جس وقت کوئی ملک پورا احمدی ہو گیا تو وہ کہے گا کہ نظام ہمارے ہاتھ میں دو یا ہمارے مقابلہ میں قربانیاں دو

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۰۳
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطا۔---
خیال کرتا ہے کہ اب سال ختم ہو گیا یہ بھی ختم ہو جانی چاہئیں اس کے اندر ایمان نہیں۔میرے ساتھ
اب و ہی چلیں گے جو یہ مستقل ارادہ رکھتے ہوں گے کہ ہم نے اب سانس نہیں لینا۔اب ہم خدا کے
قدموں میں ہی مریں گے اور جان دیں گے۔“ (الفضل مورخہ ۷ نومبر ۱۹۳۵ء صفحہ ۸ کالم نمبر۲)
نومبر ۱۹۳۷ء میں آپ نے یہ فرمایا کہ:۔وو
66
یہ تحریک ابتداء تین سال کے لئے تھی اور یہ تین سال تجربہ کے تھے اور اس کے شروع میں
ہی میں نے کہہ دیا تھا کہ یہ نہ سمجھو کہ یہ ختم ہو جائے گی۔( جب کہ دوسرے سال اعلان کر دیا ) بلکہ
تین سال کے بعد یہ اس سے بھی زیادہ تعہد کے ساتھ جاری ہوگی اور زیادہ گراں اور بوجھل سکیم
پیش کی جائے گی۔(الفضل ۱۸ نومبر ۱۹۳۷ء صفحه ۶ کالم ۴)
66
جنوری ۱۹۳۸ء میں آپ نے فرمایا کہ:۔یا درکھو کہ قربانی وہی ہے جو موت تک کی جاتی ہے پس جو آخر تک ثابت قدم رہتا ہے وہی
ثواب بھی پاتا ہے۔اگر کوئی کہے کہ پھر نئے دور کو سات سال تک کیوں محدود رکھا ہے ( جب تین
سال گزر گئے تو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اعلان کیا کہ اب میں مزید سات سال کے لئے
تحریک جدید کا اجراء کرتا ہوں لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ یہ بند نہیں ہوگی بلکہ جاری رہے گی۔تو
ذہن میں فوراً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر اس نے جاری رہنا ہے تو سات سال کا یہ ایک دور کیوں
مقرر کیا اس سوال کا جواب دیتے ہوئے حضور فرماتے ہیں ) تو اس کا جواب یہ ہے کہ قربانیاں کئی
رنگ میں کرنی پڑتی ہیں موجودہ سکیم کو میں نے سات سال کے لئے مقرر کیا ہے جس کی وجہ یہ ہے
کہ بعض پیشگوئیوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ۱۹۴۲ء سے ۱۹۴۴ء تک کا زمانہ ایسا ہے جس تک سلسلہ
احمدیہ کی بعض موجودہ مشکلات جاری رہیں گی اس کے بعد اللہ تعالیٰ ایسے حالات بھی پیدا کر
دے گا کہ بعض قسم کے ابتلاء دور ہو جائیں گے۔“ (الفضل ۱۳ جنوری ۱۹۳۸ صفحه ۶ کالم نمبر ۳ ۴۰)
حضور نے یہ نتیجہ بعض پیشگوئیوں سے نکالا ہے لیکن یہ
نہیں بتایا کہ وہ کونسی پیشگوئیاں ہیں اور وہ
کس کی ہیں۔یہاں صرف اتنا بتایا ہے کہ بعض پیشگوئیوں سے یہ پتہ لگتا ہے کہ ۱۹۴۲ء سے ۱۹۴۴ ء تک
کا زمانہ ایسا ہے کہ اس کی انتہا تک یعنی زیادہ سے زیادہ ۱۹۴۴ء تک بعض روکیں قائم رہیں گی۔یہ تو
ایک پیشگوئی ہے۔دوسری پیشگوئی یہ ہے کہ ۱۹۴۵ء میں وہ روکیں دور ہو جائیں گی اور یہ دوسری

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۰۴
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
پیشگوئی انفرنس (Inference) کے رنگ میں میں نے یہ نتیجہ نکالا کہ یہ حالات پیدا ہو جائیں گے۔اب وہ کونسی روکیں ہیں جو ۱۹۴۴ء تک عملاً جو ہوا وہ چوالیس تک کا زمانہ ہے۔یعنی ویسے تو
حضور نے فرمایا ۱۹۴۲ء تا ۱۹۴۴ء لیکن عملاً جو ہم نے دیکھا وہ روکیں ۱۹۴۴ء تک قائم رہیں اور
۱۹۴۵ء میں یکدم دور ہو گئیں اور دور بھی ہوئی ہیں یکدم کچھ مجھ نہیں آتی۔میں نے جب یہ حوالہ
پڑھا میری توجہ اس طرف گئی کہ حضور نے بڑی اہم بات کہی تھی لیکن ہم نے اس کی طرف توجہ نہیں
کی ہمیں اس طرف توجہ کرنی چاہیئے کہ وہ کون سی روکیں تھیں جو ۱۹۴۴ء تک قائم رہیں اور پھر
۱۹۴۵ء میں دور ہو گئیں۔تو ایک اور عجیب بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے ہی ہدایت دیتا ہے
اور خود ہی راہنمائی کرتا ہے۔میں نے تحریک جدید سے بعض معلومات حاصل کیں تو جب
میرے سامنے آئیں تو اس سوال کا جواب ان معلومات میں موجود تھا مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہاں سے
مجھے مل جائے گا۔تو میں نے خدا تعالیٰ کا بڑا شکر کیا اور اس کی حمد کی کہ پہلے ایک مسئلہ کی طرف
توجہ دلائی پھر اپنی طرف سے ہی سامان پیدا کر دیئے کہ اس کا حل بھی مجھے معلوم ہو جائے۔اور وہ
حل یہ ہے اور وہ روکیں جو ہیں وہ یہ ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا تحر یک جدید ابتداء تین سال کے لئے جاری کی گئی اور اس کے بعد اس
کا دوسرا دور سات سالہ ہوا یعنی مالی قربانیوں کا۔اور یہ محدود سات سال دوسر لئے ہوئے تھے جس
کی وجہ خود حضور نے بتائی جیسا کہ میں بیان کر رہا ہوں۔109
یہ دس سالہ دور ۱۹۴۴ء میں ختم ہوتا ہے جیسا کہ خود حضور کا منشا یہی تھا لیکن اس زمانہ میں یعنی
۱۹۳۷ء یا ۱۹۳۸ء میں کوئی نہیں کہہ سکتا تھا جب تک کہ اللہ تعالیٰ سے علم نہ حاصل کرے کہ یکدم اور
اچانک دنیا میں ایک انقلاب عظیم بپا ہوگا اور وہ اس طرح بپا ہوا کہ جس وقت تحریک جدید کی ابتداء کی
گئی اس وقت تمام دنیا میں جماعت جو کام کر رہی تھی اس کا بار مرکز کے اوپر تھا۔اس وقت ابھی
پارٹیشن نہیں ہوئی تھی اور سارا ملک ہندوستان کہلا تا تھا۔بعد میں
وہ تقسیم ہو گیا اور پاکستان علیحدہ
قائم ہو گیا اور جماعت کا مرکز پاکستان میں آ گیا۔اس لئے میں اس وقت لفظ مرکز ہی استعمال
کروں گا تا سمجھنے میں آسانی ہو۔تو جو کام بھی ہم کرتے تھے اس کا سارا مالی بوجھ مرکزی جماعت پر
ہوا کرتا تھا جس کا مطلب یہ تھا کہ تمام دنیا میں غلبہ اسلام کے کام کی ذمہ داری صرف مرکزی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۰۵
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطا۔جماعت کے اوپر تھی۔اور اگر کبھی خدانخواستہ ایسے حالات پیدا ہو جاتے کہ مرکز اپنا کام جاری نہ
رکھ سکتا تو دنیا میں غلبہ اسلام کی تحریک یا ختم ہو جاتی یا کھڑی ہو جاتی۔اور یہ بڑی خطرناک چیز تھی
سوچنے والے کے لئے۔۱۹۴۴ء تک ایک پیسہ بھی آمد تحریک جدید کے ریکارڈ میں نہیں ہے کہ غیر
ممالک کی طرف سے کوئی آمد ہوئی ہو۔اس دس سالہ دور میں تحریک جدید کا سارا بار مرکزی
جماعتوں یا مرکز کے سورسز آف انکم (Sources Of Income) یعنی ذرائع آمد نے
اٹھایا اور جماعت کے ریکارڈ میں ایک دھیلہ بھی ایسا نہیں جو غیر ممالک نے اس تحریک میں ادا کیا
ہو۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ بڑی خطر ناک حالت تھی ایک ملک کے اوپر انحصار کرنا ایک
عالمگیر تحریک کا، اگر یہ تحر یک انسان کی ہوتی تو ہم کہتے بیوقوف ہیں۔خدا کی تھی اور خدا سامان بھی
پیدا کر رہا تھا۔ہمیں پتہ نہیں لگ رہا تھا لیکن یہ تحریک خدا کی طرف سے تھی اور خدا تعالیٰ خود ہی اس
کی مضبوطی کے ایسے سامان پیدا کر رہا تھا جن کا ہمیں علم نہیں تھا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے
دماغ میں اللہ تعالیٰ نے ( غیر مبائعین کے نزدیک حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو تقویٰ کا مقام ہی
نہیں حاصل لیکن خدا تعالیٰ کا آپ سے یہ سلوک تھا کہ اس نے آپ کو وقت سے پہلے یہ بتایا کہ
۱۹۴۴ء تک کا زمانہ بڑا خطرناک ہے بعض ایسی روکیں ہیں جماعت کی ترقی میں۔اس وقت تک جماعت احمدیہ کی ترقی کے رستہ میں بعض روکیں قائم رہیں گی۔اب یہ کوئی کم
روک نہیں ہے کہ بلکہ ایک زبر دست روک ہے کہ جماعت کی ترقی کی سکیم کا انحصار صرف ایک ہی
ملک یعنی مرکزی جماعتوں پر ہو اور اگر کسی وجہ سے یہ کام معطل ہو جائے تو ساری
دنیا میں تبلیغ اسلام
کا کام معطل ہو جائے۔تو خود ہی بتایا کہ ۱۹۴۴ ء تک یہ روکیں ہیں۔۱۹۴۴ء تک جاری رہیں گی۔اور ۱۹۴۴ء کے بعد روکیں دور ہو جائیں گی۔اور ۱۹۴۵ء میں ہمیں یہ نظارہ نظر آتا ہے کہ یہ روکیں
دور ہوگئیں۔خدا بڑی شان والا ہے وہ بڑی قدرتوں والا ہے اس کی قدرتوں کے جب نظارے ہم
پر جلوہ گر ہوتے ہیں تب ایک طرف ہماری ہستی بالکل لاشئی محسوس ہوتی ہے دوسری طرف مخالف
اور منکر مقابلہ میں جو کوششیں کرنے والے ہیں وہ مردہ نظر آتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی ان تجلیات کے
بعد ہم نے پھر کیا ڈرنا۔اللہ تعالیٰ کی شان اب دیکھیں ۱۹۴۴ء کے بعد ۲۳ سال ہوئے ہیں اس
۲۳ سال میں غیر ممالک کی احمدی جماعتوں اور غیر ممالک کے جو ذرائع آمد ہیں ان سے تحریک جدید

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
-----
1+4
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار
کو ایک کروڑ بانوے لاکھ روپیہ سے اوپر کی آمد ہوئی ہے۔یعنی پہلے تین سال کا مطالبہ تحریک جد
کی مالی قربانیوں کا تین لاکھ کا تھا اور بعد میں ۱۹۴۵ ء کے بعد ۲۳ سال میں غیر ممالک کی
جماعتوں نے قریباً دو کروڑ روپیہ تحریک جدید کے کاموں کے لئے پیدا کیا ہے۔اور یہ ذرائع آمد
باہر کے کسی ایک ملک تک محدود نہیں ہیں بلکہ درجنوں ممالک جو ہیں وہ آمد پیدا کر رہے ہیں اور
اس طرح پر جماعت کا قدم دنیا میں بین الاقوامی جماعت کی حیثیت سے بڑی مضبوطی سے قائم ہو
چکا ہے۔اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کے مطابق ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک بندے محمود کو دیا تھا
ابتداء میں تحریک جدید کی مالی قربانیوں کا مطالبہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے پہلے تین سال کا مطالبہ
تین لاکھ دس ہزار روپیہ کا تھا۔اب تک تحریک جدید کی مجموعی آمد تین کروڑ اسی لاکھ سے اوپر نکل گئی
ہے یعنی تین کروڑ چھیاسی لاکھ۔یعنی ہر لاکھ کے مقابلہ میں سو گنا زیادہ۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کی شان
ہے ہمارے اندر ایک خواہش ایسی پیدا کی جو اس وقت انہونی تھی اور انسان کا دل سمجھتا ہے کہ یہ بھی
مل جائے تو یہ بڑا ہی فضل ہے خدا کا۔اور پھر جب دینے پر آیا تو اس نے سو گنا زیادہ دے دیا تا کہ
طبیعت میں سرور اور بشاشت پیدا ہو۔یہ تو تحریک جدید کے متعلق ضروری تمہید تھی اب میں تحریک جدید کے گزشتہ سال کے کام
جماعت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں تا کہ جماعت خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتی رہے کہ وہ کس طرح ہماری
بالکل حقیر کوششوں میں برکت پہ برکت ڈال رہا ہے اور اپنے فضلوں سے ہمیں نواز رہا ہے۔پہلا اور بنیادی کام ہماری جماعت کا اشاعت قرآن ہے۔چنانچہ میں نے گزشتہ سال
جماعت کے دوستوں کے سامنے یہ بات تفصیل سے رکھی تھی کہ بہت سے تراجم غیر زبانوں میں ہو
چکے ہیں۔بہت سے تراجم زیر طبع ہیں اور بعض عنقریب تیار ہو جائیں گے اور بعض پر ابھی کچھ وقت
لگے گا اور بعض زبانوں میں ایسے تراجم ہیں جن کی طرف ہمیں توجہ دینی چاہیئے ابھی تک ہمیں
ایسے ذرائع میسر نہیں آئے کہ ہم ان تراجم کی طرف متوجہ ہوں۔جماعت یہ سن کر خوش ہوگی کہ
ڈینیش زبان میں گزشتہ سال قرآن کریم کے سات پاروں کا ترجمہ شائع ہوا تھا لیکن امسال پورے
قرآن کریم کا ترجمہ مکمل ہو کر شائع ہو چکا ہے اور اس کی ایک کاپی وہاں سے روانہ ہو چکی ہے۔مجھے امید تھی کہ وہ آج کی ڈاک میں پہنچ جائے گی اور میں دوستوں کو اگر چہ دور سے ہی ہو دکھا دوں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۰۷
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
گا لیکن وہ آج کی ڈاک میں موصول نہیں ہوئی۔اگر وہ کل تک پہنچ گئی تو میں اسے کل دوستوں کی
خدمت میں پیش کر دوں گا انشاء اللہ۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے یورپ کی ایک اور زبان میں
ترجمہ قرآن مکمل ہوکر شائع ہو چکا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔تفسیر القرآن انگریزی جو تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے ۱۹۶۶ء میں مکمل ہو کر شائع ہو چکی
ہے۔اب اس لمبی تفسیر کا خلاصہ تیار کرایا گیا ہے جو اس وقت لاہور میں زیر طبع ہے اور اس طرح
اب قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ مع تفسیری نوٹ ایک جلد میں مل سکے گا۔اور یہ ہینڈی
(Handy) ہوگا اور آسانی سے اس کا استعمال کیا جا سکے گا۔پھر جن غیر مسلموں کو یہ دیا جائے گا
ان کی طبیعتوں پر بھی اس کے جسمانی وزن کا بار نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ تفسیر القرآن انگریزی جلد اوّل سورۃ یونس تا کہف جو نایاب ہو چکی تھی اب
دوبارہ طبع ہو رہی ہے اور پریس میں جاچکی ہے۔وہ بھی انشاء اللہ عنقریب دوستوں کے ہاتھ
میں آجائے گی۔اس کے علاوہ قرآن کریم کا فرانسیسی ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔نظر ثانی بھی ہو چکی
ہے۔اب مختصر تفسیری نوٹ تیار کرنے کا انتظام ہورہا ہے۔ارادہ ہے کہ تفسیری نوٹوں کے ساتھ
فرانسیسی ترجمہ شائع کیا جائے۔مغربی افریقہ کی فینیٹی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔اور پانچ پاروں ہے
نظر ثانی بھی ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ انڈونیشیا کی زبان میں دس پاروں کا ترجمہ اور تفسیر مع
دیباچہ تفسیر القرآن پریس میں دے دیا گیا ہے اور ایک حصہ چھپ بھی چکا ہے اور بطور نمونہ کے
یہاں پہنچ بھی چکا ہے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترجمہ اور تفسیر قرآن کے سلسلہ میں گزشتہ سال
تحریک جدید نے یہ کام کئے ہیں۔تفسیر قرآن کریم کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ”اسلامی اصول
کی فلاسفی انگریزی زبان میں دوبارہ طبع کروائی گئی ہے اور ایک لاکھ کی تعداد میں اسے شائع
کروایا گیا ہے تا کہ دنیا میں اسے پھیلا دیا جائے۔اسی طرح ختم نبوت کی حقیقت انگریزی
زبان میں شائع کی گئی ہے۔رسالہ جات میں تحریک جدید کا بھی اپنا ایک رسالہ ہے اور اس کا نام بھی تحریک جدید

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۰۸
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
ہے۔یہ رسالہ بھی اچھا اور دلچسپ ہے گو میرا یہ فرض ہے کہ میرے پاس جو رسالہ آئے اُسے میں
پڑھوں
لیکن اپنی مصروفیتوں کے باوجود جن رسالوں کو میں دلچسپی سے پڑھتا ہوں ان میں سے ایک
رسالہ تحریک جدید بھی ہے۔یہ رسالہ بھی دلچسپ ہے دوستوں کو اس کی طرف بھی توجہ دینی
چاہیئے اس کی قیمت بھی بہت کم ہے یعنی دور و پیہ سالانہ ہے اور یہ کوئی قیمت نہیں ہے۔: نئی مساجد
ڈنمارک کے دارالخلافہ کو پن ہیگن میں مئی ۱۹۶۶ء میں مسجد کی بنیاد رکھی تھی جواب قریباً مکمل
ہو چکی ہے چھتیں بھی پڑ چکی ہیں۔آخری جو کام ہوتے ہیں وہ تھوڑے بہت ابھی رہتے ہیں۔سمجھنا
یہی چاہئے کہ یہ مسجد محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مکمل ہوئی ہے اور اس کی بنیادیں بھی کافی دیر بعد مئی
۱۹۶۶ء میں رکھی گئیں تھیں۔غانا میں دونئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔مسا کا ( یوگنڈا) میں زیر تعمیر مسجد مکمل ہو چکی ہے۔ٹانگانیکا ( تنزانیہ ) میں ایک نئی مسجد تعمیر ہوئی ہے۔نائیجیریا میں پانچ زیر تعمیر مساجد میں سے ایک
مکمل ہو چکی ہے۔یہ مسجد کا نو شہر میں ہے۔فری ٹاؤن کے اسٹرابیریا میں مسجد کی دیوار میں مکمل
ہو چکی ہیں۔چھت پڑنی باقی ہے لیکن وہاں کی احمد یہ جماعت نے اپنی روایات کے مطابق نمازیں
ادا کرنی شروع کر دی۔چھت بھی اپنے وقت پر پڑ جائے گی تو بطور مسجد کے وہ استعمال ہونے لگ
گئی ہے۔گیمبیا کے قصبہ سارا کونڈا میں ایک مسجد تعمیر ہو چکی ہے اسی طرح’فیرافینی ، میں ایک
مسجد تعمیر ہو چکی ہے۔اور سالے کینیا میں ایک ایک مسجد تیار ہو چکی ہے۔گیمبیا وہ ملک ہے جہاں کا
گورنر جنرل خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک احمدی کو مقرر کیا گیا تھا۔اور وہ کنفرم (Confrim) بھی
ہو چکے ہیں اور مستقل گورنر جنرل بنا دیئے گئے ہیں۔جماعت کے کاموں میں بڑا حصہ لیتے ہیں
دوستوں کو علاوہ باقی دوستوں کے جن کے لئے دعائیں کرنی ہیں ان کے لئے بھی دعا کرنی چاہیئے
کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک بادشاہ جو ایک رنگ میں ایک آزاد ملک کا صحیح معنی میں بادشاہ ہے دیا
ہے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے تبرک حاصل کرنے کی خواہش ظاہر
کی اور اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا کہ باوجود کوشش اور خواہش کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کے تبرک کے بھجوانے میں دیر ہوتی چلی گئی لیکن اللہ تعالیٰ نے اس میں بھی ایک حکمت رکھی ہوئی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
1+9
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
تھی۔اور آخر جس دن وہ تبرک وہاں پہنچا اور انہوں نے وصول کیا اُسی دن بی بی سی کی طرف سے
یہ اعلان ہوا کہ ان
کو مستقل گورنر جنرل بنا دیا گیا ہے اور پہلی برکت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے کپڑوں کی انہوں نے اس طرح وصول کی۔مشن ہاؤس کے لئے آئیوری کوسٹ میں مشن ہاؤس بنا بنایا خرید لیا گیا ہے۔اسی طرح
لائبیریا میں جو افریقہ کا ایک ملک ہے وہاں بھی مشن ہاؤس خریدا گیا ہے۔نے مشن ، سکاٹ لینڈ میں نیا مشن کھولا گیا ہے۔جہاں بشیر احمد صاحب آرچرڈ کام کر رہے
ہیں یہ بڑے مخلص انگریز واقف زندگی ہیں کہ یہاں کے لوگ ان
کو بھی ان کے اوپر رشک آتا ہے
بڑی ہی فدائی، بڑے ہی قربانی دینے والے اور ایثار پیشہ اپنے آپ کو تکلیف میں ڈال۔احمدیت اور اسلام کی خدمت کرنے والے نوجوان ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان کے ساتھ ہو انگلستان
میں ایک مبلغ کا اضافہ کیا گیا ہے۔بعض دوسرے مشنوں میں بھی مبلغین کی تعداد میں اضافہ کیا گیا
ہے جیسا کہ مثلاً جرمنی میں ایک مبلغ کا اضافہ ہوا ہے۔گیمبیا میں ایک مبلغ کا اضافہ ہوا ہے۔میں
نے وہاں کے گورنر جنرل صاحب کو لکھا تھا کہ آپ کوشش کریں کہ ایک ڈاکٹر یہاں آ جائے وہ اگر
ضرورت کبھی پیش آئے تو آپ کا علاج بھی کرے گا اور آپ کی قوم کی خدمت بھی کرے گا اور
انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے وزیر صحت سے اس کے متعلق بات کر لی ہے آپ کو ائف بھیج دیں
امید ہے اس کی اجازت مل جائے گی۔دوست یہ بھی دعا کریں کہ وہاں ہمارے ایک ڈاکٹر بھی پہنچ
جائیں اور اس طرح دنیا کی خدمت کے ذریعہ بھی ہم اللہ تعالیٰ کی برکات کو حاصل کریں۔( ہاں وہ
جو کتا بیں تھیں تحریک جدید، تفسیر القرآن کے بعد یہ مجھ سے زبانی بات کی تھی لیکن ذہن سے نکل
گیا۔اسلامی اصول کی فلاسفی انگریزی زبان میں دوبارہ طبع کروائی گئی اور شائع کی گئی ہے اور
ایک لاکھ کی تعداد میں اس کو شائع کیا گیا ہے تاکہ دنیا میں اس کو پھیلا دیا جائے۔اسی طرح ختم نبوت
کی حقیقت انگریزی میں شائع کی گئی ہے رسالہ جات میں تحریک جدید کا بھی اپنا رسالہ ہے اس کا
نام ہی تحریک جدید ہے وہ بھی بڑا اچھا اور دلچسپ ہے۔اپنی مصروفیتوں کے باوجود میرے پاس
جب آئے گا میرا فرض بھی ہے اور لیکن اس کے علاوہ میں دلچسپی کے لحاظ سے بھی جن رسالوں کو
پڑھتا ہوں ان میں ایک تحریک جدید کا بھی رسالہ بڑا دلچسپ ہے دوستوں کو اس طرف بھی توجہ دینی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
11 +
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار
چاہئے اور بڑی کم قیمت رکھی ہے غالباً ایک روپیہ، دورو پے کوئی قیمت نہیں۔دو روپے میں آپ کو
مل جائے گا۔۴:۔نئے سکول
غانا میں پانچ نئے پرائمری سکول کھولے گئے ہیں اسی طرح وہاں ایک مشنری ٹریننگ کالج
بھی کھولا گیا ہے جہاں ہم مبلغین تیار کر رہے ہیں۔اس کالج میں نائیجیریا، غانا، سیرالیون، گیمبیا
اور لائبیریا کے طلباء تربیت حاصل کر رہے ہیں اور علم سیکھ رہے ہیں۔سیرالیون میں ”باجے بو کے مقام پر ایک سیکنڈری سکول کھولا گیا ہے۔اس سکول کے کھلنے
میں بڑی دقتیں تھیں کیونکہ وہاں کے عیسائی مشنری حکومت پر پورا دباؤ ڈال رہے تھے کہ اس جگہ پہ
احمدیوں کی بجائے عیسائیوں کو سکول کھولنے کی اجازت دی جائے اور کافی دیر سے یہ کشمکش جاری
تھی۔آخر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ عیسائیوں کو اجازت ملنے کی بجائے ہمیں
احمدیوں کو اجازت مل گئی اور وہاں اب یہ سکول جاری ہو گیا ہے۔الحمد للہ علی ذالک
اور اب اس ملک سیرالیون میں ہمارے تین سیکنڈری سکول کام کر رہے ہیں اور ان کی وجہ سے تبلیغ
میں وسعت پیدا ہوگئی ہے اور نفوذ بہت بڑھ رہا ہے۔حال ہی میں سابق فرینچ گنی کی سرحد کے قریب سیرالیون میں ایک پرائمری سکول بھی کھولا
گیا ہے اور اس سے فائدہ ہمیں یہ ہے کہ جو فرانسیسی علاقے ہیں وہاں چونکہ کیتھولک مشن تھے اور وہ
دوسروں کی نسبت زیادہ متعصب ہیں وہ ان ملکوں میں جانے نہیں دیتے تھے تو کچھ تو ان کی دیکھا؟
دیکھی کچھ انہوں نے اس کو Incourage بھی کیا تھا۔وہاں کے مسلمان مولوی بھی بڑے
متعصب ہیں اس لئے ان ملکوں میں ہمارے مشن کھلنے میں بڑی دقت ہے لیکن اللہ تعالی سامان پیدا
کر رہا ہے کہ وہاں ہماری جماعتیں قائم ہو رہی ہیں اور وہ اس طرح کہ فرانسیسی علاقوں کے ممالک
کی سرحد میں ان ممالک سے ملتی ہیں جو کسی وقت انگریزوں کی تحویل میں تھے اور اب آزاد ہیں اور
جہاں ہمارے مشن ہیں۔تو وہاں اس قسم کی سرحدیں نہیں جس طرح ہمارے ملک میں واہگہ یا قصور
کے آگے حسینی والا کی سرحدیں ہیں بلکہ عام لوگ ادھر ادھر جاتے رہتے ہیں تو اگر ہمارا کوئی سکول یا
مشن سرحد پر واقع ہو تو چونکہ ہر روز کوئی نہ کوئی آدمی ادھر سے آتا جاتا رہتا ہے اس لئے جب وہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
'
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
لوگ اس جگہ آئیں گے جہاں ہمارا سکول یا مشن واقع ہوگا تو وہاں وہ زیر تبلیغ آتے ہیں تو وہاں وہ
احمدی ہو جاتے ہیں چنانچہ بہت سے لوگ گیمبیا کے ذریعہ ، سیرالیون کے ذریعہ اور بعض دوسرے
ممالک کے ذریعہ بہت سے لوگ فرانسیسی ممالک سے وہاں پہنچنے کے بعد احمدیت کو اور اسلام کو
قبول کر چکے ہیں۔اور اس طرح اللہ تعالیٰ وہاں جماتیں قائم کرنے کے سامان پیدا کر رہا ہے۔نئی بیعتیں
کم و بیش پانچ ہزار نئی بیعتیں غیر ممالک میں ہوئی ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک
ہماری ضروریات
جہاں تک تحریک جدید کے کاموں کا سوال ہے ہماری ضرورتیں یہ ہیں اور جماعت پر اس
کی ذمہ داری ہے۔جماعت کو سوچ کر شوری کے موقع پر اپنی مجالس عاملہ میں اپنی اپنی جماعتوں
کے اندر اور دوسرے مواقع پر ان باتوں پر غور کرنا چاہئے۔یہی وجہ ہے کہ میں یہاں جلسہ عام
میں دوستوں کے سامنے یہ باتیں رکھتا ہوں کیونکہ یہ کوئی میری جائیداد نہیں ہے یہ سارے فضل جو
اللہ تعالیٰ مختلف رنگ میں مختلف وقتوں میں اور مختلف ممالک میں ہم پر کر رہا ہے وہ ساری جماعت کا
اور اکٹھا سب کا ملا جلا ورثہ ہے۔ہم اس میں شریک ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمتوں سے نوازتا
ہے اور اپنی برکتوں میں حصہ دار بناتا ہے۔یہ مشترکہ ورثہ ہے اور مشترکہ ذمہ داری ہے اس کے نتیجہ
میں ہم پر مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔پہلی ضرورت ہے مبلغین کی میں اس تھوڑے سے عرصہ میں جب سے مجھ پر یہ ذمہ داری
پڑتی ہے بار بار جماعت کو اس طرف متوجہ کر رہا ہوں کہ ہمیں مبلغین زیادہ تعداد میں چاہئیں۔دسویں جماعت کے طالب علم ان کے لئے ہزار راستے آگے دُنیا میں ترقی کرنے کے ہیں اور ان
کے لئے ایک راستہ وہ کھلا ہے جو علاوہ دُنیا کی ترقی کے ان کو جنت تک پہنچاتا ہے۔آپ بڑے
ظالم ماں باپ ہیں اگر آپ جنت کی طرف جانے والے راستہ پر کھڑے ہو کر اسے کہتے ہیں کہ نہیں
اس طرف جا اس راستہ پر نہیں ہم تمہیں چلنے دیں گے۔یا اگر وہ جنت کی طرف جانے والے راستہ
کی بجائے کوئی اور راستہ اختیار کرتا ہے تو آپ اس کو سمجھانے کی کوشش نہیں کرتے۔جو لوگ خدا کی
راہ میں اپنی زندگیاں وقف کرتے ہیں ظاہری اموال کے لحاظ سے بے شک وہ آپ کو غریب نظر

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۱۲
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
آئیں لیکن جو لذت اور سرور اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں عطا کیا جاتا ہے اس وقف کی زندگی میں
اس کے مقابلہ میں دُنیا کی تمام لذتیں اور سرور بیچ ہیں۔اس لئے وہ غریب نہیں ہیں بلکہ دنیا داروں
کی نسبت اپنے نتیجہ کے لحاظ سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔پس اپنے بچوں کو اس دولت سے محروم نہ
کریں اور خدا کی اس ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کریں کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے
میں تمہاری مددصرف اس وقت اور اس وقت تک کرتا رہوں گا جب تک کہ تم میرے دین کی مدد
کرتے رہو گے۔پھر ہمیں ضرورت ہے ایسے ڈاکٹروں کی جو ریٹائر ہونے کے بعد فراغت حاصل کر سکتے
ہوں تو فراغت حاصل کر کے غیر ممالک میں تحریک جدید کے انتظام کے ماتحت جائیں۔وہاں
اللہ تعالیٰ انہیں دنیوی اموال بھی دے گا اور وہاں اللہ تعالیٰ ان کو یہ توفیق بھی عطا کرے گا کہ وہ
ساتھ ساتھ دین کی خدمت بھی کرتے چلے جائیں اور اللہ تعالیٰ ان کو ذریعہ بنائے گا دین اسلام کو
مضبوط کرنے کا اور اللہ تعالیٰ ان کو ذریعہ بنائے گا توحید خالص کے قیام کا۔اللہ تعالیٰ ان پر بے
شمار برکتیں اور رحمتیں نازل کرے گا اس سے منہ نہ موڑو۔پس اے میرے بھائی ڈاکٹرو! خدا کے
دین کے لئے سلسلہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تم اپنے آپ کو اس کام کے لئے پیش کرو۔ہمارا
کام تا ہماری ذمہ داریاں تا ان ذمہ داریوں کے جو حسین نتائج نکلنے والے ہیں ان کا وقت قریب
سے قریب تر آتا چلا جائے۔ہمیں ضرورت اس کے علاوہ اساتذہ کی ہے ایم۔اے ، ایم۔ایس سی۔یابی۔اے اور
بی۔ایس۔سی ٹرینڈ جو غیر ممالک میں جائیں گے ہمارے سکولوں میں یا ہمارے ذریعہ سے بعض
دوسرے سکولوں میں کام کریں وہ بھی اسلام کی تقویت کا باعث بنتے ہیں جیسا کہ ہمارا پہلے تجربہ
ہے لیکن میں یہ بھی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ پہلے ہم اس وقت تک مغربی افریقہ میں اساتذہ بھیجا
کرتے تھے اور چونکہ وہ ممالک تعلیم میں بہت پیچھے ہیں اور ان ممالک میں یہ بڑا خیال ہے کہ ہم اپنے
ملک میں تعلیم کو عام کریں اور اس کے معیار کو بلند کریں اس لئے وہ کافی رقوم تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں
اور ہمارے سکولوں میں جوایم۔اے ایم۔ایس سی یا بی۔اے، بی۔ایس۔سی ٹرینڈ وہاں جاتے
ہیں ان کو ہمارے ملک کی نسبت بھی زیادہ تنخواہیں اس لئے دی جارہی ہیں کہ وہاں کی حکومت بڑا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۱۳
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
حصہ اس بوجھ کا اپنے اوپر اٹھا رہی ہے۔ہمارے اوپر اتنا بوجھ نہیں پڑتا لیکن مشرقی افریقہ کا یہ حال
نہیں وہاں کم از کم چند سال تک صحیح معنی میں جو سیدھے سادھے سادہ زندگی گزارنے والے واقف
ہیں اس قسم کے استاد چاہئیں۔ورنہ مشرقی افریقہ میں ہماری رفتار ترقی رک جائے گی یا وہ بہت
آہستہ ہو جائے گی۔وہاں اس وقت ہائر سیکنڈری سکول کھولنے کی بڑی اشد ضرورت محسوس ہو رہی
ہے لیکن جب یہ ملک آزاد ہوئے وہاں عیسائیت کے ہاتھ میں حکومت کی باگ دوڑ آ گئی اور وہ
بڑے تعصب سے کام لے رہے ہیں۔ہماری مدد کرنے کے لئے تیار نہیں۔کم از کم کچھ عرصہ تک
ہمیں قربانی دینے والے اور ایثار پیشہ اساتذہ ایم۔اے، ایم۔ایس۔سی یا بی۔اے اور
بی۔ایس۔سی ٹرینڈ اساتذہ چاہئیں جو ان ملکوں میں جا کر واقفین کے برابرگزارہ لیں یا شاید حالات
اگر اجازت دیں تو ہم انہیں کچھ زیادہ بھی دے دیں وہاں جائیں اور سکولوں کی بنیا درکھ دیں۔میری یہ خواہش ہے اور میں اس کے لئے کوشش بھی کر رہا ہوں اور دعا بھی کر رہا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطا کرے کہ بڑی جلدی اور پہلے منصوبہ میں مشرقی افریقہ میں ہمارے
ہائرسیکنڈری یا سیکنڈری سکول قائم ہو جائیں کیونکہ مجھے نظر آرہا ہے کہ اس کے بغیر ہماری ترقی وہاں
رُک جائے گی۔ایک سیکنڈ کے لئے بھی نہ میں اور نہ آپ اس بات کو برداشت کر سکتے ہیں کہ
جہاں
اللہ تعالیٰ نے ہماری ترقی کے سامان پیدا کئے ہیں اپنی غفلتوں کی وجہ سے ان سامانوں کو ہم
ضائع کر دیں اور ان مواقع کو کھو دیں تو ایسے اساتذہ کی ضرورت ہے جو قربانی کرنے والے ہوں
اور کم تنخواہ پر وہ مشرقی افریقہ کے تینوں ممالک میں ں جہاں بھی ہمارے سکول کھلیں جا کر کام
کریں۔ایک ملک نے تو لکھا تھا کہ آپ فوراً ہمیں سکول کے لئے اساتذہ بھیجیں یکم جنوری کو جو گزر
گیا ہے ہم وہاں سکول کھول دیتے کیونکہ حکومت یہاں جلد سکول کھولنا چاہتی ہے۔اس کے علاوہ ہمیں روپیہ کی ضرورت ہے جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہماری ۳۳ سالہ کوشش
کے نتیجہ میں جو آمد تحریک جدید کو مرکزی جماعتوں کی طرف سے ہوئی اس سے زیادہ آمد غیر ممالک
کی جماعت کی ۲۳ سالہ کوشش سے ہو چکی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ آپ سے آگے نکل گئے
ہیں۔اگر وہ مالی قربانیوں میں مستقل طور پر آگے نکل گئے اور ہم نے اس کی طرف توجہ نہ کی تو کل کو
ان کو یہ حق ہوگا کہ وہ یہ کہیں (اگر وہ سب اکٹھے ہو جائیں ) کہ یہ ٹھیک ہے کہ خلیفہ وقت کے احکام

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۱۴
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
کو ماننا ہر ملک کے احمدیوں پر فرض ہے اور ہم احکام کے تابع ہیں لیکن غیر ممالک میں اسلام کے
غلبہ کے لئے جو کوشش ، جو مجاہدہ ، جو جد و جہد اور تدبیر اس وقت اختیار کی جاری ہے اس میں ہمارا
کنٹری بیوشن (Contribution) اس میں ہمارا حصہ زیادہ ہے اس لئے اس کا سارا انتظام ہم
کریں گے۔صدر انجمن احمدیہ یا تحریک جدید نہیں کرے گی۔اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک حد تک حق
بجانب ہوں گے اور کہیں گے قربانیاں ہم دیں اور نظام ہم کسی اور کے ہاتھ میں رکھتے ہیں جس
طرح آپ کے مطیع اور فرماں بردار تحریک جدید کے وکلاء ہیں اسی طرح ہم ہیں ہمیں کیوں محروم
رکھا جائے۔تو مرکزی جماعتوں کا قربانیوں کا معیار بہر حال ان جماعتوں سے بڑھ کر رہنا چاہیئے
اور اس وقت وہ مجموعی لحاظ سے ہم سے آگے ہیں۔یہ صحیح ہے کہ کوئی ایک ملک ایسا نہیں ہے جس کی
مالی قربانیاں مثلاً اس کا پانچواں یا دسواں حصہ بھی ہوں جو یہاں کی جماعت کر رہی ہے لیکن وہ
بہر حال مجموعی حیثیت میں آج ہم سے بڑھے ہوئے نظر آتے ہیں۔کل ان میں سے کوئی ایک ملک
ایسا ہو جائے گا آپ میں سے ہر شخص کی خواہش ، تمنا اور دعا ہے کہ مثلاً سیرالیون سارا احمدی ہو
جائے، مثلاً غانا سارا احمدی ہو جائے، مثلاً گیمبیا سارا احمدی ہو جائے ، مثلاً نائیجیر یا سارا احمدی ہو
جائے۔وہ کون سا ملک ہے جس کے احمدی ہو جانے کے متعلق آپ کے دل میں خواہش نہ ہو اور
اس کے لئے آپ کی دعا نہ ہو جس وقت وہ ملک احمدی ہو گیا اور اس کی مالی قربانیاں آپ سے
بڑھ گئیں اس دن وہ کہے گا نظام ہمارے ہاتھ میں دو یا ہمارے مقابلہ میں آکے قربانیاں دو۔تو قبل
اس کے کہ ایسا دن آئے کہ آپ کے ہاتھ یہ سے فضیلت چھین لی جائے کہ اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام
کا نظام آپ کے ہاتھ میں دیا ہے اور آپ کے ہاتھ سے چلا رہا ہے۔ان باتوں کی طرف توجہ دو
اور اپنی قربانیوں کے معیار کو اور قربانیوں کی رفتار کو بڑھاؤمل کے سب نے ایک تنبیہ ہمیں کر دی
ہے۔وارننگ سگنل بلند ہو چکا ہے اس کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرو
مالی قربانیوں میں زیادہ سے زیادہ آگے نکلو جتنا لٹریچر ہے ( کتابیں، رسالے، قرآن قریم کے
تراجم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے تراجم۔جن کی بڑی ضرورت ہے جتنی اچھی
تربیت ہو گئی ہے ناں غیر ممالک میں مثلاً افریقہ کے حبشیوں کی۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی