جس وقت کوئی ملک پورا احمدی ہو گیا تو وہ کہے گا کہ نظام ہمارے ہاتھ میں دو یا ہمارے مقابلہ میں قربانیاں دو

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 4

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۲۷
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطا۔تک اس وقت تک با قاعدہ نصاب مقرر کر کے خط و کتابت کے ذریعہ آپ ہمیں اتنا پڑھا دیں کہ
جب ہم ریٹائر ہوں تو ایک دو مہینے کے اندر آپ ہمیں پالش کر کے جہاں آپ نے بھیجنا ہو کام لینے
کے لئے وہاں آپ بھجوا دیں اور میری طبیعت میں بڑی بشاشت پیدا ہوئی۔ہر آدمی سوچتا ہے کئی دوستوں نے مجھے لکھا ہے کئی نے نہیں لکھا لیکن میں بڑا ہی ممنون ہوں
ایسے دوستوں کا جو جرات کے ساتھ مجھے لکھ بھی دیتے ہیں چنانچہ میں نے ایک کمیٹی مقرر کر دی ہے
جو نصاب کے متعلق غور کر رہی ہے اس سال یکم مئی سے ہم انشاء اللہ تعالیٰ خط و کتابت کے ذریعہ
سے اس تعلیم کو شروع کر دیں گے۔اس سے پہلے پہلے دوست ہمت کر کے زیادہ سے زیادہ نام
لکھوائیں تا کہ ہم ان کی تعلیم ان سے شروع کریں بعض لوگوں نے جو پہلے لکھ چکے ہیں بہتر ہے کہ
وہ بھی دوبارہ لکھ دیں کیونکہ بعض کے نام مجھے یاد ہیں ہو سکتا ہے کہ بعض کے مجھے یاد نہ ہوں کوئی ایسا
دفتر نہیں تھا جہاں ان کے نام محفوظ کئے جاتے۔بہر حال کوئی پانچ سال کے بعد ریٹائر ہوتا ہے کوئی
دس سال کے بعد یہ نہ سوچیں کہ ہم نے فوراً ہی ریٹائر ہونا ہے بلکہ خلوص نیت ایسے بھی دوست
ہوتے ہیں۔ایک نے مجھے لکھا کہ میں اپنی زندگی وقف کرتا ہوں ریٹائر منٹ کے بعد ایک ہفتہ نہیں
ہوا تھا کہ مجھے خط اسی دوست کا آیا کہ آپ نے میرے وقف کو قبول نہیں کیا اگر میں اس عرصہ
میں مرجاتا تو خدا تعالیٰ کے نزدیک تو میں واقف نہیں تھا تو آپ مجھے فوراً اطلاع دیں کہ آپ نے
میرا وقف قبول کر لیا ہے تا کہ مجھے یہ تسلی ہو کہ اگر مر جاؤں تو میں واقفین زندگی میں خدا کی نگاہ میں
شمار کیا جاؤں گا اس قسم کے جوش والے نوجوان بھی ہیں کوئی تین سال بعد کوئی پانچ سال بعد کوئی
دس سال بعد کوئی پندرہ سال بعد اور کوئی بیس سال بعد بلکہ میرے خیال میں اگر نو جوان ابھی۔وقف کریں تو ایک لمبا عرصہ ان کو تربیت حاصل کرنے کا اور ایک لمبا عرصہ خدا تعالیٰ کا اجر پاتے
رہنے کا زمانہ مل جائے گا تو اس زمانہ میں اس عرصہ میں وہ نیکی بھی کماتے رہیں گے دُنیا بھی کماتے
رہیں گے اور اللہ تعالیٰ اس کے نتیجہ میں ریٹائر منٹ کے بعد فارغ ہونے کے بعد ان
کو یہ توفیق عطا
کرے گا کہ وہ ایسے رنگ میں اس کے دین کی خدمت کر سکیں کہ اللہ تعالیٰ سے وہ اجر عظیم یعنی ایسا
اجر پاسکیں کہ پہلی اُمتوں میں سے کسی کو نہ ملا ہو اس کو وہ حاصل کر سکیں۔دوست اس طرف جو ملازم پیشہ دوست ہیں یا دوسرے دوست مثلاً کئی دکاندار بھی ایک عمر

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۲۸
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطا۔میں آکر کہتے ہیں اپنے بچوں کو کہ ”لو منڈیو سنبھالو ساڈا کم ہن اسیں فارغ ہنے آں پیشہ ور
دوکاندار بھی اس سکیم میں حصہ لے سکتے ہیں کیونکہ وہ بھی ایک وقت کے بعد اپنے کام سے فارغ ہو
جاتے ہیں اور بجائے اس کے کہ وہ یہ کہیں کہ لومنڈ یو اپنا کام سنبھال لو ہم فارغ ہوتے ہیں۔تو
بجائے اس سے کہ وہ یہ کہیں کہ اپنا کام سنبھا لو اب ہم فارغ ہوتے ہیں وہ یہ کہیں کہ سنبھا لو اپنا کام
ہم دین کا جا کر کام کریں ایسے لوگ بھی ہیں خالی ملازمت پیشہ ہیں۔پس ملازمت پیشہ احباب کے
علاوہ پیشہ ور دو کا ندار دوست بھی اس سکیم میں حصہ لے سکتے ہیں اور ہم انشاء اللہ یکم مئی ۱۹۶۷ء
تک با قاعدہ نصاب مقرر کر کے ان کو تعلیم دینا شروع کر دیں گے اور جو تربیت والا حصہ ہے اور
تعلیم کے جو بعض مخصوص حصے بھی ہوتے ہیں وہ فارغ ہونے کے بعد دو ایک مہینے میں یہاں حاصل
کرلیں گے اور فور امیدانِ عمل میں ان کو بھیجا جا سکے گا۔ے: فضل عمر فاؤنڈیشن
گزشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر مکرم و محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے میری
اجازت سے اس اسٹیج سے اس تحریک کا اعلان کیا تھا۔جنوری فروری ۱۹۶۶ء تک قواعد وضوابط
مرتب کرنے کا کام ہوا اور یہ رجسٹر ڈ باڈی ہے اس کی رجسٹریشن وغیرہ کروائی گئی اور اس پر وقت لگا
عملا گزشتہ مشاورت کے موقع پر اس کا کام شروع کیا گیا اور اخبار الفضل میں اور دوسرے ذرائع
سے جماعتوں کو اور افراد جماعت کو اس کی اطلاع دی گئی اسی طرح اس کے جو کارکن ہیں انہوں
نے پاکستان کی بڑی جماعتوں کا دورہ کیا۔قواعد کے مطابق فضل عمر فاؤنڈیشن کا ایک بورڈ آف ڈائریکٹر مقرر کیا گیا جس کے صدر
مکرم محترم مخدومی چوہدری ظفر اللہ خان صاحب ہیں اس کے نائب صدر مكرم محترم کرنل عطاء اللہ
صاحب اور جس کے سیکرٹری مکرم محترم مخدومی شیخ مبارک احمد صاحب ہیں۔اس بورڈ کے ممبران
تحریک جدید کی طرف سے صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے
صاحبزادہ سید داؤ د احمد صاحب۔وقف جدید کی طرف سے مکرم محترم مخدومی شیخ محمد احمد صاحب اور
عام جماعتوں کی طرف سے مکرم محترم مخدومی شیخ محمد حنیف صاحب اور چوہدری احمد جان صاحب
اور میر بخش صاحب اور چوہدری انور احمد صاحب کا ہلوں ممبر ہیں۔کل نو ڈائریکٹر ہیں۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۲۹
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
اس وقت تک فضل عمر فاؤنڈیشن کے وعدوں کی مجموعی میزان اللہ تعالیٰ کے فضل سے
چونتیس لاکھ سے زائد ہو چکی ہے اس میں سے سات لاکھ چھ ہزار بیرون پاکستان کے ممالک کے
وعدے ہیں جہاں تک بیرونی ممالک کا تعلق ہے بعض ممالک سے ابھی وعدے آ رہے ہیں۔وہاں اس تحریک نے زورا بھی نہیں پکڑا لیکن اُمید ہے کہ وہاں بہت سے نئے وعدے آجائیں گے
اس وقت تک کل وصولی سات لاکھ چھپن ہزار روپیہ کی ہو چکی ہے اپریل ۱۹۶۷ء کے آخر تک وعدہ
کنندگان کو اپنے وعدوں کا ۳ ا ضرور ادا کر دینا چاہئے یہ بھی ان کی طرف سے وعدہ ہے کہ ہم اس کا
۱٫۲ حصہ پہلے سال میں ادا کر دیں گے اور ۱/۳ حصہ دوسرے سال میں ادا کر دیں گے اور
۱٫۳ تیسرے سال میں ادا کر دیں گے جہاں جماعت اتنی قربانیاں مالی میدان میں پہلے ہی دے
رہی تھی وہاں چند مہینوں کے اندر چونتیس لاکھ روپیہ سے اوپر کے وعدے کر چکی ہے اور سات لاکھ
روپیہ سے اوپر رقوم کی وصولی اس محبت کی نشان دہی کر رہی ہے جو محبت کہ جماعت کے دلوں میں
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہے اور جو محبت حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے جماعت کے
دلوں میں اپنے خدا اور اس کے دین کے لئے پیدا کی ہے اتنی قربانیاں
اللہ تعالیٰ کے فرشتے جب
تک آسمان سے نازل نہ ہوں اور دلوں میں تحریک نہ کریں ایسی قربانی کوئی جماعت یا کوئی فرد نہیں
دے سکتا پس خدا تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ جس نے محض اپنے احسان سے جماعت کو یہ توفیق اور
یہ موقع عطا کیا ہے کہ وہ اپنے تقویٰ کے معیار کو ظاہری تقوی ( دلوں
کا تقویٰ تو خدا تعالیٰ ہی جانتا
ہے ) اور اپنی قربانی اور اپنے ایثار کے معیار کو بلند تر کرتی چلی جارہی ہے اور جو جماعت اور جو قوم
اور جو سلسلہ قربانیوں کے میدان میں تیزی سے چل رہا ہو نہیں بلکہ دوڑ رہا ہو دُنیا کی وہ کون سی
طاقت ہے جو اس کو ہلاک کر سکے اور تباہ کر سکے۔کوئی نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کا سایہ اس
جماعت پر ہوتا ہے اور فرشتے اس کی مدد کے لئے ہر وقت اس تعداد سے زیادہ تعداد میں اندراس
سے زیادہ مؤثر طریق پر آسمان پر منڈلا رہے ہوتے ہیں جس تعداد اور جس طریق پر امریکہ۔ہوائی جہاز اپنی فوجوں کی مدد کے لئے آج ویٹ نام میں ہوا میں منڈلا رہے ہیں۔غذائی بحران اور جماعت احمدیہ کا فرض
۷ار دسمبر ۱۹۶۵ء کو میں نے اپنے ایک خطبہ جمعہ ( مطبوعہ الفضل۔ار مارچ ۱۹۶۶ ء ) میں یہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۳۰
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطا۔تحریک کی تھی کہ جماعت احمدیہ کا بھی فرض ہے کہ وہ دیکھتی رہے کہ کوئی احمدی رات کو بھوکا نہیں
سوتا اور میں نے دوستوں کو یہ بتایا تھا کہ صرف توجہ کی بات ہے۔ورنہ ایک احمدی کا پیٹ بھرنے
کے لئے ہمیں ایک دھیلہ بھی اپنے خرچ میں زائد نہیں کرنا پڑتا۔اگر ہم واقع میں محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم سے پیار کرتے اور آپ کے احکام کی قدر کرتے ہیں تو ہمیں ایک دھیلہ خرچ کرنے
کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے پیارے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے غریبوں
کا خیال رکھتے ہوئے ہمیں یہ نسخہ بتایا تھا کہ اگر تم غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہو اور تمہارے
گھر میں تین یا چار آدمی کا کھانا پکتا ہے تو تم ایک آدمی کا کھانا آسانی سے اس میں سے نکال سکتے
ہو بغیر آٹے میں زیادتی کئے بغیر سالن میں زیادتی کئے تین آدمیوں کا کھانا چار کے لئے اور چار کا
پانچ کے لئے کافی ہو جاتا ہے اور اگر تم متوسط طبقہ یا امیر گھرانوں سے تعلق رکھتے ہو تو تم عام
رواج کے مطابق اس طور پر کھانا پکا رہے ہوتے ہو کہ جو کھانا تمہارے گھروں میں دو آدمیوں کے
لئے پکتا ہے وہ چار کے لئے کافی ہو سکتا ہے اور جہاں چار کے لئے کھانا پک رہا ہے وہاں آٹھ
