خلافت جوبلی کی تقریب کے متعلق

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 3

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۷
جلد سوم
دینار بھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بہت ہی خوش ہوئے اور آپ نے اس کیلئے
دعا فرمائی کہ خدا تجھے برکت دے۔صحابہؓ کہتے ہیں اِس دعا کے نتیجہ میں اسے ایسی برکت ملی
کہ اگر وہ مٹی میں بھی ہاتھ ڈالتا تو وہ سونا بن جاتی اور لوگ بڑے اصرار سے اپنے روپے
اُسے دیتے اور کہتے کہ یہ روپیہ کہیں تجارت میں لگا دو۔غرض کروڑوں کروڑ رو پیدا سے آیا۔تو اچھی طرح خرچ کرنے سے بھی مال بڑھتا ہے۔مال بڑھنے کی صرف یہی صورت نہیں
ہوتی کہ ایک کے دو بن جائیں بلکہ اگر تم ایک روپیہ کا کام اٹھنی میں کرتے ہو تو بھی تمہارے
دو بن جاتے ہیں بلکہ اگر تم روپیہ کا کام اٹھنی میں کرتے ہوا اور ایک روپیہ زائد بھی کما لیتے ہو تو
تمہارے دو نہیں بلکہ چا ر بن جائیں گے پس صرف یہی کوشش نہیں ہونی چاہیے کہ مالی
قربانیوں میں زیادتی ہو بلکہ اخراجات میں کفایت کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔اور میں
کارکنوں کو بالخصوص اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ایک روپے کا کام اٹھنی میں کرنے کی
کوشش کیا کریں۔غرض اب جو ہمارے پاس جماعت موجود ہے، اب جو ہمارے پاس
روپیہ ہے ، اب جو ہمارے پاس تبلیغی سامان ہے ، اب جو ہمارے دنیا میں مشن قائم ہیں ،اب
جو ہماری تعلیم اور اب جو ہماری تربیت ہے ان سب کو نیا بینچ تصور کر کے آئندہ پچاس سال
میں ہمیں جماعت کی ترقی کیلئے سرگرم جد و جہد کرنی چاہئے تا کہ آئندہ پچاس سال میں موجودہ
حالت سے ہماری تعداد بھی بڑھ جائے ، ہمارا علم بھی بڑھ جائے ، ہماری تبلیغ بھی بڑھ جائے
اور اسی نسبت سے بڑھے جس نسبت سے وہ پہلے پچاس سال میں بڑھا۔اگر ہم اس رنگ میں
کوشش نہیں کریں گے تو اس وقت تک ہماری نئی فصل
کبھی کامیاب نہیں کہلا سکتی۔مگر یہ کام ویسا
ہی ناممکن ہے جیسے آج سے پچاس سال پہلے نظر آتا تھا۔پھر اُس وقت خدا کا ایک نبی کھڑا
تھا۔بے شک اُس وقت کوئی احمدی نہ تھا مگر خدا کا نبی دنیا میں موجود تھا جو اس پیغام کو لے کر
دنیا میں کھڑا تھا مگر آج وہ نبی ہم میں موجود نہیں اور اس وجہ سے ہماری آواز میں وہ شوکت
نہیں جو اُس کی آواز میں شوکت تھی۔پس آج ہمیں اس سے زیادہ آواز بلند کرنا پڑے گی
اور ہمیں اس سے زیادہ قربانیاں کرنی پڑیں گی۔اس کیلئے دعائیں بھی کرو اور اللہ تعالیٰ کے
دروازہ کو کھٹکھٹاؤ اور یا د رکھو کہ جب تک جماعت دعاؤں پر یقین رکھے گی ، جب تک تم ہر

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۸
جلد سوم
بات میں اللہ تعالیٰ سے امداد کے طالب رہو گے اُس وقت تک تمہارے کاموں میں برکت
رہے گی مگر جس دن تم یہ سمجھو گے کہ یہ کام تم نے کیا جس دن تم یہ سمجھو گے کہ یہ نتائج تمہاری
محنت سے نکلے اور جس دن تم یہ سمجھو گے کہ یہ ترقی تمہاری کوششوں کا نتیجہ ہے اُس دن
تمہارے کاموں میں سے برکتیں بھی جاتی رہیں گی۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ آج دنیا میں تم سے
بہت زیادہ طاقت ور قو میں موجود ہیں مگر ان سے کوئی نہیں ڈرتا اور تم سے سب لوگ ڈرتے
ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ تمہاری مثال اس تار کی سی ہے جس کے پیچھے بجلی
کی طاقت ہوتی ہے اب اگر تار یہ خیال کرے کہ لوگ مجھ سے ڈرتے ہیں تو یہ اُس کی حماقت
ہوگی کیونکہ لوگ تار سے نہیں بلکہ اس بجلی سے ڈرتے ہیں جو اس تار کے پیچھے ہوتی ہے جب
تک اس میں بجلی رہتی ہے ایک طاقتور آدمی بھی اگر تار پر ہاتھ رکھے تو وہ اس کے ہاتھ کو جلا
دے گی لیکن اگر بجلی نہ رہے تو ایک کمزور انسان بھی اس تارکو توڑ پھوڑ سکتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ
کے ساتھ تعلق رکھو اور اس بجلی کو اپنے اندر سے نکلنے نہ دو بلکہ اسے بڑھاؤ اور اسے ترقی دو سبھی
اور تبھی تم کامیابی کو دیکھ سکتے ہو اور نئی فصل زیادہ شان اور زیادہ عمدگی کیساتھ پیدا کر سکتے ہو۔لیکن اگر یہ بجلی نکل گئی تو پھر تم کچھ بھی نہیں رہو گے۔ہاں اگر یہ بجلی رہی تو دنیا کی کوئی طاقت
تمہارا مقابلہ نہیں کر سکے گی اور اس صورت میں تمہارا یہ عزم کہ تم اگلے پچاس سال میں تمام دنیا
66
پر چھا جاؤ نا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ کام خدا نے کرنا ہے اور خدا کیلئے کوئی چیز ناممکن نہیں۔“
( الفضل ۲۵ جنوری ۱۹۴۰ء )
الفاتحة: ۵
۳،۲ بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة الفتح باب قوله ليغفر لك الله ما تقدم من ذنبک
صفحه ۸۵۶ حدیث نمبر ۲۸۳۶ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
العلق: ۳۲
د بخاری کتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحي صفحه احدیث نمبر ۳ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء
الطبعة الثانية
القدر: ۶
متی باب ۸ آیت ۲۰۔پاکستان بائبل سوسائٹی مطبوعہ ۱۹۹۴ء

آج 10 میں سے 10 باقی