خلیفہ کا مقام

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۲۲۰
جلد سوم
خلیفہ کا مقام
-1 مجلس شوریٰ میں تنقید کے اصول
۲۔جماعت احمد یہ اور حکام کے تعلقات
( فرموده ۲۲ /اپریل ۱۹۳۸ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔”میرے سامنے ایک سوال اُٹھایا گیا ہے جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ مجھے جماعت
کے سامنے اپنے خیالات کے اظہار کی ضرورت ہے تا جس جس حصہ میں کوئی نقص ہے اس کی
اصلاح ہو سکے۔مجھ سے کہا گیا ہے کہ مجلس شوری کے موقع پر ناظروں کے کام پر جس رنگ میں
تنقید کی جاتی ہے اس کے نتیجہ میں ناظروں کے کام میں رُکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور ان کا مقام
جماعت کی نگاہ میں گر جاتا ہے اور یہ کہ اس تنقید کا موجب وہ تنقید ہوتی ہے جو کبھی میری طرف
سے ناظروں کے کام پر کی جاتی ہے۔میں اس امر کو تسلیم کرتا ہوں کہ اگر وہ لوگ جن کے ہاتھوں
میں سلسلہ کے کام کی باگ ڈور ہو اُن کی حیثیت اور مقام لوگوں کی نظروں سے گرا دیا جائے اور
لوگوں میں ان کی سبکی کر دی جائے تو کام میں وقتیں ضرور پیدا ہوتی ہیں۔اگر یہ امر واقعہ ہو کہ
موجودہ حالات میں ناظروں کا مقام اور ان کی حیثیت اور ان کے عہدے کا اعزاز او را کرام کم
ہو گیا ہو اور لوگوں کی نظروں میں اُن کی عزت نہ رہی ہو تو اس میں شک نہیں کہ ان کو کام میں
وقتیں پیدا ہوسکتی ہیں اور ہونے کا خطرہ ہے۔لیکن میں سمجھتا ہوں اس سوال کے کئی حصے ہیں اور
وہ الگ الگ توجہ کے محتاج ہیں۔پس میں انہیں علیحدہ علیحدہ لیتا ہوں۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۲۱
جلد سوم
پہلا حصہ یہ ہے کہ خلیفہ وقت کی تنقید خواہ وہ تربیت کیلئے ہو یا تادیب کیلئے یا ہدایت کیلئے
وہ شوری کے دوسرے ممبروں کے دلوں میں تنقید کا ایسا مادہ پیدا کر دیتی ہے کہ جس کے نتیجہ
میں تنقید حد سے زیادہ گزر جاتی ہے۔جو لوگ دوسرے لوگوں سے ملتے جلتے رہتے ہیں اور
قسم قسم کے لوگوں سے باتیں کرنے کا موقع ملتا ہے وہ اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ
میرے متعلق دونوں قسم کی شکایتیں سنی جاتی ہیں۔ایسے لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ یہ ہمیشہ
ناظروں کی پیٹھ ٹھونکتے اور ان کی حفاظت کرتے ہیں جس کی وجہ سے جماعت کا نظام درست
نہیں ہوسکتا۔ذرا کسی نے کسی ناظر پر اعتراض کیا تو انہوں نے فوراً اسے گرفت شروع
کر دی۔اور یہ بھی اعتراض کیا جاتا ہے کہ ان کی طرف سے ناظروں کا صحیح طور پر اعزاز قائم
نہیں کیا جا تا اور ایسی تنقید ان کے کام پر کی جاتی ہے جس سے وہ لوگوں کی نظروں سے
گر جائیں۔ان دونوں سوالوں کی موجودگی میں یہ ماننا پڑے گا کہ صداقت بہر حال تین میں
سے ایک صورت میں ہے۔یا تو پہلا اعتراض غلط ہوگا کہ یہ ناظروں کے مقابلہ میں جماعت
کو زیادہ ڈانٹتے ہیں اور یا پھر یہ غلط ہوگا کہ جماعت کے مقابلہ میں ناظروں پر تنقید میں سختی
کرتے ہیں۔یا پھر یہ کہ دونوں ہی اعتراض غلط ہوں گے۔یہ تین صورتیں ہی ممکن ہو سکتی ہیں
ان کے سوا کوئی نہیں۔لیکن ان تینوں صورتوں پر غور کرنے سے قبل یہ جاننے کی ضرورت ہے
کہ خلیفہ کا مقام کیا ہے۔مجلس شوریٰ ہو یا صدرانجمن احمد یہ، خلیفہ کا مقام بہر حال دونوں کی
میرداری کا ہے۔انتظامی لحاظ سے وہ صدر انجمن کیلئے بھی رہنما ہے اور آئین سازی و بحث کی
تعیین کے لحاظ سے وہ مجلس شوری کے نمائندوں کیلئے بھی صدر اور رہنما کی حیثیت رکھتا ہے۔جماعت کی فوج کے اگر دو حصے تسلیم کر لئے جائیں تو وہ اس کا بھی سردار ہے اور اُس کا بھی
