انتخاب خلافت کے متعلق ایک ضروری ریزولیوشن
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۵۷۰
جلد سوم
انتخاب خلافت کے متعلق ایک ضروری ریزولیوشن
سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی نے جلسہ سالانہ ۱۹۵۶ء کے موقع پر آکند و خلافت کے
انتخاب کے متعلق یہ بیان فرمایا تھا کہ پہلے قانون تھا کہ مجلس شوری کے ممبران جمع ہو کر خلافت
کا انتخاب کریں لیکن آجکل کے فتنہ کے حالات نے اِدھر توجہ دلائی ہے کہ تمام ممبرانِ شوری کا
جمع ہونا بڑا لمبا کام ہے۔ہو سکتا ہے کہ اس سے فائدہ اٹھا کر منافق کوئی فتنہ کھڑا کر دیں اس
لئے اب میں یہ تجویز کرتا ہوں جو اسلامی شریعت کے عین مطابق ہے کہ آئندہ خلافت کے
انتخاب میں مجلس شوری کے جملہ ممبران کی بجائے صرف ناظران صدر انجمن احمد یہ ممبران صدر
انجمن احمدیہ، وكلاء تحریک جدید ، خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زندہ افراد
( جن کی تعداد اس غرض کیلئے اس وقت تین ہے یعنی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاح
حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب اور حضرت نواب میاں عبداللہ خان صاحب )
جامعتہ المبشرین کا پرنسپل ، جامعہ احمدیہ کا پرنسپل اور مفتی سلسلہ احمدیہ مل کر فیصلہ کیا کریں۔مجلس انتخاب خلافت کے اراکین میں اضافہ جلسہ سالانہ ۱۹۵۶ء کے
بعد حضرت خلیفتہ المسیح الثانی
نے علماء سلسلہ اور دیگر بعض صاحبان کے مشورہ کے مطابق مجلس انتخاب خلافت میں مندرجہ
ذیل اراکین کا اضافہ فرمایا۔ا۔مغربی پاکستان کا امیر اور اگر مغربی پاکستان کا ایک امیر مقرر نہ ہو تو علاقہ جات
مغربی پاکستان کے امراء جو اس وقت چار ہیں۔۲۔مشرقی پاکستان کا امیر۔کراچی کا امیر۔
خلافة على منهاج النبوة
۵۷۱
جلد سوم
تمام اضلاع کے امراء
۵۔تمام سابق امراء جو دو دفعہ کسی ضلع کے امیر رہ چکے ہوں گوانتخاب خلافت کے وقت
امیر نہ ہوں۔( ان کے اسماء کا اعلان صدرانجمن احمد یہ کرے گی )
امیر جماعت احمدیہ قادیان۔ے۔ممبران صدر انجمن احمد یہ قادیان
تمام زندہ صحابہ کرام کو بھی انتخاب خلافت میں رائے دینے کا حق ہوگا۔(اس غرض کے
لئے صحابی وہ ہوگا جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا ہوا اور حضور کی
باتیں سنی ہوں اور ۱۹۰۸ء میں حضور علیہ السلام کی وفات کے وقت اُس کی عمر کم از کم
بارہ سال کی ہو۔صدرانجمن احمد یہ تحقیقات کے بعد صحابہ کرام کے لئے سرٹیفکیٹ جاری
کرے گی اور ان کے ناموں کا اعلان کرے گی )
حضرت مسیح موعو علیہ الصلوۃ والسلام کے اولین صحابیوں میں سے ہر ایک کا بڑا لڑکا
انتخاب میں رائے دینے کا حقدار ہوگا بشرطیکہ وہ مبائعین میں شامل ہو۔( اس جگہ صحابہ
اولین سے مراد وہ احمدی ہیں جن کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۹۰۱ء سے
پہلے کی کتب میں فرمایا ہے (ان کے ناموں کا اعلان بھی صدرانجمن احمد یہ کرے گی )
۱۰۔ایسے تمام مبلغین سلسلہ احمدیہ جنہوں نے کم از کم ایک سال بیرونی ممالک میں تبلیغ کا
کام کیا ہو اور بعد میں تحریک جدید نے کسی الزام کے ماتحت انہیں فارغ نہ کر دیا ہو۔( ان کو تحریک جدید سرٹیفکیٹ دے گی اور اُن کے ناموں کا اعلان کرے گی )
۱۱۔ایسے تمام مبلغین سلسلہ احمدیہ جنہوں نے پاکستان کے کسی صوبہ یا ضلع میں رئیس التبلیغ
کے طور پر کم از کم ایک سال کا کام کیا ہو اور بعد میں ان کو صدرانجمن احمدیہ نے کسی
الزام کے ماتحت فارغ نہ کر دیا ہو۔(انہیں صدر انجمن احمد یہ سرٹیفکیٹ دے گی اور
اُن کے ناموں کا اعلان کرے گی )
مجلس انتخاب خلافت کا دستور العمل سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے مندرجہ
بالا جملہ اراکین مجلس انتخاب خلافت
خلافة على منهاج النبوة
۵۷۲
جلد سوم
کے کام کے لئے حسب ذیل دستور العمل منظور فرمایا ہے:۔ا۔مجلس انتخاب خلافت کے جو اراکین مقرر کئے گئے ہیں اُن میں سے بوقت انتخاب
حاضر افراد انتخاب کرنے کے مجاز ہوں گے۔غیر حاضر افراد کی غیر حاضری اثر انداز نہ
ہوگی اور انتخاب جائز ہوگا۔ب۔انتخاب خلافت کے وقت اور مقام کا اعلان مجلس شوری کے سیکرٹری اور ناظر اعلیٰ کے
ذمہ ہوگا۔اُن کا فرض ہوگا کہ موقع پیش آنے پر فوراً مقامی اراکین مجلس انتخاب کو
اطلاع دیں۔بیرونی جماعتوں کو تاروں کے ذریعہ اطلاع دی جائے۔اخبار الفضل
میں بھی اعلان کر دیا جائے۔ج۔نئے خلیفہ کا انتخاب مناسب انتظار کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ہونا چاہئے۔مجبوری کی صورت میں زیادہ سے زیادہ تین دن کے اندر انتخاب ہونا لازمی ہے۔اس
درمیانی عرصہ میں صدر انجمن احمد یہ پاکستان جماعت کے جملہ کا موں کو سرانجام دینے
کی ذمہ دار ہوگی۔اگر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی زندگی میں نئے خلیفہ کے انتخاب کا سوال اٹھے تو
مجلس انتخاب خلافت کے اجلاس کے وہ پریذیڈنٹ ہوں گے۔ورنہ صدرانجمن احمد یہ
اور تحریک جدید کے اُس وقت کے سینئر ناظر یا وکیل اجلاس کے پریذیڈنٹ ہوں گے۔(ضروری ہے کہ صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید فوری طور پر مشترکہ اجلاس کر کے
ناظروں اور وکلاء کی سینیارٹی فہرست مرتب کر لے )
مجلس انتخاب خلافت کا ہر رکن انتخاب سے پہلے یہ حلف اٹھائے گا کہ :۔کہ:۔میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اعلان کرتا ہوں کہ میں خلافت احمدیہ کا
قائل ہوں اور کسی ایسے شخص کو ووٹ نہیں دوں گا جو جماعت مبائعین میں سے
خارج کیا گیا ہو یا اس کا تعلق احمدیت یا خلافت احمدیہ کے مخالفین سے ثابت ہو“۔جب خلافت کا انتخاب عمل میں آجائے تو منتخب شدہ خلیفہ کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ
لوگوں سے بیعت لینے سے پہلے کھڑے ہو کر قسم کھائے کہ :۔
خلافة على منهاج النبوة
۵۷۳
میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں خلافت احمدیہ پر ایمان
رکھتا ہوں اور میں ان لوگوں کو جو خلافت احمدیہ کے خلاف ہیں باطل پر سمجھتا ہوں
اور میں خلافت احمدیہ کو قیامت تک جاری رکھنے کے لئے پوری کوشش کروں گا اور
اسلام کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے انتہائی کوشش کرتا رہوں گا
اور میں ہر غریب اور امیر احمدی کے حقوق کا خیال رکھوں گا اور قرآن شریف اور
حدیث کے علوم کی ترویج کے لئے جماعت کے مردوں اور عورتوں میں ذاتی طور پر
بھی اور اجتمائی طور پر بھی کوشاں رہوں گا“۔جلد سوم
