جس وقت کوئی ملک پورا احمدی ہو گیا تو وہ کہے گا کہ نظام ہمارے ہاتھ میں دو یا ہمارے مقابلہ میں قربانیاں دو
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۱۵
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض کتب اور کچھ کتب کے بعض حوالے آپ نے
ان کے ہاتھ میں رکھے تھے۔اس سے پہلے وہ واقف ہی نہیں تھے ان چیزوں سے کوئی پیاس ان
کے اندر نہیں تھی کوئی ان کے دل میں خواہش نہیں پیدا ہوئی تھی کہ ہم یہ پڑھیں۔اب آپ نے ان
کو چسکا لگا دیا ہے۔اب کسی اور تحریر سے ان کی یہ پیاس نہیں بجھتی اتنے خطوط آتے ہیں میرے
پاس کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا ترجمہ آپ کیوں نہیں کرتے انگریزی میں
ہمیں کیوں محروم رکھا ہوا ہے بڑے ظالم ہوں گے آپ کہ آپ پیاس کو بھڑکا دیتے ہیں اور پانی مہیا
نہیں کرتے۔تو یہ لٹریچر کیسے پیدا ہو کس طرح یہ طبع ہو کیسے یہ تقسیم کیا جائے جب تک ہمارے پاس
پیسے نہ ہوں۔اس وجہ سے بھی ہمیں اپنی قربانیوں کے معیار کو بلند کرنا پڑے گا۔۳:۔وقف جدید
وقف جدید بھی اپنے میدان میں اور ان ذمہ واریوں کے نباہنے میں جو ان کے سپرد کی گئی
ہیں محض خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑا ہی اچھا کام کر رہی ہے۔لیکن وقف جدید کو بھی دو چیزوں
کی ضرورت ہے۔ایک معلمین کی اور ایک معلمین کے خرچ کو برداشت کرنے کی۔اس کے لئے
اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں یہ تجویز ڈالی کہ جماعت کے پندرہ سال سے کم عمر بچوں سے یہ اپیل
کروں کہ وہ وقف جدید کے چندے کا جو کم سے کم معیار ہے یعنی چھ روپے دے کر یا بعض گھرانے
اگر بہت ہی کمزور ہوں تو سارے بچے مل کر ایک بچہ کی رقم چھ روپے آٹھ آنے ماہوار دے کر وقف
جدید کا بوجھ اٹھا ئیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر احمدی بچے اپنے مقام کو پہچانیں یا یوں کہنا چاہیئے کہ
اگر احمدی بچوں کے والدین اپنے بچوں کو اس بات کے سمجھانے میں کامیاب ہو جائیں کہ اللہ تعالیٰ
نے ان کے بچوں کو کیا مقام عطا کیا ہے اور اس کے نتیجہ میں ان پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں تو
ہمیں وقف جدید کے چندہ کے متعلق کوئی فکر باقی نہ رہے۔سارا بوجھ موجودہ اور آئندہ تین سال کا
بوجھ جو ہم دیکھ رہے ہیں کہ بڑھنے والا ہے وہ ہمارے آج کے بچوں کی تعداد اگر سب اس میں
شامل ہوں پورا کر دیتی ہے۔وہ جو تین سال کے بعد جو نئے بوجھ بڑھیں گے اس کے لئے آج
سے اللہ تعالیٰ ہمیں نئے بچے دے رہا ہے اور ان تین سالوں میں میرے اندازہ کے مطابق ہیں یا
پچیس ہزار بچے اگلے تین سال میں احمدی گھرانوں میں پیدا ہو جائیں گے اور پھر انشاء اللہ تعالیٰ یہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
١١٦
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
برکتوں والے، خیر والے بچے اور اپنے ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بچے اپنے ماں باپ
کو کہیں
گے۔وہ بولیں گے بعد میں لیکن اپنی پیاری آنکھوں سے اپنے ماں باپ کو کہ رہے ہوں گے کہ ہم
دنیا میں آئے ہیں اور ہم نے تمہاری گود کو ہرا کیا ہے اور تمہارے دل کا سرور پیدا کیا ہے تم شکرانہ
کے طور پر ہماری طرف سے چھ روپیہ وقف جدید میں دینا شروع کر دو۔بعض ماؤں کو تو میری تحریک پر اتنا خیال پیدا ہوا جس جمعہ کے روز میں نے یہ خطبہ دیا ہے
جب میں گھر گیا تو میں نے گھر میں بات کی کہ دل تو یہ چاہتا ہے کہ جو بچے ماں کے پیٹ میں ہیں
ابھی دنیا میں نہیں آئے اگر مائیں ان کی طرف سے بھی پیسے دے دیں تو اللہ تعالیٰ بہت ساری
برکتیں ان ماؤں کے لئے بھی اور ان بچوں کے لئے بھی پیدا کر دے گا اس دنیا میں آنے سے بھی
پہلے۔تو اسی وقت مجھے کسی کی طرف سے یہ اطلاع ملی کہ میں یہ رقم اس بچہ کی طرف سے پیش کر رہی
