دنیا انبیاٴٴٴٴء اور خلفاء کے ذریعہ ہی خدا تعالی کے نور کا مشاہدہ کرتی ہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۴
جلد سوم
چیز جس سے روشنی ہوتی ہوا سے مصباح کہا جاتا ہے اور وہ چونکہ بتی کا گل ہی ہوتا ہے یا بجلی کی
وہ تاریں ہوتی ہیں جو بلب کے اندر ہوتی ہیں اور چمکتی ہیں اس لئے عربی زبان میں انہیں
مصباح کہتے ہیں۔گویا وہ شعلہ جو آگ لگنے کے بعد بتی میں سے نکلتا ہے یا بجلی کی وہ تار
جہاں بجلی پہنچتی ہے تو وہ یکدم روشن ہو جاتا ہے وہ مصباح ہیں۔اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اس کے نور کی مثال ایک طاقچہ کی سی ہے جس میں ایک بتی جل رہی ہو اور پھر وہ بتی ایک
زجاجہ میں ہو۔اب تو قادیان میں بجلی آگئی ہے اور لوگوں کا ایک حصہ بجلی جلاتا ہے لیکن
پھر بھی اکثر گھروں میں ابھی بجلی نہیں لگی اور وہ لیمپ جلاتے ہیں اور جن کے ہاں بجلی لگی
ہوئی ہے ان کی بجلی کی رو بھی جس دن فیل ہو جائے اُس دن اُنہیں لیمپ جلانے پڑتے
ہیں۔یا انہیں قادیان سے جب باہر جانا پڑے تو لیمپ دیکھنے اور جلانے کا انہیں اکثر موقع
ملتا رہتا ہے۔بہر حال یہ بات ہر شخص جانتا ہے کہ ہری نین (HURRICANE LAMP)
روشن کرنے کیلئے جب کوئی شخص دیا سلائی جلاتا اور بتی کو لگاتا ہے تو اُس وقت بتی کی روشنی کی
کیا حالت ہوتی ہے۔ایک زرد سا شعلہ بتی میں سے نکل رہا ہوتا ہے اور اُس کا دھواں اُٹھ
اُٹھ کر کمرہ میں پھیل رہا ہوتا ہے۔نازک مزاج اشخاص کے دماغ میں وہ دُھواں چڑھتا ہے تو
انہیں چھینکیں آنے لگ جاتی ہیں ، بعض کو نزلہ ہو جاتا ہے۔لیکن جو نہی بتی میں سے دھواں نکلتا
اور کمرے میں پھیلنے لگتا ہے انسان جلدی سے چمنی پر ہاتھ مارتا اور ہری کین کا ہینڈل دبا کر
اُسے بتی پر چڑھا دیتا ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اُسی وقت دُھواں جاتا رہتا ہے اور اس شعلہ کا
رنگ ہی بدل جاتا ہے اور اس کی پہلی روشنی سے بعض دفعہ ہیں گئے ، بعض دفعہ تمیں گنے ، بعض
دفعہ پچاس گنے ، بعض دفعہ سو گئے اور بعض دفعہ دو سو گنے تیز روشنی پیدا ہو جاتی ہے اور تمام
کمرہ روشن ہو جاتا ہے۔پھر زائد بات اس چمنی یا گلوب سے یہ پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ بھی بجھتی
نہیں۔تیز بارشوں کے ایام میں رات کے وقت لوگ ہری کین لے کر باہر چلے جاتے ہیں۔آندھی آرہی ہوتی ہے ، طوفان اُٹھ رہا ہوتا ہے، چھتیں ہل رہی ہوتی ہیں ، عمارتیں کانپ رہی
ہوتی ہیں ، پیر لڑ کھڑا رہے ہوتے ہیں مگر وہ روشنی جو انسان ہاتھ میں اُٹھائے ہوتا ہے نہیں بجھتی
کیونکہ اُس کی چمنی اس کے ماحول کو محفوظ کر دیتی ہے۔تو چمنی نہ صرف اس کی روشنی کو کئی گنا

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۵
جلد سوم
زیادہ کر دیتی ہے بلکہ اسے بجھنے سے بھی محفوظ کر دیتی ہے۔مگر بعض لیمپ ہری کین سے بھی
زیادہ طاقتور ہوتے ہیں اور جو بڑے بڑے لیمپ کمروں کو روشن کرنے کیلئے جلائے جاتے
ہیں اُن کو دیکھو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ اُن کی روشنی تیز کرنے کیلئے ان کے پیچھے ایک اس قسم کی
چیز لگا دی جاتی ہے جو روشنی کو آگے کی طرف پھینکتی ہے۔پرانے زمانوں میں لوگ اس غرض
کیلئے لیمپ کو طاقچہ میں رکھ دیا کرتے تھے اور اس زمانہ میں اس کی ایک مثال ٹارچ ہے۔ٹارچ پیچھے سے لمبی چلی آتی ہے اور اس کے آگے اس پر ایک نسبتا بڑا خول چڑھا دیتے ہیں جو
بلب کے تین طرف دائرہ شکل میں پھیلا ہوا ہوتا ہے۔جس سے غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ روشنی کو
آگے کی طرف پھیلا دے۔اگر اس خول کو اُتار لیا جائے تو ٹارچ کی روشنی دس پندرہ گز تک
رہ جاتی ہے۔لیکن اس خول کے ساتھ وہی روشنی بعض دفعہ پانچ سو گز ، بعض دفعہ ہزار گز اور
بعض دفعہ دو دو ہزار گز تک پھیل جاتی ہے۔یہ روشنی کو دور پھینکنے والا جو خول ہوتا ہے اسے
انگریزی میں ری فلیکٹر (REFLECTOR) کہتے ہیں۔اس ری فلیکٹر کی وجہ سے ٹارچ کی