اوپر کے قواعد کے مطابق صحابہ اور نمائندگان جماعت جن میں امراء اضلاع سابق
حال بھی شامل ہیں کی تعداد ڈیڑھ صد سے زیادہ ہو جائے گی۔ان میں خاندان حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے افراد کی تعداد اتنی قلیل رہ جاتی ہے کہ منتخب شدہ ممبروں کے مقابلہ
میں اس کی کوئی حیثیت ہی باقی نہیں رہتی۔ہاں خلیفہ وقت کا انتخاب حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے خاندان کے افراد اور جماعت کے ایسے مخلصین میں سے ہو سکے گا جو
مبائعین ہوں اور جن کا کوئی تعلق غیر مبائعین یا احرار وغیرہ دشمنانِ سلسلہ احمدیہ سے نہ ہو
یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس وقت تک ایسے مخلصین کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے )
ضروری نوٹ :۔سیدنا حضرت خلیفۃ اسیح الثانی نے آئندہ کے لئے
بنیادی قانون
انتخاب خلافت کے لئے مذکورہ بالا اراکین اور قواعد کی منظوری کے
ساتھ بطور بنیادی قانون کے فیصلہ فرمایا ہے کہ:۔آئندہ خلافت کے انتخاب کے لئے یہی قانون جاری رہے گا سوائے
اس کے کہ خلیفہ وقت کی منظوری سے شوریٰ میں یہ مسئلہ پیش کیا جائے اور شوری کے
بعد خلیفہ وقت کوئی اور تجویز منظور کرے۔مجلس علماء سلسلہ احمدیہ
دو مجلس علماء کی یہ تجویز درست ہے۔“
دستخط مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی
۱۸-۳-۵۷
۲۰-۳-۵۷
خلافة على منهاج النبوة
۵۷۴
جلد سوم
اس کے بعد حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے نمائندگان مجلس شوری کو مخاطب کرتے ہوئے
فرما یا :۔شاید مولوی صاحب کو یہ بات یاد نہیں رہی یا پھر انہیں بتائی نہیں گئی کہ یہ خط جو انہوں
نے پڑھا ہے اور اُس میں عبدالمنان سے کہا گیا ہے کہ تم بعض ایسے مضامین لکھو جو اسلام کی
تائید میں ہوں تا اس سے جماعت احمدیہ کو جو تم سے نفرت ہے دور ہو جائے۔اس سے اوپر
لکھا ہے ” ماموں جان اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ ماموں جان کے الفاظ سے کیسے پتہ لگا
کہ یہ خط عبدالمنان کو لکھا گیا ہے۔سو اس کا پتہ اس طرح لگتا ہے کہ جس دن یہ خط ملا اور
مولوی صاحب نے مجھے بھیجا اور کہا کہ یہ میرے بیٹے کو بازار سے ملا ہے تو اُس دن نائی میری
حجامت بنانے آیا ہوا تھا۔پہلے جب بھی وہ آیا کرتا تھا مجھے بتایا کرتا تھا کہ آج میاں
عبدالمنان نے مجھے حجامت بنوانے کے لئے بلوایا اور وہاں مجھے سے یہ یہ باتیں کیں لیکن اُس
دن اُس نے کوئی بات نہ کی۔میں نے اُس سے دریافت کیا کہ آج تو نے میاں عبد المنان کی
کوئی بات نہیں بتائی۔اس پر اُس نے کہا کہ میاں عبد المنان تو بڑی مدت سے میری دکان پر
نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے مجھے اپنے گھر بلایا ہے۔آج اتفاقا گول بازار میں ( جہاں
سے یہ خط ملا ہے ) وہ خود اور اُن کے بیٹے پھر رہے تھے۔وہاں میں نے دیکھا کہ ایک
دکاندار جو اُن کا کرایہ دار تھا آگے آیا اور کہنے لگا میاں صاحب! میں بڑی دیر سے آپ کو
تلاش کر رہا ہوں۔دفتروں میں میں کہاں کہاں جاتا۔میں نے آپ کو کرایہ دینا تھا آپ ملتے
ہی نہیں۔میں نے اس دکاندار کو کہا کہ تم کیوں تکلیف کرتے ہو میاں صاحب کو ضرورت ہو گی
تو وہ آکر کرایہ مانگ لیں گے۔تو یہ واقعہ اور اس خط کا وہاں سے ملنا بتا تا ہے کہ ممکن ہے
جیب سے رومال نکالتے ہوئے یہ خط میاں عبد المنان سے نیچے گر گیا ہو۔پھر میں نے گھر میں
بات کی تو انہوں نے مجھے بتایا کہ شاید آپ کو معلوم نہیں حضرت خلیفہ اول کے خاندان کے
ساتھ جو تعلق رکھنے والے لوگ ہیں وہ سارے کے سارے میاں عبدالمنان کو ماموں جان
ہی کہتے ہیں اس لئے انہوں نے کہا ”ماموں جان“ کے الفاظ کی وجہ سے آپ ان کے کسی
بھانجے یا بھانجی کی تلاش نہ کریں کیونکہ بیسیوں ایسے آدمی ہیں جن کے ساتھ ان کے تعلقات
خلافة على منهاج النبوة
۵۷۵
جلد سوم
ہیں اور وہ سب اُن کو عادتا ماموں“ کہتے ہیں۔بہر حال میاں عبداللہ صاحب حجام کی
گواہی سے پتہ لگ گیا کہ یہ خط فی الواقع عبد المنان کا ہے کیونکہ اُس نے اُسی جگہ جہاں سے
یہ خط ملا ہے اور اُسی دن جس دن خط ملا ربوہ میں انہیں دیکھا تھا۔اس کے بعد ریزولیوشن کے متعلق ووٹ لینے سے پہلے میں یہ بات کہنی چاہتا ہوں کہ
اس ریزولیوشن کے متعلق غلط فہمی ہوئی ہے۔بعض جماعتوں نے اپنے نمائندوں سے قسمیں لی
ہیں کہ وہ شوریٰ میں اس ریزولیوشن کی تائید کریں اور اس کے خلاف ووٹ نہ دیں۔بعض
لوگوں نے اس پر اعتراض کیا ہے اور وہ اعتراض یہ ہے کہ ہم نے تو اپنے ایمان کی بناء پر اور
یہ بتانے کے لئے کہ ہمیں خلافت کے ساتھ وابستگی ہے اور ہم خلافت احمدیہ کو کسی صورت میں
بھی تباہ نہیں ہونے دیں گے اس ریزولیوشن کی تائید کرنی تھی لیکن ہوا یہ کہ جماعتوں نے ہم
سے اسی بات کے متعلق حلف لی ہے کہ ہم ضرور اس ریزولیوشن کی تائید کریں اس طرح جو
بات ہم نے اپنے ایمان کے ثابت کرنے کے لئے کرنی تھی وہ حلف کے ذریعہ سے کروائی
جائے گی اور یہ سمجھا جائے گا کہ اس شخص میں ایمان تو کوئی نہیں صرف جماعت سے وعدہ کی
بناء پر یہ ایسا کر رہا ہے۔اس طرح گویا ہمارے ثواب کا راستہ بند ہوتا ہے اور ہم اپنے
اخلاص کا اظہار نہیں کر سکتے۔ان کی یہ بات چونکہ معقول ہے اس لئے جو دوست باہر سے
جماعت کے نمائندہ بن کے آئے ہیں اور ان سے جماعتوں نے اس بات کے لئے حلف لیا
ہے کہ وہ ضرور اس ریزولیوشن کی تائید کریں میں انہیں اس حلف سے آزاد کرتا ہوں۔خلافت احمدیہ کو خدا تعالیٰ نے قائم کرنا ہے۔اگر کوئی شخص اپنے ایمان میں کمزور ہے اور وہ
کوئی ایسا راستہ کھولتا ہے جس کی وجہ سے خلافت احمد یہ خطرہ میں پڑ جاتی ہے یا دشمنوں کے
ہاتھ میں چلی جاتی ہے تو اس کے ووٹ کی نہ خلافت احمد یہ کو ضرورت ہے اور نہ خدا کو
ضرورت ہے۔یہاں جماعتیں کچھ نہیں کرسکتیں ، اگلے جہان میں خدا تعالیٰ خود اس کو سیدھا کر
سکتا ہے۔اس لئے مجھے اس بات کی کوئی ضرورت نہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ایسے نمائندگان کو
تائید کا پابند کرنے کی مجھے ضرورت نہیں۔وہ ووٹ دیں تو اپنے ایمان کی بناء پر دیں۔یہ سمجھ
کر نہ دیں کہ وہ کسی جماعت کے حلف کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں بلکہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ یہ
خلافة على منهاج النبوة
۵۷۶
جلد سوم
ریزولیوشن جماعت احمدیہ کی خلافت کی حفاظت کرتا ہے اور اس کے ذریعہ سے آئندہ فتنوں
کا سد باب ہوتا ہے تو وہ اپنی عاقبت سنوارنے کے لئے ووٹ دیں نہ کہ اپنی جماعت کو خوش
کرنے کے لئے اور اگر کوئی شخص سمجھتا ہے کہ اس ریزولیوشن سے شرارت بڑھتی ہے اور فتنہ کا
دروازہ کھلتا ہے تو وہ ووٹ نہ دے۔ہمیں اس کے ووٹ کی ضرورت نہیں اور نہ خدا تعالیٰ کو
اس کے ووٹ کی ضرورت ہے۔خدا تعالیٰ نے جب مجھے خلیفہ بنایا تھا اُس وقت اس قسم کا
کوئی قانون نہیں تھا مگر اللہ تعالیٰ نے فتنہ پردازوں کی کوششوں کو نا کام کر دیا۔پس ہم
خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہیں۔جو شخص ووٹ دے وہ اس بات کو سمجھ کر دے کہ اس
ریزولیوشن کی وجہ سے جماعت میں شرارت کا سدِ باب ہوتا ہے لیکن اگر وہ سمجھتا ہے کہ اس
ریز ولیوشن سے شرارت کا سدِ باب نہیں ہوتا بلکہ اس سے شرارت کا دروازہ کھلتا ہے تو وہ
ووٹ نہ دے۔آگے اس کا معاملہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ہے۔خدا تعالیٰ جس طرح چاہے گا
اُس کے ساتھ برتاؤ کرے گا۔وہ اپنی جماعت سے نہ ڈرے۔کراچی کا نمائندہ کراچی
جماعت سے نہ ڈرے، لاہور کا نمائندہ لاہور کی جماعت سے نہ ڈرے، سرگودھا کا نمائندہ
سرگودھا کی جماعت سے نہ ڈرے، وہ ووٹ دے تو خدا تعالیٰ سے ڈر کر دے اور پھر اس
کے بعد ہمارا اور اس کا جو معاملہ ہے وہ خدا تعالیٰ خود طے کرے گا۔ہمیں اس کے ووٹ کی
ضرورت نہیں۔ہمیں صرف اُس شخص کے ووٹ کی ضرورت ہے جو خدا تعالیٰ سے محبت رکھنے
والا ہے، اسلام سے محبت رکھنے والا ہے اور خلافت سے محبت رکھنے والا ہے۔پس اگر وہ
خدا تعالی ، اسلام اور خلافت کی خاطر ووٹ دیتا ہے تو دے اور اگر وہ اپنی جماعت کی خاطر
ووٹ دیتا ہے تو ہمیں اس کے ووٹ کی ضرورت نہیں۔یہ تحریک کرنے کے بعد میں جماعت کے دوستوں کی رائے اس بارے میں دریافت
کرنا چاہتا ہوں مگر میں یہ کہہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ اس ریزولیوشن کے بعض حصے ایسے
ہیں جن پر آئندہ زمانوں میں دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہو گی لیکن بہر حال جب تک کوئی
دوسرا ریزولیوشن پاس نہ ہوگا اُس وقت تک یہ ریزولیوشن قائم رہے گا جیسا کہ خود اس
ریزولیوشن میں بھی یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ آئندہ خلافت کے انتخاب کے لئے یہی
خلافة على منهاج النبوة
۵۷۷
جلد سوم
قانون جاری رہے گا سوائے اس کے کہ خلیفہ وقت کی منظوری سے شوری میں یہ مسئلہ پیش کیا
جائے اور شوری کے مشورہ کے بعد خلیفہ وقت کوئی اور تجویز منظور کرے۔پس یہ ریزولیوشن
دوبارہ بھی مزید غور کے لئے پیش ہو سکتا ہے اور آئندہ پیدا ہونے والی مشکلات کو دور کیا
جاسکتا ہے۔مجھے خود اس میں بعض ایسی باتیں نظر آتی ہیں جن میں بعد میں تبدیلی کی ضرورت محسوس
ہوگی۔مثلاً کچھ عرصہ کے بعد صحابی نہیں رہیں گے۔پھر ہمیں یہ کرنا پڑے گا کہ انتخاب کی مجلس
میں تابعی لئے جائیں یا وہ لوگ لئے جائیں جنہوں نے ۱۹۱۴ ء سے پہلے بیعت کی ہے۔پھر
کچھ عرصہ کے بعد یہ قانون بنانا پڑے گا کہ وہ لوگ لئے جائیں جنہوں نے ۱۹۴۰ء سے
بیعت کی ہے۔پھر کچھ عرصہ کے بعد یہ قانون بنانا پڑے گا کہ وہ لوگ لئے جائیں جنہوں نے
۱۹۵۴ء سے پہلے بیعت کی ہوئی ہے۔بہر حال یہ درستیاں حالات کے بدلنے کے ساتھ ہوتی
رہیں گی اور ریزولیوشن بار بار مجلس شوری کے سامنے آتا رہے گا۔سر دست یہ ریزولیوشن
شرارت کے فوری سدِ باب کے لئے ہے ورنہ آئندہ زمانہ کے لحاظ سے دوبارہ ریزولیوشن
ہوتے رہیں گے اور پھر دوبارہ غور کرنے کا لوگوں کو موقع ملتا رہے گا۔اس کے بعد میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی رائے دیں۔جو دوست اس بات کی
تائید میں ہوں اور خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے اور اسلام سے محبت رکھتے ہوئے یہ رائے
رکھتے ہوں کہ اس ریزولیوشن کو پاس کیا جائے وہ کھڑے ہو جائیں۔جماعتوں کی طرف سے
جو پابندی عائد کی گئی تھی اور نمائندگان سے وعدے لئے گئے تھے اُن کو میں نے ختم کر دیا
ہے۔اب صرف اس وعدہ کو پورا کرو جو تمہارا خدا تعالیٰ کے ساتھ تھا۔“
(حضور کے اس ارشاد پر تمام نمائندگان کھڑے ہو گئے )
رائے شماری کے بعد حضور نے فرمایا: ۳۴۱ دوستوں کی رائے ہے کہ اس ریزولیوشن
کو منظور کر لیا جائے مگر میں چاہتا ہوں کہ اگر کوئی نمائندہ اس تجویز کے مخالف ہو اور اس کی
رائے یہ ہو کہ اس ریزولیوشن کو منظور نہ کیا جائے تو وہ بھی کھڑا ہو جائے لیکن یہ یادر ر ہے کہ
جن دوستوں نے اس ریزولیوشن کے موافق رائے دی ہے ان کو دوبارہ کھڑا ہونے کی
خلافة على منهاج النبوة
۵۷۸
جلد سوم
فیصلہ
ضرورت نہیں ہاں اگر کوئی نمائندہ ایسا ہو جو اس کے مخالف رائے رکھتا ہو تو وہ کھڑا ہو جائے۔“
اس پر کوئی دوست کھڑے نہ ہوئے )
دو گنتی میں سہولت کے لئے اس وقت آٹھ حلقے بنائے گئے ہیں۔ان آٹھ حلقوں
میں کوئی نمائندہ بھی اس ریزولیوشن کے خلاف کھڑا نہیں ہوا اور اس کے بالمقابل
۳۴۱ ووٹ اس ریزولیوشن کی تائید میں ہیں۔اس طرح دوستوں نے واضح کر دیا ہے کہ
انہوں نے اس وقت اپنی مرضی سے ریزولیوشن کے حق میں رائے دی ہے۔جماعتوں کے
دباؤ کی وجہ سے انہوں نے ایسا نہیں کیا۔سو میں اس ریزولیوشن کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں
اور اسے منظور کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ اس کو مبارک کرے۔میں جانتا ہوں کہ اس ریزولیوشن کے بعض حصے ایسے ہیں جن پر دوبارہ غور کرنے کی
ضرورت ہوگی جیسا کہ مولوی ابوالعطاء صاحب نے کہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے اس بات کو رسالہ الوصیۃ میں اٹھایا ہے کہ جو بھی اس دنیا میں پیدا ہوا ہے اس نے
ضرور مرنا ہے چاہے وہ آج مریں یا کل مریں اس لئے یہ تو ہو نہیں سکتا کہ کوئی خلیفہ قیامت
تک زندہ رہے یا اس کا کوئی ماننے والا قیامت تک زندگی پائے۔پس ہم نے جو کچھ کرنا ہے
اس دنیا کی زندگی کے متعلق کرنا ہے۔اگلی دنیا کا خدا خود ذمہ دار ہے۔اس جہان میں
خدا تعالیٰ نے انسان کو نیکی اور بدی کا اختیار دیا ہے۔اگلے جہان کا کام وہ خود کرے گا۔پس
چونکہ صرف اس دنیا کا کام چلانا انسان کے اختیار میں ہے اس لئے ہماری کوشش اس حد تک
ہونی چاہئے کہ ہم اس دنیا کے نظام کو اچھا کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔اگلے جہان کا نظام
خدا تعالیٰ نے خود اپنے اختیار میں رکھا ہے اور وہ اسے آپ ہی ٹھیک کر دے گا۔ہماری اللہ تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ وہ نظامِ خلافت حقہ کو احمدیت میں ہمیشہ کے لئے
قائم رکھے اور اس نظام کے ذریعہ سے جماعت ہمیشہ ہمیش منظم صورت میں اپنے مال و جان
