تحریک جدید کے اجرا کی غرض دنیا میں ایک عظیم روحانی انقلاب پیدا کرنا تھا

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
تحریک جدید کے اجرا کی غرض دنیا میں ایک
عظیم روحانی انقلاب پیدا کرنا تھا
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۰ / دسمبر ۱۹۶۵ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسوۂ حسنہ کے مطابق میں آج عمومی رنگ میں
بعض باتیں دوستوں سے کہوں گا سب سے پہلی بات یہ ہے کہ بعض کتابوں اور رسائل کے متعلق
مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ میں دوستوں کو ان کی خریداری کے متعلق تحریک کروں۔ان کے متعلق
میں ایک اصولی بات دوستوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ ہماری کتب اور لٹریچر میں بنیادی
اور مرکزی حیثیت رکھنے والی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب ہیں۔آپ کے بعد آپ کے
خلفاء کی کتب ہیں اور ان کے بعد علماء سلسلہ اور دوسرے احباب کا پیدا کردہ لٹریچر ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے علم کا اتنا بڑا ذخیرہ عطا کیا تھا کہ آپ کی کتب میں
قیامت تک کے مسائل کے لئے ضروری مواد موجود ہے آپ کی بیان کردہ قرآن کریم کی تفسیر آج
کی تمام ضروریات کو پورا کرتی ہے آپ کی خواہش کے مطابق ہر احمدی کو اپنی زندگی میں کم سے کم
تین بار آپ کی کتب کا مطالعہ کرنا چاہئے اور اگر کوئی خوش قسمت احمدی ایسا ہے جسے اللہ تعالیٰ
زندگی بھی دے اور اس بات کی توفیق بھی عطا کرے کہ وہ تین بار نہیں ، تین سو بار بھی ان کتب کو
پڑھے تب بھی اس کی طبیعت سیر نہیں ہوگی۔کیونکہ اس سمندر میں سے ( جب بھی آپ غوطہ لگائیں
گے ) نئے سے نئے موتی آپ کو ملتے چلے جائیں گے۔میں نے خود بھی حضور کی بعض کتب کو دس۔پندرہ دفعہ پڑھا ہے اور ہر دفعہ مطالعہ کے وقت میں نے محسوس کیا ہے کہ نہ جانے پہلی بار میری نظر
سے وہ باتیں اوجھل کیوں ہو گئی تھیں۔جواب میں پڑھ رہا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۰ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
کی بعض کتب چھوٹی چھوٹی ہیں لیکن ان میں سینکڑوں نہیں ہزاروں نئی باتیں پائی جاتی ہیں مثلاً
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ایک چھوٹا رسالہ ہے جس کا حجم صرف
اکسٹھ ۶۱ صفحے چھوٹی تقطیع کے ہیں لیکن اگر آپ اسے غور سے پڑھیں تو اس میں بھی آپ کو سینکڑوں
دلائل عیسائیت کے غلط عقائد کی تردید میں ملیں گے۔پہلی بار پڑھیں گے تو پندرہ ہیں دلائل نظر
آئیں گے۔دوسری بار پڑھیں گے تو اس قدر اور دلائل آپ کی نظر میں آجائیں گے۔تیسری بار
پڑھیں گے تو کچھ اور دلائل کا علم ہوگا۔جو پہلے آپ کی نظر سے اوجھل رہے تھے۔علی ھذا القیاس
بار بار کے مطالعہ سے نئے سے نئے دلائل نگاہ میں آنے کا یہ سلسلہ چلتا جائے گا۔یہی حال آپ کی
دوسری کتب کا ہے۔در حقیقت ہماری روح کی غذا ان کتب میں پائی جاتی ہے۔پھر ان کے بعد
آپ کے خلفاء کی تحریریں ہیں۔چاہے وہ کتب کی شکل میں ہوں ، رسائل کی شکل میں ہوں ، یا چھپے
ہوئے خطبات کی شکل میں ہوں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے بعد علم کا دروازہ جماعت کے
او پر بند ہو گیا ہے۔نہیں۔اللہ بڑا دیالو ہے۔اس نے جماعت پر علم کے دروازے کھلے رکھے
ہیں اور ہماری دعا ہے کہ خدا تعالیٰ قیامت تک یہ دروازے کھلے رکھے۔آمین۔جیسا کہ ہماری
جماعت کے لٹریچر میں ہر سال مفید اضافہ ہوتا ہے۔اس سال بھی ہوا ہے اور بعض شائع کنندگان
نے جرأت کر کے مجھے لکھ دیا ہے کہ میں ان کی شائع کردہ کتب کی خریداری کی تحریک جماعت میں
کر دوں ” بعض میں اس لئے کہتا ہوں کہ بعض کتب ایسی بھی ہوں گی۔جو اس سال شائع تو ہوئی
ہیں لیکن شائع کرنے والوں نے مجھے ان کی خریداری کی تحریک کرنے کے لئے نہیں لکھا۔بہر حال
جماعت کو ان سب کی خریداری کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔جن لوگوں کو خدا تعالیٰ نے توفیق عطا
فرمائی ہے ان کو پوری کوشش اور جدو جہد کرنی چاہئے کہ ہماری زندگی کا کوئی سال ایسا نہ گزرے
جس میں درجنوں نئی کتب جو علمی معیار کی ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان
کردہ نئے نئے حقائق پر مشتمل ہوں ہم شائع نہ کریں۔تاہم دنیا پر اپنے اس دعوی کو ثابت کر سکیں
کہ جس طرح قرآن کریم ایک زندہ کتاب ہے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی
لکھی ہوئی قرآن کریم کی تفسیر بھی زندہ تفسیر ہے اور اس سے ہمیشہ نئے سے نئے علوم نکلتے رہتے
ہیں۔غرض بنیادی کتب ہمارے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب ہیں۔ان کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۷
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطاب
بعد آپ کے خلفاء کی کتب ہیں اور پھر آپ کے بعد ان کوششوں کے نتائج ہیں جو دورانِ سال
ہمارے علماء کرتے ہیں۔اس وقت جن کتب، رسائل اور اخبارات کے متعلق مجھے سفارش کے لئے
کہا گیا ہے۔ان میں سے ایک روز نامہ الفضل ہے۔الفضل ہمارا مرکزی اخبار ہے اور اس کے
بمشکل ۳۶۰۰ مستقل خریدار ہیں۔جب کہ ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے لاکھوں کی ہے۔یہ بڑے ہی افسوس کی بات ہے۔اس کی ذمہ داری ایک حد تک خود الفضل کے ادارہ پر ہے۔جنہوں نے اس کے معیار کو اتنا بلند نہیں کیا جتنا کہ جماعت ان سے توقع رکھتی ہے لیکن اس کی ایک
حد تک ذمہ داری ہم پر بھی ہے کہ ہم اپنے اس مرکزی اخبار کو اتنی وقعت نہیں دیتے۔جتنی کہ دینی
چاہئے اور نہ اس کی اشاعت کے لئے کوشش کرتے ہیں۔۳۶۰۰ بھلا کوئی تعداد ہے۔بہت سی
ایسی جماعتیں ضرور ہوں گی جہاں تک الفضل نہیں جاتا یا پچھلے سال تک نہیں جاتا تھا کیونکہ گزشتہ
سال صدر انجمن احمدیہ نے یہ کوشش کی تھی کہ ہر جماعت میں کم از کم ایک کاپی الفضل کی ضرور پہنچ جایا
کرے۔پس ایک طرف میں ادارہ افضل سے یہ کہوں گا کہ وہ ان
مل سے یہ کہوں گا کہ وہ الفضل کے معیار کے بہت جلد باند
کرنے کی کوشش کریں۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود نے جب یہ اخبار جاری کیا تھا تو
پ نے ایک نوٹ شائع کیا تھا۔جس میں آپ نے یہ بتایا تھا کہ میں الفضل کو اس طرح چلاؤں
گا آپ نے سات آٹھ عنوان تحریر کئے تھے اور لکھا کہ میں ان عنوانوں پر مضامین شائع کرتا رہوں گا
اور قرآن کریم کی عام تفسیر کے علاوہ ہر ہفتہ اسلام کی ایک دل آویز خوبی لکھا کروں گا اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی سچائی کی کوئی نہ کوئی نئی دلیل پیش کیا کروں گا۔یہ صحیح ہے کہ اس وقت یہ
اخبار ہفتہ وار تھا۔اب روز نامہ ہے اور ہفتہ وار اور روز نامہ اخبار میں کچھ فرق ہوتا ہے لیکن اگر ہم
آگے نہ بھی بڑھتے بلکہ اس منصوبہ اور خواہش کے مطابق جس کا حضرت المصلح الموعودؓ نے اعلان
فرمایا تھا۔اخبار کے معیار کو بلند کرنے کی کوشش کرتے۔تو آج احمدی اسے دیوانہ وار خرید تے پس
میرے نزدیک اس کی بڑی حد تک ذمہ داری ادارہ الفضل پر ہے لیکن جب آپ لوگ ، آپ
دوست ، آپ میرے بھائی اس اخبار کو خریدیں گے نہیں ، اُسے پڑھیں گے نہیں تو آپ اپنی اس
ذمہ داری کو کیسے ادا کریں گے۔آپ نے اس اخبار کے معیار کو بڑھانا ہے۔آپ جب اسے
پڑھیں گے اور دیکھیں گے کہ اس کے اندر کچھ نقائص ہیں اور کہ یہ ہماری ضرورتوں کو پورا نہیں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
کرتا۔تو آپ ادارہ الفضل کو یا مجھے لکھیں گے کہ یہ یہ ضرورتیں ہیں اور اخبار انہیں پورا نہیں کر رہا۔ہر علاقہ کی ضرورتیں الگ الگ ہیں۔سندھ کی ضروریات اور ہیں اور پشاور کی ضروریات اور
ہیں۔ایک مقام پر ایک قسم کے اعتراضات کئے جاتے ہیں۔تو دوسرے مقام پر دوسری قسم کے
