خلافت جوبلی کی تقریب کے متعلق
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۳
خلافت جو بلی کی تقریب کے متعلق
جلد سوم
حملہ مجھ
خطبه جمعه فرموده ۱۲ / جنوری ۱۹۴۰ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔وو
میں آج ایک اہم امر کے متعلق خطبہ پڑھنا چاہتا تھا اور میں اس بات کی ضرورت
سمجھتا تھا کہ اس مضمون کو زیادہ بسط کے ساتھ بیان کیا جائے لیکن جلسہ کے بعد جو انفلوئنزا کا
پر ہوا پیچھے اس میں بہت حد تک کمی آجانے کے بعد پرسوں سے پھر دوبارہ میرے
سینہ پر نزلہ گرنا شروع ہو گیا ہے اور اس کی وجہ سے میں زیادہ نہیں بول سکتا اور نہ اونچا بول
سکتا ہوں مگر مضمون کی اہمیت اور اس کا موقع یہ چاہتا ہے کہ میں اسے پیچھے نہ ڈالوں اور جلد
سے جلد اس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار جماعت کے سامنے کر دوں اس لئے باوجود
طبیعت کی خرابی کے میں نے یہی مناسب سمجھا کہ میں آج خطبہ میں اسی مضمون کو بیان کروں۔ہماری جمات نے اس جلسہ کو جو ابھی گزرا ہے ایک خوشی اور شکریہ کا جلسہ قرار دیا ہے
کیا بلحاظ اس کے کہ باوجود دنیا بھر کی مخالفتوں کے وہ نبوت کا پیغام جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام دنیا میں لائے تھے اور جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ
میری بڑی مشکلات میں سے ایک نبوت کا مسئلہ بھی رہا ہے کیونکہ لوگ اس مسئلہ کے سمجھنے کی
قابلیت کم رکھتے تھے اور غلط خیالات اور غلط عقائد نے لوگوں کے دماغوں پر ایسا قبضہ جمالیا
تھا کہ وہ اس عقیدہ میں کسی اصلاح کیلئے تیار نہ تھے باوجود دنیا کی مخالفت کے پچاس سالہ
عرصہ میں برا بر دنیا میں پھیلتا چلا گیا ہے اور جس عقیدہ کے متعلق لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ وہ
کسی صورت میں تسلیم کئے جانے کے قابل نہیں وہ دنیا کے ہر گوشہ میں تسلیم کیا جانے لگا ہے
اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے تمام براعظموں میں اس عقیدہ کے ماننے والے لوگ
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۴
جلد سوم
موجود ہیں اور دوسرے اس وجہ سے اس جلسہ کو ایک خوشی کا جلسہ قرار دیا گیا کہ وہ خلافت جو
تابع نبوت ہوتی ہے اس کے متعلق بھی لوگوں میں ایسے ہی خیالات موجود تھے اور لوگ سمجھتے
تھے کہ خلافت کا خیال دنیا میں قائم نہیں رہ سکتا اور اس آزادی اور نام نہاد ڈیما کریسی کی
موجودگی میں خلافت دنیا میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔یہ خیال زیادہ تر دوسری خلافت کے
شروع میں پیش کیا گیا اور اس پر بہت کچھ زور دیا گیا مگر با وجو د اس کے گزشتہ پچیس سال میں
اللہ تعالیٰ نے خلافت کی عظمت قائم کی اور اس کے دامن سے جولوگ وابستہ تھے انہیں ہر
میدان میں فتح دی اور ان کا قدم ترقی کی طرف بڑھتا چلا گیا یہاں تک کہ پچیس سال میں
جماعت کہیں کی کہیں پہنچ گئی۔ہماری جماعت کی ترقی اور اس کی رفتار کی تیزی اس امر سے ہی سمجھی جاسکتی ہے کہ آج
ہم ایک معمولی جمعہ کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں جس میں کوئی خاص خصوصیت نہیں صرف قادیان
اور چند ارد گرد کے دیہات کے لوگ شامل ہیں مگر باوجود اس کے اس مسجد میں جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کی مسجد سے چار گنے سے بھی زیادہ ہو چکی ہے تمام لوگ بھرے
ہوئے ہیں اور ابھی مستورات کیلئے علیحدہ انتظام ہے وہ حصہ اس سے قریباً تہائی ہوگا اور وہ
بھی تمام کا تمام بھرا ہوا ہوتا ہے حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے آخری سال
جو جلسہ سالا نہ ہوا اس میں جو احمدی شامل ہوے وہ اس مسجد کے چوتھے حصہ میں سما گئے تھے۔ہمارے دادا کی جو قبر ہے یہ انتہائی اور آخری حد تھی اور میرے بائیں طرف دو تین گز چھوڑ کر
جوستون ہے وہ اس کی ابتدائی حد تھی میرے دائیں طرف مسجد کا کل حصہ اسی طرح بائیں
طرف کا برآمدہ اور قبر سے لے کر مشرق کی طرف کا سب حصہ یہ سب زائد ہیں اس نسبت سے
جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ حلقہ اُس وقت کے اجتماع سے چار گنے سے بھی زیادہ ہوگا۔یہ اُس
وقت کے جلسہ کے لوگوں کی کل تعدا د تھی اور اس تعداد کو اتنا اہم سمجھا گیا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے اس جلسہ میں متواتر فرمایا کہ ہم سمجھتے ہیں ہمارا کام دنیا میں ختم ہو چکا ہے مگر آج
ہمارے ایک معمولی جمعہ میں اس سے چار گنا بلکہ اس سے بھی زیادہ آدمی موجود ہیں۔تو یہ
دونوں باتیں چونکہ ہماری جماعت کیلئے خوشی کا موجب تھیں اس لئے انہوں نے اس سالانہ
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۵
جلد سوم
جلسہ کو دو خوشیوں کا موجب قرار دیا۔ایک خوشی تو یہ کہ پیغام نبوت پچاس سالہ کامیابی کے
ساتھ با وجود دشمنوں کی مخالفت کے ایسی شان و شوکت پیدا کر چکا ہے کہ دنیا اس کی اہمیت
تسلیم کرنے پر مجبور ہے دوسری خوشی یہ کہ پیغام خلافت چھپیس سالہ مخالفت بلکه شروع خلافت
کے وقت کے جماعت کے عمائدین کی مخالفت کے باوجو د ترقی کرتا چلا گیا یہاں تک کہ آج
خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ دنیا کے تمام حصوں کو منظم کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔دنیا میں
ب کسی شخص کو کوئی خوشی پہنچتی ہے یا جب کوئی شخص ایسی بات دیکھتا ہے جو اس کیلئے راحت کا
موجب ہوتی ہے تو اگر وہ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتا ہے تو وہ ایسے موقع پر یہی کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
کا بڑا شکر ہے کہ ہم کو یہ بات حاصل ہوئی اور جب کسی مسلمان کو ایسی خوشی پہنچتی ہے تو وہ اس
مفہوم کو عربی زبان میں ادا کرتا اور کہتا ہے الحمدللہ۔تو اس جلسہ پر ہماری جماعت نے
جو خوشی منائی اس کا اگر خلاصہ بیان کیا جائے تو وہ یہی بنے گا کہ پیغام نبوت اور پیغام خلافت
کی کامیابی پر ہماری جماعت نے اس سال احمدیہ کہا مگر باقی دنیا اور اسلام کی تعلیم میں
ایک فرق ہے۔باقی دنیا الْحَمدُ لله کو اپنی آخری آواز سمجھتی ہے مگر اسلام الْحَمْدُ للهِ
کو نہ صرف آخری آواز قرار دیتا ہے بلکہ اس کو ایک نئی آواز بھی قرار دیتا ہے اسلامی تعلیم کے
مطابق الحمد لله کا ئنات کے آدم اول کی بھی آواز تھی جیسا کہ وہ کائنات کے آدم آخر
کی آواز ہے اور اس طرح اسلام الحمد للہ کے ساتھ اگر ایک سلسلہ اور ایک کڑی کوختم
کرتا ہے تو ساتھ ہی دوسرے سلسلہ اور دوسری کڑی کو شروع کر دیتا ہے۔چنانچہ سورۃ فاتحہ
میں ہم کو یہی بتایا گیا ہے۔وہ الحمدللہ سے شروع ہوتی ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ
کامیابی اور خوشی دیکھ کر ایک مسلم کہتا ہے۔الحمدلله مگر الْحَمْدُ للهِ سورة فاتحہ کی
آخری آیت نہیں بلکہ سورۃ فاتحہ کی پہلی آیت اور جب ہم اسے پڑھتے چلے جاتے ہیں تو اس
کے درمیان ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ اِيّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی اے
ہمارے ربّ! الحمد کے نتیجہ میں ایک اور پروگرام ہمارے سامنے آ گیا ہے اور ایک نئے کام
کی بنیا د ہم نے ڈال دی ہے ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم پورے طور پر اس کام کو چلانے
کی کوشش کریں گے اور ہم تجھ سے چاہتے ہیں کہ تو اس راہ میں ضروری سامان ہمیں مہیا کر
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۶
جلد سوم
اور ہماری نصرت اور تائید فرما۔پس الحمدلله کو پہلے رکھ کر اور ايّاكَ نَعْبُدُ