کمانڈر ہے اور دونوں کے نقائص کا وہ ذمہ دار ہے اور دونوں کی اصلاح اس کے ذمہ
واجب ہے۔اس لحاظ سے اس کیلئے یہ نہایت ضروری ہے کہ جب کبھی وہ اپنے خیال میں کسی
حصہ میں کوئی نقص دیکھے تو اُس کی اصلاح کرے۔اپنے خیال میں میں نے اس لئے کہا ہے
کہ انسان ہمیشہ غلطی کر سکتا ہے اور خلیفہ بھی غلطی کر سکتا ہے۔میں نے کبھی اس عقیدہ کا اظہار
نہیں کیا اور نہ ہی یہ اسلامی عقیدہ ہے کہ خلیفہ غلطی نہیں کر سکتا۔اور بشری انتظام میں جب نبی

خلافة على منهاج النبوة
۲۲۲
جلد سوم
بھی غلطی کر سکتا ہے تو خلیفہ کی کیا حیثیت ہے۔پس یقیناً خلیفہ بھی غلطی کر سکتا ہے۔سوال یہ نہیں
کہ امکان کیا ہے بلکہ یہ ہے کہ موقع کا تقاضا کیا ہے۔یہ عین ممکن ہے کہ ایک باپ اپنے
لڑکے کی تعلیم و تربیت کے متعلق فیصلہ کرنے میں غلطی کر جائے۔لیکن کیا اس غلطی کے امکان
کی وجہ سے اپنے لڑکے کی تعلیم و تربیت کے متعلق انتظام کا اسے جو حق ہے وہ مارا جاتا ہے۔ساری دنیا بالاتفاق اس بات کو مانتی ہے کہ باپ خواہ فیصلہ غلط کرے یا درست اپنے لڑکے کی
تعلیم و تربیت کے متعلق فیصلہ کرنے کا حق بہر حال اسی کو ہے۔یہی صورت خلیفہ کے بارہ میں
ہے۔اس کی نسبت غلطی کا امکان منسوب کر کے اس کی ذمہ واری کو اُڑایا نہیں جاسکتا۔لیکن
میدادنی تمثیل ہے۔باپ اور خلیفہ کے مقام میں کئی فرق ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ ہماری
شریعت کہتی ہے کہ خدا تعالیٰ جسے خلیفہ بناتا ہے اُس سے ایسی اہم غلطی نہیں ہونے دیتا جو
جماعت کیلئے نقصان کا موجب ہو۔گویا عصمت کبریٰ تو بطور حق کے انبیاء کو حاصل ہوتی ہے
لیکن عصمت صغریٰ خلفاء کو بھی حاصل ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں وعدہ فرماتا ہے کہ
جو کام خلفاء کریں گے اُس کے نتیجہ میں اسلام کا غلبہ لازمی ہوگا۔ان کے فیصلوں میں جزئی
اور معمولی غلطیاں ہو سکتی ہیں ، ادنی کو تا ہیاں ہو سکتی ہیں مگر انجام کا نتیجہ یہی ہو گا کہ اسلام کو
غلبہ اور اس کے مخالفوں کو شکست ہوگی۔یہ خلافت کیلئے ایک معیار قائم کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے وَليُمَيِّنَ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ ، دین کے معنی
مذہب کے بھی ہوتے ہیں اور اس لحاظ سے بھی دیکھ لو خلفاء اربعہ کا ہی مذہب دنیا میں قائم ہوا
ہے۔بے شک بعض علیحدہ فرقے بھی ہیں مگر وہ بہت اقلیت میں ہیں۔اکثریت اُسی دین پر
قائم ہے جسے خلفاء اربعہ نے پھیلایا۔مگر دین کے معنی سیاست و حکومت کے بھی ہوتے ہیں
اور اس لحاظ سے اس آیت کے یہ معنی ہوئے کہ جس سیاست اور پالیسی کو وہ چلائیں گے اللہ تعالیٰ
اسے ہی دنیا میں قائم کرے گا اور بوجہ اس کے کہ ان کو عصمت صغریٰ حاصل ہے خدا تعالیٰ کی
پالیسی بھی وہی ہوگی۔بے شک بولنے والے وہ ہوں گے ، زبانیں انہی کی حرکت کریں گی ،
ہاتھ انہی کے چلیں گے اور پیچھے دماغ انہی کا کام کرے گا مگر دراصل ان سب کے پیچھے
خدا تعالیٰ ہوگا۔کبھی ان سے جزئیات میں غلطیاں ہوں گی ،کبھی ان کے مشیر غلط مشورہ دیں

خلافة على منهاج النبوة
۲۲۳
جلد سوم
گے۔بعض دفعہ وہ اور ان کے مشیر دونوں غلطی کریں گے لیکن ان درمیانی روکوں سے گزر کر
کامیابی انہیں ہی حاصل ہوگی۔جب تمام کڑیاں مل کر زنجیر بنیں گی وہ صحیح ہوگی اور ایسی
مضبوط کہ کوئی اسے توڑ نہ سکے گا۔پس اس لحاظ سے خلیفہ وقت کا یہ فرض ہے کہ جس حصہ میں بھی اسے غلطی نظر آئے اس
کی اصلاح کرے۔جہاں اس کا یہ فرض ہے کہ منتظمین اور کارکنوں کی پوزیشن قائم رکھے
وہاں یہ بھی ہے کہ جماعت کی عظمت اور اس کے مشورہ کے احترام کو بھی قائم رکھے۔اگر
