انتہائی مظلومیت اور متضرعا نہ دعا اللہ تعالیٰ کی معجزانہ نصرت اور کو جذب کرتی ہے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۳۷
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
انتہائی مظلومیت اور متضرعانہ دعا اللہ تعالیٰ کی
معجزانہ نصرت کو جذب کرتی ہے
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کل رات سے مجھے انفلوئنزا کی شکایت ہے جس کے نتیجہ میں سر میں درد بھی ہے اور
گلے پر اثر بھی۔دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی دعاؤں سے میری مدد کریں کہ
اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطا کرے کہ میں آج کی تقریر میں آپ کے سامنے ایسی باتیں بیان کروں
جو اُسے پسند ہوں اور آپ کو فائدہ پہنچانے والی ہوں۔چند ہفتے ہوئے میں سوچ رہا تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا میں مبعوث ہو کر یہ اعلان کیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے
اس لئے کھڑا کیا ہے کہ میں تمام دنیا میں اسلام کو پھیلاؤں اور تمام ادیان باطلہ پر اسلام کو غالب
کروں۔مجھے اس نے اس لئے مبعوث کیا کہ میں ہر دل میں خدا تعالیٰ کی خالص توحید کا پودا لگاؤں
اور ہر سینہ کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے منورکروں آپ نے اس کے ساتھ ہی یہ
اعلان بھی کیا کہ اس کام میں کون میری مدد کرنے کو تیار ہے اُس آواز کو سن کر ہم نے جواب میں کہا
نَحْنُ أَنْصَارُ اللہ ہم خدا تعالیٰ کے لئے اس کی رضا اور خوشنودی کے حصول کے لئے آپ۔جھنڈے تلے جمع ہو کر دین اسلام کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں اور عہد بیعت باندھنے کے بعد
ہم نے یہ محسوس کیا کہ ہم بڑے ہی کمزور اور کم مایہ اور کم علم ہیں۔ہم نے اپنے رب سے عہد تو باندھ
لیا ہے مگر اس عہد کا پورا کرنا ہمارے بس کی بات نہیں جب تک کہ وہی اپنے فضل سے ہمیں اس کی
توفیق عطا نہ کرے۔غرض اللہ تعالیٰ کی تائید اور اس کی نصرت کے بغیر ہم اپنے اس وعدہ کو عملی جامہ
نہیں پہنا سکتے کہ اے مسیح محمد کی مد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو پھیلانے کے لئے ہم تیرے ساتھی
بنتے ہیں اور خدا کے دین کے مددگار ہوتے ہیں“

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۳۸
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
اس پر مجھے خیال آیا کہ میں اس جلسہ کے موقع پر دوستوں کے سامنے وہ باتیں بیان کروں
جو اللہ تعالیٰ کی نصرت کے حصول کا ذریعہ بنتی ہیں اور جنہیں قرآن کریم نے مختلف جگہوں پر بیان
کیا ہے چنانچہ اس کے متعلق میں نے غور کرنا شروع کیا اور قرآن کریم کی آیات جمع کرنی شروع
کیں لیکن پھر یکدم مجھے یوں محسوس ہوا کہ جیسے اندھیرے نے مجھے گھیرا ہے اور مضمون کو آگے نکلنے
کے لئے کوئی راستہ نہیں ملتا جس کی وجہ سے میری طبیعت میں بڑی پریشانی پیدا ہوئی اور طبیعت
اپنے رب کی طرف مائل ہوئی اور اس کی مدد طلب کرنے کے لئے اس کی طرف جھکی اور دعا میں
مشغول ہوگئی تب اللہ تعالیٰ کی طرف سے میری توجہ اس طرف پھیری گئی کہ میں اس مضمون کو جلسہ
کے موقع پر اس رنگ میں بیان نہ کروں بلکہ اس سلسلہ میں دو بنیادی باتیں بیان کرنے کے بعد
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جس رنگ میں اللہ تعالیٰ کی نفرتیں اور اس کی تائید میں ملیں
اور جس رنگ میں اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کا نزول آپ پر ہوا اس کو اپنے دوستوں کے سامنے رکھوں
کہ یہ بھی اس مضمون کا ہی ایک حصہ ہے جسے میں نے آج بیان کرنے کا ارادہ کیا تھا۔چنانچہ جب
میں نے اس حصہ مضمون کے متعلق حوالہ جات اکٹھا کرنے اور کروانے شروع کئے تو مجھے معلوم ہوا؟
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ جو اللہ تعالیٰ کا سلوک تھا وہ تین بڑے حصوں میں
منقسم ہو سکتا ہے ان میں سے بعض تائیدات اور نشانات جو مخصوص افراد کے ساتھ تعلق رکھتے تھے
اور وہ ایک زبر دست تاریخی شہادت کے طور پر ایک مستقل حیثیت میں رہتی دنیا تک قائم رہیں گے
لیکن بہت سی تائیدات اور نصر تیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
اس رنگ میں بھی ملیں کہ ان کا سلسلہ جاری ہے۔بند نہیں ہوا۔اس میدان میں ہر احمدی آج بھی
کھڑا ہے اور اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق حق کو حق ثابت کرنے کے لئے تیار ہے
اور تیری بعض عام اور ہمہ گیر نوعیت کی تائیدات تھیں جن کے وعدے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو دیئے گئے تھے۔یہ میرے آج کے مضمون کا خلاصہ ہے۔قرآن کریم پر غور کرنے سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اصولی طور پر دو ایسی چیزیں ہیں جو
اللہ تعالیٰ کی معجزانہ نصرت کو جذب کرتی ہیں۔ان میں سے ایک انتہائی مظلومیت ہے کہ دشمن
مارنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کا بندہ اپنے رب کی راہ میں مرنے کے لئے تیار ہو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۳۹
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
جاتا ہے اور دوسرے دعا میں اس قسم کا تضرع اور ابتہال ہے کہ گویا انسان جو دعا کر رہا ہوتا ہے وہ
اس وقت اپنے پر ایک موت وارد کر لیتا ہے تو جب ایک انسان ان دو موتوں کو اپنے نفس پر قبول
کرنے کے لئے تیار ہو جائے اس وقت اللہ تعالیٰ کی معجزانہ نصرت ملتی ہے۔سی بھی واضح رہے کہ اس میدان میں کسی ماں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل بچہ
نہیں جنا۔آپ نے خدا تعالیٰ کی راہ میں وہ تکالیف برداشت کیں کہ جن کے تصور سے بھی رونگٹے
کھڑے ہوتے ہیں نیز دنیا میں کوئی اور ایسا انسان نہیں جس کو خدا تعالیٰ کے نام پر اور مذہب کی وجہ
سے اور عقائد کے نتیجہ میں اس قدر دُکھ پہنچایا گیا ہو اس قدر ایذا دی گئی ہو اور اس قدر تکالیف
پہنچائی گئی ہوں اور دنیا میں آپ کے سوا کوئی انسان ایسا بھی پیدا نہیں ہوا جس نے آستانہ الوہیت
پر اپنی روح کو اس طرح گداز کر دیا ہو اور بہا دیا ہو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح اپنے ربّ
کے حضور جھکی اور بالکل گداز ہوگئی اور پانی بن کر بہہ نکلی آپ کی تیرہ سالہ مکی زندگی کا ایک ایک لحظہ
اس صداقت کا گواہ ہے۔وہ کون سا ظلم تھا جس کا آپ نشانہ نہ بنے وہ کون سی بے عزتی تھی جو آپ
کو دیکھنی نہ پڑی وہ کون سی تکلیف تھی جسمانی بھی اور جذباتی بھی جس میں سے آپ اس زمانہ میں
نہ گزرے اس زمانہ کی ہر گھڑی میں نہ گزرے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے تو ایک دفعہ منکر
نے آگ جلائی تھی اور اپنی زندگی میں انہیں ایک دفعہ اس آگ میں پھینکا گیا تھا اور صرف ایک
دفعہ خدا تعالیٰ کی تجلی اس عظمت اور شان کے ساتھ ظاہر ہوئی تھی کہ اس آگ کو اس نے ٹھنڈک اور
روح کا سکون بنا دیا تھا لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفوں نے قریباً تیرہ سو سال تک آپ
کے لئے آگ جلائے رکھی اور خدا تعالیٰ نے ایک طرف اس آگ کو کہا کہ میرے محبوب بندے
کے لئے تو تیرہ سال تک بھڑکتی رہے نیز منکروں کو کہا کہ تمہیں اجازت ہے کہ تیرہ سال تک اس
آگ کو تم مشتعل رکھ اور دوسری طرف اس آگ کو یہ بھی کہا کہ میرے اس پیارے بندے پہ تیرا
کوئی اثر نہیں ہوگا۔سوائے اس کے کہ تو اس کے احساس میں بر داور سلامتی پیدا کرنے والی ہو۔غرض تیرہ سال تک دشمن کی جلائی ہوئی آگ میں بظاہر آپ جلائے گئے اور تیرہ سال تک
خدا تعالیٰ نے آپ کی نصرت اور امداد اس رنگ میں کی کہ دنیا آپ کو آگ میں دیکھ رہی تھی اور
آپ خود اپنے کو جنت میں محسوس کر رہے تھے۔اس تیرہ سالہ مظلومانہ زندگی کے بعد آپ اس

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۴۰
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
دروازہ پر کھڑے ہوئے جس کے اندر داخل ہو کر انسان خدا کی تائیدات اور نصرتوں کو حاصل کرتا
ہے اور وہاں کھڑے ہو کر آپ نے پیچھے آنے والوں کو یوں مخاطب کیا
أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ
مَسَّهُمُ الْبَاسَاءُ وَالضَّرَّاء وَزُلْزِلُوا عَلَى يَقُوْلَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى
نَصْرُ اللهِ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ (البقرة: ۲۱۵)
کہ تم اگر اس دنیا میں داخل ہونا چاہتے ہو جو اللہ تعالیٰ کی نصرت اور تائید کی دنیا ہے تو تم اس
میں صرف اس صورت میں داخل ہو سکتے ہو کے تم میری پیروی کرو۔مجھے اللہ تعالیٰ نے تمہارے
لئے اسوہ بنایا ہے تم سے پہلے جو لوگ مجھ پر ایمان لائے انہوں نے میری زندگی کو اپنے لئے اسوہ
سمجھا اور قرار دیا۔وہ میرے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے تھے اور انہوں نے میرے ساتھ مل کر وہ تمام
دُکھ اٹھائے اور برداشت کئے تھے جو میرے منکر اور مخالف مجھے دے رہے تھے۔ان میں سے بہت
سے ایسے بھی تھے جو ان دُکھوں کی وجہ سے یا کفار کے آخری حربہ کے نتیجہ میں اس دنیا سے کوچ کر
گئے۔جب تک تم انہی کی طرح مجھے اسوہ نہیں بناؤ گے جب تک تم اسی طرح اللہ تعالیٰ کی راہ میں
تکالیف برداشت نہیں کرو گے اس وقت تک تمہیں اللہ تعالیٰ کی مدد اور تائید حاصل نہیں ہو سکے گی۔ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ ان لوگوں کی میرے ساتھ مل کر یہ حالت تھی کہ جب دنیا کا ہر سلسلہ ٹوٹ
جاتا تھا اور جب دنیا سے نا امیدی پیدا ہو جاتی تھی اس وقت میں ( خدا کا رسول اور تمہارے لئے
اسوۂ حسنہ ) اور میرے ساتھی اپنے رب کی طرف جھکتے تھے اور تضرع اور خشوع کے ساتھ اس کے
سامنے گریہ وزاری کرتے تھے اور اپنے رب
کو یہ کہتے تھے کہ اے ہمارے رب نہ ہم میں کوئی
طاقت ہے کہ ہم اس دشمن سے مقابلہ کر سکیں نہ ہمیں کسی بڑائی کا دعوی ہے کہ ہم کہہ سکیں کہ تیری مدد
کے بغیر ہم اپنے اور تیرے دشمنوں پر غالب آجائیں گے۔سب سہارے ٹوٹ چکے ہیں صرف تیرا
سہارا باقی ہے پس اپنی مدد اور اپنی نصرت کو جلد بھیج مٹی نصر اللہ۔اس فقرہ کے اندر انتہائی
کرب اور اضطراب جو ایک مومن کے دل میں دعا کے وقت پیدا ہونا چاہیے۔اس کا نقشہ بھی کھینچا
گیا ہے اور کامل امید اور کامل تو کل جو ایک مومن بندے کو اپنے رب پر ہوتا ہے اس کا نقشہ بھی کھینچا
گیا ہے کہ اسی پر کامل بھروسہ کرتے ہوئے ایک مومن بندہ ایسے وقت میں اپنے رب سے کہتا ہے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۴۱
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
کہ اے خدا ہم جانتے ہیں کہ دنیا ہماری مدد نہیں کرے گی لیکن ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ تو ہمیں
بغیر مدد اور بغیر سہارے کے نہیں چھوڑے گا پس آ اور ہماری مدد کر۔تب اللہ تعالیٰ جواب میں کہتا
ہے کہ گھبراؤ نہیں میری مدد تمہارے قریب ہی ہے۔میں تو اس وقت تک اس لئے خاموش رہا کہ
دنیا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی شان کو ملاحظہ کرے اور دیکھے کہ میرا یہ بندہ ایسا ہے۔جو اس قسم کے مظالم
اور ایذا ئیں اور تکالیف میری خاطر برداشت کر سکتا ہے اگر دنیا یہ نظارہ نہ دیکھتی تو میرے اس بندہ
کی قدر بھی دنیا کو معلوم نہیں ہوتی پس یہ سب کچھ جو کیا گیا یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت
اور آپ کی عظمت کے قیام کے لئے اور آپ کی محبت کو دلوں میں پیدا کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔پس ان لوگوں میں سے جو خدا تعالیٰ کی خاطر دو موتوں کو جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے قبول کر لیتے
ہیں۔سب سے اعلیٰ اور ارفع اور کامل اور مکمل نمونہ اور اُسوہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات
ہے اور آپ کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
فرزند جلیل ہیں اور آپ کی محبت اور آپ کے عشق میں گم ہیں۔جنہوں نے اپنے وجود کو کلیاً
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں مٹادیا اور آپ کے وجود میں خود کو غائب کر دیا اور اس محبت