اعتراضات کئے جاتے ہیں۔ایک جگہ لوگوں کے دلوں میں ایک سوال پیدا ہوتا ہے۔تو دوسری جگہ
دوسرا سوال سامنے آ جاتا ہے۔ان سارے سوالات کے جوابات ہمارے مرکزی اخبار میں آنے
چاہیں۔تاوہ ساری جماعت کی ضرورتوں کو پورا کر سکے اور دراصل یہی غرض ہے وہ، جس کے لئے
یہ جاری کیا گیا تھا اگر آپ دوست اسے پڑھیں گے ہی نہیں تو اُس کا معیار کیسے بلند ہو گا پس
میں جماعت کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ الفضل کو خریدیں اور اُسے پڑھا کریں (چاہے
اس کا معیارا بھی اتنا بلند نہیں ہے) تا ان مقاصد کے پورا کرنے میں آپ کا بھی حصہ ہو جن کے
لئے اسے جاری کیا گیا تھا۔پھر آپ دعا کریں کہ خدا تعالیٰ اس اخبار کے ادارہ کو تو فیق عطا کرے
کہ وہ اس کے معیار کو ان بلندیوں پر لے جائے۔جن بلندیوں پر پہنچانے کی اس کے بانی کی
خواہش تھی۔پھر ایک رسالہ الفرقان ہے جسے مخدومی محترمی ابولعطاء صاحب نکالتے ہیں۔اس کا ایک
خاص مقصد ان کے سامنے ہے اور وہ حتی الوسع خوش اسلوبی سے اُسے نبھا رہے ہیں۔یہ رسالہ بڑا
دلچسپ اور مفید ہے امید ہے کہ دوست اس کی خریداری کی طرف بھی توجہ کریں گے۔ماہنامہ انصار اللہ مجلس انصار اللہ کا رسالہ ہے اس کی پالیسی بھی مخصوص نوعیت کی ہے اور
اسے خاص غرض کے لئے جاری کیا گیا ہے جن لوگوں نے یہ رسالہ دیکھا ہے انہوں نے نوٹ کیا ہو؟
گا کہ اس میں اشتہارات نہیں ہوتے اس میں زیادہ تر تربیتی مضامین ہوتے ہیں اور تبلیغ کو
بالواسطہ طریق سے مد نظر رکھا جاتا ہے۔کیونکہ تربیت خود اشاعت مقصد اور اشاعت عقائد کا ایک
بڑا ذریعہ ہے۔دوستوں کو اس کی خریداری کی طرف بھی توجہ کرنا چاہئے۔اسی طرح خدام الاحمدیہ کا ماہنامہ خالد اور اطفال کا ماہنامہ تشحذ الاذہان ہے ہمارے نوجوان
انصار ، خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کو ان کی طرف توجہ دینی چاہئے اور ان کی اشاعت کو کم از کم
اس حد تک پہنچا دینا چاہئے کہ یہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں اور دوسری مد وں سے رقوم نکال

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
----
کر ان پر خرچ کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔۹
۲۰ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
کتب میں سے تفہیمات ربانیہ ہے یہ مکرم مولوی ابو العطاء صاحب کی لکھی ہوئی ہے اور
۱۹۳۰ء میں پہلی بار شائع ہوئی تھی۔حضرت مصلح موعودؓ نے اس کا نام تجویز فرمایا تھا اور اسے
جماعت کا اعلیٰ لٹریچر قرار دیا تھا۔اب یہ کتاب دوسری بار مزید اضافہ کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔دوست اس کی خریداری کی طرف توجہ فرمائیں۔اسے ہر وقت اپنے پاس رکھنا چاہئے۔اس میں
آپ کو بڑے مفید حوالے ملیں گے۔یہ کتاب ان لوگوں کے لئے بڑی ہی مفید ہے جنہیں دوسر۔لوگوں سے تبادلہ خیالات کا شوق ہے اور پھر اس کے مواقع انہیں میسر آتے ہیں۔سب سے بڑھ کر میں تفسیر صغیر کے متعلق کہنا چاہتا ہوں تفسیر صغیر کو حضرت مصلح موعودؓ نے
بڑی محنت سے تیار کیا تھا اور بیماری کے دوران بڑا وقت صرف کر کے اور اطباء کی ہدایت کے
خلاف محنت کر کے اسے جلد سے جلد شائع کرنے کی سعی فرمائی تھی اور اس سعی میں آپ کامیاب
ہوئے جلدی کی وجہ سے یا کاتبوں نے حسب عادت بہت سی غلطیاں بھی کر دیں پروف ریڈنگ
بھی صحیح طور پر نہیں ہوئی اس طرح جلدی میں یہ کتاب شائع ہو گئی۔حضور کے دل میں یہ تھا کہ کسی نہ
کسی طرح آپ مختصر تفسیری نوٹوں کے ساتھ قرآن کریم کا ایسا با محاورہ اور تفصیلی ترجمہ شائع کر
دیں۔جو رہتی دنیا تک انسان کی ہدایت کا موجب ہو اس لئے آپ اس کی صحت کی طرف زیادہ
توجہ مبذول نہ کر سکے اس کی صحت کی ذمہ داری در اصل ان لوگوں پر تھی۔جو حضور کے ساتھ کام کر
رہے تھے۔کیونکہ اس بات کی توقع نہیں رکھی جاسکتی تھی کہ امام وقت ترجمہ اور تفسیر بھی لکھے گا اور
