آئیندہ انتخاب خلافت کے متعلق طریق کار

خلافت حقّہ اسلامیہ, حصہ 2

خلافت حقہ اسلامیہ
19
عبد المنان کی بیعت کریں گے دیکھ لو یہ بھی حضرت عمرؓ سے مشابہت ہوگئی۔حضرت عمرؓ کے زمانہ
میں بھی ایک شخص نے قسم کھائی تھی کہ ہم اور کسی کی بیعت نہیں کریں گے۔فلاں شخص کی کریں
گے۔اس وقت بھی غلام رسول نمبر ۳۵ اور اس کے بعض ساتھیوں نے یہی کہا ہے جب حضرت عمر
کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے یہ نہیں کیا جیسے مولوی علی محمد اجمیری نے شائع کیا تھا کہ آپ پانچ وکیلوں
کا ایک
کمیشن مقر ر کریں جو تحقیقات کرے کہ بات کونسی سچی ہے۔حضرت عمر نے ایک وکیل کا
کمیشن مقرر نہیں کیا۔اور کہا میں کھڑے ہو کر اس کی تردید کروں گا۔بڑے بڑے صحابہ ان کے
پاس پہنچے اور انہوں نے کہا حضور یہ حج کا وقت ہے اور چاروں طرف سے لوگ آئے ہوئے ہیں۔ان میں بہت سے جاہل بھی ہیں۔ان کے سامنے اگر آپ بیان کریں گے۔تو نہ معلوم کیا کیا باتیں
باہر مشہور کریں گے۔جب مدینہ میں جائیں تو پھر بیان کریں۔چنانچہ جب حضرت عمرؓ حج سے
واپس آئے تو مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ممبر پر کھڑے ہو گئے اور کھڑے ہو کر کہا کہ
اے لوگو! مجھے خبر ملی ہے کہ تم میں سے کسی نے کہا ہے کہ ابو بکر کی بیعت تو اچا نک واقعہ تھا۔اب
اگر عمر مر جائے تو ہم سوائے فلاں شخص کے کسی کی بیعت نہیں کریں گے۔پس کان کھول کر سن لو کہ
جس نے یہ کہا تھا کہ ابو بکر کی بیعت اچانک ہوگئی تھی اس نے ٹھیک کہا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے
مسلمانوں کو اس جلد بازی کے فعل کے نتیجہ سے بچالیا۔اور یہ بھی یاد رکھو کہ تم میں سے کوئی شخص
ابو بکر کی مانند نہیں جس کی طرف لوگ دُور دُور سے دین اور روحانیت سیکھنے کیلئے آتے تھے۔پس
اس وہم میں نہ پڑو کہ ایک دو آدمیوں کی بیعت سے بیعت ہو جاتی ہے۔اور آدمی خلیفہ بن جاتا
ہے کیونکہ اگر جمہور مسلمانوں کے مشورہ کے بغیر کسی شخص نے کسی کی بیعت کی تو نہ بیعت کرنے
والے کی بیعت ہوگی اور نہ وہ شخص جس کی بیعت کی گئی ہے وہ خلیفہ ہو جائے گا بلکہ دونوں اس بات
کا خطرہ محسوس کریں گے کہ سب مسلمان مل کر ان کا مقابلہ کریں اور ان کا کیا کرایا اکارت ہو
جائے گا حالانکہ ابوبکر کی بیعت صرف اس خطرہ سے کی گئی تھی کہ مہاجرین اور انصار میں فتنہ پیدانہ

خلافت حقہ اسلامیہ
20
ย
ہو جائے مگر اس کو خدا تعالیٰ نے قائم کر دیا۔پس وہ خدا کا فعل تھا نہ کہ اس سے یہ مسئلہ نکلتا ہے کہ کوئی ایک
دو شخص مل کر کسی کو خلیفہ بنا سکتے ہیں۔پھر علامہ رشید رضا نے احادیث اور اقوال فقہاء سے اپنی کتاب الخلافۃ میں لکھا ہے کہ خلیفہ وہی ہوتا
ہے جس کو مسلمان مشورہ سے اور کثرت رائے سے مقرر کریں۔مگر آگے چل کر وہ علامہ سعد الدین تفتازانی
مصنف شرح المقاصد اور علامہ نووی وغیرہ کا یہ قول نقل کرتے ہیں کہ مسلمانوں کی اکثریت کا جمع ہونا
وقت پر مشکل ہوتا ہے پس اگر جماعت کے چند بڑے آدمی جن کا جماعت میں رسوخ ہو کسی آدمی کی
خلافت کا فیصلہ کریں اور لوگ اس کے پیچھے چل پڑیں تو ایسے لوگوں کا اجتماع سمجھا جائے گا اور وہ سب
مسلمانوں کا اجتماع سمجھا جائے گا۔اور یہ ضروری نہیں ہوگا کہ دنیا کے سب مسلمان اکٹھے ہوں اور پھر
فیصلہ کریں۔اسی بنا پر میں نے خلافت کے متعلق مذکورہ بالا قاعدہ بنایا ہے جس پر پچھلے علماء بھی متفق ہیں۔محد ثین بھی اور خلفاء بھی متفق ہیں۔پس وہ فیصلہ میرا نہیں بلکہ خلفاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے اور صحابہ
کرام کا ہے۔اور تمام علمائے امت کا ہے جن میں حنفی شافعی وہابی سب شامل ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ بڑے
آدمی سے مراد یہ ہے کہ جو بڑے بڑے کاموں پر مقرر ہوں۔جیسے ہمارے ناظر ہیں اور وکیل ہیں اور
قرآن کریم میں جہاں کہیں بھی مومنوں کی جماعت کو مخاطب کیا گیا ہے وہ مراد ایسے ہی لوگوں کی جماعت
ہے نہ کہ ہر فرد بشر۔یہ علامہ رشید کا قول ہے کہ وہاں بھی یہ مراد نہیں کہ ہر فرد بشر بلکہ مراد یہ ہیکہ ان کے
بڑے بڑے آدمی ( الخلافته ص ۴۱) پس صحابہ احادیث رسول اور فقہاء امت اس بات پر متفق ہیں کہ
خلافت مسلمانوں کے اتفاق سے ہوتی ہے مگر یہ نہیں کہ ہر مسلمان کے اتفاق سے بلکہ اُن مسلمانوں کے
اتفاق سے جو مسلمانوں میں بڑا عہدہ رکھتے ہوں۔یا رسوخ رکھتے ہوں۔اور اگر ان لوگوں کے سوا چند
او باش مل کر کسی کی بیعت کر لیں تو نہ وہ لوگ مبائع کہلائیں گے اور نہ جس کی بیعت کی گئی ہے وہ خلیفہ
کہلائے گا۔(الخلافہ مصنفہ علامہ رشید رضا شامی ثم المصری صفحه ۹ تا ۸۱ )
اب خلافت حقہ اسلامیہ کے متعلق میں قرآنی اور احادیثی تعلیم بھی بتا چکا ہوں اور وہ قواعد بھی بیان
کر چکا ہوں جو آئندہ سلسلہ میں خلافت کے انتخاب کیلئے جاری ہوں گے چونکہ انسانی زندگی کا کوئی اعتبار
نہیں ہوتا نہ معلوم میں اس وقت تک رہوں یا نہ رہوں۔اس لئے میں نے اوپر کا قاعدہ تجویز کر دیا ہے
تا کہ جماعت فتنوں سے محفوظ رہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی