انتخاب خلافت کے متعلق ایک ضروری ریزولیوشن
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 5
خلافة على منهاج النبوة
۶۱۹
جلد سوم
وو
9966
سکتے ہیں تو وہ عراق کے لوگ ہی ہیں۔در حقیقت عراق کے لوگوں میں بے چینی اور اضطراب
کی وجہ یہ تھی کہ ایرانیوں سے جنگ کرنے کے بعد جب عرب افواج واپس لوٹیں تو انہیں
عرب میں واپس جانا پسند نہ آیا کیونکہ وہ دنیا کے دوسرے ممالک میں رہ کر ترفہ اور خوشحالی کی
زندگی بسر کرنے کی عادی ہو چکی تھیں۔گویا ان کی مثال بالکل ویسی ہی تھی جیسے پرانے زمانہ
میں جب کوئی یورپ جاتا تو اس کی حالت ہو جاتی۔اب تو یورپ میں آنا جانا ایک روز مرہ کی
بات ہوگئی ہے اور اس میں کوئی عجوبہ نظر نہیں آتا لیکن پرانے زمانہ میں جب کوئی بیرسٹر یورپ
سے واپس آیا کرتا تھا تو وہ یہ نہیں کہتا تھا کہ ہم یوں کریں گے بلکہ جب اسے ہندوستانیوں
سے گفتگو کرنے کا موقع ملتا تو وہ اس انداز میں کلام کیا کرتا کہ ” ہم لوگ یوں بولتا ، تم
لوگ یوں کہتا “ اور بعض کے متعلق تو یہاں تک لطیفہ بن جاتا کہ خواہ ان کا اپنا رنگ کتنا ہی کالا
ہوتا وہ دوسروں کو اپنی انگریزیت جتانے کے لئے یہ کہتے کہ تم کالا لوگ یوں ہوتا ہے۔اسی
طرح اہل عرب کی زندگی بالکل سادہ تھی ان کا کھانا پینا اور پہنا بالکل سادہ تھا۔جب
قیصر و کسریٰ کی حکومتوں پر وہ حملہ کرنے کے لئے گئے تو صحابہ نے تو ان سے کوئی خاص اثر
قبول نہ کیا کیونکہ وہ خود بھی متمدن زندگی بسر کرتے تھے۔مگر بدوی لوگ جب ادھر انکا
اور ادھر ایران کی سرحدوں پر پہنچے اور ان گوہ کھانے والوں اور اونٹنی کا دودھ پی پی کر گزارہ
کرنے والوں نے دیکھا کہ دنیا میں بڑے بڑے محلات ہیں، کمروں میں قالینیں بچھی ہوئی
ہیں ، آفتابوں میں ہاتھ دھلائے جاتے ہیں ، دستر خوانوں پر کھانے کھلائے جاتے ہیں تو انہیں
واپس جانا سخت گراں گزرا اور انہوں نے سمجھا کہ ایسی اعلیٰ زندگی ترک کر کے ہمارے لئے
پھر وہی غیرمتمدن زندگی بسر کرنا بالکل ناممکن ہے۔چنانچہ ایرانی فوجیں جب فتوحات
حاصل کر نے کے بعد واپس لوٹیں تو وہ عرب میں نہیں آئیں بلکہ عراق میں پھیل گئیں کیونکہ
اب متمدن زندگی کا نقشہ ان کے سامنے تھا اور وہ شہری زندگی سے متمتع ہونا زیادہ پسند
کرتے تھے۔دوسری طرف رومی حکومت کو شکست دینے والی فو جیں جب واپس لوٹیں تو وہ بھی عرب
کی بجائے فلسطین اور شام وغیرہ علاقوں میں پھیل گئیں کیونکہ فلسطین اور شام کے علاقے
خلافة على منهاج النبوة
۶۲۰
جلد سوم
اچھے متمدن تھے اور ان میں صنعت و حرفت کا خوب زور تھا۔غرض ایک طرف عراق اور
دوسری طرف فلسطین اور شام چھاؤنیاں بن گئیں اور اسلامی فوجوں نے ان مقامات پر اپنا
ڈیرا ڈال لیا۔حضرت عمرؓ کے زمانہ میں جب اسلامی حکومت قائم ہوئی اور عراق کا علاقہ
مسلمانوں کے قبضہ میں آیا تو حضرت عمر نے فیصلہ فرمایا کہ جس قدر اُفتادہ زمینیں ہیں انہیں
محفوظ رکھا جائے لوگوں میں بانٹا نہ جائے۔جب ایران سے اسلامی فوجیں واپس لوٹیں تو
چونکہ طرز زندگی ان کے ذوق کے مطابق نہیں رہی تھی وہ ان چھاؤنیوں میں بس گئیں اور
یکدم بڑے بڑے شہر کوفہ اور بصرہ وغیرہ آباد ہو گئے۔لیکن ظاہر ہے کہ ان لوگوں کو چسکے
پڑے ہوئے تھے اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ بدویوں میں لوٹ مار بھی ہوتی ہوگی۔اگر یہ لوگ
