آئیندہ انتخاب خلافت کے متعلق طریق کار

خلافت حقّہ اسلامیہ

خلافت حقہ اسلامیہ
7
کا جانشین اور خلیفہ قبول کیا اور آپ کے ہاتھ پر بیع کی۔۔۔۔یہ خط بطور اطلاع کل سلسلہ کے
ممبران کو لکھا جاتا ہے (الخ) ( بدر ۲ جون ۱۹۰۸ء)
یہ خط ہے جو انہوں نے شائع کیا۔اس میں مولوی محمد علی صاحب شیخ رحمت اللہ صاحب اور
ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب وغیرہ کا بھی انہوں نے ذکر کیا ہے کہ معتمدین میں سے وہ اس موقعہ پر
موجود تھے اور انہوں نے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی بیعت کی۔سو ان لوگوں نے اس زمانہ
میں یہ تسلیم کر لیا کہ یہ جو قدرت ثانیہ کی پیشگوئی تھی یہ خلافت کے متعلق تھی۔کیونکہ الوصیت
میں سوائے اس کے اور کوئی ذکر نہیں کہ تم ” قدرت ثانیہ کے لئے دُعائیں کرتے رہو اور خواجہ
صاحب لکھتے ہیں کہ مطابق حکم الوصیت“ ہم نے بیعت کی۔پس خواجہ صاحب کا اپنا اقرار موجود
ہے کہ ” الوصیت میں جو پیشگوئی کی گئی تھی وہ ” خلافت کے متعلق تھی۔اور قدرت ثانیہ سے مراد
خلافت ہی ہے۔پس حضرت خلیفہ اول کے ہاتھ پر خواجہ کمال الدین صاحب ، مولوی محمد علی
صاحب اور ان کے ساتھیوں کا بیعت کرنا اور اسی طرح میرا اور تمام خاندان حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا بیعت کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام جماعت احمدیہ نے بالاتفاق خلافتِ
احمدیہ کا اقرار کر لیا۔پھر حضرت خلیفہ اول کی وفات کے بعد حضرت خلیفہ اول کے تمام خاندان
اور جماعت احمدیہ کے نانوے فیصدی افراد کا میرے ہاتھ پر بیعت کر لینا اس بات کا مزید ثبوت
ہوا کہ جماعت احمدیہ اس بات پر متفق ہے۔کہ خلافت احمدیہ کا سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔آئندہ انتخاب خلافت کے متعلق طریق کار ::
چونکہ اس وقت حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے خاندان میں سے بعض نے اور اُن کے
دوستوں نے خلافت احمدیہ کا سوال پھر اٹھایا ہے۔اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ اس مضمون
کے متعلق پھر روشنی ڈالوں۔اور جماعت کے سامنے ایسی تجاویز پیش کروں جن سے خلافت
احمد یہ شرارتوں سے محفوظ ہو جائے۔

خلافت حقہ اسلامیہ
8
میں نے اس سے پہلے جماعت کے دوستوں سے مشورہ کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ خلیفہ وقت
کی وفات کے بعد جماعت احمدیہ کی مجلس شوری دوسرا خلیفہ چنے۔مگر موجودہ فتنہ نے بتا دیا ہے کہ
یه طریق درست نہیں۔کیونکہ بعض لوگوں نے یہ کہا کہ ہم خلیفہ ثانی کے مرنے کے بعد بیعت میاں
عبد المنان کی کریں گے اور کسی کی نہیں کریں گے۔اس سے پتہ لگا کہ ان لوگوں نے یہ سمجھا کہ
صرف دو تین آدمی ہی اگر کسی کی بیعت کر لیں تو وہ خلیفہ ہو جاتا ہے۔اور پھر اس سے یہ بھی پتہ لگا
کہ جماعت میں خلفشار پیدا ہوسکتا ہے۔چاہے وہ خلفشار پیدا کرنے والا غلام رسول نمبر 35 جیسا
ہی آدمی ہو۔اور خواہ وہ ڈاہڈا جیسا گمنام آدمی ہی ہو۔وہ دعوئی تو یہی کریں گے کہ خلیفہ چنا گیا
ہے۔سو جماعت احمدیہ میں پریشانی پیدا ہوگی۔اس لئے وہ پرانا طریق جو طول عمل والا ہے۔میں
اس کو منسوخ کرتا ہوں۔اور اس کی بجائے میں اس سے زیادہ قریبی طریقہ پیش کرتا ہوں بے
شک ہمارا دعویٰ ہے کہ خلیفہ خدا بناتا ہے مگر اس کے باوجود تاریخ کی اس شہادت کا انکار نہیں کیا