کی قربانی اسلام اور احمدیت کے لئے کرتی رہے اور اس طرح خدا تعالیٰ ان کی مدد اور
نصرت کرتا رہے کہ آہستہ آہستہ دنیا کے چپہ چپہ پر مسجدیں بن جائیں اور دنیا کے چپہ چپہ پر
مبلغ ہو جائیں اور وہ دن آجائے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فرمایا ہے کہ دنیا
خلافة على منهاج النبوة
۵۷۹
جلد سوم
کے دیگر مذاہب اسلام اور احمدیت کے مقابلہ میں ایسے رہ جائیں جیسے ادنی اقوام کے لوگ
ہیں۔دنیا میں ہر کہیں لا إله إلا الله مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کے پڑھنے والے نظر آئیں اور
روس ، امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے لوگ جو آج اسلام پر جنسی اُڑا ر ہے ہیں وہ سب کے
سب احمدی ہو جائیں، وہ اسلام کو قبول کر لیں اور انہیں اپنی ترقی کے لئے اسلام اور
مسلمانوں کا دست نگر ہونا پڑے۔ہم ان ممالک کے دشمن نہیں ہماری دعا ہے کہ یہ ملک ترقی
کریں لیکن ترقی کریں اسلام اور مسلمانوں کی مدد سے۔آج تو دمشق اور مصر روس کے
ہاتھوں کی طرف دیکھ رہا ہے کہ کسی طرح اس سے کچھ مددمل جائے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ دمشق اور مصر کے مسلمانوں کو پکا مسلمان بھی بنائے اور پھر دنیوی طاقت بھی اتنی
دے کہ دمشق اور مصر روس سے مدد نہ مانگے بلکہ روس دمشق اور مصر کو تا ر دے کہ ہمیں سامانِ جنگ
بھیجو۔اسی طرح امریکہ ان سے یہ نہ کہے کہ ہم تمہیں مدد دیں گے بلکہ امریکہ شام، مصر،
عراق، ایران، پاکستان اور دوسری اسلامی سلطنتوں سے کہے کہ ہمیں اتنے ڈالر بھیجو ہمیں
ضرورت ہے ورنہ ہم تو خالص دین کے بندے ہیں اور دنیا سے ہمیں کوئی غرض نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کی جو چیز ہے وہی ہمیں پیاری ہے۔پس اللہ تعالیٰ اسلام کے غلبہ کی کوئی صورت پیدا
کرے۔اور خلافت کی اصل غرض بھی یہی ہے کہ مسلمان نیک رہیں اور اسلام کی اشاعت
میں لگے رہیں یہاں تک کہ اسلام کی اشاعت دنیا کے چپہ چپہ پر ہو جائے اور کوئی غیر مسلم
باقی نہ رہے۔اگر یہ ہو جائے تو ہماری غرض پوری ہو گئی اور اگر یہ نہ ہو تو محض نام کی خلافت
نہ ہمارے کسی کام کی ہے اور نہ اس خلافت کے ماننے والے ہمارے کسی کام کے ہیں۔ہمارا
دوست وہی ہے جو اللہ کے نام کو دنیا کے کناروں تک پھیلائے۔وہ خلیفہ ہمارے سر آنکھوں
پر جو خدا تعالیٰ کے نام کو دنیا کے کناروں تک پھیلاتا ہے۔“۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء صفحه ۹ تا ۱۸)
خلافة على منهاج النبوة
۵۸۱
جلد سوم
متفرق
قرآن شریف نے خلیفہ کے انکار کا نام فسق رکھا ہے
حضرت
خلیفہ امسیح الثانی کو ایک دوست نے خط لکھا جس کے جواب میں حضور نے
فرمایا :۔مکرمی ! السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُہ آپ کا خط ملا چونکہ آپ نے نہایت
ادب اور محبت سے خط لکھا ہے اس لئے میں خود ہی اس کا جواب لکھتا ہوں۔گو آجکل مجھے
بہت کم فرصت ہے لیکن آپ کے اخلاص نے مجبور کیا ہے کہ میں خود ہی آپ کو جواب لکھوں۔(۱) شریعت اسلام کے ہر ایک حکم کا مانا ضروری ہے اور جو شخص ایک حکم بھی تو ڑتا ہے
وہ اپنے ایمان میں خود نقص پیدا کرتا ہے اور قرآن شریف نے خلیفہ کے انکار کا نام فسق رکھا
ہے اور گومولوی محمد علی صاحب اور ان کے ہم خیالوں نے آیت استخلاف کے اور ہی معنی کر
دیئے ہیں لیکن خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتاب سر الخلافہ اور
شہادت القرآن میں یہی معنی کئے ہیں کہ خلیفہ کا انکا رفستق ہے اور فسق کے معنی ہوتے ہیں
عہد شکنی۔پس اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ خلیفہ برحق کا نہ ماننا گناہ ہے ہاں اس سے
انسان دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہو جا تا بلکہ فاسق مسلمان ہوتا ہے یعنی وہ مسلمان جس
نے اللہ تعالیٰ کا ایک عہد عظیم توڑ دیا۔(۲) میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے خلیفہ ہوں اور انہیں خلفا ء سے ہوں جنہیں خدا مقرر
خلافة على منهاج النبوة
۵۸۲
جلد سوم
کرتا ہے۔باقی ابو بکر، عمر، عثمان، علی اور حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول کو الہام
کے ذریعہ سے مقرر نہ کیا گیا تو اب مجھے کیوں الہام کے ذریعہ سے بتایا جاتا کہ میں خلیفہ
ہوں۔ان میں سے ایک کا الہام بھی ثبوت نہیں دیا جا سکتا۔اور اگر کہا جائے کہ ان کو الہام
ہوتا تھا تو میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کہہ سکتا ہوں کہ مجھے بھی الہام ہوتا ہے اور کثرت سے
اللہ تعالیٰ مجھے امور غیبیہ پر اطلاع دیتا ہے۔فَذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ
(۳) میں کس قسم کا خلیفہ ہوں اس کا ثبوت وہی ہے جو ابو بکر ، عمر ، عثمان علی رضی اللہ عنہم
کی خلافتوں کا ثبوت ہے۔جو ثبوت اُن کی سچائی میں پیش کیا جائے اور وہ سچا ثبوت ہے تو میں
و ہی اپنی سچائی میں پیش کر سکتا ہوں۔إِنْشَاءَ اللہ تَعَالٰی۔ٹر کی خلیفہ خلیفہ نہیں ہوتا اس کا دین سے کوئی تعلق نہیں اور اس لئے اس پر آیت استخلاف کا
کوئی حکم نہیں لگتا اور سب سے زیادہ ایک احمدی کے لئے یہ دلیل ہے کہ حضرت مسیح موعود نے
خود لکھ دیا ہے کہ وہ خلیفہ نہیں ہے اس لئے لڑکی کے جابر بادشاہ کو جس پر آیت استخلاف کا ایک
حکم بھی چسپاں نہیں ہوتا خلیفہ کہنے والا مسیح موعود کے قول کو رد کرتا ہے اور یہ جرات اب تک
میں نے خواجہ صاحب میں ہی دیکھی ہے جنہوں نے اسے خلیفہ المسلمین لکھا ہے ورنہ اور کسی
احمدی سے میں نے یہ بات نہیں سنی۔(۴) مجھے اگر یہ وحی نہیں ہوئی کہ میں خلیفہ ہوں تو اس میں کچھ حرج نہیں۔اگر مجھے وحی
ہو تو میرا منکر کا فر ہوا نہ کہ فاسق۔ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی وحی نہ ہوئی تھی کہ آپ خلیفہ
ہیں کیونکہ انہوں نے بیعت کے وقت خود کہا کہ اگر چاہو تو کسی اور کو خلیفہ بنالو۔اگر وحی ہوتی
تو کہتے کہ مجھے خدا نے کہا ہے کہ تم سب میری بیعت کرلو۔مگر ان کے نہ ماننے والے کو جو
ایک عظیم الشان صحابی تھا اور ۱۲ انقباء میں سے تھا خو د صحابہ نے منافق اور مرتد کہا ہے۔پس
اگر آپ معذور ہیں تو وہ لوگ بھی معذور ہیں لیکن حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ وہ زندیق
اور فاسق ہے۔دیکھیں آپ کی کتاب سرالخلافہ۔اگر وہ معذور نہیں تو آپ کیوں کر معذور
ہو سکتے ہیں۔(۵) خود پیغام لکھتا ہے کہ بعض نے حضرت خلیفہ مسیح کی بیعت نہ کی تھی اور مولوی محمد علی ا