خدا شاہد ہے کہ پسر موعود کے شامل حال ایک عظیم الشان نور تھا
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۵
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
ہو گیا وہ جلد تر آجائے اور اسلام تمام دنیا پر غالب آجائے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے تلے تمام اقوام عالم کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔اس کے بعد میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے متعلق جو آپ نے
مصلح موعود کے متعلق فرمائی بعض باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں کیونکہ بہت سے احمدی بھائی اور بہنیں
قریب ہی عرصہ میں احمدیت میں داخل ہوئی ہیں اور بہت سے بچے نئے نئے نوجوان ہوئے ہیں۔اس لئے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ مختصر شروع سے ہی اس پیشگوئی کولوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ۲۰ فروری ۱۸۸۰ء کو ایک اشتہار دیا جو عام طور
پر ہماری جماعت میں ”سبز اشتہار کے نام سے موسوم ہوتا ہے اس اشتہار میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے قدرت، رحمت اور قربت کے نشان کی ایک پیشگوئی فرمائی ہے جو ایک
صالح فرزند کے تولد کے بارہ میں تھی جس نے ان صفات کے مطابق پیدا ہونا تھا جن کا ذکر اشتہار
۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں کیا گیا تھا۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایسا لڑکا بموجب وعدہ الہی نو برس کے عرصہ تک ضرور پیدا
ہوگا۔خواہ جلد ہو خواہ دیر سے۔بہر حال اس عرصہ کے اندر پیدا ہو جائے گا“
(اشتہار ۲۲ مارچ ۱۸۸۶ء مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ نمبر ۹۸)
گویا سبز اشتہار میں جس فرزند جلیل کی پیشگوئی کی گئی تھی۔اس کے متعلق حضور نے فرمایا
کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے وہ نو برس کے اندر اندر ضرور پیدا ہو جائے گا اور یہ دعوئی آپ ؟
نے اپنی طرف سے نہیں کیا۔بلکہ فرمایا میرا یہ کہنا بموجب وعدہ الہی ہے۔بعض غیر مبائعین اس
پیشگوئی کی غلط تاویلیں کرتے ہیں۔انہیں خاموش کرانے کے لئے یہ ایک فقرہ ہی کافی ہے کہ
بموجب وعدہ الہی نو برس کے عرصہ میں ضرور پیدا ہو گا پھر اس نشان آسمانی کی اہمیت بیان
کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرماتے ہیں۔"
مفہوم پیشگوئی کا اگر بنظر یکجائی دیکھا جاوے تو ایسا بشری طاقتوں سے بالا تر ہے۔جس کے نشان الہی ہونے میں کسی کو شک نہیں رہ سکتا اور اگر شک ہو تو ایسی قسم کی پیشگوئی جو
ایسے ہی نشان پر مشتمل ہو پیش کرے۔اس جگہ آنکھیں کھول کر دیکھ لینا چاہئے کہ یہ صرف
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۶
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
پیشگوئی ہی نہیں بلکہ ایک عظیم الشان نشان آسمانی ہے جس کو خدائے کریم جلشانہ، نے
ہمارے نبی کریم رؤف و رحیم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت و عظمت
ظاہر کرنے کے لئے ظاہر فرمایا ہے اور در حقیقت یہ نشان ( فرزند موعود کا ایک مردہ کے زندہ
کرنے سے صدہا درجہ اعلیٰ و اولی و اکمل وافضل واتم ہے۔مُردہ کی بھی روح دعا سے واپس
آتی ہے اور اس جگہ بھی دعا سے ایک روح ہی منگائی گئی ہے مگر ان روحوں اور اس روح میں
لاکھوں کوسوں کا فرق ہے۔جولوگ مسلمانوں میں چھپے ہوئے مرتد ہیں وہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا ظہور دیکھ کر خوش نہیں ہوتے بلکہ ان کو بڑا رنج پہنچتا ہے کہ ایسا
کیوں ہوا۔( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۱۰۰،۹۹)
نو برس کی میعاد پر بعض لوگوں نے مثلاً منشی اندر من مراد آبادی نے اعتراض کیا کہ اس لمبی
معیاد میں تو کوئی نہ کوئی لڑکا پیدا ہوسکتا ہے۔یعنی مخالفوں نے کہا۔یہ بھی کوئی پیشگوئی ہے آپ کی
بیوی ہے بچے اس سے پیدا ہو رہے ہیں پہلے بھی ہوئے اور آئندہ بھی ہو سکتے ہیں پھر یہ کہہ دینا
کہ نو سال کے اندر ایک لڑکا اللہ تعالیٰ عطا کرے گا۔یہ کیا پیشگوئی ہوئی ہم ایسی پیشگوئی کو نہیں
مانتے اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔واضح ہو کہ جن صفات خاصہ کے ساتھ لڑکے کی بشارت دی گئی ہے کسی لمبی میعاد سے
گونو برس سے بھی دو چند ہوتی اوس کی عظمت اور شان میں کچھ فرق نہیں آ سکتا۔بلکہ صریح
دلی انصاف ہر یک انسان کا شہادت دیتا ہے کہ ایسے عالی درجہ کی خبر جو ایسے نامی اور اخص
آدمی کے تولد پر مشتمل ہے انسانی طاقتوں سے بالا تر ہے اور دعا کی قبولیت ہوکر ایسی خبر کا ملنا
بے شک یہ بڑا بھاری آسمانی نشان ہے نہ یہ کہ صرف پیشگوئی ہے“
( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۱۰۱)
۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء کو جب حضرت مصلح موعودؓ پیدا ہوئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آر
کی پیدائش کی اطلاع اس اشتہار کے ذریعہ دی جس کا نام تکمیل تبلیغ تھا چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔خدائے عزوجل نے جیسا کہ اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۶ء واشتہار دسمبر ۱۸۸۶ء میں
مندرج ہے۔اپنے لطف وکرم سے وعدہ دیا تھا کہ بشیر اوّل کی وفات کے بعد ایک دوسرا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۷
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
بشیر دیا جائے گا جس کا نام محمود بھی ہوگا اور اس عاجز کو مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ وہ اولوالعزم
ہوگا اور حسن و احسان میں تیرا نظیر ہوگا۔وہ قادر ہے جس طور سے چاہتا ہے پیدا کرتا ہے سو
آج ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء میں مطابق 9 جمادی الاول ۱۳۰۶ھ روز شنبہ میں اس عاجز کے گھر
میں بفضلہ تعالیٰ ایک لڑکا پیدا ہو گیا ہے جس کا نام بالفعل محض تفاؤل کے طور پر بشیر اور محمود
بھی رکھا گیا ہے اور کامل انکشاف کے بعد پھر اطلاع دی جائے گی“
مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ ۱۶۰ ح ، ۶۱ ( ح )
مطلب یہ ہے کہ گو تفاؤل کے طور پر میں اس بچے کا نام محمود اور بشیر رکھ رہا ہوں اور ابھی مجھے
خدا تعالیٰ نے یہ نہیں بتایا کہ پسر موعود یہی لڑکا ہے یا کوئی اور لیکن جب خدا تعالیٰ کی طرف۔انکشاف ہو جائے گا تو میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس انکشاف کی اطلاع آپ کو
کر دوں گا اور بتا دوں گا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے کیا علم دیا ہے ابھی تو میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ یہ بچہ
زندہ بھی رہے گا یا نہیں کیونکہ بشیر اول پیدا ہوا اور چند کے ماہ بعد فوت ہو گیا اس لئے جب تک
خدا تعالیٰ نہ بتائے میں نہیں کہ سکتا کہ یہی وہ بچہ ہے جو مصلح موعود اور عمر پانے والا ہے۔لیکن میں جانتا ہوں
اور محکم یقین سے جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق مجھے
سے معاملہ کرے گا اور اگر ابھی اس موعود لڑکے کے پیدا ہونے کا وقت نہیں آیا تو دوسرے
وقت میں وہ ظہور پذیر ہوگا اور اگر مدت مقررہ سے ایک دن بھی باقی رہ جائے گا (یعنی
نوسال سے ) تو خدائے عزوجل اس دن کو ختم نہیں کرے گا جب تک اپنے وعدہ کو پورا نہ
کرلے۔۔۔۔۔پس اگر حضرت باری جلشانہ کے ارادہ میں دیر سے مراد اسی قدر دیر ہے
جواس پسر کے پیدا ہونے میں جس کا نام بطور تفاول بشیر الدین محمود رکھا گیا ہے ظہور میں
آئی تو تعجب نہیں کہ یہی لڑکا موعود لڑکا ہو۔ورنہ وہ بفضلہ تعالیٰ دوسرے وقت پر آئے گا۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۱۶۱ ح )
پھر جب حضور پر کامل انکشاف ہو گیا تو اس کے متعلق حضور نے دنیا کو جو اطلاع دی وہ یہ تھی۔پانچویں پیشگوئی میں نے اپنے لڑ کے محمود کی پیدائش کی نسبت کی تھی کہ وہ اب پیدا
ہوگا اور اس کا نام محمود رکھا جائے گا اور اس پیشگوئی کی اشاعت کے لئے سبز ورق کے اشتہار
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۸
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
شائع کئے گئے تھے۔جو اب تک موجود ہیں اور ہزاروں آدمیوں میں تقسیم ہوئے تھے۔چنانچہ وہ لڑکا پیشگوئی کی میعاد میں پیدا ہوا اور اب نویں سال میں ہے
سراج منیر روحانی خزائن جلد نمبر ۱۲ صفحه ۳۶)
سراج منیر ۱۸۹۷ء میں تصنیف ہوئی تھی۔گویا ۱۸۹۷ء میں کامل انکشاف کے بعد حضور نے
دنیا کو اپنے الفاظ میں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر یہ ظاہر کیا ہے کہ جس بچے کا نام میں نے تفاؤل
کے طور پر بشیر اور محمو در کھا تھا۔وہی لڑکا حقیقت مصلح موعود اور عمر پانے والا ہے۔یہ مختصر سی تمہید میں نے صرف یہ بتانے کے لئے بیان کی ہے کہ اگر کوئی نو احمدی یا کوئی احمدی
نوجوان یہ اعتراض سے کہ مصلح موعود کی پیشگوئی کسی اور وقت میں پوری ہوئی تھی ( اور خلافت سے
برگشتہ لوگ جنہوں نے اپنا علیحدہ مرکز بنالیا ہے یہی پروپیگنڈا کرتے ہیں ) تو اسے کسی اور دلیل کی
ضرورت نہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک وقت میں اشتہار دیا کہ میرے ہاں
ایک بچہ پیدا ہو چکا ہے اور میں نے تفاؤل کے طور پر اس کا نام بشیر اور محمود رکھا ہے پھر (اس جگہ
فرمایا گو یہ الفاظ نہیں لیکن مفہوم یہی ہے کہ میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ وہ خود مجھے یہ علم
دے گا کہ آیا پسر موعود یہی لڑکا ہے جو عمر پانے والا ہے یا اس کے بعد کوئی اور آئے گا آپ نے دنیا
کو بتایا کہ مجھ پر انکشاف ہو چکا ہے اور اللہ تعالیٰ مجھے یہ خبر دے چکا ہے کہ وہی بچہ مصلح موعود ہے
جس کا نام میں نے تفاؤل کے طور پر بشیر اور محمود رکھا تھا اور جس کے متعلق میں نے سبز اشتہار میں
پیشگوئی شائع کی تھی۔خدا تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق وہ لڑکا پیدا ہو گیا ہے اور اب نویں سال میں
ہے اس دلیل کے بعد کسی اور دلیل کی ضرورت باقی نہیں رہتی وہ لڑکا معین ہو گیا۔جو خدا تعالیٰ کی
نگاہ میں اس پیشگوئی کے مطابق مصلح موعود بن کر دنیا کی طرف آیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مصلح موعود کے متعلق جو پیشگوئی فرمائی تھی۔اس
کے الفاظ یہ ہیں۔خدائے رحیم و کریم بزرگ و برتر نے جو ہر چیز پر قادر ہے ( جل شانہ وعز اسمہ) مجھے کو
اپنے الہام سے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اُسی کے موافق
جو تو نے مجھ سے مانگا۔سو میں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت سے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۹
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
بپا یہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو (جو ہوشیار پور اور لدھیانہ کا سفر ہے ) تیرے لئے
مبارک کر دیا۔سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔فضل اور احسان کا
نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔اے مظفر تجھ پر اسلام۔خدا نے یہ
کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجے سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے
پڑے ہیں باہر آویں اور تادین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اور تاحق
اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور تا
لوگ سمجھیں کہ میں قادر ہوں۔جو چاہتا ہوں سو کرتا ہوں اور تاوہ یقین لائیں کہ میں تیرے
ساتھ ہوں اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور خدا کے دین اور اس کی
کتاب اور اس کے پاک رسول محمد مصطفیٰ کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ایک
کھلی نشانی ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے۔سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہ اور پاک
لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک زکی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی
ذریت ونسل ہوگا۔خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے۔اس کا نام عنمو ائیل اور بشیر
بھی ہے اس کو مقدس روح دی گئی ہے اور وہ رجس سے پاک ہے اور وہ نوراللہ ہے۔مبارک
وہ جو آسمان سے آتا ہے۔اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا وہ
صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق
کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمۃ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت
وغیوری نے اُسے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری
و باطنی سے پر کیا جائے گا اور وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا ( اس کے معنی سمجھ میں نہیں آئے )
دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ فرزند دلبند گرامی ارجمند مظهر الاول والآخر مظهر
الحق والعلاء كأن الله نزل من السماء جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے
ظہور کا موجب ہوگا۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا ہم
اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اُس کے سر پر ہو گا۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور
اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قو میں اس
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
سے برکت پائیں گی۔تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اُٹھایا جائے گا۔و کــــان امـــراً
مقضياً ( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ ۹۶،۹۵)۔اسی طرح یکم دسمبر ۱۸۸۸ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اشتہار شائع
فرمایا اور وہ بھی سبز اوراق کا اشتہار ہے اس میں حضور تحریر فرماتے ہیں۔”خدا تعالیٰ نے اس عاجز پر ظاہر کیا کہ ایک دوسرا بشیر تمہیں دیا جائے گا۔جس کا نام
محمود بھی ہے۔وہ اپنے کاموں میں اولوالعزم ہوگا۔یخلق الله مايشاء“
( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۱۵۲ح)
اب ہم اس پیشگوئی کا بغور مطالعہ کرتے ہیں۔تو ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ پیشگوئی میں
پسر موعود کی جو بنیادی صفت اور خاصیت بتائی گئی ہے وہ یہ ہے۔” نور آتا ہے نور باقی تمام خواص
اس مرکزی نقطہ کے گردگھومتے ہیں۔گزشتہ باون برس تک ہم نے انوار الہیہ کو اس پاک نفس پر
بارش کی طرح برستے ہوئے دیکھا اور خود ہم نے مشاہدہ کیا کہ وہ انوار بھی اخبار غیبیہ کے رنگ میں
کبھی علوم و معارف کی صورت میں اور کبھی اخلاق فاضلہ کے پیرایہ میں اس پر اپنا پر تو ڈالتے رہے
تھے۔وہ نظر احدیت کا منظور تھا۔جس پر فضل ربانی کا عظیم الشان سایہ تھا اور دیکھنے والوں کو صریح
دکھائی دیتا تھا کہ قادر مطلق کا نور اس کی صحبت میں ، اس کی توجہ میں ، اس کی ہمت میں ، اس کی دعا
میں ، اس کی نظر میں ، اس کے اخلاق میں ، اس کی خوشنودی میں ، اس کے غضب میں ، اس کی رغبت
میں ، اس کی نفرت میں ، اس کی حرکت میں ، اس کے سکون میں ، اس کے نطق میں، اس کی خاموشی
میں ، اس کے ظاہر میں اور اس کے باطن میں ایسے بھرا ہوا تھا۔جیسے ایک مصفی شیشہ ایک نہایت
عمدہ اور اعلیٰ عطر سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ہم میں سے بہتوں نے اس کے فیض صحبت سے اور اس سے
دلی تعلق پیدا کر کے وہ نورانی برکات حاصل کیں۔جو مجاہدات شاقہ سے بھی حاصل نہیں ہوسکتیں اور
اس سے ارادت اور عقیدت
کا تعلق پیدا کرنے سے ہم میں سے بہتوں کی ایمانی حالت نے ایک دوسرا
ہی رنگ پکڑا جس سے ان میں نیک اخلاق ظاہر کرنے کی طاقت پیدا ہوگئی اور نفس امارہ پر زوال آ گیا
اور جن خوش بختوں کو اس کی طویل صحبت میسر آئی وہ اس بات کی گواہی دیں گے کہ حضرت مصلح موعود
کا پاک وجود اپنی ایمانی قوتوں میں اخلاقی حالتوں میں انقطاع عن الدنیا اور توجہ الی اللہ میں،
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۱
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
محبت الہی میں ، شفقت علی العباد میں، وفا، رضا اور استقامت میں اس عالی مرتبہ پر تھا جس کی نظیر آج
کی دنیا میں ملنی ممکن نہیں۔غرضیکہ اس کی نورانیت اس سے تعلق رکھنے والوں کے دلوں کو ہر وقت اور ہر
آن منور کرتی رہی۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا۔”نور آتا ہے نور اور خدا شاہد ہے کہ پسر موعود کے شامل حال
ایک عظیم الشان نور تھا۔براہین احمدیہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس زمرہ ابرار کا
ذکر کیا ہے۔جن پر اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے طفیل بہت سی برکتیں نازل فرماتا ہے۔ان برکتوں میں
سے ایک چیز ” نور“ بھی ہے۔جس کی حقیقت آپ نے مندرجہ ذیل الفاظ میں بیان فرمائی۔اور حقیقت میں وہی ایک نور ہے جو اُن کے ہر یک قول اور فعل اور حال اور قال اور
عقل اور فہم اور ظاہر اور باطن پر محیط ہو جاتا ہے اور صد ہاشاخیں اس کی نمودار ہو جاتی ہیں اور
رنگارنگ کی صورتوں میں جلوہ فرماتا ہے۔وہی نور شدائد اور مصائب کے وقتوں میں صبر کی
صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور استقامت اور رضا کے پیرا یہ میں اپنا چہرہ دکھاتا ہے۔تب یہ
لوگ جو اُس نور کے مورد ہیں آفات عظیمہ کے مقابلہ پر جبال راسیات کی طرح دکھائی
دیتے ہیں اور جن صدمات کی ادنی مس سے نا آشنا لوگ روتے اور چلاتے ہیں بلکہ قریب
بمرگ ہو جاتے ہیں ان صدمات کے سخت زور آور حملوں کو یہ لوگ کچھ چیز نہیں سمجھتے اور
فی الفور حمائیت الہی کنار عاطفت میں ان
کو کھینچ لیتی ہے اور کوئی خامی اور بے صبری ان
سے ظاہر نہیں ہوتی بلکہ محبوب حقیقی کے ایلام کو برنگِ انعام دیکھتے ہیں اور بکشادگی سینہ
وانشراح خاطر اس کو قبول کرتے ہیں بلکہ اس سے متلذ ذ ہوتے ہیں۔کیونکہ طاقتوں اور
قوتوں اور صبروں کے پہاڑ ان کی طرف رواں کئے جاتے ہیں اور محبت الہیہ کی پُر جوش
موجیں غیر کی یادداشت سے ان کو روک لیتی ہیں۔پس اُن سے ایک ایسی برداشت ظہور
میں آتی ہے کہ جو خارق عادت ہے اور جو کسی بشر سے بلا تائید الہی ممکن نہیں اور ایسا ہی وہ نور
حاجات کے وقتوں میں قناعت کی صورت میں ان پر جلوہ گر ہوتا ہے۔سودنیا کی خواہشوں
سے ایک عجیب طور کی بُرودت اُن کے دلوں میں پیدا ہو جاتی ہے کہ بد بودار چیز کی طرح دنیا
کو سمجھتے ہیں اور یہی دنیوی لذات جن کے حظوظ پر دنیا دار لوگ فریفتہ ہیں و بشوق تمام ان
کے جو یاں اور اُن کے زوال سے سخت ہر انسان ہیں یہ اُن کی نظر میں بغایت درجہ نا چیز ہو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۲
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
جاتے ہیں اور تمام سرور اپنا اسی میں پاتے ہیں کہ مولیٰ حقیقی کی وفا اور محبت اور رضا سے دل
بھرا ر ہے اور اُسی کے ذوق اور شوق اور اُنس سے اوقات معمورر ہیں۔اس دولت سے بیزار
ہیں کہ جو اس کی خلاف مرضی ہے اور اس عزت پر خاک ڈالتے ہیں جس میں مولیٰ کریم کی
ارادت نہیں اور ایسا ہی وہ نور کبھی فراست کے لباس میں ظاہر ہوتا ہے اور کبھی قوت نظریہ کی
بلند پروازی میں اور کبھی قوت عملیہ کی حیرت انگیز کارگزاری میں کبھی حلم اور رفق کے لباس
میں اور کبھی درشتی اور غیرت کے لباس میں۔کبھی سخاوت اور ایثار کے لباس میں، کبھی
شجاعت اور استقامت کے لباس میں کبھی کسی خلق کے لباس میں اور کبھی کسی خلق کے لباس
میں اور کبھی مخاطبات حضرت احدیت کے پیرایہ میں اور کبھی کشوف صادقہ اور اعلامات
واضحہ کے رنگ میں یعنی جیسا موقعہ پیش آتا ہے اس موقعہ کے مناسب حال وہ نور حضرتِ
واہب الخیر کی طرف سے جوش مارتا ہے۔نور ایک ہی ہے اور یہ تمام اس کی شاخیں ہیں جو
شخص فقط ایک شاخ کو دیکھتا ہے اور صرف ایک ٹہنی پر نظر رکھتا ہے۔اس کی نظر محدود رہتی
ہے اس لئے بسا اوقات وہ دھوکا کھا لیتا ہے لیکن جو شخص یکجائی نگاہ سے اس شجرہ طیبہ کی
تمام شاخوں پر نظر ڈالتا ہے اور ان کے انواع اقسام کے پھلوں اور شگوفوں کی کیفیت
معلوم کرتا ہے۔وہ روز روشن کی طرح ان نوروں کو دیکھ لیتا ہے اور نورانی جلال
کی کھینچی
ہوئی تلوار میں اس کے تمام گھمنڈوں کو توڑ ڈالتی ہیں۔“
ہر ۵۴۷ براہین احمدیہ ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد نمبر صفحه ۵۴۷ ح در ح ۵۴۸۴ ح درح)
انہی انوار میں سے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائے ہیں۔وہ ایک
نور تھا وہ الہی وعدہ نو ر آتا ہے نور کے مطابق ۱۴ مارچ ۱۹۱۴ء کو ہمارے افق پر طلوع ہوا اور
ے رنومبر ۱۹۶۵ء کی رات کو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اُٹھایا گیا۔انا لله وانا اليه راجعون (البقرة: ۱۵۷)
66
(۲) اس پیشگوئی میں جو دوسری بات ہمیں مصلح موعود کے متعلق بتائی گئی ہے یہ ہے کہ وہ
علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا اور یہ اس لئے کہ ” تا دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ
لوگوں پر ظاہر ہو۔“ اور ” تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں۔موت کے پنجہ سے نجات پاویں اور وہ جو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۳
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آویں
ہم میں سے ہزاروں لاکھوں نے خود مشاہدہ کیا کہ قرآن کریم کی سچی متابعت اور اس مطہر
صحیفہ سے کامل محبت اور اخلاص کے فیض سے اس پاک وجود مصلح موعودؓ کی نظر اور فکر کو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے جو تمام فیوض کا سر چشمہ ہے۔ایک نور عطا ہوا۔جس سے علم الہی کے عجیب وغریب
لطائف اور نکات جو کلام الہی اور کتاب مکنون میں پوشیدہ تھے۔اس پر کھلنے لگے اور دقیق معارف
ابر نیساں کے رنگ میں اس پر برسنے لگے اور خدائے وہاب نے اپنی رحمانیت سے اس کے فکر اور
نظر کو ایک ایسی برکت عطا کی کہ اس کے آئینہ فکر ونظر پر کامل صداقتیں منکشف ہونے لگیں۔سوجو
جو علوم و معارف اور دقائق و حقائق اور لطائف و نکات اور ادلہ و براہین اُسے سو جھے اور جنہیں اس
نے تفسیر کبیر اور اپنی دوسری کتب میں بیان کیا۔وہ اپنی کمیت اور کیفیت میں ایسے کامل مرتبہ پر واقع
ہیں کہ جو یقیناً خارق عادت ہے اور جس کا مقابلہ کسی دوسرے کے لئے ممکن نہیں۔کیونکہ تفسیر کا یہ
خارقِ عادت معجزہ اس کی کسی ذاتی خوبی کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ اسے غیبی تفہیم اور خدائے صمد اور
قدوس کی تائید سے اس نے لکھا تھا اور یہی خوارق اس کی عالی منزلت اور حسن و احسان میں مسیح محمدی
کا مثیل ہونا ثابت کرتے ہیں اور خدائی بشارات اور الہی تفہیم کے مطابق دین و دنیا کے علوم
ونکات کے بیان میں وہ اپنے ہم عصروں سے اس قد ر سبقت لے گیا کہ اس کی تقریروں کو سُن کر
اور اس کی کتب کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے اور پرائے اس اعتراف پر مجبور ہوئے کہ اس کے
بیان کردہ علوم ومعارف ایک دوسرے ہی عالم سے ہیں۔جن کا دنیوی تعلیم و تدریس سے دُور کا
بھی واسطہ نہیں اور جو تائیدات الہیہ کے خاص رنگ سے رنگین ہیں اللہ تعالیٰ کی خاص مشیت نے
حضرت مصلح موعودؓ کو علوم ظاہری اور باطنی میں برتری عطا کی تھی اور اسلام کا شرف اور کلام اللہ
مرتبہ لوگوں پر ظاہر کرنے کے لئے جو قو تیں آپ کو بخشی گئیں ان کو ثابت کرنے کے لئے آپ نے
متعدد بار دنیا کوللکارا مگر کوئی نہ تھا جو آپ کے مقابلہ پر آنے کی جرات کرتا۔۱۹۱۷ء میں آپ
تمام دنیا کو مندرجہ ذیل الفاظ میں چیلنج دیا۔میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد تمام دنیا کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر کوئی
شخص ایسا ہے جسے اسلام کے مقابلہ میں اپنے مذہب کے سچا ہونے کا یقین ہے۔تو آئے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۴
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
اور آ کر ہم سے مقابلہ کرے۔مجھے تجربہ کے ذریعہ ثابت ہو گیا ہے کہ اسلام ہی زندہ مذہب
ہے اور کوئی مذہب اس کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتا۔کیونکہ خدا تعالیٰ ہماری دعائیں سنتا اور
قبول کرتا ہے اور ایسے حالات میں قبول کرتا ہے جبکہ ظاہری سامان بالکل مخالف ہوتے ہیں
اور یہی اسلام کے زندہ مذہب ہونے کی بہت بڑی علامت ہے۔اگر کسی کو شک وشبہ ہے تو
آئے اور آزمائے ہاتھ کنگن کو آرسی کیا۔اگر کوئی ایسے لوگ ہیں۔جنہیں یقین ہے کہ ہمارا
مذہب زندہ ہے تو آئیں ان کے ساتھ جو خدا کا تعلق اور محبت ہے اس کا ثبوت دیں۔اگر
خدا کو ان سے محبت ہوگی تو وہ مقابلہ میں ضرور ان کی مدد اور تائید کرے گا۔۔۔۔۔میں ان کو
چیلنج دیتا ہوں کہ مقابلہ پر آئیں۔تاکہ ثابت ہو کہ خدا کس کی مدد کرتا ہے اور کس کی دعا
سنتا ہے۔آپ لوگوں کو چاہئے کہ اپنی طرف سے لوگوں کو اس مقابلہ کے لئے کھڑا کریں۔لیکن اس کے لئے یہ نہیں ہے کہ ہر ایک کھڑا ہو کر کہہ دے کہ میں مقابلہ کرتا ہوں بلکہ ان کو
مقابلہ پر آنا چاہیے۔جو کسی مذہب یا فرقہ کے قائم مقام ہوں۔اُس وقت دنیا کو معلوم ہو
جائے گا کہ خدا کس کی دعا قبول کرتا ہے۔میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ ہماری ہی دعا قبول ہو
گی افسوس ہے کہ مختلف مذاہب کے بڑے لوگ اس مقابلہ پر آنے سے ڈرتے ہیں۔اگر وہ
مقابلہ کے لئے نکلیں تو ان کو ایسی شکست نصیب ہوگی کہ پھر مقابلہ کرنے کی انہیں جرات ہی
نہ رہے گی ( زندہ مذہب انوار العلوم جلد نمبر ۳ صفحه۶۱۲ ۶۱۳)
۱۹۳۶ء میں آپ نے دنیا کو یہ چیلنج دیا:
قرآن کریم کو وہ عظمت حاصل ہے جو دنیا کی اور کسی کتاب کو حاصل نہیں اور اگر کسی کا
یہ دعوی ہو کہ اس کی مذہبی کتاب بھی اس فضیلت کی حامل ہے تو میں چیلنج دیتا ہوں کہ وہ
میرے سامنے آئے۔اگر کوئی وید کا پیرو ہے تو وہ میرے سامنے آئے۔اگر کوئی توریت کا
پیرو ہے تو وہ میرے سامنے آئے۔اگر کوئی انجیل کا پیرو ہے تو وہ میرے سامنے آئے اور
قرآن کریم کا کوئی ایسا استعارہ میرے سامنے رکھ دے جس کو میں بھی استعارہ سمجھوں۔پھر
میں اس کا حل قرآن کریم سے ہی پیش نہ کر دوں تو وہ بیشک مجھے اس دعوی میں جھوٹا سمجھے
لیکن اگر پیش کر دوں تو اُسے ماننا پڑے گا کہ واقعہ میں قرآن کریم کے سوا دنیا کی اور کوئی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۵
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
کتاب اس خصوصیت کی حامل نہیں فضائل القرآن (۶)۔انوار العلوم جلد نمبر ۱۴ صفحہ ۴۰۸)
۱۹۳۸ء میں آپ نے فرمایا۔صرف یہی نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میں ہی یہ بات تھی بلکہ آپ
آگے بھی یہ چیز دے گئے ہیں اور آپ کے طفیل مجھے بھی ایسے قرآن کریم کے معارف عطا
کئے گئے ہیں کہ کوئی شخص خواہ وہ کسی علم کا جاننے والا اور کسی مذہب کا پیرو ہو۔قرآن کریم پر
جو چاہے اعتراض کرے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس قرآن کریم سے ہی اس کا جواب دوں
گا۔میں نے بار ہا دنیا کو چیلنج کیا ہے کہ معارف قرآن میرے مقابلہ میں لکھو حالانکہ میں کوئی
مامور نہیں ہوں مگر کوئی اس کے لئے تیار نہیں ہوا۔اور اگر کسی نے اُسے منظور کرنے کا اعلان
بھی کیا تو بے معنی شرائط سے مشروط کر کے ٹال دیا۔مثلاً یہ کہ بند کمرہ ہو کوئی کتاب پاس نہ ہو
مگر اتنا نہیں سوچتے کہ اگر خیال ہے میں پہلی کتب اور تفاسیر سے معارف نقل کولوں گا۔تو
وہی کتب تمہارے پاس بھی ہوں
گی تم بھی ایسا ہی کر سکتے ہو۔پھر اگر میں دوسری کتب سے
نقل کروں گا۔تو خود اپنے ہاتھ سے اپنی ناکامی ثابت کر دوں
گا۔کیونکہ میرا دعویٰ تو یہ ہے کہ
نئے معارف بیان کروں
گا لیکن مقابلہ کے وقت جب پرانی تفاسیر سے نقل کروں گا۔تو خود
ہی میرے لیے شرمندگی اور ندامت کا موجب ہو گا مگر میں جانتا ہوں یہ سب بہانے ہیں
حقیقت یہ ہے کہ کسی کو سامنے آنے کی جرات ہی نہیں
تحقیق حق کا صحیح طریق۔انوار العلوم جلد نمبر ۱۳ صفحہ ۴۱۱،۴۱۰)
پھر مارچ ۱۹۴۴ء میں آپ نے دنیا کو للکارا اور چیلنج دیا
کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتہ کے ذریعہ مجھے قرآن کریم کا علم عطا فرمایا
ہے اور میرے
اندر اس نے ایسا ملکہ پیدا کر دیا ہے کہ جس طرح کسی کو خزانہ کی کنجی مل جاتی ہے۔اسی طرح
مجھے قرآن کریم کے علوم کی کنجی مل چکی ہے دنیا کا کوئی عالم نہیں جو میرے سامنے آئے اور
میں قرآن کریم کی افضلیت اس پر ظاہر نہ کر سکوں یہ لاہور شہر ہے۔یہاں یونیورسٹی
موجود ہے کئی کالج یہاں کھلے ہوئے ہیں بڑے بڑے علوم کے ماہر اس جگہ پائے جاتے
ہیں۔میں ان سب سے کہتا ہوں دنیا کے کسی علم کا ماہر میرے سامنے آ جائے۔دنیا کا کوئی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۶
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
پروفیسر میرے سامنے آجائے۔دنیا کا کوئی سائنسدان میرے سامنے آ جائے اور وہ اپنے
علوم کے ذریعہ قرآن کریم پر حملہ کر کے دیکھ لے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اُسے ایسا جواب
دے سکتا ہوں کہ دنیا تسلیم کرے گی کہ اس کے اعتراض کا رڈ ہو گیا اور میں دعویٰ کرتا ہوں کہ
میں خدا کے کلام سے ہی اس کو جواب دوں گا اور قرآن کریم کی آیات کے ذریعہ سے ہی
اس کے اعتراضات کو رد کر کے دکھا دوں گا۔“
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں۔انوار العلوم جلد نمبر ۷ اصفحہ ۲۲۷)
دسمبر ۱۹۴۴ء میں فرمایا :۔ایسا انسان جس کی صحت کبھی ایک دن بھی اچھی نہیں ہوئی اس انسان کو خدا نے زندہ رکھا
اور اس لئے زندہ رکھا کہ اس کے ذریعہ اپنی پیشگوئیوں کو پورا کرے اور اسلام اور احمدیت کی
صداقت کا ثبوت لوگوں کے سامنے مہیا کرے۔پھر میں وہ شخص تھا جسے علوم ظاہری میں سے
کوئی علم حاصل نہیں تھا مگر خدا نے اپنے فضل سے فرشتوں
کو میری تعلیم کے لئے بھجوایا اور
مجھے قرآن کے ان مطالب سے آگاہ فرمایا جو کسی انسان کے واہمہ اور گمان میں بھی نہیں
آسکتے تھے۔وہ علم جو خدا نے مجھے عطا فرمایاوہ چشمہ روحانی جو میرے سینے میں پھوٹا وہ خیالی
یا قیاسی نہیں ہے۔بلکہ ایسا قطعی اور یقینی ہے کہ میں دنیا کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر اس دنیا کے
پردہ پر کوئی شخص ایسا ہے جو یہ دعوی کرتا ہو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اُسے قرآن سکھایا گیا
ہے تو میں ہر وقت اس سے مقابلہ کے لئے تیار ہوں لیکن میں جانتا ہوں آج دنیا کے پردہ پر
سوائے میرے اور کوئی شخص نہیں جسے خدا کی طرف سے قرآن کریم کا علم عطا فرمایا گیا ہو۔خدا نے مجھے علیم قرآن بخشا ہے اور اس زمانہ میں اس نے قرآن سکھانے کے لئے مجھے دنیا
کا استاد مقرر کیا ہے خدا نے مجھے اس غرض کے لئے کھڑا کیا ہے کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اور قرآن کریم کے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں اور اسلام کے مقابلہ میں دنیا
کے تمام باطل ادیان کو ہمیشہ کی شکست دے دوں۔دنیا زور لگا لے وہ اپنی تمام طاقتوں اور
جمعیتوں کو اکٹھا کر لے عیسائی بادشاہ بھی اور ان کی حکومتیں بھی مل جائیں۔یورپ بھی اور
امریکہ بھی اکٹھا ہو جائے دنیا کی تمام بڑی بڑی مال دار اور طاقتور قو میں اکٹھی ہو جائیں اور