دنیا انبیاٴٴٴٴء اور خلفاء کے ذریعہ ہی خدا تعالی کے نور کا مشاہدہ کرتی ہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 3

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۶
جلد سوم
اپنی اغراض کو پورا کرنے سے محروم نہ رہ جائیں اور وہ دیکھ رہے تھے کہ آپ کے بعد خلیفہ
ہونے کا اگر کوئی شخص اہل ہے تو وہ ابو بکر ہی ہے۔پس اس خطرہ کو بھانپتے ہوئے انہوں نے
حضرت عائشہ پر الزام لگا دیا تا حضرت عائشہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ سے گر
جائیں اور ان کے گر جانے کی وجہ سے حضرت ابو بکر کو مسلمانوں میں جو مقام حاصل ہے وہ
بھی جاتا رہے اور مسلمان آپ سے بدظن ہو کر اس عقیدت کو ترک کر دیں جو انہیں آپ سے
تھی اور اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر کے خلیفہ ہونے کا
دروازہ بالکل بند ہو جائے۔جس طرح حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں پیغامیوں کا گر وہ مجھ
پر اعترض کرتا رہتا تھا اور مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرتا رہتا تھا۔پس یہی وجہ تھی کہ خدا تعالیٰ
نے حضرت عائشہ پر الزام لگنے کے واقعہ کے بعد خلافت کا بھی ذکر کیا۔حدیثوں میں صریح طور پر آتا ہے کہ صحابہؓ آپس میں باتیں کیا کرتے تھے اور کہا کرتے
تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اگر کسی کا مقام ہے تو وہ ابو بکر کا ہی مقام ہے۔پھر حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور
اس نے کہا کہ يَا رَسُولَ الله آپ میری فلاں حاجت پوری کر دیں۔آپ نے فرمایا اس
وقت نہیں پھر آنا۔وہ بدوی تھا اور تہذیب اور شائستگی کے اصول سے ناواقف تھا اُس نے کہا
آخر آپ انسان ہیں اگر میں پھر آؤں اور آپ اُس وقت فوت ہو چکے ہوں تو میں کیا کروں؟
آپ نے فرمایا اگر میں دنیا میں نہ ہوا تو ابوبکر کے پاس چلے جانا وہ تمہاری حاجت پوری کر
دے گا۔اسی طرح حدیثوں میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا سے کہا اے عائشہ ! میں چاہتا تھا کہ ابوبکر کو اپنے بعد نا مزد کر دوں مگر میں جانتا
ہوں کہ اللہ اور مومن اس کے سوا اور کسی پر راضی نہ ہونگے ۲۳ اس لئے میں کچھ نہیں کہتا۔غرض
صحابہ یہ قدرتی طور پر سمجھتے ہیں کہ رسول کریم کے بعد ان میں سے اگر کسی کا درجہ ہے تو ابو بکر کا
اور وہی آپ کا خلیفہ بننے کے اہل ہیں۔مکی زندگی تو ایسی تھی کہ اس میں حکومت اور اس کے
انتظام کا سوال ہی نہ پیدا ہوتا تھا۔لیکن مدینہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۷
جلد سوم
کے بعد حکومت قائم ہو گئی۔اور طبعا منافقوں کے دلوں میں یہ سوال پیدا ہونے لگا کیونکہ آپ
کی مدینہ میں تشریف لانے کی وجہ سے ان کی کئی امید میں باطل ہو گئی تھیں۔چنانچہ تاریخوں
سے ثابت ہے کہ مدینہ میں عربوں کے دو قبیلے تھے اوس اور خزرج۔اور یہ ہمیشہ آپس میں
لڑتے رہتے تھے اور قتل اور خونریزی کا بازار گرم رہتا۔جب انہوں نے دیکھا کہ اس لڑائی
کے نتیجہ میں ہمارے قبائل کا رُعب مٹتا جا رہا ہے تو انہوں نے آپس میں صلح کی تجویز کی اور
قرار پایا کہ ہم ایک دوسرے سے اتحاد کر لیں اور کسی ایک شخص کو اپنا بادشاہ بنا لیں چنانچہ
اوس اور خزرج نے آپس میں صلح کر لی اور فیصلہ ہوا کہ عبداللہ بن ابی بن سلول کو مدینہ کا