ہوں جو ہونے والا ہے میری طبیعت میں بڑا سرور پیدا ہوا اور یہ سن کر خوشی ہوئی کہ خود ہماری بہنوں
کو اس طرف توجہ ہوئی ہے اور یہ برکت والی بات ہے۔اس وقت سوائے ضروری صدقات کے ہر صدقہ اشاعت اسلام کے نام پر خرچ ہونا
چاہیئے۔بچہ کی پیدائش سے پہلے ہزار قسم کے وہم ہوتے ہیں اور بعض قسم کی حقیقی تکالیف بھی ہوتی
لئے بعض سمجھدار ما ئیں خصوصاً شہروں میں رہنے والی مائیں سمجھتی ہیں کہ ہمیں صدقہ دینا
چاہیئے اور اس وقت آپ کے پیسہ پر سب سے زیادہ حق اس تحریک کا ہے جس تحریک کے ذریعہ دنیا
میں قرآن کریم کے نور کو پھیلایا جا رہا ہے اور جس تحریک کے ذریعہ دنیا میں قرآن کریم کے نور کو
قائم رکھا جا رہا ہے۔اگر ہمارے بچے اس بوجھ کو اٹھا لیں تو ہمیں کوئی فکر باقی نہیں رہتی لیکن ہمارے بہت سے
بچے اور بہت سی مائیں اور بہت سے باپ ایسے ہیں جن کے کانوں تک یہ آواز نہیں پہنچی تھی کیونکہ
وہاں الفضل، نہیں جاتا جیسا کہ میں نے آپ کو الفضل“ کے ضمن میں اس طرف متوجہ کیا ہے
اور ابھی آگے جا کر پھر میں بعض اور لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بتلاؤں
گا کہ بہت کم جماعتوں نے اس طرف توجہ کی ہے ان کو اس طرف توجہ دینی چاہئے۔اس کے علاوہ واقفین جماعت مہیا نہیں کر رہی اس کی بھی یہی وجہ ہے کہ ساری جماعتوں کو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۱۷
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
اطلاع ہی نہیں کہ اس قسم کے لوگ
کتنی تعداد میں چاہئیں۔امرائے اضلاع اور مربیان کی یہ ذمہ داری
ہے کہ وہ تمام معلومات جماعتوں تک پہنچائیں۔اگر ہم نے ایک شخص کو سارے ضلع کا امیر مقرر
کیا ہے تو اس کا یہ حق نہیں کہ کہے میں سارے ضلع کا امیر نہیں بنا چاہتا میں تو صرف پانچ
جماعتوں کا امیر ہوں۔ان کے متعلق مجھ سے رپورٹیں بھی لے لیں اور ان جماعتوں میں مجھ
سے کام بھی کروالیں یہ تو نہیں ہوگا اگر آپ ضلع کے امیر ہیں تو ضلع کی ساری جماتوں کی ذمہ
داری آپ کو اٹھانی پڑے گی اگر آپ ضلع میں مربی مقرر ہوئے ہیں تو صرف ان مقامات پر
جہاں آپ کی دوستی ہو جائے یا جہاں آپ سمجھیں کہ آپ کو زیادہ سہولت ہے یا جہاں تک پہنچنے
میں آپ کو زیادہ آرام ہے وہاں کے تو آپ اپنے کو مر بی سمجھیں اور جہاں پہنچنے میں آپ کو
دقت ہو جہاں آپ کی دوستی نہ ہو جہاں آپ کو آرام نہ ملتا ہو ان جماعتوں کے متعلق آپ یہ
سمجھنے لگ جائیں کہ ہم ان جماعتوں کے مربی نہیں ہیں تو یہ تو ٹھیک نہیں ہے اور نہ میں اس چیز کو
برداشت کروں گا آپ آج سے اپنے ذہنوں کی اصلاح کر لیں کیونکہ انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کی
توفیق کے ساتھ میں نے بھی اور آپ نے بھی پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ کام کرنا ہے جیسا
کہ ہمارے ایک دوست نے خواب میں یہ دیکھا کہ میں آیا ہوں اور میں کہتا ہوں کہ اب چلنے کا
زمانہ نہیں رہا اب ہمیں بھاگنا چاہیئے اور جو کی رہ جائے گی یا جو اونچ نیچ رہ جائے گی ( کچھ اس
قسم کا فقرہ تھا ) اس کو بعد میں میں دیکھ لوں گا۔اس کے بعد کہتے ہیں میں دوڑنے لگ گیا ہوں
اس کے بعد نظارہ بدلا تو دیکھا کہ جس طرح زمین میں ہل چلایا جاتا ہے اور وہ پوری طرح ہموار
نہیں ہوتی۔اس میں ابھی کچھ ڈھتاں (یعنی ڈھیلے ) ابھی پڑے ہوئے ہیں خواب میں ہی
انہیں یہ سمجھ آئی کہ یہ جو کہا ہے کہ نشیب و فراز جو رہ جائے گا اسے میں بعد میں دیکھ لوں گا وہ
ہیں چیزیں جو یہ رہ گئی ہیں۔ہم نے بہر حال تیزی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے انشاء اللہ تعالیٰ جب تک خدا تعالیٰ مجھے
ندگی دیتا ہے میں آپ کو ان باتوں میں اور ان ذمہ داریوں کے نبھانے میں سست نہیں ہونے
دوں گا چاہے آپ مجھ سے خوش ہوں یا مجھ سے ناراض ہوں۔میں اپنے مولیٰ کو اپنے سے ناراض
نہیں ہونے دینا چاہتا۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴:۔صدر انجمن احمدیہ
۱۱۸
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار
صدر انجمن احمدیہ کے متعلق تو میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ گزشتہ اپریل کے شروع میں
نظارت بیت المال کی طرف سے مجھے یہ رپورٹ ملی کہ اب ایک مہینہ بھی پورا نہیں رہا۔ہمارا بجٹ
بہت پیچھے رہ گیا ہے کئی لاکھ روپیہ کی کمی ہے اور اگر یہ پورا نہ ہوا تو ہم مقروض ہو جائیں گے اور
کا موں کو بہت نقصان پہنچے گا۔اس وقت میں نے غالباً ۱/۸ پریل کو خطبہ جمعہ میں جماعت کو اس
طرف متوجہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے یہ فضل کیا کہ ان (ہوائی جہازوں کی بجائے ) جماعت پر فرشتے
نازل ہوئے اور انہوں نے جماعت کے دلوں میں تحریک کی اور تین ہفتے کے اندر اندر پانچ لاکھ
روپیہ بیت المال کو وصول ہو گیا اور اس طرح نہ صرف یہ کہ ہمارا بجٹ جو تھا وہ پورا ہو گیا بلکہ کافی رقم
اس سے زائد ہوگئی اور اللہ تعالیٰ نے جو بعض نامعلوم بوجھ بعد میں پڑنے والے تھے ایسے بھی
آ جاتے ہیں بوجھ ان کی ادائیگی کے بھی سامان پیدا کر دئیے۔سیہ بات میں اس وقت دو وجہ سے بیان کر رہا ہوں ایک تو اس وجہ سے کہ ساری جماعت
خدا تعالیٰ کی حمد بجالاتی رہے اور شکر کرتی رہے کہ اس نے محض اپنے فضل سے جماعت کو قربانی کے
اس بلند معیار پر قائم کیا ہے اور قائم رکھا ہے اور دوسرے اس لئے کہ بنی نوع انسان یہ دیکھ کر
خدا تعالیٰ کی حمد کریں کہ اس نے ایک ایسی جماعت پیدا کی ہے جو ان کی بہبود اور ان کے فائدہ کے تی
لئے ہر
قسم کی تکالیف برداشت کرنے کے لئے تیار ہے۔۵:۔وقف جدید اور دوسری تحریکات
گزشتہ سال کے دوران میں نے تین تحریکیں کی تھیں ایک تحریک مجلس موصیان کے قائم
کرنے کی ایک قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی اور ایک وقف عارضی کی۔دراصل ان تینوں
تحریکوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے جس طرح ہمارے جسموں میں خون دوڑ رہا ہے اور خون کی
اس گردش کے ساتھ ہی ہماری زندگیوں کا ابدی تعلق قائم ہے اسی طرح ہماری جماعتی زندگی کا تعلق
قرآن کریم اور اس کے سیکھنے اور اس کے انوار سے منور ہونے اور اس کی روشنی سے فائدہ اٹھانے
اور اس کے نشانات سے سبق حاصل کرنے اور اس کے کلام سے برکت لینے اور اس کو رائج کرنے
اور اپنی زندگیاں اسی کے مطابق ڈھالنے میں ہے۔اس کے بغیر جماعتی لحاظ سے ہم زندہ نہیں رہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
١١٩
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
سکتے پس جماعت کے ہر گھر میں قرآن کریم کے پڑھنے پڑھانے کا کام ابد الآباد تک قیامت تک
جاری رہنا چاہیئے اس لئے کہ قرآن کریم میں علوم کے وہ خزانے موجود ہیں جو کسی زمانہ میں بھی ختم
نہیں ہوتے اور کوئی زمانہ ایسا نہیں آسکتا کہ کوئی شخص یہ کہے کہ اب میرے خاندان پر قرآن کریم کا
مزید مطالعہ کرنے اور اس کے علوم کو مزید حاصل کرنے کی اس لئے ضرورت نہیں کہ جو کچھ اس میں
تھا وہ میں نے حاصل کر لیا کیونکہ جو کچھ اس میں ہے اس کو کوئی خاندان ، بنی نوع انسان کی کوئی نسل
اور سارے بنی نوع انسان آخری وقت تک حاصل نہیں کر سکتے۔یہ شاید ایک فلسفیانہ خیال ہے مگر
کچھ بھی ہو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کبھی بھی قرآن کریم کے سارے کے سارے علوم کو کوئی شخص یا کوئی
نسل حاصل نہیں کر سکتی۔پس اس کے ساتھ چمٹے رہنا ضروری ہے اگر ہم زندہ رہنا چاہتے ہیں۔اگر ہم قرآن کریم کو
چھوڑ دیں گے، اگر ہم اپنی زندگی قرآن سے حاصل نہیں کریں گے ، اگر ہم اپنے روحانی درخت کی
جڑوں کو قرآن کریم کی روحانی زمین میں مضبوطی کے ساتھ نہیں گاڑیں گے تو ہمارے ایمان کا
درخت سوکھ جائے گا۔مردہ ہو جائے گا اور اس کی ٹہنیاں خشک ہو جائیں گی اور وہ نار جہنم کا ایندھن