روشنی بعض دفعہ ہزار گز اور بعض دفعہ دو ہزار گز تک چلی جاتی ہے اور بڑی طاقت کے لیمپ تو
ری
فلیکٹر کی وجہ سے بہت دور دور تک روشنی پہنچا دیتے ہیں۔ہمارے مینارۃ المسیح پر جب روشنی کرنے کا سوال پیدا ہوا اور اس پر بحث ہوئی کہ لیمپ
کیسے لگائے جائیں تو ری فلیکٹر لگوانے کا سوال زیر بحث آیا اور ماہرین فن نے بتایا کہ پانچ
سو طاقت کی اگر یتی لگائی جائے اور اس پر اعلیٰ درجہ کا ری فلیکٹر لگا دیا جائے تو اس سے کئی گنے
طاقت تک کی روشنی پیدا ہو سکتی ہے۔مگر چونکہ ری فلیکٹر بہت گراں آتے تھے غالباً اسی لئے
پھر وہ منگوائے نہیں گئے تو پوری روشنی چمنی کے ذریعہ ہوتی ہے اور پھر اس روشنی کو دور پھینکنے
کے لئے اس کے پیچھے ایک ایسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے تین جہت سے روک کر
سامنے کی طرف لے جائے۔اس طرح روشنی مکمل ہو جاتی ہے اور لوگ اس سے پوری طرح
فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ ان آیات میں یہ بیان فرماتا ہے کہ یہ تین چیزیں ہیں جن
سے نور مکمل ہوتا ہے۔ان میں سے ایک تو شعلہ ہے جو اصل آگ ہے اور جس کے بغیر کوئی
نور ہو ہی نہیں سکتا۔روحانی دنیا میں وہ شعلہ اللہ تعالیٰ کا نور ہے اور چمنی جس سے وہ نور روشن

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۶
جلد سوم
ہوتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے انبیاء ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے دنیا کے ہر ذرہ سے خدا تعالیٰ کا
نور ظاہر ہے مگر وہ نور لوگوں کو نظر نہیں آتا۔ہاں جب خدا کا نبی آتا اور اسے اپنے ہاتھ میں
لے کر دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے تب ہر شخص کو وہ نور نظر آنے لگ جاتا ہے۔بالکل اسی طرح
جس طرح بنتی جب جلائی جائے تو ہوا کا ذرا سا جھونکا بھی اُسے بجھا دیتا ہے۔اس میں سے
دھواں نکل رہا ہوتا ہے مگر جونہی اس پر شیشہ رکھا جاتا ہے اندھیرا سب دور ہو جاتا ہے،
تاریکی سب مٹ جاتی ہے اور وہی نور آنکھوں کے کام آنے لگ جاتا ہے۔اس کا یہ مطلب
نہیں کہ اصل چیز شیشہ ہے اصل چیز تو وہ نور ہی ہے جو بتی میں سے نکل رہا ہوتا ہے۔مگر چونکہ
وہ نور دھویں کی شکل میں ضائع ہو رہا ہوتا ہے اس لئے لوگ اس سے اُس وقت تک فائدہ
نہیں اُٹھا سکتے جب تک اُس پر شیشہ نہیں چڑھایا جاتا۔ہاں جب شیشہ چڑھ جاتا ہے تو وہی
نور جو پہلے ضائع ہو رہا ہوتا ہے ضائع ہونے سے محفوظ ہو جاتا ہے۔پھر چمنی سے مل کر پہلے نور
سے ہیں گنے ، سو گنے ، دو سو گئے ، ہزار گنے بلکہ دو ہزار گنے زیادہ تیز ہو جاتا ہے۔یہ شیشے اور
گلوب دراصل انبیاء کے وجود ہوتے ہیں جو خدا کے اس نور کو جو قدرت میں ہر جگہ پایا جاتا
ہے لیتے ہیں اور اپنے گلوب اور چمنی کے نیچے رکھ کر اس کا ہر حصہ انسانوں کے استعمال کے
قابل بنادیتے ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ساری دنیا اس نور کو دیکھنے لگ جاتی ہے اُس کی
آنکھیں روشن ہو جاتی ہیں اور وہ اس سے فائدہ حاصل کر نے لگ جاتی ہے۔اس مضمون
کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی بیان
فرمایا ہے۔چنانچہ حضرت موسی کے
ذکر میں فرماتا ہے کہ حضرت موسی نے اللہ تعالیٰ کے نور کو آگ کی شکل میں دیکھا۔وہ فرماتے
ہیں ان انست تارا ہے میں نے ایک آگ دیکھی ہے۔اس فقرہ سے صاف ظاہر ہے
کہ دوسرے لوگ اس آگ کو نہیں دیکھ رہے تھے۔اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ نبی کے وجود میں
ظاہر ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ کا ظہور اس دنیا میں بطور نار کے ہوتا ہے۔یعنی کوئی تیز نظر والا
ہی اسے دیکھتا ہے۔اس کی روشنی تیز نہیں ہوتی لیکن جب وہ نبی میں ظاہر ہوتا ہے تو پھر وہ نور
ہو جاتا ہے یعنی لیمپ کی طرح اس کی روشنی تیز ہو جاتی ہے۔نبوت میں آکر یہ نو ر مکمل تو
