انتخاب خلافت کے متعلق ایک ضروری ریزولیوشن
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 2
خلافة على منهاج النبوة
۵۸۳
جلد سوم
صاحب نے خود اُس وقت کہا تھا کہ ابھی ٹھہر جاؤ لیکن خواجہ صاحب کے زور دینے پر مانے۔اس وقت کئی آدمی زندہ ہیں جنہوں نے آپ کی بیعت نہ کی تھی پھر کیا آپ ان کی خلافت کا
انکار کر دیں گے اور پھر حضرت ابو بکر کی بیعت کا بھی کیونکہ سب انصار نے بالا تفاق ان کی
بیعت سے اول انکار کیا بعد میں مانا۔حضرت عمرؓ کی خلافت پر بھی اعتراض ہوا ، حضرت عثمان
کی خلافت پر بھی سخت اعتراض ہوا ، حضرت علی کی خلافت پر بھی سخت جنگ ہوئی۔تو پہلے سب
کی خلافت کا انکار کر دینا چاہئے کیونکہ سب کی مخالفت ہوئی۔حضرت مسیح موعود سر الخلافہ میں
ہیں کہ خلیفہ کا انکار ضروری ہے اور آیت استخلاف سے یہی ثابت ہوتا ہے۔کیونکہ
فرمایا ہے وَليبَة لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا ل پس ان کی مخالفت ضروری ہے
لکھتے
کیونکہ وہ انبیاء کے قائم مقام ہوتے ہیں اور انبیاء کی نسبت آیا ہے
يحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ لے اور اگر
آپ نے فورا تحریک سے بیعت کی ہے تو میرے نام ہزاروں خطوط آئے ہیں جو بیعت کے
اعلان سے پہلے کے تھے جنہوں نے بغیر اطلاع کے میری بیعت کی ہے۔(۶) یہ کہنا کہ خلیفہ تو ہوتے ہیں لیکن برحق وہ ہے جس سے اختلاف نہ ہو۔یہ حضرت
مسیح موعود کی تعلیم کے خلاف ہے کیونکہ آپ نے لکھا ہے کہ خلیفہ کی مخالفت ضروری ہے۔تاریخ سے ثابت ہے کہ ہر ایک خلیفہ کی مخالفت ہوئی حتی کہ حضرت خلیفہ اول کی بھی۔ان کی
لاہوریوں نے مخالفت کی۔(۷) تعجب تعجب تعجب آپ کے اس قول پر سخت تعجب ہوا کہ خلیفہ اور اختلاف ایک مادہ
ہیں اس لئے وہ ساری جماعت کا امام نہیں ہو سکتا۔آدم خلیفہ تھا یا نہیں ؟ کیا اس کا ماننا
سب کیلئے ضروری تھا یا نہیں ؟ خود حضرت مسیح موعود نے اپنے آپ کو خلیفہ کہا ہے اور ان
کو الہام ہوا ہے پھر کیا ان کا ماننا بھی ضروری نہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی خلیفہ
کہا گیا ہے۔آدم کے ذکر سے مطلب بھی یہی ہے پھر آپ کا ماننا بھی ضروری نہیں ؟ اختلاف
تو ضرور ہوتا ہے لیکن اختلاف کرنے والا گنہگار ہوتا ہے۔اختلاف تو آنحضرت اور مسیح سے
بھی کیا گیا پھر کیا ان کا ماننا ضروری نہیں ؟
خلافة على منهاج النبوة
۵۸۴
جلد سوم
(۸) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چار خلفاء کے بعد اختلاف نہیں ہوا بلکہ خودحضرت
ابوبکر سے اختلاف ہوا۔معلوم ہوتا ہے آپ نے کبھی کوئی اسلامی تاریخ نہیں پڑھی۔اِنَّا لِلَّهِ
وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ “۔النور : ۵۶
( الفضل ۱۰ جون ۱۹۱۴ء )
يس: ٣١
خلافة على منهاج النبوة
۵۸۵
جلد سوم
کیا خلافت کے منکر فاسق نہیں؟
عن ابی هریره قال لما توفى رسول الله صلى الله عليه وسلم واستخلف
ابوبكر بعده وكفر من كفر من العرب قال عمر بن الخطاب لابي بكر كيف تقاتل
الناس وقد قال رسول الله صلى الله عليه وسلم امرتُ أن أقاتل الناس حتى يقولوا