کے لئے کافی ہوسکتا ہے اور جہاں آٹھ کے لئے کھانا پکتا ہے وہ سولہ کے لئے کافی ہوسکتا ہے۔یہ قول درست ہے اور خدا کی قسم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول غلط نہیں ہوسکتا۔تو ہمیں
ایک دھیلہ خرچ کئے بغیر ہر احمدی کا پیٹ بھرنے کا طریق ہمارے پیارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
بتا دیا ہے۔یہ مارچ کی بات ہے اس کے بعد حالات جو ہیں غذا کے نقطہ نگاہ سے کافی خراب ہو
چکے ہیں۔اس کی وجوہات کیا ہیں اگر کسی شخص پر اس کی ذمہ داری ہے تو وہ کون ہے نہ ہمارا اس
کے ساتھ تعلق نہ ہماری اس کے ساتھ دلچسپی کیونکہ ہم ایک مذہبی جماعت ہیں لیکن ہمیں اس بات
سے دلچسپی ہے کہ پاکستان میں رہنے والا کوئی فرد بشر بھوکا نہ رہے اور ہمیں اس بات میں دلچپسی
ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو طریق بتایا ہے اگر اس طریق کو اختیار کیا جائے تو خدا کے
فضل سے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل پاکستان کا کوئی فرد بشر بھوکا نہیں رہے گا۔قلت غذا کے وقت جماعتیں یا گروہ یا سیاسی تنظیمیں یا دوسری تنظیمیں یا افراد دو راستوں میں سے
ایک کو اختیار کر سکتے ہیں ایک راستہ تو ہے جس کو حزب مخالف کا راستہ کہنا چاہئے یہ لیبل اس پر
آسانی سے لگ سکتا ہے وہ فتنہ اور فساد کا راستہ ہے۔حزب مخالف کو اس سے غرض نہیں ہوتی کہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۳۱
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
کس کا پیٹ بھرتا ہے یا نہیں ان کی اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ حکومت وقت بد نام ہوتی ہے یا نہیں
وہ فتنہ اور فساد کا راستہ اختیار کرتے ہیں سر توڑنے سے کسی کا پیٹ نہیں بھرا کرتا جس طرح کسی
کے صلیب پر چڑھائے جانے سے کسی اور کے گناہ معاف نہیں ہو سکتے۔پیٹ بھرنے کے لئے
روٹی چاہیئے اس کے لئے نعروں کی ضرورت نہیں ، اس کے لئے سر پھٹول کی ضرورت نہیں ، اس
کے لئے فتنہ اور فساد کی ضرورت نہیں، اس کے لئے باہمی لڑائی اور جھگڑے کی ضرورت نہیں ،
اس کے لئے ضرورت ہے اس بات کی کہ قوم کا ہر فرد بشر حکومت وقت کے ساتھ تعاون کرے
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے پیارا اور عشق کا مظاہرہ کرے اور کہے غریب
آدمی ہم میں سے جس کو خدا تعالیٰ نے اتنا رزق دیا ہے کہ وہ بھوکا نہیں رہتا کہ میں تین کا کھانا
پکا تا ہوں ایک کے کھانے کی میری ذمہ داری اور جو متوسط طبقہ اور امیر ہے وہ یہ کہے کہ
میرے گھر میں ہیں آدمیوں کا کھانا پکتا ہے میں آدمیوں کی ذمہ داری میری اسی کھانے میں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مزید بیس کا کھانا نکل آئے گا۔اگر ہم اس طرح
سوچیں اور حکومت سے تعاون کریں اور ان کے بتائے ہوئے طریق کو استعمال کریں اور
کھانے کو ضائع ہونے سے بچائیں اور جو ہم زائد کھانا کھا لیتے ہیں بے خیالی میں اپنے جسموں
کو نقصان پہنچاتے ہیں اگر ہم اس کھانے کو بچالیں اور اپنے جسموں کو بھی نقصان سے بچا کر اس
کھانے کی بھی حفاظت کریں کوئی شخص بھی ایسا نہ رہے جو رات کو بھو کا سوئے۔پس آپ لوگ جو پاکستان کے اطراف سے اکٹھے ہو کر اس وقت میرے سامنے بیٹھے ہیں
