خلافت وہ ری فلیکٹر ہے جو نبوت اور الوہیت کے نور کو دور تک پھیلا ویتا ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۴۰۶
جلد سوم
ہیں:۔خلافت وہ ریفلیکٹر ہے جو نبوت اور الوہیت کے نور کو
دور تک پھیلا دیتا ہے
سورۃ النور آیت ۳۶ الله نُورُ السّمواتِ وَالْأَرْض کی تفسیر کرتے ہوئے حضور فرماتے
اس مضمون کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بعض اور مقامات پر بھی بیان فرمایا ہے۔چنانچہ سورۃ طہ میں اللہ تعالیٰ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ذکر میں فرماتا ہے کہ انہوں نے
اللہ تعالیٰ کے نور کو آگ کی شکل میں دیکھا۔اور فرمایا اني انست تارا میں نے ایک
آگ دیکھی ہے۔اس فقرہ سے صاف ظاہر ہے کہ دوسرے لوگ اس آگ کو نہیں دیکھ رہے
تھے۔پس انشت تارا میں یہ بتایا گیا ہے کہ نبی کے وجود میں ظاہر ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ
کا ظہور اس دنیا میں بطور نار کے ہوتا ہے یعنی کوئی تیز نظر والا ہی اسے دیکھ سکتا ہے لیکن جب
وہ نبی کے ذریعہ ظاہر ہوتا ہے تو پھر وہ نور ہو جاتا ہے یعنی لیمپ کی طرح اس کی روشنی بہت تیز
ہو جاتی ہے۔پھر نبوت میں یہ نور آ کر مکمل تو ہو جاتا ہے لیکن اس کا زمانہ پھر بھی محدود ہوتا ہے
کیونکہ نبی بھی موت سے محفوظ نہیں ہوتے۔پس اس روشنی کو دُور تک پہنچانے کے لئے اور
زیادہ دیر تک قائم رکھنے کے لئے ضروری تھا کہ کوئی اور تدبیر کی جاتی سو اللہ تعالیٰ نے اس
کے لئے ایک ری فلیکٹر بنایا جس کا نام خلافت ہے۔جس طرح طاقچہ تین طرف سے روشنی
روک کرصرف اس جہت میں ڈالتا ہے جدھر اس کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح خلفاء نبی کی
قوت قدسیہ کو جو اس کی جماعت میں ظاہر ہورہی ہوتی ہے ضائع ہونے سے بچا کر ایک خاص
پروگرام کے ماتحت استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں جماعت کی طاقتیں پراگندہ نہیں
خلافة على منهاج النبوة
۴۰۷
جلد سوم
ہوتیں اور تھوڑی سی طاقت سے بہت سے کام نکل آتے ہیں کیونکہ طاقت کا کوئی حصہ ضائع
نہیں ہوتا۔اگر خلافت نہ ہوتی تو بعض کاموں پر تو زیادہ طاقت خرچ ہو جاتی اور بعض کام
توجہ کے بغیر رہ جاتے اور تفرقہ اور شقاق کی وجہ سے کسی نظام کے ماتحت جماعت کا رو پید اور
اس کا علم اور اُس کا وقت خرچ نہ ہوتا۔غرض خلافت کے ذریعہ سے الہی نور کو جو نبوت کے
ذریعہ سے مکمل ہوتا ہے ممتد اور لمبا کر دیا جاتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو الہی نور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی وفات کے ساتھ ختم نہیں ہو گیا بلکہ حضرت ابوبکر کی خلافت کے طاقچہ کے ذریعہ
اس کی مدت کو سوا دو سال اور بڑھا دیا گیا۔پھر حضرت ابوبکر کی وفات کے بعد وہی نور
خلافت عمر کے طاق کے اندر رکھ دیا گیا اور ساڑھے دس سال اس کی مدت کو اور بڑھا دیا
گیا۔پھر حضرت عمر کی وفات کے بعد وہی نور عثمانی طاقچہ میں رکھ دیا گیا اور بارہ سال اس کی
مدت کو اور بڑھا دیا گیا۔پھر حضرت عثمان کی وفات کے بعد وہی نور علوی طاقچہ میں رکھ دیا
گیا اور چار سال نو ماہ اُس نور کو اور لمبا کر دیا گیا۔گویا تمیں سال الہی نور خلافت کے ذریعہ
لمبا ہو گیا۔پھر ناقص خلافتوں کے ذریعہ سے یہی نور چار سو سال تک سپین اور بغداد میں ظاہر
ہوتا رہا۔غرض جس طرح ٹارچوں کے اندر ری فلیکٹر ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ بلب کی
روشنی دور تک پھیل جاتی ہے یا چھوٹے چھوٹے ری فلیکٹر بعض دفعہ تھوڑا ساخم دے کر بنائے
جاتے ہیں جیسے دیوار گیروں کے پیچھے ایک ٹین لگا ہوا ہوتا ہے جو دیوار گیر کا ری فلیکٹر کہلا تا
ہے اور گو اس کے ذریعہ روشنی اتنی تیز نہیں ہوتی جتنی ٹارچ کے ری فلیکٹر کے ذریعہ تیز ہوتی
ہے مگر پھر بھی دیوار گیر کی روشنی اس ری فلیکٹر کی وجہ سے پہلے سے بہت بڑھ جاتی ہے۔اسی