پروف ریڈنگ بھی خود کرے گا۔بہر حال حضور کے ساتھ کام کرنے والوں کی پوری توجہ نہ ہونے کی
وجہ سے اس کتاب میں بہت سی غلطیاں رہ گئی تھیں۔حتی کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ بعض آیتوں کے
بعض حصوں کا ترجمہ بھی کا تب نے چھوڑ دیا ہے اور پروف ریڈنگ کرنے والوں نے بھی اس کا
خیال نہیں کیا۔پچھلے سال سے احباب جماعت کا بڑا مطالبہ تھا کہ تفسیر صغیر کا نیا ایڈیشن شائع کیا
جائے اور اُسے اچھے کاغذ پر شائع کیا جائے پھر اس کی طباعت بھی اچھی ہو۔چنانچہ پچھلے سال سے
ہی اس کی اچھی کتابت کروانے کے بعد بلاک بنوائے جارہے ہیں۔اس وقت تک پندرہ پاروں
کے بلاک بن چکے ہیں اور چوہیں پاروں تک کتابت ہو چکی ہے۔امید ہے کہ یہ قیمتی کتاب مجلس

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطا۔----
شوری تک دوستوں کے ہاتھ میں پہنچ جائے گے۔وباللہ التوفیق۔جو نسخے آرٹ پیپر پر شائع کیے
جائیں گے ان کی قیمت فی نسخہ مبلغ ہیں روپے ہوگی اور عام کا غذ پر شائع کئے جانے والوں کی
قیمت فی نسخه مبلغ تیرہ روپے ہوگی اور آپ سمجھ سکتے ہیں کہ مبلغ تیرہ روپے میں تفسیر صغیر اتنی سستی ہے
کہ آپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک دوست نے ثواب کی خاطر اس
کے بلاکوں کی قیمت اپنی گرہ سے ادا کر دی ہے اور اس طرح خرچ میں بڑی کمی آگئی ہے اگر چہ
تفسیر صغیر مجلس مشاورت تک شائع ہو گی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر دوست قیمت پیشگی ادا کر کے
اس کی ایک کاپی ابھی سے ریز رو کروالیں۔تو وہ ایک بڑی ذہنی تکلیف سے بچ جائیں گے جو ممکن
ہے انہیں بعد میں برداشت کرنی پڑے۔مجھے ان دنوں میں بھی بہت سے دوستوں کے خطوط
آچکے ہیں کہ تفسیر صغیر نہیں مل رہی جس کی وجہ سے انہیں بہت تکلیف ہے۔جس طرح بھی ہو اس کا
ایک نسخہ تلاش کر کے ہمیں بھجوایا جائے پس اگر آپ قیمت ادا کر کے یہ کتاب ابھی سے اپنے لئے
ریز رو کروالیں گے تو اس قسم کی جلن اور رنج سے یقینا محفوظ رہیں گے۔یہ کتاب ادارۃ المصنفین
کی طرف سے شائع کی جارہی ہے۔اس طرح ادارۃ المصنفین کی طرف سے ” تاریخ احمدیت‘ جلد ششم بھی شائع کی جارہی
ہے جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی اصلح الموعودؓ کے دور کی دوسری جلد ہے اس میں حضور کے اُن
سنہری کارناموں کا ذکر ہے جو آپ نے متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں کے بہبودی کے لئے کئے
اسی طرح حضور نے اہالیان کشمیر کے لئے جد و جہد فرمائی تھی اس کا مفصل ذکر بھی اس کتاب میں کیا
گیا ہے یہ کتاب اس قابل ہے کہ دوست اسے خرید کر خود بھی پڑھیں اور غیر از جماعت دوستوں کو
بھی تحفہ کے طور پر دیں دنیا کی لائبریریوں میں رکھوائیں تا لوگوں کو بھی ان قربانیوں کا علم جو
دوسرے مسلمانوں کی بہبودی کے لئے جماعت احمدیہ کر رہی ہے۔اس سال مجلس خدام الاحمدیہ
لاہور نے فاروق سوینئیر شائع کیا ہے مجھے یہیں اسٹیج پر ہی اس کی ایک کا پی دی گئی ہے اس لئے
اس کے اندر جو مواد ہے اس کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ خدام الاحمدیہ
لاہور کی غالبا یہ پہلی کوشش ہے اور جماعت کی طرف سے اسے سراہنے کی ضرورت ہے۔د مسلم نوجوانوں کے سنہری کارنامے، شیخ رحمت اللہ صاحب شاکر کی لکھی ہوئی کتاب

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
11
۲۰ / دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
ہے اس کا ایک نیا ایڈیشن شائع کیا گیا ہے یہ کتاب قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی
ہدایت کے مطابق اور آپ کی خفیف سی نگرانی کے ماتحت شائع کی گئی تھی اور اس کا تعارف بھی
آپ نے ہی لکھا ہے۔یہ اچھی کتاب ہے اور نو جوانوں کے لئے مفید ہے دوست اس کی خریداری