واپس مدینہ میں چلے جاتے تو دین کی خدمت کرتے اور دنیا دارانہ خیالات ان کے دماغوں
میں پیدا نہ ہوتے۔مگر جب یہ واپس لوٹے تو ادھر ان کو کوئی کام نہ رہا اور ادھر ان کی عادتیں
خراب ہو چکی تھیں نتیجہ یہ ہوا کہ ان میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں اور انہوں نے یہ کہنا شروع
کر دیا کہ یہ زمینیں ہم میں تقسیم ہو جانی چاہئیں تا کہ ہم ان سے فائدہ اٹھائیں۔عراق کے
گورنر نے حضرت عمر کو یہ تمام حالات لکھے مگر آپ نے فرمایا میں اس مطالبہ کو منظور نہیں کر سکتا
یہ اُفتادہ زمینیں اسی طرح پڑی رہیں تا کہ آئندہ عرب کی ترقی کی سکیم جاری رہے۔حضرت
عمر کے بعد حضرت عثمان نے بھی ایسا ہی کیا۔مگر آپ کے ابتدائی چھ سالہ عہد خلافت میں ایک
طرف تو جنگیں ختم ہو گئیں اور دوسری طرف کوئی نیا پروگرام نہ بنا۔نتیجہ یہ ہوا کہ ان لوگوں کی
طرف سے مطالبہ بڑے زور سے شروع ہو گیا۔حضرت عثمان کو حضرت عمر کی پالیسی ہی پسند
تھی اور انہوں نے بھی یہی فیصلہ کیا کہ ان زمینوں کو بجائے لوگوں میں تقسیم کرنے کے ان کی
آمد کو غرباء پر خرچ کیا جائے۔اس کے نتیجہ میں لوگوں میں اور زیادہ بے چینی شروع ہوگئی اور
انہوں نے گورنروں پر اعتراض کرنے شروع کر دیئے۔آخر یہ فتنہ بڑھتے بڑھتے ایسا رنگ
اختیار کر گیا کہ تمام عالم اسلامی اس کی لپیٹ میں آگیا اور حضرت عثمان کو شہید کر دیا گیا۔اسلام میں اختلافات کا آغاز میری ایک کتاب ہے جس میں یہ تمام تفاصیل چھپی ہوئی
موجود ہیں۔
خلافة على منهاج النبوة
۶۲۱
جلد سوم
جب حضرت عثمان شہید ہو گئے اور صحابہ وغیرہ نے اپنی طاقت کو منظم کرنا شروع کیا تو
بغاوت کرنے والے گروہ کو اپنی فکر پڑ گئی۔چنانچہ ان میں سے کچھ تو روتے ہوئے حضرت علی
کے پاس پہنچے اور کہا کہ حضور پر ہی اب تمام عالم اسلامی کی وحدت کا انحصار ہے۔کچھ حضرت
معاویہ کے پاس پہنچے اور کہا کہ آپ پر ہی اب اسلام کی ترقی کی بنیاد ہے۔کچھ حضرت طلحہ
اور حضرت زبیر کے پاس جا پہنچے اور کہا کہ جو کچھ کر سکتے ہیں آپ ہی کر سکتے ہیں۔کچھ حضرت
عائشہ کے پاس جا پہنچے اور ان سے اس فتنہ کے دور کرنے کی درخواست کی۔حضرت علیؓ کے
گرد یہ جتھا زیادہ ہو گیا کیونکہ حضرت علی کا نقطہ نگاہ یہ تھا کہ پہلے امن قائم کرنا چاہئے اور
اس کے بعد حضرت عثمان کے قاتلوں کو سزا دینی چاہئے۔اگر فور سزا دی گئی تو فساد بڑھ
جائے گا کم نہیں ہو گا۔اس کے بالمقابل حضرت طلحہ ، حضرت زبیر اور حضرت عائشہ کا نقطہ نگاہ
یہ تھا کہ ان کو فورا سزائیں ملنی چاہئیں۔یہ دونوں نقطہ نگاہ سیاسی لحاظ سے صحیح ہیں کبھی فوری
گرفت کرنی پڑتی ہے اور کبھی ڈھیل دینی پڑتی ہے۔میاں بیوی کا ہی جھگڑا ہوتو کبھی خاوند
بالکل خاموش رہتا ہے اور کبھی اس خیال سے کہ بچے گستاخ نہ ہو جائیں اسے فوراً ڈانٹ دیتا
ہے۔اسی طرح حضرت عائشہ ، حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے تو یہ پہلو اختیار کیا کہ ان
لوگوں کو فوراً سزاملنی چاہئے اور حضرت علی نے یہ پہلو اختیار کیا کہ پہلے امن قائم ہونے دو پھر
جو مجرم ثابت ہو گا اسے سزادی جائے گی۔چونکہ عراق کے لوگ بھی اس فتنہ کو کھڑا کرنے
والے تھے اور وہ حضرت عثمان کو شہید کرنے میں پیش پیش تھے یہ لازمی بات تھی کہ وہ اپنے
ا
بچاؤ کی تدبیر کرتے۔حضرت عائشہ ، حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے تو ان کو دھتکار دیا مگر
حضرت علی چونکہ پہلے امن قائم کرنا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے ان سے ہمدردی کرنا
مناسب
سمجھی اور سرزنش نہ کی۔یہی وجہ تھی کہ عراق والوں کو حضرت علیؓ سے ہمدردی ہوگئی اور
انہوں نے حضرت علی کو عراق میں بلا لیا۔پس اس میں مدینہ والوں کی کسی دشمنی کا سوال
نہیں۔مدینہ والے انصار تھے اور انصار حضرت علیؓ سے خاص طور پر محبت رکھتے تھے۔حقیقت یہ ہے کہ چونکہ بالعموم بدوی قبائل فوجوں میں چلے گئے تھے اور عرب کی آبادی
بہت کم ہو چکی تھی اس لئے عرب میں رہنے والا بیرونی حملہ کی برداشت نہیں کر سکتا تھا۔مثلاً
خلافة على منهاج النبوة
۶۲۲
جلد سوم
اگر حضرت معاویہؓ اور حضرت علی کی جنگ ہو جاتی تو دمشق میں بیٹھے ہوئے حضرت معاویہؓ بہت
بڑی فوج لا سکتے تھے مگر مدینہ میں حضرت علیؓ اپنے ساتھ کوئی فوج نہیں لا سکتے تھے۔پس چونکہ
عرب سے کافی فوج کا ملنا مشکل تھا اور حضرت علیؓ نے یہ دیکھا کہ معاویہ دمشق میں بیٹھے تیاری
کر رہے ہیں آپ مدینہ چھوڑ کر عراق میں چلے گئے اور آپ نے سمجھا کہ عراق اور ایران
خوب آباد علاقے ہیں میں وہاں رہ کر اسلام کی حفاظت کے لئے کافی فوج بھرتی کر سکتا
ہوں۔یہ جواب تھا جو اس روز میں نے دیا مگر بعد میں مجھے خیال آیا کہ حضرت علیؓ کے عراق
جانے میں اللہ تعالیٰ کی ایک اور بھی بہت بڑی حکمت تھی۔بسا اوقات انسان ایک قدم اٹھاتا
ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میں یہ قدم فلاں غرض سے اٹھا رہا ہوں لیکن در حقیقت اس کے پیچھے اللہ تعالیٰ
کی کوئی اور حکمت کام کر رہی ہوتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب مکہ میں مظالم ہوئے اور یہ مظالم روز بروز بڑھتے
چلے گئے تو آپ نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک ایسی جگہ ہجرت کر کے گیا ہوں جہاں کھجور کے
درخت بڑی کثرت کے ساتھ ہیں۔طائف اور مکہ کے درمیان ایک مقام نخلہ نامی ہے آپ
کا ذہن اس طرف منتقل ہوا کہ غالباً ہجرت کا مقام نخلہ ہے مگر اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہجرت کا
مقام نخلہ نہیں بلکہ مدینہ تھا۔اگر آپ اپنی مرضی سے ہجرت کرتے تو آپ کی نظر مکہ سے دس
پندرہ میل کے فاصلہ پر ہی پڑتی اور اس طرح الہی منشاء جو اسلام کے دنیا میں پھیل جانے کے
متعلق تھا وہ پورا نہ ہو سکتا۔کیونکہ مکہ متمدن دنیا سے بالکل الگ تھلگ تھا اور اس کے ساتھ ہی
اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو یہ حکم تھا کہ دشمن پر خود حملہ نہیں کرنا۔اگر یہی صورتِ حالات
رہتی تو ایرانی اور رومی حکومت کو کبھی خیال بھی نہ آسکتا تھا کہ مسلمان ایک بڑھنے والی قوم ہے
اور ان کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔مگر جب اللہ تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت آپ مدینہ میں
ہجرت کر کے تشریف لے گئے تو ایک طرف رومیوں کی نظر آپ پر پڑنی شروع ہوئی اور
دوسری طرف ایرانیوں نے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مشاہدہ شروع کیا کیونکہ پاس