بن جائے گا۔پھر خدا تعالیٰ کو ہماری ضرورت نہیں رہے گی اور ہمیں جب اس کی ضرورت پڑے گی
تو وہ ہماری طرف متوجہ نہیں ہوگا اور کہے گا میرانور جو تمہاری راہنمائی کے لئے آیا تھا اس کو تو تم اس
دنیا میں چھوڑ آئے ہو۔اب اس دنیا میں تم کونسی روشنی مجھ سے مانگ رہے ہو۔تو قرآن کریم کا
سیکھنا اور سکھانا بڑا ضروری ہے۔اس کے لئے ہم دو طرح کوشش کر سکتے ہیں۔ایک مستقل اُستاد
اپنے گھروں میں رکھ کر اور ایک عارضی انتظام کر کے۔اب یہ بات واضح ہے کہ ہر شہر، ہر قصبہ ہر
جماعت اور ہر خاندان مستقل استا در رکھ کر قرآن کریم نہیں پڑھا سکتا مختلف وجوہات کی بناء پر مثلاً
ایک وجہ یہ ہے کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ مستقل استاد کو تنخواہ دے۔لیکن ہر گھر میں
قرآن کریم کا پڑھا جانا ضروری ہے اس لئے ایسے گھروں میں انتظام کرنا ہمارا کام ہے۔جماعتی
لحاظ سے ہم سب کا یہ کام ہے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں یہ ڈالا ہے کہ میں
وقف عارضی کی سکیم کو اس منصو بہ کو میں جاری کروں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت تک اس
کے بڑے ہی اچھے نتا ئج نکل چکے ہیں اور نکل رہے ہیں۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۲۰
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار
میں نے اندازہ لگایا کہ ہماری کم سے کم ضرورت تب پوری ہو سکتی ہے جب پانچ ہزار احمدی
دوست وقف عارضی میں اپنے آپ کو پیش کرے۔سال رواں میں چونکہ یہ تحر یک دیر بعد ہوئی تھی
اور بعض لوگوں کی چھٹیاں ختم ہو چکی تھیں یا وہ چھٹیوں سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتے تھے کیونکہ پہلے
بہر حال اطلاع ہونی چاہئے بعض لوگوں کو کافی عرصہ پہلے اطلاع دینی پڑتی ہے اگر اُنہوں نے
چھٹی لینی ہو تو وہ اس کا انتظام کر لیں اس کے علاوہ اور بہت ساری مجبوریاں ہیں یہ تو مجھے یقین تھا
کہ پانچ ہزار تک ہم نہیں پہنچ سکیں گے لیکن میرا یقین اور چیز ہے اور اللہ تعالیٰ کا علم اور چیز ہے اور
مجھے خوشی ہوگی کہ خدا تعالیٰ کے علم میں میرا یقین درست ثابت نہ ہو اور جماعت کا عزم پانچ ہزار
تک واقفین عارضی کو پہنچا دے۔میری بات عملاً غلط ہو جائے تو وہ میرے لئے یہ خوشی کا باعث ہے
عملاً اگر میری بات درست ثابت ہو جائے تو میرے لئے خوشی کا نہیں میرے لئے غم اور تکلیف کا
باعث بنے گی یہ چیز وقف عارضی کا عرصہ دو ہفتہ تک تھا اور اس وقت تک چھ ہفتہ تک کا عرصہ وقف
کرنے والوں کی تعداد ا کا ون تھی اور دو ہفتے سے چار ہفتے تک وقف کرنے والوں کی تعداد
۱۱۳۵ ہے۔اس کے علاوہ نئے سال کے واقفین ۵۶ ہیں اور کل تعداد واقفین کی ۱۲۴۲ بنتی ہے۔اس عرصہ میں دفتر سے ۳۵۵۵ خطوط بھی باہر بھیجے گئے ہیں۔اس وقت تک ۴۴۴ و فود وقف عارضی میں باہر بھجوائے جاچکے ہیں اور وقف عارضی کا وفد دو
احمدی بھائیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ہم نے پالیسی یہ بنائی تھی کہ ایک احمدی کو کسی جگہ نہ بھیجا جائے
بعض دفعہ بیمار ہو جاتے ہیں وہ۔بعض دفعہ پہنچ ہی نہیں سکتے جہاں انہیں بھیجا جاتا ہے اور اس طرح
اس جماعت کو جہاں ان کے جانے کی اطلاع کی جاتی ہے تکلیف ہوتی ہے بہت سی جگہ ایسا بھی ہوا
ہے کہ کسی جائز مجبوری کی وجہ سے دو میں سے صرف ایک دوست کسی جماعت میں پہنچے اور وہاں
جماعت ان کی منتظر تھی اور ان سے فائدہ اُٹھایا اور بھی بہت سارے فائدے ہیں اس میں۔دوکا
وفد جاتا ہے ہر جگہ تو اس وقت تک ۴۴۴ وفود جا چکے ہیں اور ۲۸۹ جماعتوں میں یہ تربیتی وفود گئے
ہیں بہت سی جماعتیں ایسی ہیں جہاں ہم نے ایک سے زائد وفود بھیجے ہیں اور یہی تجربہ دراصل
زیادہ کامیاب ہے اور جب تک ہمارے پاس پانچ ہزار واقفین نہ ہوں اس وقت تک کم سے کم اپنی
ضرورت کو پورا نہیں کر سکتے۔وقف عارضی کے وفود نے ہمیں پہلا بڑا فائدہ یہ پہنچایا کہ نہ امیر ضلع نہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۲۱