اور عشق کا نتیجہ یہ نکلا کہ دنیا کی ہر نظر سے مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام حقیقۂ پوشیدہ رہے کیونکہ
وہ وجود ہی وہاں نہیں تھا بلکہ جس وجود پر دنیا کی نظر پڑتی تھی وہ تو محمد رسول
اللہ علیہ وسلم کا عکس اور
آپ کی شبیہ تھی وہی محبت بنی نوع انسان کے لئے آپ کے دل میں وہی تڑپ اس بات کے لئے
کہ دنیا اپنے رب کو اور اپنے محسن حقیقی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانے وہی اطاعت کا نمونہ
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشق کہ آپ نے فرمایا کہ اگر کوئی ایسی حدیث بھی ہو جس
کے متعلق تمہیں علم ہو کہ اس کے راوی ثقہ نہیں ہیں لیکن اگر وہ قرآنی تعلیم کے خلاف نہیں تو چونکہ وہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والی ہے اس لئے اسے قبول کرو اور اس کے
مطابق اپنی زندگی کو ڈھالو۔انتہائی محبت اور انتہائی عشق جب تک جس کے دل میں نہ ہو اس کی ذہنیت
یہ ہو ہی نہیں سکتی اور اس کا نتیجہ وہی نکلا جو نکلنا چاہیے تھا کہ آنحضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد دنیا نے اگر کسی کو انتہائی تکالیف پہنچائیں اور ایذا ئیں دیں اور بے عزتیاں کیں اور
ہلاکت کے منصوبے باندھے اور اسے ہر طرح ذلیل اور نا کام کرنے کی کوشش کی تو وہ حضرت

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۴۲
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
سیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ہی ذات ہے اور دوسری طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اپنے آقا اور مطاع کے رنگ میں رنگین ہو کر جس طور پر جس رنگ میں اپنے رب کے
دعائیں کیں۔اس کا نقشہ اپنے ایک شعر میں یوں کھینچتے ہیں۔بنالم بردرش زاں ساں کہ نالد
بوقت وضع حملے بار دارے
(حجۃ اللہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۴۹)
آپ فرماتے ہیں کہ جب میں اپنے خدا کے حضور جھکتا ہوں دنیا کی حالت اور اپنی بے بسی کو
دیکھتے ہوئے اس سے اس کی مدد کا طالب ہوتا ہوں تو میری حالت ویسی ہی ہوئی ہے جیسی کہ بچہ کی
پیدائش کے وقت ایک عورت کی ہوا کرتی ہے اور یہی وجہ تھی کہ اللہ تعالیٰ کی نصرتیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد سب سے زیادہ آپ پر نازل ہوئیں اس سلسلہ میں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے بعض اقتباسات آپ دوستوں کو پڑھ کے سنانا چاہتا ہوں آپ فرماتے ہیں:
” در حقیقت لوگوں نے اس خیال سے کہ کسی طرح لَوْ تَقَوَّل کے نیچے مجھے لے آئیں۔منصوبہ بازی میں کچھ کمی نہیں کی۔بعض مولویوں نے قتل کے فتوے دیئے بعض مولویوں نے
جھوٹے قتل کے مقدمات بنانے کے لئے میرے پر گواہیاں دیں۔بعض مولوی میری موت
کی جھوٹی پیشگوئیاں کرتے رہے۔بعض مسجدوں میں میرے مرنے کے لئے ناک رگڑتے
رہے۔۔۔۔۔یہ اس لئے ہوا کہ تا خدا تعالیٰ ہر طرح سے اپنے نشانوں کو مکمل کرے۔میری نسبت جو کچھ ہمدردی قوم نے کی ہے۔وہ ظاہر ہے اور غیر قوموں کا بغض ایک
طبعی امر ہے ان لوگوں نے کون سا پہلو میرے تباہ کرنے کا اٹھا رکھا، کون سا ایذا کا منصوبہ
ہے جو انتہا تک نہیں پہنچایا، کیا بد دعاؤں میں کچھ کسر رہی یا قتل کے فتوے نامکمل رہے یا ایذا
اور توہین کے منصوبے کما حقہ ظہور میں نہ آئے پھر وہ کون سا ہاتھ ہے جو مجھے بچاتا ہے۔“
اربعین نمبر ۳۔روحانی خزائن جلد نمبر۷ اصفحه ۳۹۵،۳۹۴)
اسی طرح حقیقۃ الوحی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اس قدرشور اور میرے تباہ کرنے کے لئے اس قدر کوشش اور یہ پُر زور طوفان جو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۴۳
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
میری مخالفت میں پیدا ہوا یہ اس لئے نہیں تھا کہ خدا نے میرے تباہ کرنے کا ارادہ کیا تھا بلکہ
اس لئے تھا کہ تا خدا تعالیٰ کے نشان ظاہر ہوں اور تا خدائے قادر جو کسی سے مغلوب نہیں ہو