آپ یہ سن لیں کہ جماعت کی پالیسی یہ ہے کہ جس طرح ہر دوسرے معاملہ میں ہم نیک باتوں میں
حکومت وقت کا ساتھ دیتے اور اس سے تعاون کرتے ہیں یہ بھی ایک بڑا ہی اہم مسئلہ ہے اور اگر
ہم نے حکومت سے تعاون کر کے خوش اسلوبی کے ساتھ اس مسئلہ کے حل کرنے میں مدد نہ دی
اوروں پر اگر کوئی ذمہ داری پڑتی ہے یا نہیں پڑتی مجھے کیا اس سے آپ پر ضرور ذمہ داری پڑ جاتی
ہے پس آپ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اس کو نباہنے کی کوشش کریں جس علاقہ میں جس شہر میں
جس گاؤں میں جس محلہ میں آپ رہتے ہیں اس محلہ کو سمجھائیں کہ تم دوسروں سے لڑنے کی بجائے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عملاً اپنی محبت اور تعلق کا اظہار کرو آپ نے یہ فرمایا ہے بہت

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۳۲
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطا۔--
سارے لوگوں کو پتہ نہیں آپ کہیں ہمارے پیارے رسول نے ہمیں یہ ہدایت دی ہے۔تم پہلے اس
ہدایت پر عمل کرو پھر کسی سے جا کے جھگڑتے رہنا۔اگر وہ اس ہدایت پر عمل کریں گے تو کسی اور سے
جھگڑنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔اس وقت ہر جماعت پر بحیثیت جماعت اور ہر فرد پر بحیثیت
فرد جماعت فرض ہے کہ وہ ایک طرف حکومت سے تعاون کرتے ہوئے ملک میں امن صلح اور آشتی
کی فضا کو قائم رکھے اور دوسری طرف حکومت سے اس رنگ میں تعاون کرے کہ ہر پاکستانی کو اس
کی ضرورت کے مطابق اس کے ذائقہ کے مطابق میں نہیں کہہ رہا اس کی عادت کے مطابق بھی
نہیں کیونکہ ہم عادتاً اپنی ضرورت سے زیادہ کھاتے ہیں اس کی ضرورت کے مطابق اس کو کھا نا ملتا
رہے۔اس کے علاوہ ہمیں اپنے ملک کے لئے یہ دعا کرتے رہنا چاہئے ( اور اس مسئلے میں سوائے
دعا کے ہم کسی اور ذریعہ سے اپنے ملک اور اپنی حکومت کی خدمت بجا نہیں لا سکتے ) کہ اس وقت
دُنیا کی بڑی بڑی اقوام اس کوشش میں ہیں کہ وہ کمزور اور چھوٹی اور غریب اقوام کی آزادی عملاً
چھین کر ان پر کسی نہ کسی طرح اپنا سیاسی تسلط قائم کر لیں تو ہمیشہ دعا کرتے رہیں التزام کے ساتھ
اور الحاح کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ اس بین الاقوامی شہر سے ہمارے ملک کو محفوظ رکھے اور ہماری
آزادی کو برقرار رکھے اور اس آزادی سے فائدہ اُٹھانے کی ہمارے ملک اور قوم کو توفیق عطا
کرے۔اور ان
کو سمجھ اور عقل اور فراست دے کہ وہ اپنے ذرائع کو بہتر سے بہتر رنگ میں استعمال
کر کے اس قوم کا اقتصادی معیار بڑھانے میں کامیاب ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ انہیں یہ توفیق عطا
کرے کہ وہ مذہبی آزادی کو جو پہلے وقتوں میں اسلام کے تلوار کے زور سے قائم کی تھی کیونکہ تلوار
ہی کے زور سے اس آزادی کو چھینا جا رہا تھا اس مذہبی آزادی کو قائم رکھنے کی توفیق ہمیشہ پاکستانی
حکومتوں کوملتی رہے اور اس آزاد فضا میں سانس لیتے ہوئے پاکستانی آزاد سانس لئے ان راہوں
کو پالیں جو راہیں ان کے رب تک لے جانے والی ہیں تا زندگی کا مقصد پورا ہو اور پاکستان کے
