آیت استخلاف کی تفسیر
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۲
جلد سوم
آیت استخلاف کی تفسیر
ص
سورة النور آیت ۵۷،۵۶ وقدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا
الصلحت ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ
لهُمْ دِينَهُمُ الَّذِى ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَةِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا، يَعْبُدُونَنِي
لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَيكَ هُمُ الْفَسِقُوْنَ وَأَقِيمُوا الصلوة
وأتُوا الزَّكوة و أطيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے
ہیں :۔ان آیات سے یہ مضمون شروع ہوتا ہے کہ اگر مسلمان قومی طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی اطاعت کریں گے تو ان کو کیا انعام ملے گا۔چنانچہ فرماتا ہے کہ تم میں سے جولوگ
خلافت پر ایمان لائیں گے اور خلافت کے استحقاق کے مطابق عمل کریں گے اور ایسے اعمال
بجالائیں گے جو انہیں خلافت کا مستحق بنا دیں اُن سے اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ انہیں زمین
میں اسی طرح خلیفہ بنائے گا جس طرح ان سے پہلے لوگوں کو اس نے خلیفہ بنایا اور ان کی
خاطر ان کے دین کو جو اُس نے ان کے لئے پسند کیا ہے دنیا میں قائم کرے گا اور جب بھی
ان پر خوف آئے گا اُس کو امن سے بدل دے گا اور ایسا ہوگا کہ وہ میری عبادت کرتے رہیں
گے اور کسی کو میرا شریک قرار نہیں دیں گے۔لیکن جو لوگ مسئلہ خلافت پر ایمان لانا چھوڑ
دیں گے وہ اس انعام سے متمتع نہیں ہوں گے بلکہ اطاعت سے خارج سمجھے جائیں گے۔اس آیت میں مسلمانوں کی قسمت کا آخری فیصلہ کیا گیا ہے اور ان سے یہ وعدہ کیا گیا
ہے کہ اگر وہ خلافت کے قائل رہے اور اس غرض کے لئے مناسب کوشش اور جد و جہد بھی
کرتے رہے تو جس طرح پہلی قوموں میں خدا تعالیٰ نے خلافت قائم کی ہے اسی طرح ان
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۳
جلد سوم
کے اندر بھی خدا تعالیٰ خلافت کو قائم کر دے گا اور خلافت کے ذریعہ سے ان کو ان کے دین پر
قائم فرمائے گا جو خدا نے ان کیلئے پسند کیا ہے اور اس دین کی جڑیں مضبوط کر دے گا اور
خوف کے بعد امن کی حالت ان پر لے آئے گا جس کے نتیجہ میں وہ خدائے واحد کے پرستار
بنے رہیں گے اور شرک نہیں کریں گے۔مگر یا درکھنا چاہیے کہ یہ ایک وعدہ ہے پیشگوئی نہیں۔اگر مسلمان ایمان پالخلافت پر قائم نہیں رہیں گے اور ان اعمال کو ترک کر دیں گے جو خلافت
کے قیام کے لئے ضروری ہیں تو وہ اس انعام کے مستحق نہیں رہیں گے اور خدا تعالیٰ پر وہ یہ
الزام نہیں دے سکیں گے کہ اس نے وعدہ پورا نہیں کیا۔پھر خلافت کے ذکر کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتا ہے
که واقيمُوا الصلوة وأتُوا الزَّكوة و أطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ۔یعنی جب
خلافت کا نظام جاری کیا جائے تو اُس وقت تمہارا فرض ہے کہ تم نماز میں قائم کرو اور زکوۃ دو
اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے رسول کی اطاعت کرو۔گویا خلفاء کے ساتھ دین کی تمکین کر کے وہ
اطاعت رسول کرنے والے ہی قرار پائیں گے۔یہ وہی نکتہ ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان الفاظ میں بیان فرمایا کہ مَنْ أَطَاعَ اَمِیرِی فَقَدْ أَطَاعَنِي وَمَنْ عَصَى أَمِيرِى فَقَدْ
عَصَانِي ل یعنی جس نے میرے مقرر کردہ امیر کی اطاعت کی اُس نے میری اطاعت کی
اور جس نے میرے مقرر کردہ امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی۔پس
واقِيمُوا الصلوة وأتُوا الزَّعُوةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونٌ فرما کر اس طرف