ہو جاتا ہے لیکن اس کا زمانہ پھر بھی محدود رہتا ہے۔کیونکہ نبی بھی موت کا شکار ہوتے ہیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۷
جلد سوم
پس اس روشنی کو دُور تک پہنچانے کیلئے اور زیادہ دیر تک قائم رکھنے کیلئے ضروری تھا کہ کوئی
اور تدبیر کی جاتی۔پس اللہ تعالیٰ نے اس کیلئے ایک ری فلیکر ایجاد کیا جس کا نام خلافت
رکھا۔نبی کی روشنی اس ری فلیکٹر کے ذریعہ سے دور تک پہنچا دی جاتی ہے۔پرانے زمانہ کے
طریق کے مطابق اس کا نام طاق رکھا گیا۔جو تین طرف سے روشنی کو روک کر صرف اُس
جہت میں ڈالتا ہے جدھر اُس کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرح خلیفہ نبی کی قوت قدسیہ کو جو
اس کی جماعت میں ظاہر ہو رہی ہوتی ہے ضائع ہونے سے بچا کر ایک خاص پروگرام کے
ما تحت استعمال کرتا ہے اور جماعت کی طاقتیں پراگندہ نہیں ہوتیں اور تھوڑی سی طاقت
سے بہت سے کام نکل آتے ہیں کیونکہ طاقت کا کوئی حصہ ضائع نہیں ہوتا۔اگر خلافت نہ
ہوتی تو بعض کا موں پر زیادہ طاقت خرچ ہو جاتی اور بعض کام توجہ کے بغیر رہ جاتے اور
تفرقہ اور شقاق کی وجہ سے کسی نظام کے ماتحت جماعت کا رو پیدا اور اس کا علم اور اس کا
وقت خرچ نہ ہوتا۔غرض خلافت کے ذریعہ سے الہی نور کو جو نبوت کے ذریعہ سے دنیا کے لحاظ سے مکمل ہوا
تھا ممتد اور لمبا کر دیا جاتا ہے۔چنانچہ محمدی نور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے
ساتھ ختم نہیں ہو گیا بلکہ ابو بکر کی خلافت کے طاقچہ کے ذریعہ اس کی مدت کو تین سال اور
بڑھا دیا گیا۔پھر حضرت ابو بکر کی وفات کے بعد وہی نور خلافت عمر کے طاق کے اندر رکھ
دیا گیا اور سات سال اس کی مدت کو اور بڑھا دیا گیا۔پھر وہ نور عثمانی طاقچہ میں رکھ دیا گیا
اور تیرہ سال اس کی مدت کو اور بڑھا دیا گیا۔پھر حضرت عثمان کی وفات کے بعد وہی نور
علوی طاقچہ میں رکھ دیا گیا اور وہ چھ سال اور اس نور کو لے گیا۔گویا چھپیں تمہیں سال محمدی نور
خلافت کے ذریعہ لمبا ہو گیا۔جیسے ٹارچوں کے اندر ری فلیکٹر ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ بلب
کی روشنی دور دور تک پھیل جاتی ہے یا چھوٹے چھوٹے ری فلیکر بعض دفعہ تھوڑا سا خم دے
کر بنائے جاتے ہیں۔جیسے دیوار گیروں کے پیچھے ایک ٹین لگا ہوا ہوتا ہے جو دیوار گیر شے کا
ری فلیکٹر کہلاتا ہے اور گو اس کے ذریعہ روشنی اتنی تیز نہیں ہوتی جتنی ٹارچ کے ری فلیکٹر کے
ذریعہ تیز ہوتی ہے مگر پھر بھی دیوار گیر کی روشنی اس ری فلیکٹر کی وجہ سے پہلے سے بہت بڑھ

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۸
جلد سوم
جاتی ہے۔چھ چھ آنے کے جو دیوار گیر آتے ہیں ان کے ساتھ بھی یہ ریفلیکٹر لگا ہوا ہوتا ہے
اور اس کے ذریعہ دیوار گیر کی روشنی زیادہ دور تک جاتی ہے۔اسی طرح خلافت وہ ری فلیکٹر
ہے جو نبوت اور الوہیت کے نور کو لمبا کر دیتا اور اسے دور دور تک پھیلا دیتا ہے۔پس مجھے
اللہ تعالیٰ کی طرف سے بتایا گیا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے خلافت ، نبوت اور الوہیت کا
ذکر کیا ہے اور فرمایا ہے کہ ہمارے نور کی مثال ایسی ہی ہے جیسے بتی کا شعلہ۔وہ ایک نور ہے
جو دنیا کے ہر ذرہ سے ظاہر ہو رہا ہے مگر جب تک وہ نبوت کے شیشہ میں نہ آئے لوگ اس
سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔جیسے نیچر پر غور کر کے اللہ تعالیٰ کی ہستی معلوم کرنے کا شوق رکھنے
والے ہمیشہ ٹھوکر کھاتے اور نقصان اُٹھاتے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اِنَّ فِي خَلْقِ
السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لايت أولي الألباب ل بالكل
درست ہے۔اور زمین و آسمان میں اللہ تعالیٰ کی بہت سی آیات پائی جاتی ہیں مگر یہی
خلق السموت والارض یورپ کے فلاسفروں کو دہریہ بنا رہی ہے۔گویا
خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْض میں اللہ تعالیٰ کا جو نور ہے اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے بتی کا