وَايَّاكَ نَسْتَعِيین کو بعد میں رکھ کر اسلام نے یہ بتایا ہے کہ کوئی حمد اس وقت تک حقیقی حمد
نہیں کہلا سکتی جب تک اس کے ساتھ ایک نئے کام کی بنیاد نہ ڈالی جائے ہر حمد جو حمد پر ختم
ہو جاتی ہے وہ در حقیقت محمد نہیں بلکہ ناشکری ہے لفظ چاہے حمد کے ہوں مگر حقیقت اس میں
ناشکری کی پائی جاتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اس کی ایک مثال پائی
جاتی ہے آپ رات کو اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کرتے اور بعض دفعہ اتنی لمبی دیر نماز میں کھڑے
رہتے کہ آپ کے پاؤں سوج جاتے جب آپ بوڑھے اور کمزور ہو گئے اور آپ میں اتنی
طاقت نہ رہی کہ آپ اس مجاہدہ کو آسانی سے برداشت کر سکیں تو ایک دفعہ آپ کی بیوی نے
کہا کہ آپ اتنی تکلیف کیوں اُٹھاتے ہیں؟ کیا آپ کی نسبت خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ
میں نے تیرے اگلے پچھلے ذنوب معاف فرما دیئے ہیں اور کیا آپ کے ساتھ اس کی بخشش
کے وعدے نہیں؟ جب ہیں تو آپ اس قدر تکلیف کیوں اُٹھاتے ہیں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے جواب میں فرمایا کہ اے عائشہ (حضرت عائشہ کی طرف سے ہی یہ سوال تھا) افلا
اكون عَبْدًا شَكُورًا سے کیا میں خدا تعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ ہوں جب خدا نے مجھ پر اتنا
بڑا احسان کیا ہے اور اس کا یہ احسان تقاضا کرتا ہے کہ میں آگے سے بھی زیادہ اس کی
عبادت کروں اور آگے سے بھی زیادہ خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت میں لگ جاؤں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں یہی بتایا ہے کہ انعام کے نتیجہ میں الحمدُ مومن کا
آخری قول نہیں ہوتا بلکہ وہ آخری قول بھی ہوتا ہے اور نئے کام کی بنیاد بھی ہوتا ہے۔بہت
لوگ جو اس حقیقت سے ناواقف ہوتے ہیں ان پر جب کوئی احسان ہوتا ہے تو وہ سمجھ لیتے
ہیں کہ انہوں نے بڑا کام کر لیا اور یہ کہ اب ان کا کام ختم ہو گیا مگر اسلام ایسا نہیں کہتا ، محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا نہیں کہتے بلکہ اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے
ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا کوئی احسان ہوتا ہے تو اس کے بعد بندوں پر نئی ذمہ داریاں رکھی
جاتی ہیں اگر وہ ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کیلئے تیار ہوں تب وہ مستحق ہوتے ہیں
لحمد لله کہنے کے اور بھی ان کی حمد کی الحمد کہلا سکتی ہے۔لیکن اگر ہم کام خ
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۷
جلد سوم
کر دیتے ہیں یا اس کی قدر نہیں کرتے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ ہماری حمد جھوٹی تھی
کیونکہ ہم فرض کر لیتے ہیں کہ وہ کام جس پر ہم نے الْحَمْدُ للهِ کہا ایسا اچھا نہ تھا اگر اچھا
ہوتا تو اسے جاری رکھتے بلکہ اسے بڑھانے اور ترقی دینے کی کوشش کرتے پس یہ جو خوشی کا
جلسہ ہوا اس نے در حقیقت ہماری ذمہ داریوں کو بہت بڑھا دیا ہے ممکن ہے اگر یہ جلسہ نہ ہوتا
تو لوگ کہہ دیتے کہ ہم نہیں سمجھتے تھے اللہ تعالیٰ کا ہم پر اتنا بڑا احسان ہے مگر اب کوئی نہیں کہہ
سکتا کہ مجھے معلوم نہیں اللہ تعالیٰ کا ہم پر کتنا بڑا احسان ہے۔اب ہر شخص نے اس امر کا اقرار
کر لیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس پر بہت بڑا احسان کیا اور جب خدا نے احسان کیا ہے تو اس کو
اب بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے یا ختم کرنیکی۔پس میرے نز دیک اس جلسہ نے ہماری
جماعت پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد کر دی ہے۔یوں تو ہر روز خدا تعالیٰ کی جماعت کو
خوشیاں پہنچتی ہی رہتی ہیں مگر ہر روز جشن نہیں منائے جاتے ایک خاص جلسے کے منانے کے
