خلافت وہ ری فلیکٹر ہے جو نبوت اور الوہیت کے نور کو دور تک پھیلا ویتا ہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة
۴۱۸
جلد سوم
تمہارے باپ سے نرمی اور احسان کا ہی معاملہ کریں گے۔اب گو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے اسے کوئی سزا نہ دی مگر اس کے بیٹے کا دل اس غم سے کباب ہو ر ہا تھا کہ میرے باپ
نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ایسے گندے اور نا پاک الفاظ کیوں استعمال کئے
اوراس نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اپنے باپ سے اس کا انتقام لے گا۔چنانچہ جب اسلامی لشکر
مدینہ کے قریب پہنچا تو اُس کا بیٹا جلدی سے آگے بڑھا اور مدینہ کے دروازہ پر تلوار ہاتھ میں
لے کر کھڑ ہو گیا اور اپنے باپ سے کہنے لگا کہ خدا کی قسم! میں تمہیں اُس وقت تک شہر میں داخل
نہیں ہونے دوں گا جب تک تم اس بات کا اقرار نہ کرو کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ
کے سب سے زیادہ معزز شخص ہیں اور میں مدینہ کا ذلیل ترین انسان ہوں۔اور اگر تو نے
اس بات کا اقرار نہ کیا تو میں اسی تلوار سے تیرے ٹکڑے ٹکڑے کر دوں گا۔عبد اللہ بن
ابی ابن سلول نے اپنے بیٹے کی زبان سے یہ بات سنی تو وہ گھبرا گیا اور اس نے مدینہ کے
دروازہ میں کھڑے ہو کر کہا کہ اے لوگو! سن لو میں اس امر کا اقرار کرتا ہوں کہ میں مدینہ
کا سب سے زیادہ ذلیل انسان ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے سب سے
زیادہ معزز انسان ہیں۔جب اس نے یہ بات کہی تب اس کے بیٹے نے اس کا راستہ چھوڑا
اور اُسے شہر میں داخل ہونے دیا۔غرض یہ بھی ایک عذاب تھا جو خدا تعالیٰ نے خوداس
کے بیٹے کے ذریعہ اُسے دیا۔اس الزام کا ذکر کرنے اور عبداللہ بن ابی ابن سلول کی اس شرارت کو بیان کرنے کے
بعد کہ اس نے خلافت میں رخنہ اندازی کرنے کے لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام
لگا یا تھا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اللہ نور السمواتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا
مصباح ، المِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ " اللہ تعالیٰ آسمانوں
اور زمین کا نور ہے مگر اُس کے نور کو مکمل کرنے کا ذریعہ نبوت ہے اور اُس کے بعد اس
کو دنیا میں پھیلانے اور اسے زیادہ سے زیادہ عرصہ تک قائم رکھنے کا اگر کوئی ذریعہ ہے تو وہ
خلافت ہی ہے۔گویا نبوت ایک چمنی ہے جو اس کو آندھیوں سے محفوظ رکھتی ہے اور خلافت
ایک ریفلیکٹر ہے جو اُس کے نور کو دور تک پھیلاتا ہے۔پس ان منافقوں کی تدبیروں کی وجہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۱۹
جلد سوم
سے ہم اس عظیم الشان ذریعہ کو تباہ نہیں ہونے دیں گے بلکہ اپنے نور کو دیر تک دنیا میں قائم
رکھنے کے لئے اس سامان کو مہیا کریں گے۔اس بات کا مزید ثبوت کہ اس آیت میں جس نور کا ذکر ہے وہ نورِ خلافت ہی ہے اس
سے اگلی آیتوں میں ملتا ہے جہاں اللہ تعالیٰ اِس سوال کا جواب دیتا ہے کہ یہ نور کہاں ہے؟
فرماتا ہے في بيوت شا یہ نور خلافت چند گھروں میں پایا جاتا ہے۔نور نبوت تو صرف ایک
گھر میں تھا مگر نورِ خلافت ایک گھر میں نہیں بلکہ في بيوت چند گھروں میں ہے۔پھر فرماتا
ہے اذن الله ان ترفع " وہ گھر ابھی چھوٹے سمجھے جاتے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ
کر دیا ہے کہ وہ ان گھروں کو اونچا کرے کیونکہ نبوت کے بعد خلافت اُس خاندان کو بھی
اونچا کر دیتی ہے جس میں سے کوئی شخص منصب خلافت حاصل کرتا ہے۔اس آیت نے بتا دیا کہ اس جگہ اللہ تعالیٰ کا مقصد نورِ خلافت کو بیان کرنا ہے اور یہ
بتا نا مد نظر ہے کہ نورِ خلافت، نور نبوت اور نورالوہیت کے ساتھ گلی طور پر وابستہ ہے اور اس
کو مٹانا دوسرے دونوں نوروں کو مٹانا ہے پس ہم اسے مٹنے نہیں دیں گے اور اس نور کو ہم کئی
گھروں کے ذریعہ سے ظاہر کریں گے تا نور نبوت کا زمانہ اور اس کے ذریعہ سے نور الہیہ
کے ظہور کا زمانہ لمبا ہو جائے۔چنانچہ خلافت پہلے حضرت ابوبکر کے پاس گئی پھر حضرت عمر
رضی اللہ عنہ کے پاس گئی پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئی پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ
کے پاس گئی۔کیونکہ خدا نے یہ فیصلہ کر دیا تھا کہ ان بیوت کو اونچا کرے۔تُرفع کے لفظ
نے یہ بھی بتا دیا کہ الزام لگانے والوں کی اصل غرض یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کو نیچا کر یں اور
انہیں لوگوں کی نگاہ میں ذلیل کریں مگر خدا تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے کہ وہ ان کو اونچا کرے۔اور
جب خدا انہیں عزت دینا چاہتا ہے تو پھر کسی کے الزام لگانے سے کیا بنتا ہے۔اب دیکھوسورۃ نور کے شروع سے لے کر اس کے آخر تک کس طرح ایک ہی مضمون بیان کیا
گیا ہے۔پہلے اس الزام کا ذکر کیا جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر لگایا گیا تھا اور چونکہ حضرت
عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگانے کی اصل غرض یہ تھی کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کوڑ سوا کیا جائے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے جو تعلقات ہیں ان میں بگاڑ پیدا کیا جائے اور اس

خلافة على منهاج النبوة
۴۲۰
جلد سوم
کے نتیجہ میں مسلمانوں کی نگاہ میں ان کی عزت کم ہو جائے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات کے بعد وہ خلیفہ نہ ہو سکیں کیونکہ عبداللہ بن ابی ابن سلول یہ بھانپ گیا تھا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمانوں کی نگاہ اگر کسی پر اُٹھتی ہے تو وہ حضرت ابو بکر ہی ہے اور اگر
ابوبکر کے ذریعہ سے خلافت قائم ہوگئی تو عبداللہ بن ابی ابن سلول کی بادشاہی کے خواب کبھی پورے
نہیں ہوں گے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس الزام کے معاً بعد خلافت کا ذکر کیا اور فرمایا کہ خلافت
بادشاہت نہیں وہ تو نور الہی کے قائم رکھنے کا ایک ذریعہ ہے اس لئے اس کا قیام اللہ تعالیٰ نے اپنے
ہاتھ میں رکھا ہے اس کا ضائع ہونا نور نبوت اور نو ر الوہیت کا ضائع ہوتا ہے۔پس وہ اس نور کوضرور قائم
کرے گا اور جسے چاہے گا خلیفہ بنائے گا بلکہ وہ وعدہ کرتا ہے کہ مسلمانوں میں سے ایک نہیں بلکہ متعدد
لوگوں کو خلافت پر قائم کر کے اس نور کے زمانہ کو لمبا کر دے گا۔تم اگر الزام لگانا چاہتے ہو تو بے شک
لگاؤ نہ تم خلافت کو مٹا سکتے ہو نہ ابو بکر کو خلافت سے محروم کر سکتے ہو کیونکہ خلافت ایک نور ہے جونو راللہ
کے ظہور کا ایک ذریعہ ہے اس کو انسان اپنی تدبیروں سے کہاں مٹا سکتا ہے۔دیکھو اس تشریح کے ساتھ سورۃ نور کی تمام آیتوں کا آپس میں کس طرح ربط قائم ہو جاتا ہے اور