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
مربی بعض جماعتوں کے صحیح حالات ہمیں پہنچاتے تھے اس خیال سے کہ پھر ہم پر بھی الزام آئے گا
کہ جو کمزوریاں پیدا ہو رہی ہیں تم ان کے ذمہ وار ہو۔کیوں تم نے اس طرف توجہ نہیں کی تو بہت سی
باتیں مرکز کے علم میں نہیں لائی جا رہی تھیں اور ایک جماعت کے متعلق تو اس حد تک غفلت برتی گئی
تھی کہ اگر اللہ تعالی ( شاید انہی کے لئے یہ سکیم جاری کی گئی تھی ) وقف عارضی کے وفود وہاں
بھجوانے کا انتظام نہ کرتا تو بالکل خاموشی کے ساتھ وہ جماعت مرجاتی۔شاید ایسی جماعت کے لئے
وقف عارضی کی سکیم جاری کی گئی ہو بہر حال عین وقت کے اوپر وقف عارضی کے وفود پہنچنے شروع
ہوئے اور جماعت میں ایک نئی زندگی پیدا ہونی شروع ہوگئی۔دراصل یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہماری غفلتوں کے باوجود محض اس کے فضل اور اس
کے رحم سے کوئی جماعت بھی مردہ نہیں ہوئی ہاں غافل ہو چکی ہیں بعض سوئی ہوئی ہیں جیسا کہ میں
نے پہلے بھی ایک دفعہ بتایا تھا ہمارے ایک بڑے ہی سمجھدار اور بڑی عمر کے دوست ہیں جب میں
نے انہیں ایک جگہ بھجوایا تو پہلے ہفتہ کی رپورٹ میں بڑی وضاحت سے انہوں نے یہ لکھا کہ مجھے
بڑا دکھ ہوتا ہے کہ اتنی بڑی جماعت ہے کئی سواحمد یوں کی جماعت ہے لیکن ہے مردہ کوئی امید نہیں
ہے کہ ان میں زندگی پیدا ہو سکے لیکن چونکہ آپ کا حکم ہے یہاں بیٹھا ہوں ویسے کوئی فائدہ نہیں
ہونا۔دوسرے ہفتہ جور پورٹ اُنہوں نے بھیجی اس میں بھی اُنہوں نے لکھا کہ مجھے بڑی تشویش
ہوئی ہے اور میں نے دعائیں بھی کی ہیں لیکن اس جماعت کی اصلاح نہیں ہو سکتی لیکن تیسرے ہفتہ
کی رپورٹ جو ان کی طرف سے ملی وہ یہ تھی کہ میں نے پہلے دو ہفتوں میں جو رپورٹیں بھیجی ہیں وہ
غلط تھیں۔یہ جماعت مردہ نہیں ہوئی بلکہ سوئی ہوئی ہے اور اُمید ہے کہ جگانے سے یہ جاگ اُٹھیں
گے اور بعد کی ایک رپورٹ میں اُنہوں نے یہ لکھا کہ ایک ۷۵ سال کی بڑھیا عورت ہے جس کی نظر
بھی بڑی کمزور ہے وہ ایک بڑا قرآن ( بعض قرآن کریم بڑی تقطیع پر کمزور نظر والوں کے لئے
شائع ہوئے ہیں) لے کر مسجد میں آتی ہے اور اس نے قرآن کریم پڑھنا شروع کر دیا ہے غرض
اس جماعت کی تو یہ حالت تھی کہ وہ دوست ایک وقت تک اس سے مایوس ہو چکے تھے وہ سمجھتے تھے
کہ اب یہ مر چکے بالکل اُنہوں نے زندہ ہی نہیں ہونا اور پھر وہ تعریف کرنے لگے اور کہنے لگے کہ
عورتیں بوڑھیاں اُدھیڑ عمر کی جوان اور بوڑھے مرد انہوں نے آہستہ آہستہ قرآن پڑھنے کی طرف
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۲۲
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
توجہ دینی شروع کی اور قرآن کریم کی برکت اور اس کے فیض سے اس جماعت کے اندر زندگی کے
آثار پیدا ہونا شروع ہوئے۔پس تعلیم قرآن اور وقف عارضی اور موصوں کا انتظام دراصل یہ
ایک ہی نظام ہے جس کے تین پہلو ہیں جس کے تین منہ ہیں بعض ایسے نظام بھی ہوتے ہیں جن
کے بہت سے وجوہ اور منہ ہوتے ہیں یہ بھی اسی قسم کا نظام ہے اور میں نے ایک خطبہ میں بھی بتایا تھا
کہ ان تینوں
تحریکوں کا ایک دوسرے کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔پھر وقف عارضی کے متعلق ایک بات میں دوستوں کے سامنے یہ بھی رکھنا چاہتا ہوں کہ اس
وقت تک اس ساری تحریک میں جماعت کے بیت المال پر ایک دھیلہ کا بوجھ بھی نہیں ڈالا گیا۔یہ
سارا کام اور اس کام کا سارا خرچ عام بجٹ پر نہیں بلکہ جو واقفین ہیں وہ تو اپنا خرچ کرتے ہیں
کرایہ بھی اور کھانا بھی اور جو خط و کتابت ہے یہاں یا اور بہت سے اخراجات جو ہوئے ہیں ان
کے لئے اللہ تعالیٰ نے بعض دوسرے سامان پیدا کر دیئے۔اس سال میں نے اپنے رس
کی تھی کہ میں یہ تحریکیں کر رہا ہوں اگر میں نے ان کے لئے کوئی مالی مطالبہ بھی کیا تو ممکن ہے یو
کمزوروں کے دل میں کئی قسم کے شبہات پیدا ہوں یا ڈر جائیں کہ یہ نئے مالی مطالبات بھی ہوئے
ہیں اس لئے اے میرے رب تو تمام قدرتوں والا اور تمام اموال کا حقیقی مالک تو ہی ہے اپنی طرف
سے سامان پیدا کر دے کہ جماعت پر اس کا کوئی بوجھ نہ پڑے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے یہ
سامان پیدا کر دیئے ایک دھیلے کا خرچ ہماری نظارت بیت المال نے اس وقف عارضی کے کاموں
کا نہیں اٹھایا اور جیسا کہ میں نے کہا ہے ۴۴۴ وفود جا چکے ہیں اور ۲۸۹ جماعتوں میں یہ وفد جا چکے
ہیں بار بار جاچکے ہیں وہاں ہر واقف نے اللہ تعالیٰ کی زندہ قدرتوں کے نمونے اس وقف کے ایام
میں دیکھے ہیں اور جنہوں نے مجھے لکھا ہے بعض لوگوں کی طبیعت میں حجاب ہوتا ہے اور وہ اپنے
خیالات کا اچھی طرح اظہار نہیں کر سکتے لیکن پھر بھی بڑی کثرت سے واقفین نے مجھے لکھا ہے اور
میری طبیعت میں بڑی خوشی پیدا ہوئی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی عجز وانکسار کے مقام سے نہیں ہٹا
ان میں سے ہر ایک نے مجھے لکھا ہے کہ ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہمارے ذریعہ سے کسی اور کو فائدہ پہنچا
ہے یا نہیں لیکن ہم یقین اور وثوق کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان ایام میں ہم نے اپنی ذات میں
بڑا فائدہ اُٹھایا ہے۔ہم نے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو دیکھا ہے ہم نے اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کے زندہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۲۳
۲۷ / جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب
نمونے دیکھے ہیں پھر اللہ تعالیٰ نے تربیت کے علاوہ ان دوستوں سے تبلیغ کا کام بھی لیا ہے پس یہ
سکیم بڑی برکتوں والی ہے۔آج اس کے دو جگہ دفتر کھلے ہیں ایک تو جلسہ گاہ سے باہر خیمہ میں اور
ایک مستقل دفتر جو دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کے احاطہ میں ہے۔آپ ان دفتروں میں سے فارم
حاصل کریں اور انہیں پر کر کے دیں اتنے ہزار دوست آپ یہاں میرے سامنے بیٹھے ہیں کیا آپ
پانچ ہزار واقفین مجھے نہیں دے سکتے ؟ آپ یہاں سے فارغ ہو کر خلوص نیت سے فارم لیں اور
دعائیں کرتے ہوئے انہیں پر کریں اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس طرح بھی اللہ تعالیٰ کی بڑی
برکتوں کے آپ وارث بنیں گے۔مجلس موصیان کے قیام کے متعلق میں نے اعلان کیا تو بہت سی جماعتوں نے فوراً انتخاب کر
کے بھجوانے شروع کر دیئے اور میں ڈر گیا کیونکہ اُنہوں نے صدر انجمن احمد یہ کے قواعد کے مطابق
خود ہی کورم مقرر کر لیا مجھ سے یہ غلطی ہوئی یا اس میں بھی کوئی حکمت تھی کہ میں نے اس کے لئے کوئی
کورم مقرر نہ کیا موصیوں کے لئے ۲۵ فیصد کورم کا کیا مطلب ہے موصیوں کا کورم تو سو فیصدی ہے
سوائے اس کے کہ کسی کو کوئی جائز مجبوری ہو اور وہ نہ آ سکتا ہو اس کے علاوہ تو کوئی کورم نہیں
فیصدی کو رم ہے کہ کوئی جماعت انتخاب نہ کروائے آپ ہی میں قواعد بناؤں گا تو پھر آپ انتخاب
کر کے بھیجیں آج میں اعلان کرتا ہوں کہ اگلے دو ماہ کے اندر اندر مجلس موصیان ہر جماعت میں
قائم ہو جانی چاہئے اور اس کی ذمہ داری امیر ضلع اور ضلع کے مربی یامر بیان پر ہے اور مجلس موصیان
کا کورم سو فیصدی ہے سوائے اس کے کہ کوئی بیمار ہو یا اسے اس تاریخ کو بوجہ مجبوری اس کو باہر جانا
پڑا ہو یعنی اگر کوئی مجبوری نہیں تو موصی کو اپنے سفر کا پروگرام منسوخ کرنا چاہئے اور اُس مجلس میں
اسے شامل ہونا چاہئے اور اس مجلس کا قیام جیسا کہ میں نے کہا ہے وہ اپنا صدر منتخب کریں گے یہ
صدر جو جماعت کا سیکرٹری وصایا بھی ہوگا اور مستورات موصیات جو ہیں وہ الگ مجلس قائم کریں گی
اور اپنی صدر مقرر کریں گی جو مجلس مومیان کی نائب صدر ہوگی اور ان کے اوپر ذمہ داری جو ہے کام
جو پہلے چل رہا ہے وہ بھی اس شخص نے کرنا ہے۔اس کے علاوہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے نظام وصیت کو قائم کرتے ہوئے یہ ارشادفرمایا تھا کہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۲۴
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار
تیسری شرط یہ ہے کہ اس قبرستان میں دفن ہونے والا متقی ہو اور محرمات سے
پر ہیز کرتا اور کوئی شرک اور بدعت کا کام نہ کرتا ہو سچا اور صاف مسلمان ہو“
(رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد نمبر ۲۰ صفحہ ۳۲۰)
اس شرط کی نگرانی جماعت کو کرنی چاہئے تھی یہ ان کے فرائض میں سے ہے ہمارا عام جو نظام
ہے لیکن مجھے یہ احساس ہے کہ جماعت اس شرط کی نگرانی نہیں کرتی اس کا نتیجہ یہ ہے کہ موصوں پر
اس بلند مقام کو قائم رکھنے کے لئے جو ظاہری دباؤ پڑنا چاہئے وہ دباؤ ان پر نہیں پڑا بہت سے موصی
ایسے ہیں جو عادتاً غفلت کے نتیجہ میں اس مقام سے گر گئے اب خدا تعالیٰ نے تو صرف ظاہر کو نہیں
دیکھنا۔مجھے یا آپ کو دھو کہ لگ سکتا ہے رب
کو تو دھو کہ نہیں لگ سکتا اس علام الغیوب ہستی کو تو جو چیز
ہمیں بھی معلوم نہیں ہوتی اپنے متعلق ، اس کا بھی علم ہے۔پس ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المائدة: ۳) کے ارشاد
کے ماتحت موصوں کی اس مجلس پر ذمہ داری یہ ڈالیں کہ وہ اس شرط کے مطابق بھی وصیت کرنے
والے مردوں اور وصیت کرنے والی عورتوں کی نگرانی کریں کہ وہ تقویٰ کے بلند معیار پر قائم رہتے
ہیں یا نہیں اور ہر قسم کے بیچ ترک کر کے سیدھے سادھے بچے صاف مسلمان بنے کی کوشش کر رہے
ہیں یا نہیں اگر وہ غفلت کرتے یاستی دکھاتے ہیں تو ان کی اصلاح کی کوشش ہونی چاہیئے اگر ہماری
یہ کوشش ناکام ہوتی ہے تو ان کی وصیتیں منسوخ ہونی چاہئیں اگر کوئی موصی چھ ماہ چندہ نہ دے تو ہم
اس کی وصیت منسوخ کر دیتے ہیں اور اگر کوئی موصی خدانخواستہ چھ مہینے نماز نہ پڑھے تو ہمیں علم
چھ نہ تو
تک نہیں ہوتا کہ وہ تارک الصلوۃ ہے میں تو سوچتا ہوں کانپ اُٹھتا ہوں اتنا شدید خوف میرے
دل میں پیدا ہوتا ہے کہ میرا رب کیا کہے گا کہ تم اپنی ذمہ داریوں کو اس طرح نبھاتے رہے ہو۔پس ایک ضروری کام اس مجلس موصیاں کا یہ ہے کہ وہ ہر وقت چوکسی اور بیداری کے ساتھ
جائزہ لیتی رہے کہ کوئی موصی مرد یا موصی عورت اپنے بلند مقام تقویٰ سے ( یہ صحیح ہے کہ ہم نے
صرف ظاہری تقوی کو ہی دیکھنا ہے۔دل کا حال صرف خدا جانتا ہے اور اس کی ذمہ داری ہم پر
نہیں) لیکن ظاہری جو مقام تقویٰ ہے اس سے تو نہیں گرتا ظاہر میں کوئی ایسی حرکت تو نہیں کرتا جو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۲۵
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار
ایک موصی کو نہیں کرنی چاہئے۔دوسری ذمہ داری ان پر یہ ہے کہ وہ دیکھے کہ وقف عارضی کی جو سکیم جاری کی گئی ہے
جماعت اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق اس میں حصہ لے رہی ہے یا نہیں اور اگر نہیں لے رہی
تو اپنے بھائیوں ( موصیوں کو بھی اور غیر موصوں کو بھی) کو اس طرف متوجہ کریں اور پانچ ہزار کیا
اگر ہم چاہیں تو دس پندرہ ہزار بھی واقفین عارضی ہمیں مل سکتے ہیں اور اس کا نتیجہ جو شاندار نکل سکتا
ہے وہ اگر آپ یہ قربانی دیں تو جب نکلے گا اُسے دیکھ کر آپ خوش ہوں گے تو مجلس موصیان پر ایک
یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وقف عارضی کی سکیم اور منصوبہ کو زیادہ سے زیادہ کامیاب کرنے کی کوشش ہر
وقت کرتے رہیں۔اور مجلس موصیان کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ یہ دیکھیں کہ ہر گھر میں ہر بچہ ہر بڑا ہر مرد اور ہر
عورت قرآن کریم سیکھنے اور قرآن کو سمجھنے اور قرآن کریم کے علوم حاصل کرنے اور اس کے مطابق
اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہے یا نہیں۔اگر مجلس موصیاں اس کی طرف توجہ دے تو میں
سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے اجر اور ثواب میں بڑی زیادتی کرے گا اور جو مقام خدا کی نگاہ میں
اس کوشش کے بغیر ان کا جنت میں تھا اس سے کہیں بلند یہ مقام جنت میں انہیں نصیب ہوگا۔تعلیم القرآن کے متعلق دوست یہ سن کر خوش بھی ہوں گے اور شرمندہ بھی کہ ہماری بہنیں
اور بچیاں زیادہ فیصد قرآن پڑھی ہوئی اور زیادہ شوق کے ساتھ قرآن کریم کے پڑھنے کی طرف
متوجہ ہیں۔ہمارے مرد اور ہمارے بچے اس شوق اور جذبہ کے ساتھ تعلیم قرآن کی سکیم میں شامل
نہیں ہوئے جس جذبہ اور شوق کے ساتھ ہماری بہنیں اور بچیاں شامل ہوئی ہیں تو ایک لحاظ -
ہمیں خوشی ہے اور دوسری طرف سے یہ سوچ کر شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے کہ عورتیں ہو کر ہم۔آگے نکلی جا رہی ہیں ویسے تو میں نے کہا تھا کہ میں نے اپنے رب سے یہ عہد کیا ہے کہ جس حد تک
مجھے اس نے توفیق اور طاقت دی میں آپ کو اس وقت تک چھوڑوں گا نہیں جب تک آپ میں
سے ہر ایک کو قرآن کریم ناظرہ نہ پڑھا لوں اور اس کا ترجمہ سکھانے کا انتظام نہ کرلوں اور آپ
بھی دعا کریں میں بھی دعا کرتا ہوں کہ جو آپ کے خلاف یا آپ کے حق میں جو بھی آپ سمجھیں
میں نے یہ عہد کیا ہے اللہ تعالیٰ مجھے اس کے پورا کرنے کی توفیق عطا کرے اور اس کے لئے سامان
ނ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
پیدا کر دے۔۱۲۶
۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطا۔:۔دوست ریٹائرمنٹ کے بعد زندگیاں وقف کریں
پچھلے سال میں نے یہ درخواست کی تھی جماعت سے کہ بہت سے لوگ اپنی ریٹائرمنٹ کے
وقت جب وہ اپنے کاموں سے فارغ ہوتے ہیں ایسی اچھی صحت میں ہوتے ہیں کہ وہ بڑے
لمبے عرصہ تک دین کی خدمت کر سکتے ہیں ایسے دوست اگر ابھی سے اپنی زندگیوں کو وقف کریں تو
ہمیں یہ پتا ہوگا کہ فلاں دوست فلاں سن میں ریٹائر ہو رہے ہیں اس کے مطابق ہم سے
اللہ تعالیٰ نے احمدی کو عقل اور فراست بڑی دی ہے چاہے ان کے امام کو غیر مبائعین کے
نزدیک نہ دی ہو صرف حمق دیا ہو تو اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا میرے حمق سے بھی یہ جماعت اپنے
فائدہ کے لئے خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں ضرور نکال لے گی۔ویسے آپ بھی دعا کریں اور میں
بھی دعا کرتا ہوں۔عقل دینا اور فراست دینا تو خدا تعالیٰ کا کام ہے۔کوئی شخص اس سے یہ چیز
چھین نہیں سکتا وہ عطا کرے تو ہم شکریہ کے ساتھ لے لیں گے جتنی دے گا جس حد تک دے گا اور
جس کو اللہ تعالیٰ اپنی جماعت کا امام بناتا ہے اس کی کمزوریوں کے باوجود اس سے کوئی ایسی حرکت
سرزد نہیں ہونے دیتا جو جماعت کو نقصان پہنچانے والی ہو اور اتنی فراست مل جائے تو اس سے
زیادہ کی امام کو ضرورت بھی نہیں ہوتی تو جماعت کو جیسا کہ میں کہ رہا تھا اللہ تعالی نے بڑی فراست
اور عقل عطا کی ہے ایک طرف اور دوسری طرف بڑا جذ بہ دیا ہے پچھلے سال جب میں نے تقریر کی
متعدد دوستوں کے مجھے خط آئے اور نئی سے نئی تجاویز۔اُنہوں نے سوچا غور کیا کہ جیسے اس کی
ذمہ داری ویسی ہماری بھی ذمہ داری ہے۔ہمیں بھی کچھ سوچنا چاہئے اور کام میں مدد کرنی چاہئے۔مثلاً ایک دوست نے ایسی اچھی تجویز مجھے بھجوائی بلکہ ایک سے زائد دوستوں نے کہ آپ نے کہا
ہے ریٹائر ہو کر فارغ اپنی ملازمت کا زمانہ پورا کر کے وقف کرو۔اس وقت اگر ہم آئے دینی علوم
کے لحاظ سے بالکل خالی تو آپ کو سال دو سال تین سال ہمیں پڑھانے پر خرچ کرنا پڑے گا۔ہم تو
پہلے ہی موت کے قریب ہوں گے یہ سال ضائع ہو جائیں گے۔ہم میں سے جو وقف کرے پڑھانا
شروع کر دیں۔ہم میں سے کسی نے پانچ سال ملازمت کے بعد فارغ ہونا ہے کسی نے دس سال