جاسکتا کہ خلیفے شہید بھی ہو سکتے ہیں جس طرح حضرت عمر۔حضرت عثمان اور حضرت علی شہید
ہوئے۔اور خلافت ختم بھی کی جاسکتی ہے۔جس طرح حضرت حسن کے بعد خلافت ختم ہوگئی۔جو آیت میں نے اس وقت پڑھی ہے اس
سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ مسلمانوں میں خلافت قائم رکھنے کا اللہ تعالیٰ کا وعدہ مشروط ہے۔کیونکہ مندرجہ بالا آیت میں یہی بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ خلافت پر ایمان لانے والوں اور اس کے
قیام کیلئے مناسب حال عمل کرنے والے لوگوں سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ ان میں خلافت کو قائم
رکھے گا۔پس خلافت کا ہونا ایک انعام ہے۔پیشگوئی نہیں۔اگر پیشگوئی ہوتا تو حضرت امام حسن
کے بعد خلافت کا ختم ہونا نعوذ باللہ قرآن کریم کو جھوٹا قرار دیتا۔لیکن چونکہ قرآن کریم نے اس کو
ایک مشروط انعام قرار دیا ہے۔اس لئے اب ہم یہ کہتے ہیں کہ چونکہ امام حسنؓ کے زمانہ میں عام
مسلمان کامل مومن نہیں رہے تھے اور خلافت کے قائم رکھنے کیلئے صحیح کوشش انہوں نے چھوڑ دی

خلافت حقہ اسلامیہ
9
تھی۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس انعام کو واپس لے لیا۔اور باوجود خلافت کے ختم ہو جانے کے
قرآن سچا رہا جھوٹا نہیں ہوا۔وہی صورت اب بھی ہوگی۔اگر جماعت احمد یہ خلافت کے ایمان پر
قائم رہی اور اس کے قیام کیلئے صحیح جد و جہد کرتی رہی تو اس میں بھی قیامت تک خلافت قائم رہے
گی۔جس طرح عیسائیوں میں پوپ کی شکل میں اب تک قائم ہے گو وہ بگڑ گئی ہے میں نے بتا دیا
ہے کہ اس کے بگڑنے کا احمدیت پر کوئی اثر نہیں ہوسکتا۔مگر بہر حال اس فساد سے اتنا پتہ لگ جاتا
ہے کہ شیطان ابھی مایوس نہیں ہوا۔پہلے تو شیطان نے پیغامیوں کی جماعت بنائی لیکن بیالیس
سال کے انتظار کے بعد اس باسی کڑھی میں پھر اُبال آیا اور وہ بھی لگے مولوی عبد المنان اور عبد
الوہاب کی تائید میں مضمون لکھنے اور ان میں سے ایک شخص محمد حسین چیمہ نے بھی ایک مضمون شائع
کیا ہے کہ ہمارا نظام اور ہمار ا سٹیج اور ہماری جماعت تمہاری مدد کیلئے تیار ہے شاباش ! ہمت کر کے
کھڑے رہو۔مرزا محمود سے دینا نہیں۔اس کی خلافت کے پردے چاک کر کے رکھ دو۔ہماری
مدد تمہارے ساتھ ہے۔کوئی اس سے پوچھے کہ تم نے مولوی محمد علی صاحب کو کیا مدد دے لی
تھی۔آخر مولوی محمد علی صاحب بھی تمہارے لیڈر تھے۔خواجہ کمال الدین صاحب بھی لیڈر تھے ان
کی تم نے کیا مددکر لی تھی جو آج عبدالمنان اور عبد الوہاب کی کر لو گے۔پس یہ باتیں محض ڈھکونسلے
ہیں۔ان سے صرف ہم کو ہوشیار کیا گیا ہے خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ مطمئن نہ ہو جانا اور یہ نہ
سمجھنا کہ خدا تعالیٰ چونکہ خلافت قائم کیا کرتا ہے۔اس لئے کوئی ڈر کی بات نہیں ہے تمہارے زمانہ
میں بھی فتنے کھڑے ہورہے ہیں اور اسلام کے ابتدائی زمانہ میں بھی فتنے کھڑے ہوئے تھے۔اسلئے خلافت کو ایسی طرز پر چلاؤ جو زیادہ آسان ہو اور کوئی ایک دو لفنگے اٹھ کر اور کسی کے ہاتھ پر
بیعت کر کے یہ نہ کہہ دیں کہ چلو خلیفہ مقرر ہو گیا ہے۔پس اسلامی طریق پر جو کہ میں آگے بیان
کروں گا آئندہ خلافت کیلئے میں یہ قاعدہ منسوخ کرتا ہوں کہ شوری انتخاب کرے بلکہ میں یہ
قاعدہ مقرر کرتا ہوں کہ آئندہ جب کبھی خلافت کے انتخاب کا وقت آئے تو صدر انجمن احمدیہ کے

