آیت استخلاف کی تفسیر
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 4
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۸
جلد سوم
میں کوئی شک نہیں کہ پہلوں کو خلافت یا نبوت کی شکل میں ملی یا ملوکیت کی صورت میں۔مگر
مشابہت کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ ہر رنگ میں مشابہت ہو بلکہ صرف اصولی رنگ میں
مشابہت دیکھی جاتی ہے۔مثلاً کسی لمبے آدمی کا ہم ذکر کریں اور پھر کسی دوسرے کے متعلق
کہیں کہ وہ بھی ویسا ہی لمبا ہے تو اب کوئی شخص ایسا نہیں ہوگا جو یہ کہے کہ جب تم نے دونوں کو
لمبا قرار دیا ہے تو یہ مشابہت کس طرح درست ہوئی۔ان میں سے ایک چور ہے اور دوسرا
نمازی یا ایک عالم ہے اور دوسرا جاہل بلکہ صرف لمبائی میں مشابہت دیکھی جائے گی ہر بات
اور ہر صورت میں مشابہت نہیں دیکھی جائے گی۔اس کی مثال ہمیں قرآن کریم سے بھی
ملتی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا: شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا
إلى فِرْعَوْنَ رَسُوگا کہ ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے اور
وہ ویسا ہی رسول ہے جیسے ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا۔اب دیکھو اللہ تعالیٰ نے یہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت موسیٰ علیہ السلام
کی آپس میں مشابہت بیان کی ہے حالانکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام فرعون کی طرف بھیجے گئے
تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی ایک بادشاہ کی طرف مبعوث نہیں ہوئے تھے بلکہ
ساری دنیا کے بادشاہوں کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔اسی طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام
بنی اسرائیل کی ہدایت کے لئے مبعوث ہوئے تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ساری دنیا
کی ہدایت کے لیے بھیجے گئے تھے۔پھر حضرت موسی کی رسالت کا زمانہ صرف اُنیس سو سال
تک تھا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا زمانہ قیامت تک کے لئے ہے۔یہ
حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات میں اہم فرق ہے۔مگر
با وجود ان اختلافات کے مسلمان یہی کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسیٰ
علیہ السلام کے مثیل ہیں۔پس اگر اس قسم کے اختلافات کے باوجود آپ کی مشابہت میں
فرق نہیں آتا تو اگر پہلوں کی خلافت سے بعض جزوی امور میں خلفائے اسلام مختلف ہوں تو
اس میں اعتراض کی کون سی بات ہے۔اصل بات جو اس آیت میں بتائی گئی تھی وہ یہ تھی کہ
جس طرح موسیٰ علیہ السلام کی قوم کو سنبھالنے کے لئے اُن کی وفات کے بعد خدا تعالیٰ کی
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۹
جلد سوم
خاص حکمت نے بعض وجودوں کو اُن کی اُمت کی خدمت کے لئے چن لیا تھا اسی طرح رسول کریم
صلی اللہ صلی علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی اللہ تعالیٰ بعض ایسے وجود کھڑے کرے گا جو آپ
کی اُمت کو سنبھال لیں گے۔اور یہ مقصد بہ نسبت سابق خلفاء کے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے خلفاء نے زیادہ پورا کیا ہے۔اور پھر جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تیرہ
سو سال کے بعد اللہ تعالیٰ نے مسیح ناصری کو مبعوث فرمایا جو موسوی شریعت کی خدمت کرنے
والے ایک تابع نبی تھے اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تیرہ سو سال کے بعد اللہ تعالیٰ
نے مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا اور اس طرح اُس تابع نبوت کا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
شان کے مناسب حال امتی نبوت ہے دروازہ کھول دیا اور آپ کے ذریعہ اُس نے پھر آپ کے
ماننے والوں میں خلافت کو بھی زندہ کر دیا۔چنانچہ یہ سلسلہ خلافت حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے بعد شروع ہوا اور خلافت ثانیہ تک ممتد رہا اور اگر جماعت احمدیہ میں ایمان بالخلافت
قائم رہا اور وہ اس کو قائم رکھنے کے لئے صحیح رنگ میں جدو جہد کرتی رہی تو اِنْشَاءَ اللہ تَعَالٰی
یہ وعدہ لمبا ہوتا چلا جائے گا۔مگر جماعت احمدیہ کو ایک اشارہ جو اس آیت میں کیا گیا ہے کبھی
نہیں بھولنا چاہئے اور وہ اشارہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس طرح ہم نے
پہلوں کو خلیفہ بنا یا اُسی طرح تمہیں خلیفہ بنا ئیں گے یعنی خلافت کو ممند کرنے کے لئے پہلوں
کے طریق انتخاب کو مد نظر رکھو اور پہلی قوموں میں سے یہودیوں کے علاوہ ایک عیسائی قوم
بھی تھی جس میں خلافت بادشاہت کے ذریعہ سے نہیں آئی بلکہ ان کے اندر خالص دینی
خلافت تھی۔پس گما اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ میں پہلوں کے طریق انتخاب کی
طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام بھی اس کی تصدیق
کرتا ہے۔آپ کا الہام ہے کلیسیا کی طاقت کا نسخہ ۲۹ یعنی کلیسیا کی طاقت کی ایک خاص
وجہ ہے اس کو یا درکھو۔گویا قرآن کریم نے كما استَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ کے الفاظ
میں جس نسخہ کا ذکر کر دیا تھا الہام میں اُس کی طرف اشارہ کر دیا گیا اور بتایا گیا کہ جس طرح
وہ لوگ اپنا خلیفہ منتخب کرتے ہیں اسی طرح یا اس کے قریب قریب تم بھی اپنے لئے خلافت
کے انتخاب کا طریقہ ایجاد کرو۔چنانچہ اس طریق سے قریباً انیس سو سال سے عیسائیوں کی
خلافة على منهاج النبوة
۴۶۰
جلد سوم
خلافت محفوظ چلی آتی ہے۔عیسائیت کے خراب ہونے کی وجہ سے بے شک انہیں وہ نور
حاصل نہیں ہوتا جو پہلے زمانوں میں حاصل ہوا کرتا تھا مگر جماعت احمد یہ اسلامی تعلیم کے
مطابق اس قانون کو ڈھال کر اپنی خلافت کو سینکڑوں بلکہ ہزاروں سال تک کے لئے محفوظ کر
سکتی ہے۔چنانچہ اسی کے مطابق میں نے آئندہ انتخاب خلافت کے متعلق ایک قانون بنا دیا
ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعت احمد یہ ایمان بالخلافت پر قائم رہی اور اس کے قیام کیلئے
صحیح جد و جہد کرتی رہی تو خدا تعالیٰ کے فضل سے قیامت تک یہ سلسلہ خلافت قائم رہے گا اور
کوئی شیطان اس میں رخنہ اندازی نہیں کر سکے گا۔ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اگر خلافت کا مسلمانوں سے وعدہ تھا تو حضرت علیؓ کے
بعد خلافت کیوں بند ہو گئی ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ وعدہ شرطی تھا۔آیت کے الفاظ
صاف بتاتے ہیں کہ یہ وعدہ اُن لوگوں کے لئے تھا جو خلافت پر ایمان رکھتے ہوں گے اور
حصول خلافت کیلئے جو مناسب قومی اعمال ہوں گے وہ کرتے رہیں گے کیونکہ یہاں
وعَمِلُوا الصلحت کے الفاظ ہیں اور صلح کے معنی عربی زبان میں ایسے کام کے
ہوتے ہیں جو مناسب حال ہو۔چونکہ اس آیت میں خلافت کا ذکر ہے اس لئے آمَنُوا سے
مراد آمَنُوا بِالْخِلَافَةِ ہے اور عملوا الصلحت سے مراد عَمِلُوا عَمَلًا مُنَاسَبَا لِحُصُولِ
الْخِلافَةِ ہے۔اگر یہ شرط پوری نہ ہوگی تو خدا تعالیٰ کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوگا۔حضرت علیؓ کے
بعد صرف لفظ خلافت باقی رہ گیا تھا لیکن عملاً با دشاہت قائم ہوگئی اور خلافت کیلئے جو شرط ہے
کہ تبلیغ دین اور تبلیغ اسلام کرے وہ مٹ گئی تھی۔پس شرط کے ضائع ہونے سے مشروط بھی
ضائع ہو گیا اور خدا تعالیٰ کا وعدہ ٹل گیا۔ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ جب خلیفہ انتخاب سے ہوتا ہے تو پھر اُمت کے لئے اس
کا عزل بھی جائز ہوا۔اس کا جواب یہ ہے کہ گو خلیفہ کا تقر ر انتخاب کے ذریعہ سے ہوتا ہے
گوخلیفہ را
لیکن یہ آیت نص صریح کے طور پر اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اُمت کو اپنے فیصلہ
کا اس امر میں ذریعہ بناتا ہے اور اُس کے دماغ کو خاص طور پر روشنی بخشتا ہے لیکن مقر راصل
میں اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے چنانچہ فرماتا ہے لیسْتَخْلِفَنَّهُمْ کہ وہ خود ان کو خلیفہ بنائے گا۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۶۱
جلد سوم
پس گو خلفاء کا انتخاب مومنوں کے ذریعہ سے ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا الہام لوگوں کے دلوں
کو اصل حقدار کی طرف متوجہ کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بتاتا ہے کہ ایسے خلفاء میں میں
فلاں فلاں خصوصیات پیدا کر دیتا ہوں اور یہ خلفاء ایک انعام الہی ہوتے ہیں۔پس اس
صورت میں اس اعتراض کی تفصیل یہ ہوئی کہ کیا اُمت کو حق حاصل نہیں کہ وہ اس شخص کو جو
کامل موحد ہے، جس کے لئے دین کو اللہ تعالیٰ نے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے خدا
نے تمام خطرات کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے اور جس کے ذریعہ سے وہ شرک کو مٹانا چاہتا ہے
اور جس کے ذریعہ سے وہ اسلام کو محفوظ کرنا چاہتا ہے معزول کر دے؟ ظاہر ہے کہ ایسے شخص
کو اُمت اسلامیہ معزول نہیں کر سکتی ایسے شخص کو تو شیطان کے چیلے ہی معزول کرنے کا دعویٰ
کر سکتے ہیں۔دوسرا جواب یہ ہے کہ اس جگہ وعدہ کا لفظ ہے اور وعدہ احسان پر دلالت کرتا ہے پس
اس اعتراض کے معنی یہ ہوں گے کہ چونکہ اس انعام کا انتخاب اللہ تعالیٰ نے اُمت کے ہاتھ
میں رکھا ہے اسے کیوں حق نہیں کہ وہ اس انعام کو ر ڈ کرے۔ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ یہ استنباط
بدترین استنباط ہے۔جو انعام منہ مانگے ملے اُس کا رڈ کرنا تو انسان کو اور بھی مجرم بنادیتا ہے
اور اس پر شدید حجت قائم کر دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ تو فرمائے گا کہ اے لوگو! میں نے تمہاری
مرضی پر چھوڑا اور کہا کہ میرے انعام کو کسی صورت میں لینا چاہتے ہو۔تم نے کہا ہم اس
انعام کو فلاں شخص کی صورت میں لینا چاہتے ہیں اور میں نے اپنے فضل اس شخص کے ساتھ
وابستہ کر دئیے۔جب میں نے تمہاری بات مان لی تو اب تم کہتے ہو کہ ہم اس انعام پر
راضی نہیں اب اس نعمت کے رڈ کرنے پر میں اس کے سوا اور کیا کہہ سکتا ہوں کہ
لَئِن كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِي لَشَدِید اسی کی طرف اشارہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ من كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَا وليكَ هُمُ الفسقون یعنی انتخاب کے وقت تو ہم نے
اُمت کو اختیار دیا ہے مگر چونکہ اس انتخاب میں ہم اُمت کی رہبری کرتے ہیں اور چونکہ
ہم اس شخص کو اپنا بنا لیتے ہیں اس لئے اس کے بعد امت کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا۔اور جو شخص پھر بھی اختیار چلانا چاہے تو یا در کھے کہ وہ خلیفہ کا مقابلہ نہیں کرتا بلکہ ہمارے انعام
خلافة على منهاج النبوة
۴۶۲
جلد سوم
کی بے قدری کرتا ہے۔پس اگر انتخاب کے وقت وہ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحت میں شامل
تھا تو اب اس اقدام کی وجہ سے ہماری درگاہ میں اس کا نام آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ کی
فہرست سے کاٹا جائے گا اور فاسقوں کی فہرست میں لکھا جائے گا۔پھر فرماتا ہے واقيْمُوا الصَّلوة وأتُوا الزَّكوة وأطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
اس آیت میں ومَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَا وليكَ هُمُ الفسقُونَ کے معاً بعد نماز اور زکوة
اور اطاعت رسول کا ذکر کر کے اس طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ اگر کسی وقت برکاتِ
خلافت کے نزول میں کمی آجائے تو مسلمانوں کو بحیثیت قوم نمازوں میں لگ جانا چاہئے اور
زکوۃ دینے میں چست ہو جانا چاہئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت
اختیار کرنی چاہئے۔اگر وہ ایسا کریں گے تو ان پر رحم کیا جائے گا اور پھر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی ایسا نائب کھڑا کر دیا جائے گا جو سب مسلمانوں کو اکٹھا کر دے گا۔بہر حال منکرین خلافت کبھی زمین پر غالب نہیں آئیں گے بلکہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگ کھڑے کرتا
رہے گا جو خلافت پر ایمان رکھتے ہوں خواہ جزوی ہی ہو۔چنانچہ خوارج جو منکرین خلافت
ہیں کبھی بھی دنیا پر حاکم نہیں ہوئے بلکہ سنی جو منہ سے خلافت کے قائل ہیں لیکن حضرت عثمان
اور حضرت علی کے زمانہ میں انہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے خلافت کو قائم رکھنے کی کوشش
نہیں کی وہی ہمیشہ غالب رہے ہیں۔( تفسیر کبیر جلد ۶ صفحه ۳۶۶ تا ۳۹۳)
بخاری کتاب الاحكام باب قول الله تعالى أطِيعُوا الله و اطيعوا الرسول صفحه
۱۲۲۸، ۲۲۹ حدیث نمبر ۷۱۳۷ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحه ۶۰ الناشر مکتبہ نزار مصطفى الباز ۲۰۰۴ء
ابراهیم: ۸
البقره: ۳۱
آل عمران: ۱۶۰
ص: ۲۷
الاعراف: ۷۰
2 الاعراف: ۷۵
المائدة: ۲۱ ا الاعراف: ۱۴۳
۱۲ المائدة: ۴۵
المائدة: ۴۷
خلافة على منهاج النبوة
۴۶۳
جلد سوم
۱۴ متی باب ۵ آیت ۱۷، ۱۸ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء
ها بخاری کتاب الفتن باب قول النبى الله سَتَرَوْنَ بعدى أمورًا تُنْكِرُونَهَا صفحه
۷ ۱۲۱ حدیث نمبر ۶ ۷۰۵ مطبوع رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
الروم: ۴۲
كل البداية والنهاية جلد ۸ صفحه ۱۲۶ مطبوعہ بیروت ۲۰۰۱ء
۱۸ موضوعات کبیر از ملاعلی قاری صفحه ۸۵ مطبوعہ دہلی ۱۳۴۶ھ
19 بخاری کتاب فضائل المدينة باب كراهية النّبي له أنْ تُعْرِى الْمَدِينَة صفحه
۳۰۴ حدیث نمبر ۱۸۹۰ مطبوع رياض١٩٩٩ء الطبعة الثانية
۲۰ تاریخ ابن اثیر جلد ۲ صفحه ۱۵۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
اسد الغابه الجزء الثانی صفحه ۲۳۷ زیر عنوان سراقة بن مالک،مطبوعہ بیروت ۲۰۰۶ء
٢٢ التوبة: ١٠٣
۲۳ تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحه ۶۰ الناشر مکتبہ نزار مصطفى الباز ۲۰۰۴ء
۲۴ تاریخ کامل ابن اثیر جلد ۲ صفحه ۳۳۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
۲۵ بخاری کتاب الاعتصام باب ماذكَرَ النَّبِيُّ الله و حض على اتفاق اهل العلم
صفحہ ۱۲۶۱ حدیث نمبر ۷۳۲۴ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
٢٦ المائدة: ۲۱
البقرة: ٩٢
۲۹ تذکرہ صفحه ۵۲۷ ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
المزمل: ١٦