خلافت جوبلی کی تقریب کے متعلق

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
کہ جہاں شراب کا ایک مٹکا ختم ہو چکا ہو وہاں دماغوں کی کیا کیفیت ہو گی۔اُس وقت وہ
لوگ نشہ میں آئے ہوئے تھے اور اُن کے ہوش و حواس بہت کچھ زائل ہو چکے تھے کہ
بازار میں سے اس شخص کی یہ آواز آئی کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب حرام کر دی
ہے۔انہیں شراب سے مدہوش لوگوں میں سے ایک شخص گھبرا کر اُٹھا اور کہنے لگا میرے کان
میں ایک آواز آئی ہے جو یہ کہہ رہی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب حرام
کر دی ہے میں باہر نکل کر دیکھوں تو سہی یہ آواز کیسی ہے۔میں سمجھتا ہوں اگر اتنے پر ہی بس
ہو جاتی تو یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُس محبت کا جو صحابہ کے دلوں میں تھی مجزا نہ نمونہ
ہوتا۔شراب کے نشہ میں بھلا کون دیکھتا ہے کہ کیسی آواز آرہی ہے۔عام حالات میں تو وہ
ہنستے اور کہتے کہ شراب کو کون حرام کر سکتا ہے۔پس اگر بات یہیں تک رہتی تب بھی یہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا ایک معجز نما ثبوت ہوتی مگر اسی پر بس نہیں جب اُس نے یہ کہا
کہ میں دیکھوں تو سہی یہ آواز کیسی آرہی ہے تو ایک اور آدمی جو شراب کے نشہ میں مست بیٹھا
ہوا تھا اور شراب پی پی کر اُس کے دماغ میں نشہ غالب آ رہا تھا ایک دم اس حالت سے بیدار
ہوا اور بولا کہ کیا کہا تم نے ؟ ہمارے کان میں آواز پڑتی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے شراب حرام کر دی اور تم کہتے ہ تحقیق کرو اس کی بات کہاں تک سچ ہے۔خدا کی قسم !
میں ایسا نہیں کروں گا میں پہلے شراب کا ملکہ تو ڑوں گا بعد میں پوچھوں گا۔یہ کہہ کر اُس نے
سونا پکڑ کر زور سے مٹکوں کو مارا اور انہیں تو ڑ دیا اور شراب صحن میں پانی کی طرح بہنے لگی۔اس کے بعد اس نے دروازہ کھول کر اعلان کرنے والے سے پوچھا کہ کیا بات ہے؟ اس
نے بتایا کہ مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ اعلان کر دوں کہ شراب حرام کر
دی گئی ہے اُس نے کہا ہم تو پہلے ہی شراب کے مٹکے توڑ چکے ہیں۔خدا کی رحمتیں ہوں اُس
شخص پر۔اُس نے عشق کا ایک ایسا نمونہ قائم کیا کہ قیس اور مجنوں کا عشق اگر اس میں کوئی
حقیقت تھی بھی اس کے عشق کے مقابل پر مرجھا کر رہ جاتا ہے۔اس حقیقی محبت کے مظاہرہ
سے ثابت ہوتا ہے کہ جہاں محبت ہوتی ہے وہاں دلیلیں نہیں پوچھی جاتیں وہاں انسان پہلے
اطاعت کا اعلان کرتا ہے پھر یہ سوچتا ہے کہ میں اس حکم پر کسی طرح عمل کروں۔یہی کیفیات

خلافة على منهاج النبوة
۲۶۶
جلد سوم
انبیاء کی ہوتی ہیں جب اللہ تعالیٰ کا پہلا کلام اُترتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی محبت ان کے دلوں میں
اتنی ہوتی ہے اتنی ہوتی ہے کہ وہ دلیل بازی نہیں کرتے اور جب خدا کی آواز ان کے کانوں
میں پہنچتی ہے تو وہ یہ نہیں کہتے کہ اے ہمارے رب کیا تو ہم سے جنسی کر رہا ہے کہاں ہم اور
کہاں یہ کام بلکہ وہ کہتے ہیں اے ہمارے رب! بہت اچھا اور یہ کہہ کر کام کیلئے کھڑے
ہو جاتے ہیں اور اس کے بعد سوچتے ہیں کہ اب انہیں کیا کرنا چاہیے۔یہی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے کیا اور یہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس رات کیا۔خدا نے کہا اُٹھ اور
دنیا کی ہدایت کیلئے کھڑا ہو اور وہ فوراً کھڑے ہو گئے اور پھر یہ سوچنے لگے کہ اب میں یہ کام
کس طرح کروں گا۔پس آج سے پچاس سال پہلے کی وہ تاریخی رات جو دنیا کے آئندہ انقلابات کیلئے
