آیت استخلاف کی تفسیر
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 3
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۶
جلد سوم
کے دل کو اس نے اس طرف مائل کر دیا کہ مردوں کے سونا نہ پہننے میں جو حکمتیں ہیں وہ بھی
بے شک اچھی ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو پورا کرنے کیلئے کسی کو تھوڑی
دیر کے لئے سونے کے کڑے پہنا دینا بھی کوئی بُری بات نہیں ہو سکتی چنانچہ انہوں نے
صحابی کو اپنے سامنے سونے کے کڑے پہنائے۔اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ خلفائے راشدین فوت ہو گئے تو ان کی وفات کے سالہا سال
بعد خدا تعالیٰ نے ان کے خوف کو امن سے بدلا۔کبھی سو سال بعد کبھی دوسو سال بعد، کبھی تین
سو سال بعد، کبھی چار سو سال کے بعد اور کبھی پانچ سو سال کے بعد اور اس طرح ظاہر کر دیا
کہ خدا تعالیٰ ان سے محبت رکھتا ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ ان کے ارادے رائیگاں جائیں۔لیکن اگر اس ساری آیت کو ساری قوم کی طرف منسوب کر دیا جائے تب بھی کوئی حرج
نہیں کیونکہ اس صورت میں بھی وہی معنی کئے جائیں جن کو میں نے بیان کیا ہے یعنی اس
صورت میں بھی ساری قوم کو اگر کوئی خوف ہو سکتا تھا تو وہ کفار کے اسلام پر غلبہ کا ہو سکتا تھا۔فردی طور پر تو کسی کو یہ خوف ہو سکتا ہے کہ میرا بیٹا نہ مرجائے ، کسی کو یہ خوف ہوسکتا ہے کہ مجھے
تجارت میں نقصان نہ ہو جائے مگر قوم کا خوف تو ایسا ہی ہو سکتا ہے جو اپنے اندر قومی رنگ
رکھتا ہو اور وہ خوف بھی پھر یہی ماننا پڑتا ہے کہ ایسا نہ ہوا سلام پر کفار غالب آجائیں۔سو قوم
کا یہ خوف بھی اسلام کے ذریعہ ہی دور ہوا اور اسلام کو ایسا زبر دست غلبہ حاصل ہوا جس کی
اور کہیں مثال نہیں ملتی۔خلفاء کی چھٹی علامت اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا
وہ خلفاء میری عبادت کریں گے اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے یعنی ان کے
دلوں میں خدا تعالیٰ جرات اور دلیری پیدا کر دے گا اور خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں کسی کا خوف
ان کے دلوں میں پیدا نہیں ہوگا۔وہ لوگوں کے ڈر سے کوئی کام نہیں کریں گے بلکہ اللہ پر
تو کل رکھیں گے اور اسی کی خوشنودی اور رضا کیلئے تمام کام کریں گے۔یہ معنی نہیں کہ وہ
بت پرستی نہیں کریں گے بت پرستی تو عام مسلمان بھی نہیں کرتے کجا یہ کہ خلفاء کے متعلق یہ کہا
جائے کہ وہ بت پرستی نہیں کریں گے۔پس یہاں بت پرستی کا ذکر نہیں بلکہ اس امر کا ذکر ہے
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۷
جلد سوم
کہ وہ بندوں سے ڈر کر کسی مقام سے اپنا قدم پیچھے نہیں ہٹا ئیں گے بلکہ جو کچھ کریں گے
خدا تعالیٰ کے منشاء اور اس کی رضا کو پورا کرنے کے لئے کریں گے اور اس امر کی ذرا بھی
پرواہ نہیں کریں گے کہ اس راہ میں انہیں کن بلاؤں اور آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دنیا میں بڑے سے بڑا دلیر آدمی بھی بعض دفعہ لوگوں کے ڈر سے ایسا پہلو اختیار کر لیتا ہے
جس سے گو یہ مقصود نہیں ہوتا کہ وہ سچائی کو چھوڑ دے مگر دل میں یہ خواہش ضرور ہوتی ہے کہ
میں ایسے رنگ میں کام کروں کہ کسی کو شکوہ پیدا نہ ہو۔مولوی غلام علی صاحب ایک کٹر وہابی ہوا کرتے تھے وہابیوں کا یہ فتویٰ تھا کہ ہندوستان میں
جمعہ کی نماز ہوسکتی ہے لیکن حنفیوں کے نزدیک ہندوستان میں جمعہ کی نماز جائز نہیں تھی کیونکہ وہ
کہتے تھے کہ جمعہ پڑھنا تب جائز ہو سکتا ہے جب مسلمان سلطان ہو۔جمعہ پڑھانے والا
مسلمان قاضی ہو اور جہاں جمعہ پڑھا جائے وہ شہر ہو۔ہندوستان میں انگریزی حکومت کی
وجہ سے چونکہ نہ مسلمان سلطان رہا تھا نہ قاضی اس لئے وہ جمعہ کی نماز پڑھنا جائز نہیں سمجھتے
تھے۔ادھر چونکہ قرآن کریم میں وہ یہ لکھا ہوا پاتے تھے کہ جب تمہیں جمعہ کے لئے بلایا جائے
تو فوراً تمام کام چھوڑتے ہوئے جمعہ کی نماز کے لئے چل پڑو اس لئے ان کے دلوں کو
اطمینان نہ تھا۔ایک طرف ان کا جی چاہتا تھا کہ وہ جمعہ پڑھیں اور دوسری طرف وہ ڈرتے
تھے کہ کوئی حنفی مولوی ہمارے خلاف فتویٰ نہ دے دے۔اس مشکل کی وجہ سے ان کا یہ دستور
تھا کہ جمعہ کے روز گاؤں میں پہلے جمعہ پڑھتے اور پھر ظہر کی نماز ادا کر لیتے اور وہ خیال
کرتے کہ اگر جمعہ والا مسئلہ درست ہے تب بھی ہم بچ گئے اگر ظہر پڑھنے والا مسئلہ صحیح ہے تب
بھی ہم بچ گئے۔اسی لئے وہ ظہر کا نام ظہر کی بجائے احتیاطی رکھا کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ
خدا نے اگر ہمارے جمعہ کی نماز کو الگ پھینک دیا تو ہم ظہر کو اُٹھا کر اُس کے سامنے رکھ دیں
گے اور اگر اس نے ظہر کو رد کر دیا تو ہم جمعہ اس کے سامنے پیش کر دیں گے۔اور اگر کوئی
احتیاطی“ نہ پڑھتا تو سمجھا جاتا کہ وہ وہابی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے
تھے کہ ایک دفعہ ہم مولوی غلام علی صاحب کے ساتھ گورداسپور گئے راستہ میں جمعہ کا وقت
آ گیا ہم نماز پڑھنے کے لئے ایک مسجد میں چلے گئے۔آپ کا عام طریق وہابیوں سے ملتا جلتا
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۸
جلد سوم
تھا کیونکہ وہابی حدیثوں کے مطابق عمل کرنا اپنے لئے ضروری جانتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنا ہی انسان کی نجات کے لئے ضروری ہے۔غرض آپ بھی مولوی غلام علی صاحب کے ساتھ گئے اور جمعہ کی نماز پڑھی۔جب مولوی غلام علی
صاحب جمعہ کی نماز سے فارغ ہو گئے تو انہوں نے چار رکعت ظہر کی نماز پڑھ لی۔آپ
فرماتے تھے کہ میں نے ان سے کہا کہ مولوی صاحب ! یہ جمعہ کی نماز کے بعد یہ چار رکعتیں
کیسی ہیں؟ وہ کہنے لگے یہ احتیاطی ہے۔میں نے کہا مولوی صاحب ! آپ تو وہابی ہیں اور
عقیدتاً اس کے مخالف ہیں پھر ” احتیاطی کے کیا معنی ہوئے؟ وہ کہنے لگے احتیاطی ان
معنوں میں نہیں کہ خدا کے سامنے ہما را جمعہ قبول ہوتا ہے یا ظہر بلکہ یہ ان معنوں میں ہے کہ
لوگ مخالفت نہ کریں۔تو کئی لوگ اس طرح بھی کام کر لیتے ہیں جیسے مولوی غلام علی صاحب
نے کیا کہ اپنے دل میں تو وہ اس بات پر خوش رہے کہ اُنہوں نے جمعہ پڑھا ہے اور ادھر
لوگوں کو خوش کرنے کے لئے چار رکعت ظہر کی نماز بھی پڑھ لی۔اسی طرح ایک لطیفہ مشہور ہے کہتے ہیں کہ کوئی سنی بزرگ تھے جو شیعوں کے علاقہ
میں رہتے تھے۔ایک دفعہ غربت کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہو گئے اور اُنہوں نے فیصلہ کیا
کہ بادشاہ کے پاس پہنچ کر مدد کی درخواست کرنی چاہئے۔چنانچہ وہ اس کے پاس گئے اور
مدد کی درخواست کی۔وزیر نے ان کی شکل دیکھ کر بادشاہ کو کہا کہ یہ شخص شیعہ نہیں سنی معلوم
ہوتا ہے۔بادشاہ نے کہا کہ تمہیں کس طرح معلوم ہوا ؟ وہ کہنے لگا بس شکل سے ایسا ہی معلوم
ہوتا ہے۔بادشاہ کہنے لگا یہ کوئی دلیل نہیں تم میرے سامنے اس کا امتحان لو۔چنانچہ وزیر نے
ان کے سامنے حضرت علی کی بڑے زور سے تعریف شروع کر دی۔وہ بزرگ بھی حضرت علیؓ
کی تعریف کرنے لگ گئے۔بادشاہ نے یہ دیکھ کر کہا دیکھا ! تم جو کچھ کہتے تھے وہ غلط ثابت ہوا
یا نہیں ؟ اگر یہ شیعہ نہ ہوتا تو کیا حضرت علیؓ کی ایسی ہی تعریف کرتا ؟ وزیر کہنے لگا بادشاہ
سلامت ! آپ خواہ کچھ بھی کہیں مجھے یہ سنی ہی معلوم ہوتا ہے۔بادشاہ نے کہا اچھا امتحان کے
لئے پھر کوئی اور بات کرو۔چنانچہ وزیر کہنے لگا کہو " بر ہر سہ لعنت“ یعنی ابو بکر، عمر اور عثمان
پر نَعُوذُبِ اللهِ ) لعنت۔وہ بھی کہنے لگا ”بر ہر سہ لعنت۔بادشاہ نے کہا اب تو یہ یقینی طور
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۹
جلد سوم