کی طرف بھی توجہ فرمائیں۔تجلی قدرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری کی روایات کی ایک کتاب ہے۔بعض
دوستوں کا خیال ہے کہ مولوی صاحب کا حافظہ مقام اور تاریخ وغیرہ کے لحاظ سے اچھا نہیں۔بلکہ
بہت کمزور ہے لیکن اگر مضمون درست ہو اور روایات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف
منسوب ہو رہی ہوں اور پھر وہ سچی اور دل پر اثر کرنے والی ہوں۔تو صرف اس وجہ سے کہ لکھنے
والے کے حافظہ نے کہیں غلطی کی ہمیں ان کی اشاعت میں روک نہ بننا چاہئے اور ان کی قدر کرنا
چاہئے پس میں کتاب ” بجلی قدرت کی طرف بھی دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اسے خریدیں
اور اس کا مطالعہ کریں۔ثاقب صاحب زیروی جنہوں نے ابھی ابھی اپنی ایک نظم پڑھ کر ہمارے زخموں کو تازہ کیا
ہے ان کا ایک رسالہ " لا ہور نامی لاہور شہر سے شائع ہوتا ہے وہ اسے بڑی پریشان حالی میں
چلائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دوست ان کی آواز کو پسند کرتے ہیں ان کی نظموں کو بھی پسند
کرتے ہیں لیکن ان کا شکوہ ہے کہ ان کے لاہور کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔دوستوں کو چاہئے
کہ وہ ان کے اس شکوہ کو دُور کرنے کی پوری پوری کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اشاعت اسلام
اور غلبہ اسلام کی جو تحریک جاری فرمائی ہے اور جو جماعت احمدیہ کے نام سے موسوم ہے۔اس کی
بنیادالوصیت کے نظام پر ہے۔جو حضور نے اپنے رسالہ الوصیت میں ایک لحاظ سے تفصیلی طور پر
ایک لحاظ سے مختصر طور پر بیان کیا ہے میں مختصراً اس جماعتی نظام کے مختلف شعبوں کے متعلق آن
کچھ کہنا چاہتا ہوں۔جماعت احمدیہ کا نظام جو الوصیت کی بنیادوں پر قائم ہے۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اپنی زندگی میں اس کی تشکیل فرمائی تھی اور بعد میں خلفاء نے اس کو مضبوط کیا اور اس کے متعدد

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۲
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطا۔شعبہ جات قائم کئے اس نظام میں خلیفہ وقت سارتی جماعت بحیثیت مجموعی وہ تنظیمیں اور ان کے
شعبے جنہیں خلیفہ وقت قائم کرتا ہے شامل ہیں۔خلیفہ وقت کا کام نیابت ماموریت اور نبوت کا
ہے اور انبیاء اور مامورین کے کام جو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائے ہیں وہ تعلیم کتاب و حکمت اور
تزکیہ نفوس ہیں جیسے فرمایا يُعَلِّمُهُمُ الكتب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَ كَيْهِمْ (البقرة : ١٣٠) یعنی
۱۳۰)
مامور اور نبی اپنی جماعت کو کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اور ان کا تزکیہ نفوس کرتا ہے اور یہی کام ان
کے بعد ان کی نیابت میں ان کے خلفاء کو کرنے پڑتے ہیں اور یہی ان کی اصل ذمہ داری ہوتی
ہے۔اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے ایک جماعتی نظام قائم کیا جاتا ہے اور جہاں تک عزم اور
فیصلہ کا تعلق ہے۔اس نظام کی پوری ذمہ داری خلیفہ وقت پر ہوتی ہے اور یہ ذمہ داری نہایت
نازک ہے اور ذمہ داری کے نبھانے میں خلیفہ وقت کو جماعت سے دو بنیادی باتوں کی توقع ہوتی
ہے (اول) جماعت کے مخلصانہ مشورے ( دوم ) ان کی دعائیں اور جس طرح مجھ سے پہلے خلفاء
جماعت سے ان دو بنیادی باتوں کی توقع رکھتے تھے۔اس طرح میں بھی ان کی توقع رکھتا ہوں
کیونکہ ان کے بغیر خلافت کے اہم کام کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکتا پس آپ کے مخلصانہ
مشوروں اور پُر سوز دعاؤں کی مجھے بہت ضرورت ہے اور میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ یہ
دونوں چیزیں مجھے آپ کی طرف سے ملتی رہیں گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔جو نظام الوصیت کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جاری فرمایا ہے وہ
مندرجہ ذیل شاخوں پر مشتمل ہے۔(۱) اشاعت علوم قرآنیہ (۲) اشاعت کتب دینیہ (۳) ترقی اسلام کے متعلق تجاویز کا
سوچنا اور انہیں عملی شکل دینا (۴) واعظین اور مرتیوں کا تیار کرنا (۵) جماعت کو روحانی اور
اقتصادی طور پر ایک خاص معیار تک پہنچانا اور پھر اس میعار کو قائم رکھنا۔اس کے ماتحت یتامیٰ اور
مساکین کی اعانت بھی آجاتی ہے اور نومسلموں کی تالیف قلب بھی۔ان کا موں کو چلانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الوصیت کا ایک
مالی نظام بھی قائم فرمایا ہے جس کے ماتحت ہمیں اپنے مالوں کا کم سے کم سولہواں حصہ جماعت کے
خزانہ میں داخل کرانا پڑتا ہے۔جو لوگ بالفعل موصی ہوتے ہیں وہ اپنی آمد کا کم سے کم دسواں حصہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۳
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطاب
اس غرض کے لئے جماعت کے خزانہ میں داخل کراتے ہیں اور جو لوگ بالقوه موصی ہوتے ہیں
بالفعل نہیں اُن کے لئے ہماری دُعائیں اور کوششیں ہمیشہ یہی ہوتی ہیں کہ وہ موصی بن جائیں اور
دین کی خاطر زیادہ سے زیادہ مالی قربانی کریں لیکن جب تک وہ بالفعل موصی نہیں بنتے انہیں اپنی
آمد کا ۱۶/ ا حصہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے دینا پڑتا ہے۔اس نظام کو چلانے کے
لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے صدر انجمن احمدیہ کا ادارہ قائم کیا تھا جس کے متعلق
جماعت کا ایک حصہ یہ سمجھا کہ شاید ہمارے لئے سب کچھ صدر انجمن احمد یہ ہی ہے۔انہوں نے جو
غلطی کی اس کو واضح کرنے کے لئے ہمیں کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔بلکہ صرف اُس حصہ جماعت
کو دیکھ لینے اور اس کے متعلق کسی قدر علم حاصل کر لینے کی ضرورت ہے خلافت ثانیہ کے قیام کے
بعد جماعت کا ایک حصہ یہ سمجھتا تھا کہ جماعت کے سارے اکابریا ان کا اکثر حصہ ہمارے ساتھ
ہے اور ایک حصہ یہ مشاہدہ کر رہا تھا کہ گود نیوی طاقت اور قوت کے سامان ہمارے پاس نہیں لیکن
خدا کا خلیفہ ہمارے پاس ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ جس حصہ جماعت کے پاس خدا تعالیٰ کا خلیفہ تھا وہ ترقی کرتا کرتا کہیں
سے
کہیں نکل گیا ہے اور جس کے پاس جماعت کے اکابریا ان کا اکثر حصہ تھا وہ تنزل کرتے کرتے
کہیں سے کہیں تک گر گیا ہے۔اس کے بعد کسی مزید دلیل کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔بہر حال
صدرانجمن احمدیہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ( جب تک آپ زندہ تھے ) اپنی نگرانی
میں اور بعد میں اپنے خلفاء کی نگرانی میں کام کرنے کے لئے قائم کیا اور اس صد را مجمن احمدیہ کے
سپر د جماعت کے کاموں میں سے ایک بڑا حصہ ہے لیکن میں جب بھی سوچتا ہوں تو اس نتیجہ پر
پہنچتا ہوں کہ جو کام اس کے سپر د کیا گیا ہے۔اس کا بجالا نا تو کیا ؟ یہ لوگ اس کے متعلق سوچتے بھی
نہیں اور اپنے دماغوں میں اس کا خیال بھی نہیں لاتے۔آپ جانتے ہیں کہ ایک ملک کو سنبھالنا کتنا
مشکل کام ہے۔پھر ایک ایسی جماعت کا سنبھالنا جو دنیا کے متعددممالک میں پھیلی ہوئی ہے کس
قدر مشکل ہے۔ابھی کچھ دن ہوئے پاکستان میں ہنگامی حالات پیدا ہو گئے اور اس کا اثر ہماری
زندگی کے ہر شعبہ پر پڑا۔ملک کو اپنے زرمبادلہ کو اپنے مخصوص راستوں سے ہٹا کر اپنے دفاع کی
طرف پھیرنا پڑا۔جس کی وجہ سے ہماری زراعت پر بھی اس کا اثر پڑا۔مثلاً سرگودھا کے علاقہ کو ہی
---

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۴
۲۰ / دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطا۔لے لو اس میں پانی کی کمی کا ایک سبب یہ بھی تھا۔جب کہ محاذ جنگ کے قریب جو نہریں تھی اُن کو
حفاظتی نقطۂ نگاہ سے ہر وقت بھرے رکھنے کی ضرورت تھی اور اس طرح ہماری فصلوں کو نقصان پہنچا
