خدا شاہد ہے کہ پسر موعود کے شامل حال ایک عظیم الشان نور تھا

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۳
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
خدا شاہد ہے کہ پسر موعود کے شامل حال
ایک عظیم الشان نور تھا
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۱ / دسمبر ۱۹۶۵ء بمقام ربوہ کی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دوستو۔پیارو: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
قبل اس کے کہ میں اس مضمون کے متعلق کچھ کہوں جو میں آج بیان کرنا چاہتا ہوں میں
دوستوں کو دو کتابوں کی خرید کے متعلق تحریک کرنا چاہتا ہوں۔ان کتابوں کے متعلق کل نہ تو مجھے
یاد دہانی کرائی گئی اور نہ مجھے خود یاد آیا۔بعض اور دوستوں نے بھی آج مجھے اپنی کتب کے متعلق
تحریک کرنے کے لئے کہا ہے لیکن چونکہ ہر اجلاس میں اس قسم کی تحریک کرنا مناسب نہیں ہوتی اس
لئے میں نے ان سے معذرت کر دی ہے لیکن یہ دو کتابیں ایسی ہیں جن کے متعلق کچھ کہنے سے میں
رک نہیں سکتا۔ان میں سے ایک تو قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ تفسیر ہے جو تحریک جدید کی طرف
سے شائع کی گئی ہے۔قرآن کریم کی اشاعت کا سوال ہو اور میں خاموش رہوں یہ مجھ سے نہیں
ہوسکتا تھا۔سو انگریزی دان اور احمدی احباب اپنے لئے ، اپنوں کے لئے یا تبلیغ کی خاطر اس تفسیر کو
خریدیں اور اس کی تقسیم اور اشاعت کا انتظام کریں۔دوسری کتاب ” مرزا غلام احمد قادیانی اپنی تحریروں کی رو سے ہے اس کتاب میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے اقتباسات جمع کئے گئے ہیں اور محترم
سید داؤد احمد صاحب نے اسے مرتب کیا ہے۔میں تمہیں عنوان ہیں جن کے تحت
اقتباسات اکٹھے کیے گئے ہیں اور یہ ایک بڑا مفید مجموعہ بن گیا ہے گو کچھ لمبا ہے لیکن اسے
مختصر بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔بہر حال یہ کتاب ایسی ہے جس سے پڑھے لکھے دوست ہر
وقت فائدہ اٹھا سکتے ہیں ہر جماعت میں کم از کم اس کتاب کے ایک نسخہ کا ہونا ضروری ہے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۴
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
اور کئی جماعتیں اس کی ایک سے زائد کا پیاں بھی خرید سکتیں ہیں تا پڑھے لکھے دوست
دوسروں کے لئے ہدایت کے سامان اس سے حاصل کریں اور اپنے بھائیوں کو سنائیں۔ایک بڑی خوشخبری ملی ہے جو میں جماعت کے دوستوں کو بھی سنانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ
افریقہ کا ایک ملک گیمبیا ہے جو اسی سال ماہ فروری میں آزاد ہوا تھا۔چند دن ہوئے وہاں کے قائم
مقام گورنر کے عہدہ کے لئے چار نام بھجوائے گئے تھے ان چار ناموں میں سے جس شخص کا انتخاب کیا
گیا ہے وہ الحاج ایف ایم سنگھائے ہیں۔ایف ایم سنگھائے خدا تعالیٰ کے فضل سے مخلص احمدی
ہیں ۱۹۴۲ء میں وہ احمدی ہوئے تھے۔اس وقت ان کی عمر چھپن سال کے قریب یعنی میری عمر کے
برابر ہے۔آپ پہلے گورنمنٹ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے تھے۔۱۹۴۲ء کے شروع میں
آپ نے ریٹائرمنٹ لے لی۔وہ گیمبیا کے سیاسی لیڈروں میں شمار ہوتے ہیں۔۱۹۴۲ء میں آپ کو
جسٹس آف پیس (Justice of peace) مقرر کیا گیا۔اسی سال آپ کو حج بیت اللہ کا
شرف حاصل ہوا۔آپ میڈ نگا (Mandinga) قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں جماعت کے پریذیڈنٹ
ہیں اور اب خدا تعالیٰ کے فضل سے انہیں گیمبیا کا قائم مقام گورنر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ یہ بات بھی جماعت کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل
سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ میرے فضل تم پر اب بھی جاری ہیں۔پچھلے ماہ کی جو رپورٹیں میرے پاس
آئی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف غیر ممالک میں تقریباً پچاس احباب احمدیت میں داخل