سکتا۔ان لوگوں کے مقابل پر اپنی طاقت اور قوت دکھلاوے اور اپنی قدرت کا نشان ظاہر
کرے چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا۔کون جانتا تھا اور کس کے علم میں یہ بات تھی کہ جب میں
ایک چھوٹے سے بیج کی طرح بویا گیا اور بعد اس کے ہزاروں پیروں کے نیچے کچلا گیا اور
آندھیاں چلیں اور طوفان آئے اور ایک سیلاب کی طرح شور بغاوت میرے اس چھوٹے
سے تم پر پھر گیا۔پھر بھی میں ان صدمات سے بچ جاؤں گا۔سو وہ تخم خدا کے فضل سے ضائع
نہ ہوا ابلکہ بڑھا اور پھولا ور آج وہ ایک بڑا درخت ہے جس کے سائے کے نیچے تین لاکھ
انسان آرام کر رہا ہے یہ خدائی کام ہیں جن کے ادارک سے انسانی طاقتیں عاجز ہیں وہ کسی
سے مغلوب نہیں ہوسکتا۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد نمبر ۲ صفہ ۲۶۲ ۲۶۳)
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نزول اسیح “ میں فرمایا:
اب یہ لوگ خود سوچ لیں کہ اس سلسلہ کے برباد کرنے کے لئے کس قد رانہوں نے
زور لگائے اور کیا کچھ ہزار جان کا ہی کے ساتھ ہر ایک قسم کے مکر گئے یہاں تک کہ حکام تک
جھوٹی مخبریاں بھی کیں خون کے جھوٹے مقدموں کے گواہ بن کر عدالتوں میں گئے اور تمام
مسلمانوں کو میرے پر ایک عام جوش دلایا اور ہزار ہا اشتہار اور رسالے لکھے اور کفر اور قتل
کے فتوے میری نسبت دئے اور مخالفانہ منصوبوں کے لئے کمیٹیاں کیں۔مگر ان تمام کوششوں
کا نتیجہ بجز نامرادی کے اور کیا ہوا۔پس اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو ضرور ان کی جان توڑ
کوششوں سے یہ تمام سلسلہ تباہ ہو جاتا۔کیا کوئی نظیر دے سکتا ہے کہ اس قدر کوششیں کسی
جھوٹے کی نسبت کی گئیں اور پھر وہ تباہ نہ ہوا بلکہ پہلے سے ہزار چند ترقی کر گیا۔پس کیا یہ
عظیم الشان نشان نہیں کہ کوششیں تو اس غرض سے کی گئیں کہ یہ تم جو بویا گیا ہے اندر ہی اندر
نابود ہو جائے اور صفحہ ہستی پر اس کا نام ونشان نہ رہے مگر وہ تم بڑھا اور پھولا اور ایک درخت
بنا اور اس کی شاخیں دُور دُور چلی گئیں اور اب وہ درخت اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ہزار ہا پرند
اس پر آرام کر رہے ہیں۔“ ( نزول مسیح۔روحانی خزائن جلد نمبر ۱۸ صفحه ۳۸۴٬۳۸۳)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۴۴
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
اور بھی بہت سے حوالے ہیں لیکن وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے میں اب اصلی مضمون کی
طرف آتا ہوں۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے اور جیسا کہ آپ کے صحابہ میں سے متعدد صحابہ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعا کے وقت کا جو نقشہ کھنچا ہے وہ بالکل اس کے مطابق ہے جس کا
ذکر قرآن کریم کی اس آیت میں ہے کہ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء :)
اور جب دعا کے وقت ایک انسان اپنے اوپر ایک موت وارد کر لیتا ہے تب وہ جس کی نگاہ میں دعا
کرنے والا بندہ محبوب ہوتا ہے اپنے فرشتوں کو بھیجتا ہے اور کہتا ہے اس کو بشارتیں دو۔یہ مرنے
کے لئے نہیں بھیجا گیا یہ زندہ رہنے اور زندہ رکھنے کے لئے مبعوث کیا گیا ہے۔اس کے ذریعہ سے
تو ہم نے تمام دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے۔جاؤ اور اس کی مدد کرو۔جاؤ اس کے لئے ان
را ہوں کو کھولو جو نصرت کی راہیں ہیں۔جاؤ اور اس کے لئے مقابلہ کے میدان کو تیار کرو جس
میدان میں کھڑے ہو کر وہ صلح کے ساتھ اور امن کے ساتھ اور پیار کے ساتھ اور تہذیب کے ساتھ
اور شرافت کے ساتھ اپنے تمام مخالفوں کو فیصلہ کے لئے بلائے گا اور کوئی اس کے مقابلہ پر نہیں
آئے گا اور اگر آئے گا تو نا کام ونامرادر ہے گا اور اس طرح دنیا کو پتہ لگے گا کہ وہ بندہ جسے دنیا نے
دھتکار دیا تھا اور ذلیل سمجھا تھا وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں دھتکارا ہوا نہیں بلکہ وہ اس کا محبوب ہے وہ