زبر دست حربہ ثابت ہونے والی ہے جو آئندہ بننے والی نئی دنیا کیلئے ابتدائی رات اور ابتدائی
دن قرار دی جانے والی ہے اگر ہم اس رات کا نظارہ سوچیں تو یقیناً ہمارے دل اِس خوشی کو
بالکل اور نگاہ سے دیکھیں۔ہم میں سے کتنے ہیں جو یہ سوچتے ہیں کہ یہ خوشی انہیں کس گھڑی
کے نتیجہ میں ملی۔یہ مسرت انہیں کس پل کے نتیجہ میں حاصل ہوئی اور کس رات کے بعد ان پر
کامیابی و کامرانی کا دن چڑھا۔یہ خوشی اور یہ مسرت اور یہ کامیابی و کامرانی کا دن اُن
کو اُس گھڑی اور اس رات کے نتیجہ میں ملا جس میں ایک تن تنہا بندہ جو دنیا کی نظروں میں حقیر
اور تمام دنیوی سامانوں سے محروم تھا اُسے خدا نے کہا کہ اُٹھ اور دنیا کی ہدایت کیلئے کھڑا ہو
اور اس نے کہا اے میرے رب میں کھڑا ہو گیا۔یہ وہ وفاداری تھی ، یہ وہ محبت کا صحیح مظاہرہ
تھا جسے خدا نے قبول کیا اور اس نے اپنے فضل اور رحم سے اُس کو نوازا۔رونا اور ہنسنا دونوں ہی اللہ تعالیٰ کی شان سے بعید ہیں لیکن محبت کی گفتگو میں اور محبت
کے کلاموں میں یہ باتیں آہی جاتی ہیں۔پس میں کہتا ہوں اگر خدا کیلئے بھی رونا ممکن ہوتا ،
اگر خدا کیلئے بھی ہنسنا ممکن ہوتا تو جس وقت خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا کہ میں
تجھے دنیا کی اصلاح کیلئے کھڑا کرتا ہوں اور آپ فوراً کھڑے ہو گئے اور آپ نے یہ سوچا تک
نہیں کہ یہ کام مجھ سے ہوگا کیونکر؟ اگر اُس وقت خدا کیلئے رونا ممکن ہوتا تو میں یقیناً جانتا ہوں

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
کہ خدا رو پڑتا اور اگر خدا کیلئے ہنسنا ممکن ہوتا تو وہ یقیناً ہنس پڑتا۔وہ ہنستا بظا ہر اس بے وقوفی
کے دعویٰ پر جو تمام دنیا کے مقابلہ میں ایک نحیف و ناتواں وجود نے کیا اور وہ رو پڑتا اس
جذ بہ محبت پر جو اس تن تنہا روح نے خدا کیلئے ظاہر کیا یہی سچی دوستی تھی جو خدا کو منظور ہوئی
اور اسی رنگ کی سچی دوستی ہی ہوتی ہے جو دنیا میں کام آیا کرتی ہے۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہی یہ واقعہ سنا ہوا ہے کہ ایک باپ اپنے بیٹے کو
ہمیشہ یہ نصیحت کیا کرتا تھا کہ تم جلدی لوگوں کو دوست بنا لیتے ہو یہ کوئی اچھی بات نہیں۔سچے
دوست کا ملنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے اور وہ کہتا کہ آپ کو غلطی لگی ہوئی ہے میرے دوست سب
سچے ہیں اور خواہ مجھ پر کیسی ہی مصیبت کا وقت آئے یہ میری مدد سے گریز نہیں کریں گے۔اُس نے بہتیرا سمجھایا مگر بیٹے پر کوئی اثر نہ ہوا۔باپ نے کہا کہ میں ساٹھ ستر سال کی عمر کو پہنچ
گیا ہوں مگر مجھے تو اب تک صرف ایک ہی دوست ملا ہے اور وہ بھی فلاں غریب شخص ، جسے
اس کا بیٹا حقارت سے دیکھا کرتا تھا اور اپنے باپ سے کہا کرتا کہ آپ اتنے بڑے ہو کر اس
سپاہی سے کیوں محبت رکھتے ہیں اور باپ ہمیشہ یہی کہتا کہ مجھے تمام عمر اگر کوئی سچا دوست ملا
ہے تو یہی ہے۔آخر ایک دن اس نے اپنے بیٹے سے کہا تم میری بات نہیں مانتے تو تجربہ کرلو
اور اپنے دوستوں سے جا کر کہو کہ میرے باپ نے مجھے اپنے گھر سے نکال دیا ہے میرے
پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں میرے لئے رہائش اور خوراک کا انتظام کر دو۔اُس نے کہا بہت
اچھا چنانچہ وہ ایک ایک کے پاس گیا مگر جس دوست کے پاس بھی جاتا وہ پہلے تو کہتا کہ آپ
نے بڑی عزت افزائی فرمائی سنائیے آپ کا کیسے آنا ہوا ؟ اور جب یہ کہتا کہ میرے باپ نے
مجھے نکال دیا ہے اب میں آپ کے پاس آیا ہوں تا کہ آپ میری رہائش وغیرہ کا انتظام کر
دیں تو وہ یہ سنتے ہی کوئی بہانہ بنا کر اندر چلا جاتا۔غرض اسی طرح اس نے سارے دوستوں
