آیت استخلاف کی تفسیر

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۴
جلد سوم
اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ولّيمَكّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ که
خدا تعالیٰ اپنے قائم کردہ خلفاء کے دین کو دنیا میں قائم کر کے رہے گا۔اب یہ اصول دنیا کے
بادشاہوں کے متعلق نہیں اور نہ ان کے دین کو خدا تعالیٰ نے کبھی دنیا میں قائم کیا ہے بلکہ یہ
اصول روحانی خلفاء کے متعلق ہی ہے۔پس یہ آیت ظاہر کر رہی ہے کہ اس جگہ جس خلافت
سے مشابہت دی گئی ہے وہ خلافت نبوت ہے نہ کہ خلافت ملوکیت۔اسی طرح فرماتا ہے وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آشنا کہ خدا ان کے خوف کو
امن سے بدل دیا کرتا ہے یہ علامت بھی دنیوی بادشاہوں پر کسی صورت بھی چسپاں نہیں
ہوسکتی کیونکہ دنیوی بادشاہ اگر آج تاج و تخت کے مالک ہوتے ہیں تو کل تخت سے علیحدہ ہو کر
بھیک مانگتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کے خوف کو امن
سے بدل دینے کا کوئی وعدہ نہیں ہوتا بلکہ بسا اوقات جب کوئی سخت خطرہ پیدا ہوتا ہے تو وہ
اس کے مقابلہ کی ہمت تک کھو بیٹھتے ہیں۔پھر فرماتا ہے يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا کہ وہ خلفاء میری عبادت کریں گے
اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے گویا وہ خالص موحد اور شرک کے شدید ترین دشمن
ہوں گے مگر دنیا کے بادشاہ تو شرک بھی کر لیتے ہیں حتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے
ہیں یہ بھی ممکن ہے کہ ان سے کبھی کفر بواح بھی صادر ہو جائے۔پس وہ اس آیت کے
مصداق کس طرح ہو سکتے ہیں۔چوتھی دلیل جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان خلفاء سے مراد دُنیوی با دشاہ ہرگز نہیں یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ یعنی جو لوگ ان
خلفاء کا انکار کریں کے وہ فاسق ہو جائیں گے۔اب بتاؤ کہ کیا جو شخص کفر بواح کا بھی
مرتکب ہوسکتا ہو آیا اُس کی اطاعت سے خروج فسق ہوسکتا ہے؟ یقیناً ایسے بادشاہوں کی
اطاعت سے انکار کرنا انسان کو فاسق نہیں بنا سکتا۔فسق کا فتویٰ انسان پر اسی صورت میں لگ
سکتا ہے جب وہ روحانی خلفاء کی اطاعت سے انکار کرے۔غرض یہ چاروں دلائل جن کا اس آیت میں ذکر ہے اس امر کا ثبوت ہیں کہ اس آیت

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۵
جلد سوم
میں جس خلافت کا ذکر کیا گیا ہے وہ خلافت ملوکیت نہیں۔پس جب خدا نے یہ فرمایا کہ
ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَباهم کہ ہم ان خلفاء پر ویسے
ہی انعامات نازل کریں گے جیسے ہم نے پہلے خلفاء پر انعامات نازل کئے تو اس سے مراد یہی
ہے کہ جیسے پہلے انبیاء کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد ہوتی رہی ہے اُسی طرح ان کی مدد
ہو گی۔پس اس آیت میں خلافت نبوت سے مشابہت مراد ہے نہ کہ خلافت ملوکیت سے۔تیسری بات اس آیت سے یہ کھلتی ہے کہ یہ وعدہ اُمت سے اُس وقت تک کے لئے ہے
جب تک کہ اُمت مومن اور عمل صالح کرنے والی رہے۔جب وہ مومن اور عمل صالح کرنے
والی نہیں رہے گی تو اللہ تعالیٰ بھی اپنے اس وعدہ کو واپس لے لے گا۔گو یا نبوت اور خلافت
میں یہ عظیم الشان فرق بتایا کہ نبوت تو اُس وقت آتی ہے جب دنیا خرابی اور فساد سے بھر جاتی
ہے۔جیسے فرما یا ظَهَرَ الْفَسَادُ في البر و البَحْرِ اے یعنی جب بر اور بحر میں فساد واقع
ہو جاتا ہے ، لوگ خدا تعالیٰ کو بھول جاتے ہیں، الہی احکام سے اپنا منہ موڑ لیتے ہیں ، ضلالت
اور گمراہی میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور تاریکی زمین کے چپہ چپہ کا احاطہ کر لیتی ہے تو اُس
وقت لوگوں کی اصلاح کیلئے خدا تعالیٰ کسی نبی کو بھیجتا ہے جو پھر آسمان سے نور ایمان کو واپس
لا تا اور ان کو بچے دین پر قائم کرتا ہے لیکن خلافت اُس وقت آتی ہے جب قوم میں اکثریت
مؤمنوں اور عمل صالح کرنے والوں کی ہوتی ہے اور خلیفہ لوگوں کو عقائد میں مضبوط کرنے
کے لئے نہیں آتا بلکہ تنظیم کو مکمل کرنے کے لئے آتا ہے۔گویا نبوت تو ایمان اور عمل صالح کے
مٹ جانے پر آتی ہے اور خلافت اُس وقت آتی ہے جب قریباً تمام کے تمام لوگ ایمان اور
عمل صالح پر قائم ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ خلافت اسی وقت شروع ہوتی ہے جب نبوت
ختم ہو جاتی ہے کیونکہ نبوت کے ذریعہ ایمان اور عمل صالح قائم ہو چکا ہوتا ہے اور چونکہ
اکثریت اُن لوگوں کی ہوتی ہے جو ایمان اور عمل صالح پر قائم ہوتے ہیں اسی لئے اللہ تعالیٰ
اپنی خلافت کی نعمت عطا فرما دیتا ہے۔اور درمیانی زمانہ جب کہ نہ تو دنیا نیکوکاروں سے خالی
ہو اور نہ بدی سے پُر ہو دونوں سے محروم رہتا ہے کیونکہ نہ تو بیماری شدید ہوتی ہے کہ نبی آئے
اور نہ تندرستی کامل ہوتی ہے کہ اُن سے کام لینے والا خلیفہ آئے۔

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۶
جلد سوم
پس اس حکم سے معلوم ہوتا ہے کہ خلافت کا فقدان کسی خلیفہ کے نقص کی وجہ سے نہیں بلکہ
جماعت کے نقص کی وجہ سے ہوتا ہے اور خلافت کا منا خلیفہ کے گنہگار ہونے کی دلیل نہیں بلکہ
امت کے گنہگار ہونے کی دلیل ہوتا ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہ صریح وعدہ ہے کہ وہ اُس وقت
تک خلیفہ بناتا چلا جائے گا جب تک جماعت میں مؤمنوں اور عمل صالح کرنے والوں کی
اکثریت رہے گی۔جب اس میں فرق پڑ جائے گا اور اکثریت مؤمنوں اور عمل صالح کرنے
والوں کی نہیں رہے گی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا اب چونکہ تم خود بد عمل ہو گئے ہو اس لئے میں
اپنی نعمت تم سے چھین لیتا ہوں ( گو خدا چاہے تو بطور احسان ایک عرصہ تک پھر بھی جماعت
میں خلفاء بھجواتا رہے ) پس وہ شخص جو یہ کہتا ہے کہ خلیفہ خراب ہو گیا ہے وہ بالفاظ دیگر اس
امر کا اعلان کرتا ہے کہ جماعت کی اکثریت ایمان اور عمل صالح سے محروم ہو چکی ہے کیونکہ
خدا کا یہ وعدہ ہے کہ جب تک اُمت ایمان اور عمل صالح پر قائم رہے گی اس میں خلفا ء آتے
رہیں گے اور جب وہ اس سے محروم ہو جائے گی تو خلفاء کا آنا بھی بند ہو جائے گا۔پس خلیفہ
کے بگڑنے کا کوئی امکان نہیں ہاں اس بات کا ہر وقت امکان ہوسکتا ہے کہ جماعت کی
اکثریت ایمان اور عمل صالح سے محروم نہ ہو جائے۔چوتھی علامت خلفاء کی اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ اُن کے دینی احکام اور خیالات کو
اللہ تعالیٰ دنیا میں پھیلائے گا۔چنانچہ فرماتا ہے ولیمكنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
کہ اللہ تعالیٰ اُن کے دین کو تمکین دے گا اور باوجود مخالف حالات کے اُسے دنیا میں قائم
کرے گا۔یہ ایک زبر دست ثبوت خلافت حقہ کی تائید میں ہے اور جب اس پر غور کیا جاتا
ہے تو خلفاء کی صداقت پر خدا تعالیٰ کا یہ ایک بہت بڑا نشان نظر آتا ہے۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما ایسے خاندانوں میں
سے تھے جو عرب میں کوئی جتھا نہیں رکھتے تھے۔لیکن حضرت عثمانؓ اور حضرت علی رضی اللہ عنہا
ایسے خاندانوں میں سے تھے جو عرب میں جتھے رکھتے تھے۔چنانچہ بنو عبد الشمس حضرت عثمان
کے حق میں تھے اور بنو عبد المطلب حضرت علیؓ کے حق میں اور ان دونوں کو عرب میں بڑی
قوت حاصل تھی۔جب خلافت میں تنزل واقع ہوا اور مسلمانوں کی اکثریت میں سے ایمان

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۷
جلد سوم
اور عمل صالح جاتا رہا تو حضرت عثمانؓ اور حضرت علیؓ کی شہادت کے بعد بنو عبدالشمس نے
مسلمانوں پر تسلط جما لیا۔اور یہ وہ لوگ تھے جو حضرت عثمان سے تعلق رکھتے تھے۔چنانچہ ان
کی حکومت کے دوران میں حضرت علی کو تو مذمت ہوتی رہی اور حضرت عثمان کی خوبیاں
بیان ہوتی رہیں۔حضرت ابوبکر اور حضرت عمرؓ کے مداح اور ان کی خوبیوں کا ذکر کر نے
والے اس دور میں بہت ہی کم تھے۔اس کے بعد حالات میں پھر تغیر پیدا ہوا اور بنو عبدال
کی جگہ بنو عبدالمطلب نے قبضہ کر لیا یعنی بغداد میں دولت عباسیہ قائم ہوگئی۔اور یہ وہ لوگ
تھے جو اہل بیت سے تعلق رکھتے تھے چنانچہ ان کا تمام زور حضرت علی کی تعریف اور آپ کی
خوبیاں بیان کرنے پر صرف ہونے لگ گیا۔اس طرح کئی سو سال تک مسلمانوں کا ایک حصہ
حضرت عثمان کے اوصاف شمار کرتا رہا اور ایک حصہ حضرت علیؓ کے اوصاف شمار کرتا رہا۔مگر
با وجود اس کے کہ خلفائے اربعہ کے بعد اسلامی حکومتوں کے یہ دو دور آئے اور دونوں ایسے
تھے کہ ان میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ سے تعلق رکھنے والے لوگ بہت کم تھے پھر بھی
دنیا میں جو عزت اور رتبہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے فتووں اور ارشادات کو حاصل ہے
وہ ان دونوں کو حاصل نہیں۔گو ان سے اُتر کر انہیں بھی حاصل ہے اور یہ ثبوت ہے
ويمكنتْ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِی ارتضى لَهُمْ کا کہ خدا نے اُنکے دین کو قائم کیا اور ان کی
عزت کولوگوں کے قلوب میں جا گزیں کیا۔چنانچہ آج کسی مسلمان سے پوچھ لو کہ اس کے دل
میں خلفاء میں سے سب سے زیادہ کس کی عزت ہے؟ تو وہ پہلے حضرت ابوبکر کا نام لے گا۔پھر حضرت عمرؓ کا نام لے گا۔پھر حضرت عثمان کا نام لے گا اور پھر حضرت علی کا نام لے گا۔حالانکہ کئی صدیاں ایسی گزری ہیں جن میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کا نام لینے والا کوئی
نہیں تھا۔اور اتنے لمبے وقفہ میں بڑے بڑے لوگوں کے نام دنیا سے مٹ جایا کرتے ہیں
لیکن خدا نے اُن کے نام کو قائم رکھا اور اُن کے فتووں اور ارشادات کو وہ مقام دیا جو حضرت
عثمان اور حضرت علیؓ کے فتووں اور ارشادات کو بھی حاصل نہیں۔پھر بنو عبد الشمس کے زمانہ میں حضرت علی کو بدنام کرنے کی بڑی کوششیں کی گئیں اور
دولت عباسیہ کے زمانہ میں حضرت عثمان پر بڑا لعن طعن کیا گیا۔مگر باوجود اس کے کہ یہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۸
جلد سوم
کوششیں حکومت کی طرف سے ہوئیں اور انہوں نے اپنے اپنے زمانہ میں اُن کو بد نام کرنے
اور اُن کے ناموں کو مٹانے کے لئے بڑی کوششیں کیں مگر پھر بھی یہ دونوں خلفاء دُھلے
ڈھلائے نکل آئے اور خدا نے تمام عالم اسلام میں ان کی عزت وتوقیر کو قائم کر دیا۔پھر دین کے ایک معنی سیاست اور حکومت کے بھی ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے سچے خلفاء
کی اللہ تعالیٰ نے یہ علامت بتائی کہ جس سیاست اور پالیسی کو وہ چلائیں گے اللہ تعالیٰ اُسے
دنیا میں قائم فرمائے گا۔یہ تو ہو سکتا ہے کہ ذاتی معاملات میں خلیفہ وقت سے کوئی غلطی
ہو جائے لیکن ان معاملات میں جن پر جماعت کی روحانی اور جسمانی ترقی کا انحصار ہواگر
اُس سے کوئی غلطی سرزد بھی ہو تو اللہ تعالیٰ اپنی جماعت کی حفاظت فرماتا ہے اور کسی نہ کسی
رنگ میں اُسے اس غلطی پر مطلع کر دیتا ہے۔صوفیاء کی اصطلاح میں اسے عصمت صغری کہا
جاتا ہے۔گویا انبیاء کو تو عصمت کبرای حاصل ہوتی ہے لیکن خلفاء کو عصمت صغریٰ حاصل ہوتی
ہے اور اللہ تعالیٰ اُن سے کوئی ایسی اہم غلطی نہیں ہونے دیتا جو جماعت کے لئے تباہی کا
موجب ہو۔اُن کے فیصلوں میں جزئی اور معمولی غلطیاں ہوسکتی ہیں مگر انجام کار نتیجہ یہی
ہوگا کہ اسلام کو غلبہ حاصل ہوگا اور اُس کے مخالفوں کو شکست ہوگی۔گو یا بوجہ اس کے کہ ان کو
صمت صغریٰ حاصل ہوگی خدا تعالیٰ کی پالیسی بھی وہی ہوگی جوان کی ہوگی۔بیشک بولنے
والے وہ ہوں گے ، زبانیں انہی کی حرکت کریں گی ، ہاتھ انہی کے چلیں گے، دماغ انہی کا
کام کرے گا مگر ان سب کے پیچھے خدا تعالیٰ کا اپنا ہاتھ ہوگا۔اُن سے جزئیات میں معمولی
غلطیاں ہو سکتی ہیں۔بعض دفعہ اُن کے مشیر بھی اُن کو غلط مشورہ دے سکتے ہیں لیکن ان درمیانی
روکوں سے گزر کر کامیابی انہی کو حاصل ہو گی اور جب تمام کڑیاں مل کر زنجیر بنے گی تو وہ صحیح
ہوگی اور ایسی مضبوط ہو گی کہ کوئی طاقت اُسے تو نہیں سکے گی۔پانچویں علامت اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ ولیبدِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا
یعنی جب بھی قومی طور پر اسلامی خلافت کے لئے کوئی خوف پیدا ہوگا اور لوگوں کے دلوں
میں نو رایمان باقی ہو گا اللہ تعالیٰ اس خوف کے بعد ضرور ایسے سامان پیدا کرے گا کہ جن
سے مسلمانوں کا خوف امن سے بدل جائے گا۔چنانچہ دیکھ لو حضرت عثمان کی شہادت کے بعد

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۹
جلد سوم
جب افرا تفری کی حالت پیدا ہوگئی تو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے ایک بڑے گروہ کو حضرت
علی کے ہاتھ پر اکٹھا کر دیا۔اور جب حضرت علیؓ کے مقابلہ میں حضرت معاویہؓ کھڑے
ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے حضرت معاویہؓ کے دل میں اُس زمانہ کے مناسب حال خشیت اللہ
پیدا کر دی۔اور جب روم کے عیسائی بادشاہ نے مسلمانوں کا انتشار دیکھ کر اسلامی ممالک پر
حملہ کرنا چاہا تو حضرت معاویہؓ نے اُسے کہلا بھیجا کہ یہ نہ سمجھنا کہ مسلمانوں میں اختلاف ہے
اگر تم نے اسلامی ملکوں پر حملہ کیا تو سب سے پہلا جرنیل جو حضرت علی کی طرف سے تمہارے
مقابلہ کے لئے نکلے گا وہ میں ہوں گا۔کلے چنانچہ رومی بادشاہ ڈر گیا اور مسلمانوں کا خوف
امن سے بدل گیا۔یہ ایک جزوی ایمان تھا۔اگر حضرت معاویہؓ اُس وقت کلّی طور پر ہتھیار
ڈال دیتے اور حضرت علیؓ کے تابع ہو جاتے تو مسلمانوں کا اختلاف ہمیشہ کے لئے مٹ
جاتا۔اور ایسے خوش کن نتائج نکلتے کہ آج ہر مسلمان کی گردن فخر سے اونچی ہوتی مگر افسوس کہ
حضرت معاویہؓ نے صرف وقتی اطاعت کا اعلان کیا گلی اطاعت کا اعلان نہ کیا۔بعض لوگ غلطی سے اس آیت کا یہ مفہوم سمجھتے ہیں کہ خلفائے راشدین ہر تخویف سے
محفوظ رہتے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ اور حضرت علی کو چونکہ
خلافت کے بعد مختلف حوادث پیش آئے اور دشمنوں نے انہیں شہید کر دیا اس لئے حضرت
ابو بکر کے سوا اور کسی کو خلیفہ راشد تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔یہ غلطی انہیں اس لئے لگی ہے کہ انہوں
نے قرآنی الفاظ پر غور نہیں کیا۔بیشک خوف کا امن سے بدل جانا بھی بڑی نعمت ہے لیکن اس
آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ وَلَيُبَةِ لَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ الْخَوْفِ أَمْنًا کہ جو بھی خوف پید
ا ہو گا اُسے امن میں بدل دیا جائے گا بلکہ وَلیبَةِ لَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا فرمایا
ہے کہ جو خوف ان کے دل میں پیدا ہوگا اور جس چیز سے وہ ڈریں گے اللہ تعالیٰ اسے دُور کر
دے گا اور اس کی جگہ امن پیدا کر دے گا۔پس وعدہ یہ نہیں کہ زید اور بکر کے نزدیک بھی جو
ڈرنے والی بات ہو وہ خلفاء کو پیش نہیں آئے گی بلکہ وعدہ یہ ہے کہ جس چیز سے وہ ڈریں گے
اللہ تعالیٰ اسے ضرور دور کر دے گا اور ان کے خوف کو امن سے بدل دے گا۔مثال کے طور
پر یوں
سمجھ لو کہ سانپ بظاہر ایک بڑی خوفناک چیز ہے مگر کئی لوگ ہیں جو سانپ کو اپنے ہاتھ

خلافة على منهاج النبوة
۴۴۰
جلد سوم
سے پکڑ لیتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے سانپ کا خوف کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔اسی طرح فقر ایک بڑی خوف والی چیز ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک
اس کی کوئی اہمیت نہیں تھی چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں الْفَقْرُ فَخْرِى فقر
میرے لئے ذلت کا موجب نہیں بلکہ فخر کا موجب ہے۔اب اگر کسی کے ذہن میں یہ بات ہو
کہ کھانے کے لئے اگر ایک وقت کی روٹی بھی نہ ملے تو یہ بڑی ذلت کی بات ہوتی ہے تو کیا
اس کے اس خیال کی وجہ سے ہم یہ مان لیں گے کہ نَعُوذُ بالله رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بھی ذلت ہوئی ؟ جو شخص فقر کو اپنی عزت کا موجب سمجھتا ہے ، جو شخص چیتھڑوں کو قیمتی لباس سے
زیادہ بہتر چیز سمجھتا ہے اور جو شخص دنیوی مال و متاع کو نجاست کی طرح حقیر سمجھتا ہے اُس کیلئے
فقر کا خوف بالکل بے معنی ہے۔پس خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ وَلَيُبَةِ لَنَّهُمْ مِّنْ
بَعْدِ الْخَوْفِ آمنا بلکہ فرمایا ہے وَلیبَةِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا کہ کوئی ایسی
خوف والی بات پیدا نہیں ہوگی جس سے وہ ڈرتے ہوں گے۔اس فرق کو مدنظر رکھ کر دیکھو تو
معلوم ہوگا کہ خلفاء پر کوئی ایسی مصیبت نہیں آئی جس سے انہوں نے خوف کھایا ہوا ور اگر کوئی
آئی تو اللہ تعالیٰ نے اسے امن سے بدل دیا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت عمرؓ شہید ہوئے
مگر جب واقعات کو دیکھا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمرؓ کو اس شہادت سے کوئی
خوف نہیں تھا بلکہ وہ متواتر دعائیں کیا کرتے تھے کہ یا اللہ ! مجھے شہادت نصیب کر اور شہید بھی
مجھے مدینہ میں کر۔19 پس وہ شخص جس نے اپنی ساری عمر یہ دعائیں کرتے ہوئے گزار دی
ہو کہ یا اللہ ! مجھے مدینہ میں شہادت دے وہ اگر شہید ہو جائے تو ہم یہ کس طرح کہہ سکتے ہیں
کہ اُس پر ایک خوفناک وقت آیا مگر وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے امن سے نہ بدلا گیا۔بے شک
اگر حضرت عمر شہادت سے ڈرتے اور پھر وہ شہید ہو جاتے تو کہا جا سکتا تھا کہ ان کے خوف
کو خدا تعالیٰ نے امن سے نہ بدلا مگر وہ تو دعائیں کرتے رہتے تھے کہ یا اللہ ! مجھے مدینہ میں
شہادت دے۔پس ان کی شہادت سے یہ کیونکر ثابت ہو گیا کہ وہ شہادت سے ڈرتے بھی
تھے اور جب وہ شہادت سے نہیں ڈرتے تھے بلکہ اس کے لئے دعائیں کرتے تھے جن
کو خدا تعالیٰ نے قبول فرمالیا تو معلوم ہوا کہ اس آیت کے ماتحت ان پر کوئی ایسا خوف نہیں آیا

خلافة على منهاج النبوة
۴۴۱
جلد سوم۔جوان کے دل نے محسوس کیا ہو اور اس آیت میں جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں یہی ذکر ہے کہ
خلفاء جس بات سے ڈرتے ہوں گے وہ کبھی وقوع پذیر نہیں ہوسکتی اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے
کہ وہ ان کے خوف کو امن سے بدل دے گا مگر جب وہ ایک بات سے ڈرتے ہی نہ ہوں
بلکہ اپنی عزت اور بلندی درجات کا موجب سمجھتے ہوں تو اُسے خوف کہنا اور پھر یہ کہنا کہ اُسے
امن سے کیوں نہ بدل دیا گیا بے معنی بات ہے۔میں نے تو جب حضرت عمرؓ کی اس دعا
کو پڑھا تو میں نے اپنے دل میں کہا کہ اس کا بظاہر یہ مطلب تھا کہ دشمن مدینہ پر حملہ کرے
اور اُس کا حملہ اتنی شدت کا ہو کہ تمام مسلمان تباہ ہو جائیں پھر وہ خلیفہ وقت تک پہنچے اور
اسے بھی شہید کر دے۔مگر اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر کی دعا بھی قبول کر لی اور ایسے سامان بھی
پیدا کر دئیے جس سے اسلام کی عزت قائم رہی۔چنانچہ بجائے اس کے کہ مدینہ پر کوئی بیرونی
لشکر حملہ آور ہوتا اندر سے ہی ایک خبیث اُٹھا اور اُس نے خنجر سے آپ کو شہید کر دیا۔پھر
حضرت عثمان کے ساتھ جو واقعات پیش آئے ان سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان باتوں
سے کبھی خائف نہیں ہوئے۔تاریخ سے ثابت ہے کہ جب باغیوں نے مدینہ پر قبضہ کر لیا تو وہ
نماز سے پہلے تمام مسجد میں پھیل جاتے اور اہل مدینہ کو ایک دوسرے سے جدا جدا ر کھتے تا کہ
وہ اکٹھے ہو کر ان کا مقابلہ نہ کر سکیں مگر باوجود اس شورش اور فتنہ انگیزی اور فساد کے حضرت
عثمان نماز پڑھانے کے لئے اکیلے مسجد میں تشریف لاتے اور ذرا بھی خوف محسوس نہ کرتے
اور اُس وقت تک برابر آتے رہے جب تک لوگوں نے آپ کو منع نہ کر دیا۔جب فتنہ بہت
بڑھ گیا اور حضرت عثمان کے گھر پر مفسدوں نے حملہ کر دیا تو بجائے اس کے کہ آپ صحابہ کا
اپنے مکان کے گرد پہرہ لگواتے آپ نے انہیں قسم دے کر کہا کہ وہ آپ کی حفاظت کر کے
اپنی جانوں کو خطرہ میں نہ ڈالیں اور اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں۔کیا شہادت سے
ڈرنے والا آدمی بھی ایسا ہی کرتا ہے اور وہ لوگوں سے کہا کرتا ہے کہ میرا فکر نہ کرو بلکہ اپنے
اپنے گھروں کو چلے جاؤ ؟ پھر اس بات کا کہ حضرت عثمان ان واقعات سے کچھ بھی خائف
نہیں تھے ایک اور زبر دست ثبوت یہ ہے کہ اس فتنہ کے دوران ایک دفعہ حضرت معاویہؓ حج
کرنے آئے جب وہ شام کو واپس جانے لگے تو مدینہ میں وہ حضرت عثمان سے ملے اور عرض

خلافة على منهاج النبوة
۴۴۲
ہے۔جلد سوم
کیا کہ آپ میرے ساتھ شام میں چلیں وہاں آپ تمام فتنوں سے محفوظ رہیں گے۔آپ نے
فرمایا کہ معاویہ ! میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمسائیگی پر کسی چیز کو تر جیح نہیں دے سکتا۔انہوں نے عرض کیا کہ اگر آپ کو یہ بات منظور نہیں تو میں شامی سپاہیوں کا ایک لشکر آپ کی
حفاظت کیلئے بھیج دیتا ہوں۔حضرت عثمان نے فرمایا میں اپنی حفاظت کیلئے ایک لشکر رکھ کر
مسلمانوں کے رزق میں کمی کرنا نہیں چاہتا۔حضرت معاویہؓ نے عرض کیا کہ امیرالمؤمنین ! لوگ
آپ کو دھوکا سے قتل کر دیں گے یا ممکن ہے آپ کے خلاف وہ برسر پیکار ہو جائیں۔حضرت
عثمان نے فرمایا مجھے اس کی پرواہ نہیں میرے لئے میرا خدا کافی ہے۔" آخر انہوں نے
کہا اگر آپ اور کچھ منظور نہیں کرتے تو اتنا ہی کریں کہ شرارتی لوگوں کو بعض اکابر صحابہ کے
متعلق گھمنڈ ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ آپ کے بعد وہ کام سنبھال لیں گے چنانچہ وہ ان
کا نام لے لے کر لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں آپ ان سب کو مدینہ سے رخصت کر دیں اور
بیرونی ملکوں میں پھیلا دیں اس سے شریروں کے ارادے پست ہو جائیں گے اور وہ خیال
کریں گے کہ آپ سے تعرض کر کے انہوں نے کیا لینا ہے جبکہ مدینہ میں کوئی اور کام کو
سنبھالنے والا ہی نہیں۔مگر حضرت عثمان نے یہ بات بھی نہ مانی اور کہا یہ کس طرح ہوسکتا ہے
کہ جن کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمع کیا ہے میں اُن کو جلا وطن کر دوں۔حضرت
معاویہ یہ سن کر رو پڑے اور انہوں نے عرض کیا اگر آپ اور کچھ نہیں کرتے تو اتناہی اعلان
کر دیں کہ میرے خون کا بدلہ معاویہ لے گا۔مگر آپ نے فرمایا معاویہ ! تمہاری طبیعت تیز
ہے میں ڈرتا ہوں کہ مسلمانوں پر تم کہیں سختی نہ کرو اس لئے میں یہ اعلان بھی نہیں کر سکتا۔اب
کہنے کو تو یہ کہا جاتا ہے کہ حضرت عثمان دل کے کمزور تھے مگر تم خود ہی بتاؤ کہ اس قسم کی جرات
کتنے لوگ دکھا سکتے ہیں اور کیا ان واقعات کے ہوتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ان کے دل
میں کچھ بھی خوف تھا۔اگر خوف ہوتا تو وہ کہتے کہ تم اپنی فوج کا دستہ میری حفاظت کے لئے
بھجوا دو انہیں تنخواہیں میں دلواؤں گا۔اگر خوف ہوتا تو آپ اعلان کر دیتے کہ مجھ پر کسی نے
ہاتھ اُٹھایا تو وہ سن لے کہ میرا بدلہ معاویہ لے گا مگر آپ نے سوائے اس کے کوئی جواب نہ دیا
کہ معاویہ ! تمہاری طبیعت تیز ہے میں ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے تم کو یہ اختیار دے دیا تو تم

خلافة على منهاج النبوة
۴۴۳
جلد سوم
مسلمانوں پر سختی کرو گے۔پھر جب کہ آخر میں دشمنوں نے دیوار پھاند کر آپ پر حملہ کیا تو کس
دلیری سے آپ نے مقابلہ کیا۔بغیر ڈر اور خوف کے اظہار کے آپ قرآن کریم کی تلاوت
کرتے رہے یہاں تک کہ حضرت ابو بکر کا ایک بیٹا محمد بن ابی بکر جو ا نفی ہ کہلاتا ہے (اللہ تعالیٰ
اس پر رحم کرے) آگے بڑھا اور اُس نے حضرت عثمان کی داڑھی پکڑ کر اُسے زور سے جھٹکا
دیا۔حضرت عثمان نے اس کی طرف آنکھ اُٹھائی اور فرمایا میرے بھائی کے بیٹے ! اگر تیرا باپ
اس وقت ہوتا تو تجھے کبھی ایسا کرنے نہ دیتا۔یہ سن کر اُس کا جسم کانپ گیا اور وہ شرمندہ ہو کر
واپس لوٹ گیا۔اس کے بعد ایک اور شخص آگے بڑھا اس نے ایک لوہے کی سیخ حضرت عثمان
کے سر پر ماری اور پھر آپ کے سامنے جو قرآن کریم پڑا ہوا تھا اسے اپنے پاؤں کی ٹھوکر سے
الگ پھینک دیا۔وہ ہٹا تو ایک اور شخص آگے آگیا اور اس نے تلوار سے آپ پر حملہ کیا جس
سے آپ کا ہاتھ کٹ گیا پھر اُس نے دوسرا وار کیا مگر آپ کی بیوی حضرت نائلہ درمیان
میں آگئیں جس سے ان کی انگلیاں کٹ گئیں اس کے بعد اس نے ایک اور وار کیا جس
سے آپ زخمی ہو کر گر گئے مگر پھر اس نے یہ خیال کر کے کہ ابھی آپ کی جان نہیں نکلی ایسی
حالت میں جب کہ زخموں کی شدت کی وجہ سے آپ بے ہوش ہو چکے تھے آپ کا گلا پکڑ کر
گھونٹنا شروع کر دیا اور اُس وقت تک آپ کو نہیں چھوڑا جب تک کہ آپ شہید
نہیں ہو گئے۔ان واقعات کو دیکھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ان واقعات سے
خائف تھے اور جب وہ ان واقعات سے خائف ہی نہ تھے تو مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا کے
خلاف یہ واقعات کیونکر ہو گئے۔یہ لوگ تو اگر کسی امر سے خائف تھے تو اس سے کہ اسلام کی
روشنی میں فرق نہ آئے۔سو باوجود ان واقعات کے وہی بات آخر قائم ہوئی جسے یہ لوگ قائم
کرنا چاہتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان کے خوف کو امن سے بدل دیا۔یہی حال حضرت علی کا ہے ان کے دل کا خوف بھی صرف صداقت اور روحانیت کی
اشاعت کے بارہ میں تھا سوا اللہ تعالیٰ نے اس خوف کو امن سے بدل دیا۔یہ ڈر نہیں تھا کہ
لوگ میرے ساتھ کیا سلوک کریں گے۔چنانچہ باوجود اس کے کہ حضرت معاویہ کا لشکر

خلافة على منهاج النبوة
۴۴۴
جلد سوم
بعض دفعہ حضرت علی کے لشکر سے کئی کئی گنا زیادہ ہوتا تھا آپ اس کی ذرا بھی پرواہ نہیں
کرتے تھے اور یہی فرماتے تھے کہ جو کچھ قرآن کہتا ہے وہی مانوں گا اس کے خلاف میں کوئی
بات تسلیم نہیں کر سکتا۔اگر بعض لوگوں کی مخالفت کو ہی خوفناک امر قرار دے دیا جائے تب تو ماننا پڑے گا
کہ انبیاء ( نَعُوذُ بِالله ) ہمیشہ لوگوں سے ڈرتے رہے ہیں کیونکہ جتنی مخالفت لوگ ان کی
کرتے ہیں اتنی مخالفت اور کسی کی نہیں کرتے۔بہر حال دنیا کی مخالفت کو ئی حقیقت نہیں
رکھتی اور نہ خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ وَلَيُبَةِ لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ الْخَوْفِ آمنًا بلك
وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوفهم آمنا فرمایا ہے کہ جس چیز سے وہ ڈرتے ہوں گے
اسے اللہ تعالیٰ دور کر دے گا اور ان کے خوف کو امن سے بدل دے گا اور جیسا کہ میں بتا
چکا ہوں کہ وہ صرف اس بات سے ڈرتے تھے کہ اُمت محمدیہ میں گمراہی اور ضلالت نہ
آ جائے۔سو اُمت محمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے ان کی اس توجہ اور دعا کی برکت سے بحیثیت مجموعی
ضلالت سے محفوظ رکھا اور اہل السنت والجماعت کا مذہب ہی دنیا کے کثیر حصہ پر ہمیشہ
غالب رہا۔میں نے اس آیت کے جو یہ معنی کئے ہیں کہ اس جگہ خوف سے مراد عام خوف نہیں بلکہ وہ
خوف ہے جسے خلفاء کا دل محسوس کرتا ہو۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں عام خوف ضرور
ہوتا ہے بلکہ عام خوف بھی اللہ تعالیٰ ان سے دور ہی رکھتا ہے سوائے اس کے کہ اس میں کوئی
مصلحت ہو۔جیسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں جب خوف پیدا ہوا تو اس کی وجہ یہ تھی
کہ عام مسلمانوں کی حالت ایسی ہو چکی تھی کہ اب وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک خلافت کے انعام
کے مستحق نہیں رہے تھے۔پس میرا یہ مطلب نہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو عام خوفوں سے محفوظ نہیں
رکھتا بلکہ مطلب یہ ہے کہ اصل وعدہ اس آیت میں اُسی خوف کے متعلق ہے جس کو وہ خوف
قرار دیں اور وہ بجائے کسی اور بات کے ہمیشہ اس ایک بات سے ہی ڈرتے تھے کہ اُمت محمدیہ
میں گمراہی اور ضلالت نہ آجائے۔سو خدا کے فضل سے اُمت محمدیہ ایسی ضلالت سے محفوظ
رہی اور باوجود بڑے بڑے فتنوں کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی وفات کے بعد اس کی

خلافة على منهاج النبوة
۴۴۵
جلد سوم
ہدایت کے سامان ہوتے رہے۔اصل معجزہ یہی ہوتا ہے کہ کسی کی وفات کے بعد اس کی
خواہشات پوری ہوتی رہیں۔زندگی میں اگر کسی کی خواہشیں پوری ہوں تو کہا جا سکتا ہے کہ
اس نے تذبیروں سے کام لے لیا تھا مگر جس کی زندگی ختم ہو جائے اور پھر بھی اس کی خواہشیں
پوری ہوتی رہیں اس کے متعلق نہیں کہا جا سکتا کہ اس نے کسی ظاہری تدبیر سے کام لیا ہو گا بلکہ
یہ بات اس امر کا ثبوت ہو گا کہ وہ شخص خدا تعالیٰ کا محبوب اور پیارا تھا اور اللہ تعالیٰ کا اس
سے گہرا تعلق تھا۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کشفی حالت میں سراقہ بن مالک کے
ہاتھوں میں سونے کے کڑے دیکھے۔اب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ صرف یہ نہیں کہ
آپ نے اس کے ہاتھوں میں سونے کے کڑے دیکھے بلکہ معجزہ یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے اور ایک لمبا عرصہ گزرنے کے بعد مالِ غنیمت میں
سونے کے کڑے آئے اور باوجود اس کے کہ شریعت میں مردوں کو سونے کے کڑے پہننے
ممنوع ہیں اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دل میں یہ جذبہ پیدا کر دیا کہ وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے اس کشف کو پورا کرنے کے لئے اسے سونے کے کڑے پہنائیں
چنانچہ آپ نے اسے پہنائے۔پس اس واقعہ میں معجزہ یہ ہے کہ باوجود یکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو چکے تھے اللہ تعالیٰ نے حضرت عمرؓ کے دل میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی کو پورا کرنے کا جذبہ پیدا کر دیا۔پھر یہ بھی معجزہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات حضرت عمر نے سن لی اور
آپ کو اس کے پورا کرنے کا موقع مل گیا۔آخر حضرت عمرؓ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ہر بات تو نہیں سنا کرتے تھے ممکن ہے یہ بات کسی اور کے کان میں پڑتی اور وہ آگے کسی اور کو
بتانا بھول جاتا۔مگر اس معجزہ کا یہ بھی ایک حصہ ہے کہ جس شخص کے پاس سونے کے کڑے
پہنچنے تھے اُسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ کشف بھی پہنچ چکا تھا۔پھر اس معجزے کا یہ بھی
حصہ ہے کہ حضرت عمر کے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ تحریک پیدا کر دی کہ وہ اُس صحابی کوسونے
کے کڑے پہنائیں حالانکہ شریعت کے لحاظ سے مردوں کے لئے سونا پہنا ممنوع ہے۔مگر
چونکہ اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پیشگوئی کو پورا کرنا چاہتا تھا اس لئے آپ

·

آج 10 میں سے 10 باقی