ذلیل نہیں بلکہ خدا کا ایک عزت والا بندہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جیسا کہ میں نے بتایا ہے تین قسم کی نصرتیں حاصل
ہوئیں بوجہ اس اسوہ حسنہ کی پیروی کے جسے محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں پیش کیا ایڈا کو
برداشت کرنے کے سلسلہ میں بھی اور دعاؤں کو انتہا تک اور اپنے کمال کے نتیجہ میں بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اللہ تعالیٰ کی نصرتوں اور تائیدات کے ایک تو وہ
عام وعدے ہیں جو آپ کے الہامات میں پائے جاتے ہیں اور قیامت تک کے لئے ہیں
پورے ہورہے ہیں اور وہ قیامت تک پورے ہوتے رہیں گے اور جو آنکھیں بصیرت اور بصارت
رکھتی ہوں گی وہ ان
کو دیکھیں گی۔وہ ان سے حظ اٹھا ئیں گی ، ان سے برکت حاصل کریں گی اور
وہ ان کے نتیجہ میں اپنے رب کی رضا کو پائیں گی۔ان کے علاوہ بعض ایسے میدان نصرت کے آپ
کے لئے پیدا کئے گئے جو اپنے زمانہ تک کے لئے مخصوص تھے مثلاً بعض معاملات میں آپ نے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۴۵
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
صرف مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب کو کہا کہ لڑنے اور جھگڑنے اور فتنہ و فساد کی ضرورت نہیں ہے؟
اگر تم سمجھتے ہو کہ میں جھوٹا ہوں اور کذاب ہوں اور مفتری ہوں اور میرا دعویٰ یہ ہے کہ میں سچا ہوں
اور صادق ہوں اور خدا تعالیٰ کا بھیجا ہوا ہوں اور اس نے مجھے مبعوث فرمایا ہے نیز میرا دعویٰ یہ ہے کہ
میرا پخته تعلق خدا تعالیٰ سے ہے اب
دنیا کا کوئی فلسفہ نہ اس دعوی کو غلط ثابت کر سکتا ہے اور نہ اسے صحیح
ثابت کر سکتا ہے یعنی مدعی کا دعویٰ یہ ہے کہ میرا تعلق خدا سے ہے اور اللہ تعالیٰ کے کہنے پر جو میں کہتا
ہوں
کہتا ہوں اور اس کے ارشاد کے مطابق جو میں کرتا ہوں کرتا ہوں تو اس کا فیصلہ زید اور بکر نہیں کر
سکتے۔اس کا فیصلہ صرف خدا تعالیٰ ہی کر سکتا ہے جس کی طرف میں اپنے دعوی کو منسوب کر رہا ہوں۔پس ایک مامور من اللہ اور اللہ تعالیٰ کے ایک برگزیدہ بندے کا موقف یہ ہوتا ہے کہ چونکہ
میرا دعویٰ خدا تعالیٰ سے ایک پختہ تعلق کا ہے اور اس کے حکم کے مطابق جو کام میں نے کرنے ہیں،
کرنے ہیں اس لئے اس بات اور اس دعویٰ کا فیصلہ سوائے خدا تعالیٰ کے اور کوئی نہیں کر سکتا اور
جب خدا تعالیٰ نے ہی اس بات کا فیصلہ کرنا ہے تو اس کے لئے کسی بندوق کی ضرورت نہیں۔کسی
نیزے کی ضرورت نہیں۔کسی تیر کمان کی ضرورت نہیں۔کسی کفر کے فتویٰ کی ضرورت نہیں۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعوی مثلاً یہ ہوتا کہ تمام علماء ہند مجھے ایک بڑا عالم اور
متقی سمجھتے ہیں تو پھر مخالف کہتا آؤ ہم ان سے پوچھتے ہیں لیکن آپ
کا یہ دعوی نہیں ہے ، آپ کا دعویٰ
یہ ہے کہ خدا تعالیٰ مجھے ایک محبوب بندہ سمجھتا ہے تو اس کا جواب یہ ہونا چاہئے کہ آؤ خدا تعالیٰ سے
پوچھیں اس طرح اگر آپ کو دعوی ہوتا کہ میرے پاس بڑی طاقت ہے تو مخالف آپ کے مقابلہ
میں طاقت لے کے آتا اور کہتا تم کہتے ہو میرے پاس سو اٹھ باز ہیں۔ہم ایک سو ایک لٹھ باز لے
آئیں گے۔آؤ مقابلہ کر لیں لیکن یہاں تو دعوی ہی لاٹھیوں کی لڑائی کا نہیں یہاں تو دعوی ہے اللہ تعالیٰ
کی محبوبیت کا۔اللہ تعالیٰ کی نصرتوں کے حامل ہونے کا یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ایک محبوب بندہ
جسے اللہ تعالیٰ دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث کرتا ہے وہ ہمیشہ دنیا میں امن کو قائم کرتا ہے، وہ صلح کو
قائم کرتا ہے، محبت اور پیار سے محبت اور پیار کے فیصلوں کی طرف دنیا کو بلاتا ہے مگر دنیا گریز کرتی
ہے۔مخالف اس کی اسی بات کا جواب دینے کی بجائے کہتے ہیں کہ ہم تمہیں قتل کر دیں گے۔ہم
تمہیں آگ میں پھینک دیں گے۔ہم تم پر کفر کے فتوے لگائیں گے لیکن اس سے مدعی کا دعویٰ غلط

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۴۶
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
ثابت نہیں ہوتا یعنی عقلاً بھی غلط ثابت نہیں ہوتا۔چونکہ مدعی کا دعوی تعلق باللہ کا ہوتا ہے اس لئے وہ
ہمیشہ اس بات کی طرف بلاتا ہے کہ آؤ خدا تعالیٰ کے پاس جائیں اور اس سے پوچھیں کہ آیا واقعہ
میں میں سچا اور صادق ہوں یا اگر کا ذب ہوں
تو وہ کوئی ایسا نشان ظاہر کرے جس سے دنیا کو معلوم
ہو جائے کہ میں جھوٹا ہوں اور مفتری ہوں اور لوگوں کو گمراہ کرنے والا ہوں اور دین اسلام۔برگزشتہ کرنے والا ہوں لیکن دشمن اس طرف آتا نہیں۔پس ہمیشہ مدعی اور مرسل اور نبی کی جو کشمکش اپنے مخالف سے ہے وہ دنیا وی رنگ میں ظاہر
ہوتی ہے کہ دنیا اسے فتنہ اور فساد کی طرف لانے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ دنیا کو امن اور صلح کے
ساتھ ہی فیصلہ کی دعوت دیتا ہے اور یہ صلح اور امن کے فیصلے کی جو دعوتیں ہیں یہ عام بشارتوں کو علاوہ
جیسا کہ میں نے بتایا دو حصوں میں منقسم ہیں ایک وہ جو بعض مخصوص افراد سے تعلق رکھتی ہیں یعنی
بعض افراد۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کے ماتحت کہا کہ آؤ ہم امن
اور آشتی کی فضا میں بیٹھ کر باہم فیصلہ کریں مگر ان لوگوں نے حضور کی بات نہ مانی بلکہ انہوں نے انہی
راہوں کو اختیار کیا جن راہوں کو وہ لوگ اختیار کرتے ہیں جو بچوں کے مقابلہ میں آتے ہیں۔اس
وقت میں اس قسم کے طریق کے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن بعض ایسی باتیں تھیں ، بعض ایسے دعاوی
تھے جن کا تعلق صرف مخصوص مکان کے ساتھ یا مخصوص افراد کے ساتھ نہیں تھا بلکہ اللہ تعالیٰ نے ا
فضل سے ان نفرتوں کے دروازے تمام جماعت احمدیہ پر کھولے تھے۔وہ آج بھی کھلے ہیں اور
آج بھی ہم ان میدانوں میں نہایت پیار اور محبت کے ساتھ تہذیب کے ساتھ اپنے مخالفوں کو بلاتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ جس بطل جلیل پر ہم ایمان لائے اور اس کا دعوی تھا کہ خدا سے اس کا تعلق ہے اور
اس کے طفیل الہی نفرتوں کے یہ میدان ہم پر بھی کھلے ہوئے ہیں۔آؤا کٹھے ہوں اور دیکھیں کہ ہمارا
خدا جو قادر و توانا ہے اور ہر چیز اس کے قبضہ قدرت اور اس کے قبضہ تصرف میں ہے جو علام الغیور
ہے۔انسان انسان کو دھوکہ دے سکتا ہے لیکن کوئی انسان اپنے خدا کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔وہ حقیقت
حال سے واقف ہے۔ہم غلطی کر سکتے ہیں مگر کوئی غلطی ہمارے رب کی طرف منسوب نہیں ہوسکتی اس
لئے آؤ ہم اپنے رب سے کہیں کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ کرے مگر نہیں کہا جاسکتا کہ کوئی مخالف اس
امن کے میدان فیصلہ میں ہمارے مقابلہ پر آئے گا یا نہیں آئے گا۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۴۷
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
غرض تیسری قسم کی نصرتیں جن کا تعلق خاص مجزا نہ نفرتوں اور تائیدات الہیہ کے ساتھ ہے
اور جن کا وعدہ ہمیں بھی دیا گیا ہے۔ان کی طرف ہم ان لوگوں کو بلاتے ہیں جو ہمارے ساتھ ان
مسائل میں اتفاق نہیں رکھتے اور اس وقت میں ان کے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں۔یہ دعوت
ہائے فیصلہ بھی تھیں اور چالیس کے درمیان ہیں اور ان میں سے ہر ایک فیصلہ کن ہے۔اگر ہم سے
اختلافات رکھنے والے خدائی فیصلہ کو ماننے کے لئے تیار ہوں اور اللہ تعالیٰ کے حضور جھک کر اس
سے فیصلہ طلب کرنے کے لئے تیار ہوں اور یہ دعا کرنے کے لئے تیار ہوں کہ اے خدا یہ بندہ خود
کو تیری طرف منسوب کرتا ہے لیکن ہمارے نزدیک یہ شخص جھوٹا ہے۔ہم غلطی کھا سکتے ہیں۔ہم
دوسروں کو دھوکہ دے سکتے ہیں لیکن تو علامہ الغیوب ہے اور تیرے لئے غلطی کا کوئی امکان نہیں تجھے
کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا اس لئے آ اور ہماری مدد کر، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم تیری رحمتوں سے محروم
ہو جائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ تیرے قہر اور غضب کا تازیانہ ہم پر پڑے اور ہمیں ہلاک کر دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتاب ”سرمہ چشم آریہ میں بیان فرمایا ہے کہ
قرآن شریف سراسر حکمت اور معرفت اور سچائی سے بھرا ہے اور قرآن شریف میں حکمت اور معرفت
اور صداقت کے بہت سے اصول بیان کئے گئے ہیں اور پھر ان کی بہت سی تفاصیل بیان کی گئی ہیں ان
میں سے ہر اصل اور ہر جزو کے متعلق بحث بڑی طویل ہو جائے گی اور اس کے لئے کئی زندگیاں درکار
ہیں اور ہم نے اپنی زندگی میں یہ فیصلہ کرنا ہے اس لئے اگر تم خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا چاہتے ہو اور
اس کے غضب سے بچنا چاہتے ہو تو آؤ میں ایک آسان طریق تمہیں بتاتا ہوں (اور اسی دعوت فیصلہ
میں تمام غیر مذاہب مخاطب ہیں یعنی آپ نے تمام مذاہب کے پیراؤں کو مخاطب کر کے فرمایا
ہے ) کہ قران کریم کامل اور مکمل شریعت کی حیثیت میں اپنے اندر صداقتیں رکھتا ہے اصولی بھی،
ضروری بھی۔تو بجائے اس کے کہ ہم ہر چیز کو لیں اور پرکھیں۔میں تمہیں ایک آسان طریق بتا تا ہوں
کہ تم دو یا تین اصول ایسے لے لو کہ ان اصولوں پر تمہارے نزدیک سب سے زیادہ اعتراض ہو سکتا
ہو۔تم ان دو تین اصولوں کو منتخب کر لو اور پھر انہیں ہمارے سامنے پیش کر و۔میں تمہارے ان
اعتراضات کو غلط ثابت کر کے انہی اصولوں میں سے جو تمہارے نزدیک سب سے زیادہ قابل مواخذہ
ہیں یہ ثابت کروں گا کہ حقیقی صداقتیں ان اصول میں ہی بیان ہوئی ہیں اور اس کے مقابلہ میں جو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۴۸
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
موقف تمہاری کتب اختیار کرتی ہیں وہ صحیح اور درست نہیں جب میں ان اصولوں پر تمہارے اعتراضات
کو توڑ دوں گا جو تمہارے نزدیک اتنے وزنی ہیں کہ ان سے زیادہ وزنی اور کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا اور
اس کا فیصلہ قرآن کریم کے حق میں ہو جائے تو ہم اس نتیجہ پر پہنچیں گے کہ دیگر اصول اور جزئیات میں
بھی قرآن کریم ہی حق پر ہے کیونکہ جب ایسی باتیں جو تمہارے نزدیک سب سے زیادہ قابل
اعتراض تھیں وہ بھی قابل اغراض نہ ٹھہریں تو پھر جو باتیں تمہارے نزدیک نسبتا کم قابل اعتراض تھیں
وہ خود ہی قابل اعتراض نہ رہیں گی چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
یہ اشتہار جاری کیا جاتا ہے اور ظاہر کیا جاتا ہے کہ جس قدر اصول اور تعلیمیں
قرآن شریف کی ہیں وہ سراسر حکمت اور معرفت اور سچائی سے بھری ہوئی ہیں اور کوئی
بات ان میں ایک ذرہ مواخذہ کے لائق نہیں اور چونکہ ہر ایک مذہب کے اصولوں اور
تعلیموں میں صد با جزئیات ہوتی ہیں اور ان سب کی کیفیت کا معرض بحث میں لانا ایک
بڑی مہلت کو چاہتا ہے اس لئے ہم اس بارہ میں قرآن شریف کے اصولوں کے منکرین کو
ایک نیک صلاح دیتے ہیں کہ اگر ان کو اصول اور تعلیمات قرآنی پر اعتراض ہو تو
مناسب ہے کہ وہ اول بطور خود خوب سوچ کر دو تین ایسے بڑے سے بڑے اعتراض
بحوالہ آیات قرآنی پیش کریں جو ان کی دانست میں سب اعتراضات سے ایسی نسبت
رکھتے ہوں جو ایک پہاڑ کو ذرہ سے نسبت ہوتی ہے یعنی ان کے سب اعتراضوں سے ان
کی نظر میں اقوامی واشتد اور انتہائی درجہ کے ہوں جن پر ان
کی نکتہ چینی کی پر زور نگاہیں ختم
ہوگئی ہوں اور نہایت شدت سے دوڑ دوڑ کر انہیں پر جا ٹھہری ہوں سو ایسے دو یا تین
اعتراض بطور نمونہ پیش کر کے حقیقت حال کو آزما لینا چاہئے کہ اس سے تمام اعتراضات
کا بآسانی فیصلہ ہو جائے گا کیونکہ اگر بڑے اعتراض بعد تحقیق ناچیز نکلے تو پھر چھوٹے
اعتراض ساتھ ہی نابود ہو جائیں گے اور اگر ہم ان کا کافی وشافی جواب دینے سے قاصر
رہے اور کم سے کم یہ ثابت نہ کر دکھایا کہ جن اصولوں اور تعلیموں کو فریق مخالف نے
بمقابلہ ان اصولوں اور تعلیموں کے اختیار کر رکھا ہے وہ ان کے مقابل پر نہایت درجہ
رذیل اور ناقص اور دور از صداقت خیالات ہیں تو ایسی حالت میں فریق مخالف کو در

آج 10 میں سے 10 باقی