تحریک جدید کے اجرا کی غرض دنیا میں ایک عظیم روحانی انقلاب پیدا کرنا تھا
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۹
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار
شخص یا قوم سے کوئی دوسرا شخص یا قوم حسد کرنے لگ جائے تو اسلام یہ کہتا ہے کہ سمجھ لو اللہ تعالیٰ
محسود کی مدد کے لئے آ گیا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاما بتایا تھا
إِذَا نَصَرَ اللَّهُ الْمُؤْمِنَ جَعَلَ لَهُ الْحَاسِدِينَ فِي الْأَرْضِ ( تذکرہ نیا ایڈیشن صفحه ۶۵) یعنی جب اللہ
تعالی مومنوں کی مدد کرتا ہے تو زمین میں ان کے حاسد پیدا کر دیتا ہے چنانچہ جنگ کے بعد ہمارے
لئے جو بعض اُلجھنیں پیدا ہو گئی ہیں ان میں حسد ہی کام کر رہا ہے۔مثلاً امریکہ ہے اس کے رہنے
والے سمجھتے ہیں کہ ہم اتنی بڑی اور طاقت ور قوم ہیں کہ دنیا کی کوئی اور قوم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی
ہاں اگر کوئی قوم ہمارے مقابلہ پر کھڑا ہوسکتی ہے تو شاید وہ روس ہوا اور اس بات پر انہیں بڑا گھمنڈ
ہے لیکن وہ سالہا سال سے اپنی پوری طاقت ایک چھوٹے سے ملک ویٹنام میں خرچ کر رہے ہیں
اور باوجود عظیم نقصان اُٹھانے کے ان کی طاقت ویتنام میں وہ نتیجہ پیدا نہیں کرسکی جو حالیہ جنگ
میں پاکستان کی چھوٹی سی فوج نے خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنے سے چھ گنا طاقت ور دشمن کے
مقابلہ میں کامیابی کی شکل میں خوش کن نتیجہ نکال دکھایا ہے۔پس ہماری ان کا میابیوں کو دیکھ کر
امریکہ اور اس کے علاوہ دوسری اقوام جو روحانی طور پر جاہل ہیں پاکستانیوں سے حسد کرنے لگ
گئی ہیں۔اس لئے وہ کسی حد تک ہمیں تنگ کرنے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت
دے لیکن اس صورتِ حال پر ہمیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ جب ہم نے ایک دفعہ عملاً
اپنے رب کی مدد اس کی نصرت اور تائید کو آسمان سے نازل ہوتے دیکھ لیا ہے ہمیں یقین رکھنا
چاہئے کہ آئندہ بھی ہمارا خدا ہمیں کبھی اپنی نصرت اور تائید سے محروم نہیں رکھے گا کیونکہ وہ کمزور
نہیں اس میں وہ ازلی و ابدی طاقتیں پائی جاتی ہیں جن کا مشاہدہ ہم کر چکے ہیں اس کی طاقتوں میں
کوئی کمی نہیں آئی اور نہ ہی آسکتی ہے پھر چھ تمبر سے پہلے ہمیں بحیثیت قوم اس قسم کے حالات کا کوئی
تجربہ نہیں تھا۔اب تو حق الیقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی مدد ہمارے ساتھ ہے وہ ایک
دفعہ ہماری مدد کے لئے آیا اور اس نے غیر معمولی حالات میں ہمیں فتح اور نصرت عطا کی۔امید واثق
ہے کہ وہ آئندہ بھی ہماری مدد کرے گا اور پاکستان کو دشمنوں اور حاسدوں کے شر سے محفوظ رکھتے
ہوئے اُسے مزید کامیابیاں عطا کرے گا اس لئے ہم اسے چھوڑ کر کسی اور کی طرف نہیں جاسکتے۔چوتھا فضل جو ان دنوں اللہ تعالیٰ نے کیا یہ ہے کہ پاکستان پر بھارت کے حملہ کے وقت
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۰
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطاب
احمدیوں کو پاکستان کی فتح کے لئے سینکڑوں بلکہ شاید ہزاروں بشارتیں خدا تعالیٰ کی طرف سے
ملیں۔بڑی کثرت کے ساتھ ہمارے دوستوں کو خوا ہیں آئیں کشف ہوئے اور الہام بھی ہوئے
کہ اللہ تعالیٰ اس لڑائی میں جو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہی ہے پاکستان کو فتح عطا
کرے گا اور آسمان پر یہ فیصلہ ہو گیا ہے کہ فرشتے پاکستانیوں کی مدد کو پہنچیں۔غرض پاکستان کی فتح
کے متعلق بہت سے احمدیوں نے واضح کشوف اور رویا دیکھے دوسرے ( غیر از جماعت)
مسلمانوں کو بھی رویا ہوئے ہوں گے لیکن ہمیں ان
کا علم نہیں ہمیں تو انہی کشوف اور رویا کا علم ہے
جو ہمارے احمدی دوستوں کو ہوئے اور یہ بشارتیں اتنی کثرت سے دی گئیں کہ میں سمجھتا ہوں۔اگر
ہم فی الواقع خدا تعالیٰ پر ایمان لانے والے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھنے
والے ہیں تو چاہئے کہ قیامت تک ہم اور ہماری آئندہ نسلیں خدا تعالیٰ کے اس فضل اور احسان پر
شکر یہ ادا کرتی رہیں اگر ہم ایسا کریں تب بھی ہم اس کا کماحقہ شکر ادا نہیں کر سکتے۔جماعت احمد
اور پوری پاکستانی قوم کو ان غیر معمولی افضال پر جو ان پر نازل ہوئے ہیں صحیح معنوں میں خدا تعالیٰ
کے شکر گزار بندے بنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اب میں مختصر یہ بتاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں شکر گزار بندے بنے کا جو طریق سکھایا ہے
وہ کیا ہے؟ یا د رکھنا چاہئے کہ تین چیزیں ہیں جو افضال الہیہ کی وجہ سے ایک شکر گزار بندہ بجالاتا
ہے ان میں سے سب سے پہلی اور اہم بات یہ ہے کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ پر ہی بھروسہ اور تو کل رکھتا
ہے اور اس کے سوا کسی اور کی طرف نہیں جھکتا اور نہ ہی کسی دوسرے کو اپنی توجہ اور امید کا مرکز بنا تا
ہے اللہ تعالیٰ پر کامل تو کل کی دوصورتیں اسلام نے ہمیں سکھائی ہیں اول یہ کہ ماڈی طاقتیں اور ان
کے ماڈی اسباب اور وسائل خواہ کتنے ہی زیادہ عظیم کیوں نہ ہوں ہم ان سے مرغوب نہ ہوں اور
اس یقین پر قائم رہیں کہ اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں دنیا کے ملکوں اور قوموں کی طاقتیں کوئی حیثیت نہیں
رکھتیں وہ اتنی حیثیت بھی رکھتیں جتنی کہ میرے پاؤں کے نیچے آنے والی مٹی کا ایک ذرہ رکھتا ہے۔شکر کی ادائیگی کا دوسرا طریق اسلام نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ ہمارے پاس مادی اسباب اور
وسائل خواہ کتنے کم ہی کیوں نہ ہوں اور ہمیں اپنی کمزوریاں خواہ کتنی ہی زیادہ کیوں نہ نظر آ رہی
ہوں۔ہم کبھی مایوس نہ ہوں۔کیونکہ ہمارا بھروسہ اپنی طاقت ، اپنی تعداد یا اپنے اسباب پر نہیں بلکہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۱
۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطاب
اس مسبب الاسباب ہستی پر ہے جس نے تمام سامانوں کو پیدا کیا ہے جس کے ہاتھ میں زمین اور
آسمان ہیں اور جس کے گن کہنے سے دنیا تباہ بھی ہو سکتی ہے اور دنیا قائم بھی ہو جاتی ہے۔شکر کی ادائیگی کا تیسرا طریق جو اسلام نے ہمیں بتایا ہے یہ ہے کہ ہم اپنے محسنوں کا شکر بھی
ادا کریں ہمارے محبوب آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔مَنْ لَّمْ يَشْكُر النَّاسَ لَمْ يَشْكر الله (ترمذى كتاب البر والصلة)
کہ جو شخص بندوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ خدا تعالیٰ کا شکر کیسے ادا کر سکتا ہے اگر انسان ایک
چھوٹے سے احسان کا شکر ادا کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا تو جس ہستی کے احسانوں کے نیچے وہ
دبا ہوا ہے اس کا شکریہ کیسے ادا کرے گا اس لئے ہر وہ فرد ہر وہ قوم اور ہر وہ ملک جس نے اس
آڑے وقت میں پاکستان کی مدد کی ہمارے شکریہ کا مستحق ہے اور ہم اس کے شکر گزار ہیں ہم ان
سے کبھی بے وفائی نہیں کریں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اگر ہم خدا تعالیٰ کے بندوں اور اس کی
پیدا کردہ اقوام کا شکر ادا کریں تو اللہ تعالیٰ لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابرهيم :(۸) کے
وعدہ کے مطابق اپنے فضلوں کو ہم پر اور بھی زیادہ موسلا دھار بارش کی طرح برسائے گا اور
خدا تعالی کی قدرتوں اور طاقتوں کے جلوے ہم پہلے کی نسبت زیادہ دیکھیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں
توفیق عطا کرے کہ ہم اس کے شکر گزار بندے بنیں اور وہ ہمیں اپنے فضل کے ساتھ اس مقام پر
کھڑا رکھے کہ ہم سوائے اس کے کسی اور پر بھروسہ رکھنے والے نہ ہوں اور دنیا کی کسی طاقت سے
مرعوب نہ ہوں۔خدا تعالیٰ کی طاقتوں کا جلوہ کچھ اس طرح ہم پر ظاہر ہو کہ دنیا کی ہر طاقت کو بیچ کر
کے رکھ دے اے خدا تو ہمیں اپنے شکر گزار بندے بنا آمین ثم آمین۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
لمراه