بادشاہ بنا دیا جائے۔اس فیصلہ کے بعد انہوں نے تیاری بھی شروع کر دی اور عبد اللہ بن ابی
بن سلول کے لئے تاج بننے کا حکم بھی دے دیا گیا۔اتنے میں مدینہ کے کچھ حاجی مکہ -
واپس آئے اور انہوں نے بیان کیا کہ آخری زمانہ کا نبی مکہ میں ظاہر ہو گیا ہے اور ہم اس کی
بیعت کر آئے ہیں۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوی کے متعلق چہ میگوئیاں شروع
ہو گئیں۔اور چند دنوں کے بعد بعض اور لوگوں نے بھی مکہ جا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی بیعت کر لی۔پھر انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ
ہماری تربیت اور تبلیغ کے لئے کوئی معلّم ہمارے ساتھ بھیجیں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے ایک صحابی کو مبلغ بنا کر بھیجا اور مدینہ کے بہت سے لوگ اسلام میں داخل ہو گئے۔اُنہی دنوں میں چونکہ مکہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو بہت سی تکالیف
پہنچائی جا رہی تھیں اس لئے اہل مدینہ نے آپ سے درخواست کی کہ آپ مدینہ میں تشریف
لے آئیں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بہت سے صحابہ سمیت مدینہ ہجرت کر کے
آگئے۔اور عبد اللہ بن ابی بن سلول کے لئے جو تاج تیار کروایا جا رہا تھا وہ دھرا کا دھرا رہ
گیا کیونکہ جب انہیں دونوں جہانوں کا بادشاہ مل گیا تو انہیں کسی اور بادشاہ کی کیا ضرورت
تھی۔عبداللہ بن ابی ابن سلول نے جب یہ دیکھا کہ اُس کی بادشاہت کے تمام امکانات
جاتے رہے ہیں تو اسے سخت غصہ آیا۔اور گو وہ بظاہر مسلمانوں میں مل گیا مگر ہمیشہ اسلام میں
رخنے ڈالتا رہتا تھا۔اور چونکہ اب وہ اور کچھ نہیں کر سکتا تھا اس لئے اُس کے دل میں اگر

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۸
جلد سوم
کوئی خواہش پیدا ہو سکتی تھی تو یہی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوں تو میں مدینہ کا بادشاہ بنوں
لیکن مسلمانوں میں جو نہی بادشاہت قائم ہوئی اور ایک نیا نظام انہوں نے دیکھا تو انہوں
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف سوالات کرنے شروع کر دیئے کہ اسلامی حکومت کا
کیا طریق ہے۔آپ کے بعد اسلام کا کیا حال ہوگا اور اس بارہ میں مسلمانوں کو کیا کرنا
چاہئے۔عبداللہ بن ابی بن سلول نے جب یہ حالت دیکھی تو اسے خوف پیدا ہونے لگا کہ اب
اسلام کی حکومت ایسے رنگ میں قائم ہوگی کہ اس میں اس کا کوئی حصہ نہ ہوگا وہ ان حالات کو
روکنا چاہتا تھا اور اس کیلئے جب اس نے غور کیا تو اسے نظر آیا کہ اگر اسلامی حکومت کو اسلامی
اصول پر کوئی شخص قائم کر سکتا ہے تو وہ ابوبکر ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
مسلمانوں کی نظر اسی کی طرف اُٹھتی ہے اور وہ اسے سب دوسروں سے معزز سمجھتے ہیں۔پس
اُس نے اپنی خیر اسی میں دیکھی کہ ان کو بدنام کر دیا جائے اور لوگوں کی نظروں سے گرا دیا
جائے بلکہ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ سے بھی گرا دیا جائے۔اور اس بد نیتی کے
پورا کرنے کا موقع اسے حضرت عائشہ کے ایک جنگ میں پیچھے رہ جانے کے واقعہ سے مل گیا
اور اس خبیث نے آپ پر گندہ الزام لگا دیا جو قرآن کریم میں اشارۃ بیان کیا گیا ہے اور
حدیثوں میں اس کی تفصیل آتی ہے۔عبد اللہ بن ابی بن سلول کی اس میں یہ غرض تھی کہ اس
طرح حضرت ابوبکر ان لوگوں کی نظروں میں بھی ذلیل ہو جائیں گے اور آپ کے تعلقات
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی خراب ہو جائیں گے اور اس نظام کے قائم ہونے میں
رخنہ پڑ جائے گا جس کا قائم ہونا اسے لابدی نظر آتا تھا اور جس کے قائم ہونے سے اس کی
امید میں تباہ ہو جاتی تھیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حکومت کے خواب صرف
عبد اللہ بن ابی بن سلول ہی نہیں دیکھ رہا تھا اور بعض لوگ بھی اس مرض میں مبتلا تھے۔چنانچہ
مسیلمہ کذاب کی نسبت بھی حدیثوں میں آتا ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
آیا اور آپ سے عرض کی کہ میرے ساتھ ایک لاکھ سپاہی ہیں میں چاہتا ہوں کہ اپنی تمام
جماعت کے ساتھ آپ کی بیعت کرلوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام میں
چھوٹے اور بڑے کی کوئی تمیز نہیں اگر تم پر حق کھل گیا ہے تو تم بیعت کر لو۔وہ کہنے لگا میں

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۹
جلد سوم
بیعت کرنے کیلئے تیار تو ہوں مگر میری ایک شرط ہے۔آپ نے فرمایا وہ کیا؟ وہ کہنے لگا میری
شرط یہ ہے کہ آپ تو خیر اب عرب کے بادشاہ بن ہی گئے ہیں لیکن چونکہ میری قوم عرب کی
سب سے زیادہ زبر دست قوم ہے پس میں اس شرط پر آپ کی بیعت کرتا ہوں کہ آپ کے بعد
میں عرب کا بادشاہ ہوں گا۔آپ نے فرمایا میں کوئی وعدہ نہیں کرتا۔یہ خدا کا انعام ہے وہ جسے
چاہے گا دے گا۔اس پر وہ ناراض ہو کر چلا گیا اور اپنی تمام قوم سمیت مخالفت پر آمادہ ہو گیا۔تو مسیلمہ کذاب نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بادشاہت ملنے کی آرزو کی تھی ،
زندگی میں نہیں۔یہی حال عبد اللہ بن ابی بن سلول کا تھا۔چونکہ منافق اپنی موت کو ہمیشہ دور سمجھتا
ہے اور وہ دوسروں کی موت کے متعلق اندازے لگاتا رہتا ہے اس لئے عبد اللہ بن اُبی بن سلول بھی
اپنی موت کو دور سمجھتا تھا اور وہ نہیں جانتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی وہ
ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرے گا۔وہ یہ قیاس آرائیاں کرتا رہتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت
ہوں تو میں عرب کا بادشاہ بنوں گا۔لیکن اب اس نے دیکھا کہ ابو بکر کی نیکی اور تقویٰ اور بڑائی
مسلمانوں میں تسلیم کی جاتی ہے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھانے تشریف نہیں لاتے
تو ابو بکر آپ کی جگہ نماز پڑھاتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی فتویٰ پوچھنے کا موقع
نہیں ملتا تو مسلمان ابو بکر سے فتویٰ پوچھتے ہیں۔یہ دیکھ کر عبداللہ بن ابی بن سلول کو جو آئندہ کی
بادشاہت ملنے کی امید لگائے بیٹھا تھا سخت فکر لگا اور اُس نے چاہا کہ اس کا ازالہ کرے۔چنانچہ اسی
امر کا ازالہ کرنے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی شہرت اور آپ کی عظمت کو مسلمانوں کی نگاہوں
سے گرانے کے لیے اس نے حضرت عائشہ پر الزام لگا دیا تا حضرت عائشہ پر الزام لگنے کی وجہ سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ سے نفرت پیدا ہو اور حضرت عائشہؓ سے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی نفرت کا یہ نتیجہ نکلے کہ ابو بکر کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کی نگاہوں