طرح خلافت وہ ری فلیکٹ ہے جو نبوت اور الوہیت کے نور کولمبا کر دیتا ہے اور اسے دور تک
پھیلا دیتا ہے۔ہے۔۔۔۔۔۔غرض اس آیت میں الوہیت، نبوت اور خلافت کا جوڑ بتایا گیا ہے۔اگر کوئی کہے کہ آخر
خلافت بھی تو ختم ہو جاتی ہے تو اس کا یہ جواب ہے کہ خلافت کا ختم ہونا یا نہ ہونا انسانوں کے
اختیار میں ہے اگر وہ پاک رہیں اور خلافت کی بے قدری نہ کریں تو یہ طاقچہ سینکڑوں بلکہ
ہزاروں سال تک قائم رہ کر اُن کی طاقت کو بڑھانے کا موجب ہوسکتا ہے اور اگر وہ خود ہی
خلافة على منهاج النبوة
۴۰۸
جلد سوم
اس انعام کو رڈ کر دیں تو اس کا علاج کسی شخص کے پاس نہیں۔الله نور السموت والارض والی آیت کا مضمون مختصراً بتانے کے بعد اب میں یہ بھی
بتا تا ہوں کہ کس طرح یہ تمام سورۃ اسی ایک مضمون کے گرد چکر لگا رہی ہے۔اس سورۃ کو اللہ تعالیٰ
نے بدکاری اور بدکاری کے الزامات لگانے والوں کے ذکر سے شروع کیا ہے اور اس کی
تفصیلات بیان کرنے کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر جو الزام لگا تھا اُس کا ذکر کیا ہے۔پھر اور بہت سی باتیں اسی کے ساتھ تعلق رکھنے والی بیان فرماتا ہے اور مسلمانوں کو نصیحت کرتا
ہے کہ انہیں ایسے مواقع پر کن کن باتوں پر عمل کرنا چاہئے۔پھر وہ ذرائع بیان کرتا ہے جن پر
عمل کرنے سے بدکاری دنیا سے مٹ سکتی ہے۔یہ تمام مضامین اللہ تعالیٰ نے پہلے، دوسرے
اور تیسرے رکوع میں بیان فرمائے ہیں۔کسی جگہ الزام لگانے والوں کے متعلق سزا
کا ذکر ہے، کسی جگہ الزامات کی تحقیق کے طریق کا ذکر ہے، کسی جگہ شرعی ثبوت لانے
کا ذکر ہے، کسی جگہ ایسے الزامات لگنے کی وجوہ کا ذکر ہے، کسی جگہ ان دروازوں کا ذکر ہے
جن سے گناہ پیدا ہوتا ہے۔غرض تمام آیتوں میں ایک ہی مضمون بیان کیا گیا ہے مگر اس کے
معاً بعد فرماتا ہے اللهُ نُورُ السّمواتِ وَالأَرْضِ اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔اب
انسان حیران رہ جاتا ہے کہ اس کا پہلے رکوعوں سے کیا تعلق ہے؟ ایک ایسا مفسر جو یہ خیال کرتا
ہے کہ قرآن کریم میں کوئی ترتیب نہیں ، وہ نَعُوذُ بالله ایک بے ربط کلام ہے، اس کی آیتیں
اسی طرح متفرق مضامین پر مشتمل ہیں جس طرح دانے زمین پر گرائے جائیں تو کوئی کسی جگہ
جا پڑتا ہے اور کوئی کسی جگہ تو وہ کہہ دے گا کہ اس میں کیا حرج ہے پہلے وہ مضمون بیان کیا
گیا تھا اور اب یہ مضمون شروع کر دیا گیا ہے۔مگر وہ شخص جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
تعلیم سے واقف ہے جو جانتا ہے کہ قرآن کریم کا ہر لفظ ایک ترتیب رکھتا ہے وہ یہ دیکھ کر حیران
ہو جاتا ہے کہ پہلے تو بد کاری کے الزامات اور ان کو دور کرنے کا ذکر تھا اور اس کے معاً بعد یہ
ذکر شروع کر دیا گیا ہے کہ الله نور السموت والارض ان دونوں کا آپس میں جوڑ
کیا ہوا ؟ پھر انسان اور زیادہ حیران ہو جاتا ہے جب وہ یہ دیکھتا ہے کہ پانچویں رکوع
میں تو یہ بیان کیا گیا ہے کہ اللهُ نُورُ السّموت والارض اور اس سے دو رکوع بعد یعنی
خلافة على منهاج النبوة
۴۰۹
جلد سوم
ساتویں رکوع میں اللہ تعالیٰ نے یہ ذکر شروع کر دیا ہے کہ وعد الله الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ
وعَمِلُوا الشيختِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ
یعنی اللہ تعالیٰ تم میں سے ان لوگوں کے ساتھ جو ایمان لائے اور اعمالِ صالحہ بجالائے بیہ
وعدہ کرتا ہے کہ وہ انہیں زمین میں اسی طرح خلیفہ بنائے گا جس طرح اس نے پہلے لوگوں
کو خلیفہ بنایا۔گویا پہلے تو زنا کے الزامات کا ذکر کیا پھر حضرت عائشہ کا واقعہ بیان کیا پھر ان
الزامات کے ازالہ کے طریقوں کا ذکر کیا پھر اللهُ نُورُ السّمواتِ وَالْأَرْضِ کا مضمون بیان
کیا اور پھر کہہ دیا کہ میرا وعدہ کہ جو مؤمن ہوں گے انہیں میں اس اُمت میں اسی طرح خلیفہ