کس طرح پہلے چار رکوعوں کے مضمون کا اللہ نور السموات والارض اور اس کے بعد کی آیتوں
کے ساتھ ربط قائم ہو جاتا ہے اور ساری سورۃ کے مطالب آئینہ کی طرح سامنے آجاتے ہیں۔پس خلافت ایک الہی انعام ہے کوئی نہیں جو اس میں روک بن سکے۔وہ خدا تعالیٰ کے
نور کے قیام کا ایک ذریعہ ہے جو اس کو مٹانا چاہتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے نور کو مٹانا چاہتا ہے۔ہاں وہ ایک وعدہ ہے جو پورا تو ضرور کیا جاتا ہے لیکن اس کے زمانہ کی لمبائی مؤمنوں کے
اخلاص کے ساتھ وابستہ ہے۔پھر فرماتا ہے لاشرقيّةٍ ولا غربية حل وہ نہ شرقی ہے
نہ غربی۔شرقی درخت اس کو کہتے ہیں جس پر سورج صرف مشرق کی طرف سے پڑتا ہو اور
مغرب کی طرف سے کسی دیوار یا درختوں کی اوٹ کی وجہ سے نہ پڑتا ہو۔اور غربی اس کو کہتے
ہیں جس پر سورج صرف مغرب کی طرف سے پڑتا ہو مشرق کی طرف سے نہ پڑتا ہو۔اس میں
ایک بات تو یہ بتائی کہ اسلامی شریعت ایک عالمگیر تعلیم کی حامل ہے وہ نہ مشرقی لوگوں سے
مخصوص ہے اور نہ مغربی لوگوں سے بلکہ ہر قوم اور ہر زمانہ کے لئے ہے اور تمام بنی نوع

خلافة على منهاج النبوة
۴۲۱
جلد سوم
انسان کے لئے اس میں ترقیات کے دروازے کھلے ہیں۔پس دنیا اسی صورت سے امن
میں رہ سکتی ہے جب وہ قرآنی تعلیم پر عمل کرے۔دوسرے اس میں اس طرف بھی اشارہ فرمایا کہ انتخاب خلافت میں مشرق و مغرب
کا خیال نہیں رکھنا چاہئے بلکہ مسلمانوں میں سے جو شخص لائق ہو اس کو خلیفہ بنا نا چاہئے۔يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيّ : وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارُ " پھر اس کا تیل ایسا بھڑ کنے والا
19 ہو جاتا ہے۔۱۸
ہے کہ آگ کے بغیر بھی بھڑک سکتا ہے مگر اس کو آگ دکھا دی جائے تو نُورٌ عَلى نُورٍ۔19۔یعنی وہ تعلیم ایسی کامل ہے کہ فطرت صحیحہ اس کو قبول کرنے کیلئے خود ہی اس کی طرف دوڑتی ہے لیکن اگر
خدا تعالی کا کوئی بادی بھی ظاہر ہو جائے اور الہام الہی کی آگ بھی اُسے چھو جائے تو پھر فطرت صحیحہ اس
شریعت کے ساتھ مل کر اور نبی کی صحبت کی گرمی پا کر دنیا کو روشن کر دیتی ہے۔مگر فرماتا ہے یہ نور انسانی
سے نہیں ملتا بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ملتا ہے اور وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ لوگوں
کے فائدہ کیلئے ہمیشہ اپنے دین کی تفاصیل بیان کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر ایک بات کو خوب جانتا ہے۔“
( تفسیر کبیر جلد ۶ صفحه ۳۲۰ تا ۳۳۱)
النور: ۵۴
النور: ۵
السيرة الحلبية الجزء الثانى غزوة بني المصطلق صفحه ۵۹۶ مطبوعہ بیروت لبنان ۲۰۱۲ء
مسلم کتاب فضائل الصحابة باب من فضائل أبي بكرٍ صفحه ۱۰۵۱ حدیث نمبر ۶۱۸۱ مطبوعه ریاض
۲۰۰۰ء الطبعة الثانية
بخارى كتاب المغازى باب قصة الأسود العنسی صفحہ ۷۴۳،۷۴۲ حدیث نمبر ۴۳۷۸ مطبوعہ
رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
تا ١٠ النور : ۱۲
ال السيرة الحلبية الجزء الثاني غزوة بني المصطلق صفحه ۵۹۸ مطبوعہ بیروت لبنان ۲۰۱۲ء
السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه ۱۰۸۱ تا ۱۰۸۳ مطبوعہ دمشق ۲۰۰۵ء
ترمذی ابواب تفسیر القرآن باب سورة المنافقين صفری ۷۵۴، ۷۵۵ حدیث نمبر ۳۳۱۵ مطبوعه
رياض ١٩٩٩ء الطبعة الاولى
النور: ٣٦ ۱۶،۱۵ النور : ۳۷ ۱۷ تا ۱۹ النور : ٣٦

آج 10 میں سے 10 باقی