تحریک جدید کے اجرا کی غرض دنیا میں ایک عظیم روحانی انقلاب پیدا کرنا تھا

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۷
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
ضرورت ہے اور دلوں کو فتح کرنے کے لئے ہی تحریک جدید کو قائم کیا گیا تھا بے شک اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ہمیں اس کام میں بڑی کامیابی نصیب ہوئی ہے لیکن ابھی بہت دنیا صداقت کی پیاسی
ہے اور وہ ہماری طرف پیاسی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے ان کے ہاتھ ہماری طرف اُٹھ رہے ہیں
اور وہ ہم سے یہ التجا کر رہے ہیں اور بآواز بلند پکار رہے ہیں کہ تمہارا دعویٰ ہے کہ خدا تعالیٰ نے
تمہیں ہماری روحانی پیاس بجھانے کے لئے کھڑا کیا ہے، پھر تم کیوں ہماری طرف نہیں آتے تم
ہمیں پیاس کی وجہ سے تڑپتا دیکھتے ہو پھر اپنے گھروں میں خاموش کیوں بیٹھے ہو۔پس کچی بات یہی ہے کہ ابھی ہم نے اس کام کو جو ہمارے سپرد کیا گیا تھا پورے طور پر نہیں
کیا۔تحریک جدید کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور اسے اپنے کام کے لئے مبلغوں کی ضرورت ہے اور
روپیہ کی ضرورت ہے گو ان دنوں با ہر روپیہ بھیجنے کی بھی دقت ہے کیونکہ موجودہ ہنگامی حالات کی
وجہ سے زرمبادلہ کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں لیکن خدا کا فضل ہے کہ کچھ زرمبادلہ ہمیں
اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے دے دیا ہے اور کچھ بوجھ جماعتیں خود اٹھا رہی ہیں۔مالی مشکلات
پھر بھی کم نہیں ہوئیں۔ہمیں ابھی باہر کی جماعتوں کو مزید مالی قربانیوں کے لئے کہنا پڑے گا اور اس
ملک میں رہتے ہوئے زرمبادلہ کے حصول کے بعض جائز وسائل ڈھونڈ نے پڑیں گے۔بہر حال
ہمیں ایک اہم ضرورت لاحق ہے اور ایسی ہے کہ اسے خاموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ جیسا کہ میں
نے ابھی بتایا ہے دنیا کی نگاہیں ہماری طرف لگی ہوئی ہیں اور اس کی روحانی پیاس کو بجھانا تحریک
جدید کے ذمہ ہے اور تحریک جدید کو یہ ذمہ داری بہر حال نبھانا ہوگی۔پھر وقف جدید کی تنظیم ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے جماعت کو ترقی دینے کے لئے تجاویز
سوچنا امام وقت کا کام ہے۔اب اس زاویہ نگاہ سے آپ حضرت مصلح موعود کی زندگی کو دیکھیں تو
آپ کو نظر آئے گا کہ آپ کا دماغ ہر وقت یہی سوچتا رہتا تھا کہ کس طرح کوئی ایسی تدبیر نکالیں
جس کے ذریعہ جماعت کو ترقی نصیب ہو اور اشاعت احمدیت ( حقیقی اسلام ) کا کام زیادہ سے
زیادہ ترقی کرتا جائے۔آپ گو یہ جانتے تھے کہ بعض قسم کے کام ابھی ہم نہیں کر سکتے لیکن یہ سمجھتے
ہوئے کہ خدا تعالیٰ جب جماعت کو طاقت اور توفیق دے۔اُسے فلاں فلاں کام ضرور کرنا چاہئے۔آپ نے ہمارے سامنے کچھ آئیڈیلز (Ideals) رکھ دیئے ہیں۔مثلاً مربی ہیں۔ہمارے ہاں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۸
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطاب
مربی ایسے شخص کو کہتے ہیں جو پوری طرح تعلیم حاصل کر کے تبلیغ و تربیت کے میدان میں اتر تا
ہے۔اس کی تیاری کے لئے بڑا وقت درکار ہوتا ہے۔بڑی محنت درکار ہوتی ہے پھر اس کام کی
اہمیت اور ضرورت کے مطابق مربیوں کو تیار کیا جا سکے لیکن جب ہماری جماعت نے اپنے بچے
دین کی خدمت کے لئے وقف کرنے میں سستی دکھائی۔تو ہمارے امام نے ستاری سے کام لیتے
ہوئے یہ تحریک شروع کر دی کہ مجھے مقامی تبلیغ کے لئے معلموں کی ضرورت ہے۔چنانچہ ایسے
نو جوانوں کی ایک تعداد جن کی تعلیم صرف آٹھویں جماعت تک تھی۔آگے آگئی اور حضور نے
انہیں چند ماہ دینی تعلیم اور تربیت دے کر ان سے تعلیم و تربیت کا کام لینا شروع کر دیا۔آپ۔سوچا کہ اگر جماعت دینی خدمت کے لئے مناسب آدمی پیش نہیں کرے گی اور اپنے بچوں کو بھی
وقف نہیں کرے گی کہ انہیں ایک لمبا عرصہ تک تعلیم دلا کر اور تربیت دے کر اس سے مربی کا کام لیا
