انتخاب خلافت کے متعلق ایک ضروری ریزولیوشن
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 4
خلافة على منهاج النبوة
۶۰۷
جلد سوم
خلافت کے مدارج
مولوی امام دین صاحب :۔خلافت بھی صد یقیت ہے؟
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی خلافت کے متعلق درجے ہیں۔کوئی خلیفہ نبی ہوگا ، کوئی
خلیفہ صدیق ، کوئی شہید اور کوئی صالح۔خلافت کے زمانہ میں بھی مسلمانوں کو ایک سخت غلطی
لگی اور وہ یہ کہ لوگ سمجھ لیتے ہیں ہمارا سب بار ایک شخص پر پڑ گیا جو خلیفہ ہے۔حالانکہ
خدا تعالیٰ نے ہر مومن کو خلیفہ بنایا
ہے كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ، ہر مومن
اپنے دائرہ میں خلیفہ ہے۔عہدہ والی خلافت تو ایک ہی کیلئے ہوتی ہے لیکن عہدہ کے بغیر
خلافت ہر مومن کو حاصل ہے اور ہر خلیفہ کو یہ درجے حاصل ہو سکتے ہیں“۔( الفضل ۲ مئی ۱۹۳۳ء )
بخاری کتاب الاحكام باب قول الله تعالى أطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُول
صفحه ۱۲۲۹ حدیث نمبر ۷۱۳۸ مطبوع رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
خلافة على منهاج النبوة
۶۰۸
جلد سوم
حضرت مسیح موعود کے سلسلہ خلافت سے مراد
( ملفوظات ۶ فروری ۱۹۴۴ء غیر مطبوعہ )
سوال :۔حضرت مسیح موعود کے سلسلہ خلافت سے کیا مراد ہے؟
جواب:۔پہلے لوگوں نے بھی خلافت کے مسئلہ کے متعلق غلطی کھائی ہے اور ہماری
جماعت بھی کھا رہی ہے۔یا د رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم میں جس خلافت کا وعدہ کیا گیا ہے وہ
اُس وقت تک کیلئے ہے جب تک کہ مومنوں کی عمل صالح رکھنے والی جماعت ہوگی۔جب
جماعت میں خرابی پیدا ہو جائے گی یا نقص آئے گا خلافت اپنی شکل بدل لے گی اور اس کے بعد
حقیقی خلافت نہیں رہے گی اور وہ پھر تبھی قائم ہوگی جب کوئی مامور آئے گا اور ایسا مامورا ایسے
وقت میں آئے گا جس وقت اسلامی خلافت اپنی شکل بدل چکی ہوگی۔تو جب جماعت میں خرابی
پیدا ہو جائے گی تو خلافت خلافت نہیں رہے گی بلکہ بادشاہت یا کوئی اور رنگ اختیار کر لے
گی تو وعد الله الّذينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ
في الأرضے میں وعدہ اس شرط کے ساتھ کیا گیا ہے کہ جب کبھی اعمال صالح رکھنے والی
جماعت ہوگی یعنی ان میں مومنوں کی اکثریت ثابت ہو جائے تو ان میں خلافت رہے گی۔اگر اس میں مومنوں کی اکثریت ثابت نہیں ہوگی تو پھر یہ خلافت خلافت نہیں ہوگی۔جس
وقت تک یہ بات رہے گی خلافت قائم رہے گی اور جس وقت تفرقہ پڑ جائے گا جیسے کہ پہلے
زمانہ میں مسلمانوں میں ہوا اور عملی طور پر مسلمانوں کی حالت میں نقص آ جائے تو پھر وہ
خلافت سے محروم کئے جاتے ہیں۔محض خلیفہ کہلانے سے کوئی خلیفہ نہیں ہو جاتا جیسے ترکوں کا
بادشاہ خلیفہ کہلاتا رہا ہے۔ایسا آدمی دنیا وی بادشاہ ہوتا ہے اور خلیفہ کہلانے کے با وجو د خلیفہ
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
نہیں ہو گا۔جس وقت اس کا اس شخص سے ٹاکرا ہو گا جو خدا کی طرف سے آئے گا تو مؤخر الذکر
ہی جیتے گا۔اب خدا نے جو وعدہ کیا ہے وہ یہ نہیں ہے کہ مسلمانوں میں خلافت ہمیشہ جاری