پاس ہی یہودی اور عیسائی قبائل آباد تھے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طاقت پکڑنی
شروع کی تو مدینہ کے مرکز ہونے کی وجہ سے یہودی اور عیسائی قبائل کے ذریعہ ادھر ایران میں
خلافة على منهاج النبوة
۶۲۳
جلد سوم
66
رپورٹیں پہنچنی شروع ہوئیں اور اُدھر رومیوں کو مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کا احساس
ہونے لگا اور انہوں نے سمجھا کہ گر به کشتن روز اوّل کے مطابق ہمیں آج ہی مسلمانوں کو
صفحہ ہستی سے معدوم کر دینا چاہیئے ایسا نہ ہو کہ وہ بڑھیں اور ہمارے لئے کسی مستقل خطرہ
کا باعث بن جائیں۔چنانچہ ایرانی حکومت نے تو اپنے دو آدمی اس غرض کے لئے بھیجے کہ وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ کر لے آئیں اور رومی حکومت نے سرحد پر لشکر بھیج دیا تا کہ
مسلمانوں کو ڈرا دھمکا کر ختم کیا جا سکے۔خدا تعالیٰ کے سامنے تو رومی اور ایرانی لشکروں کی
حقیقت ہی کیا تھی یہ تو ایسی ہی بات تھی جیسے بچے بعض دفعہ ماں باپ کے سامنے ان کو ڈرانے
کے لئے ہو ہو کرنا شروع کر دیتے ہیں۔مگر بہر حال قیصر کسری سے زیادہ عقل مند تھا
کسری تو اتنا احمق نکلا کہ اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے صرف دو سپاہی بھیج
دیئے اور سمجھا کہ اسلام کو مٹانے کے لئے اس کے صرف دو سپاہی ہی کافی ہیں۔بہر حال یہ
ایک ذریعہ بن گیا خدائی حکم کو قبول کرتے ہوئے دشمن سے لڑنے کا ور نہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے خود حملہ نہیں کرنا تھا اور دشمن اُس وقت تک حملہ نہیں کرسکتا تھا جب تک اُسے
انگیخت نہ ہوتی۔مگر جب مدینہ میں ان کی آنکھوں کے سامنے مسلمانوں نے ترقی کرنی شروع
کی تو حکومتوں کو فکر پیدا ہوا اور وہ مسلمانوں کے مقابلہ میں نکل کھڑی ہوئیں۔اس طرح
اسلام اور کفر کی کھلم کھلا جنگ ہوئی اور تھوڑے ہی عرصہ میں مسلمان معلومہ دنیا کے کناروں
تک پہنچ گئے۔پس ہجرت میں بظاہر یہی نظر آتا ہے کہ مدینہ سے چند آدمی گئے اور وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ سے مدینہ لے آئے۔مگر در حقیقت یہ ایک الہی تدبیر تھی اور اللہ تعالیٰ
چاہتا تھا کہ مسلمانوں کو مکہ سے دور لے جا کر ایران اور روم کے سامنے کھڑا کر دے اور اس
طرح وہ آپ سے نپٹ لیں۔اس طرح چاہے حضرت علیؓ کے ذہن میں یہ الہی تدبیر آئی ہو یا
نہ آئی ہو مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت علیؓ کے عراق جانے میں اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی
حکمت تھی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت قیصر و کسریٰ کی حکومتیں تباہ ہو چکی تھیں مگر وہ گلی
طور پر مٹی نہیں تھیں بلکہ ایک طرف ایرانی حکومت کا بقیہ اور دوسری طرف رومی حکومت کا بقیہ
خلافة على منهاج النبوة
۶۲۴
جلد سوم
مسلمانوں کے خلاف معاندانہ عزائم اپنے دلوں میں پوشیدہ رکھتا تھا اور وہ چاہتا تھا کہ اگر
موقع ملے تو مسلمانوں کو نیست و نابود کر دیا جائے۔اس فتنہ کے ازالہ کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ تدبیر کی کہ ایک طرف معاویہ کو دمشق میں
بٹھا دیا اور دوسری طرف حضرت علی کو عراق میں بٹھا دیا۔اسلام کو ایک طرف رومی حکومت
سے خطرہ ہوسکتا تھا اور اگر اُس وقت رومی حکومت حملہ کرتی تو مسلمانوں کا زندہ رہنا محال
ہو جاتا۔مگر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا فرما دیے کہ جس علاقہ سے گزر کر رومی حکومت
آسکتی تھی اس کے دروازے پر حضرت معاویہ اسلامی فوجوں کو جمع کر رہے تھے۔دوسری
طرف ایران سے حملہ کا خطرہ ہوسکتا تھا سو اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دئیے کہ حضرت
علیؓ نے عراق میں ڈیرے ڈال دیئے۔بظا ہر وہ آپس میں لڑ رہے تھے ، بظا ہر حضرت معاویہ
حضرت علیؓ کے خلاف اور حضرت علی حضرت معاویہؓ کے خلاف اپنی فوجیں جمع کر رہے تھے مگر
در حقیقت وہ دونوں اسلام کی حفاظت کر رہے تھے۔معاویہ کی تیاریوں کو دیکھ کر رومی حکومت اسلام پر حملہ کرنے سے ہچکچاتی تھی اور
حضرت علی کی تیاریوں کو دیکھ کر ایرانی حکومت مسلمانوں کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کی
جرات نہیں کر سکتی تھی۔چنانچہ تاریخ میں اس کا ایک ثبوت بھی موجود ہے لکھا ہے کہ جب
مسلمانوں کی آپس کی خانہ جنگی بڑھتی چلی گئی تو روما کے بادشاہ کو کسی نے کہا کہ یہ وقت
مسلمانوں پر حملہ کرنے کیلئے نہایت موزوں ہے وہ آپس میں لڑ رہے ہیں بہتر ہے کہ ان پر
فوج کشی کر دی جائے۔جب پوپ کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے بادشاہ کو روکا اور کہا اس
قوم میں بیداری پیدا ہو چکی ہے اب اس کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔پھر اس نے ایک مثال
دی اور چونکہ وہ دشمن تھا اس نے گندی ہی مثال دی۔اس نے کہا بادشاہ سلامت ! دو کتے
لائیے اور ان کے آگے گوشت ڈال دیجئے۔جب گوشت ڈالا گیا تو دونوں کتے آپس میں
لڑنے لگ گئے۔اس پر پوپ نے کہا اب ان پر ایک شیر چھوڑ دیجئے۔شیر چھوڑا گیا تو دونوں
کتے اپنی لڑائی چھوڑ کر شیر پر حملہ آور ہو گئے۔پوپ نے کہا بس اسی طرح جب آپ نے حملہ کیا
ان دونوں نے اکٹھے ہو کر آپ پر حملہ کر دینا ہے۔چنانچہ بادشاہ نے مسلمانوں پر حملہ کا ارادہ
خلافة على منهاج النبوة
۶۲۵
جلد سوم
ترک کر دیا۔یہ بات انہی دنوں اُڑتی اُڑتی حضرت معاویہؓ کے کان تک بھی پہنچ گئی کہ روما کا
بادشاہ مسلمانوں پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔حضرت معاویہؓ نے بادشاہ کو پیغام بھجوایا کہ ہمارے گھر
کے جھگڑوں سے کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو جانا اگر تم نے حملہ کیا تو پہلا جرنیل جو علی کی طرف
سے مقابلہ کے لئے نکلے گا وہ میں ہوں گا۔پس اگر شام اور عراق میں یہ میدان جنگ نہ
ہوتے تو چونکہ اُس وقت مسلمانوں کی ابتدائی حالت تھی دشمن ان پر حملہ کرنے میں کامیاب
ہوسکتا تھا۔مگر خد اتعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ ایک دشمن کے منہ کے سامنے
مسلمانوں کا ایک کیمپ لگ گیا اور دوسرے دشمن کے سامنے مسلمانوں کا دوسرا کیمپ لگ
گیا۔اس طرح وہ زمانہ گزر گیا اور مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے رومی اور ایرانی حکومتوں کے
حملوں سے محفوظ کر دیا۔پس یہ ایک الہی تدبیر تھی جو اس تمام کارروائی کے پس پردہ کام
کر رہی تھی۔اگر حضرت علیؓ مدینہ میں ہی رہتے تو ایران ضرور حملہ کر دیتا کیونکہ ایران کا
دروازہ خالی پڑا تھا۔اور اگر معاویہ دمشق کی بجائے یمن میں ہوتے تو رومی حکومت ضرور
حملہ کر دیتی کیونکہ رومی حکومت کا دروازہ خالی پڑا تھا۔پس اللہ تعالیٰ نے ایسی تدبیر کی کہ وہ
بظا ہر آپس میں لڑنے کی تیاری کرتے رہے مگر در حقیقت اس میں بھی اسلام کی حفاظت کا بہت
بڑا راز پنہاں تھا اور اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ تم بے شک لڑو ہمارا اسلام پھر بھی قائم رہے گا پھر
بھی وہ دشمن کے حملوں سے محفوظ رہے گا۔اس طرح اس فتنہ میں بھی اللہ تعالیٰ نے اسلام کی
حفاظت کا سامان پیدا فرمایا۔“
القصص : ٨٦
66
البداية والنهاية جلد ۸ صفحه ۱۲۶ مطبوعہ بیروت ۲۰۰۱ء
( الفضل ۲۳ ۲۴ جون ۱۹۶۱ء)
خلافة على منهاج النبوة
۶۲۶
جلد سوم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد منہاج نبوت پر
خلافت کیوں جاری نہ رہی
اور
آج اس کی ضرورت کیوں پیش آئی
( فرموده ۶ / مارچ ۱۹۴۷ء بمقام کراچی )
صابر صاحب نے عرض کیا کہ ایک شخص نے سوال کیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے بعد منہاج نبوت پر خلافت کیوں جاری نہ رہی اور آج پھر اس کی کیا ضرورت پیش
آئی ہے؟ حضور نے فرمایا:۔اصل بات یہ ہے کہ ہر چیز کو کئی پہلوؤں سے دیکھا جاتا ہے ایک پہلو تو یہ ہے کہ
منہاج نبوت کے بعد کس قانون کے ماتحت خلافت کا جاری رہنا ضروری ہے۔خلافت
کا قانون ہمیں تو رات ، انجیل اور ویدوں میں تو ملتا نہیں۔ہمیں جو علم ہوا ہے تو وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام سے ہوا ہے۔آپ نے فرمایا ہر نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے۔اور میرے بعد خلافت ہوگی، پھر خلافت ہو گی ، پھر خلافت ہو گی ، پھر خلافت ہو گی۔اس کے
بعد ظالمانہ اور جابرانہ حکومتیں بن جائیں گی ہے تو جس ہستی سے ہمیں یہ علم ہوا کہ نبوت کے
بعد خلافت ہوتی ہے اسی سے ہمیں یہ علم ہوا کہ آپ کے بعد خلافت چار دفعہ قائم ہوگی۔پھر
خلافة على منهاج النبوة
۶۲۷
جلد سوم
بادشاہت کا رنگ آجائے گا۔اگر تو خلافت قانونِ طبعی ہوتا تو اس کے بند ہونے سے ہمیں
حیرت ضرور ہوتی کیونکہ طبعی قانون بدل نہیں سکتا۔مثلاً یہ طبعی قانون ہے کہ وزن دار چیزیں
پانی میں ڈوب جاتی ہیں اگر اس کے خلاف کوئی واقعہ ہوگا تو وہ باعث حیرت بنے گا۔لیکن
اگر ایک شخص گراموفون کا ایک ڈسک ایجاد کرتا ہے اور اس کے متعلق کہتا ہے کہ یہ چار منٹ
تک چلے گا پھر ختم ہو جائے گا تو اس کے چار منٹ کے بعد ختم ہو جانے پر کسی کو اعتراض کرنے
کا موقع نہیں۔دوسرا جواب یہ ہے کہ قرآن کریم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جس خلافت
کا وعدہ کیا ہے وہ بطور انعام کے ہے اور انعام اُسی وقت ملا کرتا ہے جبکہ انسان نیکی کے کام
کرے اور جب بُرا ہو جائے تو وہ انعام کا مستحق نہیں رہتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وعد الله
الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ سے يعنى
اے مسلمانو! جب تک تم میں عمل صالح اور صداقت باقی رہے ہم تمہارے درمیان خلافت کو
قائم رکھیں گے۔اس جگہ اللہ تعالیٰ نے ایمان اور عمل صالح کی شرط ضروری قرار دی ہے۔جب تک مسلمان اس شرط پر قائم رہے اللہ تعالیٰ نے خلافت ان کے اندر قائم رکھی جب
انہوں نے ایمان اور عمل صالح کو ترک کر دیا تو اللہ تعالیٰ نے انعام واپس لے لیا۔اس کا تیسرا جواب یہ ہے کہ ہر زمانے کے حالات سے بعض چیزوں کو وابستگی ہوتی ہے
اور وہ ایک خاص ماحول میں ترقی کر سکتی ہیں اس کے باہر ترقی نہیں کر سکتیں۔مثلاً اگر زمین
میں نومبر کے
مہینہ میں گندم کا بیج ڈالا جائے تو بہت اچھی فصل پیدا ہوتی ہے اور اپنے وقت پر
جا کر پک جاتی ہے۔لیکن اگر اسی زمین میں نومبر کی بجائے اگست ستمبر کے مہینہ میں گندم کا پیج
ڈالا جائے گا تو وہ بیچ فصل کی صورت اختیار نہیں کر سکے گا اور اوّل تو وہ بیج اُگے گا نہیں اور جو
اُگے گا وہ چارے کی صورت میں ہی رہ جائے گا۔اسی طرح ہم باقی چیزوں کے متعلق دیکھتے
ہیں کہ اگر خاص وقت اور خاص ماحول میں ان کو سرانجام دیا جائے تو وہ نفع بخش ثابت ہوتی
ہیں اور اگر اس بات کو نظر انداز کیا جائے تو بجائے فائدہ کے نقصان کا موجب ہوتی ہیں۔اسی طرح خلافت بھی ایک خاص وقت اور ماحول کو چاہتی ہے۔قرآن کریم کا نزول ایسے
خلافة على منهاج النبوة
۶۲۸
جلد سوم
وقت میں ہوا جب کہ ذہنی ارتقاء کمال کو پہنچ چکا تھا لیکن کسی چیز کا کمال کو پہنچنا اور چیز ہے اور
مناسب حال ہونا اور چیز ہے۔بلوغ میں انسانی دماغ کمال
کو پہنچ جاتا ہے لیکن کیا ہر بالغ
کامل دماغ کا مالک ہوتا ہے۔بعض لوگ جوانی میں ہی بات کی گہرائی تک پہنچ جاتے ہیں اور
اس سے نتیجہ اخذ کر لیتے ہیں۔اور بعض لوگوں کی عقل کہولت میں جا کر پختہ ہوتی ہے۔جس
طرح انسانی زندگی ہوتی ہے اسی طرح قوموں کی زندگی ہوتی ہے۔اسلام نے خلافت کو پیش
کیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اس پر عمل بھی ہو گیا کیونکہ اگر اس پر عمل نہ
ہوتا تو خلافت صرف کتابی چیز رہ جاتی۔لیکن چونکہ آخری زمانہ میں نئے نئے نظام دنیا میں
ظاہر ہونے والے تھے اور نئے نئے اعتراض اسلامی نظامِ حکومت پر پڑنے تھے اس لئے اللہ
تعالیٰ نے خلافت کو اس زمانہ میں دوبارہ جاری فرمایا تا کہ اس کی فوقیت تمام نظاموں پر
ثابت کر کے دکھا دے“۔( الفضل ۲۴ مارچ ۱۹۴۷ء )
کنز العمال جلد ۵ صفحه ۲۵۹ حدیث نمبر ۳۱۴۴۷ مطبوعہ دمشق ۲۰۱۲ء
مشكاة المصابيح جلد ۳ باب الانذار والتحذير الفصل الثالث صفحه ۴۷۸ ۱ حدیث نمبر
۵۳۷۸ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۵ء
النور : ۵۶
خلافة على منهاج النبوة
۶۲۹
جلد سوم
خلافت عارضی ہے یا مستقل
از حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیلة السیح الثانی)
عزیزم مرزا منصور احمد نے میری توجہ ایک مضمون کی طرف پھیری ہے جو
مرزا بشیر احمد صاحب نے خلافت کے متعلق شائع کیا ہے۔اور لکھا ہے کہ غالباً اس مضمون میں
ایک پہلو کی طرف پوری توجہ نہیں کی گئی جس میں مرزا بشیر احمد صاحب نے یہ تحریر کیا ہے کہ
خلافت کا دور ایک حدیث کے مطابق عارضی اور وقتی ہے۔میں نے اس خط سے پہلے یہ
مضمون نہیں پڑھا تھا اس خط کی بناء پر میں نے مضمون کا وہ حصہ نکال کر سنا تو میں نے بھی سمجھا
کہ اس میں صحیح حقیقت خلافت کے بارہ میں پیش نہیں کی گئی۔مرزا بشیر احمد صاحب نے جس حدیث سے یہ استدلال کیا ہے کہ خلافت کے بعد حکومت
ہوتی ہے اُس حدیث میں قانون نہیں بیان کیا گیا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کے
حالات کے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے اور پیشگوئی صرف ایک وقت کے متعلق ہوتی ہے سب
اوقات کے متعلق نہیں ہوتی۔یہ امر کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت نے ہونا
تھا اور خلافت کے بعد حکومت مستقبدہ نے ہونا تھا اور ایسا ہی ہو گیا۔اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ
ہر ماً مور کے بعد ایسا ہی ہوا کرے گا۔قرآن کریم میں جہاں خلافت کا ذکر ہے وہاں یہ بتایا
گیا ہے کہ خلافت ایک انعام ہے۔پس جب تک کوئی قوم اس انعام کی مستحق رہتی ہے وہ
انعام اسے ملتا رہے گا۔پس جہاں تک مسئلے اور قانون کا سوال ہے وہ صرف یہ ہے کہ ہر نبی
کے بعد خلافت ہوتی ہے اور وہ خلافت اُس وقت تک چلتی چلی جاتی ہے جب تک کہ قوم خود
ہی اپنے آپ کو خلافت کے انعام سے محروم نہ کر دے۔لیکن اس اصل سے یہ بات ہر گز نہیں
خلافة على منهاج النبوة
66
۶۳۰
جلد سوم
نکلتی کہ خلافت کا مٹ جانا لازمی ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کی خلافت اب تک چلی آرہی
ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم کہتے ہیں کہ پوپ صحیح معنوں میں حضرت مسیح کا خلیفہ نہیں لیکن
ساتھ ہی ہم یہ بھی تو مانتے ہیں کہ اُمت عیسوی بھی صحیح معنوں میں مسیح کی اُمت نہیں۔پس
جیسے کو تیسا تو ملا ہے مگر ملا ضرور ہے بلکہ ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ جیسے موسی کے بعد ان کی
خلافت عارضی رہی لیکن حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد ان کی خلافت کسی نہ کسی شکل میں
ہزاروں سال تک قائم رہی اسی طرح گو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت محمد یہ
تواتر کے رنگ میں عارضی رہی لیکن مسیح محمدی کی خلافت مسیح موسوی کی طرح ایک غیر معین
عرصہ تک چلتی چلی جائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مسئلہ پر بار بار
زور دیا ہے کہ مسیح محمدی کو مسیح موسوی کے ساتھ ان تمام امور میں مشابہت حاصل ہے جو امور
کہ تکمیل اور خوبی پر دلالت کرتے ہیں سوائے ان امور کے کہ جن سے بعض ابتلاء ملے ہوتے
ہیں ان میں علاقہ محمدیت علاقہ موسویت پر غالب آجاتا ہے اور نیک تبدیلی پیدا کر دیتا
ہے۔جیسا کہ مسیح اول صلیب پر لڑکا یا گیا لیکن مسیح ثانی صلیب پر نہیں لڑکا یا گیا کیونکہ مسیح اوّل
کے پیچھے موسوی طاقت تھی اور مسیح ثانی کے پیچھے محمدی طاقت تھی۔خلافت چونکہ ایک انعام
ہے ابتلاء نہیں اس لئے اس سے بہتر چیز تو احمدیت میں آسکتی ہے جو کہ مسیح اول کو ملی لیکن وہ
ان نعمتوں سے محروم نہیں رہ سکتی جو کہ مسیح اوّل کی اُمت کو ملیں کیونکہ مسیح اول کی پشت پر
موسوی برکات تھیں اور مسیح ثانی کی پشت پر محمدی برکات ہیں۔پس جہاں میرے نزدیک یہ بحث نہ صرف یہ کہ بیکا ر ہے بلکہ خطر ناک ہے کہ ہم خلافت
کے عرصہ کے متعلق بحثیں شروع کر دیں وہاں یہ امر ظاہر ہے کہ سلسلہ احمدیہ میں خلافت ایک
بہت لمبے عرصہ تک چلے گی جس کا قیاس بھی اس وقت نہیں کیا جاسکتا۔اور اگر خدانخواستہ بیچ
میں کوئی وقفہ پڑے بھی تو وہ حقیقی وقفہ نہیں ہوگا بلکہ ایسا ہی وقفہ ہوگا جیسے دریا بعض دفعہ زمین
کے نیچے گھس جاتے ہیں اور پھر باہر نکل آتے ہیں کیونکہ جو کچھ اسلام کے قرونِ اولیٰ میں ہوا
وہ اُن حالات سے مخصوص تھا وہ ہر زمانہ کے لئے قاعدہ نہیں تھا۔(الفضل ۳ را بریل ۱۹۵۲ء)