شعلہ۔یہ شعلہ جب نکلتا ہے تو اس کے ساتھ دُھواں بھی اُٹھتا ہے جو بعض دفعہ نزلہ پیدا کر دیتا
اور آنکھوں کو خراب کرتا ہے۔وہ دُھواں تب ہی دور ہوتا ہے جب اس پر چمنی یا گلوب رکھ کر
اسے روشنی کی صورت میں تبدیل کر دیا جائے۔اگر اس کے بغیر کوئی اس شعلہ سے نور کا کام
لینا چاہئے تو اسے ضرور کچھ نور ملے گا اور کچھ دُھواں، جو اس کی آنکھوں اور ناک کو تکلیف
دے گا۔چنانچہ اسی وجہ سے جو شخص نیچر پر غور کر کے خدا تعالی کو پانا چاہتا ہے تو وہ کئی ٹھوکر میں
کھاتا ہے اور بعض دفعہ بجائے خدا تعالیٰ کو پانے کے دہر یہ ہی ہو جاتا ہے۔مگر جو شخص
خدا تعالیٰ کے وجود کو نبوت کی چمنی کی مدد سے دیکھنا چاہتا ہے اس کی آنکھیں اور اس کا ناک
دھویں کے ضرر سے بالکل محفوظ رہتے ہیں اور وہ ایک نہایت لطیف اور خوش کن روشنی پاتا ہے
جوسب کثافتوں سے پاک ہوتی ہے۔غرض کا ئنات عالم پر غور کر کے خدا تعالیٰ کے وجود کو پانے والوں کیلئے خدا تعالیٰ نے
کچھ ابتلا ءر کھے ہیں، کچھ شکوک رکھے ہیں، کچھ شبہات رکھے ہیں تا وہ مجبور ہو کر نبوت کی چمنی

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۹
جلد سوم
اس نور پر رکھیں۔چنانچہ جب بھی الہی نور پر نبوت کی چمنی رکھی جائے اس نور کی حالت یکدم
بدل جاتی ہے اور یا تو وہ بو دینے والا دھواں نظر آ رہا تھا اور یا یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ نور ہی
نور ہے اور اس میں دُھویں کا نشان تک نہیں۔پھر جب اس روشنی کو اُٹھا کر ہم طاقچہ میں رکھ
دیتے ہیں تو پہلے سے بہت دور دور اس کی روشنی پھیل جاتی ہے۔غرض یہ آیت ہے جو مجھے بتائی گئی اور مجھے سمجھایا گیا کہ اس میں الوہیت ، نبوت اور
خلافت کا جوڑ بتایا گیا ہے۔اگر کوئی کہے کہ آخر خلافت بھی تو ختم ہو جاتی ہے تو اس کا جواب یہ
ہے کہ خلافت کا ختم ہونا یا نہ ہونا تو انسانوں کے اختیار میں ہے۔اگر وہ پاک رہیں اور
خلافت کی بے قدری نہ کریں تو یہ طاقچہ سینکڑوں ہزاروں سال تک قائم رہ کر ان کی طاقت کو
بڑھانے کا موجب ہو سکتا ہے۔اور اگر وہ خود ہی اس انعام کو ر ڈ کر دیں تو اس کا علاج کسی
کے پاس نہیں ہے۔اللہ نور السموت والارض والی آیت کا مضمون مختصر ابتانے کے بعد
میں اب یہ بتا تا ہوں کہ کس طرح یہ تمام سورۃ اسی ایک مضمون کے ذکر سے بھری ہوئی ہے
اور اس کی کوئی آیت ایسی نہیں جس میں اسی مضمون کے مختلف پہلوؤں کو بیان نہ کیا گیا ہو۔اس سورۃ نور کو اللہ تعالیٰ نے بد کاری اور بدکاری کے الزامات لگانے والوں کے ذکر
سے شروع کیا ہے اور اس کی تفصیلات بیان کرنے کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر جو
الزام لگا تھا اُس کا ذکر کرتا ہے۔پھر اور بہت سی باتیں اسی کے ساتھ تعلق رکھنے والی بیان
کرتا ہے اور مسلمانوں کو نصیحت کرتا ہے کہ انہیں ایسے مواقع پر کن کن باتوں پر عمل کرنا
چاہئے۔پھر وہ ذرائع بیان کرتا ہے جن پر عمل کرنے سے بدکاری دنیا سے مٹ سکتی ہے۔ہے۔یہ
تمام مضامین اللہ تعالیٰ نے پہلے دوسرے اور تیسرے رکوع میں بیان کئے ہیں۔چنانچہ دیکھ لو
پہلا رکوع ان آیات سے شروع ہوتا ہے سُورَةُ الزِّلْنَهَا وَفَرَضْنَهَا وَانْزَلْنَا
فيها ايك بيّنتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ الزَّانِيَةُ والزَّانِي فَاجْلِدُوا
كُلّ وَاحِدٍ مِّنْهُما مائة جلدة کے یہ مضمون چلتا چلا جاتا ہے۔پھر آگے فرماتا ہے
والَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِارْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُ وَهُمْ
تمنين جلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوالَهُمْ شَهَادَةً اَبَدًا، وأوليك هُمُ الفسقُونَ زنا کا

خلافة على منهاج النبوة
الزام
۱۹۰
جلد سوم
لگانے والوں کا ذکر اور ان کی سزا کا بیان کیا
ان کی سزا کا بیان کیا ہے۔پھر فرماتا ہے
إلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذلِكَ وَاصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ تِّ حِيم ن اس کے
بعد و الَّذِينَ يَرْمُونَ ازْوَاجَهُمُ ا میں ان لوگوں کا ذکر کیا جو اپنی بیویوں پر بدکاری کا
الزام لگاتے ہیں۔پھر ان الذين جاءو بالا فكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ " کہہ کر مخصوص
طور پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگانے والوں کا ذکر کرتا ہے۔پھر الزام لگانے کے
نقائص بیان فرماتا ہے اِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا
ہے
لهُمْ عَذاب اليم، في الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، وَ اللهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
وَلَوْلا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَانَّ اللهَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ یہاں دو رکوع سورة نور
کے ختم ہو جاتے ہیں۔پھر اسی مضمون کو اگلے رکوع میں بھی جاری رکھتا اور فرماتا
يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطي " پھر اس شبہ کا ازالہ کرتا ہے کہ
شاید صرف حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگانا کوئی اہمیت رکھتا ہے۔عام الزام ایسے
خطر ناک نہیں ہوتے اور فرماتا ہے ان الذين يرمُونَ الْمُحْصَنَتِ الْغَيْلَتِ الْمُؤْمِنَتِ
لعنوا في الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمُ اس کے بعد چوتھا رکوع شروع ہوتا
ہے اور پھر اسی سلسلہ میں مختلف ہدایات دی گئی ہیں کہ ان الزامات کے مراکز کو کس طرح روکنا
چاہئے۔چنانچہ فرماتا ہے يايها الذين امنوا لا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ
ياَيُّهَا الَّذِينَ
حتى تستأنسُوا وَ تُسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا ١٥
اس موقع پر ایک دوست محمد احمد صاحب مالک محمود الیکٹرک سٹور قادیان نے ٹارچ لا کر
حضور کی خدمت میں پیش کر دی۔اس پر حضور نے ہاتھ سے بتایا کہ اس ٹارچ کے اندر جو
بلب ہے اس کی باریک تاریں مصباح ہیں اور وہ گول شیشہ جس میں بلب رکھا جاتا ہے وہ
زجاجہ ہے اور اس کا بیرونی دائرہ طاقچه یاری فلیکٹر ہے جو روشنی کو لمبا کر کے آگے کی طرف
پھینکتا ہے۔گویا تیرہ سو سال ترقی کرنے کے باوجود سائنس روشنی کے متعلق اسی مقام پر آکر
۱۵
ٹھہری ہے جو قرآن کریم نے بتایا تھا اس سے آگے نہیں بڑھی )۔پھر اسی رکوع میں اللہ تعالیٰ بدی سے محفوظ رہنے کے ذرائع کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۱
جلد سوم
بے قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ۔پھر شادیوں
کا ذکر کرتا ہے اور اس پر چوتھا رکوع ختم ہو جاتا ہے۔گویا پہلے رکوع سے لے کر چوتھے رکوع
تک سب میں ایک ہی مضمون بیان کیا گیا ہے۔کسی جگہ الزام لگانے والوں کے متعلق سزا کا
ذکر ہے، کسی جگہ الزامات کی تحقیق کے طریق کا ذکر ہے، کسی جگہ شرعی ثبوت لانے کا ذکر ہے،
کسی جگہ ایسے الزامات لگنے کی وجوہ کا ذکر ہے، کسی جگہ اُن دروازوں کا ذکر ہے جن سے
گناہ پیدا ہوتا ہے۔غرض تمام آیتوں میں ایک ہی مضمون بیان کیا گیا ہے مگر اس کے معا بعد
فرماتا ہے اللہ نور السموات والارض کے اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔اب انسان
حیران رہ جاتا ہے کہ اس کا پہلے رکوعوں سے کیا تعلق ہے؟ ایک ایسا مفسر جو یہ خیال کرتا ہے
کہ قرآن کریم میں کوئی ترتیب نہیں وہ بے ربط کلام ہے اس کی آیتیں اسی طرح متفرق
مضامین پر مشتمل ہیں جس طرح دانے زمین پر گرائے جائیں تو کوئی کسی جگہ جا پڑتا ہے
اور کوئی کسی جگہ وہ تو کہہ دے گا اِس میں کیا حرج ہے۔پہلے وہ مضمون بیان کیا گیا تھا اور اب
یہ مضمون شروع کر دیا گیا ہے۔مگر وہ شخص جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم سے
واقف ہے جو جانتا ہے کہ قرآن کریم کا ہر لفظ ایک ترتیب رکھتا ہے وہ یہ دیکھ کر حیران ہو جاتا
ہے کہ پہلے تو بدکاری کے الزامات اور ان کو دور کرنے کا ذکر تھا اور اس کے معا بعد یہ ذکر
شروع کر دیا گیا ہے کہ الله نور السموت والارض ان دونوں کا آپس میں جوڑ کیا ہوا۔پھر انسان اور زیادہ حیران ہو جاتا ہے جب وہ یہ دیکھتا ہے کہ پانچویں رکوع میں تو یہ بیان کیا
گیا ہے کہ اللہ نُورُ السّموات والارض اور اس سے دور کوع بعد یعنی ساتو میں رکوع میں اللہ
تعالیٰ یہ ذکر شروع کر دیتا ہے کہ وعد الله الذينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا
الصلحت ليَسْتَخْلِفَتَهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۱۸ که الله
تعالیٰ تم میں سے ان لوگوں کے ساتھ جو ایمان لائے اور اعمال صالحہ بجالائے یہ وعدہ کرتا
ہے کہ وہ انہیں زمین میں اسی طرح خلیفہ بنائے گا جس طرح اس نے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایا۔کیا یہ عجیب بات نہیں کہ پہلے زنا کے الزامات کا ذکر ہے۔پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
پر الزام لگنے کا بیان ہے۔پھر ان الزامات کے ازالہ کے طریقوں کا ذکر ہے۔پھر

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۲
جلد سوم
الله نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ذکر آ گیا۔اور پھر کہہ دیا کہ میرا یہ وعدہ ہے کہ جو مومن ہوں
گے انہیں میں اس اُمت میں اسی طرح خلیفہ بناؤں گا جس طرح پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایا اور
ان کے دین کو دنیا میں قائم کروں گا اور ان کے خوف کو امن سے بدل دوں گا۔وہ میری
عبادت کریں گے ، میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے اور جو شخص ان خلفاء کا منکر
ہوگا وہ فاسق ہوگا۔پس لازماً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ پہلے زنا کے الزامات کا
ذکر کیا پھر الله نُورُ السّموت والارض کا ذکر کیا اور پھر خلافت کا ذکر کر دیا۔ان تینوں
باتوں کا آپس میں جوڑ ہونا چاہئے ورنہ یہ ثابت ہو گا کہ قرآن کریم نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ
بے جوڑ باتوں کا مجموعہ ہے اور اس کے مضامین میں ایک عالم اور حکیم والا ربط اور رشتہ نہیں
ہے۔( اس جگہ ضمنی طور پر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جہاں دوسروں پر الزام لگانے والوں کا
ذکر ہے وہاں الزام لگانے والوں کے متعلق فرمایا ہے کہ والَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ
ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِارْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُ وَهُمْ ثَمُنِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوالَهُمْ
شَهَادَةً ابداء واوليكَ هُمُ الفسقُونَ کہ وہ لوگ جو بے گناہ لوگوں پر الزام
لگاتے ہیں اور پھر ایک موقع کے چار گواہ نہیں لاتے تو فَاجْلِدُ وَهُمْ لمَنِينَ جَلْدَةً تم
ان کو ۸۰ کوڑے مارو۔وَلَا تَقْبَلُوالَهُمْ شَهَادَةً اور تم اُن کی موت تک ہمیشہ اُن کو جھوٹا
سمجھو اور ان کی شہادت کبھی قبول نہ کرو۔اوليك هُمُ الفسقُونَ اور یہی وہ لوگ ہیں
جو خدا تعالیٰ کے نزدیک فاسق ہیں۔پھر اسی سورۃ میں جہاں خلفاء کا ذکر کیا وہاں بھی یہی
الفاظ رکھے اور فرمایا وَ مَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأوليكَ هُمُ الفسقون 19 کہ جو شخص خلیفہ کا
انکار کرے وہ فاسق ہے۔اب جو زنا کا الزام لگانے والوں کے متعلق خدا تعالیٰ نے الفاظ رکھے تھے
اور جو نام ان کا تجویز کیا تھا بعینہ وہی نام خدا تعالیٰ نے خلافت کے منکرین کا رکھا اور قریباً
اسی قسم کے الفاظ اس جگہ استعمال کئے۔وہاں بھی یہ فرمایا تھا کہ جو لوگ بدکاری کا الزام
لگاتے اور پھر چار گواہ ایک موقع کے نہیں لاتے انہیں ۸۰ کوڑے مارو، انہیں ساری عمر جھوٹا سمجھو
اور سمجھ لو کہ وادليك هُمُ الفسقُونَ یہی لوگ فاسق ہیں۔اور یہاں بھی یہ فرمایا کہ جو
شخص خلفاء کا انکار کرتا ہے سمجھ لو کہ وہ فاسق ہے۔تو نام دونوں جگہ ایک ہی رکھتا ہے )۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۳
جلد سوم
ہے
اب میں پھر اصلی مضمون کی طرف لوٹتا ہوں جو یہ ہے کہ جو شخص قرآن کریم کو ایک حکیم
کی کتاب سمجھتا ہے اور اس کے اعلیٰ درجہ کے با ربط اور ہم رشتہ مضمونوں کے کمالات
کے دیکھنے کا جسے ذرا بھی موقع ملا ہے وہ اس موقع پر سخت حیران ہوتا ہے کہ کس طرح
پہلے بدکاری اور بدکاری کے جھوٹے الزامات لگانے کا ذکر کیا گیا پھر یکدم
الله نور السموات والارض کہہ دیا گیا اور پھر خلافت کا ذکر شروع کر دیا گیا۔جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ ان تینوں مضمونوں میں ضرور کوئی اعلیٰ درجہ کا جوڑ اور تعلق ہے۔اور یہ تینوں
مضمون آپس میں مربوط اور ہم رشتہ ہیں۔اس شکل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مضمون پر غور کرو
جو میں نے اوپر بتایا ہے اور جو یہ ہے کہ الله نور السموات والارض کی آیت میں
الوہیت اور نبوت اور خلافت کے تعلق کو بتایا گیا ہے۔اس مضمون کو ذہن میں رکھ کر آخری دو
مضمونوں کا تعلق پالکل واضح ہو جاتا ہے۔کیونکہ اللہ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ والی آیت
میں خلافت کا اصولی ذکر تھا اور بتایا گیا تھا کہ خلافت کا وجود بھی نبوت کی طرح ضروری ہے
کیونکہ اس کے ذریعہ سے جلالِ الہی کے ظہور کے زمانہ کو ممتد کیا جاتا ہے اور الہی نور کو ایک
لمبے عرصہ تک دنیا کے فائدہ کیلئے محفوظ کر دیا جاتا ہے۔اس مضمون کے معلوم ہونے پر طبعا
قرآن کریم پڑھنے والوں کے دل میں یہ خیال پیدا ہونا تھا کہ خدا کرے ایسی نعمت ہم کو بھی
ملے۔سو وعد الله الّذینَ آمَنُوا مِنْكُمُ کی آیات میں اس خواہش کے پورا
کرنے کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرما دیا اور بتایا کہ یہ نعمت تم کو بھی اسی طرح ملے گی جس طرح
پہلے انبیاء کی جماعتوں
کو ملی تھی۔غرض میرے بیان کردہ معنوں کے رو سے اللهُ نُورُ السّمواتِ وَالْأَرْضِ کی آیت اور
اس کی متعلقہ آیتوں کا وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ
ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهیم کی آیت اور اس کی متعلقہ
آیتوں سے ایک ایسا لطیف اور طبعی جوڑ قائم ہو جاتا ہے جو دل کو لذت اور سرور سے بھر دیتا
ہے اور ایمان کی زیادتی کا موجب ہوتا ہے اور قرآنی مطالب کی عظمت کا سکہ دلوں میں
بٹھا دیتا ہے۔لیکن یہ سوال پھر بھی قائم رہتا ہے کہ اس مضمون کا پہلی آیتوں سے کیا تعلق ہوا۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۴
جلد سوم
یعنی سورۃ نور کے پانچویں رکوع کا اِس کے نویں رکوع تک تو خلافت سے جوڑ ہوا لیکن جو
پہلے چار رکوع ہیں اور جن میں بدکاری اور بدکاری کے الزامات کا ذکر آتا ہے اُن کا اِس
ہے۔جب تک یہ جوڑ بھی حل نہ ہو اُس وقت تک قرآن کریم کی ترتیب ثابت
سے کیا تعلق۔نہیں ہو سکتی۔اب میں یہ بتاتا ہوں کہ پہلے چار رکوعوں کا باقی پانچ رکوعوں سے جن میں خلافت کا ذکر
آتا ہے کیا تعلق ہے۔یہ بات ظاہر ہے کہ پہلے چار رکوعوں میں بدکاری کے الزامات کا ذکر
اصل مقصود ہے اور ان میں خصوصاً اس الزام کا رڈ کرنا مقصود ہے جو حضرت عائشہ رضی اللہ
عنہا پر لگایا گیا تھا۔اب ہمیں دیکھنا چاہئے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر جو الزام لگانے
والوں نے الزام لگایا تو اس کی اصل غرض کیا تھی۔اس کا سبب یہ تو نہیں ہوسکتا کہ ان لوگوں کو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کوئی دشمنی تھی۔ایک گھر میں بیٹھی ہوئی عورت سے جس کا نہ
سیاسیات سے تعلق ہو ، نہ قضا سے ، نہ عہدوں اور اموال کی تقسیم سے ، نہ لڑائیوں سے ، نہ
مخالف اقوام پر چڑھائیوں سے ، نہ حکومت سے ، نہ اقتصادیات سے، اس سے کسی نے کیا
بغض رکھنا ہے۔غرض حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے براہِ راست بغض کرنے کی کوئی وجہ نہیں