کا چکر لگایا اور آخر باپ کے پاس آکر کہا کہ آپ کی بات ٹھیک نکلی۔میرے دوستوں میں سے
ایک بھی تو نہیں جس نے مجھے منہ لگایا ہو باپ نے کہا اچھا تم نے اپنے دوستوں کا تو تجربہ کر لیا
اب آج کی رات میرے دوست کا بھی تجربہ کر لیتا۔چونکہ وہ امیر آدمی تھا اس لئے وہ اپنے
دوست کے مکان پر نہیں جایا کرتا تھا اکثر وہی اس کے مکان پر آجا تا مگر اس رات وہ اچانک

خلافة على منهاج النبوة
۲۶۸
جلد سوم
بیٹے کو ساتھ لیکر اپنے دوست کے مکان پر گیا اور دروازہ پر دستک دی۔آدھی رات کا وقت
تھا اُس نے پوچھا کون؟ اُس نے اپنا نام بتایا کہ میں ہوں وہ کہنے لگا بہت اچھا ذرا ٹھہریئے
میں آتا ہوں یہ باہر ا نتظار کرنے لگ گئے مگر کافی وقت گزر گیا اور وہ اندر سے نہ نکلا یہ دیکھ کر
بیٹا کہنے لگا جناب! آپ کا دوست بھی آخر ویسا ہی نکلا۔باپ کہنے لگا ذرا ٹھہرو مایوس نہ ہو دیر
لگانے کی کوئی وجہ ہوگی آخر کوئی آدھ گھنٹہ کے بعد وہ دوست باہر نکلا اس کی حالت یہ تھی کہ
اس نے گلے میں تلوار لٹکائی ہوئی تھی ایک ہاتھ میں روپوں
کی تھیلی تھی اور دوسرے ہاتھ سے
اُس نے اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور کہنے لگا معاف کیجئے مجھے دیر ہوگئی اصل بات یہ ہے
کہ جب مجھے آپ کی آواز آئی تو میں نے سمجھا کہ ضرور کوئی بڑا کام ہے جس کیلئے آپ رات
کو میرے پاس آئے ہیں میں نے سوچا کہ آخر آپ کو مجھ سے اس وقت کیا کام ہو سکتا ہے اور
میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ دنیا میں مصیبتیں آتی رہتی ہیں اور بعض دفعہ بڑے بڑے امیر
آدمی بھی بلاء میں گرفتار ہو جاتے ہیں پس میں نے سمجھا کہ شاید کوئی بیمار ہے جس کی خدمت
کیلئے مجھے بلایا ہے اس لئے میں نے فوراً اپنی بیوی کو جگایا اور کہا کہ میرے ساتھ چل ممکن ہے
کسی خدمت کی ضرورت ہو۔پھر میں نے سوچا ممکن ہے کسی دشمن سے مقابلہ ہو جس میں میری
جان کی ضرورت ہو سو اس خیال کے آنے پر میں نے تلوار نکال کر گلے میں لٹکالی کہ اگر جانی
قربانی کی ضرورت ہو تو میں اس کے لئے بھی حاضر ہوں۔پھر میں نے سوچا کہ آپ امیر
تو ہیں ہی مگر بعض دفعہ امراء پر بھی ایسے اوقات آجاتے ہیں کہ وہ روپوں کے محتاج ہو جاتے
ہیں پس میں نے سوچا کہ شاید اس وقت آپ کو روپوں کی ضرورت ہو میں نے ساری عمر تھوڑا
تھوڑا جمع کر کے کچھ روپیہ حفاظت سے رکھا ہوا تھا اور اسے زمین میں ایک طرف دبا دیا
تھا۔اس خیال کے آنے پر میں نے زمین کو کھود کر اس میں سے تھیلی نکالی اور اب یہ تینوں
چیز میں حاضر ہیں فرمایئے آپ کا کیا ارشاد ہے؟
دنیا کی زبان میں یہ دوستی کی نہایت ہی شاندار مثال ہے اور انسان ایسے جذبات کو
دیکھ کر بغیر اس کے کہ وہ اپنے دل میں شدید ہیجان محسوس کرے نہیں رہ سکتا مگر اس دوستی کا
اظہار اُس دوستی کے مقابلہ میں کچھ بھی تو نہیں جو نبی اپنے خدا کیلئے ظاہر کرتے ہیں۔وہاں

خلافة على منهاج النبوة
۲۶۹
جلد سوم
قدم قدم پر قربانیاں پیش کرنی پڑتی ہیں اور وہاں قدم قدم پر مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا
ہے پس نبیوں کا جواب اپنے خدا کو ویسا ہی ہوتا ہے بلکہ اس سے بہت بڑھ کر جیسے اس غریب
آدمی نے امیر آدمی کو دیا۔بے شک اگر ہم معقولات کی نظر سے اس کو دیکھیں اور منطقی نقطہ نگاہ
سے اس پر غور کریں تو اس غریب آدمی کی یہ حرکت ہنسی کے قابل نظر آتی ہے کیونکہ اس امیر
کے ہزاروں نوکر چاکر تھے ان کے ہوتے ہوئے اس کی بیوی نے کیا زائد خدمت کر لینی تھی ،
اسی طرح وہ لاکھوں کا مالک تھا اس کو سو ڈیڑھ سو روپیہ کی تھیلی کیا فائدہ پہنچا سکتی تھی اور خود
اس کے کئی پہریدار اور محافظ تھے اس کو اس دوست کی تلوار کیا نفع پہنچا سکتی تھی مگر محبت کے
جوش میں اس نے یہ نہیں سوچا کہ میری تلوار کیا کام دے گی، میرا تھوڑا سا روپیہ کیا فائدہ
دے گا اور میری بیوی کیا خدمت سر انجام دے سکے گی اُس نے اتنا ہی سوچا کہ جو کچھ میرے
پاس ہے وہ مجھے حاضر کر دینا چاہیے۔ایسے ہی بے وقوفی کے واقعات میں مجھے بھی اپنا ایک
واقعہ یاد ہے کئی دفعہ اس واقعہ کو یاد کر کے میں ہنسا بھی ہوں اور بسا اوقات میری آنکھوں
میں آنسو بھی آگئے ہیں مگر میں اسے بڑی قدر کی نگاہ سے بھی دیکھا کرتا ہوں اور مجھے اپنے
زندگی کے جن واقعات پر ناز ہے ان میں وہ ایک حماقت کا واقعہ بھی ہے وہ واقعہ یہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک رات ہم سب صحن میں سور ہے تھے گرمی کا
موسم تھا کہ آسمان پر بادل آیا اور زور سے گر جنے لگا اِسی دوران میں قادیان کے قریب ہی
کہیں بجلی گر گئی مگر اس کی کڑک اس زور کی تھی کہ قادیان کے ہر گھر کے لوگوں نے یہ سمجھا کہ
یہ بجلی شاید ان کے گھر میں ہی گری ہے۔ہمارے مدرسہ میں ہی ایک واقعہ ہوا جس کو یاد
کر کے لڑکے مدتوں ہنستے رہے اور وہ یہ کہ فخر دین ملتانی جو بعد میں مرتد ہو گیا وہ اُس وقت
طالبعلم تھا اور بورڈنگ ہاؤس میں رہا کرتا تھا جب بجلی کی زور سے کڑک ہوئی تو اُس نے
اپنے متعلق سمجھا کہ بجلی شاید اُس پر گری ہے اور وہ ڈر کے مارے چار پائی کے نیچے چھپ گیا
اور زور زور سے آواز دینے لگا کہ بلی بلی۔بجلی کا لفظ اس کے منہ سے نکالتا ہی نہیں تھا ڈر کے
مارے بلی بلی کہنے لگ گیا پہلے تو سارے ہی لڑکے بھاگ کر کمروں میں چلے گئے مگر پھر تھوڑی
دیر کے بعد باہر نکلے تو اسے چار پائی کے نیچے چھپا ہوا پایا اور دیکھا کہ وہ بلی بلی کر رہا ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۰
جلد سوم
آخر پوچھا تو اس کے ہوش ٹھکانے آئے اور کہنے لگا کہ مجھ پر بجلی گر پڑی ہے تو وہ اتنی زور کی
کڑک تھی کہ ہر شخص نے یہ سمجھا کہ اسی کے قریب بجلی گری ہے۔اس کڑک کی وجہ سے اور کچھ
بادلوں کی وجہ سے تمام لوگ کمروں میں چلے گئے۔جس وقت بجلی کی یہ کڑک ہوئی اُس وقت ہم
بھی جو صحن میں سورہے تھے اُٹھ کر اندر چلے گئے مجھے آج تک وہ نظارہ یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام جب اندر کی طرف جانے لگے تو میں نے اپنے دونوں ہاتھ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے سر پر رکھ دیئے کہ اگر بجلی گرے تو مجھ پر گرے ان پر نہ گرے۔بعد میں جب
میرے ہوش ٹھکانے آئے تو مجھے اپنی اس حرکت پر ہنسی آئی کہ ان کی وجہ سے تو ہم نے بجلی سے
بچنا تھا نہ یہ کہ ہماری وجہ سے وہ بجلی سے محفوظ رہتے۔میں سمجھتا ہوں میری وہ حرکت ایک
مجنوں کی حرکت سے کم نہیں تھی مگر مجھے ہمیشہ خوشی ہوا کرتی ہے کہ اس واقعہ نے مجھ پر بھی اُس
محبت کو ظاہر کر دیا جو مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تھی۔بسا اوقات انسان خود بھی نہیں
جانتا کہ مجھے دوسرے سے کتنی محبت ہے جب اس قسم کا کوئی واقعہ ہو تو اسے بھی اپنی محبت کی
وسعت اور اس کی گہرائی کا اندازہ ہو جاتا ہے تو جس وقت محبت کا انتہائی جوش اُٹھتا ہے عقل
اُس وقت کام نہیں کرتی محبت پرے پھینک دیتی ہے عقل کو۔اور محبت پرے پھینک دیتی ہے
فکر کو۔اور وہ آپ سامنے آجاتی ہے جس طرح چیل جب مرغی کے بچوں پر حملہ کرتی ہے تو
مرغی بچوں کو جمع کر کے اپنے پروں کے نیچے چھپا لیتی ہے اور بعض دفعہ تو محبت ایسی ایسی
حرکات کرا دیتی ہے کہ دنیا اسے پاگل پنے کی حرکات قرار دیتی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ
جنون دنیا کی ساری عقلوں سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے اور دنیا کی ساری عقلیں اس ایک مجنونانہ
حرکت پر قربان کی جاسکتی ہیں کیونکہ اصل عقل وہی ہے جو محبت سے پیدا ہوتی ہے۔نبی کو بھی جب آواز آتی ہے کہ خدا زمین و آسمان کو پیدا کرنے والا خدا۔خدا
عزت و شوکت کو پیدا کرنے والا خدا، بادشاہوں کو گرا اور گداؤں کو بادشاہ بنانے والا خدا
حکومتوں کو قائم کرنے اور حکومتوں کو مٹانے والا خدا ، دولتوں کے دینے اور دولتوں کو لے
لینے والا خدا ، رزق کے دینے اور رزق کو چھیننے والا خدا ، زمین و آسمان کے ذرہ ذرہ اور
کائنات کا مالک خدا آواز دیتا ہے ایک کمزورونا تو اں اور نحیف انسان کو کہ میں مدد کا محتاج

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۱
جلد سوم
ہوں میری مدد کرو۔تو وہ کمزور اور ناتواں اور نحیف بندہ عقل سے کام نہیں لیتا وہ یہ نہیں کہتا
کہ حضور! کیا فرما رہے ہیں؟ کیا حضور مدد کے محتاج ہیں؟ حضور تو زمین و آسمان کے بادشاہ
ہیں میں کنگال غریب اور کمزور آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں۔وہ یہ نہیں کہتا بلکہ وہ نحیف و نزار
اور کمزور جسم کو لے کر کھڑا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں میں حاضر
ہوں کون ہے جو ان جذبات کی گہرائیوں کا اندازہ کر سکتا ہے سوائے اس کے جسے محبت کی
چاشنی سے تھوڑا بہت حصہ ملا ہو۔آج سے پچاس سال پہلے اسی خدا نے پھر یہ آواز بلند کی اور
قادیان کے گوشہ تنہائی میں پڑے ہوئے ایک انسان سے کہا کہ مجھے مدد کی ضرورت ہے،
مجھے دنیا میں ذلیل کر دیا گیا ہے، میری دنیا میں کوئی عزت نہیں ، میرا دنیا میں کوئی نام لیوا
نہیں ، میں بے یار و مددگار ہوں ، اے میرے بندے! میری مدد کر۔اس نے نہیں سوچا کہ
کہنے والا کون ہے اور جس سے خطاب کیا جاتا ہے وہ کون ہے اس کی عقل نے یہ نہیں کہا کہ
مجھے بلانے والے کے پاس تمام طاقتیں ہیں میں بھلا اس کی کیا مدد کر سکتا ہوں۔اس کی محبت
نے اس کے دل میں ایک آگ لگادی اور وہ دیوانہ وار جوش میں کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا
میرے رب ! میں حاضر ہوں ، میرے رب ! میں حاضر ہوں، میرے رب ! میں بچاؤں گا !
میرے رب ! میں بچاؤں گا۔یہی تو وہ ساعت ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے کہ تیلَةُ الْقَدْرِ خَيْرُ من الفِ شَهْرٍر اس رات پر ہزاروں راتیں
قربان ہیں اور چونکہ بار بار ایسی راتیں آجاتی ہیں اس لئے خدا نے خَيْرُ من الفِ شَهْرٍ
کہاور نہ اگر ایک ہی رات ہوتی تو دنیا کی ساری راتیں اس ایک رات ، اس ایک گھنٹے ، اس
ایک منٹ اور اس ایک سیکنڈ پر قربان کی جاسکتی ہیں۔جب ایک کمزور بندہ اپنی محبت کے
جوش میں بغیر سوچے سمجھے اور بغیر عواقب پر غور کئے تلوار لے کر کھڑا ہو جاتا اور خدا کے
اردگرد پہرہ دینے لگ جاتا ہے تو وہ کیا ہی شاندار نظارہ ہوتا ہے جب قادر وقد بر خدا ، جب
زمین و آسمان کو پیدا کرنے والا خدا ایک نحیف و نزار جسم کے ساتھ چار پائی پر لیٹا ہوا ہوتا ہے
اور ایک نحیف و نزار انسان جو اپنی کمر بھی سیدھی نہیں کرسکتا وہ تلوار لے کر اس کے اردگرد
پہرہ دے رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے میں اسے بچاؤں گا، میں اسے بچاؤں گا۔اس سے زیادہ

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۲
جلد سوم
محبت کا شاندار نظارہ کبھی نظر نہیں آسکتا اور کبھی نظر نہیں آ سکتا۔یہی رات ہمارے زمانہ میں بھی آئی اور خدائے قادر نے آواز دی کہ کوئی بندہ ہے جو
مجھے بچائے۔تب زمین کے گوشوں میں سے ایک کمزور شخص آگے بڑھا اور اس نے کہا۔میرے رب ! میں حاضر ہوں۔عقلمند انسان چاہے اسے بے وقوفی قرار دیں اور فلاسفر چاہے
اسے نادانی قرار دیں مگر جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے ہزاروں عقلیں اس بے وقوفی پر قربان
کی جاسکتی ہیں اور ہزاروں فلسفے کے خیالات اس بظا ہر نادانی کے خیال پر قربان کئے جاسکتے
ہیں۔پھر اس کا وہ اعلان محض وقتی اعلان نہ تھا، اِس کا اظہار محبت ایک وقتی جوش نہ تھا وہ کھڑا
ہو گیا اور کھڑا ہی رہا یہاں تک کہ اس نے اپنے مقصود کو حاصل کر لیا۔کیا تم نے کبھی گھروں میں نہیں دیکھا کہ وہاں بعض دفعہ کیا تماشہ ہوا کرتا ہے میں نے تو
اس قسم کا تماشہ کئی دفعہ دیکھا اور میں سمجھتا ہوں ہر گھر میں کبھی نہ کبھی ایسا ہو جا تا ہوگا کہ کبھی کبھی
مائیں ہنسی کے طور پر کپڑا منہ پر ڈال کر رونے لگ جاتی ہیں اور اوں اوں“ کرتے ہوئے
اپنے کسی بڑے بھائی یا خاوند یا کسی دوسرے عزیز رشتہ دار کا نام لیکر بچے سے کہتی ہیں کہ وہ
مجھے مارتے ہیں۔یہ دیکھ کر وہ ڈیڑھ سال کا بچہ کو دکر کھڑا ہو جاتا ہے اور اپنا ہاتھ اُٹھا لیتا ہے
گویا وہ اس شخص کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے جس کے متعلق اس کی ماں کہتی ہے کہ
وہ مجھے مارتا ہے حالانکہ ماں کو بچانا تو الگ رہا بعض دفعہ وہ اپنا ہاتھ بھی اچھی طرح نہیں
اُٹھا سکتا مگر جانتے ہو یہ کیا ہوتا ہے؟ یہ محبت کا مظاہرہ ہوتا ہے کہ بچہ یہ نہیں دیکھتا میں کمزور اور
ناتواں ہوں بلکہ ماں جب اسے آواز دیتی ہے تو وہ اپنی کمزور حالت کو نظر اندار کرتے
ہوئے اُس کی مدد کیلئے کھڑا ہو جاتا ہے۔یہی حالت اُس رات اس گھڑی ، اس سیکنڈ اور اُس
پل میں نبیوں کی ہوتی ہے خدا تعالیٰ کہتا ہے اے میرے بندے ! میں چھوڑ دیا گیا اے میرے
بندے! مجھے دنیا نے دھتکار دیا اور مجھے اپنے گھر سے نکال دیا، کوئی ہے جو مجھے بچائے۔اور
وہ ناتواں اور نحیف بندہ چھوٹے سے نادان بچے کی طرح مٹھیاں بھینچ کر کھڑا ہو جاتا ہے
اور کہتا ہے میں بچاؤں گا میں بچاؤں گا۔پھر وہ صرف کہتا ہی نہیں بلکہ اس کو بچانے میں لگ
جاتا ہے۔اس بچے کا تو عشق کامل نہیں ہوتا۔اگر واقعہ میں جو شخص ہنسی کر رہا ہوتا ہے وہ اس

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۳
جلد سوم
بچے کو تھپڑ مارے تو اس نے ماں کو تو کیا بچانا ہے وہ خود ماں سے لپٹ جائے گا اور دوڑ کر اس
کی گود میں چلا جائیگا مگر یہ شخص ایسا ہوتا ہے کہ دنیا اسے مارتی ہے ہاتھوں سے بھی لاتوں سے
بھی اور دانتوں سے بھی اور چاروں طرف سے، اُس پر لعنت اور پھٹکار ڈالی جاتی ہے مگر وہ
اپنے جسم کو ہلا تا نہیں ، وہ چیختا نہیں ، وہ چلاتا نہیں بلکہ برابر مقابلہ کئے جاتا ہے یہاں تک کہ
خدا تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہونے لگتی ہیں اور ایک ایک کر کے ، ایک ایک کر کے، ایک ایک
کر کے بندوں کو وہ خدا تعالیٰ کے دربار میں لانا شروع کر دیتا ہے۔وہ کمزور باز و طاقت
پکڑنے لگ جاتے ہیں ، وہ لڑکھڑانے والی زبان مضبوط ہونے لگ جاتی ہے، وہ دبی ہوئی
آواز طاقت وقوت پکڑتی جاتی ہے اور وہ نہایت ہی ذلیل نظر آنے والا وجود اپنے اندر ایسی
ہیبت پیدا کر لیتا ہے کہ لوگ اُس سے کانپنے اور اس کے سامنے کھڑا ہونے سے لرزتے ہیں
اور وہ قربانی کرتا چلا جاتا ہے کرتا چلا جاتا ہے اور کرتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے
حضور وہ ایک جماعت کو لا ڈالتا ہے اور زمین و آسمان کا خدا جسے لوگوں نے اپنے گھروں میں
سے نکال دیا تھا اُس کیلئے نئے نئے محلات بننے لگ جاتے ہیں۔کوئی یہاں ، کوئی وہاں ، کوئی
ادھر کوئی اُدھر اور وہ خدا جو مسیح کی طرح اپنے نبی کو یہ آواز دیتا ہے کہ اے میرے بندے!
لومڑیوں کے بھٹ ہوتے ہیں اور ہوا کے پرندوں کے گھونسلے مگر میرے لئے تو سر چھپانے کی
بھی جگہ نہیں کہ اس کے لئے وہ سب سے پہلے اپنے دل کا دروازہ کھول دیتا ہے اور کہتا ہے
اے میرے رب ! یہ گھر حاضر ہے۔پھر وہ اور گھروں کے تالے کھولتا ہے اور دیوانہ وار
مجنونا نہ کھولتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ ایک گھر کی بجائے خدا کے کئی گھر ہو جاتے ہیں اور خدا
کی حکومت زمین پر اسی طرح قائم ہو جاتی ہے جس طرح وہ آسمان پر قائم ہے۔پھر یہ سلسلہ
بڑھتا چلا جاتا ہے بڑھتا جاتا ہے اور بڑھتا جاتا ہے یہاں تک کہ ایک وقت آتا ہے جب خدا
اپنے بندے سے کہتا ہے کہ میرے بندے ! تو نے بہت خدمت کر لی اور میں سمجھتا ہوں تو نے
اپنی خدمت کا حق ادا کر دیا پس جس طرح تو نے اپنے دل کو میرے لئے کھولا تھا اور اپنے دل
کو میرا گھر بنایا تھا اسی طرح آج میں تجھ کو اپنے گھر میں بلاتا ہوں آ اور میرے پاس بیٹھ۔پس
خدا اس کو اپنے پاس بلا لیتا ہے اور وہ دنیا کی تکلیفوں شورشوں سے آزاد ہو جاتا ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۴
جلد سوم
اس نبی کے بلائے جانے کے بعد دنیا میں جو بھی بیج بوئے ہوئے ہوتے ہیں وہ پھر نئی
جد و جہد شروع کر دیتے ہیں۔نبوت خلافت کا جامہ پہن لیتی ہے اور خلافت کے ذریعہ پھر خدا
کیلئے نئے قلوب کی فتح شروع ہو جاتی ہے۔یہی اس زمانہ میں ہوا اور جب ہم نے ایک جشن
منایا ، ایک خوشی کی تقریب سرانجام دی تو کسان کی زبان میں ہم نے یہ کہا کہ ہم نے پہلی فصل
کاٹ لی مگر کیا جانتے ہو کہ دوسرے لفظوں میں ہم نے کیا کہا ؟ دوسرے لفظوں میں ہم نے یہ
کہا کہ آج سے پچاس سال پہلے جو ایک بیج بویا گیا تھا اُس پیج کی فصل ہم نے کاٹ لی اب ہم
ان بیجوں سے جو پہلی فصل سے تیار ہوئے تھے ایک نئی فصل بونے لگے ہیں۔اس عظیم الشان
کام کے آغاز کے بعد تم سمجھ سکتے ہو کہ تم پر کتنی عظیم الشان ذمہ داریاں عائد ہو گئی ہیں۔تم نے
اب اپنے اوپر یہ ذامہ داری عائد کی ہے کہ جس طرح ایک بیج بڑھ کر اتنی بڑی فصل ہو گیا اسی
طرح اب تم ان بیجوں کو بڑھاؤ گے جو اس فصل پر تم نے بوئے ہیں اور اسی رنگ میں بڑھاؤ
گے جس رنگ میں پہلی فصل بڑھی۔پس ہم نے جشن مسرت منا کر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ
جس طرح ایک پیج سے لاکھوں نئے بیج پیدا ہو گئے تھے اسی طرح اب ہم ان لاکھوں بیجوں کو
از سرنو زمین میں بوتے ہیں جس کے معنی یہ ہیں کہ پچھلے چھپیس یا پچاس سال میں جس طرح
سلسلہ نے ترقی کی ہے اسی طرح اتنے ہی گنے اگلے چھپیں یا پچاس سال میں ہم آج کی
جماعت کو بڑھا دیں گے یہ کوئی معمولی ذمہ داری نہیں جو تم نے اپنے اوپر عائد کی۔گزشتہ
پچاس سال میں ایک بیج سے لاکھوں بیج بنے تھے اب جب تک اگلے پچاس سال میں ان
لاکھوں سے کروڑوں نہیں بنیں گے اُس وقت تک ہم اپنی ذمہ داری سے سبکدوش نہیں سمجھے
جائیں گے۔اگر ہم جشن نہ مناتے اگر ہم یہ نہ کہتے کہ الحمدللہ کہنے کا زمانہ آ گیا تو ہم
إياكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا زمانہ بھی پیچھے ڈال سکتے تھے مگر جب ہم نے جشن منا
لیا اور پہلی فصل کاٹ لی تو بالفاظ دیگر ہم نے دوسری فصل کو بود یا اور ہمارا کام از سر نو شروع
ہو گیا اور جب کہ ایک پیج سے اتنے دانے نکلے تھے تو کیا اب ہمارا فرض نہیں کہ ہم ان بیجوں کو
اتنے گنے بڑھائیں جتنے گنے وہ ایک بیج بڑھا اور پھولا اور پھلا پس یقیناً اس جشن کے بعد ہم
پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہو چکی ہے۔کیونکہ کیا بلحاظ جانی قربانیوں کے، کیا بلحاظ مالی

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۵
جلد سوم۔قربانیوں کے ، کیا بلحاظ علمی ترقیات کے ، کیا بلحاظ تبلیغ کے ، کیا بلحاظ تعلیم و تربیت کے ، اور کیا
بلحاظ کثرت تعداد اور زیادت نفوس کے۔غرض ہر رنگ میں ہم نے پہلی فصل کے کاٹنے اور
دوسری فصل کے بونے کا اعلان کیا ہے مگر پہلی فصل صرف ایک پیج سے شروع ہوئی تھی اور اس
دوسری فصل کی ابتدا لاکھوں بیجوں سے ہوتی ہے اس لئے جب تک ہم یہ ارادہ نہ کر لیں کہ
ان لاکھوں بیجوں کو اتنی ہی تعداد سے ضرب دیں گے جتنی تعداد سے اس ایک پیج نے ضرب
کھائی تھی اُس وقت تک ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ لیا ہے۔مالی لحاظ
سے وہ فصل خالی خزانے سے شروع ہوئی تھی اور لاکھوں تک پہنچ گئی مگر یہ فصل اب لاکھوں
سے شروع ہوئی ہے اس طرح وہ فصل ایک کلمہ سے شروع ہوئی تھی اور سینکڑوں کتابوں تک
پہنچ گئی اور یہ فصل سینکڑوں کتابوں سے شروع ہوئی ہے پس جب تک اب لاکھوں روپیہ سے
کروڑوں روپیہ اور سینکڑوں کتابوں سے ہزاروں اور لاکھوں کتابیں نہ بن جائیں اُس
وقت تک ہمارا کام ختم نہیں ہوسکتا۔غرض اس جشن کے منانے سے ہم نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہم نے پہلی فصل کاٹ لی اور
نئے سرے سے اس سے حاصل شدہ بیجوں کو زمین میں ڈال دیا۔میرا تو جسم کا ذرہ ذرہ کا نپ
جاتا ہے جب مجھے یہ خیال آتا ہے کہ کتنی اہم ذمہ داری ہے جو جماعت نے اپنے اوپر عائد
کی۔اگر ہم پہلی فصل نہ کاٹتے تو ہماری ذمہ داریاں کم رہتیں مگر جب ہم نے اس فصل کو کاٹ
کر الحمدُ للهِ کہا تو اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتعِین کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا
سامان بھی ہمیں مہیا کرنا پڑا۔پس میں جماعت کے دوستوں کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف
توجہ دلا تا ہوں۔اس جلسہ کے نتیجہ میں ہم نے لاکھوں نئے بیج زمین میں بو دیئے ہیں اب
ہمارا فرض ہے کہ اگلے پچیس یا پچاس سال میں ہم جماعت میں حیرت انگیز طور پر تغیر
پیدا کریں۔کیا بلحاظ آدمیوں کی تعداد کے اور کیا بلحاظ مالی قربانی کے اور کیا بلحاظ تبلیغ کے اور
کیا بلحاظ تربیت کے اور کیا بلحاظ تعلیم کے۔آج سے مثلاً پچیس یا پچاس سال کے بعد اگر ہم نئی
فصل کے ویسے ہی شاندار نتائج نہ دکھا ئیں جیسے پہلی پچاس سالہ فصل کے نتائج نکلے تو ہماری
الحمدُ بے معنی اور ہماری اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ جھوٹی ہو جاتی ہے۔پس

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس جلسہ کے بعد ان کو اپنی نئی ذمہ داریاں بہت
جوش اور توجہ کے ساتھ ادا کرنی چاہئیں۔اب ہماری پہلی فصل کے جو نتائج رونما ہوئے ہیں
ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ اگر اس سے زیادہ نہیں تو کم سے کم اتنے ہی گنے نتائج نئی فصل
کے ضرور رونما کر دیں اور اگر پہلے ایک سے لاکھوں ہوئے تو آج سے پچاس سال کے
بعد وہ کروڑوں ضرور ہو جائیں۔اگر آج سے پچیس سال پہلے جماعت دس بارہ گنے بڑھی تھی
تو اگلے پچیس سال میں کم سے کم دس بارہ گنے ضرور بڑھ جانی چاہیے۔مگر یہ کیونکر ہوسکتا ہے
جب تک ہر احمدی کیا مرد اور کیا عورت اور کیا بچہ اور کیا بوڑھا اور کیا کمزور اور کیا مضبوط
اپنے ذمہ یہ فرض عائد نہ کرلے کہ میں احمدیت کی ترقی کیلئے اپنے اوقات صرف کروں گا اور
اپنی زندگی کا اولین مقصد اشاعت دین اور اشاعت احمدیت سمجھوں گا۔اسی طرح علمی طور پر
کب ترقی ہو سکتی ہے جب تک ہماری جماعت کا ہر فرد دین سیکھنے اور دینی باتیں سننے اور
پڑھنے کی طرف توجہ نہ کرے۔اسی طرح مالی قربانی میں کب ترقی ہو سکتی ہے جب تک ہماری
جماعت نہ صرف قربانیوں میں بیش از پیش ترقی کرے بلکہ اپنے اخراجات میں بھی دیانت داری
سے کام لے۔مال ہمیشہ دونوں طرح سے بڑھتا ہے زیادہ قربانیوں سے بھی بڑھتا ہے اور زیادہ
دیانت داری سے خرچ کرنے سے بھی بڑھتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ
ایک شخص کو ایک دینار دیا اور فرمایا جا کر قربانی کیلئے کوئی عمدہ سا بکرالا دو۔اس نے کہا بہت
اچھا۔تھوڑی دیر کے بعد وہ حاضر ہوا اور کہنے لگا يَارَسُولَ اللهِ! یہ بکرا موجود ہے اور ساتھ
ہی اُس نے دینا ر بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس کر دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
حیران ہوئے اور فرمایا یہ کس طرح؟ وہ کہنے لگا يَا رَسُولَ اللهِ ! مدینہ میں شہر کی وجہ سے
چیزیں گراں ملتی ہیں میں دس بارہ میل باہر نکل گیا وہاں آدھی قیمت پر بکرے فروخت ہو رہے
تھے میں نے ایک دینار میں دو بکرے لے لئے اور واپس چل پڑا۔جب میں آرہا تھا تو رستہ
میں ایک شخص مجھے ملا اسے بکرے پسند آئے اور کہنے لگا کہ اگر فروخت کرنا چا ہو تو ایک بکرا
مجھے دے دو میں نے ایک بکرا ایک دینار میں اسے دے دیا پس اب بکرا بھی حاضر ہے اور
-

·

آج 10 میں سے 10 باقی