فتنہ غیرمبائعین کی مختصر تاریخ
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 3
خلافة على منهاج النبوة
٣٠٣
جلد سوم
کوئی جاپان میں تبلیغ کر رہا ہے، کوئی یورپ میں تبلیغ کر رہا ہے ، کوئی امریکہ میں تبلیغ کر رہا
ہے۔اسی طرح ہم اپنا لٹریچر اور کتابیں شائع کرتے رہتے ہیں۔یہ کام اچھا ہے یا بُرا اس
سے قطع نظر دیکھنے والی بات یہ ہے کہ اس وقت دو جماعتیں ہیں اور دونوں اپنی اپنی جگہ کام
کر رہی ہیں مگر یہ دونوں مصری صاحب کے نزدیک غلط راہ پر ہیں۔چنانچہ غیر مبائعین کے
متعلق وہ آج سے اٹھارہ سال قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ خوارج کے گروہ کی طرح ہیں۔اور
ہمارے متعلق انہوں نے اب کہا ہے کہ یہ بھی خوارج کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔پس
جب دونوں جماعتیں ہی صحیح راستہ سے منحرف ہیں تو اب سوال یہ ہے کہ پھر دنیا میں صرف
ایک ہی جماعت رہ گئی جو صداقت پر قائم ہے اور وہ مصری صاحب اور ان کے بیٹے ہیں۔پس ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ انہوں نے اسلام کی اشاعت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
تعلیم کو پھیلانے کے لئے کیا کیا۔مصری صاحب جب سے علیحدہ ہوئے ہیں ان کا سارا زور
ہمارے خلاف صرف ہو رہا ہے۔نہ وہ آریوں کے خلاف لکھتے ہیں، نہ وہ عیسائیوں کے خلاف
لکھتے ہیں ، نہ وہ ہندوؤں کے خلاف لکھتے ہیں ، نہ وہ پیغا میوں کے خلاف لکھتے ہیں۔گویا آج
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نَعُوذُ بِاللہ) کوئی نام لیوا دنیا میں باقی نہیں اور جو مصریوں
کی شکل میں باقی ہیں وہ بھی اسلام کی خدمت کا کوئی کام سرانجام نہیں دے رہے۔مصری
صاحب کہہ سکتے ہیں کہ میرا یہ بھی کام ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایک مومن کو اپنی نگاہ ہر
طرف رکھنی چاہئے۔پس اگر انہیں ہم میں نقائص دکھائی دیتے ہیں تو وہ بے شک ہم پر اعتراض کریں کیونکہ
میرے نزدیک اگر ہم انہیں یہ کہیں کہ ہم پر اعتراض نہ کرو احرار پر کرو، یا ہم پر اعتراض نہ
کرو عیسائیوں پر کرو، یا ہم پر اعتراض نہ کرو آریوں پر کرو تو یہ کسی صورت میں درست نہیں
ہوگا۔مومن کا کام ہے کہ وہ ہر طرف توجہ رکھے۔پس ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ ہم پر اعتراض نہ
کریں بلکہ اگر وہ ہمیں غلطی پر سمجھتے ہیں تو یقیناً ان کا حق ہے کہ وہ ہمارے خلاف جد و جہد
کریں۔لیکن ایک سوال ہے جس کو وہ کبھی حل نہیں کر سکتے کہ کیا یہ فتنہ جو مصری صاحب کے
نزدیک بڑا فتنہ ہے یہ تو اس بات کا حق رکھتا ہے کہ مصری صاحب اپنی تمام کوششیں اس کو
خلافة على منهاج النبوة
۳۰۴
جلد سوم
مٹانے کیلئے وقف کر دیں مگر وہ فتنے جنہیں خدا اور اس کے رسول نے بڑا قرار دیا ہے ان کو
مٹانے کے لئے مصری صاحب کے لئے کسی قسم کی جدو جہد کرنا جائز نہیں۔کیا مصری صاحب
کو کبھی آریوں کے خلاف کچھ لکھنے کی بھی توفیق ملی ؟ یا عیسائیوں کے خلاف بھی انہوں نے کچھ
لکھا ؟ یا احرار کے متعلق ہی کبھی انہوں نے دو چار مضمون لکھے؟ انہوں نے کبھی آریوں کے
خلاف کچھ نہیں لکھا۔انہوں نے کبھی عیسائیوں اور احرار وغیرہ کے خلاف کچھ نہیں لکھا کیونکہ وہ
جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے ان کے خلاف لکھا تو ان کی جتھہ بندی ٹوٹ جائے گی اور وہ مدد
جو انہیں احرار اور پیغامیوں سے مل رہی ہے وہ جاتی رہے گی۔مگر کیا خدا اور رسول کا یہ حق
نہیں کہ جن فتنوں کو انہوں نے بڑا قرار دیا ہے انہیں بڑا سمجھا جائے ؟ اور کیا یہ مصری صاحب
کو ہی حق حاصل ہے کہ جس فتنہ کو وہ بڑا سمجھیں وہ بڑا بن جائے ؟ قرآن کریم نے دجالی فتنہ کو
بہت بڑا فتنہ قرار دیا ہے حتی کہ قرآن کریم میں یہ الفاظ آتے ہیں کہ قریب ہے اس فتنہ سے
آسمان پھٹ جائے زمین تہہ و بالا ہو جائے اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے دجالی فتنہ سے بڑا فتنہ کوئی نہیں ہوا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام نے آریوں کے فتنہ کو بہت بڑا فتنہ قرار دیا ہے لیکن وہ
کبھی آریوں کے خلاف نہیں لکھتے۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر میں نے آریوں کے خلاف
کچھ لکھا تو قادیان کے آریوں سے جو مدد مجھے مل رہی ہے وہ بند ہو جائے گی۔اسی طرح وہ
کبھی عیسائیوں اور ہندوؤں اور دوسرے مذاہب کے خلاف نہیں لکھتے اور اس طرح حضرت
مسیح موعود علیہ السلام جس غرض کے لئے دنیا میں مبعوث فرمائے گئے تھے وہ آج کہیں پوری
نہیں ہورہی کیونکہ مصری صاحب کے نزدیک ہم بھی گمراہ اور مصری صاحب کے نزدیک
غیر مبائعین بھی گمراہ اور پھر خود مصری صاحب بھی گمراہ۔کیونکہ ان کی توجہ اس کام کی طرف
ہے ہی نہیں جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث فرمائے گئے تھے۔نتیجہ
یہ ہوا کہ مصری صاحب کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی وفات کے
بعد جو کچھ چھوڑا وہ گمراہی ہی گرا ہی تھی جو قادیان میں بھی ظاہر ہوئی ، جو لا ہور میں بھی ظاہر
ہوئی اور جو مصری صاحب کے گھر میں بھی ظاہر ہوئی۔
خلافة على منهاج النبوة
۳۰۵
جلد سوم
کیا کوئی بھی معقول انسان تسلیم کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا وہ مسیح جس کی نوح نے خبر دی،
خدا تعالیٰ کا وہ مسیح جس کی ابراہیم نے خبر دی ، خدا تعالیٰ کا وہ مسیح جس کی موسی نے خبر دی ، خدا
تعالیٰ کا وہ مسیح جس کی عیسی نے خبر دی ، خدا تعالیٰ کا وہ مسیح جس کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے خبر دی ، جس کی یاد میں ہزاروں نہیں لاکھوں ائمہ دین اور صلحاء و اولیاء دعائیں کرتے
ہوئے اس جہان سے سے گزر گئے۔وہ اس جہان میں آیا اور چلا گیا اور سوائے گمراہی اور
ضلالت کے دنیا میں کچھ چھوڑ نہیں گیا۔پس یا تو غیر مبائعین مصری صاحب سے یہ اعلان کروا دیں کہ انہوں نے پیغامیوں کے
متعلق جو کچھ لکھا تھا وہ صحیح نہیں تھا اور یہ کہ اب انہیں غور کر نے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ پیغا می
ہی حق پر ہیں۔اس صورت میں بے شک ان کا پہلو مضبوط ہو سکتا ہے اور وہ کہہ سکتے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس جماعت کو سچائی پر قائم کیا اور جو صحیح معنوں میں آپ کی
جماعت کہلا سکتی ہے وہ غیر مبائعین کی ہے۔لیکن جب تک وہ یہ اعلان نہیں کرتے کہ پیغامی
حق پر ہیں اُس وقت تک گویا ان کے نزدیک اس وقت روئے زمین پر کوئی جماعت بھی ایسی
نہیں جو صداقت اور راستی پر قائم ہو۔کیونکہ غیر مبائعین کی گمراہی کے متعلق ان کا پہلا عقیدہ
اب تک قائم ہے اور گمراہی کے متعلق ان کے موجودہ اعلانات موجود ہیں اور ان کی اپنی
گمراہی اس طرح ظاہر ہے کہ وہ اپنا سارا زور اس فتنہ کے مٹانے کیلئے صرف کر رہے ہیں جو
ان کے نزدیک بڑا ہے مگر جنہیں خدا اور اس کے رسول نے بڑا فتنہ قرار دیا ہے ان کے
استیصال اور اسلام کی اشاعت کی طرف ان کی کوئی توجہ نہیں۔حالانکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اس غرض کے لئے مبعوث نہیں فرمایا تھا کہ آپ کے ذریعہ
پہلے ایک جماعت قائم کرے اور پھر آپ کی وفات کے ساتھ ہی اس میں بگاڑ پیدا کر دے
اور کچھ عرصہ کے بعد اس کی اصلاح کے لیے کسی کو کھڑا کر دے۔کیا دنیا میں کوئی شخص ایسا بھی
ہوا کرتا ہے جو مکان بنائے اور پھر توڑ ڈالے اور توڑنے کے بعد پھر اُسے بنانا شروع کر
دے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض صرف یہ تھی کہ آپ دنیا کی اصلاح کریں
اور یہی کام ہے جو آپ کی جماعت کے سپرد ہے۔پس جب ہم بھی گمراہ ہیں، جب
خلافة على منهاج النبوة
۳۰۶
جلد سوم
غیر مبائعین بھی گمراہ ہیں اور جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحیح تعلیم پر صرف مصری
صاحب اور ان کے بیٹے ہی قائم ہیں تو کیا ان کا فرض نہیں تھا کہ وہ اس تین سالہ عرصہ میں
عیسائیوں کے خلاف لکھتے ، آریوں کے خلاف لکھتے ، مذاہب باطلہ کا رڈ کرتے اور اسلام کی
شوکت اور عظمت ان پر ظاہر کرتے۔مگر کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ اس تین سال کے عرصہ میں
انہوں نے کیا اصلاح کی اور کتنے آریوں اور عیسائیوں پر اتمام حجت کی ؟ یا کیا وہ اب اس
بات کے لئے تیار ہیں کہ آریوں اور احرار وغیرہ کے خلاف لکھیں گے؟ تو یقیناً وہ کبھی ایسا
نہیں کریں گے کیونکہ ان کے اس فتنہ کی بنیاد ہی آریوں اور احرار کی مدد پر ہے اور وہ
جانتے ہیں کہ وہ انہی کی مدد پر جی رہے ہیں۔اگر وہ ان کے خلاف لکھیں تو ان کا خدا ہی
مرجائے۔پس ان کے خلاف لکھنے کی وہ کبھی جرات نہیں کر سکتے۔نتیجہ یہ نکلا کہ آج دنیا میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لائی ہوئی تعلیم کے ماتحت کوئی جماعت بھی کام نہیں کر رہی۔ہم
نہیں کر رہے کیونکہ مصری صاحب کے نزدیک ہم گمراہ ہیں۔غیر مبائعین نہیں کر رہے کیونکہ مصری
صاحب کے نزدیک وہ بھی گمراہ ہیں اور میں بتا چکا ہوں خود مصری صاحب بھی یہ کام نہیں کر
رہے پس وہ بھی گمراہ ہوئے اور جب تمام کے تمام گمراہی پر قائم ہیں تو سوال یہ ہے کہ و
کون سی جماعت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قائم کی تھی اور جسے آپ کی بتائی ہوئی
تعلیم کے ماتحت دنیا میں کام کرنا چاہئے تھا۔غرض یہ وہ باتیں ہیں جو جماعت کو ہر وقت اپنے سامنے رکھنی چاہئیں اور وقتاً فوقتاً ان
لوگوں کے سامنے انہیں پیش کرتے رہنا چاہئے۔پھر اس امر کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے کہ مخالف
کے سوالات کا جواب دینے سے پہلے دلائل پر پوری طرح غور کر لیا جائے اور سوچ سمجھ کر اور
فکر سے کام لے کر سوالات کا جواب دیا جائے۔بعض دفعہ غور سے کام نہیں لیا جا تا اور یونہی
جواب دے دیا جاتا ہے۔یہ درست طریق نہیں۔مثلاً آجکل ذریت مبشرہ کے متعلق بحث ہو
رہی ہے۔میرے نزدیک سب سے پہلی چیز یہ تھی کہ لغت کے لحاظ سے اس پر بحث کی جاتی۔اگر ہماری جماعت کے دوست لغت کے لحاظ سے اس پر بحث کرتے تو اس بحث کا خاتمہ ہی
ہو جاتا۔اسی طرح بعض اور سوالات کا جواب دیتے وقت بھی میرے نزدیک پرانے لٹریچر کو
خلافة على منهاج النبوة
۳۰۷
جلد سوم
نہیں پڑھا گیا۔اسی طرح ایک اور بحث بھی ہے مگر میں اُس کا نام نہیں لینا چاہتا تا کہ مخالف
ہوشیار نہ ہو جائے۔مگر اس کے متعلق بھی ایسے رنگ میں بحث کی جاسکتی تھی کہ مخالف اپنے منہ
سے آپ ہی مجرم بن جا تا۔پھر یہ بات بھی یا درکھو کہ گناہ دوستم کے ہوتے ہیں ایک ظاہر گناہ ہوتے ہیں اور ایک مخفی
گناہ۔جو گناہ کسی کے باطن سے تعلق رکھتے ہیں ان کے متعلق شریعت نے ہمیں یہ ہدایت
دے دی ہے کہ ہم ان کے بارہ میں جستجو نہ کیا کریں لیکن جو ظا ہر گناہ ہوتے ہیں وہ چونکہ ہر
ایک کو دکھائی دیتے ہیں اس لئے ان کے بارہ میں تجسس کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اب دیکھو کیا یہ عجیب نہیں کہ یہ نئی پارٹی جو ہمارے خلاف نکلی ہے اسی طرح جو پیغامی
ہمارے خلاف مضامین لکھتے رہتے ہیں ان میں سے اکثر ڈاڑھی منڈے ہوتے ہیں۔اب
بتاؤ کیا اللہ اور اس کے رسول کی حمایت کا جوش انہی لوگوں میں زیادہ ہوا کرتا ہے جو شریعت
کی اس طرح کھلے طور پر ہتک کرنے والے ہوں۔وہ اصلاح کا دعویٰ کرتے ہوئے اُٹھے
ہیں مگر ان کے اپنے بیٹے اور رشتہ دار اور دوسرے قریبی سب ڈاڑھیاں مُنڈ واتے ہیں۔وہ
ہمارے خلاف جب لکھنے پر اترتے ہیں تو وہ ہمارے ان گناہوں کے متعلق بھی لکھ جاتے ہیں
جو مخفی ہوتے ہیں اور جن کے متعلق شریعت انہیں یہ اجازت نہیں دیتی کہ وہ ان کا ذکر کریں مگر
کیا انہوں نے اپنا منہ کبھی شیشہ میں نہیں دیکھا اور کیا مصلح ایسے ہی ہوا کرتے ہیں۔ممکن ہے
وہ کہہ دیں کہ ہم نے کبھی شیشہ استعمال نہیں کیا مگر خدا نے ان کو آنکھیں تو دی ہیں وہ دیکھ
سکتے ہیں کہ ان کے اپنے بیٹوں اور بھتیجوں اور دوسرے رشتہ داروں کی کیا صورت ہے اور کیا
ایسی صورتیں ہی لوگوں کی اصلاح کیا کرتی ہیں۔پھر ان لوگوں کے اخلاق کی حالت یہ ہے کہ میں ابھی سندھ میں ہی تھا کہ وہاں مجھے
ایک رسالہ ملا جس میں لکھنے والے نے یہ ذکر کیا تھا کہ میں نے ایک رجسٹر ڈ خط آپ کو بھجوایا
تھا جس میں فلاں بات میں نے بیان کی تھی مگر اس کا مجھے کوئی جواب نہیں ملا۔حقیقت یہ ہے
کہ وہ خط دفتر نے میرے سامنے پیش ہی نہیں کیا تھا۔کیونکہ جیسا کہ انہوں نے مجھے بتایا
انہوں نے اس کے پیش کرنے کی ضرورت نہ سمجھی اور دفتر متعلقہ میں بھجوا دیا۔بہر حال وہ
خلافة على منهاج النبوة
۳۰۸
جلد سوم
رساله شیخ غلام محمد صاحب کا تھا جو انہی پیغامیوں میں سے الگ ہو کر آجکل مصلح موعود ہونے کا
دعویٰ رکھتے ہیں۔میں اُن دنوں چونکہ قدرے فارغ تھا اس لئے میں نے اس رسالہ کو کھولا
اور اسے پڑھنا شروع کر دیا۔اس رسالہ میں لکھا ہوا تھا کہ ایک پیغامی ڈاکٹر یہ بیان کرتا ہے
کہ میں مرزا محمود احمد صاحب سے قادیان ملنے کیلئے گیا تو مجھے معلوم ہوا کہ انہوں نے شراب
پی ہوئی ہے اور جب انہیں پتہ لگا کہ میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں تو وہ ڈر سے کہ نشہ
چڑھا ہوا ہے ایسا نہ ہو کہ اسے پتہ لگ جائے چنانچہ انہوں نے ملاقات میں دو تین گھنٹے دیر لگا
دی اور کہہ دیا کہ میں ابھی نہیں مل سکتا۔دو تین گھنٹے انتظار کے بعد انہوں نے مجھے بلوایا اور
میں نے جاتے ہی فوراً پہچان لیا کہ انہوں نے شراب پی ہوئی تھی کیونکہ ان کے منہ سے
شراب کی بو آ رہی تھی۔مگر انہوں نے اس بات کو چھپانے کے لئے عطر مل رکھا تھا۔شیخ غلام محمد
صاحب نے اس رسالہ میں یہ بھی لکھا تھا کہ میں نے اس مضمون کا رجسٹری خط امام جماعت
احمدیہ کو بھجوایا تھا مگر مجھے اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔اب میں انہیں اس رسالہ کے ذریعہ توجہ
دلا تا ہوں اور بتا تا ہوں کہ پیغامیوں کے حلقہ میں آپ کے متعلق یہ بات زور سے پھیلی ہوئی
ہے۔میں نے پرائیویٹ سیکرٹری کو ہدایت دی کہ آپ اس پیغامی ڈاکٹر کو ایک رجسٹر ڈ خط
لکھیں جس میں اُن سے دریافت کریں کہ یہ بات جو شائع ہوئی ہے کہاں تک درست ہے۔ہمارا یہ حق نہیں کہ ہم خود بخود یہ فیصلہ کر لیں کہ آپ نے واقعہ میں یہ کہا ہوگا۔چونکہ یہ بات
شائع ہو چکی ہے اس لئے آپ ہمیں بتائیں کہ یہ بات صحیح ہے یا غلط میری غرض یہ تھی کہ اگر
اُنہوں نے جواب دیا تو اصل بات خود ان کی زبان سے معلوم ہو جائے گی اور اگر جواب
دیا تو یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ انہوں نے واقعہ میں یہ بات کہی ہے۔ایک مہینہ گزرنے
کے بعد میں نے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب سے دریافت کیا کہ کیا ان کا کوئی جواب آیا ہے؟
تو انہوں نے بتایا کہ کوئی جواب نہیں آیا۔اس سے سمجھا جاسکتا ہے کہ ان لوگوں کی اخلاقی
حالت کس قدر گری ہوئی ہے۔حالانکہ واقعہ صرف یہ تھا کہ شیخ محمد نصیب صاحب کو اپنے ہمراہ لے کر وہ میری ملاقات
کے لئے آئے۔پرائیویٹ سیکرٹری نے کہا کہ آجکل ملاقاتیں تو بند ہیں مگر چونکہ آپ خاص
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
طور پر ملاقات کے لئے ہی آئے ہیں اس لئے میں اطلاع کرا دیتا ہوں۔انہوں نے مجھے
اطلاع کی اُس وقت میری بیوی ایک خادمہ کے ساتھ مل کر کمروں کی صفائی کر رہی تھی اور
گردوغبار اُڑ رہا تھا۔میں نے خیال کیا کہ اگر برآمدہ میں بھی ہم بیٹھے تو مٹی اور گرد کی وجہ
سے انہیں تکلیف ہوگی اس لئے بہتر یہی ہے کہ پہلے کمروں کی صفائی کر لی جائے۔چنانچہ میں
نے انہیں کہا کہ کمروں کی صفائی ہو رہی ہے اور اس وقت گردو غبار اڑ رہا ہے صفائی ہولے تو
میں ان کو بلوالوں گا۔انہیں پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے جا کر یہ بات کہی تو کہنے لگے کہ
اچھا اس دوران میں ہم مقبرہ بہشتی وغیرہ دیکھ آتے ہیں چنانچہ وہ چلے گئے اور میں نے ساتھ
مل کر جلدی جلدی مکان کو صاف کیا اور پھر گھنٹی بجائی۔پرائیویٹ سیکرٹری آئے تو میں نے
انہیں کہا کہ اب انہیں ملاقات کیلئے لے آئیے۔وہ کہنے لگے ابھی تو وہ آئے نہیں جب آئیں
گے تو میں اطلاع کر دوں گا چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد وہ آگئے اور میں نے انہیں ملاقات کے
لئے بلا لیا اور گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ تک ان سے باتیں کرتا رہا مگر باوجود اس کے کہ میں نے ان
سے اُن دنوں میں ملاقات کی جب کہ سب دوستوں سے ملاقاتیں بند ہیں اور باوجود اس کے
کہ میں نے ان کیلئے اپنے وقت میں سے گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ قربان کیا اور باوجود اس کے کہ
میں نے ان ہی کی خاطر جلدی جلدی مکان کو صاف کرایا اور خود بھی اس صفائی میں شریک
ہو گیا اور گردوغبار میں میں نے انہیں اس لئے نہ بلایا کہ انہیں تکلیف ہوگی اُنہوں نے اس
احسان کا بدلہ یہ دیا کہ چونکہ ملاقات کرنے میں انہوں نے دیر لگائی تھی اس لئے معلوم ہوا کہ
انہوں نے شراب پی ہوئی تھی۔اگر یہ اصول درست ہے تو اس کے بعد ہمارا بھی حق ہو گا کہ
مولوی محمد علی صاحب سے اگر کوئی مبائع ملنے کے لئے جائے اور وہ نہ ملیں یا ملنے میں دیر لگا
دیں تو ہم کہہ دیں گے کہ مولوی محمد علی صاحب نے شراب پی ہوئی تھی اس لئے انہوں نے
ملاقات میں دیر لگا دی۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت پر کہ آپ عطر ملا کرتے
تھے کے عطر کے متعلق آپ نے فرمایا ہے کہ وہ مجھے بہت ہی محبوب ہے ، عمل کرنا اس بات کا
ثبوت ہے کہ عطر لگانے والے نے شراب پی ہوتی ہے تو پھر ہمارا بھی حق ہوگا کہ ہم مولوی
محمد علی صاحب کو جب عطر لگائے ہوئے دیکھیں کہہ دیں کہ انہوں نے شراب پی ہوئی تھی جس
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
کی بو کو دور کرنے کے لئے انہوں نے عطر لگا لیا۔حالانکہ عطر وہ چیز ہے جس کے متعلق
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مجھے دنیا میں جو چیزیں محبوب ہیں ان میں ایک عطر
بھی
ہے۔مجھے بھی عطر بڑا محبوب ہے اور میں ہمیشہ کثرت کے ساتھ عطر لگا یا کرتا ہوں۔مجھے یاد
ہے ایک دفعہ میں بخاری ہاتھ میں لئے حضرت خلیفہ اول سے پڑھنے کے لئے جا رہا تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے دیکھ لیا اور فرمایا کہاں جا رہے ہو؟ میں نے
عرض کیا حضرت مولوی صاحب سے بخاری پڑھنے جا رہا ہوں۔فرمانے لگے مولوی صاحب
کو میری طرف سے کہنا کہ ایک حدیث میں یہ ذکر بھی آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
جمعہ کے دن نئے کپڑے بدلتے اور عطر لگایا کرتے تھے اس کی وجہ یہ تھی کہ حضرت خلیفہ امسیح
الا ول اپنی سادگی میں بعض دفعہ بغیر کپڑے بدلے جمعہ کے لئے تشریف لے آیا کرتے تھے۔میں نے جا کر اسی رنگ میں ذکر کر دیا۔حضرت مولوی صاحب یہ سن کر ہنس پڑے اور فرمانے
لگے حدیث تو ہے مگر یوں ہی کچھ غفلت ہو جاتی ہے۔تو عطر لگا نا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
سنت ہے مگر ان کے نزدیک جو شخص عطر ملتا ہے وہ اس بات کا ثبوت مہیا کرتا ہے کہ گویا اس
نے شراب پی ہوئی تھی جس کی بو کو زائل کرنے کیلئے اس نے عطر لگا لیا۔ایسے لوگوں کو ملاقات
کا موقع دینا میرے نزدیک ظلم ہے کیونکہ عقلمند لوگ کہا کرتے ہیں کہ جولوگ اہل نہ ہوں ان
پر احسان بھی نہیں کرنا چاہئے۔پس یہ لوگ اس قسم کے اخلاق کے مالک ہیں کہ ان کے ساتھ
شرافت اور خوش خلقی کے ساتھ پیش آنا بھی اپنا نقصان آپ کرنا ہے۔ذرا غور کرو کہ ملاقاتیں بند تھیں میں اپنی جماعت کے دوستوں سے بھی نہیں ملتا تھا۔گھر
میں صفائی ہو رہی تھی ، گرد اڑ رہی تھی سامان اِدھر اُدھر بکھرا ہوا تھا اور میں محض اس لئے کہ
ایک پیغامی دوست ملنے کے لئے آئے ہیں جلدی جلدی صفائی کروانے لگا اور خود بھی اس
صفائی میں شریک ہوا اور جب ان صاحب کو ملاقات کا موقع دیا تو وہ گھر جا کر کہنے لگ گئے
کہ انہوں نے شراب پی ہوئی تھی تبھی ملنے میں دیر لگائی۔یہ لوگ اگر دنیا کی اصلاح کرنے
والے ہیں تو پھر اصلاح ہو چکی۔مگر اس قسم کے صرف چند لوگ ہی ہیں۔میں نہیں سمجھتا کہ
خلافة على منهاج النبوة
۳۱۱
جلد سوم
سارے غیر مبائعین ایسے ہی ہوں آخر ان میں شریف اور نیک لوگ بھی ہیں تبھی بعض
شریف الطبع لوگ ان سے علیحدہ ہو کر ہم میں شامل ہوتے رہتے ہیں۔پس اس قسم کی عداوت
رکھنے والے لوگ بہت کم ہوتے ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال ہو تو بڑے بڑے
معاندین کو بھی ہدایت نصیب ہو جاتی ہے۔ابھی سیالکوٹ میں ایک دوست احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔شیخ روشن الدین
صاحب تنویر ان کا نام ہے اور وکیل ہیں۔جب مجھے ان کی بیعت کا خط آیا تو میں نے سمجھا کہ
کالج کے فارغ التحصیل نوجوانوں میں سے کوئی نوجوان ہوں گے مگر اب جو وہ ملنے کے لئے
آئے اور شوری کے موقع پر میں نے انہیں دیکھا تو ان کی داڑھی میں سفید بال تھے۔میں نے
چوہدری اسد اللہ خان صاحب سے ذکر کیا کہ میں یہ سمجھتا تھا کہ یہ نوجوان ہیں اور ابھی کالج
میں سے نکلے ہیں مگر ان کی تو داڑھی میں سفید بال آئے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ تو
دس بارہ سال کے وکیل ہیں۔پہلے احمدیت کے سخت مخالف ہوا کرتے تھے مگر احمدی ہو کر
تو اللہ تعالیٰ نے انکی کا یا ہی پلٹ دی ہے۔اسی طرح قادیان کا ہی ایک واقعہ ہے جو حافظ روشن علی صاحب نے سنایا وہ فرماتے تھے
کہ میں ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے ایام میں مدرسہ احمدیہ کی طرف سے آ رہا تھا کہ میں نے دیکھا
ایک چھوٹی سی ٹولی جس میں چار پانچ آدمی ہیں مہمان خانے کی طرف سے آ رہی ہے اور
دوسری طرف ایک بڑی ٹولی جس میں چالیس پچاس آدمی ہیں باہر کی طرف سے آ رہی ہے وہ
دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو دیکھ کر ٹھہر گئیں اور پھر انہوں نے آگے بڑھ کر آپس میں لپٹ
کر رونا شروع کر دیا۔وہ کہتے ہیں کہ مجھ پر اس نظارے کا عجیب اثر ہوا اور میں نے آگے
بڑھ کر اُن سے پوچھا کہ تم روتے کیوں ہو؟ اس پر وہ جو زیادہ تھے انہوں نے بتایا کہ بات یہ
ہے کہ یہ لوگ جو آپ کو تھوڑے نظر آ رہے ہیں یہ ہمارے گاؤں میں سب سے پہلے احمدی
ہوئے۔ہم لوگوں کو ان کا احمدیت میں داخل ہونا اتنا بُرا معلوم ہوا اتنا بُر امعلوم ہوا کہ ہم نے
ان پر ظلم کرنے شروع کر دیئے اور یہاں تک ظلم کئے کہ یہ اپنی جائیدادیں اور مکان وغیرہ چھوڑ
کر دور کسی اور شہر میں جاہے۔کچھ عرصہ کے بعد ہمیں بھی خدا تعالیٰ نے ہدایت دی اور ہم بھی
خلافة على منهاج النبوة
۳۱۲
جلد سوم
احمدیت میں داخل ہو گئے لیکن نہ ہمیں ان کی خبر تھی کہ یہ کہاں ہیں اور نہ انہوں نے پھر ہمارے
متعلق کوئی خبر حاصل کی۔آج جلسہ سالانہ پر ہم آئے ہوئے تھے کہ ادھر سے ہم آ نکلے اور
اُدھر سے یہ آ نکلے اور ہم نے ایک دوسرے کو پہچان لیا۔ہمیں ان کو دیکھ کر وہ وقت یاد آ گیا
جب ہم ان پر ظلم وستم کیا کرتے تھے اور جب خدا کی آواز پر لبیک کہنے کی وجہ سے ہم نے ان
کو ان کے گھروں سے نکال دیا اور انہیں بھی وہ زمانہ یاد آ گیا جب ہم نے انہیں دُکھ دیئے
تھے اور ہم دونوں بیتاب ہو کر رونے لگ گئے۔تو بڑے بڑے دشمن ہدایت پا جاتے ہیں اور
بڑے بڑے مخالف راہِ راست پر آ جاتے ہیں پس تم یہ مت سمجھو کہ چونکہ غیر مبائعین تمہارے
دشمن ہیں اس لئے انہیں ہدایت نہیں مل سکتی۔ہدایت خدا تعالیٰ کے فضل سے حاصل ہوتی ہے
اور اللہ تعالیٰ کا فضل جب نازل ہو تو تمام کدورتیں دل سے چلی جاتیں ہیں۔ہاں بے شک
انہوں نے جماعت میں تفرقہ پیدا کیا ہے اور اس وجہ سے اللہ تعالیٰ کوانہوں نے اپنے
او پر ناراض کیا ہے۔مگر پھر بھی اللہ تعالیٰ کی بخشش وسیع ہے اور اس کی رحمتوں کا کوئی شمار نہیں۔پس تم نا امیدمت ہوا اور تبلیغ میں لگے رہو اور صداقت ان کے سامنے متواتر پیش کرتے
رہوتا ان میں سے جو سعید روحیں ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان
کو کھینچ کر ہماری طرف لے
آئے اور اس فتنہ کو جس کے متعلق یہ مقدر معلوم ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ اور کسی نہ کسی صورت
میں ضرور قائم رہے گا ، جس حد تک کم ہو سکتا ہو کم کر دے تا ہدایت کو قبول کرنے کے راستہ
میں جو روکیں حائل ہیں وہ زیادہ سے زیادہ دور ہو جائیں اور ہدایت کی تائید میں جو سامان
ہیں وہ زیادہ سے زیادہ ترقی کر جائیں۔(الفضل ۲۱ را پریل ۱۹۴۰ء )
البدر ۲ / جون ۱۹۰۸ء صفحه ۶
السيرة الحلبية الجزء الثانى باب غزوة بدر الكبرى صفحه ۳۷۵ مطبوعہ بیروت لبنان ۲۰۱۲ء
۹۱:
:مریم ۱۱
بخارى كتاب اللباس باب الطيب فى الراس واللحية صفحه ۱۰۳۹ حدیث نمبر ۵۹۲۳ مطبوعه
رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
سنن النسائى كتاب عشرة النساء باب حب النساء صفحه ۴۶۹ حدیث نمبر ۳۳۹۱ مطبوعہ ریاض
١٩٩٩ء الطبعة الاولى