جائے اور میں بھی کچھ نہیں کروں گا تو جماعت اللہ تعالیٰ کے غضب کے نیچے آ جائے گی لیکن اگر
میں جماعت کی سستی کو کسی اور طریق سے چھپادوں اور اس کی پردہ پوشی کروں تو اللہ تعالیٰ ستار ہے
وہ بھی ستاری سے کام لیتے ہوئے پردہ پوشی کرے گا اور جماعت کو روحانی طور پر کوئی نقصان نہیں
ہو گا۔چنانچہ آپ نے تربیت کی غرض سے ساٹھ ستر آدمی لے لئے۔پھر جب آپ نے محسوس کیا
کہ اور آدمیوں کی ضرورت ہے اور جامعہ احمد یہ جماعت کی ضرورت کو پورا نہیں کر رہا۔تو آپ
نے وقف جدید کا نظام جاری کر دیا۔اس نظام میں بھی کم تعلیم یافتہ افراد کو لے لیا جاتا ہے انہیں
کچھ عرصہ تک تربیت دی جاتی ہے اور پھر انہیں کام پر لگا دیا جاتا ہے۔اس کے بعد وقتاً فوقتاً
ریفریشر کورس جاری کر کے ان کو مزید تربیت دی جاتی ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ لوگ بڑا ہی
اچھا کام کر رہے ہیں۔ان میں سے اکثر چھوٹی عمر کے ہیں کچھ بڑی عمر کے بھی ہیں لیکن سب کے
سب بظاہر کم تعلیم یافتہ ہیں باوجود اس کے انہوں نے جو کام کیا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی
ہے کہ اشاعت ہدایت کے لئے علم کی نسبت جذبہ کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ ان میں سے بعض
ایسے بھی ہیں جن کے ذریعہ بہ نسبت ان مربیوں کے جنہوں نے باقاعدہ دین کی تعلیم حاصل کی ہے
تعداد میں زیادہ لوگوں نے ہدایت پائی ہے اور اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے کہ اُسے ظاہری چیزوں کی
ضرورت نہیں کیونکہ وہ ہر چیز کا مالک ہے ہاں وہ دلوں کے تقوی کو دیکھتا ہے اس کی نظر دل کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
جذبہ پر ہوتی ہے جہاں اُسے اخلاص تقوی، شوق ، فدائیت ، تذلل نظر آئیں گے۔وہاں اس کا رحم
بھی جوش میں آئے گا اور ایسے لوگوں کے کاموں میں اس کی طرف سے برکت دی جائے گی۔غرض بہت سے کم علم معلم اپنے کام کے لحاظ سے ان مربیوں سے آگے نکل گئے ہیں جن کا
علم اور تجربہ نو دس سال سے زیادہ کا تھا۔غرض نتیجہ زیادہ تر انکسار اور دعا سے نکلتا ہے کیونکہ دعا کے
نتیجہ میں قوت جذب پیدا ہو جاتی ہے اور جب کسی میں قوت جذب پیدا ہوتی ہے تو پھر غیر اس کی
طرف خود بخود کھیچ آتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ یہ کوئی عجیب آدمی ہے پھر بچکچاہٹ کے ساتھ شرماتے
شرماتے اُسے دعا کے لئے کہہ دیتا ہے اس کے بعد اللہ تعالیٰ اپنی تقدیر کی تار ہلاتا ہے اور وہ دعا
قبول ہو جاتی ہے تو صرف وہی نہیں بلکہ اس کے ماحول میں رہنے والے دوسرے لوگ بھی یہ خیال
کرنے لگ جاتے ہیں کہ یہ لڑکا ہے تو کم عمر کا اور تعلیم بھی اس کی زیادہ نہیں لیکن اس کا اللہ تعالیٰ
سے تعلق ضرور ہے۔کیونکہ یہ دعا کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کی دعاؤں کو سن لیتا ہے اور انہیں قبول کر
لیتا ہے اس طرح علاقہ کے بہت سے لوگ اس کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور وہ انہیں اپنی باتیں
سنانے کے قابل ہو جاتا ہے اور چونکہ اس کی باتیں کچی ہوتی ہیں اور کچی باتوں کا دلوں پر اثر ہوتا
ہے اس لئے لوگ اس کی باتوں کو مان لیتے ہیں اور احمدیت پھیلنا شروع ہو جاتی ہے۔غرض وقف جدید انجمن احمد یہ بڑا اچھا کام کر رہی ہے لیکن اس میں ابھی پھیلاؤ اور وسعت
کی بڑی گنجائش ہے۔اس وقت اس کے پاس ساٹھ ستر یا اتنی معلم ہیں لیکن ہمیں ساٹھ ستر ، استی
ہزار معلموں کی ضرورت ہے اتنے معلم کہاں سے آئیں گے فرشتے تو آسمان سے اس کام کی غرض
سے آئیں گے نہیں اور نہ ہم مٹی کے بُت بنا کر ان میں جانیں ڈال سکتے ہیں۔پس یہ معلم آپ
نے ہی مہیا کرنے ہیں آپ ہی اپنے بچوں کو پیش کریں گے تو معلم تیار ہوں گے اس لئے جس
طرح آپ صدر انجمن احمدیہ کو اپنے بچے پیش کریں۔جس طرح آپ تحریک جدید کو اپنے بچے
پیش کریں۔اسی طرح چاہئے کہ وقف جدید کو بھی اپنے بچے پیش کریں اگر آپ ہر سہ قسم کے وقف
کی صحیح معنی میں ذمہ داری اُٹھالیں چاہے وہ وقف صدر انجمن احمدیہ کے لئے ہو، تحریک جدید کے
لئے ہو یا وقف جدید کے لئے ہو تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ چند سال کے اندراندراس
ملک میں انقلاب عظیم پیدا کر دے گا اور ہم اپنی آنکھوں سے اس انقلاب عظیم کا مشاہدہ کریں گے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطاب
ان
تین تنظیموں یعنی صدرانجمن احمد یہ تحریک جدید اور وقف جدید کے علاوہ حضرت مصلح موعود
نے جماعت میں کچھ ذیلی تنظیمیں بھی قائم کی ہیں اور وہ ذیلی تنظیمیں مجلس انصار اللہ مجلس خدام الاحمدیہ،
مجلس اطفال الاحمدیہ ، لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ ہیں۔ان ذیلی تنظیموں کے سپر د جو کام
حضرت مصلح موعودؓ نے کئے وہ اصولاً تین قسم کے ہیں بعض کام جماعتی تنظیموں کے رضا کار کے طور
پران کے سپرد کئے گئے تھے کیونکہ وہ کام ان کے اپنے نہیں تھے بلکہ وہ کام جماعتی تنظیموں کے تھے
اور ان ذیلی تنظیموں سے کہا گیا تھا کہ وہ رضا کار کے طور پر وہ کام کریں۔پھر بعض کام ایسے تھے جو
ان کے سپر د جماعتی نظام کے رضا کار کے طور پر کئے گئے تھے۔وہ کام نہ ان کے اپنے تھے اور نہ صدرانجمن احمد یہ تحریک جدید اور وقف جدید کے تھے بلکہ
وہ جماعتی نظام سے تعلق رکھتے تھے جو صدرانجمن احد یہ
تحریک جدید اور وقف جدید کے مجموعہ کا نام
ہے اور جس کی نگرانی خلیفہ وقت کے سپرد ہے اور کچھ کام بطور نوافل کے خود ان کے سپرد کئے گئے
تھے وہ ان کے اپنے کام تھے میں ان تنظیموں سے کہوں گا کہ جو کام ان کے سپر د جماعتی تنظیموں یا
جماعتی نظام کے رضا کار کے طور پر سپرد کئے گئے ہیں ان کو بجالانے میں وہ بہترین رضا کا رثابت
ہوں مثلاً تربیت کا کام ہے وہ جماعتی نظام کے رضا کار کے طور پر خدام الاحمدیہ کے سپرد ہے اور
خلیفہ وقت کی براہ راست نگرانی میں ہے ان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ احمدی نوجوانوں میں
تذلل اور تواضع کا جذبہ اُبھار کر اُسے ان کا شعار بنادیں گے۔حضرت مصلح موعودؓ نے بہت سے چھوٹے چھوٹے فقرے خدام الاحمدیہ کو دیئے ہیں جو ؟
سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں اور قیامت تک ہماری راہ نمائی کا موجب ہیں۔آج میں مجلس خدام الاحمدیہ کو ان پہلے فقرات کے علاوہ جو ماٹو اور سمح نظر کے طور پر ہیں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ایک زائد ماٹو اور صح نظر کے طور پر دیتا ہوں اور وہ
نہایت ہی پیارا الہام یہ ہے۔66
تیری عاجزانہ راہیں اس کو پسند آئیں۔“
( تذکرہ نیا ایڈیشن صفحه ۵۹۵)
اس الہام میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مخاطب کیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے آپ کے
انکسار اور تذلل پر پسندیدگی کا اظہار فرمایا ہے۔خدام الاحمدیہ کو بھی عجز وانکسار تذلیل اور تواضع کا ایک نمونہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
بننا چاہئے۔خدام الاحمدیہ کوئی دنیوی جماعت نہیں کہ اُسے ونڈوڈرینگ (Window Dressing)
اور نمائش کی ضرورت ہو۔ہمیں تو خدا تعالیٰ کی رضا چاہئے پس یہ کام ہر خادم کو زبانی یاد ہونا چاہئے
اور اسے ہر وقت یہ سوچتے رہنا چاہئے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی عاجزانہ
را ہیں اختیار کرنے کی ضرورت تھی اور یہی وہ عاجزانہ راہیں تھیں جو آپ کے رب کو پسند آئیں۔تو
ہماری کیا حیثیت ہے اور ہمیں کتنے عجز اور انکسار سے اپنی زندگی کے دن گزارنے چاہئیں۔خدام الاحمدیہ کے سپر د جو کام ہے میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن میں انہیں اور
باقی ذیلی تنظیموں انصار الله، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کو ان کی بنیادی
کمزوری کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔جو آج ان میں نظر آ رہی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ
ان ذیلی تنظیموں کی بعض مجالس بہت ہی اچھا کام کر رہی ہیں۔وہ قابل رشک ہیں اور ہماری دعاؤں
کی مستحق ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ مغربی پاکستان میں
ہماری جماعتوں کی تعداد آٹھ سو اور ہزار کے درمیان ہے ان جماعتوں کی بھاری اکثریت ایسی
ہے جہاں یہ ذیلی تنظیمیں فعال تنظیم کی حیثیت سے موجود نہیں؟ ہمیں تمام نو جوانوں کو چاہئے وہ
لاہور کے رہنے والے ہوں یا کسی چھوٹے سے قصبے کے رہنے والے ہوں تمام بہنوں کو چاہئے وہ
کراچی کی رہنے والی ہوں یا سندھ کے کسی دُور افتادہ گوٹھ کی رہنے والی ہوں اور تمام انصار کو چاہئے
وہ ڈھاکہ کے رہنے والے ہوں یا چٹا گانگ کے ہل ٹریکس (Hill Tracks) یعنی پہاڑی
علاقوں میں کسی جگہ ان کی رہائش ہو مدعا کہ ان سب کو کم از کم اس معیار تک ضرور لانا ہے اور جلد تر
لانا ہے اس کے بغیر ہماری ترقی میں تیزی پیدا نہیں ہو سکتی اور نہ اس میں وسعت پیدا ہوسکتی ہے
اس کے بعد پھر ان تمام ذیلی تنظیموں کو اس طرف توجہ دینی چاہئے کہ وہ ہر اس مقام پر جہاں
جماعت احمد یہ قائم ہے اپنی مجلس کو منظم کریں آٹھ دس ہیں یا تمھیں یا چالیس پچاس مجالس کا فعّال
اورایکٹیو(Active) ہونا ہماری تسلی کا موجب نہیں اور نہ ہی اس طرح ہم خدا تعالیٰ کی خوشنودی
حاصل کر سکتے ہیں۔پس جہاں جہاں جماعتیں پائیں جاتی ہیں وہاں یہ تنظیمیں ہونی چاہئیں اور پھر
فعال قسم کی ہونی چاہئیں اگر آئندہ سال تک ہر جماعت میں یہ ذیلی تنظیمیں فعال قسم کی قائم ہو
جائیں تو میں بھی خوش ہوں گا۔آپ بھی خوش ہوں گے اور سب سے زیادہ خدا تعالیٰ ان سے خوش

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۲
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
ہوگا اور انہیں اپنے فضلوں اور برکتوں سے نوازے گا۔اب میں اس واقعہ کو لیتا ہوں جو گزشتہ ستمبر میں ہماری قوم اور ہمارے ملک پر گزرا۔۶ ستمبر کو
ہمارے ہمسایہ ملک بھارت نے نہایت ظالمانہ طور پر اور فریب سے کام لیتے ہوئے پاکستان پر
حملہ کیا۔سترہ دن تک یہ جنگ لڑی گئی۔یہ جنگ عام معمولی جنگوں کی طرح نہیں تھی بلکہ اس میں
ہمیں بعض ایسی باتیں نظر آتی ہیں جو اسے ایک خاص قسم کی جنگ بنا دیتی ہیں کیونکہ دوران جنگ
پاکستانی قوم پر اللہ تعالیٰ کے مختلف اقسام کے افضال اور برکتیں نازل ہوتی نظر آئیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے کیا خوب فرمایا ہے۔اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
کارخیر کنند دعوی حُبّ پیمبرم
آپ نے ایک موقعہ پر فرمایا۔( در تمین فارسی صفحه ۱۰۷)
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک سورۃ بھیج کر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قدر
اور مرتبہ ظاہر کیا ہے اور وہ سورۃ ہے اَلَم تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحُبِ الْفِيْلِ
یہ سورۃ اس حالت کی ہے کہ جب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم مصائب اور دُکھ اٹھا
رہے تھے اللہ تعالیٰ اس حالت میں آپ کو تسلی دیتا ہے کہ میں تیرا مؤید وناصر ہوں۔اس میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے
اصحاب الفیل کے ساتھ کیا کیا۔یعنی اُن کا مکر الٹا کر اُن پر ہی مارا اور چھوٹے چھوٹے
جانوران کے مارنے کے لئے بھیج دیئے۔ان جانوروں کے ہاتھوں میں کوئی بندوقیں نہ
تھیں بلکہ مٹی تھی سجیل بھیگی ہوئی مٹی کو کہتے ہیں۔اس سورۃ شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خانہ کعبہ قرار دیا ہے اور اصحاب الفیل کے واقعہ کو پیش کر کے
آپ کی کامیابی اور تائید اور نصرت کی پیشگوئی کی ہے۔یعنی آپ کی ساری کارروائی کو
بر باد کرنے کے لئے جو سامان کرتے ہیں اور جو تدابیر عمل میں لاتے ہیں۔ان کے تباہ
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ ان کی ہی تدبیروں کو اور کوششوں کو الٹا کر دیتا ہے کسی بڑے
الفيل : ٢

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۳
۲۰ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
سامان کی ضرورت نہیں ہوتی جیسے ہاتھی والوں کو چڑیوں نے تباہ کر دیا ایسا ہی یہ پیشگوئی
قیامت تک جائے گی۔جب کبھی کوئی اصحاب الفیل پیدا ہو گا تب ہی اللہ تعالیٰ ان کے تباہ
کرنے کے لئے ان کی کوششوں کو خاک میں ملا دینے کے سامان کر دیتا ہے۔۔اس وقت اصحاب الفیل کی شکل میں اسلام پر حملہ کیا گیا ہے مسلمانوں کی حالت میں
بہت کمزوریاں ہیں اسلام غریب ہے اور اصحاب فیل زور میں ہیں مگر اللہ تعالیٰ وہی نمونہ
پھر دکھانا چاہتا ہے چڑیوں سے وہی کام لے گا۔“
( الحکم ۷ ار جولائی ۱۹۰۱ء صفحہ ۲)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہاں ہمیں بتایا ہے کہ جب بھی آنا
آنحضر نہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور ناموس کا سوال پیدا ہو گا۔اللہ تعالیٰ مسلمان کہلانے والوں کی
کمزوریوں کو نظر انداز کر دے گا اور اپنے اس مقدس بندے کی عزت اور ناموس کی خاطر اس کے
دشمنوں کو تباہ اور برباد کر دے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتایا گیا تھا کہ
" رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ گزین ہوئے قلعہ ہند میں
66
( تذکرہ نیا ایڈیشن صفحه ۴۰۴ )
سو پاکستان وہ قلعہ ہند ہے جس پر بھارت نے حملہ کیا تو خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے
اُترے اور مسلمانوں کی تائید میں اترے اس کے نتیجہ میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دیکھنی
پڑی۔جس کی مثال دنیا میں نہیں مل سکتی۔بھارت اور پاکستان کا فوجی لحاظ سے کوئی باہم مقابلہ تھا
ہی نہیں۔آج کل جنگی نقطۂ نگاہ سے ہوائی جہازوں کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اور بھارت
کے ہوائی جہاز ہم سے چھ گنا زیادہ تھے اور پھر وہ ہمارے جہازوں سے اچھے تھے۔تیز رفتار تھے
اور ان کے پیچھے بڑی ٹریننگ تھی لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةٌ كَثِيرَةٌ بِاذْنِ اللهِ (البقرة: ۲۵۰)
کہ میں یہ اذن آسمان سے نازل کرتا ہوں کہ یہ تھوڑی تعداد والے جہاز بڑی تعداد والے
جہازوں پر غالب آئیں گے اور یہ ایک حقیقت ہے ایک واقعہ ہے جسے ہم نے دیکھا اور خود مشاہدہ
کیا حالانکہ یہ ایک ایسی بات ہے جسے بظاہر انسانی عقل تسلیم نہیں کرتی لیکن جو واقعہ ہمارے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۴
۲۰ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
آنکھوں کے سامنے ہوا۔اس کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔پاکستان کی فضائیہ کے پاس جنگی جہاز بڑی کم تعداد میں تھے پھر بھی انہوں نے ایک ایسی
حکومت سے مقابلہ کیا جس کے پاس ان سے چھ گنا زیادہ جنگی جہاز تھے انہوں نے اپنی تعداد کے
برابر یا اس کے کچھ زیادہ دشمن کے جہازوں
کو تباہ کر دیا اور ہمارے صرف بارہ ہوائی جہاز دشمن کے
حملہ سے تباہ ہوئے۔ہمارے ایک ہوا باز نے ایک وقت میں دشمن کے پانچ جہاز مار گرائے۔جب اخباری نمائندہ اس کے پاس انٹرویو کے لئے آیا تو اس نے کہا میرا کوئی کمال نہیں بلکہ یہ اللہ
تعالیٰ کا فضل ہے مجھے تو صرف اتنا علم ہے کہ ایک وقت میں بھارت کے پانچ جہاز میرے سامنے
زاویہ بنا کر لڑے میں بھی ان کے پیچھے اسی زاویہ میں مڑ گیا پھر یکدم میرے سامنے اندھیرا آ گیا
میں نے اپنے جہاز کا ایک خاص بٹن دبادیا اور کچھ دیر کے بعد میں نے دیکھا کہ ان میں سے چار
جہاز نیچے آرہے تھے اس نے یہ بھی کہا مجھے اپنے کارنامہ پر نہ کوئی فخر ہے اور نہ میں اسے اپنی ذات
سے منسوب کرتا ہوں یہ سراسر اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو اس نے اس وقت فرمایا۔یہی حال میدانی محاذ کا تھا۔ایک محاذ پر ہمارا صرف ایک بریگیڈ دشمن کی تین ڈویژن فوج کا
مقابلہ چار دن تک کرتا ر ہا دشمن کی فوج نے ان چار دنوں میں اس پر چھ یا آٹھ حملے کئے اور ہر دفعہ
خدا تعالیٰ نے اس کے حملے کو ایسا ثابت کیا جیسے کوئی دیوانہ پتھر کی دیوار پر سر مارتا ہے اور واپس ہٹ
جاتا ہے قرآن کریم نے اس قسم کے مسائل پر بہت کچھ فرمایا ہے۔میں اس تفصیل میں جانا نہیں
چاہتا میں اس وقت ایک مضمون کو بطور مثال آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم کی دو آیتوں میں بیان فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اذْ يُرِيْكَهُمُ اللهُ فِي مَنَامِكَ قَلِيْلًا وَلَوْ أريكَهُمْ كَثِيرًا لَّفَشِلْتُمُ
وَلَتَنَازَعْتُمُ فِي الْأَمْرِ وَلَكِنَّ اللهَ سَلَّمَ إِنَّهُ عَلِيْمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
وَإِذْ يُرِيكُمُوْهُمُ إِذِ الْتَقَيْتُمْ فِى أَعْيُنِكُمْ قَلِيْلًا وَيُقَلِّلُكُمْ فِى
عيُنِهِمْ لِيَقْضِيَ اللهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُواً وَإِلَى اللهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُه
(الانفال : ۴۴، ۴۵)
اگر چہ ان آیات میں ایک مخصوص جنگ کی طرف اشارہ ہے لیکن قرآن کریم میں جو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۵
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطاب
واقعات بیان فرمائے گئے ہیں۔ان میں بعض اصول بیان کئے گئے ہیں جو آئندہ آنے والوں
کے لئے مشعل راہ ہیں لہذا ان آیات میں گو ایک مخصوص جنگ کی طرف اشارہ ہے لیکن جو اصول
ان میں بیان کیا گیا ہے وہ دائمی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب کہ
اللہ تعالیٰ نے تیری خواب میں تجھے ان کافروں کو کم کر کے دکھایا تھا۔تا کہ مومن جب یہ خواب سنہیں
تو اس کی تعبیر سُن کر خوش ہوں۔اگر خواب میں دشمن تھوڑا نظر آئے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ
شکست کھا جائے گا۔چنانچہ بتایا اگر تجھے وہ کفار بڑی تعداد میں دکھائے جاتے تو تم ضرور کمزوری
دکھاتے اور کہتے کہ اللہ تعالیٰ نے اس خواب میں انذار کیا ہے کہ ہمیں شکست ہوگی اور اس معاملہ
میں یعنی لڑائی کے بارہ میں آپس میں جھگڑتے کہ لڑائی کی جائے یا نہ لیکن اللہ تعالیٰ نے تم کو محفوظ
رکھا وہ دلوں کی باتوں کو خوب جانتا ہے اور یاد کرو جب کہ وہ ان کفار کو تمہاری نظر میں لڑائی کے
وقت کمزور دکھاتا تھا اور قبل از جنگ تم کو ان کی نظر میں کمزور اور قلیل التعداد دکھاتا تھا تا کہ اللہ تعالیٰ
اس بات کو پورا کرے جس کا وہ فیصلہ کر چکا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف ہی سب باتیں لوٹائی جائیں
گی۔اس طرح فرمایا:۔قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةً فِي فِئَتَيْنِ الْقَنَا فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيْلِ
اللَّهِ وَ أُخْرَى كَافِرَةٌ
ط
يَرَوْنَهُمْ مِثْلَيْهِمْ رَأَى الْعَيْنِ وَاللهُ يُؤيّدُ بِنَصْرِهِ مَنْ يَشَاءُ إِنَّ فِي ذَلِكَ
لَعِبْرَةً لِأُولِي الْأَبْصَارِ
(آل عمران : ۱۴)
یعنی ان دو گروہوں میں جو ایک دوسرے سے برسر پیکار تھے تمہارے لئے یقیناً ایک نشان
تھا ان میں سے ایک گروہ تو اللہ تعالیٰ کے رستہ میں جنگ کرتا تھا اور دوسرا منکر تھا وہ یعنی مسلمان ان
کافروں کو آنکھوں سے اصل تعداد سے دو چند نظر آ رہے تھے اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے اپنی مدد
سے قوت بخشتا ہے اس بات میں آنکھوں والوں کے لئے یقیناً ایک نصیحت ہے کہ کبھی آنکھیں
باذن اللہ دھو کہ کھاتی ہیں اور اس شخص کی تباہی کا باعث بن جاتی ہیں۔اس آیت کو پہلی آیات سے ملا کر دیکھا جائے تو ہمیں یہ مضمون نظر آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
کافروں کو لڑائی سے پہلے مسلمانوں کی تعداد کم دکھاتا ہے اور جب وہ کسی قوم کو ذلت آمیز شکست

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۶
۲۰ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
دینے کا ارادہ کرتا ہے تو پھر اس کی سنت یہ ہے کہ وہ قوم جس کو وہ شکست دینا چاہتا ہے گو وہ اپنی