ہوئے ہیں۔کل مخدومی و محترمی چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے ایک تحریک جماعت کے سامنے
پیش کی تھی۔اس کا پہلے جو نام تجویز کیا گیا تھاوہ میں نے جان بوجھ کر نہیں لیا تھا اب مشورہ کے بعد
اس کا نام دفضل عمر فاؤنڈیشن“ رکھا گیا ہے۔چوہدری صاحب موصوف نے دوستوں کے سامنے
یہ تحریک کی تھی کہ ایک فاؤنڈیشن قائم کی جائے اور اس کی آمد سے بعض ایسے کام کئے جائیں جن
سے حضرت مصلح موعودؓ کو خاص دلچسپی تھی۔اس میں شک نہیں کہ صدر انجمن احمد یہ جس کو موجودہ
شکل حضرت مصلح موعودؓ نے دی ہے تحریک جدید جسے آپ نے قائم کیا ہے اور وقف جدید جسے آپ
نے جاری کیا ہے اسی طرح مجلس انصاراللہ، خدام الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ، ناصرات الاحمدیہ، اطفال

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۵
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
ود
احمد یہ جو ذیلی تنظیمیں آپ نے قائم فرمائی ہیں یہ سب ( بنیادی اور ذیلی تنظیمیں ) جب تک قائم رہیں
گی اور جب تک ان کے اچھے اور خوش کن نتائج نکلتے رہیں گے ( اور ہم اپنے رب سے امید رکھتے
ہیں کہ قیامت تک ان تنظیموں کے اچھے اور خوش کن نتائج نکلتے رہیں گے ) اس وقت تک حضرت
مصلح موعود کا نام زندہ رہے گا اور دنیا عزت کے ساتھ آپ کو یاد کرتی رہے گی لیکن اس کا یہ
مطلب نہیں کہ صدقہ جاریہ اور فیض جاری کے طور پر ہم کوئی اور سکیم نہ بنائیں چنانچہ اس خیال کے
تحت دوستوں سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ عام مالی قربانیوں کے علاوہ جو وہ کر رہے ہیں فضل عمر
فاؤنڈیشن میں رقوم پیش کریں اور یہ رقوم وہ بشاشت اور اخلاص نیت کے ساتھ دیں اور اس دعا
کے ساتھ دیں کہ اس فاؤنڈیشن سے اچھے نتائج نکلیں اور ان کا ثواب خدا تعالیٰ حضرت مصلح موعودؓ
کو بھی پہنچائے اور ہمیں بھی پہنچائے جو یہ رقوم دینے والے ہیں۔کل اس تحریک کا یہاں اعلان ہوا تھا اور باہر کی جماعتوں پر ابھی اس تحریک کی اطلاع نہیں
ہوئی۔صرف امراء وغیرہ نے ان دوستوں سے جو یہاں موجود تھے مشورہ کیا ہے باوجود اس کے
اس وقت تک جو وعدے آچکے ہیں وہ قریباً پندرہ لاکھ کے ہیں اور ہمارا اندازہ ہے کہ انشاء اللہ
وعدوں کی مقدار پچیس لاکھ سے کہیں زیادہ تک پہنچ جائے گی پاکستان کے علاوہ بیرونی ممالک کی
جماعتوں سے بھی ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ کم و بیش پندرہ لاکھ روپیہ فضل عمر فاؤنڈیشن کے لئے
جمع کریں گی۔ہم جو حضرت مصلح موعودؓ کی جسمانی اولادیں ہیں گو ہم سب جمع نہیں ہو سکے لیکن ہم میں سے
کثر یہاں موجود تھے۔ہم نے (اس خیال کے ماتحت کہ حضور نے جو جائیداد بنائی تھی اس کے
متعلق حضور کی نیت یہی تھی کہ اس سے دینی کام جاری کئے جائیں اور اپنے بچوں کو بھی حضور
نے فرمایا کہ میں تمہیں دنیوی فکروں سے اس لئے آزاد کرنا چاہتا ہوں کہ تا تم اپنے اوقات کو
دین کی خدمت میں لگائے رکھو) مشورہ کر کے یہ طے کیا ہے کہ حضور کی جائیداد میں سے انشاء اللہ
ایک لاکھ روپیہ اس فنڈ میں دیں گے۔دوست اس بات کا خیال رکھیں کہ گو اس تحریک کے لئے
وعدے تو ابھی ہونے چاہیں لیکن ان کی ادائیگی تین سالا نہ قسطوں میں ہوسکتی ہے یعنی جو دوست
چاہتے ہیں کہ اس میں زیادہ چندہ دیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اس ایک سال کے دوران وہ اس قدر رقم

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۶
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
نہیں دے سکیں گے ان کی سہولت کے پیش نظر یہ تجویز کی گئی ہے کہ وہ اپنے وعدہ کو تین سال میں،
تین قسطوں میں ادا کر سکتے ہیں۔اس طرح امید ہے کہ دوست اور خصوصاً وہ دوست جنہوں نے
اب بھی اس فنڈ میں کافی بڑی رقمیں دی ہیں اور اس خیال کے ماتحت دی ہیں کہ انہیں جلد ادا
کرنا ہے اپنے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے وعدوں میں زیادتی کریں گے۔خدا کرے کہ
فضل عمر فاؤنڈیشن کی رقم پچاس لاکھ اور کروڑ کے درمیان تک پہنچ جائے۔،،۔اس فاؤنڈیشن کے متعلق اب تک جو سوچا گیا ہے ( گو میں ایک کمیٹی مقرر کر دوں گا جو غور
کرے گی کہ اس کی آمد کو کس طرح استعمال کرنا ہے اور اس کے کیا قواعد وضع ہونے چاہئیں لیکن
میں تفصیل میں اس وقت نہیں جانا چاہتا ) وہ یہ ہے کہ اس کی آمد سے ایک تو مبشرین تیار کئے
جائیں گے یعنی بیرونی ممالک میں کام کرنے والے مبلغین اور پاکستان میں کام کرنے والے
مربیان اور معلمین کو زیادہ تعداد میں تیار کیا جائے گا اور اس فنڈ کی آمد سے ان پر خرچ کیا جائے
گا۔کیونکہ ہماری ضرورتیں جیسا کہ میں نے کل اشارۃ کہا تھا بہت زیادہ ہیں اور وہ جلد تر پوری ہونی
چاہئیں اس لئے اگر ہم چاہتے ہیں کہ وہ مقاصد جن کے لئے ہم جدو جہد کر رہے ہیں۔ہماری
زندگیوں میں ہی ہمیں حاصل ہو جائیں۔تو ہمیں مبشرین اور مربیان کی تعداد کو بہر حال بڑھانا
پڑے گا۔سوفضل عمر فاؤنڈیشن کی آمد سے ایک تو مبشر اور مربی تیار کئے جائیں گے۔پھر ہمارے بعض بچوں کو اللہ تعالیٰ نے ایسے دماغ عطا کئے ہیں کہ ان کی پوری تربیت اور
تعلیم کا انتظام ہو جائے تو بہت جلد دنیوی لحاظ سے چوٹی کے دماغوں میں شمار ہونے والے بن سکتے
ہیں۔ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو حالات کی مجبوری کی وجہ سے ضائع ہو جاتے ہیں انہیں
اعلیٰ تعلیم نہیں دلائی جاسکتی۔کالج میں بھی میں نے دیکھا تھا کہ ہر سال داخل ہونے والوں میں سے
ایک دو طالب علم ضرور ایسے ہوتے تھے کہ اگر ان کی ٹھیک تربیت اور صحیح تعلیم کا انتظام ہو جائے تو وہ
چوٹی کے دماغوں میں شامل ہونے کی استعداد اور قابلیت رکھتے ہیں۔فضل عمر فاؤنڈیشن کی
آمد سے اس قسم کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کا بھی انتظام کیا جائے گا۔اس طرح اور بھی بہت سی
ضروریات ہیں جن کی تفصیل میں وہ کمیٹی جائے گی جو میں مقرر کروں گا اور پھر ہم باہم مشورہ اور غور
کے بعد اس چیز کو مکمل کر لیں گے۔فی الحال میرا کوئی آخری فیصلہ نہیں لیکن خیال ہے کہ اس

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۷
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
فاؤنڈیشن کو علیحدہ طور پر رجسٹر کروالیا جائے اور اس کی مجلس عاملہ کے طور پر اس وقت بعض نام
میرے ذہن میں آئے ہیں۔مثلاً مخدومی و محترمی چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب، ایک نمائندہ
صدر انجمن احمدیہ کا، ایک نمائندہ تحریک جدید انجمن احمدیہ کا چوہدری محمد انور صاحب کا اہلوں ( جو
اس وقت ایسٹ پاکستان میں ہیں گو وہ ادھر کے ہی رہنے والے ہیں لیکن انہوں نے اپنی ساری
عمر قریباً وہیں گزار دی ہے وہ ) ایسٹ پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور ہمارے نز دیک وہ اس
کے اہل بھی ہیں وکلاء میں سے میر محمد بخش صاحب گوجرانوالہ امراء اور تاجر پیشہ اصحاب میں سے
شیخ محمد حنیف صاحب کو ئٹہ اور مستعدی سے کام کرنے کے لحاظ سے کرنل عطاء اللہ صاحب جنہیں
اللہ تعالیٰ نے بڑا اچھا دماغ دیا ہے اور انہیں ایسے امور کے متعلق بڑی معلومات حاصل ہیں لیکن
میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ فی الحال یہ نام زیر غور ہیں ان میں سے بعض تو یقینا اس میں آجائیں گے
اور ممکن ہے بعض نام تبدیل بھی کرنے پڑیں۔بہر حال یہ مختصر سا ڈھانچہ ہے جو اس وقت تک فضل عمر فاؤنڈیشن کے بارے میں
ہمارے ذہنوں میں ہے اور میں چاہتا تھا کہ اسے دوستوں کے سامنے بیان کر دیا جائے تا اس امر
کے متعلق ان کی دلچسپی بڑھے وہاں ان کی دعائیں بھی اس کے شامل حال ہو جا ئیں۔اب میں نفس
مضمون کی طرف آتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاماً فرمایا تھا۔خذوا التوحيد التوحيد يا ابناء الفارس ( تذکرہ نیا ایڈیشن صفحہ ۱۹۷)
یہ حکم ہمیں بھی ہے اور حضور کی روحانی اولا دکو بھی۔یعنی اے فارس کے بیٹو تم تو حید کو مضبوطی سے تھامے رکھو تو حید کو مضبوطی سے پکڑو اور اسے
سنبھالے رکھو۔گو اس حکم کے پہلے مخاطب میں اور میرے بہن بھائی ہیں لیکن جیسا کہ آپ میں
سے ہر ایک شخص اپنے دل میں یہ یقین رکھتا ہے۔آپ بھی حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
روحانی اولاد ہیں اس لئے اس الہام میں خدا تعالیٰ ہم سب کو یہ کہہ رہا ہے۔خذوا التوحيد التوحيد يا ابناء الفارس
کہ اے فارس کے بچو تم تو حید پر قائم رہو اور اس مقام سے اِدھر اُدھر نہ جانا۔اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ توحید کسے کہتے ہیں؟ خالی زبان سے اللہ تعالیٰ کو ایک کہہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
٣٨
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
ی فقرہ کہ دینا کہ ہم تو حید پر قائم ہیں یہ نہ تو کوئی فائدہ دے سکتا ہے اور نہ اس کے کوئی معنے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں تو حید اس چیز کا نام ہے کہ سورج چاند آسمان کے کسی ستارے، آگ، پانی یا
زمین کی کسی اور چیز کو اپنا معبود نہ ٹھہراؤ اور جن چیزوں سے تم منفعت حاصل کرتے ہو ان کے متعلق
یہ نہ سمجھو کہ ان میں نفع پہنچانے کی ذاتی طور پر کوئی طاقت ہے کیونکہ مخلوقات میں سے کوئی چیز اس
وقت تک ہمیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی جب تک کہ اسے آسمان سے اذن عام کے ساتھ ساتھ اذن
خاص بھی نہ دیا جائے۔پھر تم دنیا کے اسباب کو ایسی عزت نہ دو اور ان پر ایسا بھروسہ نہ کرو کہ گویا وہ
خدا تعالیٰ کے شریک ہیں۔تم اپنی کوشش اور ہمت کو کچھ نہ سمجھو کہ یہ بھی تو حید باری کے خلاف ہے
اور شرک کی قسموں میں سے ایک قسم ہے تم اپنے اعمال، قربانیوں اور اپنی جد و جہد پر تکیہ نہ کرو اور یہ
نہ سمجھو کہ خدا کی راہ میں تمہارے اعمال ، تمہاری قربانیاں یا کوئی اور جد و جہد اپنی ذات میں کوئی
خوبی رکھتی ہے اور یہ کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر صرف الہی چیزوں کے ذریعہ تم پر نجات کی راہ
کھل سکتی ہے نہیں ہرگز نہیں۔تم سب کچھ کر کے بھی یہ سمجھو کہ تم نے کچھ نہیں کیا تم نہ اپنے علم پر غرور
کرو اور نہ اپنے اعمال پر ناز تم اپنے تئیں فی الحقیقت جاہل سمجھو اور اپنے آپ کو فی الحقیقت کمزور
اور ناتواں جانو۔خدا تعالیٰ کے آستانہ پر ہر دم اور ہر وقت اپنی روح گداز رکھو۔اپنی عاجزانہ
دعاؤں کے ساتھ اس کے فیوض کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کرو اور یقین کرو کہ تمہارا خدا وہ زندہ
خدا ہے جو اپنی ذات اور صفات میں واحد و یگانہ ہے۔کوئی ذات اس کی ذات جیسی از لی اور ابدی
نہیں اور نہ کسی وجود کی صفات اس کی صفات کی مانند اور مثل ہیں۔یا د رکھو کہ انسان کا علم بھی ایک
معلم کا محتاج ہے اس لئے وہ محدود ہے مگر اس علام الغیوب
کا علم کسی معلم کا محتاج نہیں اس لئے وہ
غیر محدود ہے۔انسان کی شنوائی ہوا کی محتاج ہے اور معین طور پر میں سے ہیں ہزار صوتی لہروں تک
محدود ہے ہیں سے نیچے صوتی لہر ہو تو انسان کوئی بات نہیں سن سکتا اور میں ہزار سے اوپر صوتی لہر ہو
تو انسان کے کان اس طرف بالکل توجہ ہی نہیں دیتے مگر خدائے سمیع کی شنوائی اس کی ذاتی طاقت کی
وجہ سے ہے اس لئے وہ غیر محدود ہے۔پھر انسان کی بینائی بیرونی روشنی کی محتاج ہے اور معین ضیائی
لہروں کے اندر محدود ہے مگر خدائے بصیر کی بینائی اس کی ذاتی روشنی سے ہے اس کی کوئی درجہ بندی نہیں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۹
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
کی جاسکتی کیونکہ الله نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ( النور : (٣٦) اللہ آسمانوں اور زمین کا نور
ہے۔پھر انسان کی تعمیری قوتیں وقت کی محتاج ہیں۔ہم جو کام بھی کرتے ہیں اس کا نتیجہ نکلنے کے
لئے کچھ وقت چاہیے۔یہ نہیں کہ ہمارے دل نے کوئی ارادہ کیا اس میں کوئی خواہش پیدا ہوئی یا ہم
نے اپنا ہاتھ ہلا یا اور اسی وقت اس کا نتیجہ نکل آیا۔غرضیکہ انسان کی کوششوں کا نتیجہ ایک وقت کے
بعد جا کر نکلتا ہے۔پھر بسا اوقات انسانی یہ کوششیں بے نتیجہ رہ جاتی ہیں مگر خدائے خالق و باری کی
قوت نہ کسی مادہ اور اسباب کی محتاج ہے اور نہ کسی وقت کی۔اس کی قدرتوں کے لاکھوں کروڑوں
جلوے ہر آن كُن فَيَكُونُ (البقرة : ۱۱۸) سے جلوہ گر ہوتے ہیں۔یہی حال اس کی تمام صفات کا
ہے کہ بے مثال و مانند ہے۔غرض توحید کا یہ سبق ہے جو ہمیں پڑھایا گیا ہے۔حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک اللہ تعالیٰ کے تمام انبیاء اور اس کے دیگر
بزرگ بندوں نے اپنی اپنی استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کے جلوے
دیکھے اور اپنی اپنی استعداد کے مطابق ہی مقام تو حید اور مقام عبودیت کو حاصل کیا مگر اللہ تعالیٰ کی
عظمت اور جلال کا عظیم جلوہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مقدر تھا وہ کسی اور کونصیب نہ ہوا
اس جلوہ کی ایک جھلک تھی جو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کوہ طور پر دیکھی اور وہ بھی جبل طور کی
وساطت سے براہ راست نہیں مگر جبل طور کا پتھر پاش پاش ہو گیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام اس
جلوہ کی تاب نہ لا کر بیہوش ہو گئے۔پھر اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کا یہی جلوہ جب اپنی
شان کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ظاہر ہوا تو اس نے آپ کو عاجزی اور تذلیل کے اس
پر پایا کہ اس نے آپ کے وجود اور آپ کی روح کو پوری طرح اپنے احاطہ میں لے لیا اور
آپ کی روح کے کسی حصہ اور آپ کے جسم کے کسی ذرہ نے بھی اس کے مقابلہ میں کوئی سختی نہ دکھائی
اور آپ کلی طور پر اطاعت میں محو ہو کر عبودیت کے جلوہ کو اپنے اندر لیتے ہوئے اس کے سامنے
جھک گئے تب ہم نے دیکھا کہ ہمارے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبودیت تامہ کاملہ کے ارفع
اور اعلی مقام پر فائز تھے۔پھر ہم نے بھی دیکھا کہ انسانی تاریخ میں جہاں خدا تعالیٰ کے ہر نبی نے اس کی توحید
کا نعرہ لگایا اور اپنی عبودیت کا اظہار بھی کیا وہاں جس اہتمام اور جس تاکید کے ساتھ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۰
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی عبودیت کا اظہار کیا اس
کی نظیر ہمیں کہیں نہیں ملتی
آپ نے شروع دن سے ہی اپنے ماننے والوں کو خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کی طرف توجہ دلائی
اور ان کے ذہنوں میں پختگی کے ساتھ یہ ڈال دیا کہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی طرف ہی جاتا ہے اور ہر
چیز کا درجہ اور تمام فیوض کا منبع اس کی ذات ہے اور جب کوئی انسان اس کی طرف رُخ کر لیتا ہے تو
پھر وہ کسی اور کی طرف اپنا رخ نہیں کرتا یا یوں کہو کہ اُسے کسی اور کی طرف رُخ نہیں کرنا چاہئے۔آپ نے دنیا میں یہ اعلان کیا کہ اگرچہ میں عبودیت کے ایک اعلیٰ مقام پر فائز ہوں لیکن ہوں
خدا تعالیٰ کا بندہ اس کا قرب اتم مجھے حاصل ہے اور قیامت تک اس نے صرف میرے ذریعہ سے
ہی بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن جو فیوض بنی نوع انسان مجھ سے حاصل
کریں گے وہ اس کے ارادہ اس کے اذن اور اس کے حکم کی وجہ سے حاصل کریں گے میری کسی
ذاتی خوبی کی وجہ سے انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔آپ نے بار بار اٹھتے بیٹھتے اپنی مجالس میں اپنی
نقاریر میں پھر بنی نوع انسان سے حسن سلوک کرتے ہوئے اپنی اداؤں سے، اپنے عمل سے اور
اپنی عبادات سے آپ نے اپنے اردگرد کے رہنے والوں کے اندر تو حید کے سبق کو اس طرح رچا
دیا اور اس کو دماغ کے اندر اس طرح مستحکم کر دیا کہ ان کے لئے اس راہ سے بھٹکنا ممکن ہی نہ رہا اور
صرف یہی نہیں بلکہ آپ کے دل نے چاہا اور آپ نے سوچا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ میرے ارفع مقام کی
وجہ سے میرے ماننے والوں میں بعض گمراہ ہو جائیں۔تب آپ اور صرف آپ نے ہی یہ حکم دیا
کہ دنیا کی پستی اور بلندی سے جب تم خدائے برتر وارفع کی تکبیر اور اس کی عظمت اور جلال کا نعرہ
لگاؤ اللہ اکبر کی آواز فضا میں گونجے اور اشهد ان لا اله الا اللہ کا نعرہ لگایا جائے تو اس کے
ساتھ ہی واشهد ان محمدا عبدہ ورسولہ کا نعرہ ضرور لگے۔یعنی جب بھی خدا تعالیٰ کی بزرگی
اس کی برتری اس کی عظمت اور اس کے جلال کا نعرہ بلند ہو تو اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ حکم دیا کہ یہ نعرہ
بھی بلند کرنا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کا ایک بندہ ہی ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔کتنا خیال تھا آپ کو خدا تعالیٰ کی توحید کا، کتنا پاس تھا آپ کو اپنی بندگی کا، کتنی محبت تھی آپ کو
اپنے مقامِ عبودیت کے ساتھ کہ آپ اس بات کی تاکید پر تاکید کرتے چلے گئے اور سبق پر سبق
سکھاتے چلے گئے کہ جہاں خدا تعالیٰ کی عظمت ظاہر ہو وہاں آپ کے مقام عبودیت کا بھی اظہار ہو۔:

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
ام
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
آپ کے ماننے والوں میں سے اس سبق کو سب سے زیادہ سیکھنے والا اور یادر کھنے والا وجود
جس نے مصائب اور ہموم و عموم کے اوقات میں اس سبق کو یاد رکھا اس مقام عبودیت کا عرفان
رکھنے والا نازک ترین وقت میں اس کا اظہار کرنے والا وہی تھا جس نے اپنی زندگی کا ہرلمحہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کیا۔میری مراد اس وجود سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا
وجود ہے۔جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا اور صحابہ کے دلوں کو اس صدمہ نے توڑ دیا وہ
بالکل حواس باختہ ہو گئے یوں معلوم ہوتا تھا کہ گویا ان کی عقلیں ماری گئیں ہیں اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نے جو ان کے دلوں میں تھی ان کے ذہنوں کی جلاء پر پردہ ڈال دیا
اور وہ اس صدمہ کو برداشت نہ کر سکے۔انہوں نے خیال کیا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم جیسا وجو د فوت ہو جائے۔تب خدا تعالیٰ کا بندہ یعنی حضرت ابو بکر کھڑا ہوا اور اس
نے صحابہ کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا (صلى الله عليه وسلّم) فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ۔وَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ۔(صحیح بخاری کتاب الجنائز)
یعنی تم میں سے جو شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پرستش کرتا تھا اس کو سمجھ لینا چاہئے
کہ آپ فوت ہو گئے ہیں لیکن تم میں سے وہ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے
سبق کے مطابق اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا تھا اس کی توحید پر قائم رہنے والا اور اس سے تمام
برکتیں حاصل کرنے والا تھا۔اُسے تمام فیوض کا سر چشمہ سمجھتا تھا اسے جاننا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی
ذات واقعی تی و قیوم ہے اور اس پر کبھی موت نہیں آتی اسلام کی ساری زندگی اسی کی ذات سے
قائم ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے نہیں اور اب بھی اس کی زندگی خدا تعالیٰ کی
ذات سے ہی قائم رہے گی۔خدا تعالیٰ اب بھی زندہ ہے جیسا کہ وہ پہلے بھی زندہ تھا اور ہمیشہ زندہ
رہے گا اس لئے آج محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وفات پا جانے کی وجہ سے اسلام پر موت
نہیں آ سکتی تمہیں کوئی مایوسی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ وہ خدائے حی و قیوم جس نے تمہیں پہلے قائم
رکھا ہوا تھا اب بھی تمہیں قائم رکھے گا اور تمہیں تباہ ہونے سے بچالے گا۔غرض چونکہ خدا تعالیٰ کی
ذات حی و قیوم ہے اس لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کی وجہ سے اسلام کو کوئی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۲
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
نقصان نہیں پہنچ سکتا کیونکہ اسلام کی زندگی کا انحصار خدائے حی و قیوم پہ ہے۔اس کے استحکام اور
قیام کا انحصار خدائے حتی وقیوم کی طاقتوں پر ہے۔غرض یہ نعرہ تھا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے وصال کے موقع پر بڑے پیار کے ساتھ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بلند کیا اور اس پیار کے
ساتھ بلند کیا جو آپ کے دل کے گوشہ گوشہ سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بہہ نکلا
اور اس کے چشمے پھوٹ پڑے۔آج ہمارے دل بھی مجروح ہیں اور ہم ایک ایسے صدمہ سے دو چار ہوئے ہیں جس کا شاید
عام انسانوں کے لیے برداشت کرنا ممکن نہ ہو۔ہمارا وہ محبوب ہمارا وہ آقا جس نے باون سال تک
ہم پر غیر محدود احسان کئے جس نے باون سال تک ہمارے غموں میں شرکت کی جو باون سال تک
ہمارا سہارا بنا رہا جس نے باون سال تک ہمیں علم قرآن سکھایا جس نے باون سال تک ہمیں
خدا تعالیٰ کے چمکتے ہوئے نشان دکھائے جس نے باون سال تک ہمیں خدا تعالیٰ کی رضا کی جستجو کے
لئے جن اعمال کی ضرورت تھی وہ بتائے جس نے اتنے لمبے عرصہ تک ہماری راہ نمائی کی ہماری
پرورش کی ہماری تعلیم کا خیال رکھا ہمارے یتیموں کا سہارا بنا رہا ہماری بیواؤں کی اس طرح مدد کرتا
رہا کہ ہم جو حاضر رہنے والے تھے ہمیں بھی معلوم نہیں ہوتا تھا کہ کون کون آپ کے احسانوں سے
فائدہ اٹھا رہا ہے ( کبھی اس کا ہمیں علم ہوتا تھا) پس اتنا لمبا عرصہ ساتھ رہنے والا پھر اتنی شفقت سے
پیش آنے والا۔اتنا احسان کرنے والا اور اتنا بابرکت وجود کہ جب بھی جماعت پر کسی مخالف نے
حملہ کیا اور ایسا حملہ کیا کہ ہم میں سے ہر ایک خیال کرنے لگا کہ شاید اب جماعت کا بچنا مشکل ہو وہ
آگے آیا اور اس وقت جو تیر چلائے گئے وہ سارے اس نے اپنے سینے پر لیے۔جب ہم میں۔بہت سے سو رہے ہوتے تھے اسی خیال سے کہ ایک دل ہے جو ہمارے لیے تڑپ رہا ہے وہ واقعی
ہمارے لئے تڑپ رہا ہوتا تھا اور اپنے رب سے عاجزی، خشوع، تذلل اور تواضع کے ساتھ یہ عرض
کرتا تھا کہ اے میرے خدا یہ جماعت تیرے مسیح کا لگایا ہوا پودہ ہے اور کمزور ہے پھر غریب بھی ہے۔اور کم علم بھی۔لیکن اے خدا یہی وہ جماعت ہے جس نے تیرے محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کا نام
دنیا کے کونے کونے میں پہنچانا ہے۔اگر آج دشمن انہیں تباہ کرنے میں کامیاب ہو جائے تو پھر تیرا
ہ مقصد کیسے کامیاب ہو گا جو تو نے اس جماعت کے قیام کے وقت اپنے سامنے رکھا تھا۔ہووہ۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۳
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
غرض را تیں اس نے جاگ کر گزار ہیں اور دنوں کے متعلق تو میں ذاتی طور پر گواہی دے سکتا ہوں
کہ مہینوں کے بعد مہینے اور سالوں کے بعد سال گذرے جن میں آپ نے کم از کم اٹھارہ اٹھارہ
گھنٹے روزانہ کام کیا۔آپ نے ہر قسم کا دکھ اُٹھایا تا کہ ہم سکھ میں رہیں ہر قسم کی تکلیف برداشت کی
تا کہ ہمیں کوئی غم نہ پہنچے ہر قسم کا بار اٹھایا تا ہمارے بار کو ہلکا کر جائیں۔آپ کے احسان اتنے ہیں
کہ نہ میں انہیں گن سکتا ہوں اور نہ آپ گن سکتے ہیں پھر آپ خدا کی منشاء، اور اس کی مرضی کے
مطابق سات اور آٹھ نومبر کی درمیانی شب ہم سے جدا ہو گئے اس صدمہ کی وجہ سے ہمارے دلوں
پر جو گذر رہی ہے وہ تو ہم ہی جانتے ہیں اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی میں انہیں
بیان کرنے کی اس وقت جرات کروں گا۔آج ہمارے دلوں کو اگر کوئی چیز سہارا دے سکتی ہے آج
اگر کوئی چیز ہمارے دلوں کے لئے ڈھارس بن سکتی ہے تو وہ حضرت ابو بکر صدیق کا وہی قول ہے جو
آپ نے چودہ سو سال قبل کہا اور ایسے موقع پر کہا جو اس واقعہ سے بہت بڑا تھا اور دور رس تھا وہ دنیا
کے لئے اور پھر قیامت تک کے لئے ایک زلزلہ تھا یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا پاک
وجود اس دنیا سے اٹھ گیا اس کو یاد کر کے سارے غم بیچ ہو جاتے ہیں اسی عظیم غم کے وقت ہی
خدا تعالیٰ کے اس بندے نے کہا تھا۔مَنْ كَانَ مِنْكُمُ يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لَّا يَمُوتُ ( بخارى
کا لنبی صل اللہ علیہ وسل الی کسی قیصر با مرض لنبی صلی اللہ علیہ علم و داتا کہ تم میں سے جو شخص اپنے خدا کی
پرستش کرتا ہے اسے یقین کرنا چاہئے کہ ہمارے خدا کی ذات حی و قیوم ہے۔پھر ہمارا خدا بڑی وفا
کرنے والا ہے۔وہ ہم سے اس صدمہ کے وقت بے وفائی نہیں کرے گا اور ہمیں اکیلا نہیں
چھوڑے گا بلکہ وہ ہماری دعاؤں اور کوششوں کے نتیجہ میں ہر آن اور ہر لحظہ ہماری مدد اور نصرت
کرے گا۔اصل میں ہماری ساری بڑائیاں اور ساری خوبیاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیں اور
ہماری ہر چیز ظلی اور ذیلی ہے۔امت محمدیہ میں بڑے بڑے وجود پیدا ہوئے ہمارے نزدیک ان
میں سے سب سے بڑھ کر وجود خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں لیکن آپ نے بھی یہ
فرمایا ہے کہ میں نے جو کچھ پایا خدا کے بندے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پایا ہے اور ہم
احمدی آپ کے ذریعہ جو کچھ پاتے ہیں وہ حقیقتا آ نحضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۴
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
سے ہی پاتے ہیں ہمیں جو فیض پہنچ رہا ہے۔وہ دراصل آنحضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض
ہی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام صرف واسطہ ہیں جو درمیان میں پیدا ہو گیا ہے ہم بھول
گئے تھے آپ ہمیں یاد کرانے کے لئے آئے غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کا صدمہ ایسا
تھا جو آج تک بھی انسانیت بھلا نہیں سکی اور نہ قیامت تک انسان اسے بھول سکتا ہے اس کے مقابلہ
میں جو صدمہ آج ہمیں پہنچا ہے وہ کم نظر آتا ہے اور ہماری نگاہیں جب چودہ سو سال قبل کی طرف جاتی
ہیں تو ہمارے دلوں میں یہ اطمینان اور سکون پیدا ہوتا ہے کہ اتنے بھاری صدمہ کے وقت اللہ تعالیٰ
نے اپنے ایک بندے ابو بکر کو کھڑا کیا تھا اور اس نے سب صحابہ کو یہ کہتے ہوئے تسلی دی تھی
مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَقٌّ لَّا يَمُوتُ
اس لئے ہم بھی آج یہی کہتے ہیں مَنْ كَانَ مِنْكُمُ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَقٌّ لَّا يَمُوتُ
یہ آپ تسلی رکھیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں اکیلا نہیں چھوڑے گا اس کا جو فیصلہ آسمانوں پر ہو چکا ہے وہ
زمین پر ضرور پورا ہو گا جب تک ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان لائیں گے اور پھر اس ایمان پر قائم رہیں گے
وہ بھی ہماری مدد اور نصرت کو اسی طرح آتا رہے گا جس طرح کہ وہ پہلے آتا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ کی
برکتیں ہم پر اسی طرح نازل ہوتی رہیں گی جیسا کہ وہ پہلے نازل ہوتی رہی ہیں اور اللہ تعالیٰ ہمارے
علموں کو اسی طرح فراست اور نور بخشتا ر ہے گا جیسا کہ وہ پہلے بخشتا رہا ہے خدا تعالیٰ کی مدد کے
متعلق یہ نہ سمجھو کہ وہ پیچھے رہ گئی ہے اور آگے نہیں چلے گی وہ آئندہ بھی ہمیں ملتی رہے گی۔ہم اس کی
ذات سے مایوس نہیں بلکہ ہمارا اللہ تعالیٰ کی ذات پر تو کل ہی ہے جو ہمیں زندہ رکھ رہا ہے ورنہ جس
طرح اس باپ نے ہم سے شفقت کی اور جس طرح ہم بچوں نے اس سے پیار کیا صرف اسے
دیکھا جائے تو آج ہمارے دل ٹوٹ جاتے ہمارے دل بند ہو جاتے اور ہم ایک سیکنڈ کے لئے بھی
زندہ نہ رہ سکتے۔غرض ہمیں آج صدمہ بھی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں خدا تعالیٰ کی ذات پر پورا بھروسہ
بھی ہے اور یقین بھی ہے کہ وہ ہمیں ضائع نہیں کرے گا اور ان دو چیزوں کی ملاوٹ کی وجہ سے
ہمیں زیادہ شدت کے ساتھ اپنی جدو جہد کو جاری رکھنا چاہئے اور اپنی کوششوں کو پہلے سے بہت
زیادہ تیز کردینا چاہئے تا وہ دن جس کی آمد کے انتظار میں ہی ہمارا آقا اس جہاں سے رخصت۔

آج 10 میں سے 10 باقی