فتنہ غیرمبائعین کی مختصر تاریخ
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 2
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۱
جلد سوم
روحانی کمالات دیکھتا ہے۔گویا حضرت خلیفہ اول نے یہ بیعت ان کی روحانی ترقی کی بناء پر
خاص طور پر ان سے لی اور یہ بیعت بیعت ارشاد تھی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی
کہنا شروع کر دیا کہ ہم سے تو بیعت ارشاد لی گئی مگر جب میاں نے بھی بیعت کرنی چاہی تو
ان کو ہٹا دیا۔یہ بالکل ویسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں کہ کسی انگریز کا کوئی باورچی تھا جو کھانا
بہت خراب پکایا کرتا تھا مگر وہ جہاں کہیں بیٹھتا بڑیں ہانکنی شروع کر دیتا اور کہتا کہ میں اتنا
لذیذ کھانا پکاتا ہوں کہ بس یہی جی چاہتا ہے کہ انسان کھائے چلا جائے۔ایک دفعہ اس نے
اپنے آقا کے لئے کھانا جو پکا یا تو وہ اسے سخت بد مزہ معلوم ہوا اور اس نے باورچی کو کمرے
کے اندر بلا کر خوب چپتیں لگا ئیں۔باورچی نے سمجھا کہ اب میں باہر نکلوں گا تو میری بڑی
ذلّت ہوگی اس لئے کوئی ایسا طریق سوچنا چاہئے جس سے لوگوں کا ذہن کسی اور طرف منتقل
ہو جائے چنانچہ وہ باہر نکلا اور اس نے بڑے زور سے قہقہے لگانے شروع کر دیئے ساتھ ہی وہ
ہاتھ پر ہاتھ مارتا چلا جائے۔لوگوں نے پوچھا کیا ہوا؟ وہ کہنے لگا کہ آج تو کھانا اتنا لذیذ تھا
کہ صاحب ہاتھ پر ہاتھ مارتا تھا اور کہتا تھا اتنا مزیدار کھانا میں نے آج تک کبھی نہیں کھایا۔گویا انگریز نے تو اسے چپتیں لگائیں اور اس نے یہ فسانہ بنالیا کہ انگریز ہاتھ پر ہاتھ مارتا تھا
اور کہتا تھا کہ آج خوب کھانا پکا یا۔یہی حال ان لوگوں کا ہے۔یہ بھی جب یہاں سے نکلے تو
انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ ہم سے تو بیعت ارشاد لی گئی تھی جو پیرا اپنے مرید سے اُس وقت
لیتا ہے جب وہ اعلیٰ درجے کی منازل روحانی طے کر لیتا ہے اور یہ بیعت ہمیں نصیب ہوئی
میاں کو نصیب نہیں ہوئی۔حالانکہ اول تو یہ بات ہی غلط ہے اور ہر شخص جو واقعات کو جانتا ہے
وہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ بیعت ارشاد تھی یا نہیں۔لیکن اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ یہ بیعت ارشاد تھی تو
پھر یہ بیعت ارشاد تو شیخ یعقوب علی صاحب سے بھی لی گئی تھی۔ان پر یہ لوگ کیوں ٹوٹے
پڑتے تھے۔بہر حال جلسہ ختم ہوا اور لوگ اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے مگر یہ لوگ جو
حضرت خلیفہ اول کی دوبارہ بیعت کر چکے تھے اپنے دلوں میں اور زیادہ منصوبے سوچنے لگے
اور انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ہماری اس قدر ہتک کی گئی ہے اب ہم قادیان میں نہیں
ٹھہر سکتے۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۲
جلد سوم
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم اُس وقت ان لوگوں سے خاص تعلق رکھتے تھے
اور مولوی محمد علی صاحب کو وہ جماعت کا ایک بہت بڑا ستون سمجھتے تھے۔ایک دفعہ میں حضرت
خلیفہ اول کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ڈاکٹر صاحب اس طرح گھبرائے ہوئے آئے کہ گویا
آسمان ٹوٹ پڑا ہے اور آتے ہی سخت گھبراہٹ کی حالت میں حضرت خلیفہ اول سے کہا کہ
بڑی خطر ناک بات ہو گئی ہے آپ جلدی کوئی فکر کریں۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کیا بات
ہے۔انہوں نے کہا مولوی محمد علی صاحب کہہ رہے ہیں کہ میری یہاں سخت ہتک ہوئی ہے اور
میں اب قادیان میں نہیں رہ سکتا آپ جلدی سے کسی طرح اُن کو منوالیں ایسا نہ ہو کہ وہ
ނ
قادیان سے چلے جائیں۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا ڈاکٹر صاحب ! میری طرف
مولوی محمد علی صاحب کو جا کر کہہ دیں کہ اگر انہوں نے کل جانا ہے تو آج ہی قادیان سے
تشریف لے جائیں۔ڈاکٹر صاحب جو سمجھتے تھے کہ مولوی محمد علی صاحب کے جانے سے نہ
معلوم کیا ہو جائے گا آسمان ہل جائے گا یا زمین لرز جائے گی انہوں نے جب یہ جواب سنا تو
ان کے ہوش اُڑ گئے اور انہوں نے کہا میرے نزدیک تو پھر بڑا فتنہ ہوگا۔حضرت خلیفہ اول
نے فرمایا ڈاکٹر صاحب! میں نے جو کچھ کہنا تھا کہہ دیا اگر فتنہ ہوگا تو میرے لئے ہو گا آپ
کیوں گھبراتے ہیں۔آپ انہیں کہہ دیں کہ وہ قادیان سے جانا چاہتے ہیں تو کل کی بجائے
آج ہی چلے جائیں۔غرض اسی طرح یہ فتنہ بڑھتا چلا گیا اور جب انہوں نے دیکھا کہ اس طرح ہماری دال
نہیں گلتی تو انہوں نے غیروں میں تبلیغ کرنی شروع کر دی اور سمجھا کہ عزت اور شہرت کے
حاصل کرنے کا یہ ذریعہ زیادہ بہتر ہوگا۔اس تبلیغ کے سلسلہ میں کہیں انہوں نے نبوت کے
مسائل میں ایسا رنگ اختیار کرنا شروع کر دیا جس سے غیر احمدی خوش ہو جا ئیں۔کہیں
کفر و اسلام کے مسئلہ میں انہوں نے مداہنت سے کام لینا شروع کر دیا چنانچہ یہ نبوت اور
کفر و اسلام وغیرہ مسائل ۱۹۱۰ ء کے شروع میں پید ہوئے ہیں بلکہ ان مسائل نے اصل
زور ۱۹۱۰ ء اور ۱۹۱۱ء میں پکڑا ہے۔اس سے پہلے ۱۹۰۸ء میں اور ۱۹۰۹ء میں صرف خلافت
کا جھگڑا تھا کفر و اسلام اور نبوت وغیرہ کے مسائل باعث اختلاف نہیں تھے۔اُس وقت ان
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۳
جلد سوم
لوگوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہوا کہ ایک شخص کو خلیفہ مان کر اور اس کی اطاعت کا اقرار
کر کے ہم سے غلطی ہوئی ہے۔اب کسی طرح اس غلطی کو مٹانا چاہئے تا جماعت دوبارہ اس کا
ارتکاب نہ کرے۔اس مسئلہ کے متعلق ایک سوال ہے جو ہماری جماعت کے دوستوں کو یاد رکھنا چاہیئے
اور ہمیشہ ان لوگوں کے سامنے پیش کرتے رہنا چاہئے اور وہ یہ کہ یہی لوگ جو آج کہتے ہیں
کہ الوصیت سے خلافت کا کہیں ثبوت نہیں ملتا ان لوگوں نے اپنے دستخطوں سے ایک اعلان
شائع کیا ہوا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد حضرت خلیفہ اوّل
کی بیعت کے وقت انہوں نے کیا۔اس اعلان میں ان لوگوں نے صاف طور پر لکھا ہوا ہے
که مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مندرجہ رسالہ الوصیت ہم احمدیان
جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں اس امر پر صدق دل سے متفق ہیں کہ اول المہاجرین
حضرت حاجی مولوی حکیم نورالدین صاحب جو ہم سب میں سے اعلم اور اتقی ہیں اور
حضرت امام کے سب سے زیادہ مخلص اور قدیمی دوست ہیں اور جن کے وجود کو حضرت امام
علیہ السلام اسوۂ حسنہ قرار فرما چکے ہیں۔جیسا کہ آپ کے شعر
چہ خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے
ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے
سے ظاہر ہے کے ہاتھ پر احمد کے نام پر تمام احمدی جماعت موجودہ اور آئندہ نئے ممبر بیعت
کریں اور حضرت مولوی صاحب موصوف کا فرمان ہمارے واسطے آئندہ ایسا ہی ہوجیسا کہ
حضرت اقدس مسیح موعود مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا تھا۔پس جماعت کے دوستوں کو ان لوگوں سے یہ سوال کرنا چاہئے اور پوچھنا چاہئے کہ تم
ہمیں ’الوصیت کا وہ حکم دکھاؤ جس کے مطابق تم نے حضرت خلیفہ اول کی بیعت کی تھی۔اس کے جواب میں یا تو وہ یہ کہیں گے کہ ہم نے جھوٹ بولا اور یا کہیں گے کہ الوصیت میں
ایسا حکم موجود ہے اور یہ دونوں صورتیں ان کے لئے کھلی شکست ہیں۔یعنی یا تو وہ یہ کہیں گے
کہ ایسا حکم الوصیت میں موجود ہے ایسی صورت میں ہم ان سے کہہ سکتے ہیں کہ جب الوصیت
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۴
جلد سوم
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نظام خلافت کی تائید کی ہے تو تم اس نظام کے
کیوں مخالف ہو اور یا پھر یہ کہیں گے کہ ہم نے اُس وقت گھبرا کر اور دشمنوں کے حملے سے ڈر
کر حضرت خلیفہ اول کی بیعت کر لی تھی ہمیں معلوم تو یہی تھا کہ صدرانجمن خلیفہ ہے اور ہمیں
یقین اسی بات کا تھا کہ خدا تعالیٰ کے مامور کی مقرر کردہ جانشین انجمن ہی ہے مگر ہم نے سمجھا
دشمن اس وقت زور میں ہے اور وہ احمدیت پر تیر چلا رہا ہے بہتر یہی ہے کہ ان تیروں کے
آگے حضرت مولوی صاحب کو کھڑا کر دیا جائے چنانچہ وہ کھڑے ہو گئے اور جب ہم نے
دیکھا کہ امن قائم ہو گیا ہے تو ہم اپنا حصہ لینے کیلئے آگئے۔جیسے قرآن کریم میں بعض لوگوں
کے متعلق آتا ہے کہ جب انہیں جہاد میں شامل ہونے کے لئے کہا جاتا ہے تو وہ بھاگ جاتے
ہیں لیکن جب مسلمانوں کو فتح ہو جاتی ہے اور وہ مالِ غنیمت لے کر میدانِ جنگ سے واپس
لوٹتے ہیں تو وہ بھی دوڑ کر ان کے ساتھ آملتے ہیں اور کہتے ہیں ہم بھی تمہارے ساتھی ہیں
ہمیں بھی مال غنیمت میں سے حصہ ملنا چاہئے۔بہر حال کوئی صورت ہو ہر حال میں ان کو
شکست ہی شکست ہے۔اگر الوصیت میں خلافت کے متعلق کوئی حکم پایا جاتا ہے اور جیسا کہ
ان لوگوں نے اپنے دستخطوں سے اعلان کیا کہ پایا جاتا ہے تو پھر اس حکم سے ان کا انحراف
ان پر حجت قائم کرنے کیلئے کافی ہے اور اگر کوئی حکم نہ پائے جانے کے باوجود انہوں نے
حضرت خلیفہ اول کو آگے کر دیا تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ جب حملے کا وقت تھا اُس وقت تو یہ
پیچھے بیٹھے رہے مگر جب حملے کا وقت گزر گیا اور امن قائم ہو گیا تو اُس وقت یہ لوگ یہ کہتے
ہوئے اُٹھ کھڑے ہوئے کہ ہمیں بھی مال غنیمت میں سے حصہ ملنا چاہئے۔حالانکہ اللہ تعالیٰ
اسی کو عزت دیتا ہے جو قربانیوں کے میدان میں بھی آگے سے آگے قدم بڑھاتا ہے مگر ان
لوگوں نے قربانیوں میں تو کوئی حصہ نہ لیا اور خدا تعالیٰ کی دی ہوئی عزت کے حصے بخرے
کرنے میں مشغول ہو گئے۔یہ سوال ہے جو بار بار ان لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہئے اور ان سے پوچھنا چاہئے
کہ وہ بتائیں’ الوصیت میں وہ کون سے الفاظ ہیں جن کے مطابق حضرت خلیفہ اول کو خلیفہ
منتخب کر کے ان کی بیعت کی گئی تھی اور جس کے ماتحت حضرت خلیفہ اول کی اطاعت ویسی ہی
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۵
جلد سوم
ضروری تھی جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اطاعت ضروری تھی۔کیونکہ اس
اعلان میں یہ بھی درج ہے کہ حضرت مولوی صاحب کا فرمان ہمارے لئے آئندہ ایسا ہی ہوگا
جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فرمان ہوا کرتا تھا۔پس ان سے پوچھنا چاہئے کہ
الوصیت کے ہمیں وہ الفاظ دکھا ئیں۔اور پھر ان سے یہ پوچھنا چاہئے کہ اب ہمیں
66
الوصیت“ سے وہ دوسرے احکام دکھاؤ جن میں یہ لکھا ہوا ہے کہ حضرت خلیفہ اول کے بعد
پہلا حکم منسوخ ہو جائے گا۔دوسری بات جو ان کے سامنے پیش کرنی چاہئے اور جس کے
متعلق ان کا دعویٰ بھی سب سے زیادہ ہے وہ قرآن شریف کا ترجمہ ہے اور ان لوگوں کو
ہمارے مقابلہ میں سب سے زیادہ اگر کسی بات کا دعوی ہے تو وہ یہ ہے کہ مولوی محمد علی
صاحب نے قرآن شریف کا ترجمہ کیا ہے حالانکہ قرآن کا یہ ترجمہ انجمن کے رو پیدا اور اُن
تنخواہوں کو وصول کر کے کیا گیا ہے جو سلسلہ کی طرف سے مولوی محمد علی صاحب کو دی جاتی
تھیں۔پھر سلسلہ کی طرف سے مولوی محمد علی صاحب کو صرف تنخواہ ہی نہیں ملتی تھی بلکہ پہاڑ پر
جانے کے اخراجات بھی انہیں ملتے تھے اور پھر تنخواہ اور پہاڑ پر جانے کے اخراجات ہی
مولوی محمد علی صاحب کو نہیں دیئے جاتے تھے بلکہ ہزاروں روپیہ کی کتب بھی سلسلہ کی طرف
سے ان کو منگا کر دی گئیں تا کہ وہ ان کی مدد سے ترجمہ تیار کر سکیں اور جیسا کہ اُس وقت کے
اخبارات سے معلوم ہوتا ہے ترجمہ اور قرآن کریم کے نوٹس قریباً مکمل ہو چکے تھے کیونکہ اس
کی اشاعت کے لئے چندہ کی تحریک شروع کر دی گئی تھی۔پس تقریباً تمام کا تمام تر جمہ اور
تفسیر وہی ہے جو صدرانجمن احمدیہ سے کئی سال تک تنخواہیں وصول کرنے اور ہزاروں روپیہ
کتب پر صرف کرانے کے بعد مولوی محمد علی صاحب نے کیا۔بعد میں سوائے اس کے کہ
انہوں نے کچھ پالش کر دی ہو اور کچھ نہیں کیا۔ترجمہ اور تفسیر کا کام در حقیقت حضرت خلیفہ اول
کی زندگی میں ہی ختم ہو چکا تھا اور بعد میں صرف چند مہینے انہوں نے کام کیا ہے۔شاید دو چار
مہینے ورنہ اصل کام جس قدر تھا وہ اس سے پہلے ختم ہو چکا تھا اور چار سال تک مولوی محمد علی
صاحب کو اس کے عوض صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے تنخواہ ملتی رہی تھی۔پس یہ ترجمہ
صد را منجمن احمدیہ کا تھا اور صدرانجمن احمد یہ ہی اس کی مالک تھی مگر اب یہ ترجمہ مولوی محمد علی
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۶
جلد سوم
صاحب کی ذاتی ملکیت بن چکا ہے اور اس کی آمد میں سے نہ صرف ان کو حصہ ملتا ہے بلکہ شاید
انہوں نے اپنے بیوی بچوں کے حق میں بھی اس کی وصیت کر دی ہے۔پس سوال یہ ہے کہ
سلسلہ کے ایک مال پر تصرف کرنے کا مولوی محمد علی صاحب کو کہاں سے حق حاصل ہو گیا اور یہ
کہاں کا تقویٰ ہے کہ ایک ترجمہ وہ صدر انجمن احمد یہ سے سالہا سال تک تنخواہ وصول کر کے
کریں اور پھر وہ ان کی ذاتی ملکیت بن جائے۔وہ ہم پر ہزاروں قسم کے اعتراضات کرتے
ہیں ، وہ ہماری مخفی زندگی کے عیوب بھی تلاش کر کر کے لوگوں کے سامنے رکھتے ہیں مگر ہم کہتے
ہیں جو بات ہم پیش کر رہے ہیں وہ تو بالکل کھلی اور واضح ہے۔وہ کسی کی مخفی زندگی کے متعلق
ہے۔نہیں بلکہ ایک ایسی بات ہے جو رجسٹروں میں آچکی ہے جو پبلک کے سامنے پیش ہو چکی۔پس وہ بتائیں کہ سلسلہ احمدیہ نے ترجمہ قرآن پر اپنا جو روپیہ خرچ کیا تھا اس کے متعلق مولوی
محمد علی صاحب کو یہ کہاں سے حق حاصل تھا کہ وہ اس کو اپنی ذاتی جائیدا د تصور کر لیتے۔بعض پیغامی اس کا یہ جواب دیا کرتے ہیں کہ اس روپیہ میں جو مولوی محمد علی صاحب کو
بطور تنخواہ ملا کرتا تھا ہما را چندہ بھی شامل تھا اور اس وجہ سے ہم نے علیحدگی پر ضروری سمجھا کہ
اپنے چندہ کے معاوضہ کے طور پر ترجمہ قرآن کو بھی ساتھ لیتے آئیں کیونکہ جو روپیہ اس پر
خرچ ہوا اس میں ہمارا بھی حصہ تھا۔حالانکہ اول تو اصولاً یہ بات ہی غلط ہے کہ جس کے ہاتھ
کوئی چیز لگے وہ اس بہانہ کی آڑ لے کر اسے ہتھیا لے کہ چونکہ میں بھی چندہ دیا کرتا تھا اس
لئے میرے لئے جائز ہے کہ میں یہ چیز اپنے گھر لے جاؤں۔لیکن اگر یہ اصول درست ہے تو
کیا وہ پسند کریں گے کہ جو لوگ ان میں سے نکل کر ہمارے ساتھ شامل ہو گئے ہیں اور جو اُس
زمانہ میں جب کہ وہ ان کے ساتھ شامل تھے انہیں سینکڑوں روپے بطور چندہ دیتے رہے ہیں
وہ اب اُن کی انجمن کی چیزیں اُٹھا کر لے آئیں اور دلیل یہ دیں کہ چونکہ ہم غیر مبائعین
کو ایک زمانہ میں کافی چندہ دیتے رہے ہیں اور ان چیزوں پر ہما را چندہ بھی خرچ ہوا ہے اس
لئے ہمیں حق حاصل ہے کہ ان میں سے ہمیں جو چیز پسند آئے وہ اُٹھا لے جائیں۔مثلاً لاہور
میں ہی پندرہ ہیں احمدی غیر مبائعین میں سے نکل کر ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔میں نے
ایک پچھلے خطبہ میں ہی ان میں سے بعض کے نام بھی لئے تھے جیسے ملک غلام محمد صاحب ہیں۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۷
جلد سوم
اسی طرح ملک غلام محمد صاحب کے تین جوان لڑکے ان کے ساتھ شامل رہے ہیں۔پھر ڈاکٹر
غلام حیدر صاحب بھی انہی لوگوں میں سے نکل کر ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں اور یہ وہ
لوگ ہیں جو غیر مبائعین کو کافی چندہ دیتے رہے ہیں۔پس کیا یہ جائز ہو گا کہ یہ لوگ
غیر مبائعین کی انجمن کے دفتر میں سے چیزیں اُٹھا کر لے آئیں۔اگر وہ اسے جائز تسلیم
نہیں کریں گے تو ان کی یہ دلیل کیونکر معقول سمجھی جاسکتی ہے کہ چونکہ اس ترجمہ قرآن میں
ہمارے چندہ کا روپیہ بھی شامل تھا اس لئے اگر ترجمہ ہم اپنے ساتھ لے آئے تو کیا بُرا ہوا۔مجھے یاد ہے مولوی محمد علی صاحب جس وقت ترجمہ قرآن اور کئی ہزاروں روپیہ کا سامان
کتب وغیرہ کی شکل میں ساتھ لے کر قادیان سے گئے تو اُس وقت قاضی امیرحسین صاحب
مرحوم تو اس قدر جوش کی حالت میں تھے کہ وہ بار بار پنجابی میں کہتے تھے ” نیک بختو ایہہ
سلسلہ دامال لے چلیا ہے میں سچ کہنداں ہاں اس نے پھر مڑ کے نہیں آناں“ اور میں
انہیں جواب دیتا تھا کہ قاضی صاحب ! اگر یہ لے جاتے ہیں تو لے جانے دیں آپ کو اس
موقع پر صبر سے کام لینا چاہئے اور انہیں یہ ترجمہ اور سامان وغیرہ اپنے ساتھ لے جانے سے
نہیں روکنا چاہئے کیونکہ اگر ہم نے کہا کہ ترجمہ اور کتا بیں وغیرہ اپنے ساتھ نہ لے جائیں تو
یہ ساری دنیا میں شور مچاتے پھریں گے کہ انہوں نے قرآن کریم کے ترجمہ میں روک ڈالی۔پس کتابوں اور ترجمہ وغیرہ کا کیا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں یہ چیزیں پھر دے دیگا لیکن اس وقت اگر
ہم نے ان کو روکا تو یہ سارے جہاں میں ہمیں یہ کہہ کر بد نام کرتے رہیں گے کہ انہوں نے
قرآن کے ترجمہ میں روک ڈالی۔پھر میں نے انہیں وہ مثال دی جو حضرت خلیفہ اول سنایا
کرتے تھے کہ ایک بیوہ عورت تھی مگر تھی بڑی محنتی۔ہمیشہ چرخہ کا تی اور چرخہ کات کات کر
گزارہ کرتی۔ایک دفعہ اس نے کئی سال تک محنت مزدوری کرنے اور تھوڑا تھوڑا پیسہ جمع
کرنے کے بعد سونے کے کنگن بنوائے اور اپنے ہاتھوں میں پہن لئے۔کچھ دنوں کے بعد
اُس کے مکان میں رات کے وقت کوئی چور آ گیا اور اُس نے اُس عورت کو مار پیٹ کر اور
ڈرا دھمکا کر اس کے کنگن اُتار لئے اور چھین کر چلا گیا۔وہ کنگن چونکہ اُس عورت نے کئی سال
کی محنت مزدوری کے بعد پیسہ پیسہ جمع کر کے بنوائے تھے اس لئے وہ چور اُسے بھولتا نہیں تھا
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۸
جلد سوم
اور ہر وقت آنکھوں کے سامنے اس کی شکل پھرتی رہتی تھی۔اس کے بعد پانچ سات سال کا
عرصہ اور گزر گیا اور اُس عورت نے پھر تھوڑا بہت جمع کر کےسونے کے کنگن بنوا لئے۔ایک
دن وہ اسی طرح چرخہ کات رہی تھی کہ اُس نے پھر اُسی چور کو کہیں پاس سے گزرتے دیکھا۔اُس نے ایک لنگوٹی باندھی ہوئی تھی اور کسی کام کیلئے جا رہا تھا۔عورت نے جونہی اسے دیکھا
آواز دے کر اُسے کہنے لگی بھائی ذرا بات سن جانا۔اُس نے خیال کیا کہ کہیں یہ مجھے پولیس
کے سپرد نہ کرا دے اس لئے اس نے تیز تیز قدم اُٹھا کر وہاں سے غائب ہو جانا چاہا اس پر
اس عورت نے پھر اُسے آواز دی اور کہا بھائی میں کسی سے نہیں کہتی تم میری ایک بات سن
جاؤ۔چنانچہ وہ شخص آ گیا۔عورت اپنا ہاتھ نکال کر اُسے کہنے لگی۔دیکھ لو ان ہاتھوں میں تو
پھر سونے کے کنگن پڑ گئے ہیں اور تمہارے جسم پر کنگن چرا کر بھی لنگوٹی کی لنگوٹی ہی رہی تو میں
نے کہا قاضی صاحب ! آپ گھبرائیں نہیں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضل سے اور بہت کچھ دے گا
لیکن آپ سمجھ لیں کہ ہم کتنے خطرناک الزام کے نیچے آ سکتے ہیں اگر ہم انہیں یہ سامان لے
جانے سے روک دیں۔کل کو لوگوں میں یہ کہتے پھریں گے کہ صرف دو مہینے کے لئے ترجمہ قرآن
کرنے کی خاطر میں یہ کتابیں اور سامان اپنے ساتھ لے چلا تھا مگر ان لوگوں نے دو مہینے کے
لئے بھی یہ چیز میں نہ دیں اور اس طرح ترجمہ قرآن میں انہوں نے روک ڈالی۔پس اگر ہم
یہ سامان لے جانے سے انہیں روکیں گے تو ساری عمر کے لئے ہماری پیشانی پر داغ لگ
جائے گا اور اگر مولوی صاحب ان چیزوں کو واپس نہیں کریں گے تو وہ الزام کے نیچے
آجائیں گے اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اور سامان دے دیگا۔تو قاضی صاحب کو اس
موقع پر بڑاطیش آیا مگر میں نے انہیں سمجھا بجھا کر ٹھنڈا کیا لیکن بات اُن کی ٹھیک نکلی کہ وہ کئی
ہزار روپے کا سامان ترجمہ قرآن کے نام سے اپنے ساتھ لے گئے۔پس اگر یہ اصول
درست ہے کہ چونکہ چندہ میں ان کا بھی حصہ تھا اس لئے اُن کو اس بات کا حق حاصل تھا کہ وہ
ترجمہ قرآن اور دوسرا سامان اپنے ساتھ لے جاتے تو پھر وہ اس بات کی بھی اجازت ہمیں
دے دیں تا ہماری جماعت کے وہ دوست جو ان میں سے نکل کر ہمارے ساتھ شامل ہوئے
ہیں اور جو انہیں ایک لمبے عرصہ تک چندے دیتے رہے ہیں وہ ان کی انجمن کی چیزیں
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۹
جلد سوم
اُٹھا اُٹھا کر لے آئیں چونکہ ان چیزوں کی تیاری میں ان کے چندہ کا بھی دخل ہے اور اگر وہ
اس بات کی اجازت نہیں دیں گے تو دنیا جان لے گی کہ انہوں نے جو جواب دیا ہے وہ غلط
ہے اور انہیں اس بات کا قطعاً کوئی حق حاصل نہیں تھا کہ وہ انجمن کی کسی چیز کو اس طرح لے
جاتے اور اگر وہ اس بات کو جائز سمجھتے ہیں تو اس کا اعلان کر دیں۔میں ان لوگوں کی ایک
لسٹ پیش کر دوں گا جو ان میں سے نکل کر ہمارے ساتھ شامل ہوئے اور کافی رقوم
انہیں چندے میں دیتے رہے ہیں۔میں ان تمام کو ایک وفد کی صورت میں ان کے پاس
بھیجنے کے لئے تیار ہوں وہ اپنی انجمن کے دروازے ان کے لئے کھول دیں تا کہ وہ جس چیز
کو اپنے لئے ضروری سمجھیں اُٹھا لیں کیونکہ ان کے چندہ میں وہ بھی حصہ دار رہ چکے ہیں۔لیکن اگر وہ اس بات کے لئے تیار نہیں تو پھر ان کا یہ کہنا کس طرح درست ہوسکتا ہے کہ چونکہ
ہمارے چندے بھی قادیان میں آتے تھے اس لئے ہم اپنے چندہ کے عوض ترجمہ قرآن اور
دوسرا سامان لے آئے۔پھر میں کہتا ہوں ایک منٹ کے لئے اگر اس بات کو فرض بھی کر لیا جائے کہ اس وجہ سے
سلسلہ کا ایک مال اپنے قبضہ میں کر لینا ان کے لئے جائز تھا تو سوال یہ ہے کہ یہ مال تو سلسلہ کا
تھا مولوی محمد علی صاحب کو اس بات کی کس نے اجازت دی کہ وہ اس مال کو اپنی ذاتی
جائیداد قرار دے لیں۔مان لیا کہ وہ ترجمہ قرآن اور کتب وغیرہ اس چندہ کے بدلہ میں لے
گئے جو شیخ رحمت اللہ صاحب دیا کرتے تھے۔مان لیا کہ وہ ترجمہ قرآن اور کتب وغیرہ اس
چندہ کے بدلہ میں لے گئے جو ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب دیا کرتے تھے۔مان لیا کہ وہ
ترجمہ قرآن اور کتب وغیرہ اس چندہ کے بدلہ میں لے گئے جو ڈاکٹر سید محمدحسین شاہ صاحب
دیا کرتے تھے۔ہم نے ان تمام باتوں کو تسلیم کر لیا۔مگر سوال یہ ہے کہ دنیا کا وہ کونسا
قانون ہے جس کے مطابق قوم کے چندہ اور قوم کے روپیہ سے تیار ہونے والی چیز
مولوی محمد علی صاحب کی ذاتی ملکیت بن جائے۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ ایک شخص باغ سے انگور کا ٹوکرا اُٹھا کر گھر کو لئے جا رہا
تھا کہ باغ کے مالک کی اس پر نظر پڑ گئی اور اُس نے پوچھا کہ تم میرے باغ سے انگور تو ڑ کر
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
اور ٹوکرے میں بھر کر کس کی اجازت سے اپنے گھر لئے جار ہے ہو وہ کہنے لگا پہلے میری بات
سن لیجئے اور پھر اگر کوئی الزام مجھ پر عائد ہو سکتا ہو تو بے شک مجھ پر عائد کیجئے۔ما لک آدمی تھا
شریف اُس نے کہا بہت اچھا پہلے اپنی بات سناؤ۔وہ کہنے لگا بات یہ ہے کہ میں راستہ میں چلا
جارہا تھا کہ ایک بگولہ آیا اور اس نے اُڑا کر مجھے آپ کے باغ میں لا ڈالا۔اب بتائیے اس
میں میرا کیا قصور ہے۔مالک بہت رحم دل تھا اس نے کہا کہ اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں بلکہ
مجھے تم سے ہمدردی ہے۔وہ کہنے لگا ، آگے سنے۔اتفاق ایسا ہوا کہ جہاں میں گرا وہاں جابجا
انگوروں کی بیلیں لگی ہوئی تھیں ایسے وقت میں آپ جانتے ہیں کہ انسان اپنی جان بچانے
کیلئے ہاتھ پاؤں مارا کرتا ہے۔میں نے بھی ہاتھ پاؤں مارے اور انگوروں نے گرنا شروع
کر دیا۔بتائیے اس میں میرا کوئی قصور ہے؟ وہ کہنے لگا قصور کیسا اگر تمہاری جان بچانے کے
لئے میرا سارا باغ بھی اجڑ جاتا تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہ ہوتی۔پھر وہ کہنے لگا کہ جب انگور
گرنے لگے تو نیچے ایک ٹوکرا پڑا تھا انگور ایک ایک کر کے اس ٹوکرے میں اکٹھے ہو گئے۔فرمائیے اس میں میرا کیا قصور ہے؟ مالک نے کہا یہ تم عجیب بات کہتے ہو۔میں نے مانا کہ
بگولہ تمہیں اُڑا کر میرے باغ میں لے گیا، میں نے مانا کہ تم ایسی جگہ گرے جہاں انگور کی
بیلیں تھیں، میں نے مانا کہ تم نے اپنی جان بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارے تو انگور گر نے
لگے ، میں نے مانا کہ اُس وقت وہاں کوئی ٹوکر ا پڑا تھا جس میں انگور ا کٹھے ہوتے چلے گئے۔مگر تمہیں یہ کس نے کہا تھا کہ ٹوکرا سر پر اُٹھا کر اپنے گھر کی طرف لے جاؤ۔وہ کہنے لگا بس
یہی بات میں بھی سوچتا آ رہا تھا کہ یہ کیا ہو گیا۔تو میں نے مان لیا کہ یہ لوگ چندہ دیا کرتے
تھے، میں نے مان لیا کہ ان چندوں کی وجہ سے اِن لوگوں کو اس بات کا حق حاصل تھا کہ
انجمن کی ایک چیز کو غاصبانہ طور پر اپنے ساتھ لے جائیں۔مگر مولوی محمد علی صاحب کے ہاتھ
میں وہ ترجمہ دے کر انہیں یہ کس نے کہا تھا کہ وہ اسے اپنے گھر لے جائیں۔اگر ترجمہ قرآن کی تمام آمد انجمن اشاعت اسلام لاہور کے کاموں پر خرچ ہوتی اور
مولوی محمد علی صاحب کو اس سے ایک حسبہ بھی نہ ملتا تو کہا جاسکتا تھا کہ یہ انجمن کی چیز تھی اور
انجمن کے پاس ہی رہی۔مگر وہ ترجمہ قرآن جس کے حقوق ملکیت یا تو ہمیں حاصل تھے یا
خلافة على منهاج النبوة
٣٠١
جلد سوم
بطریق تنزل انجمن اشاعت اسلام لاہور کو۔اس کے حقوق مولوی محمد علی صاحب کو کیونکر مل
گئے اور ان کے لئے یہ کیونکر جائز ہو گیا کہ وہ اس کی آمد کو اپنے آپ پر اور اپنے اہل وعیال
پر خرچ کریں۔یہ سوال ہے جو غیر مبائعین کے سامنے پیش کرنا چاہیے کہ دوسروں پر اعتراض
کرنے سے پہلے تم اپنے گھر کا تو جائزہ لو اور بتاؤ کہ مولوی محمد علی صاحب کو کس طرح یہ حق
حاصل تھا کہ وہ ترجمہ قرآن اُٹھا کر اپنے گھر لے جاتے۔اور پھر ساتھ ہی ان سے یہ بھی
پوچھ لو کہ آیا ہمیں بھی اس بات کی اجازت حاصل ہے کہ جو لوگ ہماری جماعت میں تم میں
سے نکل کر شامل ہوئے ہیں اور تمہیں سینکڑوں روپے بطور چندہ دیتے رہے ہیں وہ تمہارا مال
اُٹھا لیں اور کیا تم اس پر برا تو نہیں مناؤ گے اور کیا اسی قانون کے مطابق انہیں غیر مبائعین کی
چیز میں ہتھیا لینے کا حق حاصل ہے یا نہیں؟
اسی طرح ان کے جو نئے دوست مصری صاحب پیدا ہوئے ہیں ان کے متعلق بھی
جماعت کو بعض ضروری باتیں یاد رکھنی چاہئیں۔مصری صاحب اب دراصل انہی کی پارٹی
میں ہیں۔گو ظا ہر وہ یہ کرتے ہیں کہ ان کا غیر مبائعین کے عقائد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔پیغامی لوگ بھی انکی باتیں اپنے اخبارات کے ذریعہ خوب پھیلاتے رہتے ہیں۔ان کے
متعلق ” فاروق میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جو بہت ہی لطیف ہے۔سید احمد علی صاحب
مولوی فاضل اس مضمون کے لکھنے والے ہیں۔اس میں انہوں نے دو حوالے ایسے جمع
کر دیئے ہیں جو بہت ہی کارآمد ہیں اور جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ ان حوالوں کو
یاد رکھیں۔ان میں سے ایک حوالہ میں انہوں نے غیر مبائعین کو غلطی پر قرار دیا ہے اور
دوسرے حوالہ میں انہوں نے ہمیں غلطی پر قرار دیا ہے۔اب جب کہ مصری صاحب کے
نزدیک ہم بھی غلطی پر ہوئے اور غیر مبائعین بھی غلطی پر ہوئے تو سوال یہ ہے کہ پھر سچائی پر کون
قائم ہے اور وہ کونسی جماعت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام کی صحیح تعلیم کی حامل
ہے؟ اس صورت میں تو گویا نہ ہماری جماعت اُس تعلیم پر قائم ہے جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے دی اور نہ غیر مبائعین اُس تعلیم پر قائم ہیں جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے دی۔صرف مصری صاحب اور ان کے بیٹے ہی باقی رہ جاتے ہیں اور
خلافة على منهاج النبوة
٣٠٢
جلد سوم
غالبا ان کے نزدیک وہی ہیں جو سچائی پر قائم ہیں۔پس یہ سوال بھی نہایت اہم ہے اور اس قابل ہے کہ اُن سے دریافت کیا جائے کہ آخر
وہ کون سی جماعت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قائم کر کے گئے تھے اور جو
آپ کے بتائے ہوئے صحیح راستہ پر چل رہی ہے۔جب ایک طرف وہ ہمیں غلطی پر قرار دیتے
ہیں اور دوسری طرف غیر مبائعین کو غلطی پر قرار دے چکے ہیں تو وہ کون سی جماعت رہ گئی جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت ہے اور وہ جس کے متعلق کہہ سکتے ہیں کہ وہ
سچائی پر قائم ہے۔یا تو وہ یہ کہیں کہ اب دلائل سے انہیں معلوم ہو گیا ہے کہ غیر مبائعین ہی حق
پر ہیں اور نبوت وغیرہ مسائل کے متعلق جو عقائد وہ پہلے رکھتے تھے وہ درست نہیں تھے اور اس
صورت میں بے شک وہ سوال قائم نہیں رہیگا جو موجودہ حالت میں ان پر عائد ہوسکتا ہے۔لیکن اس صورت میں مومنوں کی طرح دلیری سے کام لیتے ہوئے انہیں کہہ دینا چاہئے کہ
پہلے میں غلطی پر تھا۔اب مجھے پتہ لگ گیا کہ غیر مبائعین ہی حق پر ہیں۔ہمارے متعلق تو وہ
بار بار کہتے ہیں کہ میں مومنانہ جرات کی وجہ سے ان باتوں کو چھپا نہیں سکتا جو میرے علم
میں آئیں۔پھر کیوں یہی مؤمنانہ جرات غیر مبائعین کے متعلق ان سے ظاہر نہیں ہوتی۔پس اگر وہ سمجھتے ہیں کہ غیر مبائعین کے عقائد درست ہیں اور وہی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی صحیح تعلیم کے حامل ہیں تو وہ جرأت سے کام لیتے ہوئے ایسا اعلان
کر دیں۔مگر جب تک وہ ایسا اعلان نہیں کرتے یہ سوال بدستور قائم رہے گا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ کونسی جماعت ہے جو صحیح رنگ میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے منشاء کو پورا کر رہی ہے۔کوئی اس بات کو اچھا کہے یا بُرا یہ ایک حقیقت ہے اور
اس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ پیغا می کچھ نہ کچھ کام کر رہے ہیں۔بعض علاقوں میں انہوں نے
اپنے مبلغ بھی بھیجے ہوئے ہیں، لٹریچر اور کتابیں بھی شائع کرتے رہتے ہیں اور تبلیغ اسلام کے
لئے بھی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔اس کے مقابلہ میں ہم ہیں ہم پر بھی کوئی لاکھ اعتراض
کرے ہمارے کام کو اچھا کہے یا بُر ایہ ایک حقیقت ہے کہ ہم بھی کچھ نہ کچھ کام کر رہے ہیں۔ہم نے اپنے مبلغ دنیا کے مختلف ممالک میں بھجوائے ہوئے ہیں۔کوئی چین میں تبلیغ کر رہا ہے،