بہر حال ہمارے ہر شعبہ زندگی پر ان ہنگامی حالات کا اثر پڑا حالانکہ یہ جنگ جس کی وجہ سے وہ
حالات پیدا ہوئے ایک چھوٹا سا ہنگامہ تھا صرف سترہ دن کی جنگ تھی۔اب کجا یہ بات اور کجا یہ
بات کہ دنیا کے سارے ممالک میں ایک رُوحانی انقلاب پیدا کرنے کی ذمہ داری ایک چھوٹی سی
جماعت پر ڈالی جاتی ہے ایک ملک نہیں دو ملک نہیں ، پھر ایک زبان بولنے والے ملک نہیں دو
زبان بولنے والے ملک نہیں بلکہ ہزاروں زبانیں بولنے والے ملک ہیں، پھر اُن کی تہذیب اور
اُن کی عادتیں مختلف ہیں ، اُن کے سوچنے اور فکر کے طریق مختلف ہیں، اُن کے کھانے کے طریق
مختلف ہیں ، اُن کے لباس مختلف ہیں، مذہب کو لیا جائے تو اُن کے مذہب مختلف ہیں، اُن کی
عبادت کے طریق مختلف ہیں ، ان سب ممالک میں اُن کے رہنے والوں کی طبیعت کے مطابق ان
کی زبانوں پر ہم نے اسلام کو اُن کے سامنے پیش کرنا ہے پھر جیسے کسی کی عقل ہے ویسے ہی ہم نے
اُسے سمجھانا ہے تا یہ سب لوگ اسلام کی خوبی کو سمجھ لیں اور اس کی سچائی کو جان لیں یہ عظیم کام ایک
ایسی چھوٹی سی جماعت کے سپرد کیا گیا جس کے پاس نہ تو پیسہ ہے اور نہ تعداد، نہ ظاہری سامان
ہے اور نہ ذرائع جن کو اختیار کر کے وہ اپنے فرض سے سبکدوش ہو سکے۔ایک عظیم انقلاب پیدا کرنا
اس جماعت کے سپرد ہے اگر ہم سوچیں تو کیا ہم رات کو ایک لمحہ بھی سو سکتے ہیں اس عظیم کام کو پورا
کرنے کے لئے جو ہمارے ذمہ ڈال دیا گیا ہے ، ہمیں تدابیر اختیار کرنا ہیں منصوبے بنانے ہیں
، وسائل ڈھونڈنے ہیں اور پھر کام کرنے والے تیار کرنے ہیں ان کا موں کے کرنے کے لئے
خدا تعالیٰ نے ہمیں فرشتے تو نہیں دیئے کہ وہ تمام ملکوں میں پھیل جائیں اور اسلام کی اشاعت
کریں ، ہمارے ہی بچوں کو اپنا ملک اپنے والدین اپنے اقارب اور دوست چھوڑ کر باہر نکلنا ہے اور
اشاعت اسلام کا کام کرنا ہے یہ کام ضرور ہو گا اور اس میں ناکامی اس لئے نہیں ہوگی کہ خدا کی تقدیر
کہ رہی ہے کہ یہ کام ہو کر رہے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ خدا تعالیٰ ہم سے یہ توقع بھی رکھتا ہے کہ
جس حد تک ہمیں توفیق ہے ہم اپنے اموال خرچ کریں جس حد تک ہمیں طاقت ہے ہم اپنی جانیں
اور عزتیں اس کے لئے قربان کریں ہم اپنے بچوں کو اس غرض کے لئے وقف کریں یہاں تک کہ ہم

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۵
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطا۔اپنے رب سے کہہ سکیں کہ اے ہمارے رب جو کچھ تو نے ہمیں دیا تھا وہ ہم نے تیرے قدموں میں لا
ڈالا ہے اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں کر سکتے اب تیرا ہی کام ہے کہ تو ہمیں کامیاب و کامران کرے۔جب انسان اپنی ساری طاقت خرچ کر دیتا ہے تو خدا تعالیٰ کی غیرت جوش میں آتی ہے اور
وہ اپنے بندوں
کو کامیابی عطا فرما دیا کرتا ہے غرض صدرا انجمن احمد یہ کے سپر د ایک عظیم کام ہے اور
اس کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے انہیں اس عظیم کام اور ذمہ داری کو ادا کرنے کی طرف توجہ کرنی
چاہئے اور اپنے ماتحت کام کرنے والے اداروں اور افراد کو محبت اور پیار کے ساتھ ان کی ذمہ داری
سمجھانی چاہئے اور ان کے کام کی نگرانی کرنی چاہئے یہ صحیح ہے کہ جو کام خلیفہ وقت کا ہے وہ ایک
صدرا انجمن تو کیا ہزار صدرا انجمن بھی نہیں کر سکتی اس کی میں ایک موٹی مثال دیتا ہوں۔صدر انجمن
احمدیہ نے کام کرنے والے مہیا کرنے کے لئے صدہا اپیلیں کیں لیکن جماعت کی طرف سے انہیں
کوئی کارکن نہیں ملا الا ماشاء اللہ لیکن خلیفہ وقت کی اپیل پر درجنوں نہیں سینکڑوں آدمی کھڑے ہو
گئے بلکہ میرا خیال ہے کہ بعض دفعہ خلیفہ وقت کے اپیل پر ہزاروں افراد جماعت میں سے آگے
آگئے شدھی کی تحریک اٹھی۔تحریک آزادی کشمیر اٹھی اور اس قسم کے ہزاروں کرائی سز (Crisis)