جماعت کسی وقت کا رکنوں کے حقوق پر حملہ کرے تو اس کا کام ہے کہ اسے پیچھے ہٹائے۔اگر
کبھی کارکن جماعت کے حقوق کو دبانا چاہیں تو خلیفہ کا فرض ہے کہ انہیں روک دے۔مجلس
شوری کی گزشتہ رپورٹوں سے جو چھپی ہوئی ہیں یہ بات پوری طرح ظاہر ہوتی ہے کہ میں نے
متوازی طور پر ان دونوں باتوں کا خیال رکھا ہے۔اگر ناظروں پر جماعت نے نا واجب
اعتراض کئے ہیں تو میں نے سختی کے ساتھ اور بے پرواہ ہو کر ان کے اس فعل کے قباحت کی
وضاحت کی ہے۔اور اگر کبھی ناظروں نے جماعت کو اس کے حق سے محروم کرنا چاہا ہے تو ان
کو بھی ڈانٹا ہے۔یہ متوازی سلسلہ جو خدا تعالیٰ نے جاری رکھا ہے میں نے ہمیشہ اس کا خیال
رکھا ہے اور کوشش کی ہے کہ اگر ایک طرف ناظروں کا احترام اور اعزاز جماعت کے دلوں
میں پیدا کیا جائے تو دوسری طرف جماعت کی عظمت کو بھی قائم رکھا ہے۔میں جانتا ہوں کہ
اگر ایک حصہ کو چھوڑ دیا جائے تو دوسرے کی عظمت بھی قائم نہ رہ سکے گی۔اور اگر دونوں کو
چھوڑ دیا جائے تو باوجود نیک نیتی اور نیک ارادہ کے ایک حصہ دوسرے کو کھا جائے گا۔اگر
کارکنوں کے اعزاز اور احترام کا خیال نہ رکھا جائے تو نظام کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔اور اگر
جماعت کے حقوق کی حفاظت نہ کی جائے اور اس کی عظمت کو تباہ ہونے دیا جائے تو ایک ایسا
آئین بن جائے گا جس میں خود رائی کے اور خودستائی غالب ہو گی۔اس لئے میں ہمیشہ اس
بات کو مد نظر رکھتا ہوں کہ جس کی غلطی ہو اُ سے صفائی کے ساتھ کہہ دیا جائے۔چنانچہ مجلس شوریٰ
کی گزشتہ رپورٹوں سے یہ بات پوری طرح ظاہر ہوتی ہے کہ میں نے ناظروں کے اعزاز کو
قائم کرنے کا پوری طرح خیال رکھا ہے۔چنانچہ گزشتہ رپورٹوں سے ظاہر ہوگا کہ جب مجھے

خلافة على منهاج النبوة
۲۲۴
جلد سوم
معلوم ہوا کہ ناظر بعض جگہ گئے اور جماعت نے لا پروائی کا ثبوت دیا تو میں نے شوری میں
اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ طریق صحیح نہیں۔جب بھی کوئی ناظر بحیثیت
ناظر کسی جگہ جائے تو جماعت کا فرض ہے کہ اس کا استقبال کرے اور اس کا مناسب اعزاز
کرے۔چنانچہ اس کے بعد جماعت میں اس کا احساس پیدا ہوا اور انہوں نے ناظروں کا
مناسب اعزاز کیا۔ابھی تو ہماری جماعت میں کوئی بڑے آدمی ہیں ہی نہیں لیکن بڑے سے
بڑا آدمی بھی نظام سلسلہ کے لحاظ سے ناظروں کے ماتحت ہے اور جب بادشاہ ہمارے سلسلہ
میں داخل ہوں گے تو وہ بھی نظام سلسلہ کے لحاظ سے ناظروں کے ماتحت ہوں گے خواہ کوئی
ان ناظروں میں سے کسی بادشاہ کی رعایا کا فرد ہی کیوں نہ ہو اور نظام سلسلہ کے لحاظ سے وہ
اس کے ماتحت ہوگا اور اُس کو اُس کا ادب و احترام اسی طرح کرنا ہوگا جیسے ایک ماتحت ،
افسر کا کرتا ہے۔اس حقیقت کی موجودگی میں عقلاً یہ ممکن ہی کس طرح ہوسکتا ہے کہ قانون پر
چلتے ہوئے کوئی شخص ناظروں کی سبکی یا ہتک کا خیال بھی کر سکے۔مگر اس کے مقابلہ میں جماعت کے بھی حقوق ہیں۔مثلاً جب ناظروں سے کوئی ملے تو
خواہ وہ چھوٹے سے چھوٹا کیوں نہ ہو نا ظر کا فرض ہے کہ اس کا ادب اور احترام کرے اور
اگر میرے پاس یہ شکایت پہنچے کہ کوئی نا ظر کسی چھوٹے آدمی کا مناسب ادب نہیں کرتا تو اُس
وقت میں افراد جماعت کے ساتھ ہوں گا۔یوں میرے پاس بعض شکایات آتی ہیں میں ان
کی تحقیقات نہیں کراتا کیونکہ میں نصیحت کو تحقیقات سے بہتر سمجھتا ہوں۔پس نصیحت کر دیتا
ہوں۔لیکن بہر حال ناظروں کا فرض ہے کہ جو لوگ ان سے ملنے آئیں اُن سے عزت و احترام
سے پیش آئیں۔میں خود بھی کوئی کونے میں بیٹھنے والا شخص نہیں ہوں۔ہر روز دس پانچ بلکہ
ہیں تھیں اشخاص مجھ سے ملنے آتے ہیں جن میں غریب سے غریب بلکہ سائل بھی ہوتے ہیں