قیام کی جو غرض ہے وہ بھی پوری ہو۔۹:۔مزار عین احباب سے
ایک مختصر سی بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت کو اور بعض
افراد جماعت کو ایسے سامان عطا کئے تھے کہ سندھ میں زرعی جائیداد بہت سی پیدا کر لی گئی تھی مثلاً

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
-------
۱۳۳
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار
تحریک جدید کی زمینیں ہیں صدر انجمن احمدیہ کی زمینیں ہیں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے
زمینیں خریدی تھیں وہ ہیں۔بعض اور دوستوں نے زمینیں شروع میں خرید میں یا اور بعد میں خرید
رہے ہیں ان کی زمینیں۔اوروں کا تو مجھے علم نہیں لیکن اپنی زمینوں اور تحریک جدید اور صدر انجمن
احمدیہ کی زمینوں پر شروع میں قریباً سارے ہی احمدی مزارع تھے لیکن اب بعض جگہ دس پندرہ
فیصدی سے زیادہ نہیں اور بعض جگہ مجبوراً ہندوؤں کو بطور مزارع کے وہاں رکھا جا رہا ہے ویسے تو
ٹھیک ہے ہم رکھتے ہیں ان کے رکھنے میں کوئی برائی نہیں لیکن ہم نے پہلی توجہ اس طرف دینی ہے
کہ ہمارے اپنے دوست اس اقتصادی میدان میں اور زرعی میدان میں ترقی کریں یہ جو کمی اس
نسبت میں ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ شروع میں جو دوست وہاں گئے اُنہوں نے خوب کمایا اور
اپنی زمینیں خرید لیں۔ہم بڑے خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو اس بات کی توفیق عطا کی کہ وہ اپنی
زمین خریدیں لیکن جب وہ ہماری زمینوں سے گئے اور اپنی زمینوں کو اُنہوں نے آباد کیا تو ان کی
جگہ احمدی خاندان نہیں آتے اور اس سے اب ہمیں تکلیف محسوس ہو رہی ہے خصوصاً اس وجہ سے کہ
گجرات اور سیالکوٹ اور بعض دوسرے اضلاع میں زمینداروں کی ملکیتیں اتنی تھوڑی ہیں کہ جب
وہ بچوں میں تقسیم ہوتی ہیں تو کسی ایک بچہ کے گزارے کے لئے بھی وہ زمین کافی نہیں ہوتی اور
ایسے دوستوں کو پتہ نہیں ہوتا کہ ہم کیا کریں ایسے دوست اگر مثلاً چار بھائی ہوں تو ان میں سے
ایک بھائی یہاں کی زمین سنبھالے باقی بھائیوں کے لئے مشتر کہ کام کرے اور باقی ہماری انجمن یا
تحریک جدید کی زمینوں پر چلے جائیں تو پانچ سات آٹھ سال میں وہ اس قابل ہو جائیں گے کہ
جتنی زمین وہ یہاں چھوڑ گئے ہیں اس سے زیادہ زیادہ زمینیں وہ اپنے ایک ایک حصہ کی وہ وہاں
خرید لیں اتنی آمد اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں ہوتی ہے تو ویسے دوست وکالت زراعت میں یا
نظارت زراعت میں نام پیش کریں۔اور امراء اپنی جماعتوں میں جا کر یہ تحریک بھی کریں دوست
بڑی کثرت سے مجھے لکھتے رہتے ہیں گزارا نہیں ہورہا ہمارے باپ کی مثلاً دس ایکٹر زمین تھی اور
ہم چار بھائی ہیں ہمیں اڑھائی ایکٹر زمین ملی ہے اُس اڑھائی ایکٹر میں تو تمہارا گزارا نہیں ہوتا
لیکن وہ ہیں ایکٹر جو تمہارے لئے اللہ تعالیٰ نے وہاں رکھے ہوئے ہیں ان سے تم کیوں فائدہ نہیں
اٹھا ر ہے جس کے نتیجہ میں خدا تمہیں پھر پانچ سال بعد یا دس سال بعد یا آٹھ سال بعد یا چھ سال

آج 10 میں سے 10 باقی