بناؤں گا جس طرح پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایا اور اُن کے دین کو دنیا میں قائم کروں گا اور ان
کے خوف کو امن سے بدل دوں گا وہ میری عبادت کریں گے میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں
ٹھہرائیں گے اور جو اُن خلفاء کا منکر ہو گا وہ فاسق ہوگا۔پس لازماً یہ سوال ہر شخص کے دل میں پیدا ہوتا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ پہلے زنا کے
الزامات کا ذکر ہے پھر اللهُ نُورُ السّمواتِ وَالْأَرْضِ کا ذکر کیا اور پھر خلافت کا ذکر کر دیا۔ان تینوں باتوں کا آپس میں جوڑ ہونا چاہئے ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ قرآن کریم نَعُوذُ بِاللهِ
بے جوڑ باتوں کا مجموعہ ہے اور اس کے مضامین میں ایک عالم اور حکیم ہستی والا ربط اور رشتہ
نہیں ہے۔اس جگہ ضمنی طور پر یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ جہاں دوسروں پر الزام لگانے والوں کا
ذکر ہے وہاں الزام لگانے والوں کے متعلق فرمایا ہے کہ والَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ
ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِارْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُ وَهُمْ ثَمُنِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوْالَهُمْ
شَهَادَةً ابداء واولي هُمُ الفيسقون سے کہ وہ لوگ جو بے گناہ عورتوں پر الزام
لگاتے ہیں اور پھر ایک موقع کے چار گواہ نہیں لاتے تو تم ان کو ۸۰ کوڑے مارو اور تم اُن کی
موت تک ان کو جھوٹا سمجھو اور ان کی شہادت کو کبھی قبول نہ کرو واوليكَ هُمُ الْفَسِقُونَ
اور یہی وہ لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کے نزدیک فاسق ہیں۔پھر اسی سورۃ میں جہاں خلفاء کا ذکر کیا وہاں بھی یہی الفاظ رکھے اور فرمایا ومن كفر
بعد ذلك فأولي هُمُ الفيسقون ، جو شخص خلفاء کا انکار کرے وہ فاسق ہے۔اب جو
ہ
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۰
جلد سوم
الفاظ زنا کا الزام لگانے والوں کے متعلق خدا تعالیٰ نے رکھے تھے اور جو نام ان کا تجویز کیا
تھا وہی نام خدا تعالیٰ نے خلافت کے منکرین کا رکھا اور قریباً اسی قسم کے الفاظ اس جگہ استعمال
کئے ، وہاں یہ بھی فرمایا تھا کہ جو لوگ بدکاری کا الزام لگاتے اور پھر چار گواہ ایک موقع کے
نہیں لاتے انہیں ۸۰ کوڑے مارو ، انہیں ساری عمر جھوٹا سمجھو اور سمجھ لو کہ یہ فاسق لوگ ہے
اور یہاں بھی یہ فرمایا کہ جو شخص خلفاء کا انکار کرتا ہے سمجھ لو کہ وہ فاسق ہے۔غرض جو شخص قرآن کریم کو ایک حکیم ہستی کی کتاب سمجھتا ہے اور اس کے اعلیٰ درجہ
کے با ربط اور ہم رشتہ مضمونوں کے کمالات دیکھنے کا اسے موقع ملا ہے اُس کے دل میں
لازماً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان تینوں باتوں کا آپس میں جوڑ کیا ہے ؟ اس مشکل کو حل
کرنے کیلئے اگر اس مضمون پر غور کیا جائے جو میں نے اوپر بتایا ہے اور جو یہ ہے کہ
الله نور السموت والارض الوہیت ، نبوت اور خلافت کے تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے
تو آخری دو مضمونوں کا تعلق پہلے دو مضامین سے بالکل واضح ہو جاتا ہے کیونکہ
اللهُ نُورُ السَّموت والارض میں خلافت کا اصولی ذکر تھا اور بتایا گیا تھا کہ خلافت کا وجود
بھی نبوت کی طرح ضروری ہے کیونکہ اس کے ذریعہ سے جلالِ الہی کے ظہور کے زمانہ کو ممتد
کیا جاتا ہے اور الہی نور کو ایک لمبے عرصہ تک دنیا کے فائدے کیلئے محفوظ رکر دیا جاتا ہے۔اس مضمون کے معلوم ہونے پر طبعا قرآن کریم پڑھنے والوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا
ہونا تھا کہ خدا کرے ایسی نعمت ہم کو بھی ملے سو قعد اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ
کی آیات میں اس خواہش کو پورا کرنے کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرما دیا اور بتا دیا کہ یہ