معنی ہی یہ ہیں کہ وہ ایک منزل پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اپنے کام میں ایک درجہ کو حاصل
کر لیا ہے۔پس اس کے بعد ایک نئی ولادت کی ضرورت ہے گویا پہلا سلسلہ ختم ہوا اور اب
ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا جیسے ایک دانہ بویا جاتا ہے تو اس سے مثلاً ۷۰ یا ۱۰۰ دانے نکل
آتے ہیں اب ۷۰ اور ۱۰۰ دانوں کا نکل آنا اپنی ذات میں ایک بڑی کامیابی ہے مگر وہ پہلے
پیج کا ایک تسلسل ہوتا ہے اور زمیندا را سے کوئی نیا کام نہیں سمجھتا بلکہ وہ سمجھتا ہے میرے پہلے
کام کا ہی سلسلہ جاری ہے لیکن جب زمیندار ان نئے دانوں کو پھر زمین میں ڈال دیتا ہے تو
اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ اب میرے کام کا نیا دور شروع ہوا۔کام تو وہی ہے مگر اب کام
کے دور میں فرق کرنے لگ جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میرا پہلا کام ختم ہوا اور اب ایک نیا کام
شروع ہے۔اسی طرح جب ہماری جماعت نے اس جلسہ کو خوشی کا جلسہ قرار دیا تو بالفاظ دیگر
انہوں نے یہ اعلان کیا کہ ہمارا پہلا پیج جو بویا ہوا تھا اُس کی فصل پک گئی اب ہم نیا بیج بور ہے
ہیں اور نئی فصل تیار کرنے میں مصروف ہو رہے ہیں۔یہ اقرار بظا ہر معمولی نظر آتا ہے لیکن
اگر جماعت کی حالت کو دیکھا جائے تو اس اقرار کی اہمیت بہت بڑھ جاتی اور اس پر ایسی
ذمہ داری عائد ہو جاتی ہے کہ اگر اس کے افراد رات دن کوشش نہ کریں تو اس ذمہ داری
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۸
جلد سوم
سے کبھی عہدہ بر آنہیں ہو سکتے۔اس پچاس سالہ دور کے متعلق ہم نے جو خوشی منائی ہمیں غور کرنا چاہیے کہ اس دور کی
پہلی فصل کس طرح شروع ہوئی تھی جب ہم اس نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ
اس پہلی فصل کا بیج صرف ایک انسان تھا۔رات کو دنیا سوئی۔ساری دنیا اس بات سے
نا واقف تھی کہ خدا اس کے لئے کل کیا کرنے والا ہے۔کوئی نہیں جانتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی
مشیت کل کیا ظاہر کرنے والی ہے۔یہ آج سے پچاس سال پہلے کی بات ہے ایک فرد بھی
دنیا کا نہیں تھا جس کو معلوم ہو کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں ایک انقلاب پیدا کرنا چاہتا ہے۔یک دم
بغیر اس کے کہ پہلے کوئی انتباہ ہو بغیر اس کے کہ پہلے کوئی انذار ہو، بغیر اس کے کہ پہلے کوئی
اعلان ہو ایک شخص جس کو خود بھی یہ معلوم نہ تھا کہ کیا ہونے والا ہے خدا نے اُس کو جگایا اور کہا
کہ ہم دنیا میں ایک نئی زمین اور نیا آسمان بنانا چاہتے ہیں اور تم کو اس زمین اور آسمان کے
بنانے کیلئے معمار مقرر کرتے ہیں۔اُس کیلئے یہ کتنی حیرت کی بات ہوگی۔اس وسیع دنیا میں
بڑی بڑی حکومتیں قائم تھیں ، بڑے بڑے نظام قائم تھے پھر اس وسیع دنیا میں باوجو د مسلمانوں
کے سابقہ شوکت کھو چکنے کے آج سے پچاس سال پہلے ان کی حکومتیں موجود تھیں۔لڑکی ابھی
ایک بڑی طاقت سمجھی جاتی تھی، مصرا بھی آزاد تھا ، ایران اور افغانستان آزاد تھے اور یہ
اسلامی حکومتیں اسلام کی ترقی اور اس کی تہذیب کا گہوارہ کہلاتی تھیں مگر یہاں وہ آواز پیدا
نہیں ہوئی۔خدا نے ترکوں کے بادشاہ سے یہ بات نہیں کہی ، خدا نے مصر کے بادشاہ سے یہ
بات نہیں کہی ، خدا نے ایران کے بادشاہ سے یہ بات نہیں کہی ، خدا نے افغانستان کے بادشاہ
سے یہ بات نہیں کہی ، خدا نے ترکی اور مصر وغیرہ کے جو شیخ الاسلام کہلاتے یا علماء کے رئیس
کہلاتے تھے اُن سے یہ نہیں کہا بلکہ ہندوستان کے ایک شخص سے خدا نے یہ بات کہی اور
ہندوستان میں سے بھی اللہ تعالیٰ نے کلکتہ یا بمبئی کے کسی بڑے رئیس یا عالم سے یہ بات نہیں
کہی ، لاہور یا امرتسر کے کسی بڑے رئیس یا عالم سے یہ بات نہیں کہی ، کسی ظاہری مرکز یا علمی