شیعہ ثابت ہو گیا ہے۔وہ کہنے لگا بظاہر تو ایسا ہی معلوم ہوتا ہے مگر میرا دل مطمئن نہیں۔آخر
وزیر انہیں الگ لے گیا اور کہا سچ سچ بتاؤ تمہارا مذہب کیا ہے؟ اس نے کہا میں سنی ہوں۔اس نے کہا پھر تم نے ”بر ہر سہ لعنت کیوں کہا تھا ؟ وہ بزرگ کہنے لگے تمہاری ان الفاظ
سے تو مراد یہ تھی کہ ابو بکر، عمر اور عثمان پر لعنت ہو مگر میری مراد یہ تھی کہ آپ دونوں اور مجھ پر
لعنت ہو۔آپ لوگوں پر اس لئے کہ آپ بزرگوں پر لعنت کرتے ہیں اور مجھ پر اس لئے کہ
مجھے اپنی بد بختی سے تم جیسے لوگوں کے پاس آنا پڑا۔غرض انسان کئی طریق پر وقت گزار لیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس طرح اس نے کسی گناہ کا
ارتکاب نہیں کیا۔مگر فرمایا يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا خلفاء انتہائی طور پر دلیر
ہوں گے اور خوف و ہر اس ان کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا وہ جو کچھ کریں گے خدا کی رضا کے
لئے کریں گے کسی انسان سے ڈر کر ان سے کوئی فعل صادر نہیں ہوگا۔یہ علامت بھی خلفائے راشدین میں تمام و کمال پائی جاتی ہے۔چنانچہ جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوئے تو اُس وقت
سارا عرب مرتد ہو گیا صرف دو جگہ نماز با جماعت ہوتی تھی باقی تمام مقامات میں فتنہ اُٹھ
کھڑا ہوا اور سوائے مکہ اور مدینہ اور ایک چھوٹے سے قصبہ کے تمام ملک نے زکوۃ
دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمایا تھا کہ
خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً " تو اُن کے مالوں سے صدقہ لے کسی اور کو یہ اختیار نہیں کہ ہم
سے زکوۃ وصول کرے۔غرض سارا عرب مرتد ہو گیا اور وہ لڑائی کے لئے چل پڑا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں گو اسلام کمزور تھا مگر لوگ متفرق طور پر حملہ کرتے
تھے کبھی ایک گروہ نے حملہ کر دیا اور کبھی دوسرے نے۔جب غزوہ احزاب کے موقع پر کفار
کے لشکر نے اجتماعی رنگ میں مسلمانوں پر حملہ کیا تو اُس وقت تک اسلام ایک حد تک طاقت
پکڑ چکا تھا گوا بھی اتنی زیادہ طاقت حاصل نہیں ہوئی تھی کہ انہیں آئندہ کے لئے کسی حملہ کا ڈر
ہی نہ رہتا۔اس کے بعد جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ فتح کرنے کے لئے گئے تو اُس
وقت عرب کے بعض قبائل بھی آپ کی مدد کے لئے کھڑے ہو گئے اس طرح خدا تعالیٰ نے
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۰
جلد سوم
تدریجی طور پر دشمنوں میں جوش پیدا کیا تا کہ وہ اتنا زور نہ پکڑ لیں کہ سب ملک پر چھا
جائیں۔لیکن حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں یکدم تمام عرب مرتد ہو گیا صرف مکہ اور
مدینہ اور ایک اور چھوٹا سا قصبہ رہ گئے باقی سب مقامات کے لوگوں نے زکوۃ دینے سے
انکار کر دیا اور وہ لشکر لے کر مقابلہ کے لئے نکل کھڑے ہوئے۔بعض جگہ تو ان کے پاس ایک
ایک لاکھ کا بھی لشکر تھا مگر ادھر صرف دس ہزار کا ایک لشکر تھا اور وہ بھی شام کو جارہا تھا اور یہ
وہ لشکر تھا جسے اپنی وفات کے قریب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رومی علاقہ پر حملہ کرنے
کے لئے تیار کیا تھا اور اسامہ کو اس کا افسر مقرر کیا تھا باقی جو لوگ تھے وہ یا تو کمزور اور
بڑھے تھے یا پھر گنتی کے چند نوجوان تھے۔یہ حالات دیکھ کر صحابہ نے سوچا کہ اگر ایسی
بغاوت کے وقت اسامہ کا لشکر بھی روانہ ہو گیا تو مدینہ کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں ہو سکے
گا۔چنانچہ اکابر صحابہ کا ایک وفد جن میں حضرت عمرؓ اور حضرت علی بھی شامل تھے اور جو
شجاعت اور دلیری میں مشہور تھے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض
کیا کہ کچھ عرصہ کے لئے اس لشکر کو روک لیا جائے جب بغاوت فرو ہو جائے تو پھر بے شک