نعمت تم کو بھی اسی طرح ملے گی جس طرح پہلے انبیاء کی جماعتوں کو ملی تھی۔غرض ان
بیان کردہ معنوں کی رو سے الله نُورُ السّمواتِ وَالْأَرْضِ کی آیت اور اس کی متعلقہ آیتوں کا
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ في
الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قبرِیم کی آیت اور ان کی متعلقہ آیتوں سے ایک ایسا
لطیف اور طبعی جوڑ قائم ہو جاتا ہے جو دل کو لذت اور سرور سے بھر دیتا ہے اور ایمان کی
زیادتی کا موجب ہوتا ہے لیکن یہ سوال پھر بھی قائم رہتا ہے کہ اس مضمون کا پہلی آیتوں سے۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۱
جلد سوم
کیا تعلق ہوا یعنی سورۃ نور کے پانچویں رکوع کا اس کے نویں رکوع تک تو خلافت سے جوڑ
ہوالیکن جو پہلے چار رکوع ہیں جن میں بدکاری اور بد کاری کے الزامات کا ذکر آتا ہے ان کا
اس سے کیا تعلق ہے جب تک یہ جوڑ بھی نہ ملے اُس وقت تک قرآن کریم کی ترتیب پورے
طور پر ثابت نہیں ہوسکتی۔اب میں یہ بتا تا ہوں کہ پہلے چار رکوعوں کا باقی پانچ رکوعوں سے جن میں خلافت کا ذکر
آتا ہے کیا تعلق ہے۔یہ بات ظاہر ہے کہ پہلے چار رکوعوں میں بدکاری کے الزامات کا ذکر
اصل مقصود ہے اور ان میں خصوصاً اُس الزام کو رد کرنا مقصود ہے جو حضرت عائشہ رضی اللہ
عنہا پر لگایا گیا تھا۔اب ہمیں دیکھنا چاہئے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر جو الزام لگایا گیا تو
اس کی اصل غرض کیا تھی اُس کا سبب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ان لوگوں کو حضرت عائشہ رضی اللہ
عنہا سے کوئی دشمنی تھی۔ایک گھر میں بیٹھی ہوئی عورت سے جس کا نہ سیاسیات سے کوئی تعلق
ہو، نہ قضاء سے، نہ عہدوں سے، نہ اموال کی تقسیم سے ، نہ لڑائیوں سے ، نہ مخالف اقوام
پر چڑھائیوں سے ، نہ حکومت سے نہ اقتصادیات سے، اُس سے کسی نے کیا بغض رکھنا ہے۔پس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے براہ راست بغض کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔اس
الزام کے بارہ میں دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں یا تو یہ کہ نَعُوذُ بِاللهِ یہ الزام سچا ہو جس کو کوئی
مومن ایک لمحہ کے لئے بھی تسلیم نہیں کر سکتا خصوصاً اس صورت میں کہ اللہ تعالیٰ نے عرش پر
سے اس گندے خیال کورڈ کیا ہے۔اور دوسری صورت یہ ہوسکتی ہے کہ حضرت عائشہ پر
الزام بعض دوسرے وجودوں کو نقصان پہنچانے کے لئے لگایا گیا ہو۔اب ہمیں غور کرنا چاہئے کہ وہ کون کون لوگ تھے جن کو بدنام کرنا منافقوں کے لئے یا
ان کے سرداروں کے لئے فائدہ بخش ہو سکتا تھا اور کن کن لوگوں سے اس ذریعہ سے منافق
اپنی دشمنی نکال سکتے تھے۔ایک ادنی تدبر سے بھی معلوم ہوسکتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ
عنہا پر الزام لگا کر دو شخصوں سے دشمنی نکالی جا سکتی تھی۔ایک رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
اور ایک حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے۔کیونکہ ایک کی وہ بیوی تھیں اور ایک کی بیٹی۔یہ
دونوں وجود ایسے تھے کہ ان کی بدنامی سیاسی لحاظ سے یا دشمنیوں کے لحاظ سے بعض لوگوں کے
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۲
جلد سوم
سے
لئے فائدہ بخش ہو سکتی تھی یا بعض لوگوں کی اغراض ان کو بد نام کرنے کے ساتھ وابستہ تھیں
ور نہ خودحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی بدنامی سے کسی شخص کو کوئی دلچسپی نہیں ہو سکتی تھی۔زیادہ
سے زیادہ آپ سے سوتوں کا تعلق ہو سکتا تھا اور یہ خیال ہوسکتا تھا کہ شاید حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا کی سوتوں نے حضرت عائشہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظروں
گرانے اور اپنی نیک نامی چاہنے کے لئے اس معاملہ میں کوئی حصہ لیا ہو۔مگر تاریخ شاہد ہے
کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی سوتوں نے اس معاملہ میں کوئی حصہ نہیں لیا بلکہ حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا کا اپنا بیان ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں میں سے میں جس کو اپنا
رقیب اور مد مقابل خیال کرتی تھی وہ حضرت زینب بنت جحش تھیں ان کے علاوہ اور کسی بیوی
کو میں اپنا رقیب خیال نہیں کرتی تھی مگر عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں زینب کے اس
احسان کو کبھی نہیں بھول سکتی کہ جب مجھ پر الزام لگایا گیا تو سب سے زیادہ زور سے اگر کوئی
اس الزام کی تردید کیا کرتی تھیں تو وہ حضرت زینب ہی تھیں۔پس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اگر کسی کو دشمنی ہو سکتی تھی تو اُن کی سوتوں کو ہی ہو سکتی
تھی اور اگر وہ چاہتیں تو اس میں حصہ لے سکتی تھیں تا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی نظروں سے گر جائیں اور ان کی عزت بڑھ جائے مگر تاریخ سے ثابت
ہے کہ انہوں نے اس معاملہ میں کوئی دخل نہیں دیا اور اگر کسی سے پوچھا گیا تو اُس نے
حضرت عائشہ کی تعریف ہی کی۔غرض مردوں کی عورتوں سے دشمنی کی کوئی وجہ نہیں ہوتی۔پس آپ پر الزام یا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض کی وجہ سے لگایا گیا یا پھر حضرت
بو بکر سے بغض کی وجہ سے ایسا کیا گیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو مقام حاصل تھا وہ
تو الزام لگانے والے کسی طرح چھین نہیں سکتے تھے انہیں جس بات کا خطرہ تھا وہ یہ تھا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی وہ اپنی اغراض کو پورا کرنے سے محروم نہ رہ
جائیں۔وہ دیکھ رہے تھے کہ آپ کے بعد خلیفہ ہونے کا اگر کوئی شخص اہل ہے تو وہ ابو بکر ہی
ہے پس اس خطرہ کو بھانپتے ہوئے اُنہوں نے حضرت عائشہ پر الزام لگا دیا تا حضرت عائشہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ سے گر جائیں اور ان کے گر جانے کی وجہ سے حضرت ابو بکر
-
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۳
جلد سوم
کو مسلمانوں میں جو مقام حاصل ہے وہ بھی جاتا رہے اور مسلمان آپ سے بدظن ہو کر اس
عقیدت کو ترک کر دیں جو انہیں آپ سے تھی اور اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
بعد حضرت ابو بکڑ کے خلیفہ ہونے کا دروازہ بالکل بند ہو جائے۔یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے
حضرت عائشہ پر الزام لگنے کے واقعہ کے بعد خلافت کا بھی ذکر کیا۔حدیثوں میں صریح طور پر ذکر آتا ہے کہ صحابہؓ آپس میں باتیں کیا کرتے تھے اور کہا
کرتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اگر کسی کا مقام ہے تو وہ ابو بکر کا ہی مقام
ہے۔حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ حضرت عائشہ سے
کہا۔اے عائشہ ! میں چاہتا تھا کہ ابو بکر کو اپنے بعد نا مزد کر دوں مگر میں جانتا ہوں کہ اللہ اور
مومن اس کے سوا اور کسی پر راضی نہیں ہوں گے لے اس لئے میں کچھ نہیں کہتا۔غرض صحابہ یہ
یقینی طور پر سمجھتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان میں اگر کسی کا درجہ ہے تو ابوبکر
کا ہے اور وہی آپ کا خلیفہ بننے کے اہل ہیں۔مکی زندگی تو ایسی تھی کہ اس میں حکومت اور اس
کے نظام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا لیکن مدینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف
لانے کے بعد حکومت قائم ہوگئی اور طبعا منافقوں کے دلوں میں یہ سوال پیدا ہونے لگا کہ
آپ کے بعد کوئی خلیفہ ہو کر نظام اسلامی لمبا نہ ہو جائے اور ہم ہمیشہ کے لئے تباہ نہ ہو جائیں
کیونکہ آپ کے مدینہ تشریف لانے کی وجہ سے ان کی کئی امیدیں باطل ہو گئی تھیں۔تاریخوں سے ثابت ہے کہ مدینہ میں عربوں کے دو قبیلے اوس اور خزرج تھے اور یہ
ہمیشہ آپس میں لڑتے رہتے تھے اور قتل و خون ریزی کا بازار گرم رہتا تھا جب انہوں نے
دیکھا کہ اس لڑائی کے نتیجہ میں ہمارے قبائل کا رُعب مٹتا چلا جاتا ہے تو انہوں نے آپس میں
صلح کی تجویز کی اور قرار دیا کہ ہم ایک دوسرے سے اتحاد کر لیں اور کسی ایک شخص کو اپنا
با دشاہ بنالیں چنانچہ اوس اور خزرج نے آپس میں صلح کر لی اور فیصلہ ہوا کہ عبداللہ بن ابی ابن
سلول کو مدینہ کا بادشاہ بنا دیا جائے۔اس فیصلہ کے بعد انہوں نے تیاری بھی شروع کر دی
اور عبداللہ بن ابی ابن سلول کے لئے تاج بننے کا حکم بھی دے دیا گیا۔اتنے میں مدینہ کے
کچھ حاجی مکہ سے واپس آئے اور انہوں نے بیان کیا کہ آخری زمانہ کا نبی مکہ میں ظاہر ہو گیا
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۴
جلد سوم
ہے اور ہم اُس کی بیعت کر آئے ہیں۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دعویٰ کے متعلق
چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں اور چند دنوں کے بعد اور لوگوں نے بھی مکہ جا کر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی بیعت کر لی۔اور پھر انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ
آپ ہماری تربیت اور تبلیغ کے لئے کوئی معلم ہمارے ساتھ بھیجیں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ایک صحابی کو مبلغ بنا کر بھیجا اور مدینہ کے بہت سے لوگ اسلام میں داخل
ہو گئے۔اُنہی دنوں چونکہ مکہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو بہت تکالیف
پہنچائی جا رہی تھیں اس لئے اہل مدینہ نے آپ سے درخواست کی کہ آپ مدینہ تشریف لے
آئیں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ سمیت مدینہ ہجرت کر کے آگئے اور عبداللہ
بن ابی ابن سلول کیلئے جو تاج تیار کروایا جا رہا تھا وہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔کیونکہ جب
اُنہیں دونوں جہانوں کا بادشاہ مل گیا تو انہیں کسی اور بادشاہ کی کیا ضرورت تھی۔عبداللہ
بن ابی ابن سلول نے جب یہ دیکھا کہ اُس کی بادشاہت کے تمام امکانات جاتے رہے ہیں
تو اُسے سخت غصہ آیا اور گو وہ بظاہر مسلمانوں میں مل گیا مگر ہمیشہ اسلام میں رخنے ڈالتا رہتا
تھا اور چونکہ اب وہ اور کچھ نہیں کر سکتا تھا اس لئے اُس کے دل میں اگر کوئی خواہش پیدا
ہو سکتی تھی تو یہی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوں تو میں مدینہ کا بادشاہ بنوں۔لیکن
خدا تعالیٰ نے اُس کے اس ارادہ میں بھی اسے زک دی کیونکہ اس کا اپنا بیٹا بہت مخلص تھا
جس کے معنی یہ تھے کہ اگر وہ بادشاہ ہو بھی جاتا تو اس کے بعد حکومت پھر اسلام کے پاس
آجاتی۔اس کے علاوہ خدا تعالیٰ نے اُسے اس رنگ میں زک دی کہ مسلمانوں میں جو نہی
ایک نیا نظام قائم ہوا انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف سوالات کرنے شروع
کر دیئے کہ اسلامی حکومت کا کیا طریق ہے؟ آپ کے بعد اسلام کا کیا بنے گا ؟ اور اس بارہ
میں مسلمانوں کو کیا کرنا چاہئے ؟ عبداللہ بن ابی ابن سلول نے جب یہ حالت دیکھی تو اسے
خوف پیدا ہونے لگا کہ اب اسلام کی حکومت ایسے رنگ میں قائم ہوگی کہ اس میں اس کا کوئی
حصہ نہ ہوگا اور وہ ان حالات کو روکنا چاہتا تھا۔چنانچہ اس کیلئے جب اس نے غور کیا تو
اسے نظر آیا کہ اگر اسلامی حکومت کو اسلامی اصول پر کوئی شخص قائم کر سکتا ہے تو وہ ابو بکر ہے اور
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۵
جلد سوم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمانوں کی نظریں انہی کی طرف اُٹھتی ہیں اور وہ اسے
تمام لوگوں سے معزز سمجھتے ہیں۔پس اس نے اپنی خیر اسی میں دیکھی کہ ان کو بدنام کر دیا
جائے اور لوگوں کی نظروں سے گرا دیا جائے بلکہ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ سے
بھی آپ کو گرا دیا جائے اور اس بد نیتی کو پورا کرنے کا موقع اسے حضرت عائشہ کے ایک
جنگ میں پیچھے رہ جانے کے واقعہ سے مل گیا اور اس خبیث نے آپ پر ایک نہایت گندا
الزام لگا دیا جو قرآن کریم میں تو اشارۃ بیان کیا گیا ہے لیکن حدیثوں میں اس کی تفصیل آتی
ہے۔عبداللہ بن ابی ابن سلول کی اس سے غرض یہ تھی کہ اس طرح حضرت ابو بکر ان لوگوں کی
نظروں میں بھی ذلیل ہو جائیں گے اور آپ کے تعلقات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
بھی خراب ہو جائیں گے اور اس نظام کے قائم ہونے میں رخنہ پڑ جائے گا جس کا قائم۔ہونا اسے یقینی نظر آتا تھا اور جس کے قائم ہونے سے اس کی امیدیں برباد ہو جاتی تھیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حکومت کے خواب صرف عبد اللہ بن ابی ابن سلول
ہی نہیں دیکھ رہا تھا بلکہ بعض اور لوگ بھی اس مرض میں مبتلا تھے۔چنانچہ مسیلمہ کذاب کی نسبت
بھی حدیثوں میں آتا ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا
کہ میرے ساتھ ایک لاکھ سپاہی ہے میں چاہتا ہوں کہ اپنی جماعت کے ساتھ آپ کی بیعت
کرلوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا اسلام میں چھوٹے اور بڑے کی کوئی تمیز
نہیں اگر تم پر حق کھل گیا ہے تو تم بیعت کر لو۔وہ کہنے لگا میں بیعت کرنے کیلئے تو تیار ہوں مگر
میری ایک شرط ہے۔آپ نے فرمایا وہ کیا ؟ وہ کہنے لگا میری شرط یہ ہے کہ آپ تو عرب کے
بادشاہ بن ہی گئے ہیں لیکن چونکہ میری قوم عرب کی سب سے زیادہ زبر دست قوم ہے اس
لئے میں اس شرط پر آپ کی بیعت کرتا ہوں کہ آپ کے بعد میں عرب کا بادشاہ ہوں گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں اُس وقت کھجور کی ایک شاخ تھی آپ نے مسیلمہ
کذاب سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ تم تو یہ کہتے ہو کہ محمد رسول اللہ اگر اپنے بعد مجھے اپنا خلیفہ
مقرر کر دیں تو میں ان کی بیعت کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن میں تو خدا کے حکم کے خلاف یہ
کھجور کی شاخ بھی تم کو دینے کے لئے تیار نہیں ہوں۔اس پر وہ ناراض ہو کر چلا گیا اور اپنی
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۶
جلد سوم
تمام قوم سمیت مخالفت پر آمادہ ہو گیا۔تو مسیلمہ کذاب نے بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بادشاہت ملنے کی آرزو کی
تھی۔یہی حال عبد اللہ بن ابی ابن سلول کا تھا۔چونکہ منافق ہمیشہ اپنی موت کو ہمیشہ دور سمجھتا
ہے اور دوسروں کی موت کے متعلق اندازے لگاتا رہتا ہے اس لئے عبداللہ بن ابی ابن
سلول بھی اپنی موت کو دور سمجھتا تھا اور وہ نہیں جانتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی میں ہی وہ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرے گا۔وہ یہ قیاس آرائیاں کرتا رہتا تھا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوں تو میں عرب کا بادشاہ بنوں لیکن اب اس نے دیکھا کہ ابو بکر کی
نیکی اور تقویٰ اور بڑائی مسلمانوں میں تسلیم کی جاتی ہے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز
پڑھانے تشریف نہیں لاتے تو ابو بکر آپ کی جگہ نماز پڑھاتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے کوئی فتویٰ پوچھنے کا موقع نہیں ملتا تو مسلمان ابو بکڑ سے فتویٰ پوچھتے ہیں۔یہ دیکھ کر
عبد اللہ بن ابی ابن سلول کو جو آئندہ کی بادشاہت ملنے کی امیدیں لگائے بیٹھا تھا سخت فکر
لگا اور اُس نے چاہا کہ اس کا ازالہ کرے۔چنانچہ اسی امر کا ازالہ کرنے اور حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ کی شہرت اور آپ کی عظمت کو مسلمانوں کی نگاہوں سے گرانے کے لئے اُس نے
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگا دیا تا حضرت عائشہ پر الزام لگنے کی وجہ سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ سے نفرت پیدا ہوا اور حضرت عائشہ سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نفرت کا یہ نتیجہ نکلے کہ حضرت ابو بکر کو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اور مسلمانوں کی نگاہوں میں جو اعزاز حاصل ہے وہ کم ہو جائے اور ان کے آئندہ
خلیفہ بننے کا کوئی امکان نہ رہے۔چنانچہ اسی امر کا اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ذکر کرتا ہے اور
فرماتا ہے اِنَّ الَّذِينَ جَاءُو بِالافْكِ عُصْبَةً مِّنكُمْ کے کہ وہ لوگ جنہوں نے
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر اتہام لگایا ہے وہ تم لوگوں میں سے ہی مسلمان کہلانے والا ایک
جتھا ہے۔مگر فرماتا ہے لا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُمْ، بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ^ تم یہ خیال
مت کرو کہ یہ الزام کوئی بُرا نتیجہ پیدا کرے گا بلکہ یہ الزام بھی تمہاری بہتری اور ترقی
کا موجب ہو جائے گا۔چنانچہ لواب ہم خلافت کے متعلق اصول بھی بیان کر دیتے ہیں اور تم
스
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۷
جلد سوم
کو یہ بھی بتا دیتے ہیں کہ یہ منافق زور مار کر دیکھ لیں یہ ناکام رہیں گے اور ہم خلافت کو قائم
کر کے چھوڑیں گے کیونکہ خلافت نبوت کا ایک جزو ہے اور الہی نور کے محفوظ رکھنے کا ایک
ذریعہ ہے۔پھر فرماتا ہے لِكُلِّ امْرِى مِّنْهُمْ ما اكتسب من الاثم ان الزام
لگانے والوں میں سے جیسی جیسی کسی نے کمائی ہے ویسا ہی عذاب اسے مل جائے گا۔چنانچہ
جو لوگ الزام لگانے کی سازش میں شریک تھے انہیں اتنی اسی کوڑے لگائے گئے۔پھر فرمایا
و الَّذِي تَوَلَّى كِبْرَةُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيم نا مگر ان میں سے ایک شخص جو سب
سے بڑا شرارتی ہے اور جو اس تمام فتنہ کا بانی ہے یعنی عبد اللہ بن ابی ابن سلول اسے نہ
صرف ہم کوڑے لگوائیں گے بلکہ خود بھی عذاب دیں گے۔چنانچہ اس وعید کے مطابق اسے
کوڑوں کی سزا بھی دی گئی۔" اور پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی اسے عذاب مل گیا اور وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ہلاک ہو گیا اور حضرت ابو بکر
آپ کے بعد خلیفہ ہو گئے۔اِس طرح یہ عذاب اسے اس رنگ میں بھی ملا کہ غزوہ بنو مصطلق
میں ایک معمولی سی بات پر جب انصار اور مہاجرین کا آپس میں جھگڑا ہو گیا تو عبد اللہ بن ابی
ابن سلول جو ہمیشہ ایسے موقعوں کی تاک میں رہتا تھا اُس نے انصار کو بھڑکاتے ہوئے کہا کہ
اے انصار ! یہ تمہاری اپنی ہی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔تم نے مہاجرین کو پناہ دی اور اب وہ
تمہارے سر چڑھ گئے ہیں تم مجھے مدینہ پہنچنے دو وہاں کا سب سے زیادہ معزز شخص یعنی وہ خود
مدینہ کے سب سے زیادہ ذلیل آدمی یعنی ( نَعُوذُ بالله ) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو وہاں سے نکال دے گا۔عبد اللہ بن ابی ابن سلول کا بیٹا ایک نہایت ہی مخلص نو جوان تھا
اس نے یہ الفاظ سنے تو وہ بے تاب ہو گیا اور بھاگتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس پہنچا اور کہنے لگا يَارَسُولَ الله میرے باپ نے ایسی بات کہی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ان
الفاظ کی سزا موت کے سوا اور کوئی نہیں ہوسکتی۔میں صرف اتنی درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ
اگر آپ میرے باپ کے قتل کا حکم دیں تو یہ حکم کسی اور کو نہ دیں بلکہ خود مجھے دیں تا ایسا نہ ہو کہ
کوئی اور شخص اسے قتل کر دے تو بعد میں کسی وقت اُسے دیکھ کر مجھے جوش آجائے اور میں اُس
پر حملہ کر بیٹھوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا ہم اسے کوئی سزا نہیں دینا چاہتے۔ہم