اور سیاسی مرکز میں رہنے والے سے یہ بات نہیں کہی بلکہ خدا نے ریل سے دور، تمدن سے
دور تعلیمی مرکزوں سے دور قادیان میں ایک ایسی بستی میں جو کور کہلانے کی مستحق تھی اور جس
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۹
جلد سوم
کے رہنے والے بالکل جاہل اور تہذیب و تمدن سے کوسوں دور تھے ایک ایسے شخص سے جو نہ
عالم سمجھا جاتا تھا ، نہ فاضل سمجھا جاتا تھا ، نہ مال دار تھا اس کے گھر میں اور اس کے کان میں یہ
بات کہی۔ہم کسی صورت میں بھی اندازہ نہیں کر سکتے اُس کیفیت کا جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے دل میں اُس وقت پیدا ہوئی ہوگی جس لڑائی کی آپ کو خبر دی گئی تھی وہ یقیناً
اس جنگ سے بہت اہم تھی اور ہے جو آجکل جرمنی اور برطانیہ وفرانس میں جاری ہے۔تم
میں سے آج اگر کسی بچہ کو خواب میں یہ کہا جائے کہ تمہارا فرض ہے کہ جاؤ اور جرمنی کو فتح کرو
تو وہ نہایت حیران ہو کر صبح اپنے دوستوں اور ملنے والوں سے کہے گا کہ آج میں نے ایک
عجیب خواب دیکھا ہے اور جب وہ بیان کرے گا تو لوگ ہنستے ہوئے کہیں گے کہ معلوم ہوتا
ہے رات تم زیادہ کھا گئے ہو گے جس کی وجہ سے تمہیں بد ہضمی ہو گئی اور ایسا خواب آ گیا۔وہ
خواب کی طرف کبھی توجہ نہیں کرے گا ہاں کبھی کبھی ہنس کر اپنے دوستوں سے کہہ دے گا کہ میں
نے ایک دفعہ ایک عجیب بے ہودہ سا خواب دیکھا تھا مگر اسی قسم کی کیفیت میں قادیان میں
ایک شخص کو الہام ہوتا ہے اور اسے جس جنگ کی خبر دی جاتی ہے وہ اس جنگ سے بہت زیادہ
اہم ہے۔پس اُس کے قلب کی جو کیفیت ہوئی ہوگی اس کا اندازہ نہیں کر سکتے۔اگر تو وہ اس
الہام کو اس رنگ میں لے لیتا جیسے میں نے بچہ کی مثال دی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ مجھے بد ہضمی
ہو گئی ہے یا میں نے زیادہ کھا لیا تھا جس کے نتیجہ میں اس قسم کا خواب آیا یا بخار کی کیفیت تھی یا
نزلہ اس کا باعث تھا تب بھی سمجھ آ سکتا ہے کہ اس نے اس عظیم الشان خبر کو سن کر اسے
برداشت کر لیا ہو گا تبھی تو اس نے تو جہیہ کر لی کہ یہ محض وہم ہے دماغی خیال یا کسی بیماری کا
نتیجہ ہے مگر اس نے یہ نہیں سمجھا کہ یہ الہام کسی دماغی خرابی کا نتیجہ ہے ، اس نے یہ نہیں سمجھا کہ
یہ کسی بیماری کا نتیجہ ہے ، اس نے یہ نہیں سمجھا کہ یہ کسی بد ہضمی کا نتیجہ ہے، اُس نے اسے خدا
ہی کی آواز قرار دیا۔جیسا کہ وہ فی الحقیقت خدا کی طرف سے تھی اور اس نے یہ نہیں کہا کہ یہ
اتفاقی آواز ہے جو میرے کان میں پڑ گئی ہے بلکہ وہ فوراً اس آواز کا جواب دینے کیلئے تیار
ہو گیا اور اُس نے کہا اے میرے رب ! میں تیری طرف سے لڑائی کے لئے حاضر ہوں۔اگر
وہ اس آواز کے جواب میں اپنے نفس کو یہ کہہ کر تسلی دے لیتا کہ یہ میرا وہم ہے یا کسی
خلافة على منهاج النبوة
۲۶۰
جلد سوم
اندرونی نقص اور بیماری کا نتیجہ ہے تو بے شک اس کے دل کو صبر آ سکتا تھا اور ہم کہہ سکتے تھے
کہ اس کی طبیعت میں اضطراب تو پیدا ہوا ہوگا مگر حد درجہ کا نہیں۔مگر اس نے جس رنگ میں
اس کلام کو لیا اور اس کی اہمیت کو سمجھا وہ بتلاتا ہے کہ اس نے اسے کھیل نہیں سمجھا اس نے اسے
بیماری نہیں سمجھا، اس نے اسے بد ہضمی نہیں سمجھا ، اس نے اسے دماغی خرابی نہیں سمجھا بلکہ اُس
نے نہایت یقین اور وثوق کے ساتھ یہ سمجھا کہ خدا نے واقعہ میں یہ کام میرے سپرد کیا ہے۔پس وہ تاریک گھڑیاں اور اس کی بقیہ رات اس پر کیسی گزری ہوگی اس کا اندازہ ہم نہیں لگا
سکتے۔ابھی تمہیں وہ مقام حاصل نہیں کہ تم بڑے لوگوں کی مجلسوں میں جاسکو۔تم میں سے کوئی
بھی ایسا نہیں جسے یہ موقع مل سکتا ہو کہ وہ فرانس کے کمانڈرانچیف کے پاس رات گزارے،
تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے یہ موقع مل سکتا ہو کہ وہ جرمن کے کمانڈر انچیف کے پاس