مد مقابل قوم سے مال و اسباب کے لحاظ سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے تعداد میں زیادہ ہوتی ہے اور
اپنی اس طاقت پر بڑا گھمنڈ رکھتی ہے اپنے مقابل کی قوم کو بہت کم تعداد میں دیکھتی ہے۔کیونکہ اگر
خدا تعالیٰ ان کے دلوں میں یہ ڈالے کہ جو قوم ان کے مقابلہ میں آرہی ہے وہ بھی بڑی طاقت ور
ہے تو وہ جنگ میں ابتداء ہی نہیں کریں گے اور مسلمان بھی ابتداء نہیں کریں گے کیونکہ انہیں حکم ہے
کہ تم جنگ میں ابتداء نہ کروپس اگر مد مقابل قوم مسلمانوں کو طاقتور سمجھے گی یا یہ سمجھے گی کہ ہم انہیں
کسی صورت میں شکست نہیں دے سکتے تو وہ حملہ کیوں کرے گی؟ لیکن خدا تعالیٰ تو جنگ کے میدان
میں انہیں شکست دینے کا ارادہ کر چکا ہے۔لیقْضِيَ اللهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُولاً۔اس لئے خدا تعالیٰ
یہ تدبیر کرتا ہے کہ جنگ سے پہلے پہلے مسلمان ان کی نظر میں حقیر، ذلیل ، کمزور اور قلیل التعداد دکھائی
دیتے ہیں اور اس طرح ان کے دل میں جرات پیدا ہوتی ہے کہ وہ ان پر حملہ کر دیں۔بالکل اسی طرح ۶ ستمبر ۱۹۶۵ء کو ہوا۔جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ان کے بڑے
بڑے لیڈروں نے لڑائی سے پہلے ہی اپنی فتح کا اعلان کر دیا تھا یہاں تک کہ انہوں نے لندن کی
اخباروں میں 4 ستمبر کو ہی چھپوا دیا کہ لاہور شہر پر بھارت کی فوجوں کا قبضہ ہو گیا ہے اتنا غرور تھا
انہیں اپنی طاقت پر۔اتنی امید تھی انہیں اپنی کامیابی کی اور اتنا وثوق اور اعتماد تھا انہیں اپنی فوجوں پر
کہ ہم اُس کا اندازہ بھی وہ سمجھتے تھے کہ پاکستانی فوجیں اس قدر کمزور ہیں کہ ان کی شکست یقینی ہے
اس لئے انہوں نے لڑائی سے پہلے ہی اپنی فتح کا اعلان کر دیا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب ہم
کسی ایسی قوم کو جو بڑی طاقت ور ہوتی ہے شکست دینا چاہتے ہیں۔تو تدبیر کرتے ہیں کہ اس کے
دشمنوں یعنی مسلمانوں کو ان کی نظر میں بہت کم کر کے دکھا دیتے ہیں حتی کہ وہ سمجھنے لگتے ہیں کہ
مسلمان تعداد میں ہم سے بہت کم ہیں اُن کے ہوائی جہاز ہم سے کم ہیں ان کی پیدل فوج کی تعداد
اور طاقت کے لحاظ سے ہم سے کم ہے اس لئے ہم ان کے پر خچے اڑا کر رکھ دیں گے لیکن جب
جنگ شروع ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ ان کی آنکھوں کے زاویوں کو اس طرح
بدل دو کہ وہ مسلمان جو جنگ سے پہلے انہیں کم اور کمزور دکھائی دے رہے تھے زیادہ تعداد میں اور
طاقت ور نظر آنے لگیں چنانچہ پچھلی جنگ میں اس قسم کے بیسیوں واقعات مشہور ہوئے ہیں لیکن

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطا۔میں صرف ایک واقعہ بیان کرتا ہوں یہ واقعہ مجھ سے ایک ایسے افسر نے بیان کیا جو خود اس کا گواہ
ہے اور میں اسے وثوق کے ساتھ بیان کر سکتا ہوں۔انہوں نے بیان کیا کہ ایک محاذ پر شروع
شروع میں چار بٹالین بھارتی فوج ہمارے علاقہ میں گھس آئی اور ہمارے ایک وسیع رقبہ پر انہوں
نے قبضہ کر لیا ان کے سامنے اس وقت ہماری صرف ایک فوج بٹالین تھی۔گویا دشمن کی فوجوں اور
ہماری فوجوں کے درمیان ایک چار کی نسبت تھی ایک دن ہماری اس بٹالین کو حکم ملا کہ بھارت کی
چار بٹالین فوج پر حملہ کر کے اپنا علاقہ خالی کروا لو ہماری اس بٹالین کے پیچھے بھی کوئی فوج نہیں تھی
جو وقت پڑنے پر مدد کر سکے لیکن حکم تھا کہ حملہ کر دو چنانچہ اس بٹالین نے بھارتی فوج پر حملہ کر دیا۔س حملہ کا نتیجہ یہ ہوا کہ دشمن کی چار بٹالین فوج میں سے دو بٹالین فوج یا تو ماری گئی یا زخمی ہوئی اور
بعض فوجی قیدی بنالئے گئے باقی دو بٹالین فوج بھاگ گئی اور ہمارا علاقہ خالی ہو گیا عجیب بات یہ تھی
کہ ہماری بٹالین کا ایک آدمی بھی نہ مارا گیا یہ تو عملاً ایک معجزہ تھا جو ان لوگوں نے دیکھا لیکن اس
سے بڑھ کر ایک اور بات ہوئی وہ دوست بتاتے ہیں کہ جو لوگ قیدی بنائے گئے ان کو پیچھے لانے