رہے گی بلکہ وعدہ یہ ہے کہ جب تک مومنوں اور اعمالِ صالح رکھنے والے لوگوں کی اکثریت
ہوگی وہ کبھی خلافت کے انعام سے محروم نہیں ہو سکتے۔اس کے معنی یہ نہیں کہ اگر جماعت میں
خرابی بھی آجائے تو بھی اس میں خلیفہ آتے رہیں گے۔ہمیشہ اکثریت کو دیکھا جاتا ہے جب
قوم میں اکثریت مومنوں اور اعمالِ صالح رکھنے والوں کی ہوگی تو ان میں خلافت ضرور
ہوگی۔جس وقت تک قوم میں یہ روح رہے گی خلافت ضرور قائم ہوگی مگر جب یہ روح مٹ
جائے گی تو چاہے اس کا نام خلیفہ ہو وہ خلافت نہیں ہو سکتی۔چاہے یہ
سوال :۔کیا وہی خلیفہ ہوگا اور وہی مجدد؟
جواب :۔مجد د یت چلتی جاتی ہے اُس وقت صدی کا سر بھی ضروری نہیں ہوگا جس وقت
جماعت میں یہ انتظام قائم رہے گا اور ایسا تسلسل جاری رہے گا تو اُس وقت ہر خلیفہ مجد د ہو گا
یه تسلسل ۲۰۰ یا ۳۰۰ سال تک کیوں نہ جاری رہے صدی کا سرضروری نہیں ہوگا۔مگر
جب خرابی ہو گی تو پھر آئندہ مسجد دصدی کے سر پر ہی آئے گا اور وہ خلیفہ نہیں ہوگا۔اُس وقت
خلافت نام کی ہی ہوگی۔اور جب نظام خلافت سے باہر مجدد آئیں گے تو اُس وقت نام نہاد
خلفاء ان کا مقابلہ کریں گے مگر خدا اس کو ہی فتح دے گا اور نام نہا د خلفاء شکست کھا ئیں گے“۔غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری )
النور: ۵۶
خلافة على منهاج النبوة
۶۱۰
جلد سوم
امام کی مجلس میں بیٹھنے کے ضروری آداب
فرموده ۲۸ مئی ۱۹۴۴ء بعد نماز مغرب )
سوال کرنے کی ممانعت میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ دین اور خدا کا قرب اتنا
باتوں سے حاصل نہیں ہوتا جتنا کہ دل کی صفائی کے
ساتھ اور خدا تعالیٰ کے ذکر اور اس کی محبت سے حاصل ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم
نے بھی زیادہ سوالات کرنے سے منع فرمایا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آتا
ہے کہ آپ جب مجلس میں بیٹھتے تو بعض دفعہ ستر ستر دفعہ استغفار کرتے چلے جاتے تھے۔اگر وہ
ایسی ہی مجلس ہوتی جیسی ہماری مجلس ہوتی ہے تو ستر دفعہ استغفار کرنے کا آپ کے لئے موقع
ہی کون سا نکل سکتا تھا کوئی اُدھر سے کہتا کہ فلاں بات کس طرح ہے اور کوئی ادھر سے بولتا کہ
فلاں مسئلہ کس طرح ہے۔یہ طریق کبھی بھی روحانیت کی صفائی اور اس کی ترقی کے لئے مفید
نہیں ہوتا۔امام اگر باہر مجلس میں بیٹھتا ہے تو صرف اس لئے آکر نہیں بیٹھتا کہ وہ سوالوں کا
جواب دیتا رہے بلکہ اگر مجلس میں بیٹھ کر لوگ ذکر الہی کریں اور اپنے قلوب کی صفائی کا خیال
رکھیں اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تحمید بجالائیں تو یہ چیز سوالات سے بہت زیادہ اہم اور بہت زیادہ
مفید نتائج پیدا کرنے والی ہوتی ہے۔مجلس کو ڈیبیٹنگ کلب بنا دینا ہرگز مؤمنوں کا شیوہ نہیں۔خدا تعالیٰ کے ماموروں اور ان کے خلفاء اور مصلحین کا کام ڈیبیٹنگ کلب میں بیٹھنا نہیں ہوتا
بلکہ لوگوں
کو اللہ تعالیٰ کی محبت کی طرف توجہ دلانا ہوتا ہے اس لئے وہی شخص ان سے فائدہ اٹھا
سکتا ہے جو مجلس میں خاموشی کے ساتھ بیٹھے ، اپنے قلب کو ہر قسم کے دُنیوی مالوفات سے پاک
کر دے اور اسے اس طرح خالی کرے کہ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے نور نازل ہو تو اس کا
خلافة على منهاج النبوة
۶۱۱
جلد سوم
دل اس نور کو قبول کرنے کیلئے تیار ہو۔ضمنی طور پر کوئی سوال کرنا منفی طور پر کبھی بھی کوئی سوال پوچھ لینا منع نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی لوگ سوالات
پوچھ لیتے تھے۔قرآن کریم نے بھی سوالات کرنے سے کلیتہ نہیں روکا صرف یہ فرمایا ہے کہ
اس رنگ میں جو نا پسندیدہ ہو سوال نہیں کرنا چاہئے ورنہ اگر امام لوگوں کے سوالات
کا جواب ہی دیتا رہے تو یہ صورت بن جاتی ہے کہ گو یا مقتدی امام کے اختیارات کو چھین
گویا
رہے ہیں۔حالانکہ ہونا یہ چاہئے کہ امام خود فیصلہ کرے کہ اس نے کیا بات کہنی ہے نہ یہ کہ
لوگ اسے اپنی مرضی کے مطابق باتیں کرنے پر مجبور کریں۔آخر ایک شخص کو لیڈر بنایا ہی
کیوں جاتا ہے اس لئے کہ وہ لوگوں کی راہنمائی کرے۔یہ نہیں ہوتا کہ لوگ لیڈر کی راہنمائی
کرنے لگ جائیں۔پھر اگر لوگ اپنے امام اور لیڈر کو اپنی مرضی کے مطابق بولنے ہی نہ دیں
تو راہنمائی کا فرض وہ کس طرح سرانجام دے سکتا ہے۔یہ تو امام کے دل میں خدا تعالیٰ نے
ڈالنا ہے کہ کونسی باتیں قلب کی صفائی کے لئے ضروری ہیں اگر اس کو موقع ہی نہیں ملے گا اور
لوگ اپنے مشغلہ میں مشغول رہیں گے تو وہ خاموش رہے گا یہاں تک کہ وہ وقت آ جائے گا جو
اعمال کے نتائج ظاہر کرنے کا ہوتا ہے۔اور چونکہ لوگوں نے محض باتوں میں اپنے وقت کو
ضائع کر دیا ہو گا عملی رنگ میں اصلاح اور تربیت اور تزکیہ کے طور پر کوئی فائدہ حاصل
نہیں کیا ہو گا اس لئے نتائج ان کے خلاف نکلیں گے اور وہ کفِ افسوس ملتے رہیں گے۔پھر عام طور پر لوگوں کے سوالات محض ایسے ہوتے ہیں جو دماغی تعیش
بے جا سوالات کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں یا اس قسم کے ہوتے ہیں جن میں روحانیت
کی طرف کم اور مادیت کی طرف زیادہ میلان پایا جاتا ہے۔حالانکہ اصلاح نفس کے لئے
ان مضامین کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہئے جن کا روحانیت کے ساتھ تعلق ہے۔باقی مسائل
پر روشنی ڈالنے کے لئے سلسلہ کے علماء موجود ہیں ان سے اس قسم کے مسائل پوچھنے چاہئیں نہ
یہ کہ جو سوال دل میں پیدا ہو وہ براہِ راست امام سے دریافت کرنا شروع کر دیا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی یہی طریق تھا کہ جب آپ سے کوئی دوست کسی
خلافة على منهاج النبوة
۶۱۲
جلد سوم
مسئلہ کے متعلق دریافت کرتا تو آپ حضرت خلیفہ اول سے فرماتے کہ مولوی صاحب یہ مسئلہ
اس کو سمجھا دیں۔اور واقعہ میں ہماری مجلس کوئی مدرسہ تو نہیں کہ جس میں لوگوں کے سوالات کا
جواب دینے کے لئے ہم آجاتے ہیں اس غرض کے لئے علماء اور مدرس مقرر ہیں اور وہ اپنی
اپنی جگہ سوالات پوچھنے والوں کی تشفی کر سکتے ہیں۔صحابہ کرام کی احتیاط
صحابہ تو اس بارہ میں اس قدر احتیاط سے کام لیا کرتے تھے
کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم بدویوں کا انتظار کیا کرتے تھے کہ وہ
کب آتے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوالات دریافت کرتے ہیں۔گویا ادب