میں جو اعزاز حاصل ہے وہ کم ہو جائے اور ان کے آئندہ خلیفہ بنے کا کوئی امکان نہ رہے۔چنانچہ اسی
امر کا اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں ذکر کرتا اور فرماتا ہے۔ان الَّذِينَ جَاءَ بِالافْكِ عُصْبَةً
نكُمْ کہ وہ لوگ جنہوں نے حضرت عائشہ پر اتہام لگایا وہ تم لوگوں میں سے ہی مسلمان
کہلانے والا ایک جتھا ہے مگر فرماتا ہے لا تَحْسَبُوهُ شَرا لكُم، بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُم ٢٥ |

خلافة على منهاج النبوة
۲۰۰
جلد سوم
تم یہ خیال نہ کرو کہ یہ الزام کوئی بُرا نتیجہ پیدا کرے گا بلکہ یہ الزام بھی تمہاری بہتری اور ترقی
کا موجب ہو جائے گا چنانچہ لو اب ہم خلافت کے متعلق اصول بھی بیان کر دیتے ہیں اور تم کو
یہ بھی بتا دیتے ہیں کہ یہ منافق زور مار کر دیکھ لیں یہ ناکام رہیں گے اور ہم خلافت کو قائم
کر کے چھوڑیں گے۔کیونکہ خلافت، نبوت کا ایک جزو ہے اور الہی نور کے محفوظ رکھنے کا ایک
ذریعہ ہے۔پھر فرماتا ہے لِكُلِّ امْرِئُ مِّنْهُمْ مَا اكْتَسَبَ مِنَ الاثم - ٢٦
ان الزام لگانے والوں میں سے جیسی جیسی کسی نے کمائی کی ہے ویسا ہی عذاب اسے مل جائے
گا۔چنانچہ جو لوگ الزام لگانے کی سازش میں شامل تھے انہیں اسی اسی کوڑے لگائے گئے۔پھر
فرمايا و الذي تولى كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِیم ۲۷ مگر ان میں سے ایک شخص
جو سب سے بڑا شرارتی ہے اور جو اس تمام فتنہ کا بانی ہے اسے ہم کوڑے نہیں لگوائیں گے
بلکہ اس کو عذاب ہم خود دیں گے۔والذي تولى كبره وہ شخص جس نے اصل میں
بات بنائی ہے ( یعنی عبداللہ بن ابی بن سلول ) وہ عام عذاب کا مستحق نہیں خاص اور
بڑے عذاب کا مستحق ہے جو عذاب ہم ہی دے سکتے ہیں۔چنانچہ اس حکم کے ماتحت اللہ تعالیٰ
کی طرف سے اُسے عذاب مل گیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی وہ ہلاک
ہو گیا اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ آپ کے بعد خلیفہ ہو گئے۔اس الزام کا ذکر کرنے اور
عبد اللہ بن ابی ابن سلول کی اس شرارت کو بیان کرنے کے بعد کہ اس نے خلافت میں
رخنہ اندازی کرنے کے لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا ، اللہ تعالیٰ معافرماتا ہے
الله نُورُ السّمواتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُور كَمشكوة فِيهَا مِصْبَاح ، المِصْبَاحُ في
زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ کہ اللہ تعالیٰ آسمان اور زمین کا نور ہے مگر اُس
کے نور کو مکمل کرنے کا ذریعہ نبوت اور اس کے بعد اس کے دنیا میں پھیلانے اور اسے زیادہ
سے زیادہ عرصہ تک قائم رکھنے کا اگر کوئی ذریعہ ہے تو وہ خلافت ہی ہے۔پس ان منافقوں کی
تدبیروں کی وجہ سے ہم اس عظیم الشان ذریعہ کو تباہ نہیں ہونے دیں گے بلکہ اپنے نور کے دنیا
میں دیر تک قائم رکھنے کیلئے اس سامان کو مہیا کریں گے۔اس بات کا مزید ثبوت کہ اس آیت میں جس نور کا ذکر ہے وہ نورِ خلافت ہی ہے اس

خلافة على منهاج النبوة
۲۰۱
جلد سوم
سے اگلی آیتوں میں ملتا ہے جہاں اللہ تعالیٰ اِس سوال کا جواب دیتا ہے کہ یہ نور کہاں ہے۔فرماتا ہے في بيوت یہ نور خلافت چند گھروں میں پایا جاتا ہے۔نور نبوت تو صرف ایک گھر