ہوسکتی۔پس اس الزام کے بارہ میں دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں یا تو یہ کہ الزام سچا ہو جس امر کو
کوئی مومن ایک منٹ کیلئے بھی تسلیم نہیں کر سکتا اور اللہ تعالیٰ نے عرش سے اس گندے خیال کو
رڈ کیا ہے۔دوسری صورت یہ ہوسکتی ہے کہ حضرت عائشہ پر الزام بعض دوسرے وجودوں کو
نقصان پہنچانے کے لئے لگایا گیا ہو۔اب ہمیں غور کرنا چاہئے کہ وہ کون کون لوگ تھے جن کو بدنام کرنا منافقوں کے لئے یا
ان کے سرداروں کے لئے فائدہ بخش ہو سکتا تھا اور کن کن لوگوں سے اس ذریعہ سے منافق
اپنی دشمنی نکال سکتے تھے۔ایک ادنی تدبر سے معلوم ہو سکتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر
الزام لگا کر دو شخصوں سے دشمنی نکالی جا سکتی تھی۔ایک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اور
ایک حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے۔کیونکہ ایک کی وہ بیوی تھی اور ایک کی بیٹی تھیں۔یہ
دونوں وجود ایسے تھے کہ ان کی بدنامی سیاسی یا اقتصادی لحاظ سے یا دشمنیوں کے لحاظ سے

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۵
جلد سوم
بعض لوگوں کے لئے فائدہ بخش ہو سکتی تھی۔یا بعض لوگوں کی اغراض ان کو بد نام کرنے کے
ساتھ وابستہ تھیں ورنہ خود حضرت عائشہ کی بدنامی سے کسی شخص کو کوئی دلچسپی نہ ہو سکتی تھی۔زیادہ سے زیادہ آپ سے سوتوں کا تعلق ہو سکتا تھا اور یہ خیال ہوسکتا تھا کہ شاید حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا کی سوتوں نے حضرت عائشہؓ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظروں
گرانے اور اپنی نیک نامی چاہنے کیلئے اس معاملہ میں کوئی حصہ لیا ہو۔مگر تاریخ شاہد ہے کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی سوتوں نے اس معاملہ میں کوئی حصہ نہیں لیا۔بلکہ حضرت عائشہ
کا اپنا بیان ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں میں سے جس بیوی کو میں اپنا
رقیب اور مد مقابل خیال کرتی تھی وہ حضرت زینب تھیں۔ان کے علاوہ اور کسی بیوی کو میں
اپنا رقیب خیال نہیں کرتی تھی مگر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں زینب کے اس
احسان
کو کبھی نہیں بھول سکتی کہ جب مجھ پر الزام لگایا گیا تو سب سے زیادہ زور سے اگر کوئی
اس الزام کا انکار کیا کرتی تھیں تو وہ حضرت زینب ہی تھیں۔پس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
سے اگر کسی کو دشمنی ہو سکتی تھی تو وہ ان کی سوتوں کو ہی ہو سکتی تھی۔اور وہ اگر چاہتیں تو اس
میں حصہ لے سکتی تھیں تا حضرت عائشہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ سے گر جائیں اور
ان کی عزت بڑھ جائے۔مگر تاریخ سے ثابت ہے کہ انہوں نے اس معاملہ میں دخل ہی نہیں
دیا۔اور اگر کسی سے پوچھا گیا تو اُس نے حضرت عائشہ کی تعریف ہی کی۔چنانچہ ایک اور
بیوی کے متعلق ذکر آتا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے اِس معاملہ کا ذکر
کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے تو سوائے خیر کے عائشہ میں کوئی چیز نہیں دیکھی۔تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اپنی دشمنی نکالنے کا امکان اگر کسی کی طرف سے ہوسکتا
تھا تو ان کی سوتوں کی طرف سے مگر ان کا اس معاملہ میں کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا۔اسی طرح
مردوں کی عورتوں سے دشمنی کی کوئی وجہ نہیں ہوتی۔پس آپ پر الزام یا رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے بغض کی وجہ سے لگایا گیا یا حضرت ابو بکر سے بغض کی وجہ سے ایسا کیا گیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو مقام حاصل تھا وہ تو الزام لگانے والے کسی طرح چھین نہیں
سکتے تھے۔انہیں جس بات کا خطرہ تھا وہ یہ تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی وہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی