خدا شاہد ہے کہ پسر موعود کے شامل حال ایک عظیم الشان نور تھا

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 5

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
ΔΙ
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
دعا کے متعلق میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ بڑی ضروری چیز ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
فرمان ہے کہ جمعہ کے روز ایک ایسی گھڑی آتی ہے جب اللہ تعالیٰ انسان کی دعا قبول کر لیتا ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ گھڑی نہیں بتائی ہاں یہ بتایا ہے کہ وہ پہلی اذان سے لے کر سلام
پھیر نے تک کے وقفہ میں آتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ پہلی اذان سے لے کر سلام پھیر نے
تک دعاؤں میں لگے رہو۔تا یہ گھڑی جو دعا کی قبولیت کی ہے تم سے ضائع نہ ہو جائے۔ہمارا
جلسہ سالانہ کا اجتماع بھی بڑا مبارک ہے۔دیکھو اس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے کتنی دعائیں کی ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ کی کتنی بشارتیں ہیں جو عملی رنگ میں پوری ہو رہی ہیں۔یہ
جلسہ جس کے میدان ان کے آخر تک جاتے ہوئے نظر تھک جاتی ہے۔اس کی ابتدا یوں ہوئی تھی
کہ پہلے جلسہ میں صرف ۷۵ آدمی تھے اور اس وقت صرف اسٹیج پر جو دوست بیٹھے ہیں۔ان کی
تعداد بھی ۷۵ سے زیادہ ہے تو دیکھو خدا تعالیٰ کے کتنے افضال اس جماعت پر نازل ہوئے ہیں اور
کل ہی میں نے بتایا تھا کہ ابھی یہ جلسہ گاہ بھی ضرورت کو پورا نہیں کر رہی بعض دوستوں کو جلسہ گاہ
کے باہر بھی ٹھہر نا پڑا باوجود اس کے ہر سال جلسہ گاہ کو وسیع کیا جاتا ہے۔جگہ کی تنگی پھر بھی محسوس
ہوتی ہے ابھی بعض خاندانوں کو ایسی مجبوریاں پیش آ گئی تھیں کہ وہ باوجود خواہش کے جلسے پر نہیں
آسکے۔غرض اللہ تعالیٰ نے جلسہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد کو ۷۵ سے بڑھا کر اتنا کر دیا کہ
باوجود اس کے ہر سال جلسہ گاہ کو وسیع کیا جاتا ہے لیکن وہ بھی تنگ محسوس ہوتی ہے اور پھر ایک زمانہ
تھا کہ اگر کسی دوست نے ایک آنہ بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں دیا تو آپ نے اس کا نام اپنی کتب میں
ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دیا اور اب یہ وقت ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں ایسے
دوست بھی موجود ہیں۔اگر وہ ہیں ہزار روپیہ بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دیں تب بھی ہمارا دل
کہتا ہے کہ انہوں نے ابھی اپنی طاقت کے مطابق مالی قربانی نہیں کی اور میں سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
کا ہم پر یہ فضل اتنا بڑا ہے کہ اگر ہماری آئندہ نسلیں بھی خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتی رہیں تو ہم اس کا
کماحقہ شکر ادا نہیں کر سکتے۔باہر کی جماعتوں نے اس موقع پر دعا کے لئے تاریں کی ہیں آپ دیکھیں کہ ہم ان لوگوں کی
شکل سے واقف نہیں نہ ان کی عادات کے واقف ہیں۔پھر وہ کون سا رشتہ ہے جو ان کے اور

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۸۲
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
ہمارے درمیان قائم ہے۔یہ اسلام اور احمدیت کا رشتہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ذریعہ قائم ہوا ہے اور یہ رشتہ اتنا مضبوط ہے کہ وہ آپ کی محبت میں تڑپ رہے ہیں اور آپ کو
دعا کے لئے تاریں دے رہے ہیں اور ان تاروں سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی ساری نعمتیں ان
کے لئے اس دعا کے مقابل پر بیچ ہیں۔جو اس موقع پر آپ ان کے لئے کریں گے۔پس جس
جذبہ اور جس محبت اور جس نیت سے ان دوستوں نے ہمیں دعا کے لئے لکھا ہے ہمیں بھی چاہئے کہ
اسی جذبہ محبت اور نیت سے ان کے لئے دعائیں کریں۔جن جماعتوں اور جن دوستوں نے
تاریں دی ہیں۔ان میں سے بعض کے نام یہ ہیں۔ا۔جماعتہائے احمد یہ سیرالیون۔مغربی افریقہ
۲۔جماعتہائے احمدیہ ، غانا۔مغربی افریقہ
۳۔جماعت احمد یہ ڈنمارک
۴۔جماعتہائے احمد یہ نائیجیریا۔مغربی افریقہ
۵۔جماعتہائے احمد یہ انگلستان
۶۔جماعتہائے احمد یہ تنزانیہ۔مشرقی افریقہ
ے۔جماعتہائے احمد یہ انڈونیشیا۔جماعتہائے احمد یہ ملائشیا
۹۔جماعتہائے احمد یہ ججہ۔یوگنڈا مشرقی افریقہ
۱۰۔ہالینڈ کے احمدی دوست
۱۔سیلون کے احمدی دوست
۱۲۔سنگا پور کے احمدی دوست
۱۳۔سوئٹزرلینڈ کے احمدی دوست
۱۴۔کینیڈا کے احمدی دوست
۱۵۔واشنگٹن اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے احمدی دوست
یہ سب جماعتیں آپ سب کو السلام علیکم کہتی ہیں اور درخواست کرتی ہیں کہ جلسہ سالانہ کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
--
۸۳
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
اختتام کے موقع پر جب آپ اپنے رب کے حضور عاجزانہ دعاؤں کے لئے جھکیں تو انہیں بھی اپنی
ان دعاؤں میں یا درکھیں۔پھر ہماری چھوٹی پھوپھی حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحب کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو
گئی تھی۔الفضل میں بھی دعا کے لئے چھپتا رہا۔کچھ افاقہ بھی ہوا ہے لیکن تین روز سے انہیں اس قسم
کی پھر زیادہ شکایت ہوگئی ہے بازوؤں میں شدید درد ہے۔خون کے ٹیسٹ سے انفیکشن معلوم
ہوتا ہے۔پس دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت سے رکھے اور ان کی اور ان کی بڑی ہمشیرہ
حضرت نواب سیدہ مبارکہ صاحبہ کی عمر میں برکت ڈالے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اپنی اولاد کو پنج تن کہا تھا۔ان میں سے اب صرف یہی دو بہنیں رہ گئی ہیں۔آپ جانتے ہیں کہ
حضرت نواب سیدہ مبارکہ بیگم صاحبہ کس درد اور کس فراست کے ساتھ جماعت کے نام پیغام ارسال
کرتی رہتی ہیں۔ان دونوں بہنوں سے بھی بہت سی برکتیں وابستہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان پر خاص فضل
فرمائے اور انہیں اپنی امان میں رکھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ سالانہ کے مقاصد میں ایک یہ بات بھی رکھی
تھی کہ اس موقع پر ان سب احمدی دوستوں کے لئے دعائے مغفرت کی جائے جو سال کے دوران
فوت ہو گئے ہیں۔حضور کے اس ارشاد کے یہ معنی نہیں کہ ایک اکٹھی نماز جنازہ یہاں پڑھی
جائے۔کم سے کم میں تو اس کے یہ معنے نہیں لیتا۔کیونکہ حضور کے الفاظ میں نماز جنازہ کا ذکر نہیں۔دعائے مغفرت کا ذکر ہے اور نماز جنازہ میں تو جیسا کہ دوست جانتے ہیں ایک دفعہ دعائے مسنون
پڑھ لیتے ہیں۔یہی دستور ہے جو ابتدائے اسلام سے چلا آ رہا ہے یہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی سنت ہے ایک بڑی مختصر سی دعا ہے جو ہم نماز جنازہ میں کرتے ہیں لیکن وہ مخلص
نے اپنی ساری زندگی اسلام کی خدمت میں گزاری ہے اور سالِ رواں میں (جس کا اب اختتام
ہے ) وہ فوت ہو گئے ان کو اپنی خاص دعاؤں میں یا درکھنا ہمارا فرض ہے پس تمام احمدی بھائی اور
احمدی بہنیں جو یہاں ہیں یا جن تک میری آواز پہنچے۔وہ اپنی دعا میں ان مخلصین کو یاد رکھیں۔جو گزشتہ جلسہ سالانہ اور اس جلسہ سالانہ کے درمیانی عرصہ میں قضائے الہی سے فوت ہو چکے ہیں۔پھر اپنی دعاؤں میں پاکستان کو ضرور یاد رکھیں ( کوئی مانے یا نہ مانے ہم یہی سمجھتے ہیں کہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۸۴
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
پاکستان وہ قلعہ ہند ہے جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فرمایا
تھا کہ وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پناہ گزیں ہوئے ہیں ) کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل کے
ساتھ اس کی حفاظت کرتا رہے وہ ہمیشہ ملائکہ کی افواج بھجواتا رہے۔جب بھی اور جس وقت بھی
پاکستان کو مشکل پیش آئے وہ ملائکہ اللہ کی امداد سے محروم نہ ہو اور ان نوجوانوں کے دلوں میں اپنا
نور داخل کرے جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور ناموس کی خاطر شجاعت اور
بہادری کے ایسے شاندار کارنامے جنگ کے محاذ پر دکھائے ہیں کہ رہتی دنیا تک ان کے نام عزت
سے لئے جائیں گے۔یہ نوجوان ہماری دعاؤں کے بہت زیادہ مستحق ہیں۔جہاں اللہ تعالیٰ نے
ان پر ایک فضل کیا ہے وہاں وہ انہیں دوسرے فضلوں سے بھی نوازے میں بھی واپس لے جائے
اور ان کے گھروں کی حفاظت کے لئے اللہ تعالیٰ یہ سامان پیدا کرے کہ ہمارے محاذ جنگ کو اس جگہ
سے جہاں وہ پہلے تھا کہیں زیادہ آگے لے جائے تا ان کے گھر آئندہ کے لئے پوری طرح محفوظ
ہو جائیں۔پھر یہ دعا بھی خاص طور پر کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کے ذہنوں میں جلاء پیدا کر۔اور انہیں تو فیق عطا کرے کہ وہ دین اور دنیا کے علوم زیادہ سے زیادہ حاصل کرتے رہیں اور سب
احمدیوں کو توفیق بخشے کہ کسی بھی علمی میدان میں جب بھی ان کے مقابلہ پر کوئی آئے وہ اس پر
بھاری رہیں۔اپنے بیمار بھائیوں کو بھی ضرور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔جنہیں آپ جانتے ہیں
ان کے نام لے کر دعا کریں اور جنہیں آپ نہیں جانتے ان کے لئے اصولی دعا مانگ کر کہ اے
خدا تو اپنے فضل سے ہمارے سب بیماروں کو شفا عطا کر۔اسی طرح یہ دعا بھی کریں کہ اے خدا تو
کمزورں کو طاقت عطا کر ہمارے سب اندھیروں کو نور میں بدل دے۔ہمارے سب پریشان
حالوں کی پریشانیوں کو دور فرما۔اے خدا تو اس قوم پر خوش ہو جا اور اس کے ہر فرد کو اپنی راہ میں
قربانیاں دینے کی توفیق عطا کر پھر ان قربانیوں کو اپنے فضل سے قبول کیونکہ ہمارا کوئی حق نہیں تجھے
کہیں کہ تیرے حضور ہم نے یہ پیش کیا۔اس لئے ہمارا حق ہے کہ تو اسے قبول کر لے بلکہ تو محض
اپنے فضل سے ہماری ان قربانیوں کو قبول فرما اور پھر انہیں قبول کرنے کے بعد ہمیں اس دنیا میں
ان کا اجر بطور انعام عطا کر اور ہمیں توفیق دے کہ ہم تیرے ان انعاموں کو جو تیری طرف سے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۸۵
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
نازل ہوں۔تیری راہ میں پھر قربان کر دیں تا اس کے نتیجہ میں اور زیادہ انعام ہمیں ملیں اور یہ
سلسلہ مرتے دم تک چلتا اور بڑھتا چلا جائے تا جب ہم اس دنیا سے رخصت ہوں تو تیری نگاہ میں
کوئی خاص مقام رکھتے ہوں۔عام مومنوں میں شامل نہ ہوں بلکہ ان مقربین کے گروہ میں شامل
ہوں جنہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت میں محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
قرب میں جگہ عطا کرے گا اب ہم سب مل کر دعا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری ان دعاؤں کو اپنے
فضل سے قبول فرمائے۔اس کے بعد حضور انور نے احباب سمیت لمبی اور پُر سوز دعا فرمائی۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
LV

آج 10 میں سے 10 باقی