ہماری زندگی میں مسلمانوں اور اسلام پر آئے اور ہنگامی حالات پیدا ہو گئے اور ان سے نپٹنے کے
لئے آدمیوں کی ضرورت محسوس ہوئی۔تو خلیفہ وقت کی اپیل پر سینکڑوں نہیں ہزاروں آدمی کام
کے لئے نکل آئے۔غرض جو کام خلیفہ وقت کا ہے وہ صدرانجمن احمد یہ اور دوسری تنظیمیں نہیں کر
سکتیں لیکن اس کے باوجود اس بات کا انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جو کام ان تنظیموں کے سپرد کیا گیا ہے
وہ تو انہیں ہی کرنا چاہئے اور پھر ان تنظیموں کی وجہ سے جو ذمہ داریاں احباب جماعت پر ڈالی جاتی
ہیں۔انہیں ادا کرنا احباب جماعت کا کام ہے ورنہ کام نہیں ہوگا۔اس کی موٹی مثال یہ ہے کہ
جماعتوں اور افراد کے ذمہ جو مالی قربانی لگائی گئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی آمد کا کم سے کم
سولہواں حصہ جماعت کے کاموں کے لئے ادا کریں پہلے پہل یہ چندہ حضرت مسیح موعود نے
مقررفرمایا تھا پھر جماعت کے نمائندوں نے اس کے متعلق خود فیصلے کئے تھے لیکن انہی چندوں کے
بقایہ جات صرف پاکستان کی جماعتوں کے ذمہ غالباً تمیں لاکھ روپیہ کے ہیں۔اگر یہ بقائے ادا کر
دیئے جاتے تو جماعت کا کام کہیں کا کہیں تک پہنچ جاتا اگر کوئی بقایا دار یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنا بقایا ادا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۶
۲۰ / دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطا۔نہیں کرسکتا تو اُسے کم سے کم اپنے دل میں یہ عہد کر لینا چاہئے کہ آئندہ وہ اپنے ذمہ کوئی بقایا نہیں
رہنے دے گا۔غرض صدر انجمن احمدیہ پر ایک عظیم ذمہ داری ڈالی گئی ہے اُسے اس کو پورا کرنے کی
کوشش کرنی چاہئے۔اُسے جماعتوں سے ان احکام کی تعمیل کرانی چاہئے اور احباب جماعت کو بھی
اپنے دلوں میں یہ عہد کر لینا چاہئے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو نبھا ئیں گے اور پھر انہیں دعائیں کرنی
چاہئیں کہ خدا تعالیٰ محض اپنے فضل سے ان کی کوششوں کے بہتر نتائج پیدا کرے۔صدر انجمن احمدیہ کے علاوہ تحریک جدید بھی جماعت کا ایک اہم شعبہ ہے اسے حضرت
مصلح موعودؓ نے ۱۹۳۴ء میں شروع کیا تھا اور اس کی بڑی غرض یہ تھی کہ اکناف عالم میں اشاعت اسلام
کے سامان پیدا کئے جائیں۔۱۹۳۴ء میں ہندوستان سے باہر بہت کم جماعتیں تھیں لیکن آج بعض
ایسے ملک بھی ہیں جہاں کے احمدی چندہ دہندگان کی تعداد پاکستان کے چندہ دہندگان کے بالکل
قریب پہنچ چکی ہے افریقہ کے بیشتر ممالک میں جماعت کو بہت ترقی نصیب ہوئی ہے وہاں
عیسائیوں ، دہریوں ، بت پرستوں ، اور دوسرے مذاہب کے ماننے والے لوگوں میں سے ایک
بڑی تعداد کو احمدیت اور اسلام نے اپنی طرف کھینچ لیا ہے اور انہیں اللہ تعالیٰ کے نور سے منور کیا
ہے۔چنانچہ جو جماعتیں وہاں قائم ہوئی ہیں ان میں بڑے مخلص ، دعا گو اور خدا تعالیٰ کی خشیت اور
خوف رکھنے والے لوگ پائے جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ ان لوگوں سے ہم کلام ہوتا ہے اور وہ اس کے فضلوں کے وارث ہیں۔وہ لوگ
آپ کے لئے بھی بڑا اخلاص رکھتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں یہ توقع رکھتے ہیں کہ آپ بھی ان
کے لئے اس تڑپ اور جوش کے ساتھ دعائیں کریں گے۔اور یہ سارا نتیجہ ہے تحریک جدید کے کام کا جو حضرت مصلح موعودؓ نے ۱۹۳۴ء میں جاری کی
تھی اس کی غرض دنیا میں ایک عظیم روحانی انقلاب پیدا کرنا تھا۔ہمیں دنیا سے کوئی غرض نہیں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا ہی خوب فرمایا ہے۔مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا
مجھ کو کیا تاجوں سے میرا تاج ہے رضوانِ یار
یعنی ہمیں ظاہری حکومتوں طاقتوں اور ملکوں کی ضرورت نہیں ہمیں بنی نوع انسان کے دل کی

آج 10 میں سے 10 باقی