لا اله الا الله فمن قال لا اله الا الله فقد عصم منى ماله ونفسه الابحقه وحسابه على
الله تعالى فقال ابوبكر والله لا قاتلن من فرّق بين الصلوة والزكواة فان الزكوة حق
المال والله لو منعونى عقالا كانوا يؤدونه الى رسول الله صلى الله عليه وسلم
لَقَاتَلْتُهُمْ على منعه
ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی اور ابو بکر
خلیفہ ہوئے اور عرب کے جو کافر ہوئے کافر ہو گئے تو عمر نے ابو بکر سے کہا کہ تم ان لوگوں
سے کیونکرلڑو گے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہوا ہے کہ مجھے لوگوں سے لڑنے کا
اُس وقت تک حکم دیا گیا ہے جب تک کہ وہ لا الہ الا الله کہیں۔پس جس نے لا الہ الا للہ کہا
اس نے مجھ سے اپنے مال اور جان کو بچا لیا مگر کسی حق کے بدلہ۔پھر اس کا حساب اللہ پر
ہے۔پس ابو بکر نے کہا خدا کی قسم ! میں اس شخص سے لڑوں گا جو نماز اور زکوۃ میں فرق
کرے کیونکہ زکوۃ مال کا حق ہے۔خدا کی قسم ! وہ ایک ایسے عقال ( رسی کا ٹکڑا ) کو روکیں
گے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت دیا کرتے تھے تو میں ان سے لڑوں گا اس کے نہ
دینے پر۔اس حدیث سے جو باتیں نکلتی ہیں ان میں سے دو یہ ہیں۔اول یہ کہ وہ لوگ جو کہتے ہیں
کہ غیر مبائعین کس طرح فاسق ہو سکتے ہیں انہیں غور کرنا چاہئے کہ یہاں ان لوگوں کا ذکر ہے
خلافة على منهاج النبوة
۵۸۶
جلد سوم
جو مسلمان تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت زکوۃ ادا کیا کرتے تھے لیکن حضرت
ابو بکر کے زمانہ میں دینے سے انکار کر دیا تھا۔ان کے ساتھ خلیفہ کو زکوۃ نہ دینے کے سبب
کافروں کا سا سلوک روا رکھا گیا تو کیا سرے سے خلافت ہی کا انکار کسی مسلمان کے لئے روا
ہوسکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ جو احکام نبی کی معرفت لوگوں
کو پہنچتے ہیں ان کا جاری
رکھنا خلیفہ کا کام ہوتا ہے اور وہ خلیفہ کے وقت میں لوگوں کے لئے اسی طرح قابل تعمیل
ہوتے ہیں کیونکہ حضرت ابو بکرؓ فرماتے ہیں کہ میں وہی کچھ ان لوگوں سے لوں گا جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا کرتے تھے۔( الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۱۵ء )
ا بخاری کتاب الاعتصام بالكتاب والسنة باب الاقتداء بسنن رسول الله :
۲۵۳ حدیث نمبر ۷۲۸۵،۷۲۸۴ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
کچھ
خلافة على منهاج النبوة
۵۸۷
جلد سوم
جھوٹے مدعی خلافت کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں
ایک شخص نے حضور سے دریافت کیا کہ عابد علی نے خلیفہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے کیا ہم اس
کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ فرمایا :۔اگر اس نے خلافت کا دعویٰ کیا ہے تو اس کے پیچھے نماز جائز نہیں“۔(الفضل ۱۸ مارچ ۱۹۱۶ء )
خلافة على منهاج النبوة
۵۸۸
جلد سوم
روحانی خلافت
حافظ محمد حسن صاحب بی اے ، مسٹر ظہور احمد صاحب بی اے سابق ایڈیٹر پیغام اور
مسٹر عطاء اللہ صاحب سٹوڈنٹ ایم اے کلاس حضرت خلیفہ المسیح الثانی کو ملنے کیلئے آئے۔تعارف
کے بعد ان میں سے ایک نوجوان مسٹر ظہور احمد سے حضور کی درج ذیل گفتگو ہوئی۔نوجوان : اگر کوئی کہے کہ فلاں شخص خلیفہ ہے تو کیا اس کو حضرت ابو بکر،
حضرت عمرؓ، حضرت عثمان ، حضرت علی کی طرح خلیفہ مان سکتے ہیں؟
حضرت
خلیفہ المسح : ہر ایک دعوئی کی صداقت دلائل سے ثابت ہوتی ہے جو شخص خلیفہ ہونے کا
مدعی ہے اس کے پاس جو دلائل ہیں ان کو دیکھیں گے۔نوجوان
وہ دلائل آپ ہی بیان فرمائیں۔حضرت خلیفۃ اسیح: تو آپ صاف کیوں نہیں کہتے کہ مدعی خلافت سے آپ کی مراد مجھ سے ہی
نوجوان
ہے۔اصل بات یہ ہے کہ حال ہی میں میں نے الفضل میں پڑھا ہے کہ آپ کی
خلافت ایسی ہی ہے جیسی خلفاء اربعہ کی تھی۔حضرت خلیفہ المسح : میری خلافت کی صداقت کے وہی دلائل ہیں جو خلفاء اربعہ کی خلافت
کے تھے۔آپ ان کی صداقت کی کوئی دلیل بیان کریں۔نوجوان
ان کو شوری نے خلیفہ منتخب کیا تھا۔حضرت خلیفہ امسیح : شوری سے آپ کی کیا مراد ہے؟
صحابہ نے منتخب کیا تھا۔نوجوان:
خلافة على منهاج النبوة
۵۸۹
جلد سوم
حضرت خلیفۃ اسیح: کیا تمام کے تمام صحابہ نے ؟
نوجوان
نہیں صحابہ کی مجاریٹی ( کثرت ) نے۔حضرت خلیفہ المسح : یہی دلیل میرے خلیفہ ہونے کی صداقت میں موجود ہے۔نوجوان
کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی خلافت بالکل ان کی خلافت کی طرح
ہے؟
حضرت خلیفہ المسیح : بالکل ان کی خلافت کی طرح تو نہیں کہا جاسکتا ان کے پاس فوج تھی ، ملک
تھا ،سلطنت تھی میرے پاس نہیں ہے۔نوجوان:
خلفائے اربعہ میں تو اُولی الامر کی صفت بھی پائی جاتی تھی جو کہ آر
میں نہیں پھر آپ کو خلیفہ کس طرح کہا جا سکتا ہے۔حضرت خلیفہ امسح : دیکھئے دولت مند کی یہ تعریف ہے کہ جس کے پاس دولت ہو۔جو شخص
فرانس میں ہوگا اس کے پاس فرانس ہی کا سکہ دولت کے طور پر ہوگا۔جو
نوجوان
امریکہ میں ہوگا اس کے پاس امریکہ کا ہی سکہ ہوگا اور جو چین میں ہوگا
اس کے پاس چین کا ہی سکہ ہوگا اور ان سب کو دولت مند کہا جائے گا نہ یہ
کہ امریکن دولت مند نہیں ، یا چینی دولت مند نہیں۔اب ایک ایسا شخص جو
روحانی طور پر اُولی الامر ہوگا اس کا خلیفہ روحانی ہی ہوگا اور جو روحانی
اور جسمانی ہے اس کا خلیفہ بھی روحانی اور جسمانی اولی الامر ہوگا۔چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم روحانی اور جسمانی دونوں طریق کے
اولی الامر تھے اس لئے آپ کے خلفاء روحانی اور جسمانی اولی الامر
ہوئے۔لیکن حضرت صاحب چونکہ روحانی اولی الامر تھے اس لئے آپ
کا خلیفہ بھی روحانی اولی الامر ہی ہوگا۔ایسا خلیفہ تو نامکمل خلیفہ ہوا۔حضرت خلیفہ المسیح : اگر اس سے آپ کی یہ مراد ہے کہ ہمارے پاس حکومت نہیں تو یہ ہم خود
کہتے ہیں کہ ہماری خلافت روحانی ہے جسمانی نہیں۔
خلافة على منهاج النبوة
نوجوان
۵۹۰
جلد سوم
مختلف ممالک کے بادشاہ ہیں فرانس کا ہے ، انگلستان کا ہے، آسٹریا کا
ہے یہ سب بادشاہ کہلاتے ہیں۔اسی طرح جو بھی خلیفہ ہو وہ ایسا ہی ہونا
چاہئے جیسے پہلے ہوئے ہیں۔حضرت خلیفۃ اسیح: یہ تو آپ کو علم ہی ہو گا کہ مختلف ممالک کے بادشاہوں کے اختیارات میں
فرق ہے اور سب کے اختیارات ایک جیسے نہیں ہیں۔نوجوان
اوّل یہ تو مجھے معلوم ہے کہ ان کے اختیارات میں فرق ہے لیکن ان کے
نام میں تو فرق نہیں۔حضرت خلیفہ المسح : پس اگر ان کے اختیارات میں فرق ہونے کی وجہ سے ان کے نام میں
کوئی فرق نہیں اور اس طرح ان کے بادشاہ کہلانے میں کوئی حرج
نہیں تو اسی طرح خلافت کے متعلق بھی سمجھ لیجئے۔خلفائے اربعہ چونکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ تھے اور رسول کریم کے پاس
حکومت بھی تھی اس لئے وہ خلفاء حکومت بھی رکھتے تھے۔لیکن میں جس
کا خلیفہ ہوں وہ چونکہ حاکم نہیں تھا اس لئے میرے پاس کس طرح
حکومت آجاتی۔میں تو روحانی بادشاہ کا خلیفہ ہوں اس لئے روحانی
خلیفہ ہوں“۔الفضل ۲۶ فروری ۱۹۲۰ء)
خلافة على منهاج النبوة
۵۹۱
جلد سوم
خلافت اور سلطنت
ایک صاحب نے عرض کیا کہ کیا خلیفہ کے لئے سلطنت ضروری ہے؟ فرمایا:۔خلافت کے معنی ایک بادشاہت کے ہیں اور ایک نیابت کے۔اور جو جس کا خلیفہ ہوگا
وہ اسی بات میں ہوگا جو اس کے اصل میں ہو گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی غرض
بھی روحانی اصلاح تھی۔اور خلیفہ عربی کے لحاظ سے بادشاہ کو بھی کہنا درست ہے۔ہرایک
سلطان بھی خلیفہ ہے۔ہاں مسلمانوں نے اس کو خاص کر لیا ہے۔( الفضل ۲۸ /نومبر ۱۹۲۱ء)
خلافة على منهاج النبوة
۵۹۲
جلد سوم
خلیفہ اور پریزیڈنٹ
حکیم احمد حسین صاحب لائلپوری سے فرمایا کہ آپ نے سوال کیا ہے کہ خلیفہ اور انجمن
کے صد ر دونوں کو لوگ منتخب کرتے ہیں اس لئے دونوں میں کیا فرق ہے؟ فرمایا:۔اس میں شبہ نہیں کہ بظاہر یہ دونوں ایک نظر آتے ہیں مگر ان میں ایسا ہی فرق ہے جیسا
ان دو بچوں میں فرق ہوتا ہے جن میں سے ایک زمین پر بیٹھا ہو اور دوسرا ایک مضبوط جوان
شخص کے کندے پر سوار ہو اور دونوں کسی درخت سے پھل توڑنا چاہیں۔ظاہر ہے کہ زمین پر
بیٹھنے والے کے مقابلہ میں کامیاب وہی ہو گا جو ایک جوان کے کندے پر سوار ہے کیونکہ اس
نے اس ذریعہ سے پھل کو ہاتھ سے پکڑ کر تو ڑ لیا ہے۔زمین پر بیٹھنے والا ممکن ہے پتھر مار کر
پھل گرانا چا ہے مگر ضروری نہیں کہ اس کے پتھر سے پھل ٹوٹے لیکن اس کے مقابلہ میں
کندھے پر چڑھنے والا یقیناً کامیاب ہوگا۔اسی طرح کسی انجمن یا حکومت کے صدر کو بھی
لوگ ہی منتخب کرتے ہیں اور خلیفہ کو بھی۔مگر خلیفہ کا انتخاب خدا کے وعدہ کے ماتحت ہوتا ہے
اس کی تائید خدا کرتا ہے کسی اور صدر کے لئے کوئی وعدہ نصرت الہی نہیں ہوتا۔اس کی مثال
یوں سمجھئے کہ حضرت صاحب ہمیشہ تقریر فرمایا کرتے تھے اور خطبہ الہامیہ کے دن بھی حضور ہی
نے تقریر فرمائی تھی مگر باقی تمام تقریروں کو الہامی نہیں کہتے اور صرف خطبہ الہامیہ کو ہی الہامی
تقریر کہتے ہیں۔کیوں؟ صرف اس لئے کہ اور تقریروں کے متعلق وعدہ الہی نہ تھا اور خطبہ
الہامیہ کے لئے خاص حکم اور وعدہ تھا اس لئے یہی الہامی کہلاتا
ہلاتا ہے۔چونکہ وعدہ الہی
دوسرے انتخابوں کے ساتھ نہیں ہوتا اس لئے ان میں وہ بات نہیں ہوتی جو خلافت کے
انتخاب کے لئے ہے کیونکہ یہ وعدہ الہی کے ماتحت ہے۔لوگوں کا منتخب کیا ہوا صدر ممکن ہے
خدا کی ناراضی کا موجب ہو مگر خلیفہ نہیں ہوسکتا “۔( الفضل ۲ /جنوری ۱۹۲۲ء)
خلافة على منهاج النبوة
۵۹۳
جلد سوم
نیز یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جو کام خدا کرے خواہ اس کو بندے ہی کریں وہ خدا کا
کام سمجھا جاتا ہے۔بیشک لوگ ہی خلیفہ کو منتخب کرتے ہیں مگر اس کے انتخاب کو خدا اپنا کیا ہوا
انتخاب فرماتا ہے۔اور اس طریق انتخاب کے ذریعہ نبیوں اور خلفاء میں تمیز ہو جاتی ہے۔اگر خدا براہ راست کسی کو خلیفہ منتخب کرے اور کہے کہ میں تجھ کو خلیفہ بنا تا ہوں تو اس خلیفہ اور
نبی میں کوئی فرق نہیں رہ سکتا۔پس نبی کا انتخاب خدا نے خاص اپنے ذمہ رکھا اور خلیفہ کا
بندوں کے ذریعہ۔مگر ایسا کہ بندوں سے اپنی منشاء کے مطابق انتخاب کراتا ہے اور اس کی
تائید و نصرت کا وعدہ فرماتا ہے۔نبی جو جماعت بناتا ہے اس کا بیشتر حصہ خلیفہ کے ساتھ ہوتا
ہے۔چنانچہ حضرت علیؓ کے وقت میں جب اختلاف ہوا تو صحابہ کا بڑا حصہ حضرت علیؓ کے
ساتھ تھا“۔(الفضل ۵/جنوری ۱۹۲۲ء)
آدم و داؤد کی خلافت حکیم صاحب نے عرض کیا کہ " قرآن کریم میں آد
اور داؤد کو بھی خلیفہ کہا گیا ہے“۔فرمایا: ” لفظ خلیفہ کے وسیع معنی ہیں۔آدم اور داؤد کی خلافت الگ قسم کی تھی اس کی مثال
اور ہے۔وہ نبوت کے رنگ کی خلافت تھی۔مثلاً خلیفہ تو درزی حجام کو بھی کہا جاتا ہے۔کوئی
کہے میں نے پانچ خلیفہ دیکھے تو وہ درزی کا کام کرتے تھے یہ کیوں نہیں کرتے ؟ تو کہا جائے گا
کہ اُن کی خلافت اور ہے اور یہ خلافت اور “
66
حکیم صاحب نے عرض کیا کہ ”یہ تو قرآن کریم کے
مسئلہ خلافت جزوی ہے ماننے والے کیلئے ہوا منکر قرآن کیلئے کیا ثبوت ہوگا ؟
فرمایا : ” خلافت کا مسئلہ تو جزوی مسائل میں سے ہے مثلاً کوئی منکرِ اسلام کہے کہ صبح کی نماز
میں دورکعتیں کیوں ہیں اور مغرب میں تین کیوں اور عصر میں چار کیوں؟ تو اُس کو کہا جائے گا
کہ یہ جزوی مسئلہ ہے جس کی بنیاد نقل پر ہے۔جو مسائل اصولی ہوں ان کی بنیاد عقل پر ہوتی
ہے اور جو جزوی ہوں ان کی بنیاد نقل پر۔ہم منکر اسلام سے خلافت کے متعلق یا رکعات نماز
کے متعلق بحث نہیں کریں گے بلکہ صداقت اسلام کے اصول کے متعلق کریں گے۔جب وہ
مان لے گا پھر اس کو جزوی مسائل کے تصفیہ کے لئے نقلی بحث میں لے آئیں گے۔حضرت علیؓ
خلافة على منهاج النبوة
۵۹۴
جلد سوم
نے فرمایا تھا جزئیات مسائل کی بنیاد اگر عقل پر ہوتی تو میں پاؤں کے اوپر مسح کرنے کی
بجائے تلوے کا مسح بتاتا۔مگر اس میں بحث عقل کی نہیں نقل کی ہے۔گو ہم کسی جز وی بات میں
کتنے ہی نکات بتا ئیں اور فلسفیانہ رموز بیان کریں مگر ان کی حیثیت ذوقیات سے زیادہ نہ
ہو گی۔پس خلافت کی بحث اصولی نہیں جزوی ہے جس کا تعلق مخالف اسلام سے نہیں قائل اسلام
66
سے ہے۔(الفضل ۵/جنوری ۱۹۲۲ء )