جس وقت کوئی ملک پورا احمدی ہو گیا تو وہ کہے گا کہ نظام ہمارے ہاتھ میں دو یا ہمارے مقابلہ میں قربانیاں دو

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۹۱
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطا۔جس وقت کوئی ملک پورا احمدی ہو گیا تو وہ کہے گا کہ نظام
ہمارے ہاتھ میں دو یا ہمارے مقابلہ میں قربانیاں دو
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالا نہ فرموده ۲۷ /جنوری ۱۹۶۷ء بمقام ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دوست جانتے ہیں کہ آج کی تقریر میں بعض عام قسم کے لیکن ضروری معاملات کے متعلق
کچھ کہا جاتا ہے کسی خاص عنوان کے ماتحت آج کی تقریر نہیں ہوتی بلکہ اہم واقعات اور مسائل کے
متعلق جو دوران سال ہوئے ہوں یا ان سے تعلق رکھنے والے ہوں ان مسائل کا اور حالات کا
جائزہ لیا جاتا ہے لیکن قبل اس کے کہ میں وہ باتیں بیان کرنا شروع کروں جو میں اس وقت کہنا
چاہتا ہوں لیکن ایک زائد بات کہنے پر مجبور ہوا ہوں اور وہ یہ کہ کچھ عرصہ سے ہمارے ان بھائیوں
نے جو عہد بیعت توڑ کر غیر مبائعین کہلائے گند اُچھالنے میں بڑی شدت اختیار کر لی ہے۔حضرت
مصلح موعودرضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد انہوں نے ایک کتاب فتح حق“ کے نام سے شائع کی
اس میں انہوں نے نہایت ہی اشتعال انگیزی اور گندہ دہنی سے کام لیا۔ان کے بعض اکا برگزشتہ
گرمیوں میں مجھے ایک مقام پر ملے تھے میں نے انہیں بتایا کہ آپ لوگوں نے ایک کتاب لکھی ہے
اور آپ اسے دنیا میں شائع کر رہے ہیں۔اب ہمیں بھی اس کا جواب دینا ہو گا اس لئے آپ کو اس
کے متعلق
کوئی گلہ نہیں پیدا ہونا چاہیئے لیکن آپ تسلی رکھیں کہ جو گند آپ میں تھا وہ اس کتاب میں
ظاہر ہوا ہے۔ہمارے اندر اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی گند نہیں ہے اس لئے ہماری طرف سے اس
کا جو جواب شائع ہو گا اس میں کسی گند کا استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ نہایت شرافت کے ساتھ
نہایت متانت کے ساتھ عقلی دلائل کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت کے ساتھ آپ کی باتوں کا
جواب دیا جائے گا۔چنانچہ اس کتاب یعنی ”فتح حق کے جواب میں ہماری طرف سے ایک کتاب
غلبہ حق کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۹۲
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
غیر مبائعین نے بعض اشتہارات وغیرہ بھی شائع کئے ہیں اور ہمارے اس جلسہ کے موقع
پر انہوں نے یہ اشتہارات ان مقامات پر تقسیم کئے ہیں مثلاً چنیوٹ، چنیوٹ سے کراچی والے
بھی گزررہے ہیں سیالکوٹ والے بھی گزر رہے ہیں لا ہو ر والے بھی گزر رہے ہیں۔اس قسم کے
مقامات پر انہوں نے آدمی مقرر کر کے اشتہارات تقسیم کئے ہیں۔اگر صرف انہی اشتہارات کا
سوال ہوتا جنہیں چھپے ہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں تو جیسا کہ میں نے پہلے خاموشی اختیار کی تھی اب
بھی خاموشی اختیار کر لیتا کیونکہ میں ان لوگوں کی باتوں کو قابل اعتنا نہیں سمجھتا لیکن مجھے یہ خیال
آیا کہ ہزاروں آدمیوں کو ان اشتہارات کا علم ہوا ہے اور میرے بھائی مجھ سے یہ توقع رکھتے
ہوں گے کہ میں اُن باتوں کا ضرور جواب دوں جو ان اشتہارات میں لکھی گئی ہیں۔پس اگر
غیر مبائعین میرے منہ سے ہی کچھ سنا چاہتے ہیں تو وہ آج سن لیں جہاں تک عقائد کا سوال ہے
میں اس خدا کی قسم کھا کر جس کے ہاتھ میں میری اور آپ کی گردنیں ہیں یہ اعلان کرتا ہوں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی کے دن سے لے کر آج کے دن تک ہمارے
عقائد میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ
کے حکم کے مطابق حکم اور عدل ما نا اور تسلیم کیا ہے اور آپ کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔آپ علیہ السلام
کا ہر حکم بطور حکم کے ہمارے لئے قابل قبول اور قابل عمل ہے اور ہم آپ کے ہر حکم کے قیام کیلئے
اپنی جانیں تک فدا کرنے کے لئے تیار ہیں اور ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ حکم اور عدل ہونے کی
حیثیت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہر حکم روحانی عدل اور انصاف کے مطابق ہے
لیکن آپ لوگ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو حکم نہیں مانتے آپ سے کہا گیا کہ آپ اور باتوں کو
ترک کر دیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک مختصری تصنیف ” ایک غلطی کا ازالہ ہے۔آپ اس کو شروع سے آخر تک پڑھ کر یہ فقرہ لکھ دیں کہ نہ اس سے زائد اور نہ اس سے کم پر ہمارا
ایمان ہے۔آپ بھی دستخط کر دیں اور ہم بھی دستخط کر دیتے ہیں لیکن آپ اس انصاف کے فیصلہ
کی طرف نہیں آتے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب سے بعض چھوٹے چھوٹے
فقرے نکال کر ہم سے مطالبہ کرتے رہتے ہیں کہ ان کے نیچےتم دستخط کر دو۔آپ کی یہ بات اس
شخص کی طرح ہے جو قرآن کریم کی ایک آیت کا ٹکڑا لا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ (النساء:۴۴)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۹۳
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار
---
کسی کے سامنے پیش کرتا ہے اور کہتا ہے دیکھو یہ قرآن کریم کا حکم ہے کہ نماز کے قریب نہ جاؤ تم
اس کے نیچے دستخط کر دو کہ میں اس پر ایمان لاتا ہوں آپ مذہب کو کھیل مت بنائیں ورنہ
خدا تعالیٰ کا قہر تم پر نازل ہوگا۔باقی رہی یہ بات کہ اگر بعض عقائد آپ کی سمجھ سے باہر اور آپ کی دسترس سے پرے ہیں تو
ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایسی فراست عطا کرے کہ آپ حقائق کو سمجھنے لگیں۔جیسا کہ
میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ گالی کے مقابلہ میں نہ ہم گالی دیتے ہیں اور نہ دے سکتے ہیں کیونکہ
ہمارے رب کا یہی حکم ہے کہ گالی کے مقابلہ میں گالی نہ دو لیکن جو شخص یا جولوگ گالی دینے کے عادی
ہوں وہ گالی سننے کے بھی عادی ہوتے ہیں اگر انہیں گالی کے مقابلہ میں گالی نہ دی جائے تو ان کی
طبیعت بڑی مکد راور بدمزہ ہو جاتی ہے اور کہتے ہیں ” کوئی لطف نہ آیا گالی دین دا اگلا چپ ہی کر
گیا‘ پس اس لحاظ سے میں معذرت چاہتا ہوں۔میں آپ کی دلچسپی کے سامان مہیا نہیں کر سکتا
کیونکہ میرے اندر خدا تعالیٰ نے گالی دینے کا مادہ نہیں رکھا۔میں آپ سے قرآن کریم کی زبان
میں بات کر سکتا ہوں
اور کرنا چاہتا ہوں۔خدا تعالیٰ آپ
کو سمجھ عطا کرے کہ آپ اس نکتہ کو پالیس
اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے اَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا
مِنْ أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغُلِبُونَ (الانبياء: ۴۵)
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک اصول دو شکلوں میں ہمارے سامنے پیش کیا ہے اور
اول یہ کہ جس قوم اور سلسلہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک ہو کہ وہ اُسے درجہ بدرجہ ترقی کی منازل
طے کراتا چلا جائے وہ اس کی طرف سے ہوتا ہے۔تدریجی ترقی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ گروہ یا
وہ سلسلہ جو اپنے آپ کو الہی سلسلہ کہتا ہے واقع میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اس کے مقابلہ میں
تدریجی تنزل اس بات کی دلیل ہے کہ جس گروہ یا سلسلہ کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ حکم نازل ہو گیا کہ
اس کو تدریجی تنزل کی طرف لیتے چلے جاؤ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوسکتا۔وہ غلطی پر قائم
ہے۔اس اصول کے مدنظر جب ہم اپنے ماضی پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ ایک دن
آپ نے قادیان کی مبارک بستی کو جہاں وہ مقامات تھے جن کو خدا تعالیٰ نے شعائر اللہ کہا ہے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۹۴
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
جہاں وہ مٹی تھی جس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قدم پڑے تھے جس کی سرزمین وہ
سرزمین تھی جس کو اللہ تعالیٰ نے ارضِ حرم قرار دیا تھا آپ نے چھوڑا۔اس زمین سے آپ نکلے تو
آپ خوش تھے کہ آپ خدا تعالیٰ کے مسیح کے گاؤں اور اس کے شہر کو سونا چھوڑ کر جارہے ہیں۔آپ
نے اس وقت یہ دعویٰ کیا تھا کہ سو میں سے ننانوے احمدی آپ کے ساتھ ہیں اور سو میں سے ایک
آدمی آپ پیچھے چھوڑ کر جا رہے ہیں۔آپ نے اس وقت ایسے سامان پیدا کر دئیے تھے کہ خزانہ
س وقت خالی تھا۔اس میں شاید چند آنے تھے گویا اس سونے گھر کو آباد کرنے کا بھی آپ نے
اپنے زعم میں کوئی ذریعہ نہیں چھوڑا تھا اور آپ میں سے بعض نے یہاں تک کہ دیا تھا کہ قادیان
کے تعلیمی اداروں پر عیسائیت کا قبضہ ہو گا اور اس کے مکانوں میں اُتو بولیں گے مگر خدا تعالیٰ نے یہی
فیصلہ کیا کہ وہ ان لوگوں کو جو اس کی نگاہ میں حقیقی انسان نہیں تھے قادیان میں نہیں رہنے دے گا اور
وہ دن اور آج کا دن اللہ تعالیٰ نے جو سورج ہم پر چڑھا یا وہ ایک زیادہ طاقت ور، ایک زیادہ منظم
اور تعداد میں زیادہ جماعت کے اوپر چڑھا اور ہر سورج جو آپ پر چڑھا اس نے آپ کے کان
میں یہ سرگوشی کی کہ تمہارا قدم تنزل کی طرف آیا ہے اور تم تنزل کے گڑھوں کی طرف جارہے ہو۔اس وقت آپ کی جماعت (آپ کے کہنے کے مطابق ) سو میں سے ننانوے تھی اور آج اگر میں
ایک کو نہ پھاڑوں تو میں اس نسبت کو بیان ہی نہیں کر سکتا جو آپ کی جماعت کو ہماری جماعت کے
مقابلہ میں ہے۔آپ ہمارے مقابلہ میں سو میں سے ایک بھی نہیں رہے۔یہ پاک نفوس جو آج میرے سامنے بیٹھے ہیں یا عورتوں کے جلسہ گاہ میں جو پاک ہستیاں
بیٹھی ہیں ان میں سے ہر ایک اس بات پر گواہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت یہ بتا رہی ہے کہ
ہمارے عقائد میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی اس لئے کہ ۱۹۱۴ء سے لے کر آج تک خدا تعالیٰ کے
اس سلوک میں بھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی جو ہمارے ساتھ رہا ہے۔اس کا ہمارے ساتھ جو
سلوک ۱۹۱۴ء میں تھا یا جو ۱۹۱۵ء میں تھا وہی سلوک آج بھی ہے۔اگر ہمارے عقائد بدل جاتے تو
خدا تعالیٰ کا ہمارے ساتھ سلوک بھی بدل جاتا کیونکہ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ
اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد:۱۲)
خدا تعالیٰ کا یہ سلوک ہر قوم کے ساتھ چلتا ہے اور خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت یہ بتارہی ہے کہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۹۵
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
ہمارے جو عقائد ہیں وہ اس کو محبوب اور پیارے ہیں اور وہ ایسے عقائد ہیں جو اس کی جماعت کے
ہونے چاہئیں تبھی تو وہ ہمیں ترقی دیتا چلا جاتا ہے اور تبھی تو ہم نے یہ دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کی ان
صفات کے تمام جلوے آپ کے لئے اے جماعت غیر مبائعین جلوہ گر ہوئے جو اس جماعت کے
لئے جلوہ گر ہوتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ تنزل کی طرف لے جارہا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی صفات کا ہر وہ
جن کواللہ جار اور کی
جلوہ ہم پر ظاہر ہوا جو اس جماعت پر ظاہر ہوتا ہے جس کو وہ ترقی کی منازل پر چڑھاتا چلا جاتا ہے۔پس خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے عقائد نہ بدلے اور نہ غلط
ہوئے اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں پیارے ہیں۔انہی عقائد کے ساتھ ہم نے ترقی کی ہے اور آپ
نے انہی عقائد کو چھوڑ کر تنزل کی راہوں کو اختیار کیا ہے۔آج آپ کا یہ حال ہے کہ آپ کا حالیہ
جلسہ سالانہ جو دسمبر ۱۹۶۶ء میں ہوا۔اس میں آپ کی جو زیادہ سے زیادہ تعداد تھی اس سے سولہ گنا
زیادہ غیر ممالک میں ایک سال کے اندر جماعت احمدیہ کی نئی بیعتیں ہوئی ہیں اور آپ کے جلسہ
سالانہ کی جو کم سے کم تعداد تھی اس سے پچاس گنا زیادہ غیر ممالک میں ایک سال کے اندر جماعت
احمدیہ کی نئی بیعتیں ہوئی ہیں، تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہم کمزور انسانوں کو ہمارا بڑائی کا کوئی دعوی
نہیں نہ ہم کسی طاقت کا دعویٰ کرتے ہیں نہ ہم کسی علم کا دعویٰ کرتے ہیں اور نہ ہم کسی تقویٰ کا دعویٰ
کرتے ہیں ہم تو کچھ بھی نہیں لیکن خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت یہ بتا رہی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے
نازل ہوتے ہماری باہوں کو پکڑتے اور ہمیں ان بلندیوں تک پہنچاتے چلے جارہے ہیں جہاں تک
ہم اپنی طاقت کے بل بوتے
پر نہیں پہنچ سکتے تھے۔ایک اور بات جو یہ لوگ دہراتے چلے جارہے ہیں وہ یہ ہے جو پیغام صلح میں بھی یہ لکھا گیا
اور انگریزی کا جو اخبار ہے اس میں بھی لکھا گیا کہ بے شک حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک بلند
روحانی مقام پر قائم تھے لیکن حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو اس روحانیت کے ساتھ دور کا بھی
واسطہ نہیں تھا بلکہ آپ الٹ تھے۔آپ کے اندر کوئی روحانیت نہیں تھی اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی
رضی اللہ عنہ کو ویسے اللہ تعالیٰ نے عقل بڑی دی تھی لیکن جو خلیفہ ثالث انہوں نے بنایا ہوا ہے اس
میں عقل بھی کوئی نہیں، نہ روحانیت ہے نہ عقل ہے۔ایک تو مجھے یہ سوچ کے رحم آتا ہے کہ میرے
بعد جو ہوگا اس کے متعلق آپ کیا کہیں گے۔آپ نے اپنے لئے دروازہ بند کر لیا ہے۔حضرت

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۹۶
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطا
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام میں جو روحانیت تھی اگر وہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ میں نہیں تھی
تو یہ کون لوگ بیٹھے ہیں جن سے خدا تعالیٰ ہمکلام ہوتا ہے، جن سے خدا تعالیٰ باتیں کرتا ہے ، جن کو
کشوف اور رویا ہوتی ہیں ، مگر میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی روحانیت سے بھی کوئی فائدہ نہ اٹھایا ، آپ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ
کی فراست سے بھی کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔آپ فکر نہ کریں میری حماقت سے بھی آپ کو کوئی
نقصان نہیں پہنچے گا۔آپ کا یہ وار جو آپ نے مجھ پر کیا ہے یہ بھی ہوا میں ضائع ہو گیا۔کیونکہ میں
نے کبھی فراست اور عقل مندی کا دعوی ہی نہیں کیا تھا جس کو غلط ثابت کرنے کے لئے آپ یہ
فقرے مجھ پر کس رہے ہیں۔میں تو ایک حقیر انسان ہوں ، ایک ناچیز ذرہ ہوں مگر آپ یہ یادرکھیں
کہ یہ ناچیز ذرہ خدا کے ہاتھ میں ہے اگر آپ میرے مقابلہ پر آئیں گے ہمارے پاس تو کوئی
دلیل بھی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فضل ہم پر کیوں ہے سوائے اس کے کہ ہم سے وہ خود ہماری سمجھ
کے بغیر ایسے کام لے رہا ہے جن کے نتیجہ میں وہ سمجھتا ہے کہ توحید خالص دنیا میں قائم ہوگی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دنیا میں قائم ہوگی۔اسلام تمام ادیان باطلہ پر غالب ہوگا۔غرض اللہ تعالیٰ ہمیں برکتیں دیتا ہے اور ہم خدا تعالیٰ کے شکر گزار بندے بن کر اپنی زندگیاں گزار
رہے ہیں۔آپ بھی کوشش کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے شکر گزار بندے بنے کی توفیق عطا کرے۔ا۔نئی کتب اور نئے اور پرانے اخبارات
جیسا کہ دوست جانتے ہیں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی تفسیر صغیر گزشتہ سال سے پہلے
بالکل نایاب ہو چکی تھی اور بہت سے دوست ( پرانے بھی اور نئی نسل جو جوان ہوئی تھی) ان کا یہ
مطالبہ رہتا تھا کہ جلد اس کی اشاعت کی جائے تاکہ ہم اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔چنانچہ گزشتہ
سال اس کی اشاعت کا دوبارہ انتظام کیا گیا اور بلا کس پر اس
کو لکھوایا گیا۔پہلی طباعت بھی اس کی
اچھی بہت اچھی تھی اور کاغذ بھی بڑا ہی اچھا تھا ہم نے اسے دو قسم کے کاغذ پر چھپوایا تھا۔پہلے وہ کاغذ
استعمال کیا گیا تھا جس کو آرٹ پیپر کہتے ہیں اور جس میں چمک ہوتی ہے۔میں تو اسے رات کو
پڑھوں تو مجھے کچھ تکلیف ہوتی ہے۔دوسری دفعہ جب اسے شائع کیا گیا تو سپر کیلنڈر (Super)
(Calendar کاغذ لگایا گیا تھا۔یہ کاغذ دیکھنے میں اتنا اچھا معلوم نہیں ہوتا لیکن اس میں چمک

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۹۷
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار
ہے اور میرے جیسے انسان کے لئے جو عینک لگاتا ہے بلب کی روشنی میں اس کا پڑھنا نسبتاً
زیادہ آسان ہے۔ویسے تو اس کے پہلے بھی کچھ ایڈیشن چھپ چکے ہیں لیکن اب جبکہ اس کی
اشاعت کا دوبارہ انتظام ہوا تو پہلا ایڈیشن دو ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا اور وہ ہاتھوں ہاتھ بک
گیا۔بلکہ بہت سے لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے رقمیں جمع کروادی تھیں لیکن ان
کو تفسیر صغیر کی کاپی
اب تک نہیں مل سکی۔اس کے بعد یہ سپر کیلنڈر کا غذ پر تین ہزار کی تعداد میں شائع کی گئی۔اس
ایڈیشن کی بھی تھوڑی سی کا پیاں باقی رہ گئی ہیں۔باقی سب بک چکی ہیں اور مجھے خیال پیدا ہوا کہ
ابھی مانگ کافی ہے اس لئے قبل اس کے کہ یہ کاپیاں بھی ختم ہو جائیں اسے دوبارہ شائع کر دینا
چاہیئے۔چنانچہ اب پھر تفسیر صغیر دو ہزار کی تعداد میں آرٹ پیپر پر شائع ہو چکی ہے اور یہاں وہ پہنچ
چکی ہے۔باوجود اس کے کہ کاغذ اعلیٰ ہے جو ایک دوکاندار کے ذریعہ باہر سے درآمد کیا گیا ہے لیکن
اس کی قیمت وہی ہے جو پہلے تھی۔جو دوست لینا چاہیں وہ اسے جلد سے جلد خرید لیں تا بعد میں
انہیں مایوسی کا سامنا نہ اٹھانا پڑے۔تاریخ احمدیت کی جلدے ادارة )
رۃ المصنفین کی طرف سے شائع کی گئی ہے جن دوستوں کے
پاس پہلی چھ جلد میں موجود ہیں۔انہیں یہ جلد ضرور لینی چاہیئے اور جن کے پاس پہلی چھ جلدیں نہیں
ہیں انہیں اس جلد کے ساتھ پہلی چھ جلدیں بھی خرید لینی چاہئیں۔اپنی تاریخ کو اپنے گھروں میں
محفوظ رکھوتا ہماری اگلی نسل اپنے مستقبل کو فدائیت اور قربانی اور ایثار کے ساتھ بھرتی رہے۔ماضی
کی تاریخ اس وقت تک مزہ دیتی ہے اور اسی وقت تک فائدہ پہنچاتی ہے جب اس کے مقابلہ میں
مستقبل کی جھولیاں بھی ایثار اور قربانی کے ساتھ بھر دی جائیں ورنہ وہ ایسا ماضی ہوگا جس پر اگلی
نسلیں صحیح معنی میں فخر نہیں کر سکتیں۔یہ بنیاد بنتی ہے اوپر کی منزل کی اور اوپر کی منزل آپ بنا نہیں
سکتے جب تک نچلی منزل نہ ہو اور جس کو اپنی نچلی منزل یا منزلوں کا علم ہی نہ ہو وہ اس سے اوپر کی
منزل بنانے کی طرف کس طرح متوجہ ہوگا۔اداراۃ المصنفین کی طرف سے بخاری شریف مع ترجمه و شرح جو مکرم و محترم سید زین العابدین
ولی اللہ شاہ صاحب کی لکھی ہوئی ہے انہوں نے ترجمہ کیا ہے اور اس کی تشریح کی ہے اس کا
آٹھواں حصہ بھی شائع ہوا ہے۔پہلے سات حصے گزشتہ کسی وقت شائع ہوئے تھے۔اب یہ آٹھواں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۹۸
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
حصہ شائع ہوا ہے۔دوست اسے خریدیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔یہ ادارۃ المصنفین کی طرف
سے شائع شدہ تین کتب تھیں۔شرکتۃ الاسلامیہ نے روحانی خزائن جلد ۲۰۔ملفوظات جلد اسیرۃ خاتم النبین حصہ اول (جو
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی تصنیف ہے اور تین جلدوں میں ہے۔پہلے نایاب تھی اب اس کی
پہلی جلد دوبارہ شائع کی گئی ہے ) اور فقہ احمد یہ یہ چار کتب شائع کی ہیں۔دوستوں کو ان کی طرف
توجہ دینی چاہیئے۔” تبادلہ خیال کے لئے تین مسئلے مکرم و محترم عزیز الرحمان صاحب مربی نے
لکھی ہے جو بڑی دلچسپ اور مفید کتاب ہے۔اسی طرح جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے ”فتح حق کے جواب میں غلبہ حق نظارت
اصلاح وارشاد کی طرف سے شائع ہوئی ہے۔اور غیر مبائعین نے جو اختلافی مسائل پیدا کر لئے تھے
ان کو حل کیا گیا ہے۔اسے قاضی محمد نذیر صاحب نے لکھا ہے۔اسی طرح نظارت اصلاح وارشاد کی
طرف سے ایک اور کتاب ” مقام خاتم النبین شائع کی گئی ہے۔یہ کتاب بھی قاضی محمد نذیر صاحب
نے لکھی ہے اور اس میں قرآن کریم اور احادیث اور بزرگان امت کے اقوال کی روشنی میں یہ بتایا
گیا ہے کہ خاتم النبیین کے جو معنی جماعت احمدیہ کرتی ہے اکا بر آئمہ بھی قرآن کریم اور حدیث کی
روشنی میں وہی معنی کرتے ہیں۔خواہ مخواہ اس مسئلہ پر شور نہیں مچانا چاہیئے۔مکرم مولوی محمد اجمل صاحب شاہد ایم۔اے عربی نے جو آج کل کراچی میں مربی ہیں
اسلامی نماز کے نام سے ایک رسالہ شائع کیا ہے جو مفید ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فارسی کلام در مشین فارسی جو پہلے بھی
ایک دفعہ شائع ہو چکا ہے۔مکرم شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی نے شائع کرایا ہے۔حصہ
محترم ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب کا کیا ہوا ترجمہ بھی ساتھ دیا گیا ہے۔بڑا مفید اور اثر والا یہ کلام ہے
بلکہ مجھے یوں کہنا چاہیئے کہ بڑا مفید اور اثر والا یہ کلام بھی ہے کیونکہ ہر کلام کا اپنا اپنا اثر ہوتا ہے۔اپنے اپنے ذوق کے مطابق۔دوست اپنے اپنے ذوق کے مطابق اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ
کتاب نہایت مفید ہے۔دوست اس کی طرف توجہ کریں اور اسے خرید کر اس سے فائدہ اٹھانے کی
کوشش کریں۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۹۹
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
ایک کتاب مکرم مولوی عبد الرحمان صاحب مبشر فاضل نے برہان ہدایت کے نام سے
شائع کی ہے۔اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے پہلے دو خلفاء کے حالات
خصوصاً تبلیغ کے متعلق کچھ واقعات اور اسی طرح بزرگان جماعت احمدیہ کے تبلیغی واقعات دیئے
گئے ہیں۔پہلے تو میرا خیال یہ تھا کہ میں اس کتاب کے متعلق کچھ نہ کہوں کیونکہ میں اندھیرے میں
تھا۔کل ہی انہوں نے مجھے دی تھی میں نے یہ کتاب پڑھی نہیں تھی لیکن اتفاقاً چند منٹ مجھے ملے اور
میں نے سرسری طور پر اسے دیکھا تو میں نے سمجھا کہ یہ کتاب مفید بھی ہے اور دلچسپ بھی ہے۔اس
لئے میں نے خیال کیا کہ میں اس کا اعلان بھی کر دوں تا کہ دوست اس کی طرف بھی توجہ دیں۔دی ہولی قرآن (The Holy Qur’an) یعنی قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ - تحریک جدید کی
طرف سے دی اور مینٹل اینڈریلیجس پبلشنگ کمپنی The Oriental and Religious)
(Publishing Company نے شائع کیا ہے، میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے لوگ درس
میں انگریزی ترجمہ والا قرآن کریم لے کر بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔ہر ایک کی اپنی طبیعت ، مذاق
اور مزاج ہے اور خصوصاً ہمیں اس طبقہ کے ہاتھ میں اسے پہنچانا چاہئے جو اردو سے واقفیت نہیں
رکھتا اور اس وجہ سے کہ انہیں اردو زبان سے کوئی دلچسپی نہیں وہ قرآن کریم کی برکات سے محروم
رہتے ہیں۔اگر ان کے ہاتھ میں قرآن کریم کا انگریزی زبان میں ترجمہ ہو اور ترجمہ بھی وہ جو
واضح اور صحیح ہو اور ایک حد تک قرآن کریم کے مطالب پر روشنی ڈالنے والا ہو تو خدا کرے کہ
قرآن کریم کے نور کا دروازہ ان پر بھی کھلے۔پھر رسالوں میں انصار اللہ کا رسالہ خدام الاحمدیہ کا رسالہ "خالد" ہے۔اطفال کا رسالہ
تفخیذ الاذہان اور لجنہ اماء اللہ کا رسالہ ” مصباح “ ہے۔جامعہ احمدیہ کا رسالہ ہے مکرم و محترم
ابوالعطاء صاحب کا الفرقان ان سب رسالوں کو پڑھنا چاہیئے اور ان سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔اگر آپ انہیں پڑھیں گے اور ان سے فائدہ اٹھائیں گے تو علاوہ فائدہ کے آپ
کو یہ ثواب بھی پہنچ
رہا ہو گا کہ آپ اس طرح ان رسالوں کو زندہ رکھنے میں مدد دے رہے ہوں گے کیونکہ ان میں سے
کوئی رسالہ بھی ایسا نہیں جو انسانی تدبیر کے بغیر زندہ رکھا جاسکے۔گوتد بیر میں بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہی
ہوا کرتا ہے لیکن تدبیر کو خدا تعالیٰ نے دنیا میں پیدا ہی اس لئے کیا ہے کہ اس سے اس دنیا میں فائدہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
حاصل کیا جائے۔۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار
سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر گھر میں الفضل ، پہنچے اور ”الفضل“ سے ہر گھر
فائدہ اٹھارہا ہو۔ابھی جماعت کے حالات ایسے ہیں کہ شاید ہر گھر میں الفضل، نہیں پہنچ سکتا لیکن
جماعت کے حالات ایسے نہیں کہ ہر گھر اس سے فائدہ بھی نہ اٹھا سکے۔اگر ہر جماعت میں ”الفضل
پہنچ جائے اور جو بڑی جماعت ہے اور اس کے آگے کئی حلقے ہیں۔اس کے ہر حلقہ میں الفضل پہنچ
جائے اور الفضل کے مضامین وغیرہ دوستوں کو سنائے جائیں تو ساری جماعت اس سے فائدہ اٹھا
سکتی ہے خصوصاً خلیفہ وقت کے خطبات اور مضامین اور درس اور ڈائریاں وغیرہ ضرور سنائی جائیں۔خصوصاً میں نے اس لئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خلیفہ وقت کو امر بالمعروف کا مرکزی نقطہ بنایا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ ہر مسلمان دوسرے کو نیکی کی باتیں بتاتا رہے وہ
امر بالمعروف کرتا رہے اور نہی عن المنکر کرتا رہے بدیوں سے وہ روکتا رہے۔اب ہر
آدمی جب دوسرے بھائی کو امر بالمعروف یانھی عن المنکر کرتا ہے تو جس شخص کو سمجھایا جا
رہا ہوتا ہے اس کے سمجھانے والے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوتا کہ، وہ ضرور اس کی بات مانے گا۔سمجھانے والے کا کام ہے سمجھا دینا اور خاموش ہو جانا اور مخاطب کا کام ہے کہ وہ اپنے حالات کے
مطابق ان باتوں پر عمل کرے اس کے سامنے دور ستے ہیں وہ ان دورستوں میں سے ایک رستہ اختیار
کرے گا یا تو اُسے وہ بات سمجھ نہیں آئے گی اور وہ سمجھانے والے کو کہے گا میاں تم جاؤ اور اپنا کام کرو
مجھے تم کیوں ستارہے ہو۔اور اگر اُسے بات سمجھ آجائے کہ ایسا کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے تو وہ بڑے
پیار سے جواب دے گا میاں میں آپ کا بہت ممنون ہوں کہ آپ نے میری توجہ اس طرف پھیری
ہے لیکن اپنے دل میں وہ یہی سوچے گا کہ اپنے حالات کو میں بہتر جانتا ہوں۔قرآن
کریم کا یہ حکم نہیں
کہ میں ہر وہ کام کروں جسے کوئی دوسرا شخص نیکی سمجھتا ہے۔قرآن کریم کا تو یہ حکم ہے کہ جو ہدایت
تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اس میں سے جسے تم احسن سمجھو اس کی پیروی کرو اتَّبِعُوا اَحْسَن
مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمُ (الزمر : ۵۶) تو افراد کے متعلق تو یہ قانون ہے لیکن جہاں تک جماعت کا
تعلق ہے صرف خلیفہ وقت کی ذات ہی ہے کہ آپ میں سے ہر ایک نے اس کے ساتھ یہ عہد بیعت
کیا ہے کہ جو نیک کام بھی آپ مجھے بتائیں گے میں اس میں آپ
کی فرمانبرداری کروں گا۔یعنی امر

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
1+1
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار
بالمعروف میں اطاعت کا عہد جماعت کے اندر صرف خلیفہ وقت سے ہے اور جماعتی نظام میں جب
تک کسی جماعت میں خلافت قائم رہے یہ فیصلہ کرنا کہ جماعتی کاموں میں کونسی بات اللہ تعالیٰ کے
فرمان کے مطابق احسن ہے اور کونسی نہیں یہ صرف خلیفہ وقت کا کام ہے کسی اور کا ہے ہی نہیں۔اس
نے بتانا ہے کہ موجودہ حالات میں مثلاً دوسروں کے ساتھ مذہبی تبادلہ خیال اس رنگ میں کرو۔ہزار
طریقے ہیں جن سے ہم مذہبی تبادلہ خیال کرتے ہیں۔کس موقع پر ، کس وقت پر، کس مقام پر، کس
ملک میں ایک طریقہ احسن ہوتا ہے تو دوسرے موقع پر دوسرے وقت میں، دوسرے مقام پر یا
دوسرے ملک میں دوسرا طریقہ احسن ہوتا ہے۔ایک یہ فیصلہ کرنا کہ کونسے مقام یا کون سے ملک میں
کون سا طریق احسن ہے خلیفہ وقت کا کام ہے جب خلیفہ وقت حالات دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے اور
جماعت سے کہتا ہے۔اتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ اِلَيْكُمُ۔یہ چیز اس وقت کے لحاظ
سے اور ان حالات میں احسن ہے تم اس کی اتباع کرو۔آپ کے کانوں تک اس کی آواز نہیں پہنچتی۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ساری جماعتیں (جماعت سے مراد مثلاً گجرات یا جہلم کی جماعت ہے ) بوجہ اس
کے ان تک خلیفہ وقت کی آواز نہیں پہنچتی وہ کام نہیں کر سکتیں۔تو الفضل اس شخص کی بات آپ کے
کان تک پہنچاتا ہے جس کے ذمہ اللہ تعالیٰ نے یہ بات لگائی ہے کہ جماعت کے متعلق یہ فیصلہ کرے
کہ اسے اس وقت فلاں کام کرنے چاہئیں لیکن اگر آپ اپنے کانوں میں الفضل نہ منگوا کر یا اُسے نہ
سن کر انگلیاں ڈال لیں تو پھر کام کیسے چلے گا۔ہر جماعت میں کم از کم ایک پر چہ الفضل کا جانا چاہیئے۔لیں تو کم۔اور اور اور دو ہو جانی
اور اس کی ذمہ داری امراء اضلاع اور ضلع کے مربیان پر ہے۔اور اس کی تعمیل دو مہینے کے اندر ہو جانی
چاہیئے۔ورنہ بعض دفعہ تو میں یہ سوچتا ہوں کہ ایسے مربیوں کو جو ان باتوں کی طرف متوجہ نہیں ہوتے
کام سے فارغ کر دیا جائے۔اگر ان لوگوں نے خلیفہ وقت کی آواز جماعت کے ہر فرد کے کان تک
نہیں پہنچانی تو اور کون پہنچائے گا اس آواز کو اور اگر وہ آواز جماعت کے کانوں تک نہیں پہنچے گی تو
جماعت بحیثیت جماعت متحد ہو کر غلبہ اسلام کے لئے وہ کوشش کیسے کرے گی جس کوشش کی طرف
اُسے
بلایا جارہا ہے۔پس الفضل کی اشاعت کی طرف جماعت کو خاص توجہ دینی چاہیئے۔زیادہ سے
زیادہ لوگوں کو الفضل خریدنا چاہیئے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے کانوں تک وہ آواز پہنچنی چاہیئے جو
مرکز کی طرف سے اٹھتی ہے اور خلیفہ وقت جوامر بالمعروف کا مرکزی نقطہ ہے اس کی طرف آپ کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۰۲
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
کان ہونے چاہئیں اور اس کی طرف آپ کی آنکھیں ہونی چاہئیں اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں
اسلام جلد تر غالب ہو جائے۔تحریک جدید -
تحریک جدید کے متعلق میں سوچ رہا تھا۔تو بعض باتیں میرے ذہن میں آئیں ان کے متعلق
میں نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے بعض حوالے نکلوائے۔جب میں نے وہ حوالے دیکھے تو
مجھے بڑا لطف آیا کیونکہ ان حوالوں میں ایک ایسی بات تھی جس کا تعلق مستقبل کے ساتھ تھا اور وہ بڑی
ز بر دست بات تھی لیکن جہاں تک میں سمجھتا ہوں اور مجھے علم ہے ہماری نگاہ ابھی اس تک نہیں پہنچی تھی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے وہاں یہ فرمایا تھا کہ اس عرصہ کے بعد دنیا میں ایک ایسا انقلاب پیدا
ہوگا کہ جماعت احمدیہ کی ترقی کے رستہ میں جو روکیں ہیں ان میں سے بعض دور ہو جائیں گی اور اس
لحاظ سے بھی جماعت زیادہ مضبوط ہو جائے گی اور ساتھ یہ فرمایا تھا کہ میں یہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ
بعض پیشنگوئیوں سے میں نے یہ نتیجہ نکالا ہے۔حضور نے یہ
نہیں فرمایا کہ وہ الہام یا کشوف ورڈ یا جس
سے حضور نے یہ نتیجہ نکالا ہے وہ خود حضور کو ہوئی ہیں یا حضور نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
پیشگوئیوں سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔بہر حال آپ نے اتنا کہا ہے کہ بعض پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے
کہ فلاں وقت تک ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے کہ جماعت کی ترقی کے راستہ میں جو بعض رکاوٹیں
ہیں وہ دور ہو جائیں گی۔حضور کے وہ اقتباس اب میں سناتا ہوں ذرا غور سے سنیں۔ہاں جب
تحریک جدید کی ابتداء کی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے تو یہ تحریک یا یوں کہنا چاہیئے کہ اس تحریک
کی مالی قربانیوں کا عرصہ آپ نے صرف تین سال مقرر کیا تھا کہ میں یہ مطالبہ کرتا ہوں جماعت سے
کہ اگلے تین سال کے اندر تین سال کی مجموعی رقم تین لاکھ دس ہزار کچھ سو روپیہ تحریک جدید کے
کاموں کے لئے مجھے دے دو۔یہ صرف تین سال کے لئے جاری کی گئی تھی اور مطالبہ ہے تین لاکھ دس
ہزار کچھ سوروپیہ کا۔حضور نے تحریک جدید کا تین سال کے عرصہ کے لئے اجراء فرمایا تھا اور یہ جو مجھے
حوالے ملے ہیں اور جو میں آپ کو اس وقت سنانا چاہتا ہوں وہ دوسرے سال کے ہیں۔اس لئے
تحریک جدید کے آئندہ جاری رہنے کے متعلق بھی بیان ان حوالوں میں آ گیا ہے۔حضور فرماتے ہیں:۔تین سال تو پہلا قدم ہے۔قربانیوں کے مطالبات اب زیادہ ہوں گے کم نہیں۔جو
وو

آج 10 میں سے 10 باقی