فتنہ غیرمبائعین کی مختصر تاریخ
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۷۹
جلد سوم
فتنہ غیر مبائعین کی مختصر تاریخ
( فرموده ۱۲ را پریل ۱۹۴۰ء )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے ایک گزشتہ خطبہ میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی
کہ غیر مبائعین جہاں بھی ہوں ان کے ناموں اور پتوں سے مرکز سلسلہ کو اطلاع دی جائے
اور خود بھی ہر جگہ ایسے سیکرٹری مقرر کئے جائیں جن کا کام غیر مبائعین میں تبلیغ اور ان کے
خیالات کی اصلاح کرنا ہو۔میری اس تحریک پر بعض جماعتوں نے اس امر کی طرف توجہ کی
ہے اور انہوں نے غیر مبائعین کے پتے بھجوانے شروع کر دیئے ہیں۔لیکن بعض جماعتوں
نے ابھی تک اس طرف توجہ نہیں کی یا ممکن ہے ان کی رپورٹیں میرے سامنے پیش نہ ہوئی
ہوں کیونکہ کچھ رپورٹیں براہ راست شاید دعوت و تبلیغ کو بھی جارہی ہیں۔بہر حال یہ کام
شروع ہو گیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جماعت اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اس کام کو
اس عمدگی کے ساتھ انجام تک پہنچائے گی کہ ہمارے مخالفین کو یہ محسوس ہو جائے گا کہ حق کا
مقابلہ کرنا کوئی آسان بات نہیں ہوتی اور جس طرح گزشتہ ایام میں جب بھی ان لوگوں
نے ہماری جماعت کا مقابلہ کیا اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں ہی فتح حاصل ہوئی اور ہم ہی ان
کے آدمیوں
کو کھینچ کر لے آئے۔اسی طرح اب بھی یہ سبق دوبارہ ان کے لیے تازہ
ہو جائے گا۔مجھے افسوس ہے کہ ہماری جماعت کے بعض دوست پرانے لٹریچر کو نہیں پڑھتے نتیجہ یہ ہوتا
ہے کہ بعض باتوں کا جواب اگر چہ بارہا دیا جا چکا ہے مگر وہ اس شبہ میں رہتے ہیں کہ شائد ان
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۰
جلد سوم
باتوں کا جواب ابھی تک ہماری طرف سے نہیں دیا گیا حالانکہ سب باتوں کا جواب پوری
تفصیل کے ساتھ ہماری طرف سے دیا جا چکا ہے۔آج اسی سلسلہ میں میں جماعت کے
دوستوں کی راہنمائی کے لئے انہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ در حقیقت یہ اختلاف مذہبی بعد میں بنا
ہے پہلے یہ صرف دنیوی اختلاف تھا۔یعنی صدر انجمن احمدیہ کے بعض ممبروں کا خیال تھا کہ
حضرت خلیفہ اول کی خلافت غاصبانہ ہے اور ان کا کوئی حق نہ تھا کہ وہ خلافت کے عہدہ
پرمتمکن ہوتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحیح جانشین اور قائم مقام صدر
انجمن احمد یہ ہے۔چنانچہ وہ لوگ جو اُس زمانہ کے ہیں ان کو معلوم ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد جو پہلا جلسہ سالانہ ہوا اُس میں متواتر صدرانجمن احمد یہ
کے ممبروں کی تقریروں میں اس بات پر زور دیا جاتا رہا کہ خدا تعالیٰ کے مامور کی مقرر کردہ
جانشین اور خلیفہ صدر انجمن احمد یہ ہے اور بار بار اپنے لیکچروں میں اس کا ذکر کیا جاتا۔غرض
۱۹۰۸ء میں دسمبر کے ایام میں جو جلسہ سالا نہ ہوا اور جس کا انتظام مدرسہ احمدیہ کے صحن میں
کیا گیا تھا اُس وقت کے واقف لوگ جانتے ہیں کہ ان لوگوں نے اس جلسہ کی تقریروں میں
بڑے زور سے اس بات کو دُہرایا کہ خدا تعالیٰ کے مامور کی مقرر کردہ جانشین صدرانجمن احمد یہ
ہے۔خدا تعالیٰ کے مامور کی قائم مقام صدر انجمن حمدیہ ہے۔خدا تعالیٰ کے مامور کی خلیفہ
صد را انجمن احمد یہ ہے اور اس کی اطاعت تمام جماعت کے لئے ضروری ہے۔حضرت مولوی
صاحب ہمارے پیر ہیں لیکن خلیفہ صدرانجمن احمد یہ ہے جس کے وہ صدر ہیں لیکن ان کی یہ
تقریر میں اب ان کے لئے فائدہ بخش نہیں ہو سکتی تھیں۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی وفات کے بعد سب سے پہلے انہی لوگوں نے حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں
درخواست کی تھی کہ آپ خلافت کے بوجھ کو اُٹھا ئیں اور پھر انہی لوگوں نے یہ اعلان کیا جو
اُس وقت کے اخبارات میں شائع ہوا کہ ” مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام مندرجہ رسالہ الوصیت ہم احمدیان جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں اس امر پر صدق
دل سے متفق ہیں کہ اوّل المهاجرین حضرت حاجی مولوی حکیم نورالدین صاحب جو ہم سب
میں سے اعلم و اتقی ہیں اور حضرت امام کے سب سے زیادہ مخلص اور قدیمی دوست ہیں۔وو
احمدیہ
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۱
جلد سوم
اور جن کے وجود کو حضرت امام علیہ السلام اُسوۂ حسنہ قرار فرما چکے ہیں جیسا کہ آپ کے
چه
چہ خوش بودے اگر ہر یک ز اُمت نوردیں بودے
بودے اگر ہر دل پر از نور یقین بودے
ہمیں
سے ظاہر ہے کے ہاتھ پر احمد کے نام پر تمام احمدی جماعت موجودہ اور آئندہ نئے ممبر بیعت
کریں اور حضرت مولوی صاحب موصوف کا فرمان ہمارے واسطے آئندہ ایسا ہی ہو جیسا کہ
حضرت اقدس مسیح موعود مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا تھا۔لے
اس اعلان کے بعد وہ جماعت جو صداقت کی شیدا تھی جس نے بڑی بڑی قربانیوں اور
اپنے رشتہ داروں کو خدا تعالیٰ کے لئے چھوڑنے کے بعد ایمان کی دولت حاصل کی تھی کب
ان لوگوں کی باتوں سے متاثر ہو سکتی تھی۔چنانچہ جتنا زیادہ یہ لوگ اس بات کو دُہراتے کہ
خدا تعالیٰ کے مامور کی مقرر کردہ خلیفہ اور جانشین صدر انجمن احمد یہ ہے اُتنا ہی زیادہ جماعت
میں جوش پیدا ہوتا چلا جاتا کیونکہ وہ حیران تھی کہ پہلے انہی لوگوں نے یہ کہا تھا کہ خلافت کا
انتخاب الوصیت کے مطابق ہے اور اب یہی کہہ رہے ہیں کہ اصل جانشین اور خلیفہ صدر
انجمن احمد یہ ہے۔اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان لوگوں کے ہاتھ پہلے ہی کاٹ کر رکھ دیئے تھے۔ممکن ہے اگر انہوں نے یہ اعلان نہ کیا ہوا ہوتا تو جماعت کو ان کی تقریروں کی وجہ سے ٹھوکر
لگ جاتی۔مگر چونکہ یہ لوگ خود ایک اعلان شائع کر چکے تھے اس لئے اب جو اس کے خلاف
انہوں نے تقریریں کیں تو لوگوں میں جوش پید ہوا اور انہوں نے سمجھ لیا کہ ان کی اصل غرض
حضرت خلیفہ اول کو خلافت سے جواب دینا ہے اور ان کی نیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کسی تعلیم کو جماعت میں قائم کرنا نہیں بلکہ فتنہ وفساد اور تفرقہ پیدا کرنا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ انبیاء جب وفات پاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے بعد نشان کے طور پر
خلافت کو قائم کیا کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ جس طرح اس نے نبی کی شخصی زندگی کو الہام سے
شروع کیا اسی طرح وہ اس کی قومی زندگی کو بھی الہام سے شروع کرے۔یہی وجہ ہے کہ
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۲
جلد سوم
جب کوئی نبی فوت ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ کا مخفی الہام قوم کے دلوں کو اس زندگی کی تفصیلات کی
طرف متوجہ کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد بھی ان لوگوں
کے دل اس قدر مرعوب اور خائف ہو گئے تھے کہ اس وقت یہ یقینی طور پر سمجھتے تھے کہ اب
کسی خلیفہ کے بغیر جماعت کا اتحاد اور اس کی ترقی ناممکن ہے۔چنانچہ حضرت خلیفہ اول کا
انتخاب عمل میں آیا۔یوں منہ سے ان لوگوں کا اپنے آپ کو یا صدرانجمن احمدیہ کو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جانشین کہنا اور بات ہے۔سوال تو یہ ہے کہ انجمن کے یہ نمبر
جو اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام کا خلیفہ اور جانشین قرار دیتے تھے وہ دل گردہ
کہاں سے لاتے جو خدا وند تعالیٰ کے خلیفہ کے لئے ضروری ہے۔منہ سے تو ہر شخص جو جی چاہے
دعویٰ کر سکتا ہے خواہ حقیقت اس کے اندر کوئی ہو یا نہ ہو۔کہتے ہیں کوئی شخص تھا جسے بہادری کا بہت بڑا دعوی تھا ایک دفعہ اس نے اپنی بہادری
کے نشان کے طور پر اپنے بازو پر شیر گودوانا چاہا۔وہ گودنے والے کے پاس گیا اور کہنے لگا
میرے باز و پر شیر گوددو۔اس نے کہا بہت اچھا اور یہ کہہ کر اس نے سوئی جو ماری تو اسے درد
ہوا اور کہنے لگا یہ کیا کرنے لگے ہو؟ اس نے کہا شیر گود نے لگا ہوں۔وہ کہنے لگا شیر کا کون سا
حصہ ؟ اس نے بتایا کہ دایاں کان۔اس نے کہا کہ اگر دایاں کان نہ ہو تو شیر رہتا ہے یا نہیں؟
وہ کہنے لگا رہتا کیوں نہیں۔اس نے کہا اچھا تو پھر اس دائیں کان کو چھوڑو اور آگے گودو۔اُس نے پھر دوسرا کان بنانے کے لئے سوئی ماری تو اسے پھر درد ہوا اور یہ پھر چلا کے کہنے لگا
اسے چھوڑو اور آگے چلو۔اُس نے اُسے بھی چھوڑا۔اس کے بعد جس کسی عضو کے بنانے کے
لئے وہ سوئی مارتا تو یہ شخص چلا کر اسے منع کر دیتا آخر گودنے والے نے سوئی رکھ دی اور
جب اُس نے پوچھا کہ کام کیوں نہیں کرتے ؟ تو اس نے جواب دیا کہ میں کان گود نے لگا تو
تم نے کہا اس کو چھوڑ دو ، پھر سر گود نے لگا تو تم نے کہا اس کو چھوڑو ، منہ گود نے لگا تو تم نے کہا
اِس کو چھوڑ و، پیٹھ گود نے لگا تو تم نے کہا اس کو چھوڑ و، ٹانگیں گود نے لگا تو تم نے کہا اس کو
چھوڑو۔جب تمام چیزیں میں نے چھوڑتے ہی چلے جانا ہے تو شیر کا باقی کیا رہ گیا۔تو منہ سے
دعوی کرنا اور بات ہے اور اللہ تعالیٰ سے طاقت اور قوت کا ملنا بالکل اور بات ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۳
جلد سوم
جو شخص خدا تعالیٰ کا سچا خلیفہ تھا وہ تو دلیر اور بہادر تھا اور ان لوگوں کا یہ حال تھا کہ قدم
قدم پر ان لوگوں کے دل ڈرتے تھے۔ایک طرف انہیں یہ ڈر تھا کہ جماعت میں ہمارے
خلاف کوئی جوش پیدا نہ ہو جائے دوسری طرف یہ ڈر تھا کہ کہیں حضرت خلیفہ اول ان سے
ناراض نہ ہو جائیں۔تیسری طرف وہ اس بات سے بھی ڈرتے تھے کہ کہیں اس کے نتیجہ میں
یہ تو نہیں ہو گا کہ نہ ہم اِدھر کے رہیں اور نہ اُدھر کے اور نہ احمدی رہیں نہ غیر احمدی۔غرض
بات بات پر ان کا دل ڈرتا تھا کیونکہ ان کے دل میں خدا نہیں بول رہا تھا بلکہ نفسیاتی
خواہشات جوش مار رہی تھیں اور نفسیاتی خواہشات حو صلے بڑھا یا نہیں کرتیں بلکہ حوصلوں کو
پست کیا کرتی ہیں۔گویا ان لوگوں کی جرات اور پھر خلافت کے دعوے کی مثال ایسی ہی تھی
جیسے بنیا جب کسی سے لڑتا ہے تو پنسیری اُٹھا کر کہتا ہے میں یہ مار کر تیرا سر پھوڑ دوں گا۔مگر یہ
کہنے کے ساتھ ہی بجائے اس کے کہ وہ دو قدم آگے بڑھے دو قدم پیچھے کود کر چلا جاتا
ہے۔جس سے صاف پتا لگ جاتا ہے کہ جب اُس نے یہ کہا کہ میں پنسیری مار کر تیرا سر پھوڑ
دوں گا تو اُس وقت اُس کا دل نہیں بول رہا تھا بلکہ صرف زبان بول رہی تھی۔ورنہ یہ کس
طرح ہوسکتا ہے کہ ایک طرف تو کوئی یہ کہے کہ میں مار کر تیرا سر پھوڑ دونگا اور دوسری طرف
وہ بجائے آگے بڑھنے کے کو دکر دو قدم پیچھے چلا جائے۔اسی طرح یہ لوگ بھی ایک طرف تو یہ کہتے تھے کہ ہم خلیفہ ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے صدر انجمن احمدیہ کو ہی اپنا جانشین قرار دیا ہے اور دوسری طرف
ڈرتے تھے کہ خبر نہیں کہیں جماعت ناراض نہ ہو جائے۔کہیں حضرت مولوی صاحب ہم پر
ناراضگی کا اظہار نہ کر دیں۔کہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی کوئی ایسے سامان نہ ہو جائیں جو
ہمیں اپنی کوششوں میں ناکام و نامراد کر دیں۔غرض قدم قدم پر ان لوگوں کو خوف و ہراس نے
گھیر رکھا تھا۔مگر بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد ان لوگوں
نے حضرت خلیفہ اول کی بیعت کی اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے ان لوگوں نے اخبارات سلسلہ
میں ایک اعلان شائع کرایا جس میں لکھا کہ ہم نے الوصیت کی ہدایات کے مطابق خلافت کا
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۴
جلد سوم
انتخاب کیا ہے۔حضرت خلیفہ اول کی بیعت پر ا بھی تھوڑے ہی دن گزرے تھے کہ خواجہ کمال الدین
صاحب نے مولوی محمد علی صاحب کے سامنے مجھ سے سوال کیا کہ میاں صاحب ! خلافت کے
متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ میں نے کہا آپ کا اس سوال سے کیا منشاء ہے؟ کہنے لگے یہی
کہ خلیفہ کے کیا اختیارات ہیں؟ میں نے کہا خواجہ صاحب وہ دن گئے اب اختیارات کے
فیصلہ کا کوئی وقت نہیں۔اختیارات کے فیصلے کا وقت وہ تھا جب ہم نے حضرت خلیفہ اول کی
ابھی بیعت نہیں کی تھی مگر جب ہم نے آپ کی بیعت کر لی تو اب بیعت کرنے کے بعد ہمارا
کیا حق ہے کہ ہم خلیفہ کے اختیارات پر بحث کریں۔جب خلافت کا انتخاب عمل میں
آ گیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ کون شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
جانشین بنے کا اہل ہے تو اس کے بعد ہمارا یہی کام ہے کہ ہم آپ کی اطاعت کریں یہ کام
نہیں کہ آپ کے اختیارات پر بحث کریں۔میرے اس جواب پر انہوں نے فوراً اپنی بات کا رُخ بدل لیا اور کہا کہ بات تو ٹھیک
ہے میں نے تو یونہی علمی طور پر یہ بات دریافت کی تھی اور ترکوں کی خلافت کا حوالہ دے کر کہا
کہ چونکہ آجکل لوگوں میں اس کے متعلق بحث شروع ہے اس لئے میں نے بھی آپ سے اس
کا ذکر کر دیا یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آپ کی کیا رائے ہے اور اس پر ہماری گفتگوختم ہو گئی۔لیکن بہر حال اس سے مجھے پر ان کا عندیہ ظاہر ہو گیا اور میں نے سمجھ لیا کہ ان لوگوں کے
دلوں میں حضرت خلیفہ اول کا کوئی ادب اور احترام نہیں اور یہ چاہتے ہیں کسی طرح خلافت
کے اس طریق کو مٹا دیں جو ہمارے سلسلہ میں جاری ہوا ہے۔پس اصل اختلاف یہاں سے شروع ہوا مگر جب انہوں نے محسوس کیا کہ جماعت نے
چونکہ حضرت خلیفہ اول کی بیعت کی ہوئی ہے اور اس وجہ سے اسے بیعت سے منحرف کرنا
آسان کام نہیں تو انہوں نے دوسرا قدم یہ اُٹھایا کہ لوگوں میں یہ کہنا شروع کر دیا کہ حضرت
خلیفہ اول تو بڑے بزرگ انسان ہیں ان سے جماعت کو کوئی خطرہ نہیں۔ہاں اگر کل کوئی بچہ
خلیفہ ہو گیا تو پھر کیا ہو گا اور اس بچہ سے مراد میں تھا مگر مجھے اُس وقت اس بات کا کوئی علم
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۵
جلد سوم
نہیں تھا۔جماعت میں جب یہ اختلاف پیدا ہو گیا کہ کچھ لوگ تو یہ کہنے لگے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی مقرر کردہ جانشین انجمن ہے اور کچھ اس پر اعتراض کرنے لگے تو
میر محمد اسحاق صاحب نے حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں بعض سوالات لکھ کر پیش کئے جن
میں خلافت کے مسئلہ پر روشنی ڈالنے کی درخواست کی گئی تھی مگر مجھے ان سوالات کا کوئی علم
نہیں تھا۔اسی دوران میں میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا مکان ہے اور اس کے دو
حصے ہیں ایک حصہ تو مکمل ہے اور دوسرا نا مکمل۔نامکمل حصے پر چھت پڑ رہی ہے، بالے رکھے
ہوئے ہیں مگر ابھی اینٹیں یا تختیاں رکھ کر مٹی ڈالنی باقی ہے۔رویا میں میں نے دیکھا کہ چھت
کے ننگے حصہ پر ہم چار پانچ آدمی کھڑے ہیں اور عمارت دیکھ رہے ہیں۔انہیں میں ایک
میر محمد اسحاق صاحب بھی ہیں اور وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر عمارت دیکھ رہے ہیں کہ
وہاں کڑیوں پر ہمیں کچھ بھو سا پڑا دکھائی دیا۔میر محمد اسحاق صاحب کے ہاتھ میں ایک دیا سلائی
کی ڈبیہ تھی اُنہوں نے اس میں سے ایک دیا سلائی نکال کر کہا میرا دل چاہتا ہے کہ میں اس
بھس کو جلا دوں۔میں نے انہیں کہا کہ یہ بھوسا جلایا تو جائے گا ہی مگر ابھی وقت نہیں آیا۔آپ بھس کو مت جلائیں کڑیاں بھی ننگی ہیں ایسا نہ ہو کہ بھس کے ساتھ ہی بعض کڑیوں کو بھی
آگ لگ جائے۔مگر وہ کہتے ہیں میرا دل چاہتا ہے کہ میں اس بھس کو جلا دوں۔میں پھر انہیں
روکتا ہوں اور کہتا ہوں ایسا نہ کرنا۔اس پر وہ پھر کہنے لگے میں چاہتا ہوں اس بھس کو ضرور
آگ لگا دوں۔مگر میں نے پھر انہیں روکا اور یہ سمجھ کر کہ اب میر صاحب اس بھس کو آگ
نہیں لگائیں گے دوسری طرف متوجہ ہو گیا۔لیکن چند ہی لمحہ کے بعد مجھے کچھ شور سا معلوم ہوا۔میں منہ پھیر کر کیا دیکھتا ہوں کہ میر محمد اسحاق صاحب دیا سلائی کی تیلیاں نکال کر اس کی ڈبیہ
سے جلدی جلدی رگڑتے ہیں مگر وہ جلتی نہیں۔ایک کے بعد دوسری تیلی نکال کر اس کو جلانے
کی کوشش کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد اس بھس کو آگ لگا دیں۔میں یہ دیکھ کر
ان کی طرف دوڑا مگر میرے پہنچنے سے پہلے پہلے انہوں نے بھس کو آگ لگا دی۔میں یہ دیکھ
کر آگ میں کود پڑا اور جلدی سے اسے بجھا دیا مگر اس عرصہ میں چند کٹڑیوں کے سرے جل
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۶
جلد سوم
گئے۔میں نے جب یہ رؤیا دیکھا تو حیران ہوا کہ نہ معلوم اس کی کیا تعبیر ہے۔اُن دنوں میں
حضرت خلیفہ اول سے بخاری پڑھا کرتا تھا اور مسجد مبارک کو گلی میں سے جو سیڑھیاں چڑھتی
ہیں اُن کے پاس ہی آپ دروازہ کے پاس مسجد میں بیٹھا کرتے تھے۔میں نے ایک خط لکھ کر
حضرت خلیفہ اول کے سامنے پیش کیا جس میں لکھا کہ رات میں نے یہ عجیب خواب دیکھا ہے
جو جماعت کے متعلق معلوم ہوتا ہے مگر ہے منذر مجھے معلوم نہیں اس کی کیا تعبیر ہے۔حضرت
خلیفہ اول نے اس خواب کو پڑھتے ہی میری طرف دیکھ کر فرمایا۔خواب تو پوری ہو گئی۔میں
حیران ہوا کہ خواب کس طرح پوری ہو گئی چنانچہ میں نے عرض کیا کس طرح ؟ آپ فرمانے
لگے میاں ! تمہیں معلوم نہیں اور یہ کہہ کر کاغذ کی ایک ساپ پر آپ نے لکھا۔میر محمد اسحاق نے
کچھ سوالات لکھ کر دیئے ہیں۔وہ سوال میں نے باہر جماعتوں کو بھجوا دیئے ہیں میں سمجھتا
ہوں اس سے خوب آگ لگے گی۔مجھے اس پر بھی کچھ معلوم نہ ہوا کہ میر محمد اسحاق صاحب
نے کیا سولات کئے ہیں لیکن میں نے ادب کی وجہ سے دوبارہ آپ سے دریافت نہ کیا۔البتہ
بعد میں شیخ یعقوب علی صاحب اور بعض اور دوستوں سے پوچھا تو انہوں نے ان سوالات کا
مفہوم بتایا۔بعد میں جب جماعتوں کی طرف سے ان کے جوابات آ گئے اور بعض میں نے
دیکھے تو اُس وقت مجھے معلوم ہوا کہ وہ سوالات خلافت کے متعلق تھے اور اُن میں اس کے
مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی درخواست کی گئی تھی۔میر صاحب کے اِن سوالات کی وجہ سے جو گویا بھس میں آگ لگانے کے مترادف تھے
جماعت میں ایک شور پیدا ہو گیا اور چاروں طرف سے ان کے جوابات آنے شروع
ہو گئے۔جلسہ سالانہ کے موقع پر انہیں یہ تو معلوم ہی ہو گیا تھا کہ جماعت کو بیعت کرنے کے
بعد خلافت سے پھر ا نا مشکل ہے اس لئے اب انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ جو کچھ وہ
کہتے ہیں وہی خیالات نَعُوذُ بالله ) حضرت خلیفہ اول کے ہیں۔اور کہتے ہیں کہ
الحمد لله فتنہ ابھی ظاہر ہو گیا اور سب کو معلوم ہو گیا کہ ایک بچہ کو خلیفہ بنا کر بعض لوگ
جماعت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔خدا کا شکر ہے کہ ایسے بے نفس آدمی کے وقت میں یہ سوال
پیدا ہوا جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ تحریر فرمایا ہے کہ وہ میری۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۷
جلد سوم
ویسی ہی اطاعت کرتا ہے جیسے نبض حرکت قلب کی کرتی ہے۔ایسے بے نفس آدمی کے زمانہ
میں اس سوال کا پیدا ہو جانا بڑی بابرکت بات ہے۔ان کے بعد ہوتا تو نہ معلوم کیا فساد کھڑا
ہوتا۔گو یا جماعت کو یہ یقین دلایا جانے لگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اصل جانشین
انجمن ہی ہے اور یہ کہ ان خیالات میں حضرت خلیفہ اول بھی ان سے متفق ہیں۔لاہور میں تو خصوصیت سے خواجہ کمال الدین صاحب نے اپنے مکان پر ایک جلسہ
کیا جس میں تمام جماعت لاہور کو بلایا گیا اور لوگوں کو سمجھایا گیا کہ سلسلہ پر یہ ایک ایسا نازک
وقت ہے کہ اگر دُوراندیشی سے کام نہ لیا گیا تو سلسلہ کی تباہی کا خطرہ ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی اصل جانشین انجمن ہی ہے اور اگر یہ بات نہ رہی تو جماعت ( نَعُوذُ بالله ) تباہ
ہو جائے گی اور سب لوگوں سے اس بات پر دستخط لئے گئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
فرمان کے مطابق انجمن ہی آپ کی جانشین ہے اور لاہور کی جماعت نے انہی تاثرات کی
وجہ سے کہ حضرت خلیفہ اول کے بھی یہی خیالات ہیں اس پر دستخط کر دیئے صرف حکیم محمد حسین
صاحب قریشی مرحوم نے اُن کی اِس بات کو بالکل رڈ کر دیا اور کہا ہم تمہارے کہنے سے اس
پر دستخط نہیں کر سکتے۔یہ تمہارے خیالات ہیں حضرت خلیفہ اول کے خیالات نہیں اور ہم ایسے
محضر نامه پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں۔ہم جب ایک شخص کے ہاتھ پر بیعت کر چکے ہیں
اور وہ ہم سے زیادہ عالم اور زیادہ خشیت اللہ رکھنے والا ہے تو جو کچھ وہ کہے گا وہی ہم
کریں گے۔تمہارے خیالات کی ہم تصدیق نہیں کریں گے۔چنانچہ ان کی دیکھا دیکھی ایک
دو اور دوست بھی رُک گئے مگر بہر حال لاہور کی اکثریت جماعت نے دستخط کر دیے۔آخر حضرت خلیفہ اول نے ایک تاریخ مقرر کی جس میں بیرونی جماعتوں کے نمائندگان
کو بھی بلایا اور ہدیت فرمائی کہ اُس دن مختلف جماعتوں کے قائم مقام قادیان میں جمع
ہو جائیں تا سب سے اس کے متعلق مشورہ لے لیا جائے۔چنانچہ لوگ جمع ہوئے۔اس دن صبح
کی نماز کے وقت میں بیت الفکر کے پاس کے دالان میں نماز کے انتظار میں ٹہل رہا تھا مسجد
بھری ہوئی تھی اور حضرت خلیفہ اول کی آمد کا انتظار کیا جا رہا تھا کہ میرے کان میں شیخ رحمت اللہ
صاحب کی آواز آئی کہ وہ مسجد میں بڑے جوش سے کہہ رہے ہیں کہ ہم کسی بچے کی بیعت کس
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۸
جلد سوم
-
طرح کر لیں ایک بچہ کے لئے جماعت میں فتنہ پیدا کیا جا رہا ہے اور لوگ چاہتے ہیں کہ اسے
خلیفہ بنا کر جماعت کو تباہ کر دیں۔میں اس وقت ان حالات سے اتنا نا واقف تھا کہ میں ان کا
یه فقره سن کر سخت حیران ہوا اور میں سوچنے لگا کہ یہ بچے کا ذکر کیا شروع ہو گیا ہے اور وہ کون سا
بچہ ہے جسے لوگ خلیفہ بنانا چاہتے ہیں۔اس کے متعلق بھی مجھے بعد میں حضرت خلیفہ اول سے
ہی معلوم ہوا کہ بچہ سے ان کی کیا مراد ہے۔اور وہ اس طرح کہ اُس روز صبح کی نماز کے بعد
میں بھی بعض باتیں لکھ کر حضرت خلیفہ اول کے پاس لے گیا اور گفتگو کے دوران میں میں نے
ذکر کیا کہ خبر نہیں آج مسجد میں کیا باتیں ہو رہی تھیں کہ شیخ رحمت اللہ صاحب بلند آواز سے کہہ
رہے تھے ایک بچہ کی ہم بیعت کس طرح کر لیں۔ایک بچہ کی وجہ سے جماعت میں یہ تمام فتنہ
ڈالا جا رہا ہے نہ معلوم یہ بچہ کون ہے؟ حضرت خلیفہ اول میری اس بات کو سن کر مسکرائے اور
فرمانے لگے تمہیں معلوم نہیں وہ بچہ کون ہے؟ وہ تمہیں تو ہو۔خیر اس کے بعد میٹنگ ہوئی اس میٹنگ کے متعلق بھی میں نے ایک رؤیا دیکھا جو حضرت
خلیفہ اول کو میں نے سنا دیا تھا اور دراصل یہی رؤیا بیان کرنے کے لئے میں صبح کے وقت
حضرت خلیفہ اول کے پاس گیا تھا۔میں نے رویا میں دیکھا کہ مسجد میں جلسہ ہو رہا ہے اور حضرت خلیفہ اوّل تقریر فرما رہے
ہیں مگر آپ اُس حصہ مسجد میں کھڑے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بنوایا تھا۔اُس
حصہ مسجد میں کھڑے نہیں ہوئے جو بعد میں جماعت کے چندہ سے بنوایا گیا تھا۔آپ تقریر
مسئلہ خلافت پر فرما رہے ہیں اور میں آپ کے دائیں طرف بیٹھا ہوں۔آپ کی تقریر کے
دوران میں خواب میں ہی مجھے رقت آگئی اور بعد میں کھڑے ہو کر میں نے تقریر کی جس کا
خلاصہ تقریباً اس رنگ کا تھا کہ آپ پر اِن لوگوں نے اعتراض کر کے آپ کو سخت دکھ دیا ہے
مگر آپ یقین رکھیں کہ ہم نے آپ کی سچے دل سے بیعت کی ہوئی ہے اور ہم آپ کے ہمیشہ
وفادار رہیں گے۔پھر خواب میں مجھے انصار کا وہ واقعہ یاد آ گیا جب ان میں سے ایک
انصاری نے کھڑے ہو کر کہا تھا کہ يَارَسُولَ اللہ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور
با ئیں بھی لڑیں گے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکے
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۹
جلد سوم
گا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے۔اسی رنگ میں میں بھی کہتا ہوں کہ ہم
آپ کے وفادار ہیں اور لوگ خواہ کتنی بھی مخالفت کریں ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور
بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ کے پاس اُس
وقت تک نہیں پہنچ سکے گا جب تک وہ ہم پر حملہ کر کے پہلے ہمیں ہلاک نہ کر لے۔قریباً اسی قسم کا
مضمون تھا جو رویا میں میں نے اپنی تقریر میں بیان کیا مگر عجیب بات یہ ہے کہ جب حضرت
خلیفہ اول تقریر کرنے کے لئے مسجد میں تشریف لائے تو اُس وقت میرے ذہن میں سے یہ
رؤ یا بالکل نکل گیا اور بجائے دائیں طرف بیٹھنے کے بائیں طرف بیٹھ گیا۔حضرت خلیفہ اوّل
نے جب مجھے اپنے بائیں طرف بیٹھے دیکھا تو فرمایا میرے دائیں طرف آ بیٹھو پھر خود ہی
فرمانے لگے تمہیں معلوم ہے کہ میں نے تمہیں دائیں طرف کیوں بٹھایا ہے؟ میں نے کہا مجھے تو
معلوم نہیں۔آپ نے فرمایا تمہیں اپنی خواب یاد نہیں رہی تم نے خود ہی خواب میں اپنے آپ
کو میرے دائیں طرف دیکھا تھا۔اس وقت تک ان لوگوں نے جماعت پر مسلسل یہ اثر ڈالنے کی کوشش کی تھی کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام نے اس امر کا فیصلہ کیا ہوا ہے کہ میرے بعد انجمن جانشین ہوگی
اور یہ کہ حضرت خلیفہ اول بھی اس سے متفق ہیں۔چنانچہ ان میں سے بعض لوگ کہا کرتے
تھے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ بڑا فضل ہوا کہ :۔انجمن کی جانشینی کا سوال ایسے بے نفس آدمی کے زمانہ میں اُٹھا آج مولوی صاحب فوراً
یہ فیصلہ کر دیں گے کہ اصل خلیفہ انجمن ہی ہے۔بعد میں اُٹھتا تو نہ معلوم کیا مشکلات پیش آتیں
اور اس قسم کے پرو پیگنڈا سے ان کی غرض لوگوں کو یہ بتا نا تھی کہ حضرت خلیفہ اول ان کے
خیالات سے متفق ہیں۔بہر حال حضرت خلیفہ اول تقریر کے لئے کھڑے ہوئے اور آپ نے فرمایا تم نے اپنے
عمل سے مجھے اتنا دکھ دیا ہے کہ میں اس حصہ مسجد میں بھی کھڑا نہیں ہوا جو تم لوگوں کا بنایا ہوا
ہے بلکہ میں اپنے پیر کی مسجد میں کھڑا ہوا ہوں۔لوگوں نے حضرت خلیفہ اول کے منہ سے
جب یہ خیالات معلوم کئے تو گو جماعت کے بہت سے دوست جو ان کے ہم خیال بن کر آئے
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۰
جلد سوم
ہوئے تھے مگر ان پر اپنی غلطی واضح ہو گئی اور انہوں نے رونا شروع کر دیا چنانچہ جو لوگ اُس
اور
وقت کے حالات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ مجلس اُس وقت ایسی
ہی معلوم ہوتی تھی جیسے شیعوں کی مرثیہ کی مجالس ہوتی ہے۔اُس وقت لوگ اتنے کرب اور
درد سے رور ہے تھے کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ مسجد ماتم کدہ بنی ہوئی ہے اور بعض تو زمین پر
لیٹ کر تڑپنے لگ گئے۔پھر آپ نے فرمایا : -
کہا جاتا ہے کہ خلیفہ کا کام صرف نماز پڑھانا یا جنازہ یا نکاح پڑھا دینا یا پھر بیعت لے
لینا ہے یہ کام تو ایک ملاں بھی کر سکتا ہے اس کے لئے کسی خلیفہ کی ضرورت نہیں اور میں اس
قسم کی بیعت پر تھوکتا بھی نہیں۔بیعت وہی ہے جس میں کامل اطاعت کی جائے اور جس میں
خلیفہ کے کسی ایک حکم سے بھی انحراف نہ کیا جائے۔آپ کی اس تقریر کا نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں کے دل صاف ہو گئے اور ان پر واضح ہو گیا کہ
خلافت کی کیا اہمیت ہے۔تقریر کے بعد آپ نے خواجہ کمال الدین صاحب اور مولوی محمد علی
صاحب کو کہا کہ وہ دوبارہ بیعت کریں۔اسی طرح آپ نے فرمایا میں ان لوگوں کے طریق
کو بھی پسند نہیں کرتا جنہوں نے خلافت کے قیام کی تائید میں جلسہ کیا ہے اور فرمایا جب ہم نے
لوگوں کو جمع کیا تھا تو ان کا کوئی حق نہ تھا کہ وہ الگ جلسہ کرتے۔ہم نے ان کو اس کام پر مقرر
نہیں کیا تھا پھر جب کہ مجھے خود خدا نے یہ طاقت دی ہے کہ میں اس فتنہ کو مٹا سکوں تو انہوں
نے یہ کام خود بخود کیوں کیا۔چنانچہ شیخ یعقوب علی صاحب سے جو اس جلسے کے بانی تھے انہیں
بھی آپ نے فرمایا کہ آپ دوبارہ بیعت کریں۔چنانچہ خواجہ کمال الدین صاحب ، مولوی
محمد علی صاحب اور شیخ یعقوب علی صاحب سے دوبارہ بیعت لی گئی۔میں نے اُس وقت یہ سمجھ
کر کہ یہ عام بیعت ہے اپنا ہاتھ بھی بیعت کیلئے بڑھا دیا مگر حضرت خلیفہ اول نے میرے ہاتھ
کو پرے کر دیا اور فرمایا یہ بات تمہارے متعلق نہیں۔اس موقع پر دو چار سو آدمی جمع تھے اور
تمام لوگوں نے یہ واقعات اپنی آنکھوں سے دیکھے مگر ان لوگوں کی دیانت اور ایمانداری کا
یہ حال ہے کہ خواجہ صاحب نے بعد میں لوگوں سے بیان کیا کہ ہم سے جو دوبارہ بیعت لی گئی
تھی یہ بیعت ارشاد تھی جو پیر اُس وقت لیتا ہے جب وہ اپنے مرید کے اندر اعلیٰ درجے کے