ رِجَالُ ، لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْمُ عَن ذِكْرِ اللَّهِ
وإقام الصلوة وإيتَاءِ الزَّكوة يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۲
جلد سوم
وَالْأَبْصَارُ اليَجْزِيَهُمُ الله اَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُمْ مِّن فَضْلِهِ،
وَ اللهُ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ ٣ یہ آیتیں سورہ نور کی ہیں اور مجھے بتایا گیا
ہے کہ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے خلافت، نبوت اور اللہ تعالیٰ کا تعلق بیان کیا ہے اور یہ
بات میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے قطعی اور یقینی دلائل سے ثابت کروں گا کہ وہ شخص جو
قرآن کریم کو بے ترتیب، بے ربط اور بے جوڑ کتاب نہ کہتا ہو وہ اس بات پر مجبور ہوگا کہ اس
مضمون کو مانے جو میں بیان کر رہا ہوں۔کیونکہ اس مضمون سے ان تمام آیات بلکہ تمام سورۃ
کا آپس میں ایسا ربط قائم ہو جاتا ہے کہ اس کے بغیر ان آیات کے کوئی معنے ہی نہیں بنتے۔مگر
جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں کہ اس مضمون کو خطبہ کی وجہ سے اختصار کے ساتھ بیان کروں گا
اور چونکہ ان دنوں خلافت کا مسئلہ خصوصیت سے زیر بحث ہے اس لئے ان آیات کی تشریح
سے خلافت کا مسئلہ بھی آسانی سے سمجھ میں آجائے گا۔اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں یہ بیان فرمایا ہے کہ اللہ آسمان اور زمین کا نور ہے۔معلُ نُور اور اس کے نور کی مثال گمشکوۃ ایک طاقچے کی سی ہے۔مشکوہ اُس طاقچے
دو
کو کہتے ہیں جو دیوار میں بنا ہوا ہو اور جس کے دوسری طرف سوراخ نہ ہو۔دیوار میں
طرح کے طاق بنائے جاتے ہیں۔ایک کھڑ کی کی طرح کا ہوتا ہے یعنی اُس کے آر پارسوراخ
ہوتا ہے کیونکہ کھڑکی کی غرض باہر دیکھنا ہوتی ہے۔یا مثلاً روشندان رکھنے کیلئے طاقچہ کی طرح
خلاء رکھا جاتا ہے۔اس کے بھی آر پار سوراخ ہوتا ہے کیونکہ روشندان سے یہ غرض ہوتی ہے
کہ ہوا اور روشنی کی آمد ورفت رہے۔مگر پرانی عمارتوں خصوصاً مساجد میں اس قسم کے طاقچے
بنائے جایا کرتے تھے جن میں چراغ یا قرآن شریف رکھے جاتے تھے اور جن کے دوسری
طرف سوراخ نہیں ہوتا تھا۔اس مسجد میں بھی بعض طاقچے بنے ہوئے ہیں بعض تو بڑے بڑے
ہیں جو قرآن شریف رکھنے کیلئے ہیں اور ایک دو چھوٹے طاقچے ہیں جو لیمپ رکھنے کیلئے بنائے
گئے ہیں۔میں نے شاہی عمارتوں میں بھی دیکھا ہے کہ ان میں چھوٹے چھوٹے طاقچے بنے
ہوئے ہیں جو دراصل دیا رکھنے کے لئے بنائے جایا کرتے تھے۔تو مشکلو ۃ اُس طاقچہ کو کہتے
ہیں کہ جس کے دوسری طرف سوراخ نہیں ہوتا اور وہ لیمپ رکھنے کے کام آتا ہے۔تو فرماتا

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۳
جلد سوم
ہے اللہ تعالیٰ کے نور کی مثال کیا ہے؟ گمشکوۃ اُس کے نور کی مثال ایک طاقچے کی سی ہے۔فيها مصباح۔جس میں ایک بنتی رکھی ہوئی ہو۔المصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ۔اور وہ بنی ایک
شیشہ یا چمنی میں ہو۔الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَب دري اور وہ چمنی یا گلوب ایسے اعلیٰ درجہ
کے شیشے کا بنا ہوا ہو اور ایسا روشن ہو کہ گویا وہ ایک ستارہ ہے جو چمک رہا ہے۔اس کے بعد
تُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُبرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ میں اس کی تفصیل بتائی ہے۔مگر ابھی میں اس
کی تفصیل کی طرف نہیں جاتا اور جو مضمون کا اصل حصہ ہے وہ میں بیان کرتا ہوں۔اس موقع پر حضور نے دریافت فرمایا کہ کیا کسی دوست کے پاس ٹارچ ہے؟ مگر ٹارچ
نہ ملی۔اس کے بعد فرمایا )۔ان آیات میں در حقیقت اللہ تعالیٰ کے نور کو تین چیزوں میں محصور قرار دیا گیا ہے۔اور
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ کمال نور ہمیشہ تین ذرائع سے ہوتا ہے۔ایک مشکوۃ سے، ایک
مصباح سے اور ایک زجاجہ سے۔یہ مثال ہے جو اللہ تعالیٰ نے دی اور بتایا کہ ہمارا نور جو دنیا
میں کامل طور پر ظاہر ہوا اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ ایک طاقچہ میں ایک بنی ہوا ور بتی پر گلوب
یا چمنی ہوا ور وہ گلوب اتنا روشن ہو کہ گویا وہ ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے۔ہمارے ملک میں چونکہ
عام طور پر اس قسم کے لیمپوں کا رواج نہیں اس لئے میں نے چاہا تھا کہ ٹارچ کے ذریعہ آپ
لوگوں کو یہ مضمون سمجھاؤں کیونکہ ٹارچ میں یہ تینوں چیزیں پائی جاتی ہیں۔اور یہ عجیب بات
ہے کہ قرآن مجید با وجودیکہ ایسے زمانہ میں نازل ہوا جبکہ سائنس ابھی کمال کو نہیں پہنچی تھی اور
ایسے ملک میں نازل ہوا جہاں کے لوگ بدو سمجھے جاتے تھے اور تہذیب و تمدن سے نا آشنا تھے
اور ایسے انسان پر نازل ہوا جو اُمّی تھا پھر بھی روشنی کے کمال کو جس عجیب طرز سے ان آیات
میں بیان کیا گیا ہے اس کو دیکھتے ہوئے یوں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بیسویں صدی کا انجینئر
روشنی کی حقیقت بیان کر رہا ہے۔مشکوۃ جس طرح اُس طاقچے کو کہتے ہیں جو دیوار میں بنایا
جاتا ہے اور جس کے دوسری طرف سوراخ نہیں ہوتا اسی طرح مصباح اُس شعلہ کو کہتے ہیں
جو بتی میں سے نکلتا ہے یا بلب کی وہ تاریں سمجھ لو جن سے بجلی کی روشنی پیدا ہوتی ہے بشرطیکہ وہ
روشن ہوں۔مصباح کے معنے دراصل '' صبح کر دینے کا آلہ کے ہیں اور اس لحاظ سے وہ ہر
,,

آج 10 میں سے 10 باقی