رات گزارے، تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے یہ موقع مل سکتا ہو کہ وہ انگلستان کے کمانڈر انچیف
کے پاس رات گزارے۔مگر باوجود اس کے کہ وہ بہت چھوٹی سی جنگ کیلئے کھڑے ہوئے
ہیں باوجود اس کے کہ ان کے پاس سامان موجود ہیں، باوجود اس کے کہ ان کے پاس فوجیں
موجود ہیں ، باوجود اس کے کہ ان کا تمام ملک ان کی مدد کیلئے کھڑا ہے پھر بھی ان کی راتیں
اور دن جس کرب سے گزرتے ہیں اور جس بھاگ دوڑ سے وہ کام لے رہے ہیں اس کا
اندازہ وہی لوگ لگا سکتے ہیں جن کو کبھی تھوڑی دیر کیلئے ان کے پاس جانے اور رہنے کا موقع
ملا ہو مگر یہ شخص جس پر رات آئی اس کے پاس وہ سامان نہ تھے جو آج انگلستان کے کمانڈرانچیف
کو حاصل ہیں ، اس کے پاس وہ سامان نہ تھے جو آج فرانس کے کمانڈر انچیف کو حاصل ہیں ،
اس کے پاس وہ سامان نہ تھے جو آج جرمنی کے کمانڈر انچیف کو حاصل ہیں۔پھر ان لوگوں
کے پاس صرف سامان ہی نہیں بلکہ ملک کی متحدہ طاقت ان کے ساتھ ہے۔انگلستان کا کمانڈر انچیف
جانتا ہے کہ اگر میرے پاس گولہ بارود ختم ہو گیا تو بھی پرواہ نہیں انگلستان کی تمام طاقت
میرے ساتھ ہے اور اس کا بچہ بچہ میرے حکم پر کٹ مرنے کے لئے تیار ہے، فرانس کا
کمانڈرانچیف صرف ان سامان کو نہیں دیکھتا جو ا سکے پاس ہیں بلکہ وہ جانتا ہے کہ ملک کی تمام
آبادی میرے حکم پر لبیک کہنے کیلئے تیار ہے اور جب میں کہوں گا کہ گولہ بارو دلاؤ تو وہ گولہ بارود
خلافة على منهاج النبوة
۲۶۱
جلد سوم
اکٹھا کر دیں گے جب کہوں گا کہ جانی قربانی کرو تو وہ بھیڑ بکریوں کی طرح اپنے سر کٹانے
کیلئے آگے آجائیں گے اور اگر اور سامانوں کا مطالبہ کروں گا تو ہ وہ حاضر کر دیں گے۔پھر
ان کے سامنے اپنی کامیابیوں کی ایک تاریخ موجود ہے لمبی اور مسلسل تاریخ۔فرانس کے
کمانڈر انچیف کے سامنے فرانس کی کامیابیوں کی ایک لمبی تاریخ ہے اور انگلستان کے
کمانڈرانچیف کے سامنے انگلستان کی کامیابیوں کی ایک لمبی تاریخ ہے۔وہ جانتے ہیں کہ وہ
کس طرح بری اور بحری جنگوں میں کو دے اور ہر میدان میں وہ فاتح اور کامیاب رہے یہ
ساری چیزیں ان کے سامنے موجود ہیں مگر باوجود اس کے وہ گھبراتے ہیں کیونکہ وہ نہیں
جانتے کہ اس جنگ کا کیا نتیجہ ہو گا حالانکہ یہ جنگ صرف تلوار کی جنگ ہے دلوں کو فتح کرنے
کی جنگ نہیں جو تلوار کی جنگ سے بہت زیادہ اہم اور بہت زیادہ کٹھن ہوتی ہے۔اس سے تم
اندازہ لگا سکتے ہو کہ وہ آواز جو اس کے کان میں پڑی اُس نے اُس کے دل میں کیا تغیر پیدا
کیا ہوگا مگر اُس نے اس آواز کو ہنسی میں نہیں ڈالا اس نے اسے پاگلا نہ خیال نہیں سمجھا ، اس
نے اسے بیماری کا نتیجہ قرار نہیں دیا بلکہ اس نے اسے خدا ہی کی آواز قرار دیا اور کہا اے خدا !
میں حاضر ہوں۔اس جواب کے بعد اس نے اپنی باقی رات کس طرح گزاری ہوگی اس کا
اندازہ دنیا کا کوئی شخص نہیں لگا سکتا۔ایک بلبلہ جس طرح سمندر کی سطح پر نمودار ہوتا ہے بالکل
اسی طرح وہ دنیا کے سامنے ظاہر ہوا بلکہ بلبلہ اور سمندر کی جو کیفیت ہوتی ہے وہ بھی اس کے
مقابلہ میں بیچ ہے ایک چھوٹا سا بیچ تھا جو بہت بڑے جنگل میں ڈال دیا گیا جہاں خشکی ہی خشکی
تھی اور پانی کا ایک قطرہ نہ تھا جہاں ریت ہی ریت تھی اور مٹی کا ایک ذرہ نہ تھا بلکہ وہ بیج جو
بیابان میں ڈال دیا جائے ایسے ریگستان میں ڈال دیا جائے جہاں پانی نہیں اور جہاں مٹی کا
ایک ذرہ نہیں اس کیلئے بھی بڑھنے کا کچھ نہ کچھ موقع ہو سکتا ہے اُس بلبلے کو بھی کچھ دیر زندہ
رہنے کا موقع مل جاتا ہے جسے سمندر کی ہوائیں اِدھر اُدھر لے جاتی ہیں مگر اس کے لئے تو اتنی
بھی امید نہ تھی جتنی بلبلے کے متعلق سمندر کی لہروں میں اُمید کی جاتی ہے اور اس کیلئے اتنی بھی