خلافت حقہ اسلامیہ
10
ناظر اور ممبر اور تحریک جدید کے وکلاء اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے زندہ
افراد اور اب نظر ثانی کرتے وقت میں یہ بات بھی بعض دوستوں کے مشورہ سے زائد کرتا ہوں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ بھی جن کوفوراً بعد تحقیقات صدر انجمن احمدیہ کو چاہئے
کہ صحابیت کا ٹیفکیٹ دیدے اور جامعتہ المبشرین کا پرنسپل اور جامعہ احمدیہ کا پرنسپل اور مفتی سلسلہ
احمدیہ اور تمام جماعت ہائے پنجاب اور سندھ کے ضلعوں کے امیر اور مغربی پاکستان اور کراچی کا
امیر اور مشرقی پاکستان کا امیر مل کر اس کا انتخاب کریں۔اسی طرح نظر ثانی کرتے وقت میں یہ امر بھی بڑھاتا ہوں کہ ایسے سابق امراء جو دو دفعہ کسی
ضلع کے امیر رہ چکے ہوں۔گو انتخاب کے وقت بوجہ معذوری کے امیر نہ رہے ہوں۔وہ بھی اس
لسٹ میں شامل کئے جائیں۔اسی طرح ایسے تمام مبلغ جو ایک سال تک غیر ملک میں کام کر آئے
ہیں۔اور بعد میں سلسلہ کی طرف سے ان پر کوئی الزام نہ آیا ہو۔ایسے مبلغوں کی لسٹ شائع کرنا
مجلس تحریک کا کام ہوگا۔اسی طرح ایسے مبلغ جنہوں نے پاکستان کے کسی ضلع یا صوبہ میں رئیس
التبلیغ کے طور پر کم سے کم ایک سال کام کیا ہو۔ان کی فہرست بناناصدرانجمن احمدیہ کے ذمہ ہوگا۔مگر شرط یہ ہوگی کہ اگر وہ موقعہ پر پہنچ جائیں۔سیکرٹری شوری تمام ملک میں اطلاع دیدے کہ
فوراً پہنچ جاؤ۔اس کے بعد جو نہ پہنچے اس کا اپنا قصور ہوگا۔اور اس کی غیر حاضری خلافت کے
انتخاب پر اثر انداز نہیں ہوگی۔نہ یہ عذر سنا جائے گا کہ وقت پر اطلاع شائع نہیں ہوئی۔یہ ان کا اپنا
کام ہے کہ وہ پہنچیں۔سیکرٹری شوری کا کام ان کو لانا نہیں ہے۔اس کا کام صرف یہ ہوگا کہ وہ ایک
اعلان کر دے اور اگر سیکر ٹری شوری کہے کہ میں نے اعلان کر دیا تھا تو وہ انتخاب جائز سمجھا جائے گا
ان لوگوں کا یہ کہہ دینا یا ان میں سے کسی کا یہ کہہ دینا کہ مجھے اطلاع نہیں پہنچ سکی۔اس کی کوئی وقعت
نہیں ہوگی۔نہ قانونا نہ شرعاً یہ سب لوگ مل کر جو فیصلہ کریں گے وہ تمام جماعت کیلئے قابل قبول
ہوگا۔اور جماعت میں سے جو شخص اس کی مخالفت کرے گا وہ باغی ہوگا۔اور جب بھی انتخاب

خلافت حقہ اسلامیہ
11
خلافت کا وقت آئے اور مقررہ طریق کے مطابق جو بھی خلیفہ چنا جائے میں اس کو ابھی سے
بشارت دیتا ہوں کہ اگر اس قانون کے ماتحت وہ چنا جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ہوگا۔اور
جو بھی اس کے مقابل میں کھڑا ہو گا وہ بڑا ہو یا چھوٹا ذلیل کیا جائے گا۔اور تباہ کیا جائے گا کیونکہ
ایسا خلیفہ صرف اس لئے کھڑا ہو گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی اس پیشگوئی کو پورا کرے کہ خلافت اسلامیہ ہمیشہ قائم رہے۔پس چونکہ وہ قرآن اور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی باتوں کو پورا کرنے کیلئے کھڑا ہوگا۔اس لئے اسے ڈرنا نہیں چاہئے۔جب مجھے خلیفہ چنا گیا تھا تو سلسلہ کے بڑے بڑے لیڈر سارے مخالف ہوگئے تھے۔اور
خزانہ میں کل اٹھارہ آنے تھے۔اب تم بتاؤ۔اٹھارہ آنے میں ہم تم کو ایک ناشتہ بھی دے سکتے
ہیں؟ پھر خدا تعالیٰ تم کو کھینچ کر لے آیا اور یا تو یہ حالت تھی کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی وفات