توجہ دلائی گئی ہے کہ اُس وقت رسول کی اطاعت اسی رنگ میں ہوگی کہ اشاعت و تمکین دین
کے لئے نمازیں قائم کی جائیں ، زکوتیں دی جائیں اور خلفاء کی پورے طور پر اطاعت کی
جائے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اقامتِ صلوٰۃ
اپنے صحیح معنوں میں خلافت کے بغیر نہیں ہوسکتی اور زکوۃ کی ادائیگی بھی خلافت کے بغیر نہیں
ہو سکتی۔چنانچہ دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں زکوۃ کی وصولی کا باقاعدہ
انتظام تھا پھر جب آپ کی وفات ہو گئی اور حضرت ابو بکر خلیفہ ہو گئے تو اہل عرب کے کثیر حصہ
نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ حکم صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۴
جلد سوم
مخصوص تھا بعد کے خلفاء کے لئے نہیں مگر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ان کے اس مطالبہ کو
تسلیم نہ کیا بلکہ فرمایا کہ اگر یہ لوگ اونٹ کے گھٹنے کو باندھنے والی رسی بھی زکوۃ دینے سے
انکار کریں گے تو میں ان سے جنگ جاری رکھوں گا اور اُس وقت تک بس نہیں کروں گا جب
تک ان سے اُسی رنگ میں زکوۃ وصول نہ کرلوں جس رنگ میں وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے زمانہ میں ادا کیا کرتے تھے سے چنانچہ آپ اس مہم میں کامیاب ہوئے اور زکوۃ
کا نظام پھر جاری ہو گیا جو بعد کے خلفاء کے زمانوں میں بھی جاری رہا۔مگر جب سے خلافت
جاتی رہی مسلمانوں میں زکوۃ کی وصولی کا بھی کوئی انتظام نہ رہا اور یہی اللہ تعالیٰ نے اس
آیت میں فرمایا تھا کہ اگر خلافت کا نظام نہ ہو تو مسلمان زکوۃ کے حکم پر عمل ہی نہیں کر سکتے۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ زکوۃ جیسا کہ اسلامی تعلیم کا منشاء ہے امراء سے لی جاتی ہے اور ایک
نظام کے ماتحت غرباء کی ضروریات پر خرچ کی جاتی ہے۔اب ایسا وہیں ہوسکتا ہے جہاں
ایک باقاعدہ نظام ہو اکیلا آدمی اگر چند غرباء میں زکوۃ کا روپیہ تقسیم بھی کر دے تو اس کے
وہ خوشگوار نتائج کہاں نکل سکتے ہیں جو اس صورت میں نکل سکتے ہیں جب کہ زکوۃ ساری
جماعت سے وصول کی جائے اور ساری جماعت کے غرباء میں تقسیم کی جائے۔یہ مسئلہ ان سارے اسلامی بادشاہوں کو مجرم قرار دیتا ہے جو سر کاری بیت المال کو اپنی
ذات پر اور اپنے تعیش پر قربان کرتے تھے اور بڑے بڑے محل اور بڑی بڑی سیر گا ہیں
بناتے تھے۔اگر پبلک اُس کا آرڈر دیتی چونکہ اُس کا روپیہ تھا جائز ہوتا بشرطیکہ اسراف نہ
ہوتا لیکن پبلک نے کبھی آرڈر نہیں دیا اور پھر وہ اسراف کی حد سے بھی آگے نکلا ہوا
تھا اس لئے یہ سارے کام نا جائز تھے اور ان لوگوں کو گنہ گار بناتے تھے۔نہ اسلام کو تخت طاؤس
کی ضرورت تھی نہ تاج محل کی ضرورت تھی ، نہ قصر زہرہ کی ضرورت تھی نہ بغداد کے
محلات ہارون الرشید کی ضرورت تھی۔یہ ساری کی ساری چیزیں اسلامی شوکت کی بجائے
چند افراد کی شوکت ظاہر کرنے کیلئے بنائی گئی تھیں اس لئے آخر میں ان خاندانوں کی تباہی
کا باعث بنیں۔اسی طرح اقامت صلوۃ بھی اپنے صحیح معنوں میں خلافت کے بغیر نہیں ہوسکتی اور اس کی
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۵
جلد سوم
وجہ یہ ہے کہ صلوۃ کا بہترین حصہ جمعہ ہے جس میں خطبہ پڑھا جاتا ہے اور قومی ضرورتوں
کولوگوں کے سامنے رکھا جاتا ہے۔اب اگر خلافت کا نظام نہ ہو تو قومی ضروریات کا پتہ کس
طرح لگ سکتا ہے۔مثلاً پاکستان کی جماعتوں کو کیا علم ہوسکتا ہے کہ چین اور جاپان اور دیگر
ممالک میں اشاعت اسلام کے سلسلہ میں کیا ہو رہا ہے اور اسلام ان سے کن قربانیوں کا
مطالبہ کر رہا ہے۔اگر ایک مرکز ہوگا اور ایک خلیفہ ہوگا جو تمام مسلمانوں کے نزدیک
واجب الاطاعت ہوگا تو اسے تمام اکناف عالم سے رپورٹیں پہنچتی رہیں گی کہ یہاں یہ
ہو رہا ہے اور وہاں وہ ہو رہا ہے اور اس طرح لوگوں کو بتایا جا سکے گا کہ آج فلاں قسم کی
قربانیوں کی ضرورت ہے اور آج فلاں قسم کی خدمات کے لئے آپ کو پیش کرنے کی حاجت
ہے۔اسی لئے حنفیوں کا یہ فتویٰ ہے کہ جب تک مسلمانوں میں کوئی سلطان نہ ہو جمعہ پڑھنا
جائز نہیں اور اس کی تہ میں یہی حکمت ہے جو میں نے بیان کی ہے۔اسی طرح عیدین کی
نمازیں ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے یہ امر ثابت ہے کہ آپ ہمیشہ قومی
ضرورتوں کے مطابق خطبات پڑھا کرتے تھے۔مگر جب خلافت کا نظام نہ رہے تو انفرادی
رنگ میں کسی کو قومی ضرورتوں کا کیا علم ہو سکتا ہے اور وہ ان کو کس طرح اپنے خطبات میں
بیان کر سکتا ہے بلکہ بالکل ممکن ہے کہ حالات سے ناواقفیت کی وجہ سے وہ خود بھی دھوکا میں
مبتلا ر ہے اور دوسروں کو بھی دھوکا میں مبتلا ر کھے۔میں نے ایک دفعہ کہیں پڑھا کہ آج سے ستر اسی سال پہلے ایک شخص بریکا نیر کے علاقہ کی
طرف سیر کرنے کے لئے نکل گیا جمعہ کا دن تھا وہ ایک مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے گیا تو اُس
نے دیکھا کہ امام نے پہلے فارسی زبان میں مروجہ خطبات میں سے کوئی ایک خطبہ پڑھا
اور پھر ان لوگوں سے جو مسجد میں موجود تھے کہا کہ آؤ اب ہاتھ اُٹھا کر دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ
امیر المومنین جهانگیر بادشاہ کو سلامت رکھے۔اب اُس بے چارے کو اتنا بھی معلوم نہ تھا کہ
جہانگیر بادشاہ کو فوت ہوئے سینکڑوں سال گزر چکے ہیں اور اب جہانگیر نہیں بلکہ انگریز
حکمران ہیں۔غرض جمعہ جو نماز کا بہترین حصہ ہے اسی صورت میں احسن طریق پر ادا ہوسکتا
ہے جب مسلمانوں میں خلافت کا نظام موجود ہو۔چنانچہ دیکھ لو ہمارے اندر چونکہ ایک نظام
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۶
جلد سوم
موجود ہے اس لئے میرے خطبات ہمیشہ اہم وقتی ضروریات کے متعلق ہوتے ہیں اور یہ
اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ کئی غیر احمدی بھی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے۔درحقیقت
لیڈر کا کام لوگوں کی راہنمائی کرنا ہوتا ہے مگر یہ راہنمائی وہی شخص کر سکتا ہے جس کے پاس
دنیا کے اکثر حصوں سے خبریں آتی ہوں اور وہ سمجھتا ہو کہ حالات کیا صورت اختیار کر رہے
ہیں۔صرف اخبارات سے اس قسم کے حالات کا علم نہیں ہوسکتا کیونکہ اخبارات میں بہت کچھ
جھوٹی خبریں درج ہوتی ہیں اس کے علاوہ ان میں واقعات کو پورے طور پر بیان کرنے کا
التزام نہیں ہوتا لیکن ہمارے مبلغ چونکہ دنیا کے اکثر حصوں میں موجود ہیں اور پھر جماعت کے
افراد بھی دنیا کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے ہیں اس لئے ان کے ذریعہ مجھے ہمیشہ سچی خبر میں
ملتی رہتی ہیں اور میں ان سے فائدہ اُٹھا کر جماعت کی صحیح راہنمائی کرتا رہتا ہوں۔پس
در حقیقت اقامة الصلوۃ بھی بغیر خلیفہ کے نہیں ہو سکتی۔اسی طرح اطاعت رسول بھی جس کا
اس آیت میں ذکر ہے خلیفہ کے بغیر نہیں ہوسکتی کیونکہ رسول کی اطاعت کی اصل غرض یہ ہوتی
ہے کہ سب کو وحدت کے ایک رشتہ میں پرو دیا جائے۔یوں تو صحابہ بھی نمازیں پڑھتے تھے
اور آجکل کے مسلمان بھی نمازیں پڑھتے ہیں ، صحابہؓ بھی حج کرتے تھے اور آجکل کے مسلمان
بھی حج کرتے ہیں پھر صحابہ اور آجکل کے مسلمانوں میں فرق کیا ہے؟ یہی ہے کہ صحابہ میں
ایک نظام کا تابع ہونے کی وجہ سے اطاعت کی روح حد کمال کو پہنچی ہوئی تھی چنانچہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم انہیں جب بھی کوئی حکم دیتے صحابہ اُسی وقت اُس پر عمل کرنے کے لئے
کھڑے ہو جاتے تھے لیکن یہ اطاعت کی روح آجکل کے مسلمانوں میں نہیں۔مسلمان
نمازیں بھی پڑھیں گے، روزے بھی رکھیں گے، حج بھی کریں گے مگر ان کے اندر اطاعت کا
مادہ نہیں ہوگا کیونکہ اطاعت کا مادہ نظام کے بغیر پیدا نہیں ہوسکتا۔پس جب بھی خلافت ہوگی
اطاعت رسول بھی ہوگی کیونکہ اطاعت رسول یہ نہیں کہ نمازیں پڑھو یا روزے رکھو یا حج کرو یہ تو خدا
کے احکام کی اطاعت ہے۔اطاعت رسول یہ ہے کہ جب وہ کہے کہ اب نمازوں پر زور
دینے کا وقت ہے تو سب لوگ نمازوں پر زور دینا شروع کر دیں اور جب وہ کہے کہ اب
زکوۃ اور چندوں کی ضرورت ہے تو وہ زکوۃ اور چندوں پر زور دینا شروع کر دیں اور جب
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۷
جلد سوم
وہ کہے کہ اب جانی قربانی کی ضرورت ہے یا وطن قربان کرنے کی ضرورت ہے تو وہ جانیں
اور اپنے وطن قربان کرنے کے لئے کھڑے ہو جائیں۔غرض یہ تین باتیں ایسی ہیں جو
خلافت کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔اگر خلافت نہ ہوگی تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
تمہاری نمازیں بھی جاتی رہیں گی، تمہاری زکوۃ بھی جاتی رہے گی اور تمہارے دل سے
اطاعت رسول کا مادہ بھی جاتا رہے گا۔ہماری جماعت کو چونکہ ایک نظام کے ماتحت رہنے کی عادت ہے اور اس کے افراد
اطاعت کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہیں اس لئے اگر ہماری جماعت کے افراد کو آج اُٹھا کر محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں رکھ دیا جائے تو وہ اُسی طرح اطاعت کرنے لگ
جائیں گے جس طرح صحابہ اطاعت کیا کرتے تھے لیکن اگر کسی غیر احمدی کو اپنی بصیرت کی
آنکھ سے تم اس زمانہ میں لے جاؤ تو تمہیں قدم قدم پر وہ ٹھوکریں کھاتا ہوا دکھائی دے گا
اور وہ کہے گا ذرا ٹھہر جائیں مجھے فلاں حکم کی سمجھ نہیں آئی بلکہ جس طرح ایک پٹھان کے متعلق
مشہور ہے کہ اس نے کہہ دیا خو محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا کیونکہ قدوری میں لکھا ہے کہ
حرکت کبیرہ سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔اسی طرح وہ بعض باتوں کا انکار کرنے لگ جائے گا
لیکن اگر ایک احمدی کو لے جاؤ تو اس کو پتہ بھی نہیں لگے گا کہ وہ کسی غیر مانوس جگہ میں آ گیا
ہے۔بلکہ جس طرح مشین کا پُرزہ اپنی جگہ پر لگ جاتا ہے اُسی طرح وہ وہاں پر فٹ
آ جائے گا اور جاتے ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی بن جائیگا اور آپ کے ہر حکم کی
ہلا چون و چرا اطاعت کرنے لگ جائے گا اور ائمہ اربعہ اس کے لئے کبھی ٹھوکر کا موجب نہیں
بنیں گے کیونکہ وہ سمجھتا ہو گا کہ اصل حکم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے ائمہ اربعہ تو محض
آپ کے غلام بلکہ شاگردوں کے بھی شاگرد ہیں۔یہ آیت جو آیت استخلاف کہلاتی ہے اس میں مندرجہ ذیل امور بیان کئے گئے ہیں۔اول جس انعام کا یہاں ذکر کیا گیا ہے وہ ایک وعدہ ہے۔دوم یہ وعدہ اُمت سے ہے جب تک وہ ایمان اور عمل صالح پر کار بندر ہے۔سوم اس وعدہ کی غرض یہ ہے کہ :۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۸
جلد سوم
(الف) مسلمان بھی وہی انعام پائیں جو پہلی اُمتوں نے پائے تھے کیونکہ فرماتا ہے
ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ
( ب ) اس وعدہ کی دوسری غرض تمکین دین ہے۔(ج) اس کی تیسری غرض مسلمانوں کے خوف کو امن سے بدل دینا ہے۔( د ) اس کی چوتھی غرض شرک کا دُور کرنا اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کا قیام ہے۔اس آیت کے آخر میں ومَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الفيقُوْنَ کہہ کر الله
تعالیٰ نے اس کے وعدہ ہونے پر زور دیا اور ولئِن كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدُ کے
وعید کی طرف توجہ دلائی کہ ہم جو انعامات تم پر نازل کرنے لگے ہیں اگر تم اُن کی ناقدری
کرو گے تو ہم تمہیں سخت سزا دیں گے۔خلافت بھی چونکہ ایک بھاری انعام ہے اس لئے
یا درکھو جو لوگ اس نعمت کی ناشکری کریں گے وہ فاسق ہو جائیں گے۔یہ آیت ایک زبردست شہادت خلافت را شدہ پر ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ
کی طرف سے بطور احسان مسلمانوں میں خلافت کا نظام قائم کیا جائے گا جو موید من اللہ ہوگا۔جیسا کہ وعد الله الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ
في الأرض اور وَليُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِى ارتضى لهُمْ سے ظاہر ہے اور مسلمانوں
کو پہلی قوموں کے انعامات میں سے وافر حصہ دلانے والا ہو گا۔پھر اس آیت میں خلفاء کی
علامات بھی بتائی گئی ہیں جن سے بچے اور جھوٹے میں فرق کیا جا سکتا ہے اور وہ یہ ہیں۔اوّل۔خلیفہ خدا بناتا ہے یعنی اس کے بنانے میں انسانی ہاتھ نہیں ہوتا۔نہ وہ خود
خواہش کرتا ہے اور نہ کسی منصوبہ کے ذریعہ وہ خلیفہ ہوتا ہے بلکہ بعض دفعہ تو ایسے حالات میں
وہ خلیفہ بنتا ہے جبکہ اُس کا خلیفہ ہونا بظاہر ناممکن سمجھا جاتا ہے۔چنانچہ یہ الفاظ کہ
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصّلحت خود ظاہر کرتے ہیں کہ
خلیفہ خدا ہی بناتا ہے کیونکہ جو وعدہ کرتا ہے وہی دیتا بھی ہے۔نہ یہ کہ وعدہ تو وہ کرے
اور اُسے پورا کوئی اور کرے۔پس اس آیت میں پہلی بات یہ بتائی گئی کہ بچے خلفاء کی آمد
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو گی۔کوئی شخص خلافت کی خواہش کر کے خلیفہ نہیں بن سکتا اور نہ کسی
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۹
جلد سوم
منصو بہ کے ماتحت خلیفہ بن سکتا ہے۔خلیفہ وہی ہو گا جسے خدا بنانا چاہے گا۔بلکہ بسا اوقات وہ
ایسے حالات میں خلیفہ ہو گا جبکہ دنیا اُس کے خلیفہ ہونے کو ناممکن خیال کرتی ہوگی۔دوسری علامت اللہ تعالیٰ نے بچے خلیفہ کی یہ بتائی ہے کہ وہ اُس کی مدد انبیاء کے مشابہ
کرتا ہے کیونکہ فرماتا ہے كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهیم کہ یہ خلفاء ہماری نصرت
کے ایسے ہی مستحق ہوں گے جیسے پہلے خلفاء۔اور جب پہلی خلافتوں کو دیکھا جاتا ہے تو وہ تین
قسم کی نظر آتی ہیں۔اول خلافت نبوت۔جیسے آدم علیہ السلام کی خلافت تھی۔جن کے بارہ میں اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ مانّي جَاعِلُ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةٌ میں زمین میں اپنا ایک خلیفہ بنانے والا
ہوں۔اب آدم علیہ السلام کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا اور نہ وہ دُنیوی بادشاہ تھے۔اللہ تعالیٰ
نے فرشتوں سے ایک وعدہ کیا اور انہیں اپنی طرف سے زمین میں آپ کھڑا کیا اور جنہوں نے
ان کا انکار کیا انہیں سزا دی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آدم ان معنوں میں بھی خلیفہ تھے کہ ایک
پہلی نسل کے تباہ ہونے پر انہوں نے اور ان کی نسل نے پہلی قوم کی جگہ لے لی اور ان معنوں
میں بھی خلیفہ تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کے ذریعہ ایک بڑی نسل جاری کی لیکن سب سے بڑی
اہمیت جو انہیں حاصل تھی وہ نبوت اور ماموریت ہی کی تھی جس کی طرف اس آیت میں اشارہ کی
کیا گیا ہے۔انہی معنوں میں حضرت داؤد علیہ السلام کو بھی خلیفہ کہا گیا ہے۔جیسے اللہ تعالیٰ
فرماتا
ہے يداود اِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الأَرْضِ فَاحْكُمْ بَيْنَ النَّاسِ
بِالْحَقِّ وَلا تَتَّيمِ الْهَوَى فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ انَّ الَّذِينَ يَضِلُّونَ عَنْ
سَبِيلِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدَ بِمَا نَسُوا يَوْمَ الْحِسَابِ یعنی اے داؤد !
ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے ( حضرت داؤد علیہ السلام چونکہ اللہ تعالیٰ کے نبی تھے اس
لئے معلوم ہوا کہ یہاں خلافت سے مراد خلافت نبوت ہی ہے ) پس تو لوگوں کے درمیان
عدل وانصاف سے فیصلہ کر اور لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کر۔ایسا نہ ہو کہ وہ تجھے
سیدھے راستہ سے منحرف کر دیں۔یقیناً وہ لوگ جو گمراہ ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے
سخت عذاب ہوگا اس لئے ایسے لوگوں کے مشورہ کو قبول نہ کیا کر بلکہ وہی کر جس کی طرف
خلافة على منهاج النبوة
۴۳۰
جلد سوم
خدا تعالیٰ تیری راہنمائی کرے۔ان آیات میں وہی مضمون بیان ہوا ہے جو دوسری جگہ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ
کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔بعض لوگوں نے غلطی سے لا تَتَّبِمِ الْهَوَى فَيُضِلُّكَ
عن سَبِيلِ اللہ کے کے یہ معنی کیے ہیں کہ اے داؤد ! لوگوں کی ہواؤ ہوس کے پیچھے نہ چلنا۔حالانکہ اس آیت کے یہ معنی ہی نہیں بلکہ اس میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ بعض
دفعہ لوگوں کی اکثریت تجھے ایک بات کا مشورہ دے گی اور کہے گی کہ یوں کرنا چاہئے مگر
فرمایا تمہارا کام یہ ہے کہ تم محض اکثریت کو نہ دیکھو بلکہ یہ دیکھو کہ جو بات تمہارے سامنے پیش
کی جا رہی ہے وہ مفید ہے یا نہیں۔اگر مفید ہو تو مان لو اور اگر مفید نہ ہوتو اسے رڈ کر دو۔چاہے اُسے پیش کرنے والی اکثریت ہی کیوں نہ ہو۔بالخصوص ایسی حالت میں جبکہ وہ گناہ
والی بات ہو۔پس پہلی خلافتیں اوّل خلافت نبوت تھیں جیسے حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت داؤد
علیہ السلام کی خلافت تھی جن کو قرآن کریم نے خلیفہ قرار دیا ہے مگر اُن کو خلیفہ صرف نبی
اور مامور ہونے کے معنوں میں کہا گیا ہے۔چونکہ وہ اپنے اپنے زمانہ کی ضرورت کے مطابق
صفات الہیہ کو دنیا میں ظاہر کرتے تھے اور اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے ظلت بن کر ظاہر ہوئے اسی
لئے وہ اللہ تعالیٰ کے خلیفہ کہلائے۔دوسری خلافت جو قرآن کریم سے ثابت ہے وہ خلافت ملوکیت ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
حضرت ہود علیہ السلام کے متعلق فرماتا ہے کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ واذكروا
إذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاء مِنْ بَعْدِ قَوْمٍ نُوحٍ وَ زَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَشَطَةً فَاذْكُرُوا
الا ء الله لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ یعنی اُس وقت کو یاد کرو جبکہ قوم نوح کے بعد خدا نے تمہیں
خلیفہ بنایا اور اُس نے تم کو بناوٹ میں بھی فراخی بخشی یعنی تمہیں کثرت سے اولا د دی۔پس تم
اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کو یا دکر و تا کہ تمہیں کا میابی حاصل ہو۔اسی طرح حضرت صالح علیہ السلام کی زبانی فرماتا ہے وَاذْكُرُوا اذْ جَعَلَكُمْ
خلفاء من بعد عاد یعنی اُس وقت کو یاد کرو جبکہ تم کو خدا تعالیٰ نے عاد اولی کی تباہی
-
خلافة على منهاج النبوة
۴۳۱
جلد سوم
کے بعد اُن کا جانشین بنایا اور حکومت تمہارے ہاتھ میں آگئی۔اس آیت میں خلفاء کا جو لفظ آیا
ہے اس سے مراد صرف دنیوی بادشاہ ہیں اور نعمت سے مراد بھی نعمت حکومت ہی ہے اور اللہ تعالیٰ
نے انہیں نصیحت کی ہے کہ تم زمین میں عدل وانصاف کو مدنظر رکھ کر تمام کام کرو ورنہ ہم تمہیں
سزا دیں گے۔چنانچہ یہود کی نسبت اللہ تعالیٰ اسی انعام کا ذکر ان الفاظ میں فرماتا ہے کہ
وَ اِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ
انبِيَاء وَجَعَلَكُمْ مُلُوعًا واتىكُمْ مَّا لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا مِّنَ الْعَلَمِينَ " اُس
وقت کو یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم ! تم اللہ تعالیٰ کے اُس احسان
پر غور کرو جو اُس نے تم پر اُس وقت کیا تھا جب اُس نے تم میں نبی بھیجے اور تمہیں بادشاہ بنایا
اور تمہیں وہ کچھ دیا جو دنیا کی معلوم قوموں میں سے کسی کو نہیں دیا تھا۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ
نے بتایا ہے کہ یہود کو ہم نے دو طرح خلیفہ بنایا اِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاء کے ماتحت
اُنہیں خلافت نبوت دی اور جَعَلَكُمْ مُلُوعًا کے ماتحت انہیں خلافت ملوکیت دی۔چونکہ موسی کے وقت تک تو اور کوئی بادشاہ اُن میں نہیں ہوا اس لئے اس سے مراد یہ کہ
نبوت موسوی اور بادشاہت موسوی عطا کی جو دریائے نیل کو پار کرنے کے بعد سے ان کو
حاصل ہو گئی تھی۔جیسا کہ فتح مکہ کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نبی بھی تھے اور ایک لحاظ
سے بادشاہ بھی تھے مگر آپ کی بادشاہت خدا تعالیٰ کے احکام کے تابع تھی خودسر با دشا ہوں
والی بادشاہت نہ تھی۔مگر ان دوستم کی خلافتوں کے علاوہ نبی کے وہ جانشین بھی خلیفہ کہلاتے ہیں جو اس کے
نقش قدم پر چلنے والے ہوں۔یعنی اُس کی شریعت پر قوم کو چلانے والے اور اُن میں اتحاد
قائم رکھنے والے ہوں خواہ وہ نبی ہوں یا غیر نبی۔جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ جب
حضرت موسیٰ علیہ السلام موعود راتوں کے لئے طور پر گئے تو اپنے بعد انتظام کی غرض سے
انہوں نے حضرت ہارون کو کہا کہ اُخْلُفْنِي في قَوْمِي وَاصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِيلَ
الْمُفسدين الے یعنی میرے بعد میری قوم میں میری جانشینی کرنا اور ان کی اصلاح کو مدنظر
رکھنا اور مفسد لوگوں کی بات نہ ماننا۔حضرت ہارون علیہ السلام چونکہ خود نبی تھے اور اُس
خلافة على منهاج النبوة
۴۳۲
جلد سوم
وقت سے پہلے نبی ہو چکے تھے اس لئے یہ خلافت جو حضرت موسی علیہ السلام نے انہیں دی
تھی وہ خلافت نبوت نہیں ہو سکتی تھی۔اس کے معنی صرف یہ تھے کہ وہ حضرت موسی کی غیر حاضری
میں ان کی قوم کا انتظام کریں اور قوم کو اتحاد پر قائم رکھیں اور فساد سے بچا ئیں۔پس وہ ایک
تابع نبی بھی تھے اور ایک حکمران نبی کے خلیفہ بھی تھے اور یہ خلافت خلافتِ نبوت نہ تھی بلکہ
خلافت انتظامی تھی۔مگر اس قسم کی خلافت بعض دفعہ خلافت انتظامی کے علاوہ خلافتِ نبوت
بھی ہوتی ہے۔یعنی ایک سابق نبی کی اُمت کی درستی اور اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ بعض دفعہ
ایک اور نبی مبعوث فرماتا ہے جو پہلے نبی کی شریعت کو ہی جاری کرتا ہے کوئی نئی شریعت نہیں
لا تا۔گویا جہاں تک شریعت کا تعلق ہوتا ہے وہ پہلے نبی کے کام کو قائم رکھنے والا ہوتا ہے
اور اس لحاظ سے پہلے نبی کا خلیفہ ہوتا ہے۔لیکن عہدہ کے لحاظ سے وہ براہِ راست اللہ تعالیٰ
کی طرف سے مقرر کیا جاتا ہے۔اس قسم کے خلفاء بنی اسرائیل میں بہت گزرے ہیں بلکہ
جس قد را نبیاء حضرت موسیٰ کے بعد بنی اسرائیل میں آئے ہیں سب اسی قسم کے خلفاء
تھے۔یعنی وہ نبی تو تھے مگر کسی جدید شریعت کے ساتھ نہیں آئے تھے۔بلکہ حضرت موسی کی
شریعت کو ہی دنیا میں جاری کرتے تھے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
اِنَّا اَنْزَلْنَا التَّوْرَةَ فِيْهَا هُدًى وَ نُوْرُ يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ
اسلموا لِلَّذِينَ هَادُوا وَالرِّبانِيُّون والاخبارُبِمَا اسْتُحْفِظُوا مِنْ كِتب الله
وَكَانُوا عَلَيْهِ شُهَدَاءَ " یعنی ہم نے تو رات کو یقیناً ہدایت اور نور سے بھر پورا تارا تھا۔اس کے ذریعہ سے انبیاء جو ( ہمارے ) فرمانبردار تھے اور عارف اور ربانی علماء بہ سبب اس
کے کہ ان سے اللہ تعالیٰ کی کتاب کی حفاظت چاہی گئی تھی اور وہ اس پر نگران تھے یہودیوں
کے لئے فیصلے کیا کرتے تھے۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ حضرت موسی کے بعد کئی انبیا ء ایسے آئے تھے جن کا کام
حضرت موسیٰ کی شریعت کا قیام تھا۔یا دوسرے لفظوں میں یوں کہہ لو کہ وہ حضرت موسی کے
خلیفہ تھے۔لیکن ان انبیاء کے علاوہ کچھ اور لوگ بھی جن کو ربانی اور احبار کہنا چاہئے اس کام
پر مقرر تھے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انبیاء اور مجددین کا ایک لمبا سلسلہ حضرت موسی کے
خلافة على منهاج النبوة
۴۳۳
جلد سوم
بعد ان کے خلفاء کے طور پر ظاہر ہوتا رہا جن کا کام حضرت موسی کے کام کی تکمیل تھا۔اس
سلسلہ کی آخری کڑی حضرت مسیح ناصری علیہ السلام تھے جن کو کئی مسلمان غلطی سے صاحب شریعت
نبی سمجھتے ہیں۔اسی طرح اس زمانہ کے مسیحی بھی اُن کی نسبت یہ خیال کرنے لگے ہیں کہ وہ
ایک نیا قانون لے کر آئے تھے اور اسی وجہ سے وہ اُن کی کتاب کو نیا عہد نامہ کہتے ہیں
حالانکہ قرآن کریم مسیح ناصری علیہ السلام کو حضرت موسی کے دین کا قائم کرنے والا ایک۔۔خلیفہ قرار دیتا ہے۔جیسا کہ مذکورہ بالا آیت سے چند آیات بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وقَفَّيْنَا عَلَى أَثَارِهِمْ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيو
من التورية یعنی ہم نے مذکورہ بالا نبیوں کے بعد جو تورات کی تعلیم کو جاری کرنے
کے لئے آئے تھے عیسی بن مریم کو بھیجا جو ان کے نقش قدم پر چلنے والے تھے اور تورات کی
پیشگوئیوں کو پورا کرنے والے تھے۔خود مسیح ناصری بھی فرماتے ہیں کہ :۔یہ نہ سمجھو کہ میں تو رات یا نبیوں کی کتابوں کو منسوخ کرنے آیا ہوں میں
منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کرنے آیا ہوں۔کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب
تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت سے ہرگز نہ ملے گا
جب تک سب کچھ پورا نہ ہو جائے، ۱۴۔غرض یوشع سے لیکر جو حضرت موسی کی وفات کے معا بعد ان کے خلیفہ ہوئے حضرت مسیح
ناصری تک سب انبیاء اور مجددین حضرت موسی کے خلیفہ اور ان کی شریعت کو جاری کرنے
والے تھے۔پس جب خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا کہ لِيَسْتَخْلِفَتَهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قبلهم تو اس سے یہ استنباط ہوا کہ پہلی خلافتوں والی برکات
قَبْلِهِمْ
مسلمانوں کو بھی ملیں گی اور انبیائے سابقین سے اللہ تعالیٰ نے جو کچھ سلوک کیا وہی سلوک وہ
اُمت محمدیہ کے خلفاء کے ساتھ بھی کرے گا۔اگر کوئی کہے کہ پہلے تو خلافت ملوکیت کا بھی ذکر
آتا ہے پھر خلافت ملوکیت کا ذکر چھوڑ کر صرف خلافت نبوت کے ساتھ اس کی مشابہت کو
کیوں مخصوص کیا گیا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ بے شک مسلمانوں کے ساتھ بادشاہتوں
کا بھی وعدہ ہے مگر اس جگہ بادشاہت کا ذکر نہیں بلکہ صرف مذہبی نعمتوں کا ذکر ہے۔چنانچہ