کے لئے میری ڈیوٹی تھی ان قیدیوں میں ایک ہندو افسر تھا۔جس کا عہدہ میجر کا تھا اس کو میں نے
از راہ مذاق کہا کہ تمہیں کیا ہو گیا تھا تمہارے پاس چار بٹالین تھی لیکن تم اس ایک بٹالین کے حملہ کی
بھی تاب نہ لا سکے۔تمہاری آدھی فوج ماری گئی یا قیدی بنائی گئی اور آدھی فوج بھاگ گئی اس پر وہ
ہندو افسر کہنے لگا کہ جیتنے کے بعد ایسی ہی باتیں کی جاتی ہیں ہم پر تمہاری پانچ بٹالین نے حملہ کیا
تھا۔وہ دوست کہتے ہیں میں نے سارا راستہ انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ ہماری فوج اور تمہاری
فوج میں ایک اور چار کی نسبت تھی مگر وہ نہ مانا تب مجھے خدا تعالیٰ کا یہ کلام یاد آیا کہ جنگ کے
میدان میں تمہاری تعداد دشمن کو خوب بڑھ چڑھ کر دکھائی جاتی ہے اور آسمان سے مدد کے لئے
فرشتے نازل کئے جاتے ہیں اور میدانی ، فضائی اور سمندری جنگوں میں مسلمانوں نے خدا تعالیٰ کی
قدرت، اپنی اخوت اور اتحاد اور باطنی طاقت کے ایسے ہزاروں جلوے دیکھے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ
کا فضل ہے جو ان دنوں ہم پر اور ہماری ساری قوم پر ہوا۔دوسر افضل جو خدا تعالیٰ نے ان دنوں ہم پر اور ہماری قوم پر کیا ہے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن
کریم میں فرماتا ہے:۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ
اللهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (الانفال: ۶۴)
یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو آپس میں باندھ دیا۔اگر تو جو کچھ زمین میں ہے ان پر
خرچ کر دیتا تو بھی ان کے دلوں کو اس طرح باندھ نہیں سکتا تھا اور ان میں اخوت پیار اتحاد اور
استحکام کی کیفیت پیدا نہیں کر سکتا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے ان میں باہمی محبت پیدا کر دی ہے یقینا اللہ
تعالی ہی غالب اور حکمت والا ہے۔اس بات سے کون انکار کر سکتا ہے کہ پانچ ستمبر کی شام کو پاکستان کی قوم ایک منتشر حالت
میں سوئی تھی حکومت وقت سے اختلاف رکھنے والے لاکھوں کی تعداد میں موجود تھے اور حکومت
سے بڑے اختلاف رکھتے تھے لیکن جب چھ ستمبر کی صبح کو سورج طلوع ہوا تو اس نے ایک متحد اور
مستحکم قوم پر اپنی کرنیں پھینکیں۔ایک رات کے اندر اندر ساری قوم ایک جان ہوگئی اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ اگر تم دنیا کے تمام مال اور دنیا کے تمام اسباب بھی خرچ کر دیتے تو اس قسم کا اتحاد اور
اتفاق پیدا نہ ہوسکتا۔یہ اتحاد اور استحکام اس وقت پیدا ہوتا ہے لكِنَّ اللهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ جب
اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ یہ پیدا ہو چھ ستمبر کو ہم نے دیکھا کہ یہ اتحاد قائم ہو گیا قوم مستحکم ہوگئی اس سے
لازماً ہمیں یہ نتیجہ نکالنا پڑتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے آسمان سے یہ حکم نازل کیا تھا کہ اے پاکستانیو! تم پر
نازک وقت آیا ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تم فرد واحد کی طرح ایک ہو جاؤ اور آپس کے سب
اختلافات بھول جاؤ۔اس
ضمن میں ہم نے اپنی قوم کے باہمی اتحاد اور اتفاق کا ایک اور عجیب نظارہ بھی دیکھا کہ
نومبر میں ہماری جماعت پر جو عظیم قیامت خیز زلزلہ آیا۔یعنی حضرت مصلح موعود جیسا محسن وجود
ہمیشہ کے لئے ہم سے جدا ہو گیا۔تو اس موقع پر باوجود اعتقادی اختلافات کے ہزاروں ایسی مثالیں
ملتی ہیں کہ غیر از جماعت دوستوں نے بسوں میں سیٹیں چھوڑ دیں اور خود باہر نکل آئے اور احمد یوں
سے کہا کہ ہماری جگہ پر بیٹھ کر تم ربوہ چلے جاؤ۔تمہارا وہاں وقت پر پہنچنا ضروری ہے۔ہم پچھلی بس
لے لیں گے۔یہ نتیجہ تھا اتحاد اور اتفاق کا جو خدا تعالیٰ نے ہماری قوم کے اندر پیدا کر دیا تھا۔تیر افضل جو اللہ تعالیٰ نے ہماری قوم پر کیا اور جو بالواسطہ نوعیت کا ہے یہ ہے کہ جب کسی

·

آج 10 میں سے 10 باقی