پر صرف بارہ سو آدمی جمع ہوئے تھے اور یا آج کی رپورٹ یہ ہے کہ ربوہ کے آدمیوں کو ملا کر اس
وقت جلسہ مردانہ اور زنانہ میں پچپن ہزار تعداد ہے۔آج رات کو ۴۳ ہزار مہمانوں کو کھانا کھلایا
گیا ہے۔بارہ ہزار ربوہ والے ملالئے جائیں تو ۵۵ ہزار ہو جاتا ہے پس عورتوں اور مردوں کو ملا کر
اس وقت ہماری تعداد ۵۵ ہزار ہے۔اُس وقت بارہ سو تھی۔یہ پچپن ہزار کہاں سے آئے؟ خدا ہی
لایا۔پس میں ایسے شخص کو جس کو خدا تعالیٰ خلیفہ ثالث بنائے ابھی سے بشارت دیتا ہوں کہ اگر وہ
خدا تعالیٰ پر ایمان لا کر کھڑا ہو جائے گا تو منان وہاب اور پیغامی کیا چیز ہیں ؟ اگر دنیا کی حکومتیں بھی
اس سے ٹکر لیں گی تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائیں گی (نعر ہائے تکبیر ) جماعت احمدیہ کو حضرت خلیفہ
اول کی اولا د سے ہرگز کوئی تعلق نہیں۔جماعت احمدیہ کو خدا کی خلافت سے تعلق ہے اور وہ خدا کی
خلافت کے آگے اور پیچھے لڑے گی۔اور دنیا میں کسی شریر کو جو کہ خلافت کے خلاف ہے خلافت
کے قریب بھی نہیں آنے دے گی۔

خلافت حقہ اسلامیہ
12
اب یہ دیکھ لو ابھی تم نے گواہیاں سن لی ہیں کہ عبد الوہاب احراریوں کو مل کر قادیان کی خبریں
سنایا کرتا تھا۔اور پھر تم نے یہ بھی سن لیا ہے کہ کس طرح پیغامیوں کے ساتھ ان لوگوں کے تعلقات
ہیں۔سواگر خدانخواستہ ان لوگوں کی تدبیر کامیاب ہو جائے تو اس کے معنے یہ تھے کہ بیالیس سال
کی لڑائی کے بعد تم لوگ احراریوں اور پیغامیوں کے نیچے آجاتے۔تم بظاہر اس کو چھوٹی بات سمجھتے
ہو لیکن یہ چھوٹی بات نہیں۔یہ ایک بہت بڑی بات ہے اگر خدانخواستہ ان کی سکیم کامیاب ہو جاتی
تو جماعت احمد یہ مبائعین ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی اور اس کے لیڈر ہوتے مولوی صدرالدین۔اور
عبد الرحمن مصری۔اور ان کے لیڈر ہوتے مولوی داؤ د غزنوی اور عطاء اللہ شاہ بخاری۔اب تم بتاؤ
کہ مولوی عطاء اللہ شاہ بخاری اور داؤد غزنوی اگر تمہارے لیڈر ہو جائیں تو تمہارا دنیا میں کوئی
ٹھکا نہ رہ جائے۔تمہارا ٹھکانہ تو تبھی رہتا ہے جب مبائعین میں سے خلیفہ ہو اور قرآن مجید نے
شرط لگائی ہے مِنكُم کی یعنی وہ مبائعین میں سے ہونا چاہئے اس پر کسی غیر مبائع یا احراری کا اثر
نہیں ہونا چاہئے۔اگر غیر مبائع اور احراری کا اثر ہو تو پھر وہ نہ منگم ہوسکتا ہے اور نہ خلیفہ
ہو سکتا ہے پس ایک تو میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ جب بھی وہ وقت آئے آخر انسان کے لئے کوئی دن
آنا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ابھی میں نے حوالہ سنایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے بھی اپنی موت کی خبر دی اور فرمایا۔پریشان نہ ہو کیونکہ خدا تعالیٰ دوسری قدرت
ظاہر کرنا چاہتا ہے سو دوسری قدرت کا اگر تیسرا مظہر وہ ظاہر کرنا چاہے تو اس کو کون روک سکتا ہے۔ہرانسان نے آخر مرنا ہے مگر میں نے بتایا ہے کہ شیطان نے بتا دیا ہے کہ ابھی اس کا سر کچلا نہیں
گیا۔ابھی وہ تمہارے اندر داخل ہونے کی اُمید رکھتا ہے ”پیغام صلح کی تائید اور محمد حسین چیمہ
کا مضمون بتا تا ہے کہ ابھی مارے ہوئے سانپ کی دُم ہل رہی ہے۔پس اس کو مایوس کرنے کیلئے
ضروری ہے کہ آئندہ یہ نہ رکھا جائے کہ ملتان اور کراچی اور حیدر آباد اور کوئٹہ اور پشاور سب جگہ کے
نمائندے جو پانسو کی تعداد سے زیادہ ہوتے ہیں وہ آئیں تو انتخاب ہو بلکہ صرف ناظروں اور

خلافت حقہ اسلامیہ
13
وکیلوں اور مقررہ اشخاص کے مشورہ کے ساتھ اگر وہ حاضر ہوں خلیفہ کا انتخاب ہوگا۔جس کے بعد
جماعت میں اعلان کر دیا جائے گا اور جماعت اس شخص کی بیعت کرے گی۔اس طرح وہ حکم بھی
پورا ہو جائے گا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے۔اور وہ حکم بھی پورا ہو جائے گا کہ ایساوہ مومنوں کے ہاتھ سے
کرتا ہے۔در حقیقت خلافت کوئی ڈنڈے کے ساتھ تو ہوتی نہیں۔مرضی سے ہوتی ہے اگر تم لوگ
ایک شخص کو دیکھو کہ وہ خلاف قانون خلیفہ بن گیا ہے اور اس کے ساتھ نہ ہو تو آپ ہی اس کو نہ
آمدن ہوگی نہ کام کر سکے گا۔ختم ہو جائے گا۔اسی طرح یہ کہا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ چیز اپنے
اختیار میں رکھی ہے۔لیکن بندوں کے توسط سے رکھی ہے۔اگر صحیح انتخاب نہیں ہوگا تو تم لوگ
کہو گے کہ ہم تو نہیں مانتے۔جو انتخاب کا طریق مقرر ہوا تھا اس پر عمل نہیں ہوا۔تو پھر وہ آپ ہی
مٹ جائے گا اور اگر خدا تعالیٰ نے اسے خلیفہ بنایا تو تم فوراً اپنی رائے بدلنے پر مجبور ہو
جاؤ گے۔جس طرح ۱۴ء میں رائے بدلنے پر مجبور ہو گئے تھے۔اور جوق در جوق دوڑتے ہوئے
اس کے پاس آؤ گے اور اس کی بیعتیں کرو گے مجھے صرف اتنا خیال ہے کہ شیطان کے لئے دروازہ
نہ کھلا رہے۔اس وقت شیطان نے حضرت خلیفہ اول کے بیٹوں کو چنا ہے جس طرح آدم کے
وقت میں اُس نے درخت حیات کو چنا تھا۔اس وقت بھی شیطان نے کہا تھا کہ آدم! میں تمہاری
بھلائی کرنا چاہتا ہوں۔میں تم کو اس درخت سے کھانے کو کہتا ہوں جس کے بعد تم کو وہ بادشاہت
ملے گی جو کبھی خراب نہیں ہوگی۔اور ایسی زندگی ملے گی جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔سواب بھی لوگوں کو
شیطان نے اسی طرح دھوکا دیا ہے کہ لوجی ! حضرت خلیفہ اول کے بیٹوں کو ہم پیش کرتے ہیں۔گو
آدم کو دھو کہ لگنے کی وجہ موجود تھی۔تمہارے پاس کوئی وجہ نہیں۔کیونکہ حضرت خلیفہ اول کے بیٹے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے بیٹوں کو تباہ کرنے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا
دعوی یہی ہے کہ یہ اپنے خاندان میں خلافت رکھنا چاہتے ہیں۔خلافت تو خدا اور جماعت احمدیہ
کے ہاتھ میں ہے۔اگر خدا اور جماعت احمد یہ بنو فارس میں خلافت رکھنے کا فیصلہ کریں تو یہ حضرت

خلافت حقہ اسلامیہ
14
خلیفہ اول کے بیٹے کون ہیں جو اس میں دخل دیں۔خلافت تو بہر حال خدا تعالیٰ اور جماعت احمدیہ
کے اختیار میں ہے اور خدا اگر ساری جماعت کو اس طرف لے آئے گا تو پھر کسی کی طاقت نہیں کہ
کھڑا ہو سکے۔پس میں نے یہ رستہ بتا دیا ہے۔لیکن میں نے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے جو عیسائی
طریقہ انتخاب پر غور کرے گی۔کیونکہ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِيْنَ آمَنُوا
مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ
قَبْلِهِمْ “ ( النور : ۵۶)
جس طرح اس نے پہلوں کو خلیفہ بنایا تھا اسی طرح تم کو بنائے گا سو میں نے کہا عیسائی جس
طرح انتخاب کرتے ہیں اس کو بھی معلوم کرو۔ہم نے اس کو دیکھا ہے گو ابھی پوری طرح تحقیق
نہیں ہوئی وہ بہت سادہ طریق ہے۔اس میں جو بڑے بڑے علماء ہیں ان کی ایک چھوٹی سی تعداد
پوپ کا انتخاب کرتی ہے اور باقی عیسائی دنیا اسے قبول کر لیتی ہے۔لیکن اس
کمیٹی کی رپورٹ سے
پہلے ہی میں نے چند قواعد تجویز کر دیئے ہیں جو اس سال کی مجلس شوری کے سامنے پیش کر دئیے
جائیں گے تاکہ کسی شرارتی کیلئے شرارت کا موقعہ نہ رہے۔یہ قواعد چونکہ ایک ریز ولیشن کی صورت
میں مجلس شوری کے سامنے علیحدہ پیش ہوں گے اس لئے اس ریزولیوشن کے شائع کرنے کی
ضرورت نہیں۔میں نے پرانے علماء کی کتابیں پڑھیں تو ان میں بھی یہی لکھا ہوا پایا ہے کہ تمام
صحابہ اور خلفاء اور بڑے بڑے ممتاز فقیہہ اس بات پر متفق ہیں کہ یہ خلافت ہوتی تو اجماع کے
ساتھ ہے لیکن یہ وہ اجماع ہوتا ہے کہ يَتَيَسَّرُ اجْتِمَاعُهُمْ۔رسالۃ الخلافة ص ۱۱ مصنفہ شیخ رشید رضا مصری بحوالہ المنهاج للنووی)
جن ارباب حل و عقد کا جمع ہونا آسان ہو۔یہ مراد نہیں کہ اتنا بڑا اجتماع ہو جائے کہ جمع ہی نہ
ہو سکے اور خلافت ہی ختم ہو جائے بلکہ ایسے لوگوں کا اجتماع ہوگا جن کا جمع ہونا آسان ہو۔سو میں
نے ایسا ہی اجتماع بنا دیا ہے جن کا جمع ہونا آسان ہے اور اگر ان میں سے کوئی نہ پہنچے تو میں نے کہا

خلافت حقہ اسلامیہ
15
ہے کہ اس کی غلطی سمجھی جائے گی۔انتخاب بہر حال تسلیم کیا جائے گا۔اور ہماری جماعت اس
انتخاب کے پیچھے چلے گی مگر جماعت کو میں یہ حکم نہیں دیتا بلکہ اسلام کا بتایا ہوا طریقہ بیان کر دیتا
ہوں تا کہ وہ گمراہی سے بچ جائیں۔ہاں ! جہاں میں نے خلیفہ کی تجویز بتائی ہے وہاں یہ بھی شریعت کا حکم ہے کہ جس شخص کے
متعلق کوئی پروپیگنڈہ کیا جائے وہ خلیفہ نہیں ہو سکتا۔یا جن لوگوں کے متعلق پرو پیگنڈہ کیا جائے وہ
خلیفہ نہیں ہو سکتے۔یا جس کو خود تمنا ہو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اس کو وہ مقام نہ
دیا جائے تو حضرت خلیفہ اول کی موجودہ اولاد بلکہ بعض پوتوں تک نے چونکہ پروپیگنڈہ میں حصہ
لیا ہے۔اس لئے حضرت خلیفہ اول کے بیٹوں یا اُن کے پوتوں کا نام ایسے انتخاب میں ہرگز نہیں
آسکے گا۔ایک تو اسلئے کہ انہوں نے پروپیگنڈہ کیا ہے اور دوسرے اس لئے کہ اس بنا پر ان کو
جماعت سے خارج کیا گیا ہے پھر حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی ایک خواب بھی بتاتی ہے کہ اس
خاندان میں صرف ایک ہی پھانک خلافت کی جانی ہے۔اور ”پیغام صلح نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ
اس سے مراد خلافت کی پھانک ہے۔پس میں نفی کرتا ہوں حضرت خلیفہ اول کی اولاد کی۔اور ان
کے پوتوں تک کی یا ایسے تمام لوگوں جن کی تائید میں پیغامی یا احراری ہوں یا جن کو جماعت
مبائعین سے خارج کیا گیا ہو اور اثبات کرتا ہوں مِنكُمْ کے تحت آنے والوں کا یعنی جو خلافت
کے قائل ہوں۔چاہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جسمانی ذریت ہوں یا رُوحانی
ذریت ہوں۔تمام علماء سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود کی رُوحانی ذریت ہیں۔اور جسمانی
ذریت تو ظاہر ہی ہوتی ہے ان کا نام خاص طور پر لینے کی ضرورت نہیں۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ اپنے
بیٹوں کو خلیفہ بنانا چاہتا ہے۔اب روحانی ذریت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دس لاکھ
ہے اور جسمانی ذریت میں سے اس وقت صرف تین فرد زندہ ہیں۔ایک داماد کو شامل کیا جائے تو
چار بن جاتے ہیں۔اتنی بڑی جماعت کے لئے میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ان میں سے کوئی خلیفہ ہو۔

خلافت حقہ اسلامیہ
16
اس کا نام اگر یہ رکھا جائے کہ میں اپنے فلاں بیٹے کو کرنا چاہتا ہوں تو ایسے قائل سے بڑا گدھا اور
کون ہوسکتا ہے۔میں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذریت جسمانی کے چار افراد اور
دس لاکھ اس وقت تک کی ذریت روحانی کو خلافت کا مستحق قرار دیتا ہوں (جو ممکن ہے میرے
مرنے تک دس کروڑ ہو جائے) سو جو شخص کہتا ہے کہ اس دس کروڑ میں سے جو خلافت پر ایمان
رکھتے ہوں کسی کو خلیفہ چن لو اس کے متعلق یہ کہنا کہ وہ اپنے کسی بیٹے کو خلیفہ بنانا چاہتا ہے نہایت
احمقانہ دعویٰ ہے۔میں صرف یہ شرط کرتا ہوں کہ منکم کے الفاظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی خلیفہ
چنا جائے اور چونکہ حضرت خلیفہ اول کی نسل نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پیغامیوں کے ساتھ ہیں
اور پیغامی اُن کے ساتھ ہیں اور احراری بھی ان کے ساتھ ہیں اور غزنوی خاندان جو کہ سلسلہ کے
ابتدائی دشمنوں میں سے ہے اُن کے ساتھ ہے اس لئے وہ منکم نہیں رہے۔ان میں سے کسی کا
خلیفہ بننے کیلئے نام نہیں لیا جائے گا اور یہ کہہ دینا کہ ان میں سے خلیفہ نہیں ہوسکتا۔یہ اس بات کے
خلاف نہیں کہ خلیفہ خدا بناتا ہے سوال یہ ہے کہ جب خلیفہ خدا بناتا ہے تو ان کے منہ سے وہ باتیں
جو خلافت کے خلاف ہیں کہلوائیں کس نے ؟ اگر خدا چاہتا کہ وہ خلیفہ بنیں تو ان کے منہ سے وہ
باتیں کیوں کہلواتا ؟ اگر خدا چاہتا کہ وہ خلیفہ بنیں تو ان کی یہ باتیں مجھ تک کیوں پہنچا دیتا،
جماعت تک کیوں پہنچا دیتا؟ یہ باتیں خدا کے اختیار میں ہیں۔اس لئے ان کے نہ ہونے سے بھی
ثابت ہوتا ہے کہ خلیفہ خدا ہی بناتا ہے اور جماعت احمدیہ مبائعین میں سے کسی کا خلیفہ ہونا بھی
بتا تا ہے کہ خدا خلیفہ بناتا ہے۔دونوں باتیں یہی ثابت کرتی ہیں کہ خدا ہی خلیفہ بناتا ہے بہر حال
جو بھی خلیفہ ہوگا وہ منکم ہو گا۔یعنی وہ خلافت احمدیہ کا قائل ہوگا اور جماعت مبائعین میں سے نکلا
ہوا نہیں ہوگا۔اس لئے میں یہ بھی شرط کرتا ہوں کہ جو بھی خلیفہ چنا جائے وہ کھڑے ہو کر یہ قسم
کھائے کہ میں خلافت احمدیہ پر ایمان رکھتا ہوں۔اور میں خلافت احمدیہ کو قیامت تک جاری
رکھنے کیلئے پوری کوشش کروں گا۔اور اسلام کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کیلئے انتہائی

خلافت حقہ اسلامیہ
17
کوشش کرتا رہوں گا۔اور میں ہر غریب اور امیر احمدی کے حقوق کا خیال رکھوں گا۔اور اگر میں
بدنیتی سے کہہ رہا ہوں یا اگر میں دانستہ ایسا کرنے سے کوتاہی کروں تو خدا کی مجھ پر لعنت ہو۔جب وہ یہ قسم کھالے گا تو پھر اس کی بیعت کی جائے گی اس سے پہلے نہیں کی جائے گی۔اسی طرح
منتخب کرنے والی جماعت میں سے ہر شخص حلفیہ اعلان کرے کہ میں خلافت احمدیہ کا قائل ہوں
اور کسی ایسے شخص کو ووٹ نہیں دوں گا جو جماعت مبائعین میں سے خارج ہو یا اس کا تعلق غیر
مبائعین یا غیر احمدیوں سے ثابت ہو۔غرض پہلے مقررہ اشخاص اس کا انتخاب کریں گے اس کے
بعد وہ یہ قسم کھائے گا کہ میں خلافت احمد یہ حقہ پر ایمان رکھتا ہوں اور میں اُن کو جو خلافت احمد یہ
کے خلاف ہیں جیسے پیغامی یا احراری وغیرہ باطل پر سمجھتا ہوں۔اب ان لوگوں کو دیکھ لو۔ان کے لئے کس طرح موقعہ تھا میں نے مری میں خطبہ پڑھا اور اس
میں کہا کہ صراط مستقیم پر چلنے سے سب باتیں حل ہو جاتی ہیں۔یہ لوگ بھی صراط مستقیم پر چلیں اور
اس کا طریق یہ ہے کہ پیغامی میرے متعلق کہتے ہیں کہ یہ حضرت خلیفہ اول کی بہتک کر رہا ہے۔یہ
اعلان کر دیں کہ پیغامی جھوٹے ہیں ہمارا پچھلا میں سالہ تجربہ ہے کہ پیغامی ہتک کرتے چلے آئے
ہیں اور مبائعین نہیں کرتے رہے مبائعین صرف دفاع کرتے رہے ہیں۔مگر باوجود اس کے ان کو
توفیق نہیں ملی۔اور یوں معافی نامے چھاپ رہے ہیں۔ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے یہ اعلان کیا تو
ہمارا اڈہ جو غیر مبائعین کا ہے اور ہمارا اڈہ جو احراریوں کا ہے وہ ٹوٹ جائے گا۔سوا گراڈہ بنانے
کی فکر نہ ہوتی تو کیوں نہ یہ اعلان کرتے۔مگر یہ اعلان
کبھی نہیں کیا۔چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب
نے مجھے سنایا کہ عبدالمنان نے ان سے کہا۔ہم اس لئے لکھ کر نہیں بھیجتے کہ پھر جرح ہوگی کہ یہ لفظ
کیوں نہیں لکھا۔وہ لفظ کیوں نہیں لکھا۔حالانکہ اگر دیانت داری ہے تو بیشک جرح ہو حرج کیا
ہے۔جو شخص حق کے اظہار میں جرح سے ڈرتا ہے تو اس کے صاف معنے یہ ہوتے ہیں کہ وہ حق کو
چھپانا چاہتا ہے اور حق کے قائم ہونے کے مخالف ہے۔

خلافت حقہ اسلامیہ
18
غرض جب تک شوری میں معاملہ پیش ہونے کے بعد میں اور فیصلہ نہ کروں اوپر کا فیصلہ جاری
رہے گا۔تمہیں خوشی ہو کہ جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت چلی تھی واقعات نے
ثابت کر دیا ہے کہ تمہارے اندر بھی اسی طرح چلے گی۔مثلاً حضرت ابوبکر کے بعد حضرت عمر خلیفہ
ہوئے۔میرا نام عمر نہیں بلکہ محمود ہے۔مگر خدا کے الہام میں میرا نام فضل عمر رکھا گیا اور اس نے
مجھے دوسرا خلیفہ بنا دیا جس کے معنے یہ تھے کہ یہ خدائی فعل تھا۔خدا چاہتا تھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی خلافت بالکل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کی خلافت کی طرح ہو
میں جب خلیفہ ہوا ہوں تو ہزارہ سے ایک شخص آیا۔اس نے کہا کہ میں نے خواب دیکھی تھی کہ میں
حضرت عمر کی بیعت کر رہا ہوں تو جب میں آیا تو آپ کی شکل مجھے نظر آئی۔اور دوسرے میں نے
حضرت عمر کو خواب میں دیکھا کہ ان کے بائیں طرف سر پر ایک داغ تھا۔میں جب انتظار کرتا
ہوا کھڑا رہا آپ نے سرکھجلایا اور پگڑی اٹھائی تو دیکھا وہ داغ موجود تھا۔اس لئے میں آپ کی
بیعت کرتا ہوں پھر ہم نے تاریخیں نکالیں تو تاریخوں میں بھی مل گیا کہ حضرت عمرؓ کو بائیں
طرف خارش ہوئی تھی۔اور سر میں داغ پڑ گیا تھا۔سونام کی تشبیہ بھی ہوگئی۔اور شکل کی تشبیہ بھی
ہوگئی۔مگر ایک تشبیہ نئی نکلی ہے وہ میں تمہیں بتاتا ہوں۔اس سے تم خوش ہو جاؤ گے۔وہ یہ ہے کہ
حضرت عمر نے جب اپنی عمر کا آخری حج کیا تو اس وقت آپ
کو یہ اطلاع ملی کہ کسی نے کہا ہے۔حضرت ابو بکر کی خلافت تو اچانک ہوگئی تھی یعنی حضرت
عمر اور حضرت ابو عبیدہ نے آپ کی بیعت
کر لی تھی۔پس صرف ایک یادو بیعت کر لیں تو کافی ہو جاتا ہے اور وہ شخص خلیفہ ہو جاتا ہے۔اور
ہمیں خدا کی قسم اگر حضرت عمر فوت ہو گئے تو ہم صرف فلاں شخص کی بیعت کریں گے۔اور کسی کی
نہیں کریں گے۔(تاریخ الخلفاء للسیوطی ص ۶۳ ورساله الخلافة ص ۱۳)
جس طرح غلام رسول نمبر ۳۵ اور اس کے ساتھیوں نے کہا کہ خلیفہ ثانی فوت گئے تو ہم صرف

آج 10 میں سے 10 باقی