اسے بھجوا دیا جائے مگر اب اس کا بھیجوانا خطرہ سے خالی نہیں۔مدینہ کی حفاظت کا کوئی سامان
نہیں اور دشمن کا لشکر ہماری طرف بڑھتا چلا آ رہا ہے۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے نہایت غصہ
کی حالت میں
فرمایا کہ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعدا ابو قحافہ کا
بیٹا سب سے پہلا کام یہ کرے کہ جس لشکر کو روانہ کرنے کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم
دیا تھا اُسے روک لے۔میں اس لشکر کو کسی صورت میں روک نہیں سکتا۔اگر تمام عرب باغی
ہو گیا ہے تو بے شک ہو جائے اور اگر مدینہ کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں تو بے شک نہ رہے خدا
کی قسم ! اگر دشمن کی فوج مدینہ میں گھس آئے اور ہمارے سامنے مسلمان عورتوں کی لاشیں کتے
گھسیٹتے پھریں تب بھی میں اس لشکر کو ضرور روانہ کروں گا جس کو روانہ کرنے کا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔۲۳ اگر تم دشمن کی فوجوں سے ڈرتے ہو تو بے شک میرا
ساتھ چھوڑ دو میں اکیلا تمام دشمنوں کا مقابلہ کروں گا۔یہ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا
کی صداقت کا کتنا بڑا ثبوت ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۱
جلد سوم
دوسرا سوال زکوۃ کا تھا صحابہ نے عرض کیا کہ اگر آپ لشکر نہیں روک سکتے تو صرف اتنا
کر لیجئے کہ ان لوگوں سے عارضی صلح کرلیں اور انہیں کہہ دیں کہ ہم اس سال تم سے زکوۃ
نہیں لیں گے اس دوران میں ان کا جوش ٹھنڈا ہو جائے گا اور تفرقہ کے مٹنے کی کوئی صورت
پیدا ہو جائے گی۔موجودہ صورت میں جبکہ وہ جوش سے بھرے ہوئے ہیں اور جبکہ وہ لڑنے
مرنے کے لئے تیار ہیں ان سے زکوۃ وصول کرنا مناسب نہیں۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا
ایسا ہر گز نہیں ہوگا۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہ لوگ اونٹ کا گھٹنا
باندھنے والی ایک رتی بھی زکوۃ میں دیا کرتے تھے اور اب نہیں دیں گے تو میں اُس وقت
تک ان سے جنگ جاری رکھوں گا جب تک کہ وہ رتی بھی ان سے وصول نہ کرلوں۔اس پر
صحابہ نے کہا اگر جیش اسامہ بھی چلا گیا اور ان لوگوں سے عارضی صلح بھی نہ کی گئی تو پھر دشمن
کا کون مقابلہ کرے گا مدینہ میں تو بڑھے اور کمزور لوگ یا چند نوجوان ہیں وہ بھلا لاکھوں کا
کہاں مقابلہ کر سکتے ہیں۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا اے دوستو ! اگر تم ان
کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو ابو بکر اکیلا ان کا مقابلہ کرنے کے لئے نکل کھڑا ہوگا۔یہ دعوی اس
شخص کا ہے جسے فنونِ جنگ سے کچھ زیادہ واقفیت نہ تھی اور جس کے متعلق عام طور پر خیال کیا
جاتا تھا کہ وہ دل کا کمزور ہے۔پھر یہ جرات ، یہ دلیری ، یہ یقین اور یہ وثوق آپ میں
کہاں سے آیا؟ اس وجہ سے آیا کہ آپ نے یہ سمجھ لیا تھا کہ میں خلافت کے مقام پر خدا تعالیٰ
کی طرف سے کھڑا ہوں اور مجھ پر ہی تمام کاموں کی ذمہ داری ہے پس میرا فرض ہے کہ میں
مقابلہ کیلئے تیار ہو جاؤں۔کامیابی دینا یا نہ دینا خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے اگر وہ کامیابی
دینا چاہے گا تو آپ دے دے گا اور اگر نہیں دینا چاہے گا تو سارے لشکر مل کر بھی کامیاب
نہیں کر سکتے۔۲۴
اسی طرح حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی یہ جرات دیکھو کہ انہوں نے اپنے عہد خلافت
میں دنیا کی دو زبر دست حکومتوں یعنی قیصر و کسریٰ سے بیک وقت جنگ شروع کر دی۔حالانکہ اُس زمانہ میں صرف قیصر کا مقابلہ کرنا بھی ایسا ہی تھا جیسے آجکل افغانستان کی حکومت
امریکہ یا انگلستان سے لڑائی شروع کر دے۔مگر با وجود اتنی زبر دست حکومت کے ساتھ
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۲
جلد سوم
