خلیفہ کا مقام

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۲
جلد سوم
ہوا تھا کہ آئندہ پانچ سال میں گزشتہ تعلیمی وظائف کی رقوم وصول کی جائیں اور پھر آئندہ اسی
رقم میں سے وظائف دیئے جائیں ، عام آمد سے امداد نہ کی جائے۔اور اس کیلئے ناظر بیت المال
کو ذمہ دار مقرر کیا گیا تھا یہ پانچ سال ۱۹۳۵ء میں پورے ہوتے تھے اور ۱۹۳۵ء کے بعد
وظائف اسی وصول شدہ رقم میں سے دیئے جانے چاہئیں تھے۔لیکن تین سال ہو چکے ہیں مگر
وظائف برا برخزانہ سے ادا کئے جارہے ہیں۔شوری کے ممبروں میں سے ایک کو یہ بات یاد
آئی اور اس نے اعتراض کر دیا کہ جب یہ فیصلہ ہوا تھا تو اس پر کیا کارروائی کی گئی اور اب
وظائف گزشتہ وظائف کی وصول شدہ رقوم میں سے دئیے جاتے ہیں یا سلسلہ کے خزانہ پر ہی
بوجھ ہے۔اور اگر ایسا ہے تو کیوں؟ اب ظاہر ہے کہ اگر اس تنقید کا دروازہ بند کر دیا جائے تو
سلسلہ کیوں تباہ نہ ہوگا اور اسے ناظروں کی بے رُعبی کے ڈر سے کیونکر روکا جاسکتا ہے
تو ایسی ہی بات ہے کہ کوئی ناظر نماز نہ پڑھے اور ہم اسے کہیں تو کہا جائے کہ اس بات سے
ناظروں کی بے رُعبی ہوتی ہے۔لیکن میں کہوں گا کہ اس کے نہ کہنے سے سلسلہ کی بے دُعبی
ہوتی ہے۔پس یہ اعتراض روکا نہیں جاسکتا تھا اور اس کیلئے جواب دینا ضروری تھا۔عام پارلیمنوں میں یہ قاعدہ ہے کہ وزراء بعض دفعہ کو ئی ٹلا واں جواب دے دیتے ہیں
تا اس پر مزید جرح نہ ہو سکے اور بات مخفی رہے لیکن یہاں یہ نہیں ہوسکتا۔بحیثیت خلیفہ میرا
فرض ہے کہ صحیح جواب دلواؤں۔پہلے اس سوال کے ایسے جواب دیئے گئے جو ٹالنے والے
تھے مگر آخر اصل جواب دینا پڑا کہ اس فیصلہ پر عمل نہیں کیا گیا۔اب اگر اس میں نظارتوں کی
بے رعبی ہوئی تو اس کی ذمہ دار نظارت ہے۔اگر اس قسم کی تنقید کو روک دیا جائے تو سلسلہ
کا نظام ایسا گر جائے گا کہ اس کی کوئی قیمت نہ رہے گی۔اس میں شک نہیں کہ بعض دفعہ شوریٰ
بھی غلط فیصلے کر دیتی ہے۔مثلاً اسی سال کی مجلس شوری میں پہلے ایک مشورہ دیا گیا اور پھر اس
کے خلاف دوسرا مشورہ دیا گیا جس کی طرف مجھے توجہ دلانی پڑی۔تو ایسی غلطیاں مجلس شوری
بھی کرسکتی ہے ، انجمن بھی کر سکتی ہے اور خلیفہ بھی کرسکتا ہے۔بلکہ بشریت سے تعلق رکھنے
والے دائرہ کے اندر انبیاء بھی کر سکتے ہیں۔جو بالکل غلطی نہیں کر سکتا وہ اللہ تعالیٰ ہی ہے۔مگر
اس کے یہ معنی نہیں کہ شوری کو تنقید کا جو حق ہے وہ مار دیا جائے۔گوشوری غلطی کر سکتی ہے مگر

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۳
جلد سوم
اس سے اس کا حق باطل نہیں کیا جا سکتا۔اور ناظر بھی غلطی کر سکتے ہیں مگر ان کے دائرہ عمل میں
ان کے ماتحتوں کا فرض ہے کہ ان کی اطاعت کریں۔ہاں جو امور شریعت کے خلاف ہوں
ان میں اطاعت نہیں ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ ایک صحابی کو ایک
چھوٹے سے لشکر کا سردار بنا کر بھیجا۔راستہ میں انہوں نے کوئی بات کہی جس پر بعض صحابہ نے
عمل نہ کیا ، اس پر وہ ناراض ہوئے اور کہنے لگے کہ مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم
لوگوں پر امیر مقر ر کیا ہے اور آپ نے یہ بھی فرمایا ہوا ہے کہ جس نے میرے مقرر کردہ امیر کی
اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی اور جس نے اس کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی
کی۔اور جب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قائمقام ہوں تو تم نے میری نافرمانی کیوں
کی۔اس پر صحابہ نے کہا کہ ہم آپ کی اطاعت کریں گے۔انہوں نے کہا اچھا میں دیکھتا
ہوں کہ تم لوگ اطاعت کرتے ہو یا نہیں۔چنانچہ انہوں نے آگ جلانے کا حکم دیا اور جب
آگ جلنے لگی تو صحابہ سے کہا کہ اس میں کود پڑو۔بعض تو آمادہ ہو گئے مگر دوسروں نے ان کو
روکا اور کہا کہ اطاعت امور شرعی میں ہے ان کو تو شریعت کی واقفیت نہیں۔اس طرح آگ
میں کو دکر جان دینا نا جائز ہے اور خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ خود کشی نہیں کرنی چاہئے کے۔جب یہ
امر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش ہوا تو آپ نے اس میں ان لوگوں کی تائید کی
جنہوں نے کہا تھا کہ آگ میں کودنا جائز نہیں۔پس میں جو کہتا ہوں کہ ناظر کے دائرہ عمل
میں اس کی اطاعت کرنی چاہئے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگر کوئی ناظر کسی سے کہے کہ جھوٹ
کا
بولوتو اسے بولنا چاہئے۔نظارت کے شعبہ میں جھوٹ بلوانا شامل نہیں۔اسی طرح اگر کوئی
ناظر کہے کہ کسی کو قتل کر دو تو اس میں اس کی اطاعت جائز نہیں۔اطاعت صرف شریعت کے
محدود دائرہ میں ضروری ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ غلطی ہر شخص کر سکتا ہے۔ممکن
ہے کسی فیصلہ میں ناظر بھی غلطی کرے لیکن اس دائرہ میں اس کی غلطی کو بھی ماننا پڑے گا۔پس خلیفہ کا فیصلہ مجلس شوری اور نظارت کیلئے ماننا ضروری ہے۔اسی طرح شوری کے
مشورہ کو سوائے استثنائی صورتوں کے تسلیم کرنا خلیفہ وقت کیلئے ضروری ہے۔اور جس مشورہ کو
خلیفہ وقت نے بھی قبول کیا اور جسے شرعی احکام کے ماتحت عام حالتوں میں خلیفہ کو بھی قبول

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۴
جلد سوم
کرنا چاہئے یقینا نظارت اُس کی پابند ہے خواہ وہ غلط ہی ہو۔ہاں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ کسی فیصلہ
کی موجودگی میں وہ کام کو نہیں چلا سکتے تو ان کو چاہئے کہ اسے پیش کر کے وقت پر منسوخ
کرالیں۔لیکن یہ امر واقعہ ہے کہ ہر شوری میں کچھ نہ کچھ شور ضرور اُٹھتا ہے کہ فلاں فیصلہ
پر عمل نہیں ہوا ، فلاں قانون کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔پھر ایسی باتوں پر کس طرح پردہ پڑ سکتا
ہے۔اور جب ایک نقص ظاہر ہو تو میرا فرض ہے کہ میں نظارت کو اس نقص کے دور کرنے کی
طرف توجہ دلاؤں۔کیونکہ میں صدرانجمن احمدیہ کا رہنما ہونے کی حیثیت میں خود بھی اس
خلاف ورزی کا گو قانونی طور پر نہیں مگر اخلاقی طور پر ذمہ دار ہو جاتا ہوں۔پس میرا فرض
ہے کہ غلطی پر اس کی اصلاح کی طرف توجہ دلاؤں۔غرض ناظروں کا یہ فرض ہے کہ شوریٰ کے فیصلوں کی پابندی کریں یا پھر ان کو
بدلوالیں۔لیکن جب تک وہ فیصلہ قائم ہے ناظروں کا اس پر عمل کرنا ویسا ہی ضروری ہے جیسا
ان کے ماتحت کلرکوں اور دوسرے کارکنوں کا ان کے احکام پر۔اگر ناظر اس طرح کریں تو
بہت سے جھگڑے مٹ جاتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ صدر انجمن احمدیہ کا فرض ہونا چاہئے کہ
ہر شوری کے معاً بعد ایک میٹنگ کر کے دیکھے کہ کونسا فیصلہ کس نظارت کے ساتھ تعلق رکھتا
ہے۔اور پھر ا سے ناظر متعلقہ کے سپر د کرے کہ اس پر عمل ہوا اور وقت مقرر کر دیا جائے کہ اس
کے اندر اندر اس فیصلہ کی تعمیل پوری طرح ہو جائے اور پھر اس مقررہ وقت پر دوسری میٹنگ
کر کے دیکھے کہ عمل ہوا ہے یا نہیں۔اس طرح تنقید کا سلسلہ خود بخود بند ہو جائے گا۔“
( الفضل ۲۷ را پریل ۱۹۳۸ء )
النور : ۵۶
خود رائی : خودسری ، سرکشی ( فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۵۹۹ مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء)
ص: ۸۷
كنز العمال الجزء الخامس صفحه ۶۴۸ حدیث نمبر ۱۴۱۳۶ مطبوعہ دمشق ۲۰۱۲ء
ه الشورى: ۳۹
۶ تا ۵ بخاری کتاب الاحکام باب السمع والطاعة للامام مالم تكن معصية صفح
۱۲۲۹، ۱۲۳۰ حدیث نمبر ۷۱۴۵ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی