خدا شاہد ہے کہ پسر موعود کے شامل حال ایک عظیم الشان نور تھا
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 4
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۹
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
معلوم ہوتا تھا کہ اگر سارا جہان بھی آپ کا عیال ہو جاتا تب بھی آپ کے دل میں کوئی انقباض پیدا نہ
ہوتا۔خدا خود آپ کا کارساز اور متولی تھا۔جب کہ ۱۹۵۳ء میں ہم نے خود اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا
اور ہم اس بات کے عینی گواہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جو یتولى الصالحین نیک اور برگزیدہ لوگوں کا
متولی ہوتا ہے اولوالعزمی کی خارقِ عادت سیرت جو خاص اس وجود میں ظاہر ہوئی۔کسی دوسرے
میں ہمیں نظر نہیں آتی جب آپ مسندِ خلافت پر رونق افروز ہوئے تو جماعت کے اکابر کا بڑا حصہ
آپ کا ساتھ چھوڑ بیٹھا تھا اور خزانہ خالی تھا مگر اس اولوالعزم وجود نے اپنے قادر و توانا خدا پر کامل
بھروسہ رکھا اور اس کا دل ایک لمحہ کے لئے بھی گھبرایا نہیں اور نہ وہ مایوس ہوا اور دنیا نے
إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ کا ایک ظلی معجزہ دیکھا اور جب وہ اپنے مولی کو پیارا ہوا تو دنیا کے طول و
عرض میں لاکھوں دل اس کی یاد میں تڑپے اور لاکھوں روحیں اس کی بلندی درجات کے لئے
دعائیں کرتی ہو ئیں اپنے رب کے حضور جھکیں اور اپنے پیچھے آنے والوں کے لئے بھرا ہوا خزانہ
اور ایک ایثار پیشہ قوم چھوڑ گیا۔ربوہ کی سرزمین کا ذرہ ذرہ جسے اس نے اپنے آنسوؤں اور خون
سے سینچا اس کی اولوالعزمی پر گواہ ہے اور ہم سب شاہد ہیں کہ وہ اپنے کاموں میں اولوالعزم تھا
پیشگوئی میں خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ وہ دل کا حلیم تھا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔الْحَلِيم سَيِّدٌ فِي الدُّنْيَا وَسَيِّدٌ فِي الْآخِرَةَ
یعنی حلیم وہ شخص ہوتا ہے جو تمام صفات حسنہ سے متصف ہونے کی وجہ سے دنیا میں بھی سردار
ہوتا ہے اور آخرت میں بھی اسے سردار بنایا جائے گا۔گویا خدا تعالیٰ نے وہ دل کا حلیم ہوگا کہ کر بتایا
وہ تمام صفات حسنہ سے متصف ہو گا اور تخَلَّقُوا بِاَخلاقِ الله (التعريفات جلد ۱ صفحه ۲۱۶) کا
مظہر کامل ہوگا اور ہم میں سے ہزاروں اس بات پر گواہ ہیں کہ ہمارا آقا اور ہمارا محبوب مصلح موعود
اس زمرہ ابرار میں شامل تھا جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔سخاوت ، شجاعت، ایثار، علو همت، وفور شفقت، حلم حیا، مودت یہ تمام اخلاق بھی بوجہ
احسن اور انسب انہیں سے صادر ہوتے ہیں اور وہی لوگ به یمن متابعت قرآن شریف
وفاداری سے اخیر عمر تک ہر یک حالت میں ان کو بخوبی وشائستگی انجام دیتے ہیں اور کوئی
انقباض خاطر ان کو ایسا پیش نہیں آتا کہ جو اخلاق حسنہ کی کما ینبغی صادر ہونے سے ان
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
کو روک سکے۔اصل بات یہ ہے کہ جو کچھ خو بی علمی یا عملی یا اخلاقی انسان سے صادر ہوسکتی
ہے وہ صرف انسانی طاقتوں سے صادر نہیں ہو سکتی بلکہ اصل موجب اس کے صدور کا فضل
الہی ہے پس چونکہ یہ لوگ سب سے زیادہ مور د فضل الہی ہوتے ہیں اس لئے خود خداوند کریم
اپنے تفضلات لامتناہی سے تمام خوبیوں سے ان کو متمتع کرتا ہے یا دوسرے لفظوں میں یوں
سمجھو کہ حقیقی طور پر بجز خدائے تعالیٰ کے اور کوئی نیک نہیں تمام اخلاق فاضلہ اور تمام نیکیاں
اسی کے لئے مسلّم ہیں۔پھر جس قدر کوئی اپنے نفس اور ارادت سے فانی ہو کر اس ذات خیر
محض کا قرب حاصل کرتا ہے اسی قدر اخلاق الہیہ اس کے نفس پر منعکس ہوتی ہیں۔پس بندہ
کو جو جو خوبیاں اور کچی تہذیب حاصل ہوتی ہے وہ خدا ہی کے قرب سے حاصل ہوتی ہے اور
ایسا ہی چاہئے تھا کیونکہ مخلوق فی ذاتہ کچھ چیز نہیں ہے سوا خلاق فاضلہ الہیہ کا انعکاس انہیں
کے دلوں پر ہوتا ہے کہ جو لوگ قرآن شریف کا کامل اتباع اختیار کرتے ہیں اور تجربہ صحیح بتلا
سکتا ہے کہ جس مشرب صافی اور روحانی ذوق اور محبت کے بھرے ہوئے جوش سے اخلاق
فاضلہ ان سے صادر ہوتے ہیں اس کی نظیر دنیا میں نہیں پائی جاتی اگر چہ منہ سے ہر یک شخص
دعویٰ کر سکتا ہے اور لاف و گزاف کے طور پر ہریک کی زبان چل سکتی ہے مگر جو تجر بہ صحیحہ کا
تنگ دروازہ ہے۔اس دروازہ سے سلامت نکلنے والے یہی لوگ ہیں اور دوسرے لوگ اگر
کچھ اخلاق فاضلہ ظاہر کرتے بھی ہیں تو تکلف اور تصنع سے ظاہر کرتے ہیں اور اپنی
آلود گیوں کو پوشیدہ رکھ کر اور اپنی بیماریوں کو چھپا کر اپنی جھوٹی تہذیب دکھلاتے ہیں اور ادنی
ادنی امتحانوں میں ان کی قلعی کھل جاتی ہے اور تکلف اور تصنع اخلاق فاضلہ کے ادا کرنے میں
اکثر وہ اس لئے کرتے ہیں کہ اپنی دنیا اور معاشرت کا حسنِ انتظام وہ اسی میں دیکھتے ہیں اور
اگر اپنی اندرونی آلائشوں کی ہر جگہ پیروی کریں۔تو پھر مہمات معاشرت میں خلل پڑتا ہے
اور اگر چہ بقدر استعداد فطرتی کے کچھ تم اخلاق کا ان میں بھی ہوتا ہے مگر وہ اکثر نفسانی
خواہشوں کے کانٹوں کے نیچے دبارہتا ہے اور بغیر آمیزش اغراض نفسانی کے خالص اللہ ظاہر
نہیں ہوتا۔چہ جائیکہ اپنے کمال کو پہنچے اور خالص اللہ انہیں میں وہ تخم کمال کو پہنچتا ہے کہ جو خدا
کے ہو رہتے ہیں اور جن کے نفوس کو خدائے تعالیٰ غیریت کی لوث سے بکلی خالی پا کر خود
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
اے
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
اپنے پاک اخلاق سے بھر دیتا ہے اور ان کے دلوں میں وہ اخلاق ایسے پیارے کر دیتا ہے
جیسے وہ اس کو آپ پیارے ہیں۔پس وہ لوگ فانی ہونے کی وجہ سے تخلق باخلاق اللہ کا ایسا
مرتبہ حاصل کر لیتے ہیں کہ گویا وہ خدا کا ایک آلہ ہو جاتے ہیں جس کی توسط سے وہ اپنے
اخلاق ظاہر کرتا ہے اور ان کو بھوکے اور پیاسے پا کر وہ آب زلال ان کو اپنے اس خاص
چشمہ سے پلاتا ہے جس میں
کسی مخلوق
کو علی وجہ الا صالت اس کے ساتھ شرکت نہیں“
(براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۴۰ تا ۴۲ ۵ حاشیه در حاشیه )
غرض ہم نے پایا کہ ہمارا دل کا حلیم محبوب اس زمرہ ابرار میں شامل تھا۔پھر خدا تعالیٰ نے پیشگوئی میں فرمایا تھا کہ وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا خدا تعالیٰ کی
پیشگوئیاں بہت سے واقعات کو چند لفظوں میں بیان کر دیتی ہیں اور وہ واقعات بھی ایسے ہوتے
ہیں۔جن میں زمانی فاصلہ سالوں کا ہوتا ہے اور زمینی فاصلہ ہزار ہا میل کا ہوتا ہے لیکن ایک اچھا
شکاری ایک فائر کے ساتھ ایک سے زائد پرندے گرا لیتا ہے حالانکہ اس کے پاس محدود
اسباب اور محدود طاقت ہوتی ہے۔پھر خدا تعالیٰ جس کی طاقتیں غیر محدود ہیں اور جو ہر چیز کا
مالک اور مختار ہے۔اس کے لئے تو آسان ہے کہ وہ چھوٹی سی بات بیان کرے اور اس میں دو
چار یا دس باتیں پرو کر رکھ دے اور پھر وہ ساری کی ساری بچی ہوں اور نہ صرف خود علیحدہ طور پر
پوری ہوں بلکہ پیشگوئی کو پورا کرنے والی ہوں۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے کہ وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ اس کے کیا معنی ہیں اب تک یہ الہام الہی کئی شکلوں میں پورا
ہو چکا ہے اور ان کا ذکر ہمارے لٹریچر میں موجود ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس فقرہ کے ایک معنی
یہ بھی ہیں کہ جن چار لڑکوں کی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خبر دی تھی ان
میں سے چوتھا لڑکا حضرت مصلح موعودؓ کے صلب سے پیدا ہوگا اور وہ بمنزلہ مبارک احمد ہو گا۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔خدا کی قدرتوں پر قربان جاؤں کہ جب مبارک احمد فوت ہوا۔ساتھ ہی خدا تعالیٰ
نے یہ الہام کیا۔انا نبشرک بغلام حلیم ینزل منزل المبارک۔یعنی ایک
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۷۲
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
حلیم لڑکے کی ہم تجھے خوشخبری دیتے ہیں جو بمنزلہ مبارک احمد کے ہو گا اور اس کا
قائم مقام اور اس کا شبیہ ہو گا۔پس خدا نے نہ چاہا کہ دشمن خوش ہو اس لئے اس نے بمجرد
وفات مبارک احمد کے ایک دوسرے لڑکے کی بشارت دے دی تا یہ سمجھا جائے کہ
مبارک احمد فوت نہیں ہوا بلکہ زندہ ہے۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۷۱۷ )
غرض اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔مصلح موعود تین کو چار کرنے والا ہوگا۔یعنی تین تو وہ بھائی ہوں گے اور چوتھے بیٹے کی جو بشارت
دی گئی ہے۔وہ اس کی صلب سے پیدا ہو گا گویا اس کے ذریعہ یہ پیشگوئی پوری ہو جائے گی کہ وہ
تین کو چار کرنے والا ہو گا۔اب میں کچھ اپنے متعلق کہنا چاہتا ہوں میں بغیر کسی جھجک اور تکلف -
آپ سب کے سامنے اور اپنے خدا کے حضور یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں کچھ بھی نہیں تذلل نیستی اور
انکسار کا وہ مقام جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے۔میں اس مقام انکسار
سے بھی کہیں نیچے ہوں کیونکہ حضور نے جن لوگوں کا ذکر فرمایا ہے ان کے کچھ کمالات کا بھی آپ
نے ذکر فرمایا ہے لیکن یہاں کوئی کمال نہیں البتہ ذلت انکسار اور عاجزی پوری پوری ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اور منجملہ عطیات کے ایک کمال عظیم جو قرآن شریف کے کامل تابعین کو دیا جاتا ہے
عبودیت ہے یعنی وہ باوجود بہت سے کمالات کے ہر وقت نقصان ذاتی اپنا پیش نظر رکھتے
ہیں اور بشہو د کبریائی حضرت باری تعالی ہمیشہ تذلیل اور نیستی اور انکسار میں رہتے ہیں اور
اپنی اصل حقیقت ، ذلت اور مفلسی اور ناداری اور پرتقصیری اور خطاواری سمجھتے ہیں اور ان
تمام کمالات کو جو ان کو دیئے گئے ہیں۔اس عارضی روشنی کی مانند سجھتے ہیں جو کسی وقت
آفتاب کی طرف سے دیوار پر پڑتی ہے جس کو حقیقی طور پر دیوار سے کچھ بھی علاقہ نہیں ہوتا
اور لباس مستعار کی طرح معرض زوال میں ہوتی ہے۔پس وہ تمام خیر و خوبی خدا ہی میں
محصور رکھتے ہیں اور تمام نیکیوں کا چشمہ اسی کی ذات کامل کو قرار دیتے ہیں اور صفات الہیہ
کے کامل شہود سے ان کے دل میں حق الیقین کے طور پر بھر جاتا ہے کہ ہم کچھ چیز نہیں ہیں۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۷۳
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
یہاں تک کہ وہ اپنے وجود اور ارادہ اور خواہش سے بکلی کھوئے جاتے ہیں اور عظمت الہی کا
پُر جوش دریا ان کے دلوں پر ایسا محیط ہو جاتا ہے کہ ہزار ہا طور کی نیستی ان پر وارد ہو جاتی ہے
اور شرک خفی کے ہر یک رگ وریشہ سے بکلی پاک اور منزہ ہو جاتے ہیں۔“
( براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد نمبر اصفه۴۳٬۵۴۲ ۵ح درح)
پس یہ تو صاحب کمال ہیں جو اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کا جلوہ دیکھنے کے لئے اپنا سب
کچھ اس عظمت و جلال کے اندرکھو بیٹھتے ہیں لیکن جس میں کوئی بھی کمال نہ ہو وہ خود کو کن الفاظ
یاد کرے میں تو اکثر سوچتا ہوں اور حیران ہوتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔متعلق جب یہ
کہیں اور انسانوں
کو نہیں خدا تعالیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہیں
کرم خا کی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار
تو میرے جیسا انسان اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے سامنے کن الفاظ میں پیش کرے لیکن اس
تمام نیستی کے باوجود جو میں اپنے نفس میں اپنے لئے پاتا ہوں۔میں یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ نے مجھے جس مقام پر کھڑا کیا ہے اس مقام کی حفاظت کا ذمہ خود اس نے لیا ہے اور جب
تک وہ مجھے زندہ رکھنا چاہے گا۔اس کا قادر و توانا اور قوی ہاتھ ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا اور جس
طرف بھی خدا تعالیٰ میری رہنمائی فرماتے ہوئے جماعت کو ترقی کے لئے لے جانا چاہے گا اس
میں برکت ہوگی اور اگر کوئی شخص اس راستہ کو چھوڑے گا تو وہ ناکام رہے گا۔اس لئے نہیں کہ مجھے
میں کوئی خوبی یا طاقت ہے بلکہ اس لئے کہ جس وجود نے مجھے اس مقام پر کھڑا کیا ہے تمام خوبیاں
اور طاقتیں اس کو حاصل ہیں اور جب کہ آپ نے ابھی حضرت مصلح موعودؓ کی ایک پیشگوئی میں یہ
سنا ہے کہ:
” جو میرے بعد آئے گا وہ بھی ایک انسان ہی ہوگا۔جس کے زمانہ میں فتوحات ہوں گی
میں یقین کے ساتھ تو نہیں کہہ سکتا کیونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے ایسا کوئی علم نہیں دیا کہ وہ بعد میں
آنے والا میں ہی ہوں لیکن میں پورے یقین کے ساتھ آپ
کو کہہ سکتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس بات
پر قادر ہے کہ اگر وہ چاہے اور ارادہ کرے تو وہ میرے جیسے ناکارہ وجود سے سب کام لے سکتا ہے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۷۴
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
اور یہ خدائی وعدہ ہے جو ضرور پورا ہوکر رہے گا کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا اور دنیا کی کوئی
طاقت بلکہ دنیا کی سب طاقتیں مل کر بھی اس الہی تقدیر کے ، راستہ میں روک نہیں بن سکتیں۔ہر
طاقت جو اسلام کی بڑھتی ہوئی عزت کے راستہ میں حائل ہوگی ذلیل کر دی جائے گی اور اگر دنیا
کے تمام اموال بھی اکٹھے کر کے عیسائیت اور دوسرے ادیان باطلہ کے پھیلانے اور اسلام کی
مخالفت پر خرچ کئے جائیں۔تو بھی ان کا نتیجہ مٹی کی اس چٹکی سے زیادہ نہیں نکلے گا جو آپ اپنے
پاؤں کے نیچے سے اٹھاتے ہیں اور جو حقیر اموال خدا تعالیٰ نے ہمیں دئے ہیں اور اپنے فضل۔جن قربانیوں کی تو فیق اس نے ہمیں عطا کی ہے۔کسی فرد بشر یا تمام بنی نوع انسان کی جرات نہیں
کہ ان کے مقابلہ میں آئے یا ان کے مقابلہ میں ٹھہر سکے۔خدا کی تو حید دنیا میں قائم ہوکر رہے گی۔شرک دنیا سے مٹایا جائے گا۔مسیح کے پجاری یا پتھروں کے سامنے اپنے جبینوں کو جھکانے والے
یا درختوں کی عبادت کرنے والے اپنی اسباب اور سامانوں پر بھروسہ کرنے والے یا دوسری اقسام
کے شرکوں میں مبتلا لوگوں کے شرکوں کو اس طرح کاٹ دیا جائے گا جس طرح ایک تیز دھار والی
تلوار شیر کو دوٹکڑے کر کے رکھ دیتی ہے جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہم کمزور ہیں لیکن جس خدا کی
طرف ہم منسوب ہوتے ہیں۔وہ کمزور نہیں پھر ہم مایوس کیوں ہوں۔بے شک ہم گنہگار ہیں۔خطا کار ہیں ہم غلطیاں بھی کرتے ہیں لیکن ہم اپنے رب سے مایوس نہیں۔ہمارے کانوں میں اس
کی میٹھی آواز ہمیشہ آتی رہتی ہے کہ
لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ( الزمر :۵۴)
ہماری لغزشوں
کو ہمیں یقین ہے وہ اس لئے معاف کر دے گا کہ ہماری حرکت جس جہت کی
طرف ہے۔وہ جہت وہ ہے جہاں ہم نے اسلام کا جھنڈا گاڑنا ہے ہمارے قدموں کو وہ اپنے فضل
سے تیز تر کر دے گا اور ہمارے نفوس و اموال میں وہ برکات دے گا جن برکات کا وعدہ اس نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیا ہے اور وہ ہمیں توفیق دے گا کہ اپنے نفوس و اموال کی ان
برکات اور بڑھوتی کو جو محض اس کے فضل سے عطا ہوئی ہے ساری کی ساری اس کی راہ میں خرچ
کرنے والے ہوں اور وہ ہماری ان حقیر کوششوں کو کبھی نا کام نہیں ہونے دے گا۔بلکہ وہ ہمیں
کامیاب کرے گا اور میں پورے یقین اور وثوق کے ساتھ ساری جماعت کو جو یہاں بیٹھی ہوئی ہے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۷۵
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
اور تمام دنیا کو جہاں کہ آج کی آواز پہنچے یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ چھپیں تمہیں سال کے اندر دنیا کی
ساری طاقتیں مل کر بھی اس روحانی انقلاب کو روک نہیں سکتیں شاید وہ دن قریب ہے جب کہ دنیا
کے ممالک کی اکثریت اسلام کو قبول کر چکی ہوگی اور وہ لوگ جواب خدا تعالیٰ کے مامور اور ہمارے
آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے ہیں۔ان کی زبانیں آپ پر درود بھیجتے ہوئے
خشک ہو رہی ہوں گی اور ان کے دلوں کی یہ تمنا ہوگی کہ ان کی پہلی زندگی کے مقابلہ میں ان کی اس
زندگی کے دن چوبیس گھنٹے کی بجائے اڑتالیس گھنٹے کے ہو جائیں تا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ایک دن
میں درود پڑھ کے اپنی پرانی خطاؤں کو خدا تعالیٰ سے معاف کر سکیں۔غرض یہ دن آنے والا ہے مگر
جو ذمہ داری خدا تعالیٰ کی طرف سے ہم پر عائد کی گئی ہے اسے بھی ہم نے بہر حال پورا کرنا ہے۔ہمیں بھی اس عظیم روحانی انقلاب کے قرب کی وجہ سے عظیم قربانیاں دینی پڑیں گی اور یہ کام
ظاہری اصطلاح کی رو سے خالی ہاتھ سے نہیں ہوگا بلکہ جب ہم اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ کی راہ میں
دے دیں گے تو خدا تعالیٰ کہے گا میرے بندے نے جب اپنا سب کچھ میری راہ میں دے دیا تو
میں بھی اپنا سب کچھ جو ان کے لئے ضروری ہے کیوں بچائے رکھوں اور جب خدا تعالی کی ساری
طاقتیں اور اس کے سارے خزانے ہمارے ساتھ ہو جائیں گے تو پھر تم خود ہی سوچ لو۔ہمیں کہ
چیز کی کمی محسوس ہوگی۔اپنے متعلق کچھ کہنے کے بعد میں کچھ اور کہنا چاہتا ہوں۔دنیا کی مختلف اقوام میں جو مختلف
انقلابات برپا ہوئے ہیں ان کے نتیجہ میں ہمیں نو جگہوں پر اپنے تبلیغی مراکز کو بند کرنا پڑا اور وہ ملک
جن میں تبلیغی مراکز بند کئے گئے ہیں۔فرانس، ہنگری، جزائر سلی، اٹلی ، روس ، ایران،
جاپان ، مسقط اور مصر ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان جگہوں پر احمدی نہیں۔ان سب جگہوں پر
احمدی موجود ہیں لیکن ہمارے با قاعدہ تبلیغی مراکز وہاں موجود نہیں۔ہمارے مشنری اور مبلغ وہاں
نہیں۔اس وقت سب سے پہلا کام جو میں نے اور آپ نے کرنا ہے اور جس کے بغیر ہمیں چین
نہیں آنا چاہئے۔وہ یہ ہے کہ وہ تمام مراکز جو کسی نہ کسی وقت حضرت مصلح موعودؓ نے کھولے تھے
لیکن بعد میں کسی مجبوری کی وجہ سے انہیں بند کرنا پڑا جتنی جلدی ہو سکے اور جب بھی ممکن ہوا نہیں
دوبارہ کھول دیا جائے اور پھر جن جن ممالک میں نئے مشن کھولنے کی ضرورت ہے وہاں مشن کھول
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
24
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
دیئے جائیں۔اس وقت تک جو مطالبات مختلف جگہوں سے آئے ہیں ان کے مطابق سات ایسے
ممالک ہیں ( گوغور کے بعد ان میں کچھ اور ممالک کا بھی اضافہ ہو جائے گا ) جہاں فوری طور پر تبلیغی
مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے یعنی ہمیں یہاں سے مبلغ بھجوا کر تبلیغ کا کام جاری کرنا چاہئے۔کیونکہ اس وقت وہاں کی آبادی کا اسلام کی طرف رحجان ہے ان سات ممالک کے نام یہ ہیں۔ا جاپان ۲۔فلپائن ،۳۔آسٹریلیا ۴۔جنوبی افریقہ، ۵۔کانگو ، ۶۔وسطی افریقہ ۷۔ٹو گولینڈ
یہ سات ملک ایسے ہیں۔جہاں ہمیں وہاں کے حالات کے تقاضا کے مطابق جلد سے جلد
مشن کھولنے چاہئیں اور مشن کھولنے کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہے ان میں سے ایک تو
مبلغین اور مربی ہیں یعنی ہمیں مبلغ مشنری مربی اور واعظ درکار ہیں۔اگر میرے پاس مبلغ اور مربی
نہ ہوں تو میں وہاں کس کو بھجواؤں گا۔آپ مجھ سے کس بات کی توقع رکھتے ہیں۔کیا میں آسمان
سے فرشتے منگواؤں یا غیر احمدیوں کو نوکر رکھوں۔صاف ظاہر ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔اس کام کے
لئے احمدی بچوں کو آگے آنا پڑے گا اور آپ کو اپنے بچے پیش کرنے پڑیں گے ورنہ یہ کام نہیں
ہوسکتا پھر بچوں کے وقت میں ہمیں انتظار کرنا پڑے گا انہیں ایک وقت تک ہمیں تعلیم دینی پڑے گی
اور پھر کہیں جا کر وہ اس قابل ہوں گے کہ انہیں باہر بھجوایا جائے اور ہم زیادہ دیر تک انتظار نہیں کر
سکتے اور نہ ہمیں انتظار کرنا چاہئے اس کی ایک ہی تدبیر ہے کہ بچوں کو تیار ہونے تک کا جو وقفہ ہے
اس کے لئے ایسے دوست آگے آئیں جو اپنے کاموں سے ریٹائر ہو چکے ہیں یا ریٹائر ہونے
والے ہیں یا ریٹائر ہو سکتے ہیں مثلاً ایک شخص ہے اس کی ملازمت تمہیں سال کی ہوگئی ہے۔اسے
پوری پینشن مل سکتی ہے لیکن گورنمنٹ کے قواعد کے مطابق ابھی وہ تین چار سال اور ملازمت کر سکتا
ہے۔ایسا آدمی سلسلہ کی خدمت کے لئے آجائے۔کافی عرصہ تک اس نے گورنمنٹ کی سروس کر
لی ہے اب اسے چھوڑ دے۔وہاں سے فراغت حاصل کرے۔پوری پینشن لے اور یہاں آکر
کام کرے۔ایسے لوگوں کے لئے ایک تعلیمی نصاب مقرر کیا جاسکتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سمجھدار
پڑھے لکھے معمر تجربہ کار دوست جنہوں نے ایک حد تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کتب کا مطالعہ کیا ہوا ہو۔ان کے لئے چھ ماہ کا نصاب کافی ہے اس کے بعد ہم انہیں باہر بھجوا سکتے
ہیں اور یہ لوگ بیرونی ممالک میں ہمارے اسی طرح مربی مبلغ اور مشنری ہوں گے جس طرح
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
پاکستان میں وقف جدید کے معلم کام کر رہے ہیں یعنی جس طرح معلم سند یافتہ مبلغ نہیں لیکن انہیں
تبلیغ کے کام پر لگایا گیا ہے اور وہ اپنی استطاعت کے مطابق اس کام کو کر رہے ہیں اس طرح یہ
لوگ بھی بیرونی ممالک میں ہمارے مبلغ ہوں گے۔گوسند یافتہ مبلغ نہیں ہوں گے اور یہ ضروری
نہیں کہ کوئی شخص پہلے جامعہ احمدیہ میں داخل ہو اور وہاں کئی سال تک تعلیم حاصل کرتا رہے تب
کہیں جا کر وہ مبلغ بنے۔مبلغ کے لئے دراصل دعا کی ضرورت ہے اس کے لئے اصل چیز اپنے
رب پر توکل ہے اور کبر وغرور کا فقدان۔پس اصل چیز یہ ہے کہ انسان یہ سمجھے کہ جو کچھ میں نے پایا
ہے خدا تعالیٰ سے پایا ہے اور خدا تعالیٰ جتنا چاہے مجھے دے سکتا ہے اس کے خزانوں میں کوئی کمی
نہیں ہے غرض اصل چیز دعاؤں کی عادت ہے دوسروں کی خدمت بھی دعا کے ذریعہ ہو سکتی ہے۔بعض لوگ پیسے دے کر دوسروں کی خدمت کر لیتے ہیں۔بعض لوگ دوسروں کے لئے فراخ دلی
سے وقت دے دیتے ہیں لیکن ان کو خیال نہیں آتا کہ ہم ان کی بہترین خدمت دعا کے ذریعہ کر
سکتے ہیں۔پہلی بات جو خدمت کے سلسلہ میں ایک احمدی کے سامنے آنی چاہئے وہ دعا ہے۔جب
بھی اس کے کسی دوست کی کوئی ضرورت اس کے سامنے آئے وہ اپنے رب سے کہے اے خدا ! یہ
صحیح ہے کہ میں کچھ بھی نہیں لیکن تو میری دعا قبول کرلے اس طرح اس کی توجہ تیری طرف ہو جائے
گی۔اس وقت وہ تیری طرف متوجہ نہیں دیکھو اللہ تعالیٰ نے جب محاذ جنگ پر ہماری افواج کو اپنی
قدرت کے نظارے دکھائے تو مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ سینکڑوں ہمارے آفیسر ایسے تھے جو نام
کے مسلمان تھے اور قریباً د ہر یہ تھے۔انہوں نے نہ تو کبھی قرآن کریم کو ہاتھ لگایا تھا اور نہ وہ حقیقتاً
دل سے
کبھی اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکے تھے لیکن اب وہ قرآن کریم کے شیدائی بن گئے ہیں۔انہیں
یہ معلوم ہو گیا ہے کہ ان کا خدا ایسا ہے جو اس قسم کے معجزے دکھاتا ہے اور ان کی دعائیں سنتا ہے
اور انہیں قبول کرتا ہے۔پہلی اور حال کی کئی بشارتیں ہماری فوج کے اندر بہت مقبول ہوئی ہیں۔پس یہ بہت بڑی بات ہے بظاہر کچھ بھی نہیں لیکن پھر بھی بہت کچھ ہے۔صرف منہ سے چند کلمات
دعا کہہ دینے ہیں۔کوئی روپیہ خرچ نہیں آتا۔کوئی پیسہ خرچ نہیں آتا لیکن ایک نمایاں تغیر دنیا کے
سامنے آجاتا ہے اور دیکھنے والا حیران ہوتا ہے اور پھر وہ اس وجود کی طرف جس کی قوت اور
قدرت سے وہ تغیر رونما ہوا جھکتا ہے۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
ZA
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
غرض ہمیں بہت جلد ایسے بڑی عمر کے آدمیوں کی ضرورت ہے جو دین کا کام کر سکیں انہیں
مختصر تعلیمی نصاب میں سے گزارا جائے گا اور اس کے بعد غیر ممالک میں تبلیغ کے لئے بھیج دیا جائے
گا۔میں نے بتایا ہے کہ سات ایسے ملک ہیں جہاں نئے مشن کھولنے کی ضرورت ہے اور جہاں
پرانے مشن ہیں وہاں بھی ہمیں بیسیوں مبلغین اور مبشرین کی ضرورت ہے کئی ایسے ممالک ہیں
جہاں ہمارے ایک ایک یا دو مبلغ ہیں اور ان کے باشندے ہمارے پیچھے پڑے ہوئے ہیں کہ
ہمارے پاس اور آدمی بھجواؤ کیونکہ علاقے کے علاقے اس وقت اسلام کی طرف مائل ہورہے ہیں
اور جتنے مبلغ اس وقت ہمارے پاس ہیں وہ ہماری ضرورت کو پورا نہیں کر رہے۔پھر ہمیں مالی قربانیوں کی ضرورت ہے۔مالی قربانیاں ہمیں بہر حال دینی پڑیں گی۔پاکستانی
احمدیوں کو بھی مالی قربانیاں دینی پڑیں گی اور غیر پاکستانی احمدیوں کو بھی مالی قربانیاں دینی پڑیں
گی۔میں اس وقت کوئی ٹھوس مطالبہ نہیں کرتا میں صرف آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جو مالی وعدے
ایک احمدی کی حیثیت سے آپ کر چکے ہیں۔ان کو پورا کر دیں۔وعدہ آپ کر چکے ہیں اور سال کا
بیشتر حصہ بھی گزر چکا ہے پس مالی سال کے ختم ہونے سے پہلے پہلے اپنے چندوں کو پورا کر دیں اور
کوئی بقایا اپنے اوپر نہ رہنے دیں۔اگر آپ سب اس بات میں کامیاب ہو جائیں۔تو اس کے نتیجہ
میں جماعت کی کوششیں بڑھیں گی اور آپ پر بھی خدا تعالیٰ کے افضال نازل ہوں گے اور اس کی
مزید برکتوں کے آپ وارث بنیں گے۔زیر طبع تراجم قرآن کریم کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ فرانسیسی زبان میں ترجمہ مکمل
ہو چکا ہے نظر ثانی ہو رہی ہے۔ڈینش زبان میں سات پاروں
کا ترجمہ مع مختصر تفسیری نوٹس شائع
ہو چکا ہے۔بقیہ حصہ بھی تیار ہے اور اس کی طباعت کا انتظام کیا جارہا ہے۔ہس
ترجمہ مکمل ہو چکا ہے اس پر نظر ثانی ہورہی ہے۔اسی طرح اطالوی، روسی، پرتگیزی، کیکو یوزبانوں
میں ترجمہ ہو چکا ہے کو و زبان میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے اور نظر ثانی ہورہی ہے۔لو گنڈ ا زبان میں
پچپیس پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹس ابھی باقی ہے مینڈی زبان میں ہیں پاروں کا ترجمہ ہو چکا
ہے۔بقیہ ترجمہ تیار ہو رہا ہے۔بہر حال کئی تراجم مکمل ہو چکے ہیں ان پر نظر ثانی ہو رہی ہے۔کئی
زبانوں میں ترجمہ کا کام شروع ہو چکا ہے۔یہ کام حضرت مصلح موعودؓ نے شروع فرمایا تھا اور اس کو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۷۹
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
کامیاب اختتام تک پہنچانا میرا فرض ہے اور میں نے اپنا فرض بہر حال ادا کرنا ہے۔انشاء اللہ
تعالیٰ۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ آپ اس کام میں میرے ساتھ پورا پورا تعاون کریں گے۔ان تراجم کے علاوہ بھی میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں بہت جلد چینی اور جاپانی زبانوں میں قرآن کریم
کا ترجمہ کرنا چاہئے اگر چہ چین کے بڑے حصہ پر اس وقت کمیونسٹوں کا سیاسی اقتدار ہے اور وہاں
ایک حد تک مذہبی آزادی ہے لیکن مذہبی آزادی کا جو مفہوم ہم لیتے ہیں اور جو مفہوم وہ لیتے ہیں۔ان میں بڑا اختلاف ہے بہر حال فارموسا میں کچھ دوست بغیر کسی مبلغ کے احمدی ہو گئے ہیں۔وہاں
کی مسلم ایسوسی ایشن کے صدر جو غالباً پچھلے سال یہاں آئے تھے دل سے احمدی ہیں۔گو انہوں
نے احمدیت کو ابھی ظاہر نہیں کیا لیکن ان کے دل میں احمدیت کی اس قدر محبت ہے کہ جب وہ
ربوہ آئے اور مجھ سے انہوں نے ملاقات کی تو عجیب نظارہ پیش آیا جب وہ میرے سامنے آئے
تو پہلے کچھ جھجھکے اور انہوں نے اپنے آپ پر اس طرح ضبط کیا جس طرح کوئی آدمی کوئی کام کرنا
چاہے بھی اور نہ بھی کرنا چاہے۔کوئی دو سیکنڈ تک ان کی یہ حالت رہی۔پھر وہ بے اختیار ہو کر
آگے بڑھے اور مجھ سے لپٹ گئے وہ اس محبت کو جو انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے
تھی روک نہ سکے انہوں نے مجھ سے بہت سی باتیں کیں۔جن سے ان کے اخلاص کا علم ہوتا
ہے۔پھر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم انہیں اپنی کتب بھجوائیں۔بہر حال چینیوں کا ایک
بڑا حصہ اس وقت احمدیت کی طرف متوجہ ہے اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو چین کے دوسرے بڑے
حصہ میں بھی جہاں کمیونسٹوں کا تسلط ہے ہمارے لئے تبلیغ کی راہیں کھول سکتا ہے۔وہ ایسا کر
سکتا ہے اس کے لئے کوئی بات نا ممکن نہیں غرض چینی اور جاپانی زبان میں بھی قرآن کریم کے
تراجم بہت جلد کر وائے جائیں گے۔مساجد جو زیرتعمیر ہیں اور ان کو مکمل کرنا نہایت ضروری ہے ان میں سے ایک مسجد ڈنمارک
کی ہے۔پھر غا نا میں ہمالے کے مقام پر ، یوگنڈا میں مسا کا کے مقام پر ، تنزانیہ میں ٹانگا کے مقام
پر سیرالیون میں فری ٹاؤن کے شہر میں ، نائیجیریا میں پانچ مقامات پر اسی طرح گیمبیا میں مساجد
بنائی جارہی ہیں ان کے علاوہ کئی اور مقامات پر مساجد کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے لیکن ابھی
تک وہاں نہ مسجد بنانے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ کوئی انتظام۔اور وہ جگہیں مندرجہ ذیل ہیں۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۸۰
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ ) اکرہ (غانا) لیگوس ( نائیجیر یا گوش ( نائیجیریا)
یہ تو فوری کام ہیں جن کی طرف جماعت کو اگلے سال کے اندر اندر توجہ دینی پڑے گی لیکن
آپ یہ نہ سمجھیں کہ کام یہیں ختم ہو گیا ہے انگریزی کا محاورہ ہے Momentum Gaines
یعنی موٹر اور گاڑی کی رفتار آہستہ آہستہ تیز ہوئی ہے۔ہماری حرکت بھی آہستگی کے ساتھ تیزی کی
طرف بڑھ رہی ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے حضرت مصلح موعودؓ نے جماعت کے کاموں میں ایک
قسم کی تیزی پیدا کر دی ہے اور جب حرکت میں تیزی پیدا ہو جائے تو دو میں سے ایک بات کا ہونا
ضروری ہے۔یا تو حرکت بند ہو جاتی ہے اور اس کا نام موت بھی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ابھی
ہماری جماعتی موت کا وقت نہیں آیا۔ابھی ہماری زندگی اور کامیابیوں کا وقت ہے یا پھر وہ حرکت
پہلے سے زیادہ تیز ہو جاتی ہے اور کم خرچ پر زیادہ نتائج پیدا ہوتے ہیں۔مثلاً موٹر اگر ہیں میل نی۔فیی
گھنٹہ کی رفتار سے جارہی ہو تو ایک گیلن پٹرول خرچ ہو گا اور اگر اس کی رفتار چالیس میل سے بڑھ
جائے۔تو وہ ایک ہی گیلن پٹرول میں یہ فاصلہ طے کرے گی اور یہ اس نے کم خرچ میں زیادہ نتیجہ
نکالا ہے یہ دونوں چیزیں ( یعنی کم رفتار یا زیادہ رفتار ) اپنے نتائج کے لحاظ سے مفید ہوئی ہیں لیکن
ہم نے کسی ایک نتیجہ پر ٹھہر نانہیں اور نہ اپنی کوشش کو ایک جگہ روکنا ہے بلکہ اُسے پہلے سے زیادہ کرنا
ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارا خدا محض اپنے فضل سے ہماری کوششوں کے نتیجے پہلے کی نسبت زیادہ
سے زیادہ نکالتا چلا جائے گا۔اپنے متعلق اور فوری پروگرام کے متعلق میں اس قدر کہنا چاہتا ہوں۔اب وقت بھی زیادہ ہو
گیا ہے اور دو تین دن سے مجھے خونی پیچش بھی ہے جس کی وجہ سے زیادہ بولنا مشکل ہے گو میں بیمار
تھا لیکن ان دنوں میں یہ ممکن ہی نہ تھا کہ میں اس بات کے متعلق سوچوں کہ کام کم بھی کیا جا سکتا
ہے۔چنانچہ میں نے اپنے عزیز بھائی ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کو یہ کہا کہ میں کوئی ایسی دوائی
نہیں لگاؤں گا جو میرے کام میں روک بنے اور اللہ تعالیٰ نے فضل کیا کہ آج کچھ افاقہ ہو گیا۔جس
کی وجہ سے میں نے اس قدر تقریر کر لی ہے لیکن بیماری کا بہر حال مجھے پر اثر تھا اور اس اثر کی وجہ
سے بعض اوقات میری زبان بھی رُک جاتی تھی اور لفظ کو پوری طرح ادا نہیں کر سکتا تھا۔اس لئے
میں نے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں جو کچھ مجھ سے ہو سکا احباب کے سامنے بیان کر دیا ہے۔