میں ہے مگر نورِ خلافت ایک گھر میں نہیں بلکہ في بيوت چند گھروں میں ہے۔پھر فرماتا ہے
اذن الله ان ترفة وہ گھر ابھی چھوٹے سمجھتے جاتے ہیں مگر خدا نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ وہ
ان گھروں کو اونچا کرے۔کیونکہ نبوت کے بعد خلافت اس خاندان کو بھی اونچا کر دیتی ہے
جس میں سے کو ئی شخص منصب خلافت حاصل کرتا ہے۔اس آیت نے یہ بتا دیا کہ اس جگہ اللہ تعالیٰ کا مقصد نورِ خلافت کو بیان کرنا ہے اور یہ بتا نا
ہے کہ نورِ خلافت، نور نبوت اور نور الوہیت کے ساتھ گلی طور پر وابستہ ہے اور اس کو مٹانا
دوسرے دونوں نو روں کو مٹانا ہے۔پس ہم اسے مٹنے نہ دیں گے اور اس نور کو ہم کئی گھروں
کے ذریعہ ظاہر کریں گے تا نور نبوت کا زمانہ اور اس کے ذریعہ سے نور الہیہ کے ظہور کا زمانہ
لمبا ہو جائے۔چنانچہ خلافت پہلے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پاس گئی۔پھر حضرت عمر
رضی اللہ عنہ کے پاس گئی۔پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئی اور پھر حضرت علی
رضی اللہ عنہ کے پاس گئی۔کیونکہ خدا نے یہ فیصلہ کر دیا تھا کہ ان بیوت کو اونچا کرے۔ترفع کے لفظ نے یہ بھی بتا دیا کہ الزام لگانے والوں کی اصل غرض یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کو
نیچا کریں اور انہیں لوگوں کی نگاہ میں ذلیل کریں۔مگر خدا کا یہ فیصلہ ہے کہ وہ ان کو اونچا
کرے اور جب خدا انہیں عزت دینا چاہتا ہے تو پھر کسی کے الزام لگانے سے کیا بنتا ہے۔اب دیکھو سورۃ نور کے شروع سے لے کر اس کے آخر تک کس طرح ایک ہی مضمون
بیان کیا گیا ہے پہلے اس الزام کا ذکر کیا جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر لگایا گیا تھا اور چونکہ
حضرت عائشہ پر الزام لگانے کی اصل غرض یہ تھی کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ذلیل کیا
جائے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے جو تعلقات ہیں وہ بگڑ جائیں اور اس کے
نتیجہ میں مسلمانوں کی نگاہ میں بھی ان کی عزت کم ہو جائے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات کے بعد وہ خلیفہ نہ ہو سکیں۔کیونکہ عبد اللہ بن ابی بن سلول یہ بھانپ گیا تھا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمانوں کی نگاہ اگر کسی پر اٹھنی ہے تو وہ ابو بکر ہی ہے

خلافة على منهاج النبوة
۲۰۲
جلد سوم
اور اگر ابو بکر کے ذریعہ خلافت قائم ہو گئی تو عبد اللہ بن ابی بن سلول کی بادشاہی کے خواب
کبھی
پورے نہ ہوں گے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس الزام کے ذکر کے معاً بعد خلافت کا ذکر کیا اور
فرمایا که خلافت با دشاہت نہیں ہے۔وہ تو نور الہی کے قائم رکھنے کا ایک ذریعہ ہے اس لئے
اس کا قیام اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔اس کا ضائع ہونا تو نور نبوت اور
نورالوہیت کا ضائع ہونا ہے۔پس وہ اس نور کو ضرور قائم کرے گا اور نبوت کے بعد
بادشاہت ہرگز قائم نہیں ہونے دے گا اور جسے چاہے گا خلیفہ بنائے گا بلکہ وہ وعدہ کرتا ہے کہ
مسلمانوں سے ایک نہیں متعدد لوگوں کو خلافت پر قائم کر کے نور کے زمانہ کولمبا کر دے گا۔یہ
مضمون ایسا ہی ہے جیسے کہ حضرت خلیفہ امسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ خلافت کیسری کی
دکان کا سوڈا واٹر نہیں کہ جس کا جی چاہے پی لے۔اسی طرح فرمایا تم اگر الزام لگانا چاہتے
ہو تو بے شک لگاؤ نہ تم خلافت کو مٹا سکتے ہو نہ ابو بکر کو خلافت سے محروم کر سکتے ہو۔کیونکہ
خلافت ایک نور ہے وہ نور اللہ کے ظہور کا ایک ذریعہ ہے اس کو انسان اپنی تدبیروں سے
کہاں مٹا سکتا ہے۔پھر فرماتا ہے کہ اسی طرح خلافت کا یہ نور چند اور گھروں میں بھی پایا جاتا
ہے اور کوئی انسان اپنی کوششوں اور اپنے مکروں سے اس نور کے ظہور کو روک نہیں سکتا۔اب دیکھو اس تشریح کے ساتھ سورۃ نور کی تمام آیتوں کا آپس میں کس طرح ربط قائم ہو جاتا
ہے اور کس طرح پہلے چار رکوعوں کے مضمون کا اللہ نُورُ السّمواتِ وَالْأَرْضِ اور اس کے
مابعد کی آیتوں کے ساتھ ربط قائم ہو جاتا ہے اور ساری سورۃ کے مطالب آئینہ کی طرح
سامنے آجاتے ہیں۔پس خلافت ایک الہی سنت ہے کوئی نہیں جو اس میں روک بن سکے۔وہ خدا تعالیٰ کے
نور کے قیام کا ذریعہ ہے جو اس کو مٹانا چاہتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے نور کو مٹانا چاہتا ہے۔ہاں وہ
ایک وعدہ ہے جو پورا تو ضرور کیا جاتا ہے لیکن اس کے زمانہ کی لمبائی مومنوں کے اخلاص
سے وابستہ ہے۔فرماتا ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ
ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ
الَّذِى ارتضى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّاء يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ

خلافة على منهاج النبوة
۲۰۳
جلد سوم
۲۸
بِي شَيْئًا، وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الفيقُوْنَ ٢٨
ا تذکرہ صفحه ۵۴۱۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
الم نشرح: ٢
النور: ۳۹۳۳۶
( خطبات محمود جلد ۱۸ صفحه ۴۳۱ تا ۴۵۸)
طه: ۱۱
۵ دیوار گیر: دیوار میں لگانے کا لیمپ ( فیروز اللغات اردو جامع صفحہ ۶۷۳ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
آل عمران: ۱۹۱ ك
النور : ٣،٢
النور: ۵
2 النور: 1
۶
النور: ۷
النور: ١٢
النور: ۲۱،۲۰
النور : ٢٢
النور : ۲۴
ها النور: ۲۸
النور: ٣١
كلا النور: ٣٦
۱۹،۱۸ النور: ۵۶
۲۰ بخاری کتاب التفسير باب لولا اذا سمعتموه ظن المؤمنين صفحه ۸۳۱ حدیث نمبر ۴۷۵۰ مطبوعه
رياض ١٩٩٩ ء الطبعة الثانية
البخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم- باب فضل ابی بکر بعد
النبي عل
صلى الله
صفحه ۶۱۳ ۶۱۴ حدیث نمبر ۳۶۵۵ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ءالطبعة الثانية
۲۲ بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم باب قول النبي الله لو كنت
متخذا خليلا صفحه ۶۱۴ حدیث نمبر ۳۶۵۹ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ ء الطبعة الثانية میں عورت کا ذکر ہے
۲۳ بخاری کتاب الاحکام باب الاستخلاف صفحه ۱۲۴۳ حدیث نمبر ۷۲۱۷ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء
الطبعة الثانية
۲۴ بخاری کتاب المغازی باب وفد بنى حنيفة صفر ۷۴۲ حدیث نمبر ۴۳۷۳ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء
الطبعة الثانية
۲۵ تا ۲۷ النور : ۱۲
۲۸ النور : ۵۶

آج 10 میں سے 10 باقی