نہ تھی جتنی اس پیج کے متعلق امید کی جاسکتی ہے جو ایک وسیع ریگستان میں ڈال دیا
جائے۔پھر کوئی شخص نہ تھا جس سے وہ مشورہ کر سکتا اور وہ مشورہ کرتا تو کس سے کرتا۔مید نہ
خلافة على منهاج النبوة
۲۶۲
جلد سوم
انسانی آواز نہ تھی کہ اس کے متعلق کسی انسان سے مشورہ لیا جا تا اگر انسانی آواز ہوتی تو کسی
دوسرے سے مشورہ لیا جا سکتا تھا اور کہا جاسکتا تھا کہ ایک انسان نے مجھے یہ بات کہی ہے
تمہارے بھی جذبات چونکہ ایسے ہی ہیں جیسے اس کے اسلئے مجھے مشورہ دو کہ میں کیا کروں
اور کس طرح دنیا کا مقابلہ کروں مگر یہ آواز خدا کی آواز تھی اس لئے وہ کسی بندے سے مشورہ
نہیں کر سکتا تھا اور نہ کوئی بندہ ایسا تھا جو اُ سے مشورہ دے سکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی جب پہلی دفعہ یہ آواز آئی تو اُس وقت آپ کی جو قلبی
کیفیت ہوئی اُس کا پتہ حدیثوں سے لگتا ہے احادیث میں آتا ہے کہ اس آواز کے بعد آپ
گھر تشریف لائے آپ بہت گھبرائے ہوئے تھے جسم کا نپ رہا تھا کندھوں کا گوشت شدت ہیبت
سے ہل رہا تھا اور رنگ اُڑا ہوا تھا آپ کی وفادار بیوی حضرت خدیجہ نے جب آپ کو اس
حال میں دیکھا تو انہوں نے گھبرا کر کہا کہ میں آپ کو کس حال میں دیکھتی ہوں آپ کو یہ
کیا ہو گیا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خدیجہ! مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کیا ہو گیا مجھے
یہ آواز آئی ہے کہ اقرا با شورتك الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الانْسَانَ مِنْ عَلَقٍ "
آسمان کے خدا نے مجھے بلایا ہے تا کہ میں اس کے نام کولوں اور اسے دنیا میں پھیلاؤں میں
حیران ہوں کہ میں اس کام کو کس طرح کروں گا خدائی آواز چونکہ اپنے ساتھ یقین کے انوار
رکھتی ہے اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ نہیں فرمایا کہ مجھے بیماری ہو گئی ہے،
آپ نے بھی یہ نہیں فرمایا کہ یہ کوئی دماغی عارضہ ہے یا بد ہضمی کا نتیجہ ہے بلکہ آپ نے فرمایا
کہ یہ ہے تو آسمان کی آواز مگر جو کام میرے سپر د کیا گیا ہے میں حیران ہوں کہ اسے کس
طرح کروں گا۔حضرت خدیجہ آخر آپ کی صحبت میں ہی رہنے والی تھیں انہوں نے جب یہ
بات سنی تو انہوں نے اس کا بہت ہی لطیف جواب دیا وہ ہے تو عورتوں والا جواب مگر بہت ہی
ایمان افزاء ہے۔عورتیں عموماً سامانوں کو نہیں دیکھتیں بلکہ ان کا ایمان ایمان العجائز ہوتا ہے
وہ یہ نہیں دیکھتیں کہ سامان بھی میسر ہیں یا نہیں بلکہ وہ کہتی ہیں کہ کام ہو جائے گا کس طرح
ہوگا ؟ اس کا انہیں کوئی علم نہیں ہوتا۔خدیجہ کا جواب بھی ویسا جواب ہے انہوں نے
فرما یا گلا
وَاللَّهِ لَا يُخْزِیكَ اللهُ أَبَداً آپ کیوں گھبراتے ہیں مجھے خدا کی قسم ہے کہ خدا آپ کو کبھی
خلافة على منهاج النبوة
۲۶۳
جلد سوم
رُسوا نہیں کرے گا جب اس نے آپ کے سپر د ایک کام کیا ہے تو وہ خود آپ کی مدد کرے گا
اور آپ کی کامیابی کیلئے سامان مہیا کرے گا۔حضرت خدیجہ کا یہ فقرہ تاریخ میں محفوظ ہے مگر
حقیقت یہ ہے کہ یہ فقرہ یہی نہیں کہ تاریخ میں محفوظ ہے بلکہ ان فقروں میں سے ہے جن کو
تاریخ بھی مٹا نہیں سکتی۔كَلَّا وَاللهِ لَا يُخْزِيكَ اللهُ ابداً وہی ایمان العجائز ہے ، وہی یقین
اور وہی وثوق ہے بغیر اس کے کہ وہ عواقب کو دیکھتیں ، بغیر اس کے کہ وہ سامانوں پر نظر
دوڑا تیں۔پس اس واقعہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قلبی کیفیت کا کسی قدر اندازه
ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی الہامات نازل ہوئے کہ اُٹھو اور دنیا کو میری طرف
بلا ؤ اور دنیا میں پھر میرے دین کو قائم کرو۔ہم اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہی کیفیت آپ کی بھی
ہوئی ہو گی۔آپ بھی حیران ہوئے ہوں گے کہ کہاں میں اور کہاں یہ کام۔قادیان جیسی جگہ
میں میرے جیسے انسان کو آج خدا یہ کہہ رہا ہے کہ دنیا ، مہذب دنیا ، طاقتور دنیا، سامانوں والی
دنیا سمجھ سے دور پڑی ہوئی ہے اتنی دور کہ دنیا اس کا اندازہ بھی نہیں کر سکتی۔جاؤ اور ان گناہ
کے قلعوں کو پاش پاش کر دو جو اسلام کے مقابلہ میں بنائے گئے ہیں اور جاؤ اور ان شیطانی
حکومتوں کو مٹا دو جو میری حکومت کے مقابلہ میں قائم کی گئی ہیں اور ان تمام بے دینی کے
قلعوں اور شیطانی حکومتوں کی جگہ میری حکومت اور دین کی بادشاہت قائم کرو۔اگر کوئی
شخص دور بین نگاہ رکھتا ہے، اگر کوئی شخص حقیقت کو سمجھ سکتا ہے تو میں کہوں گا کہ یہ مطالبہ اس
سے بھی زیادہ مشکل تھا جیسے کسی کو چاند دکھایا جائے اور کہا جائے کہ جاؤ اور اس چاند کو جا کر
توڑ ڈالو۔وہ تو وہاں جا بھی نہیں سکتا پھر اس سے یہ کس طرح ممکن ہے کہ اس کو توڑ ڈالے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تو وہاں پہنچ بھی نہ تھی جہاں خدا آپ
کو پہنچانا چاہتا
تھا۔بھلا کونسے ذرائع آپ کے پاس ایسے موجود تھے کہ آپ امرتسر کے لوگوں تک ہی اپنی
آواز پہنچا سکتے یا لاہور ، بمبئی ، اور کلکتہ کے لوگوں تک یہ الہی پیغام پہنچا سکتے یا کون سے ذرائع
آپ کے پاس ایسے موجود تھے کہ آپ عرب کے لوگوں کو بیدار کر سکتے۔آپ انگلستان اور
امریکہ تک اپنی آواز پہنچا سکتے۔ہزاروں آواز میں دنیا میں گونج رہی تھیں، ہزاروں تو میں
خلافة على منهاج النبوة
۲۶۴
جلد سوم
دنیا میں موجود تھیں، بیسیوں حکومتیں دنیا میں پائی جاتی تھیں جن کی نگاہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی اتنی بھی تو عزت نہ تھی جتنی دنیا وی حکومت کے سیکرٹریٹ کے چپڑاسی کی ہوتی
ہے مگر خدا نے کہا اُٹھ اور دنیا کو میرا پیغام پہنچا دے اور اُس نے کہا اے میرے رب ! میں
حاضر ہوں۔اس نے یہ بھی نہیں سوچا کہ یہ کام کیونکر ہوگا اس کا جسم کانپا ہو گا۔یقیناً اس کے
دل پر رعشہ طاری ہوا ہوگا۔یقیناً وہ حیران ہوا ہوگا۔مگر اس نے یہ نہیں پوچھا کہ یہ کام کیونکر
اور کس طرح ہوگا اس کے دل کے تقویٰ اور محبت الہی نے اسے سوچنے کا موقع ہی نہیں
دیا اور اس کے جذبہ فدائیت نے یہ پوچھنے ہی نہیں دیا کہ اے میرے رب ! یہ کس طرح
ہوگا ؟ اُس نے پہلے کہا ہاں اے میرے رب ! میں حاضر ہوں اور پھر اس نے سوچا کہ میرے
پاس تو کچھ نہیں یہ کام کس طرح ہوگا ؟ یہی وہ حقیقی اطاعت کا جوش ہے جو لبیک پہلے کہلوا دیتا
ہے اور فکر پیچھے پیدا ہوتا ہے۔صحابہ کی مجلس کا ہی ایک واقعہ ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ جہاں سچی محبت ہوتی ہے
وہاں تعمیل پہلے ہوتی ہے اور فکر بعد میں پیدا ہوتا ہے۔اہل عرب شراب کے سخت عادی تھے ایسے عادی کہ بہت کم لوگ ان کی طرح شراب
کے عادی ہوتے ہیں ان کا تمام لٹریچر ، شعر ، نثر اور خطبے شراب کے ذکر سے بھرے ہوئے
ہوتے تھے مسلمان بھی چونکہ انہی میں سے آئے تھے اس لئے ان میں بھی وہی عادتیں تھیں اللہ تعالیٰ
نے اپنی حکمت کے ماتحت شروع میں شراب حرام نہیں کی۔مکہ کا سارا زمانہ گزر گیا اور شراب
حلال رہی۔مدینہ میں بھی چند سال اسی طرح گزر گئے اور شراب کی حرمت نہ ہوئی یہاں تک
کہ ایک دن اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا کہ اب شراب حرام کی جاتی
ہے۔آپ مسجد میں آئے اور جو لوگ اُس وقت موجود تھے ان سے کہا کہ اب خدا نے شراب
حرام کر دی ہے اور ایک شخص سے کہا کہ جاؤ مدینہ کی گلیوں میں شراب کی حرمت کا اعلان کر
دو۔اُس وقت مدینہ میں ایک خوشی کی مجلس منعقد ہو رہی تھی اور حسب دستور اس مجلس میں
شراب کے مٹکے رکھے ہوئے تھے لوگ باتیں کرتے ، گاتے بجاتے اور شرابیں پیتے جاتے
تھے ایک بہت بڑا مٹکا وہ ختم کر چکے تھے اور دو مٹکے شراب کے ابھی باقی تھے۔تم سمجھ سکتے ہو