جنگ جاری ہونے کے جب حضرت ابو بکر کے سامنے یہ سوال پیش ہوا کہ کسری کی فوجوں نے
مسلمانوں کے مقابلہ میں سرگرمی دکھانی شروع کر دی ہے اور ان کے بہت سے علاقے جو
مسلمانوں کے قبضہ میں تھے اُن میں بغاوت اور سرکشی کے آثار ظاہر ہورہے ہیں تو آپ نے
دیا کہ فوراً امیران پر حملہ کر دو۔صحابہ کہتے ہیں کہ ایک ہی وقت میں دوز بر دست حکومتوں
سے کس طرح مقابلہ ہو گا۔مگر آپ فرماتے ہیں کچھ پرواہ نہیں جاؤ اور مقابلہ کرو۔مسلمان
چونکہ اُس وقت رومی حکومت سے جنگ کرنے میں مشغول تھے اس لئے ایران پر مسلمانوں
کا یہ حملہ اس قدر دور از قیاس تھا کہ ایران کے بادشاہ کو جب یہ خبریں پہنچیں کہ مسلمان
فوجیں بڑھتی چلی آ رہی ہیں تو اُس نے ان خبروں کو کوئی اہمیت نہ دی اور کہا کہ لوگ خواہ مخواہ
جھوٹی افواہیں اُڑا رہے ہیں مسلمان بھلا ایسی حالت میں جبکہ وہ پہلے ہی ایک خطر ناک جنگ
میں مبتلا ہیں ایران پر حملہ کرنے کا خیال بھی کر سکتے ہیں۔چنانچہ کچھ عرصہ تک تو ایرانیوں کی
شکست کی بڑی وجہ یہی ہوئی کہ دارالخلافہ سے مسلمانوں کے مقابلہ میں کوئی فوج نہیں آئی اور
بادشاہ خیال کرتا رہا کہ لوگ جھوٹی خبر میں اُڑا رہے ہیں۔مگر جب کثرت اور تواتر کے ساتھ
اسے اس قسم کی خبریں پہنچیں تو اُس نے اپنا ایک جرنیل بھیجا اور اسے حکم دیا کہ میرے پاس صحیح
حالات کی رپورٹ کرو۔چنانچہ اُس نے جب رپورٹ کی کہ مسلمان واقعہ میں حملہ کر رہے ہیں اور
بہت سے حصوں پر قابض بھی ہو چکے ہیں تب اُس نے ان کے مقابلہ کے لئے فوج بھیجی۔اس
سے تم اندازہ لگا لو کہ مسلمانوں کا اس لڑائی میں کو دنا بظاہر کتنا خطر ناک تھا جبکہ اس کے ساتھ
ہی وہ رومی لشکر کا بھی مقابلہ کر رہے تھے۔مگر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خدا تعالیٰ نے مقام خلافت
پر کھڑا کرنے کے بعد جو قوت بخشی تھی اس کے آگے ان چیزوں کی کوئی حقیقت نہ تھی۔انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ اتنے مسلمان کہاں سے آئیں گے جو ایرانی لشکر کا مقابلہ کر
سکیں ، انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ اتنا سامان اور اسلحہ کہاں سے آئے گا جو ایرانی فوجوں کے
سامان اور اسلحہ کے مقابلہ میں کام آسکے۔انہوں نے ایرانیوں کی سرکشی کی خبر سنتے ہی فوراً
اپنے سپاہیوں کو اس آگ میں کود جانے کا حکم دے دیا اور کسری سے بھی جنگ شروع کر دی۔اس کے بعد جب حضرت عمرؓ خلیفہ ہوئے تو وہی عمر " جو ابو بکر کو یہ مشورہ دیتے تھے کہ اتنے
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۳
جلد سوم
بڑے لشکر کا ہم کہاں مقابلہ کر سکتے ہیں وہ بہت ہیں اور ہم تھوڑے ، جیش اسامہ کو روک لیا
جائے تا کہ وہ ہماری مدد کر سکے۔اُن میں بھی وہی تو کل آ گیا اور انہوں نے بھی ایک ہی
وقت میں قیصر و کسریٰ سے جنگ شروع کر دی اور آخر ان دونوں حکومتوں کا تختہ اُلٹ کر رکھ
دیا۔اسی جنگ کے نتیجہ میں جب ایران فتح ہوا اور کسری کے خزائن حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کے پاس پہنچے تو مال غنیمت میں کسریٰ کا ایک رومال بھی آیا جو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
کو ملا۔ایک دن انہیں کھانسی اُٹھی تو انہوں نے اپنی جیب سے کسری شاہ ایران کا رومال
نکال کر اُس میں تھوک دیا اور پھر کہابخ بخ ابو هُرَيْرَةَ واہ واہ ابو ہریرہ ! تیری بھی کیا شان
ہے کہ تو آج کسری شاہ ایران کے رومال میں تھوک رہا ہے۔لوگوں نے پوچھا کہ آپ نے
یہ کیا الفاظ استعمال کئے ہیں انہوں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بعض
دفعہ مجھے اتنے فاقے ہوتے تھے کہ میں بھوک سے بیتاب ہو کر بے ہوش ہو جاتا تھا اور لوگ یہ
سمجھ کر کہ مجھے مرگی کا دورہ ہو گیا ہے میرے سر پر جوتیاں مارا کرتے مگر آج یہ حالت ہے کہ