بلکہ اکثر سائل ہوتے ہیں۔لیکن میں جیسا اعزاز بڑے سے بڑے آدمی کا کرتا ہوں ویسا ہی
چھوٹے سے چھوٹے کا بھی کرتا ہوں۔مثلاً حکومت کے عہدہ کے لحاظ سے ہماری ہندوستان
کی جماعت میں چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب سب سے بڑے عہدیدار ہیں لیکن ان کے
آنے پر بھی میں ان کا استقبال اُسی طرح کرتا ہوں جس طرح ایک غریب کے آنے پر۔اور

خلافة على منهاج النبوة
۲۲۵
جلد سوم
ونے
میں اس بارہ میں چوہدری صاحب اور ایک غریب کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتا۔اسی
طرح چوہدری صاحب کو کھڑا ہو کر ملتا ہوں جس طرح ایک غریب آدمی کو۔اور پہلے اُسے بٹھا
کر پھر خود بیٹھتا ہوں۔بعض غریب اپنے اندازہ سے زمین پر بیٹھنا چاہتے ہیں مگر میں نہیں
بیٹھنے دیتا اور ان سے کہہ دیتا ہوں کہ جب تک آپ نہ بیٹھیں گے میں بھی کھڑا رہوں گا۔بعض
دفاتر کے چپڑاسی آتے ہیں اور وہ زمین پر بیٹھنا چاہتے ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ نہیں آپ
چپڑاسی کی حیثیت سے نہیں بلکہ مجھے خلیفہ سمجھ کر ملنے آئے ہیں۔غرضیکہ جب تک آنے والے کو
نہ بٹھالوں میں خود نہیں بیٹھتا۔مجھے ملنے والوں کی تعداد ہزاروں تک ہے مگر کوئی نہیں کہہ سکتا
کہ اس میں کبھی تخلف ہوا ہو۔سوائے اس کے کہ میں بیمار ہوں یا کسی کام میں مشغول ہو
کی وجہ سے کبھی غلطی ہو جائے۔ہاں جلسہ سالانہ کے ایام متقی ہیں۔اُن دنوں میں ملنے والے اس
کثرت سے آتے ہیں کہ ہر ایک کیلئے اُٹھنا مشکل ہوتا ہے۔ہاں اُن دنوں میں بھی جب کوئی
غیر احمدی آئے تو چونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ میری مشکلات کو نہیں سمجھ سکتا اس کیلئے کھڑا ہو جاتا
ہوں۔یا پھر ان ایام میں جب ملاقات کا زور نہ ہو تو کھڑا ہوتا ہوں۔یہ میرا اصول ہے اور
میں سمجھتا ہوں ناظروں کو بھی ایسا کرنا چاہئے اور اگر اس کے خلاف کبھی شکایت آئے تو میں
چاہتا ہوں کہ جس کے خلاف شکایت ہو اُسے تنبیہ کی جائے۔جب تک یہ بات قائم نہ ہو
اسلام کی روح قائم نہیں ہو سکتی۔ذرا غور کرو کہ خلیفہ چھوڑ نبی کا بھی کیا حق ہے کہ وہ بندوں پر حکومت کرے۔اگر ہم
مذہب اور اسلام کی روح کو سمجھتے ہیں تو اس خدمت کی روح کو بھی سمجھنا چاہئے جس کیلئے ہم
کھڑے کئے گئے ہیں۔کیا ہمارے لئے یہ بات کم ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہم کو ایک رتبہ دے دیا
ہے۔وہ ہمیں ایک چھوٹا سا دنیوی کام کرنے کو دیتا ہے اور اس کے نتیجہ میں اپنا مقرب بنالیتا
ہے۔گویا اُجرت اس نے ادا کر دی پھر ہمارا کیا حق ہے کہ دونوں جگہ سے اُجرت وصول
کریں۔کیا دنیا میں کوئی ایسا مزدور بھی ہوتا ہے جو دو جگہ سے اپنی اجرت وصول کرے۔پس
جب خدا تعالیٰ ہمیں اس خدمت کی اُجرت ادا کرتا ہے تو بندوں سے کیوں لیں۔قرآن کریم
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو کہہ دے کہ میں تم

خلافة على منهاج النبوة
۲۲۶
جلد سوم
سے کوئی اُجرت نہیں مانگتا ہے۔یہ نہیں فرمایا کہ میں اُجرت مانگتا ہی نہیں بلکہ یہ فرمایا کہ میں تم
سے نہیں مانگتا جس کا یہ مطلب ہے کہ مجھے اُجرت خدا تعالیٰ سے مل رہی ہے۔پس میرا فرض
ہے کہ میں اس بات کا خیال رکھوں کہ یہ اصل ہماری جماعت میں قائم ہو۔اور اگر اس میں
غلطی ہو اور میرے پاس شکایت آئے تو میں اس بات کا خیال رکھوں گا کہ غریب سے غریب
آدمی کا حق بھی مارا نہ جائے اور اس بات کا خیال نہیں رکھوں گا کہ اس کا حق دلانے میں ناظر
کی ہتک ہوتی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا حق ہے جو بہر حال لیا جائے گا خواہ اس میں کسی بڑے آدمی
کی ہتک ہو یا چھوٹے کی۔لیکن اس کا دوسرا حصہ یہ ہے کہ کارکنوں کو جماعت میں ایک اعزاز
حاصل ہے اور اگر کوئی فردا سے نہیں سمجھتا یا ان کی طرف سے جو آواز اُٹھتی ہے اس پر کان نہیں
دھرتا اور اپنی دنیوی و جاہت کے باعث ناظر کو اپنے درجہ سے چھوٹا سمجھتا ہے تو یقیناً وہ جماعت
کا مخلص فرد نہیں۔اُس کے اندر منافقت کی رگ ہے جو اگر آج نہیں تو کل ضرور پھوٹے گی۔پھر ناظروں کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ مجلس شوری اپنے مقام کے لحاظ سے صدرانجمن پر
غالب ہے۔اس میں براہ راست اکثر جماعتوں کے نمائندے شریک ہو کر مشورہ دیتے
ہیں۔اس میں شک نہیں کہ ابھی بیرونی ممالک کی جماعتوں کے نمائندے شریک نہیں ہو سکتے
لیکن جب ان میں بھی امراء داخل ہو جائیں گے یا جماعتیں زیادہ ہو جائیں گی اور وہ اپنے
نمائندوں کے سفر خرچ برداشت کر سکیں گی اور سفر کی سہولتیں میسر ہوں گی مثلاً ہوائی جہازوں
کی آمد ورفت شروع ہو جائے گی تو اُس وقت ان ممالک کے نمائندے بھی اس میں حصہ لے
سکیں گے۔پس مجلس شوری جماعت کی عام رائے کو ظاہر کرنے والی مجلس ہے اور خلیفہ اُس کا
بھی صدر اور رہنما ہے۔انبیاء کو بھی اللہ تعالیٰ نے مشورہ کا حکم دیا ہے اور خلافت کے متعلق تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لَا خِلافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ ظیفہ کو یہ حق تو ہے کہ
مشورہ لے کر رڈ کر دے لیکن یہ نہیں کہ لے ہی نہیں۔مشورہ لینا بہر حال ضروری ہے اور جب
وہ مشورہ لیتا ہے تو قدرتی بات ہے کہ وہ اسے رڈ اسی صورت میں کرے گا کہ جب سمجھے گا کہ
اللہ تعالیٰ کے حضور میری ذمہ داری کا یہی تقاضا ہے۔اگر وہ شریف آدمی ہے اور جب اسے
خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ خلیفہ سمجھا جائے تو اس کی شرافت میں کیا شبہ ہوسکتا ہے۔تو وہ سوائے

خلافة على منهاج النبوة
۲۲۷
جلد سوم
خاص حالات کے مشورہ کو ضرور مان لے گا۔ہاں خاص صورتوں میں بوجہ اس کے کہ
در حقیقت وہ خدا تعالیٰ کا نمائندہ ہے اگر وہ سمجھے کہ اس بات کو ماننے سے دین کو یا اس کی
شان وشوکت کو کوئی خاص نقصان پہنچتا ہے تو وہ اس مشورہ کو رڈ بھی کر دے گا مگر اس اختیار
کے باوجود اسلامی نظام مشورہ اور رائے عامہ کو بہت بڑی تقویت دیتا ہے اور وہ اس طرح
کہ اتنے لوگوں کی رائے کو جو پبلک میں ظاہر ہو چکی ہو کبھی کوئی شخص خواہ وہ کتنی بڑی حیثیت کا
ہو معمولی طور پر رڈ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔وہ کثرتِ رائے کو اُسی وقت رڈ کر سکتا ہے
جب وہ سمجھے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور اُس کی ذمہ داری کا یہی تقاضا ہے۔یہ امر ظا ہر ہے کہ
یلے شخص کو یہ جرات نہیں ہو سکتی کہ وہ کثرتِ رائے کو رڈ کر دے۔کثرتِ رائے کو ر ڈ یا تو
پاگل کر سکتا ہے اور یا پھر وہ شخص جو سمجھتا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی طاقت ہے جو اس کی بات کو
منوا لے گی۔پس خلفا ء اُسی وقت ایسی رائے کو رڈ کریں گے جبکہ وہ خدا تعالیٰ کی مدد کا یقین
رکھیں گے اور سمجھیں گے کہ ہم صرف خدا تعالیٰ کے منشاء کو پورا کر رہے ہیں۔اور جب وہ
خدائی طاقت سے جماعت کے مشورہ کو ر ڈ کریں گے تو ان کی کامیابی یقینی ہوگی۔غرض اسلام نے شوری کے نظام سے خود سری اور خودرائی کیلئے ایک بڑی روک پیدا
کر دی ہے۔پھر تربیت کے لحاظ سے بھی مشورہ ضروری ہے۔کیونکہ اگر مشورہ نہیں لیا جائے گا
تو جماعت کے اہم امور کی طرف افراد جماعت کو توجہ نہیں ہوگی۔اس لئے بعد میں آنے والا
خلیفہ بوجہ نا تجربہ کاری اور حالات سلسلہ سے ناواقفیت کے بالکل بدھو ہوگا۔یہ کسی کو کیا علم
ہے کہ کون پہلے مرے گا اور کون بعد میں اور کس کے بعد کس نے خلیفہ ہونا ہے۔اس لئے یہ حکم
شریعت نے دے دیا ہے کہ مشورہ ضرور لوتا جماعت کی تربیت ہوتی رہے اور جو بھی خلیفہ ہو وہ
سیکھا سکھایا ہو اور نئے سرے سے اُس کو نہ سیکھنا پڑے۔اس میں اور بھی بیسیوں حکمتیں ہیں
مگر میں اس وقت انہیں نہیں بیان کر رہا۔مختصر یہ ہے کہ شوری خدا تعالیٰ کی طرف سے خاص
حکمت کے ماتحت ہے۔قرآن کریم میں ہے کہ د آمر مهم شوری بَيْنَهُمْ ۵ گویا مشوره
والی انجمن کو قرآنی تائید حاصل ہے اور اس کا ذکر قرآن کریم میں کر کے اسے اہم قرار دے
دیا ہے۔گو قر آن کریم میں کارکنوں کا بھی ذکر ہے مگر شوری کو ایک فضیلت دی گئی ہے اور

خلافة على منهاج النبوة
۲۲۸
جلد سوم۔جب جماعت کے مختلف افراد مل کر ایک مشورہ دیں اور خلیفہ اسے قبول کر لے تو وہ جماعت
میں سب سے بڑی آواز ہے۔اور ہر خلیفہ کا فرض ہے کہ وہ دیکھے جس مشورہ کو اس نے قبول
کیا ہے اس پر کارکن عمل کرتے ہیں یا نہیں اور کہ اس کی خلاف ورزی نہ ہو۔یہ دومختلف پہلو
ہیں جنہیں نظر انداز کرنے کی وجہ سے دونوں فریق اعتراض کرتے ہیں۔جب میں جماعت
کے دوستوں کو ان کی غلطی کی وجہ سے سمجھاتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ ضمیر کی حریت کہاں گئی
اور جب میں دیکھوں کہ ناظروں نے غلطی کی ہے اور اُن کو گرفت کروں تو بعض دفعہ ان کو بھی
شکوہ پیدا ہوتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے کام میں رُکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔مگر مجھ پر
یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسا فرض ہے جسے کسی صورت میں بھی نظر انداز نہیں کرسکتا اور
در اصل خلافت کے معنی ہی یہ ہیں۔دوسرا حصہ اس سوال کا یہ ہے کہ ناظروں پر تنقید خلیفہ کی تنقید کی وجہ سے ہوتی ہے۔مجھے
اس کے تسلیم کرنے سے انکار ہے۔اگر اسی مجلس شوریٰ کو لے لیا جائے تو جس حصہ پر میں نے
تنقید کی ہے اُس پر میری تنقید سے پہلے بہت سی تنقید ہو چکی تھی اور میں نے جو تنقید کی وہ بعد
میں تھی اور شوریٰ کے ممبر بہت سی تنقید پہلے کر چکے تھے۔مگر میں کہتا ہوں کہ ناظر تنقید سے
گھبراتے کیوں ہیں۔ان کا مقام وہ نہیں کہ تنقید سے بالا سمجھا جا تا ہو۔ہر کارکن خلیفہ نہیں
کہلا سکتا۔میرے نزدیک اس بارہ میں جماعت اور ناظر دونوں پر ذمہ داری ہے۔جماعت کی
ذمہ داری یہ ہے کہ وہ خیال رکھیں کہ ان میں سے جولوگ سلسلہ کیلئے اپنی زندگیوں کو وقف
کر کے بیٹھے ہوئے ہیں ان کا مناسب احترام کیا جائے۔اور ناظروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ
وہ جماعت کی تنقید کو ایک مخلص بھائی کے مشورہ کے طور پر سنیں کیونکہ ان کا مقام تنقید سے بالا
نہیں ہے۔پارلیمنٹوں میں تو وزراء کو وہ جھاڑیں پڑتی ہیں جس کی حد نہیں مگر پھر بھی وزراء
کے رعب میں فرق نہیں آتا۔یہاں تو میں روکنے والا ہوں مگر وہاں کوئی روکنے والا
نہیں ہوتا۔گالی گلوچ کو سپیکر روکتا ہے ، سخت تنقید کو نہیں بلکہ اسے ملک کی ترقی کیلئے ضروری
سمجھا جاتا ہے پس اس تنقید سے گھبرانا نہیں چاہئے۔اگر تنقید کا کوئی پہلو غلط ہو تو ثابت کریں
کہ وہ غلط ہے اور اگر وہ صحیح ہے تو بجائے گھبرانے کے اپنی اصلاح کریں۔بعض باتیں ایسی

خلافة على منهاج النبوة
۲۲۹
جلد سوم
ہوتی ہیں جن کا ثابت کرنا یا ر ڈ کرنا مشکل ہوتا ہے اور ان کی بنیا دایسے بار یک اصول پر ہوتی
ہے کہ ان کی وجہ سے کوئی منطقی نتیجہ نکا لنا قریباً ناممکن ہوتا ہے۔مثلاً دو کمرے ایک سے ہوں
اور یہ سوال ہو کہ ان میں سے کس میں بستر بچھانے چاہئیں اور کس کو بیٹھنے اُٹھنے کیلئے استعمال
کرنا چاہئے تو یہ ایک ذوقی سوال ہوگا۔لیکن دو شخص اگر اس پر بحث شروع کر دیں کہ کیوں
اس میں بستر بچھانا چاہئے اور دوسرے میں اُٹھنا بیٹھنا چاہئے تو یہ بحث خواہ مہینوں کرتے
ر ہیں نتیجہ کچھ نہ ہو گا۔تو اس قسم کی ذوقی باتوں کو چھوڑ کر باقی باتوں کو ثابت یا ر ڈ کیا جا سکتا
ہے اور اگر اعتراض نا مناسب رنگ میں ہوگا تو یا تو وہ کسی معذور کی طرف سے ہوگا جو بوجہ
بڑھاپے کے یا نا تجربہ کاری یا سادگی کے ایسا کرے گا اور اس صورت میں سب محسوس
کر لیں گے کہ اس شخص کے الفاظ کی کوئی قیمت نہیں اور اس کو روکنا فضول ہوگا۔ایسی بات پر
صرف مسکرا کر یا استغفار کر کے گزر جانا ہی کافی ہوگا۔لیکن اگر ایسا نہ ہو تو مجلس شوری کی
رپورٹیں اس پر گواہ ہیں کہ میں نے نامناسب رنگ میں اعتراض کرنے والوں کو ہمیشہ سختی
سے روکا ہے اور جنہوں نے غلط تنقید کی اُن کو اس پر تنبیہ کی ہے اور اگر آئندہ بھی ایسا ہوگا تو
إِنْشَاءَ الله روکوں گا۔اگر ساری جماعت بھی غلط تنقید کرے گی تو اسے بھی روکوں گا اور
خدا تعالیٰ کے فضل سے ڈروں گا نہیں۔اس قسم کا لحاظ میں نے کبھی نہیں کیا کہ غلط طریق اختیار
کرنے پر کسی کو تنبیہہ نہ کروں۔ہاں اس وجہ سے چشم پوشی کرنا کہ کام کرنے والوں سے
غلطیاں بھی ہو جاتی ہیں اور بات ہے۔ایسی چشم پوشی میں جماعت سے بھی کرتا ہوں اور
کارکنوں سے بھی۔ورنہ میں نہ جماعت سے ڈرتا ہوں اور نہ انجمن سے اور جب بھی میں نے
موقع دیکھا ہے جماعت کو اس کے فرائض کی طرف توجہ دلائی ہے اور انجمن کو بھی۔اس سوال کا تیسرا حصہ جو پہلے سے ملتا جلتا بھی ہے اور علیحدہ سوال بھی وہ یہ ہے کہ تنقید
ایسے رنگ میں کی جاتی ہے کہ جس سے ناظروں کی بے دُعبی ہوتی ہے۔لیکن میں اس سے
بھی متفق نہیں ہوں۔جو لوگ خدا تعالیٰ کے دین کے کام کیلئے کھڑے ہوں ان کی بے رُعبی
نہیں ہو سکتی۔جب تک جماعت میں اخلاص اور ایمان باقی ہے کوئی ان کی بے رعبی
نہیں کر سکتا۔ان کے ہاتھ میں سلسلہ کا کام ہے۔پس جو ان کی بے دُعبی کرے گا یہ سمجھ کر

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۰
جلد سوم
کرے گا کہ اس سے سلسلہ کی بے دُعبی ہوگی اور اس کیلئے کوئی مخلص مومن تیار نہیں ہو سکتا۔ہاں بعض دفعہ بعض لوگ نادانی سے ایسا کر جاتے ہیں۔مثلاً اس دفعہ ہی سرگودھا کے ایک
دوست نے نا مناسب الفاظ استعمال کئے لیکن میں بھی اور دوسرے دوست بھی محسوس کر رہے
تھے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ یہ باتیں نہیں کر رہے۔اور میں نے دیکھا ہے کہ اُن کی باتوں
پر دوست بالعموم مسکرارہے تھے اور سب یہ سمجھتے تھے کہ یہ جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں غلط کہہ رہے
ہیں اور جوش میں انہیں اپنی زبان پر قابو نہیں رہا۔اور ظاہر ہے کہ ایسی بات کی تردید کی کیا
ضرورت ہو سکتی ہے۔چنانچہ میں نے اس کی تردید نہ کی اور میں سمجھتا ہوں تردید نہ کرنے سے
لوگوں نے یہ نہیں سمجھا کہ یہ باتیں وزنی ہیں بلکہ غالب حصہ کو یہی یقین تھا کہ یہ تردید کے
قابل ہی نہ تھیں کیونکہ دوست خود ان کی باتوں پر ہنس رہے تھے اور بعض کے ہنسنے کی آواز میں
نے خودسنی۔اور ہنسی کی وجہ یہ خیال تھا کہ انہوں نے کیا بے معنی نتیجہ نکالا ہے۔اور جب
جماعت پر ان کی بات کا اثر ہی نہ تھا اور سب سمجھ رہے تھے کہ یہ اپنی سادگی اور نا تجربہ کاری
کی وجہ سے یہ باتیں کر رہے ہیں تو ان کی تردید نہ کرنے سے نقصان کیا ہو سکتا تھا۔لیکن اس
کے بالمقابل اسی مجلس شوریٰ میں میں نے ایک مثال سنائی تھی کہ ایک انجمن نے جو کسی گاؤں
یا شہر کی انجمن نہ تھی بلکہ پراونشل انجمن تھی مجھے لکھا کہ ہم نے صد را انجمن کو یہ بات لکھی ہے جو
اگر اس نے نہ مانی تو اس کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات نہیں رہیں گے۔میں نے انہیں لکھا
کہ صدرانجمن احمد یہ جو کچھ کرتی ہے چونکہ وہ خلیفہ کے ماتحت ہے اس لئے خلیفہ بھی اس کا
ذمہ دار ہوتا ہے اور جب آپ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آپ کی بات نہ مانی گئی تو صدرانجمن کے
ساتھ آپ کے تعلقات اچھے نہ رہ سکیں گے تو ساتھ ہی آپ نے یہ بھی سوچ لیا ہوگا کہ خلیفہ
کے ساتھ بھی آپ کے تعلقات اچھے نہ رہیں گے اور اس صورت میں آپ کو نئی جماعت ہی
بنانی پڑے گی اس جماعت میں آپ نہیں رہ سکیں گے۔تو کیا کوئی سمجھ سکتا ہے کہ اس بات کے
سننے کے بعد بھی کسی احمدی کے دل میں ناظروں کا رُعب مٹ سکتا ہے۔یہ کیونکر ممکن ہے کہ
شوری کے ممبروں نے ناظروں کے کام پر تنقید کو تو سن لیا مگر یہ بات انہوں نے نہ سنی ہوگی
اور یہ بات جو میں نے ایک دو آدمیوں کو نہیں بلکہ ایک صوبہ کی انجمن کو لکھی تھی اس کے سننے

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۱
جلد سوم
کے بعد کس طرح ممکن ہے کہ ناظروں کا رُعب مٹ جائے۔اس میں شبہ نہیں کہ اس شوری میں جرح زیادہ ہوئی ہے مگر ناظروں کو بھی ٹھنڈے دل
کے ساتھ یہ سوچنا چاہئے کہ ایسا کیوں ہوا۔ایسا اس وجہ سے نہیں ہوا کہ میں نے بھی ان پر
تنقید کی تھی۔جب وہ چھپے گی تو ہر شخص دیکھ سکے گا کہ شورٹی کے ممبروں نے جو جرح کی وہ
میری تنقید کے نتیجہ میں نہ تھی۔اور حق بات یہ ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا اور جس کا مجھے
شدیدا حساس ہے کہ ناظر شوری کے فیصلوں پر پوری طرح عمل نہیں کرتے اور واقعات اس
بات کو پوری طرح ثابت کرتے ہیں کہ وہ ان پر خاموشی سے گزر جاتے ہیں۔زیادہ سے
زیادہ یہ کیا جاتا ہے کہ سال کے آخر پر ناظر اعلیٰ دوسری نظارتوں سے پوچھ لیتا ہے کہ ان
فیصلوں کا کیا حال ہوا ؟ اور پھر یا تو یہ کہہ دیتا ہے کہ کوئی جواب نہیں ملا اور یا یہ کہ کوئی عمل نہیں
ہوا۔میں یہ بھی مان لیتا ہوں کہ بعض فیصلے ناظروں کے نزدیک نا قابل عمل ہوتے ہیں مگر
ایسے فیصلوں کو قانونی طور پر بدلوانا چاہئے۔وہ ایسے فیصلوں کو میرے سامنے پیش کر کے مجھ
سے بدلوا سکتے ہیں۔وہ میرے سامنے پیش کر دیں میں اگر چاہوں تو دوسری شوری بلوالوں یا
چاہوں تو خود ان فیصلوں کو رڈ کر دوں۔اور پھر اگر دوسری شوری میں ان پر عمل نہ کرنے کی
وجہ سے ان پر اعتراض ہو تو وہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ فیصلہ رڈ ہو چکا ہے۔لیکن اگر وہ فیصلہ جوں کا
توں قائم رہے اور پھر وہ اس پر عمل نہ کریں تو جماعت کے اندر بے انتظامی اور خود رائی کی
ایسی روح پیدا ہوتی ہے جس کی موجودگی میں ہرگز کوئی کام نہیں ہو سکتا۔اگر شوری میں ایک
فیصلہ ہوتا ہے تو ان کا فرض ہے کہ اس پر عمل کریں اور اگر وہ اس کو قابل عمل نہیں سمجھتے تو اس کو
منسوخ کرائیں۔لیکن ایسے فیصلوں کی ایک کافی تعداد ہے جن پر کوئی عمل نہیں کیا جا تا۔مثلاً
اُسی شوری میں ایک سوال پیدا ہوا تھا جس سے جماعت میں جوش پیدا ہوا۔۱۹۳۰ء کی شوریٰ
میں فیصلہ ہوا تھا کہ سلسلہ کے اموال پر وظائف کا جو بوجھ ہے اسے ہلکا کرنا چاہئے۔یہ تو صحیح
ہے کہ جس احمدی کے پاس روپیہ نہ ہو وہ مستحق ہے کہ اپنے بچوں کی تعلیم کیلئے انجمن سے مد
مانگے اور اگر انجمن کے پاس ہو تو اُس کا فرض ہے کہ مدد کرے۔مگر اس طرح مدد لینے والے کا
مدد
یہ بھی فرض ہے کہ جب وہ مالدار ہو جائے تو پھر اسے ادا کرے۔۱۹۳۰ء کی شوری میں یہ فیصلہ

آج 10 میں سے 10 باقی