کی وجہ سے وہ خود سوال کرنے کی جرات ہی نہیں کرتے تھے۔قادیان سے باہر رہنے والوں کی معذوری بددی کے معنی باہر سے آنے
والے کے ہیں۔آجکل کے
حالات کے لحاظ سے وہ لوگ جو قادیان سے باہر رہتے ہیں اور جنہیں یہاں بہت کم آنے کا
موقع ملتا ہے وہ اگر ایسے سوالات کر لیں تو معذور سمجھے جاسکتے ہیں۔مثلاً وہ یہ بھی پوچھ سکتے
ہیں کہ وضو کا مسئلہ کس طرح ہے یا طہارت کا کیا طریق ہے؟ اور ان کے لحاظ سے اس قسم کے
سوالات طبیعت پر گراں بھی نہیں گزرتے کیونکہ وہ عموماً باہر رہتے ہیں اور انہیں ان مسائل کی
واقفیت نہیں ہوتی لیکن وہ لوگ جو قادیان میں رہتے ہیں ان کو اس قسم کے سوالات میں کیا
وقت پیش آسکتی ہے کہ انہیں سوائے اس مجلس کے سوالات کرنے کے لئے اور کوئی جگہ ہی نہیں
ملتی۔قادیان میں کئی علماء موجود ہیں کئی دینی علم رکھنے والے لوگ پائے جاتے ہیں اور وہ ان
سوالات کو بخوبی حل کر سکتے ہیں۔پھر وجہ کیا ہے کہ ایک شخص ان سے تو نہیں پوچھتا اور اس
مجلس میں آکر سوال کر دیتا ہے۔مجلس میں بیٹھنے کی غرض حالانکہ یہ مجلس اس لئے قائم کی گئی ہے اور میں محض اس
لئے باہر آکر بیٹھتا ہوں کہ آنے والی جنگ سے پہلے
دوستوں کو اس کے لئے تیار کر دوں۔مگر میں تو لوگوں کو جنگ کے لئے تیار کرنا چاہتا ہوں اور
لوگ مجھے گھسیٹ کر کسی اور میدان میں لے جاتے ہیں۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے جنگ میں
خلافة على منهاج النبوة
۶۱۳
جلد سوم
بجائے اس کے کہ جرنیل کو دشمن کی فوج پر حملہ کرنے کا موقع دیا جائے اس کی اپنی فوج کے
سپاہی اسے گھسیٹ کر کبھی ایک طرف لے جائیں اور کبھی دوسری طرف لے جائیں۔ظاہر
ہے کہ سپاہی کا یہ کام نہیں کہ وہ جرنیل کو گھسیٹے بلکہ جرنیل کا یہ کام ہے کہ وہ سپاہیوں کو لے کر
دشمن کی فوج کی طرف بڑھے اور ان سے مناسب کام لے۔میں یہ نہیں کہتا کہ تم سوالات
کرنے سے بالکل رُک جاؤ مگر میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ سوالات ایسے ہی ہونے چاہئیں جو
اس مجلس کے مناسب حال ہوں اور جو دوسرے علماء سے نہ پوچھے جاسکتے ہوں۔اگر ایسے
سوالات ہوں جن کے جوابات ہمارے سلسلہ کے دس ہیں بلکہ پچاس علماء دے سکتے ہوں تو
اس مجلس میں وہ سوالات پیش کر کے وقت کو ضائع نہیں کرنا چاہئے“۔( الفضل ۷ جون ۱۹۴۵ء )
خلافة على منهاج النبوة
۶۱۴
جلد سوم
اسلامی خلفاء کے زمانہ میں عوام کی ضروریات زندگی کا
خاطر خواہ انتظام
( ملفوظات فرموده ۱۵ ستمبر ۱۹۴۶ء بعد نماز مغرب )
۱۵/ ستمبر ۱۹۴۶ء بعد نماز مغرب حضور نے اسلامی خلفاء کے زمانہ میں عوام کی
ضروریات زندگی کے خاطر خواہ انتظام کے متعلق فرمایا : -
اسلامی خلفاء کے زمانہ میں اس قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ طریق جاری
تھا کہ انہوں نے ہر ایک کے لئے غلہ ، کپڑا اور دوسری ضروریات زندگی کا خاطر خواہ انتظام
کیا ہوا تھا اور ان کے زمانہ میں یہ طریق پوری تنظیم کے ساتھ جاری رہا۔حضرت عمرؓ کے
زمانہ میں پورے طور پر مردم شماری کی گئی اور آپ نے فیصلہ فرمایا کہ ہر ایک کو اس کی
ضرورت کے مطابق غلہ اور کپڑ ا سال بھر کے لئے دے دیا جائے۔اس کے نتیجہ میں وہ لوگ
جن کے پاس زمینیں نہ تھیں وہ بھی نہایت فارغ البالی کے ساتھ دن بسر کرتے تھے کیونکہ وہ
جانتے تھے کہ ہم بھو کے اور ننگے نہیں رہیں گے۔پہلے تو میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق یقینی طور پر نہیں جانتا تھا کہ آپ نے اس طریق کار پر عمل کیا تھا یا نہیں لیکن انہی دنوں
جبکہ میں مولوی محمد یعقوب صاحب کو ترجمۃ القرآن کا دیباچہ لکھوا رہا تھا مجھے تلاش کرتے
کرتے یہ حوالہ بھی مل گیا اور مجھے از حد خوشی ہوئی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی
پر عمل کیا ہے۔بحرین عرب کا ایک علاقہ ہے جو بہت خوشحال ہے۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے وہاں تبلیغ کے لئے ایک مبلغ بھیجا۔اس نے وہاں اسلام کی تبلیغ کی جس کے نتیجہ
خلافة على منهاج النبوة
۶۱۵
جلد سوم
میں وہاں کا بادشاہ مسلمان ہو گیا۔مسلمان ہونے کے بعد اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں لکھا کہ میں مسلمان ہو گیا ہوں۔کچھ لوگ میری حکومت میں ایسے ہیں جو
مسلمان نہیں ہیں ان سے کیا سلوک کیا جائے ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا خط جب
ملا تو آپ نے اس کو لکھوایا کہ جو لوگ مسلمان نہیں ہوئے خواہ وہ مجوسی ہوں یا عیسائی ہوں
یا بت پرست ہوں ان کے مذہب میں دخل دینا جائز نہیں ان کا فرض ہے کہ وہ گورنمنٹ کے
ٹیکس ادا کریں اور تم اپنے ملک کا جائزہ لو اور ایسے تمام لوگ جن کے پاس زمینیں نہیں ہیں
ان کے غلے اور کپڑے کے لئے چار روپیہ مہینہ کا انتظام کرو“ لے
زرقانی جلد ۵ صفحه ۳۶ حاشیہ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۶ء
( الفضل ۲۲ اکتوبر ۱۹۶۰ء )
خلافة على منهاج النبوة
۶۱۶
جلد سوم
رض
حضرت معاویہ خلیفہ تھے یا بادشاہ؟
( ملفوظات ۶ دسمبر ۱۹۴۶ء )
ایک دوست نے عرض کیا کہ حضرت معاویہؓ کے متعلق کیا عقیدہ رکھا جائے ، آیا وہ
خلیفہ تھے یا بادشاہ؟
حضور نے فرمایا:۔ہم ان کو ایک نیک بادشاہ سمجھتے ہیں۔وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے عزیزوں میں سے تھے اور آپ کے صحابہ میں شامل تھے لیکن جس خلافت کا آیت استخلاف
میں وعدہ کیا گیا ہے اس میں وہ شامل نہ تھے۔یہ خلافت حضرت علی تک ہی رہی اور پھر ختم
ہوگئی۔( الفضل ۳ امتی ۱۹۶۱ء )
خلافة على منهاج النبوة
۶۱۷
جلد سوم
حضرت علی رضی اللہ عنہ مدینہ چھوڑ کر عراق کیوں تشریف
لے گئے تھے؟
فرموده ۱۷ فروری ۱۹۴۷ء بمقام قادیان )
چند دن ہوئے کچھ آدمی لاہور سے آئے ہوئے تھے انہوں نے مجھ سے بعض
سوالات کئے جن میں سے ایک سوال یہ تھا کہ حضرت علی مدینہ چھوڑ کر عراق کی طرف کیوں
چلے گئے تھے؟
یہ ایک ایسا تاریخی سوال ہے جس کے متعلق ہمیشہ ہی مختلف آراء رہی ہیں اور لوگوں کے
دلوں میں بار بار یہ سوال پیدا ہوتا رہا ہے کہ آخر وجہ کیا ہے کہ آپ عراق تشریف لے گئے جبکہ
مدینہ اسلام کا مرکز تھا۔بعض لوگوں نے اپنی نادانی سے یہ خیال کیا ہے کہ انہوں نے مدینہ کو
اس لئے چھوڑا کہ آپ ڈرتے تھے کہ مدینہ کے لوگ میری زیادہ مخالفت کریں گے اور چونکہ
عراق کے لوگوں سے آپ کو زیادہ ہمدردی کی امید تھی اس لئے آپ وہاں چلے گئے۔قطع نظر
اس سے کہ عراق کے لوگوں کو آپ سے ہمدردی تھی مدینہ کے لوگوں کی مخالفت کا خیال
بالبداہت باطل ہے۔تاریخ سے ثابت ہے کہ انصار کو حضرت علی سے بالخصوص محبت تھی
اور مدینہ در حقیقت انصار کا ہی شہر تھا اس لئے یہ خیال بالکل غلط ہے۔باقی رہی عراق والوں
کی ہمدردی سو یہ بھی درست ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جو لوگ حضرت عثمان کے قاتل تھے
وہ یا تو مصر کے رہنے والے تھے یا عراق کے رہنے والے۔مصر میں عبداللہ بن سبا ان کا
سردار تھا اور وہی اس فتنہ کا بانی مبانی تھا۔در حقیقت وہ مصری فلسفہ کا معتقد تھا اور اسے اسلام
خلافة على منهاج النبوة
۶۱۸
جلد سوم۔سے کوئی دلی رغبت نہ تھی۔جب اسلام مختلف ممالک میں پھیلا تو وہ بھی مسلمان ہو گیا مگر
اندرونی طور پر نظام خلافت کے خلاف جدو جہد شروع کر دی اور ایسے اعتقادات بھی
پھیلا نے شروع کر دیئے جو اسلام کے خلاف تھے۔مثلاً اس نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ قرآن کریم
سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔دراصل وہ تناسخ کا قائل تھا مگر آدمی بڑا ذہین اور ہوشیار تھا۔اگر وہ یوں کہتا کہ تناسخ درست
ہے تو لوگ جوش میں آجاتے مگر اس نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی روح دوبارہ دنیا میں آئے گی۔اب کون ایسا انسان ہے جو اس کی مخالفت کر سکے۔ہر
شخص کہے گا کہ کاش ایسا ہی ہو اور ہم پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دنیا میں دیکھ
سکیں۔اس نے چالا کی یہ کی کہ قرآن کریم کی وہ پیشگوئیاں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے مکہ میں دوبارہ آنے کے متعلق تھیں یا وہ پیشگوئیاں جو آپ کی بعثت ثانیہ سے تعلق رکھتی
تھیں جیسے سورۃ جمعہ میں پیشگوئی ہے ان میں استدلال کر کے وہ اپنے عقیدے کو تقویت دیتا
اور کہتا کہ ان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دوبارہ آنے کا ذکر ہے۔لوگ محبت رسول
کی وجہ سے اس کی ان باتوں سے خوش ہو جاتے اور وہ حقیقت کی تہ تک پہنچنے کی کوشش نہ
کرتے۔اسی طرح قرآن کریم کی یہ آیت کہ اِنّ الّذي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآن
ترادك إلى معاد اس سے وہ یہ استدلال کرتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ
دنیا میں تشریف لائیں گے۔حالانکہ اس میں فتح مکہ کی پیش گوئی تھی اور مکہ ہی معاد تھا کیونکہ
وہ عربوں کا مرجع تھا اور ہمیشہ حج کے لئے لوگ مکہ میں آتے جاتے تھے۔بہر حال وہ لوگ
جنہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت تھی مگر انہوں نے آپ کو دیکھا نہ تھا وہ ان باتوں
سے خوش ہوتے اور کہتے کہ اس سے بڑھ کر اور کیا چاہئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا
میں تشریف لاویں۔غرض عبد اللہ بن سبا اپنے اندر ایک بہت بڑے فتنہ کی روح رکھتا تھا اور اس نے لوگوں
کو اپنے دام تزویر میں پھنسانے کے لئے اِدھر اُدھر آدمی بھیجے تو عراق کے لوگوں میں اس
نے بے چینی اور اضطراب محسوس کیا اور اس نے سمجھا کہ اگر میرے مفید مطلب کوئی لوگ :
ہو