میں شاہی رومال میں تھوک رہا ہوں۔۲۵ تو يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا کی علامت
خدا تعالیٰ نے خلفائے راشدین کے ذریعہ نہایت واضح رنگ میں پوری فرمائی اور انہوں نے
خدا تعالیٰ کے سوا کبھی کسی کا خوف اپنے دل میں نہیں آنے دیا۔اسی طرح حضرت عثمان جیسے با حیا اور رقیق القلب انسان نے اندرونی مخالفت کا
مقابلہ جس یقین سے کیا ہے وہ انسانی عقل کو دنگ کر دیتا ہے حالانکہ وہ عام طور پر کمزور سمجھے
جاتے تھے مگر جب ان کا اپنا زمانہ آیا تو انہوں نے ایسی بہادری اور جرات سے کام لیا کہ
انسان ان واقعات کو پڑھ کر حیران رہ جاتا ہے۔یہی حال حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہے کسی مخالفت یا خطرے کی انہوں نے پرواہ نہیں کی
حالانکہ اندرونی خطرے بھی تھے اور بیرونی بھی مگر ان کے مدنظر صرف یہی امر رہا کہ خدا
تعالیٰ کی مرضی پوری ہو اور ذرا بھی کسی سے خوف کھا کر اُس منشائے الہی میں جو انہوں نے
سمجھا تھا فرق نہیں آنے دیا۔غرض تمام خلفاء کے حالات میں ہمیں يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا کا نہایت اعلیٰ
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۴
جلد سوم
درجہ کا نظارہ نظر آتا ہے جو اس بات کا یقینی اور قطعی ثبوت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں خود
مقام خلافت پر کھڑا کیا تھا اور وہ آپ اُن کی تائید اور نصرت کا ذمہ دار رہا۔اب میں اُن اعتراضات کو لیتا ہوں جو عام طور پر اس آیت پر کئے جاتے ہیں۔پہلا
اعتراض اس آیت پر یہ کیا جاتا ہے کہ اس آیت میں اُمت مسلمہ سے وعدہ ہے نہ کہ بعض
افراد سے اور اُمت کو خلیفہ بنانے کا وعدہ ہے نہ کہ بعض افراد کو۔پس اس سے مراد
مسلمانوں کو غلبہ اور حکومت کا میسر آجانا ہے نہ کہ بعض افراد کا خلافت پر متمکن ہو جانا۔اس
اعتراض کا جواب یہ ہے کہ بے شک یہ وعدہ قوم سے ہے مگر قوم سے کسی وعدہ کے کئے جانے
کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ افراد کے ذریعہ وہ وعدہ پورا نہ ہو۔بعض وعدے قوم سے ہوتے ہیں
لیکن افراد کے ذریعہ پورے کئے جاتے ہیں اور کہا یہی جاتا ہے کہ قوم سے جو وعدہ کیا گیا تھا
وہ پورا ہو گیا۔اس کی مثالیں دنیا کی ہر زبان میں ملتی ہیں۔مثلاً ہماری زبان میں ہی کہا جا تا
ہے کہ انگریز با دشاہ ہیں۔اب کیا اس کے یہ معنی ہیں کہ ہر انگریز بادشاہ ہے؟ ہر انگریز تو نہ
بادشاہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے مگر کہا یہی جاتا ہے کہ انگریز با دشاہ ہیں۔اسی طرح کہا جاتا ہے کہ
فلاں قوم حاکم ہے حالانکہ ساری قوم کہاں حاکم ہوتی ہے چند افراد کے سپر دحکومت کا نظم ونسق
ہوتا ہے اور باقی سب اس کے تابع ہوتے ہیں۔اسی طرح کہا جاتا ہے کہ فلاں قوم بڑی
دولت مند ہے مگر اس کے یہ معنی تو نہیں ہوتے کہ اس قوم کا ہر فرد دولت مند ہے۔انگریزوں کے متعلق عام طور پر کہا جاتا ہے کہ وہ بڑے دولت مند ہیں حالانکہ ان میں بڑے
بڑے غریب بھی ہوتے ہیں۔ہمارے بڑے بھائی مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم نے ایک دفعہ سنایا کہ جب وہ
لندن میں تھے تو ایک دن جس مکان میں وہ رہتے تھے اس کا کوڑا کرکٹ اُٹھا کر خادمہ نے
جب باہر پھینکا تو ایک انگریز لڑ کا جھپٹ کر آیا اور اُس نے کوڑے کرکٹ کے انبار میں سے
ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا نکال کر کھا لیا۔اسی طرح برنڈزی میں میں نے دیکھا کہ عورتیں اپنے
سر پر برتن رکھ کر پانی لینے جاتی تھیں اور ان کے بچوں نے جو پتلونیں پہنی ہوئی تھیں اُن کا
کچھ حصہ کسی کپڑے کا ہوتا تھا اور کچھ حصہ کسی کپڑے کا۔مگر کہا یہی جاتا ہے کہ یورپین بڑے
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۵
جلد سوم
دولت مند ہیں۔پس قوم سے وعدہ کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ افراد کے ذریعہ وہ وعدہ پورا نہ ہو۔کئی وعدے قوم سے ہی ہوتے ہیں لیکن پورے وہ افراد کے ذریعہ کئے جاتے ہیں۔اس کی۔مثال ہمیں قرآن کریم سے بھی ملتی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمٍ
اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أنْبِيَاء وَجَعَلَكُمْ قُلُوكًا ٢٦)
یعنی موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کو یاد کرو کہ اس نے تم
میں اپنے انبیاء مبعوث کئے اور اس نے تم کو بادشاہ بنایا۔اب کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ
سب بنی اسرائیل بادشاہ بن گئے تھے۔یقیناً ان بنی اسرائیل میں بڑے بڑے غریب بھی
ہوں گے مگر حضرت موسیٰ علیہ السلام ان سے یہی فرماتے ہیں جَعَلَكُمْ قُلُوكًا اس نے تم
سب کو بادشاہ بنایا مراد یہی ہے کہ جب کسی قوم میں سے بادشاہ ہو تو چونکہ وہ قوم ان انعامات اور
فوائد سے حصہ پاتی ہے جو بادشاہت سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے بالفاظ دیگر ہم یہ بھی کہہ سکتے
ہیں کہ وہ بادشاہ ہو گئی۔پس جب جَعَلَكُمْ تُلُوكًا کی موجودگی کے باوجود اس آیت کے یہ
معنی نہیں کئے جاتے کہ ہر یہودی بادشاہ بنا تو وعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ
وعَمِلُوا الصلحت لَيَسْتَخْلِفَتَهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْرِهِمْ
سے یہ کیونکر نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ یہ وعدہ بعض افراد کے ذریعہ پورا نہیں ہونا چاہئے بلکہ
اُمت کے ہر فر دکو خلافت کا انعام ملنا چاہئے۔پھر اگر اس سے قومی غلبہ بھی مراد لیں تو تب بھی
ہر مومن کو یہ غلبہ کہاں حاصل ہوتا ہے پھر بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ بعض افراد کو غلبہ ملتا ہے اور
بعض کو نہیں ملتا۔صحابہ میں سے بھی کئی ایسے تھے جو قومی غلبہ کے زمانہ میں بھی غریب ہی رہے اور اُن کی
مالی حالت کچھ زیادہ اچھی نہیں ہوئی۔حضرت ابو ہریرہ کا ہی لطیفہ ہے کہ جب حضرت علی اور
حضرت معاویہ کی آپس میں جنگ ہوئی اور صفین کے مقام پر دونوں لشکروں نے ڈیرے
ڈال دیئے تو با وجود اس کے کہ حضرت علیؓ اور حضرت معاویہ کے کیمپوں میں ایک ایک میل کا
فاصلہ تھا جب نماز کا وقت آتا تو حضرت ابو ہریرہ کا حضرت علیؓ کے کیمپ میں آجاتے اور جب
کھانے کا وقت آتا تو حضرت معاویہ کے کیمپ میں چلے جاتے۔کسی نے ان سے کہا کہ آپ
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۶
جلد سوم
بھی عجیب آدمی ہیں اُدھر علی کی مجلس میں چلے جاتے ہیں اور ادھر معاویہ کی مجلس میں شریک
ہو جاتے ہیں؟ وہ کہنے لگے نماز حضرت علی کے ہاں اچھی ہوتی ہے اور کھانا حضرت معاویہ
کے ہاں اچھا ملتا ہے اس لئے جب نماز کا وقت ہوتا ہے تو میں اُدھر چلا جاتا ہوں اور جب
روٹی کا وقت آتا ہے ادھر آ جاتا ہوں۔غیر مبائعین کا بھی ایسا ہی حال ہے بلکہ ان کا لطیفہ تو حضرت ابو ہریرۃ کے لطیفہ سے بھی
بڑھ کر ہے۔میں ایک دفعہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے ہاں بیٹھا ہوا تھا کہ کسی دوست
نے ایک غیر مبائع کے متعلق بتایا کہ وہ کہتے ہیں عقا ئد تو مولوی محمد علی صاحب کے درست ہیں
مگر دعائیں میاں صاحب کی زیادہ قبول ہوتی ہیں گویا جیسے حضرت ابو ہریرہ نے کہا تھا کہ
روٹی معاویہ کے ہاں اچھی ملتی ہے اور نماز علی کے ہاں اچھی ہوتی ہے اسی طرح اُس نے
کہا کہ عقائد تو مولوی محمد علی صاحب کے درست ہیں مگر دعائیں اِن کی قبول ہوتی ہیں۔تو
قوم میں بادشاہت آجانے کے باوجود پھر بھی کئی لوگ غریب ہی رہتے ہیں مگر کہا یہی جاتا ہے
کہ وہ قوم بادشاہ ہے کیونکہ جب کسی قوم میں سے کوئی بادشاہ ہو تو تمام قوم بادشاہت کے
فوائد سے حصہ پاتی ہے۔اسی طرح جب کسی قوم میں سے بعض افراد کو خلافت مل جائے تو یہی
کہا جائے گا کہ اُس قوم کو وہ انعام ملا ہے۔یہ ضروری نہیں ہوگا کہ ہر فرد کو یہ انعام ملے۔ر ا
دوسری مثال اس کی یہ آیت ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَمِنُوا بِمَا
انزل اللهُ قَالُوا نُؤْمِنُ بِمَا اُنْزِلَ عَلَيْنَا وَيَكْفُرُونَ بِمَاوراء ٢٧ که
جب یہود سے یہ کہا جاتا ہے کہ قرآن مجید میں جو کچھ اُترا ہے اُس پر ایمان لاؤ تو وہ کہتے ہیں
نُؤْمِنُ بما انزل نا ہم تو اسی پر ایمان لائیں گے جو ہم پر نازل ہوا ہے اور یہ
امرصاف ظاہر ہے کہ وحی ان پر نہیں اتری تھی بلکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر اتری تھی۔مگر
وہ کہتے ہیں ہم پر اُتری گویا وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے کلام کے متعلق انزل علینا
کہتے ہیں۔اسی طرح بعض افراد پر جو اس قسم کا انعام نازل ہو جس سے ساری قوم کو فائدہ
پہنچتا ہوتو یہی کہا جاتا ہے کہ وہ ساری قوم کو ملا۔چونکہ ملوکیت کے ذریعہ سے ساری قوم کی
عزت ہوتی ہے اس وجہ سے جَعَلَكُمْ تُلُوكًا فرمایا۔اور چونکہ خلافت سے سب قوم نے
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۷
جلد سوم
نفع اٹھانا تھا اس لئے خلافت کے بارہ میں بھی یہی کہا کہ تم کو خلیفہ بنایا جائے گا۔دوسرا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فعل نے اس امر پر شہادت دے دی ہے کہ اُس کی اِس
آیت سے کیا مراد ہے۔خدا تعالیٰ نے کہا تھا کہ وقدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمُ
وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهِيمُ که
وہ ایمان اور عمل صالح پر قائم رہنے والوں کو زمین میں اُسی طرح خلیفہ بنائے گا جس طرح
اُس نے پہلوں کو خلیفہ بنایا۔اب اگر اللہ تعالیٰ کی اس سے جمہوریت مراد تھی تو ہمیں دیکھنا
چاہئے کہ آیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وہ جمہوریت قائم ہوئی یا نہیں۔اور اگر
خدا تعالیٰ کا یہ منشاء تھا کہ بعض افرادِ اُمت کو خلافت ملے گی اور اُن کی وجہ سے تمام قوم
برکات خلافت کی مستحق قرار پا جائے گی تو ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ آیا اس رنگ میں مسلمانوں
میں خلافت قائم ہوئی یا نہیں ؟ اس نقطۂ نگاہ کے ماتحت جب ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات کے بعد کے حالات کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ بعض افرادِ اُمت کو ہی
خلافت ملی تھی سب کو خلافت نہیں ملی۔پس یا تو یہ مانو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
کے بعد لوگ الّذينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصلح کے مصداق نہیں رہے تھے اور جس
طرح شیعہ کہتے ہیں کہ امت میں صرف اڑھائی مومن تھے اسی طرح نَعُوذُ بِاللهِ سب منافق
ہی منافق رہ گئے تھے اس لئے خلافت قومی کا وعدہ ان سے پورا نہ ہوا۔اور یا یہ مانو کہ
خلافت کا طریق وہی تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد عملاً جاری ہوا۔بہر حال
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں میں جس رنگ میں خلافت قائم کی
وہ خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت ہے اور خدا تعالیٰ کی یہ فعلی شہادت بتارہی ہے کہ قوم سے اس
وعدہ کو بعض افراد کے ذریعہ ہی پورا کیا جائے گا۔دوسرا اعتراض اس آیت پر یہ کیا جاتا ہے کہ بہت اچھا ہم نے مان لیا کہ اس آیت میں
افراد کی خلافت کا ذکر ہے مگر تم خود تسلیم کرتے ہو کہ پہلوں میں خلافت ، یا نبوت کے ذریعہ
سے ہوئی یا ملوک کے ذریعہ سے۔مگر خلفائے اربعہ کو نہ تم نبی مانتے ہو نہ ملوک پھر یہ وعدہ کس
طرح پورا ہوا اور وہ اس آیت کے کس طرح مصداق ہوئے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس