انتہائی مظلومیت اور متضرعا نہ دعا اللہ تعالیٰ کی معجزانہ نصرت اور کو جذب کرتی ہے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۴۹
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
حالت مغلوب ہونے کے فی اعتراض پچاس روپیہ بطور تاوان دیا جائے گا“
(اشتہار مفید الا خیار ضمیمه سرمه چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۱۳)
یہ دعوت فیصلہ اب بھی قائم ہے اور میں اور ہماری جماعت اس کی ذمہ دار ہیں اور طریق فیصلہ یہ
ہوسکتا ہے کہ تین ثالث یا منصف فریقین (اگر ہندو مقابلہ پر آئیں تو وہ ایک فریق بن جائیں گے اور
اگر عیسائی مقابلہ پر آئیں تو وہ ایک پارٹی بن جائیں گے یا ان دونوں کے علاوہ کوئی اور مذہب مقابلہ پر
آئے تو وہ ایک فریق قرار پائے گا) کی رضا مندی سے مقرر کئے جائیں جن کا متفقہ فیصلہ ہر دو فریق
کے لئے مانا ضروری ہو۔اگر فیصلہ اسلام کے خلاف ہو تو فی اعتراض پچاس روپیہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے منشاء کے مطابق دوسرے فریق کو دے دیا جائے گا اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا ہو ہی
نہیں سکتا کیونکہ یہ بات ناممکنات میں سے ہے لیکن میں ہر اس مذہب کو اور اس کے راہنماؤں کو جو
اسلام کے اصولوں کو درست نہیں سمجھتے کہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک بڑا آسان اور مہذب طریق فیصلہ ہے
یا آپ جیتیں گے ( جیسا کہ آپ سمجھتے ہیں ) اور قرآن کریم مغلوب ہوگا ( جیسا کہ آپ خیال کرتے
ہیں) یا قرآن کریم غالب ہوگا اور آپ مغلوب ہوں گے۔قرآن کریم جیتے گا اور آپ شکست کھا ئیں
گے۔دو میں سے ایک صورت ضرور ہوگی اور قرآن کریم غالب ہو گیا اور اس پر اعتراضات کئے جائیں
گے اگر وہ اعتراضات نہ رہے بلکہ وہ اس کی خوبصورتی کی نشانیاں ثابت ہوئے اور ان جگہوں سے
صداقت کے خزانے نکلے جن پر اعتراضات کئے گئے ہیں تو تم خدا تعالیٰ کی خاطر خدا کی اس آواز پر
لبیک کہتے ہوئے اسلام میں داخل ہو جانا اور خدا تعالیٰ کی بھیجی ہوئی برکات سے فائدہ اٹھانا اور اگر جیسا
کہ تمہارا یہ خیال ہے ہم مغلوب ہوں اور تم غالب آئے تو تمہاری تبلیغ اور پروپیگنڈا کو اس سے بہت مدد
ملے گی۔پس یہ سراسر تمہارے فائدہ کی بات ہے آؤ اور شرافت کے ساتھ اس میدان میں اسلام کے
مقابلہ پرنکلو اور پھر دیکھو کہ اللہ تعالیٰ ہماری تائید کس طرح کرتا ہے اور اپنے فضل سے آسمانی نور کو نازل
کر کے انہی جگہوں میں جن کو تم قابل اعتراض سمجھتے ہو اور اعتراض کی جگہ قرار دیتے ہو کس طرح
معرفت اور حکمت کے خزانے نکالنے کی ہمیں تو فیق عطا کرتا ہے۔اس دعوت فیصلہ کے مخاطب تمام غیر مذاہب کے سر براہ ہیں خصوصاً عیسائیوں میں سے
کیتھولک فرقہ کے سربراہ جو پوپ کہلاتے ہیں۔پس اگر پوپ صاحب یہ سمجھتے ہیں کہ عیسائیت حق
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۵۰
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
اور اسلام جھوٹ اور باطل ہے تو ان کو چاہئے کہ وہ فیصلہ کی اس آسان راہ کو قبول کریں اور اس
میدان فیصلہ میں جو نہایت شرافت اور تہذیب اور امن کی فضا میں کیا جائے گا۔آئیں اور اپنے
مذہب کی صداقت کو ثابت کریں لیکن اگر وہ خاموشی اختیار کریں تو دنیا یہ سمجھنے پر مجبور ہو گی کہ ان کو
اسلام کے مقابلہ میں آنے کی ہمت اور جرات نہیں۔(۲) دوسری دعوت فیصلہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں
”خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق ہو جانا بجز اسلام قبول کرنے کے ہرگز ممکن نہیں۔ہرگز ممکن
نہیں ( مجموعہ اشتہارات جلد نمبر ۲ صفحہ ۱۶)
نیز حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے یہ بھی فرمایا کہ جو لوگ مجھ پر ایمان لاتے ہیں
اگر وہ قرآن کریم کی اس تفسیر سے جو میں اپنے رب سے روشنی حاصل کر کے اپنے ماننے والوں
تک پہنچا رہا ہوں اپنی روح کو منور رکھیں گے تو جس طرح اللہ تعالیٰ مجھ پر اپنے فضل و کرم کر رہا ہے
اور اپنی برکتیں نازل کر رہا ہے۔میرے ایسے ماننے والوں پر بھی وہ اپنے فضل و کرم کرتا رہے گا اور
ان پر اپنی برکتوں کو نازل کرتا چلا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس دعوی نبوت کو ثابت کرنے کے لئے ہم تمام
مذاہب کو یہ دعوت فیصلہ دیتے ہیں کہ تین ماہر ترین ڈاکٹروں کا انتخاب کریں اور پھر یہ منتخب ڈاکٹر
جن ہیں مریضوں کا چاہیں انتخاب کرلیں اور ان کے متعلق یہ لکھ کر دے دیں ( نام اور پستہ کے
ساتھ ) کہ ہم نے ان مریضوں کو اس لئے منتخب کیا ہے کہ ہمارے نزدیک یہ لاعلاج ہیں اور ان کی
موت کا وقت قریب آ گیا۔ہمارے نزدیک اب ان کا علاج نہیں کیا جاسکتا۔نہ ان کی زندگی بچائی
جاسکتی ہے اور پھر ان میں مریضوں میں سے دس مریض قرعہ اندازی کے ساتھ ہم لے لیں گے اور
جو ہمارے مقابلہ پر آئے گا اور جو اسلام کو سچا نہیں سمجھتا اور صلح کی فضا میں ہم سے فیصلہ کرنا چاہتا
ہے۔دس مریض قرعہ اندازی کے ساتھ وہ لے لے اور پھر ہم بھی دعا کریں گے اور وہ بھی دعا
کریں اور ہم پورے وثوق اور یقین کے ساتھ انہیں یہ بتاتے ہیں کہ چونکہ صرف ہمارا تعلق زندہ
خدا سے ہے اور ان
کا تعلق زندہ خدا سے نہیں اس لئے وہ مریض جو ہمارے حصہ میں آئیں گے ان
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۵۱
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
میں سے اکثریت خدا تعالیٰ کے فضل سے شفایاب ہو جائے گی اور باوجود اس فتویٰ کے شفایاب
ہو جائے گی جو ان کے اپنے ڈاکٹروں نے دیا ہوگا کہ یہ مریض لاعلاج ہیں اور ان کی زندگی بچائی
نہیں جاسکتی اور جو مریض ان کے حصہ میں آئیں گے ان کی اکثریت موت کا منہ دیکھے گی۔اکثریت کی شرط میں اس لئے لگا رہا ہوں کہ ایک اور جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا ہے کہ بعض معاملات اور حالات ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے متعلق اللہ تعالیٰ کی تقدیر مبرم
ہوتی ہے یعنی ان کو بدلا نہیں جا سکتا اور چونکہ ایسا بھی ہوتا ہے اس لئے ہم سو فیصدی نہیں کہہ سکتے
بلکہ اکثریت کہتے ہیں اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم نے مقابلہ ہی کرنا ہے کہ کسی کی دعا
زیادہ قبول ہوتی ہے اور جس کی دعا زیادہ قبول ہوگی اس کے حصہ کے مریض زیادہ تعداد میں
شفایاب ہوں گے اور اس سے پتہ لگے گا کہ اللہ تعالیٰ اس کے اوپر زیادہ رحمتیں اور برکتیں نازل
کرتا ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ:
بعض زانیہ عورتیں اور قوم کے کنجر جن کا دن رات زنا کاری کام تھا ان کو دیکھا گیا کہ بعض
خوا میں انہوں نے بیان کیں اور وہ پوری ہوگئیں (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد نمبر ۲۲ صفحه ۵ )
اللہ تعالیٰ کی تمام صفات سب مخلوق پر جلوہ گر ہوتی ہیں اور اس کی صفت رَحْمَتِي وَسِعَتْ
كُلَّ شَيْءٍ تو اچھوں اور بُروں سب پر جلوہ گر ہوتی رہتی ہے لیکن ان رحمتوں کی کثرت اور ان کی
قلت یہ بتا رہی ہوتی ہے کہ کون اس کی نگاہ میں معزز اور محترم ہے اور کون اس نگاہ میں ایک عام
انسان ہے کہ جس کے ساتھ وہ صرف ربّ ہونے کی حیثیت میں حسن سلوک کر رہا ہے۔غرض یہ
دعوت فیصلہ اب بھی قائم ہے اور میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں اس کے اوپر
قائم ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ آپ کی برکتوں کو جماعت میں
جاری رکھا ہے اور اس دعوتِ فیصلہ کے بعد خود بخو د معلوم ہو جائے گا کہ اسلام کا خدا زندہ خدا ہے
اور یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت صداقت پر قائم ہے۔تیسری دعوت فیصلہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک کتاب براہین احمدیہ لکھی۔اس کتاب
کے لکھنے کا اصل مقصد یہ تھا کہ پر زور دلائل کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کی تائید کے نشانات حاصل
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۵۲
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
کرے۔اتماماً للحجة کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور تائید سے انسماماً للحجة ( یعنی دشمن پر حجت
تمام کرنے کے لئے ) اس کتاب میں وہ دلائل بھی لکھ دیئے جائیں۔جن سے یہ ثابت ہو کہ
قرآن
کریم ہی حق ہے اور کامل اور مکمل شریعت ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی افضل الانبیاء
اور خاتم النبیین ہیں۔آخری شریعت کے حامل اور تمام نبوتوں کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے اور آپ وہ
دروازہ ہیں جس کے واسطہ سے اور جس میں سے ہو کر ہر آسمانی نور حاصل کیا جاسکتا ہے اور جو
شخص اس دروازہ کو چھوڑتا ہے اور کسی اور ذریعہ سے خدا تعالیٰ کے نور کو حاصل کرنا چاہتا ہے وہ
بے نور ہی رہتا ہے۔جہنم میں پھینک دیا جاتا ہے۔آپ نے یہ کتاب لکھنے کے بعد ایک دعوت
فیصلہ بھی دی۔چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں:۔میں جو مصنف اس کتاب براہین احمدیہ کا ہوں۔یہ اشتہار اپنی طرف سے بوعدہ
انعام دس ہزار روپیہ بمقابلہ جمیع ارباب مذہب اور ملت کے جو حقانیت فرقان مجید اور نبوت
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے منکر ہیں۔اتمــامــا للحجة شائع کر کے اقرار صحیح
قانونی اور عہد جائز شرعی کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب منکرین میں سے مشارکت اپنی کتاب
کی فرقان مجید سے اُن سب براہین اور دلائل میں جو ہم نے دربارہ حقیت فرقانِ مجید اور
صدق رسالت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم اُسی کتاب مقدس سے اخذ کر کے تحریر
کیں ہیں۔اپنی الہامی کتاب میں سے ثابت کر کے دکھلاوے یا اگر تعداد میں ان کے برابر
پیش نہ کر سکے تو نصف ان سے یا مثلث اِن سے یا ربع ان سے یا مس ان سے نکال کر پیش
کرے یا اگر بکلی پیش کرنے سے عاجز ہو تو ہمارے ہی دلائل کو نمبر وار تو ڑ دے تو اُن سب
صورتوں میں بشرطیکہ تین منصف مقبولہ فریقین بالاتفاق یہ رائے ظاہر کر دیں کہ ایفاء شرط
جیسا کہ چاہئے تھا ظہور میں آ گیا۔میں مشتہر ایسے مجیب کو بلا عذرے وحیلیتے اپنی جائیداد قیمتی
دس ہزار روپیہ پر قبض و دخل دے دوں گا مگر واضح رہے کہ اگر اپنی کتاب کی دلائل معقولہ پیش
کرنے سے عاجز اور قاصرر ہیں یا بر طبق شرط اشتہار کی شمس تک پیش نہ کرسکیں تو اس حالت
میں بصراحت تمام تحریر کرنا ہوگا جو بوجہ نا کامل یا غیر معقول ہونے کتاب کے اس شق کے
پورا کرنے سے مجبور اور معذور رہے اور اگر دلائل مطلوبہ پیش کریں تو اس بات کو یا د رکھنا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۵۳
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
چاہئے کہ جو ہم نے خمس دلائل تک پیش کرنے کی اجازت اور رخصت دی ہے۔اس سے
ہماری یہ مراد نہیں ہے۔جو اس تمام مجموعہ دلائل کا بغیر کسی تفریق اور امتیاز کے نصف یا ثلث
یا ربع یا شمس پیش کر دیا جائے گا بلکہ یہ شرط ہر پیک صنف کی دلائل سے متعلق ہے اور ہر
صنف کے براہین میں سے نصف یا مثلث یا ربع یا مس پیش کرنا ہوگا۔“
( براہین احمدیہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اول صفحه ۲۴ تا ۳۱ )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پانچ عنوان بھی باندھے ہیں اور دعوت فیصلہ دی
ہے کہ منکر اپنی کتب میں سے ایسے دلائل پیش کرے جو ان کتب کو اپنی سلاست میں اپنے اثر میں
اپنے دلائل کی پختگی میں اور اپنی قوت قدسیہ وغیرہ میں قرآن مجید جیسی ثابت کر سکیں اور پھر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی نرمی سے کام لیا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اپنے ملک کا
چیمپئن کسی کالج کے باکسر کو یہ کہہ رہا ہو کہ تم میرے ساتھ مقابلہ کر لو اور پھر اُسے یہ خیال آئے کہ
میرے ساتھ کہاں مقابلہ کر سکتا ہے تو پھر وہ رعایت دینے لگ جائے اور کہے کہ میں تمہارے پانچ
مکوں کے مقابلہ میں صرف ایک مکہ لگاؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اللہ تعالیٰ
نے اس وثوق اور صداقت کے مقام پر قائم کیا ہے کہ سارے مذاہب کے سر براہوں کے ساتھ
آپ کا یہی سلوک ہو۔چنانچہ یہاں بھی دیکھ لو۔پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک
عام چیلنج دیا ہے اور پھر اس کے بعد رعایتیں دینی شروع کر دی ہیں چنانچہ فرمایا ہے اگر تم میرے
پیش کردہ دلائل کی تعداد کے برابر دلائل اپنی کتب سے پیش نہ کر سکو تو تم ان دلائل کا نصف پیش
کر دو اور اگر ان کا نصف بھی پیش نہیں کر سکتے تو ان کا تیسرا حصہ ہی پیش کر دو اور اگر تم تیسرا حصہ بھی
پیش نہیں کر سکتے تو ان کا چوتھا حصہ پیش کر دو اور تم ان دلائل کا پچیس فیصدی بھی پیش نہیں کر سکتے تو
ہم تمہیں اور رعایت دے دیتے ہیں تم ان دلائل کا بیس فیصدی ہی پیش کر دو اور اگر تم اس بات
سے بھی عاجز ہو تو چلو کچھ بھی نہ کرو۔ہم تمہیں ایک اور رعایت دیتے ہی اور وہ یہ ہے کہ جو ہم نے
دلائل دیئے ہیں۔ان
کو نمبر وار تو ڑ دو۔اس کے لئے تم ان دلائل کو جو ہم نے دیئے ہیں۔نمبر وار توڑ
دو اور غلط ثابت کر دو۔تو ان سب صورتوں میں ”بشر طیکہ تین منصف مقبولہ فریقین بالا تفاق یہ رائے
ظاہر کر دیں کہ ایفاء شرط جیسا کہ چاہئے تھا ظہور میں آ گیا۔میں مشتہر ایسے مجیب کو بلا عذرے وحیلیتے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۵۴
اپنی جائیداد قیمتی دس ہزار روپیہ پر قبض و دخل دے دوں گا۔“
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
مگر واضح رہے کہ
اگر اپنی کتاب کی دلائل معقولہ پیش کرنے سے عاجز اور قاصر رہیں یا برطبق شرط اشتہار کی
شمس تک پیش نہ کر سکیں تو اس حالت میں بصراحت تمام تحریر کرنا ہوگا جو بوجہ نا کامل یا غیر معقول
ہونے کتاب کے اس شق کے پورا کرنے سے مجبور اور معذورر ہے۔“
صرف ہم اتنا چاہتے ہیں کہ تم یہ لکھ دینا کہ ہماری کتاب اس بات سے عاجز اور معذور۔کہ قرآن کریم کے دلائل کے مقابلہ میں آپ کی بتائی ہوئی شرط کے مطابق ہم دلائل کو پیش
ا
کر سکیں۔پھر آپ نے لکھا کہ میں نے پانچ شقیں بنائی ہیں۔ان میں سے ہر شق کا نصف یا تیسرا حصہ
یا چوتھا حصہ یا پانچواں حصہ مراد ہے۔کسی ایک شق کو نہیں لینا۔اب جیسا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔اس دعوت مقابلہ میں جمیع ارباب مذہب اور ملت مخاطب ہیں
اور تمام مذاہب کو جو اسلام کے مقابلہ میں آتے ہیں یا اپنے آپ کو اسلام کا مقابل سمجھتے ہیں۔صرف اس خیال سے خوش نہیں ہو جانا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے رب کو
پیارے ہوئے اور اب ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
نیابت میں تمام ان مذاہب کو جو اسلام کے مقابلہ میں آسکتے ہیں یہ کہتا ہوں کہ انہی شرائط کے
مطابق جو براہین احمدیہ کے متعلق اس اشتہار میں بیان کی گئی ہیں۔تم آؤ اور ہمارے ساتھ مقابلہ
کر کے دیکھ لو۔خدا تعالیٰ ثابت کر دے گا کہ عاجز بندوں سے بھی وہ میرے جیسے عاجز بندوں کو
بھی اپنے منشاء کے مطابق اسلام کے حق میں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے
ثبوت میں استعمال کر سکتا ہے۔چوتھی دعوت فیصلہ
تمام مذاہب کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اور طریق پر بھی دعوت مقابلہ
دی ہے اور وہ دعوت مقابلہ مصلح موعود کی پیشگوئی اور اس کے ساتھ باقی اور جو پیشگوئیاں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
و
۱۵۵
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
ہیں۔ان کو بریکٹ کر کے دی ہے۔چنانچہ آپ مصلح موعود‘ کی پیشگوئی کے بعد فرماتے ہیں۔پھر خدائے کریم جل شانہ نے مجھے بشارت دے کر کہا کہ تیسرا گھر برکت سے بھرے گا اور
میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا اور خواتین مبارکہ سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد
پائے گا۔تیری نسل بہت ہوگی ( مثلاً مرزا مبارک احمد صاحب فوت ہو گئے تو ان کی بجائے
ایک اور لڑکا دینے کا بھی وعدہ تھا۔اس وعدہ کو پورا کرنے کے لئے ان خواتین مبارکہ میں
سے ایک خاتون مبارک میری والدہ کی شکل میں آگئیں) اور میں تیری ذریت کو بہت
بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا مگر بعض ان میں سے کم عمری میں فوت بھی ہوں گے (اگر آپ
غور کریں تو یہ بھی ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے۔اس پر سے یونہی نہیں گزر جانا چاہئے۔میرے علم میں ایسے بہت سے خاندان ہیں۔جن کی کوئی اولا دفوت نہیں ہوئی۔اگر ان کے
ہاں چار بچے پیدا ہوئے ہیں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ چاروں بچے زندہ موجود ہیں اور
خدا تعالیٰ انہیں زندہ رکھے۔میرے پانچ بچے پیدا ہوئے ہیں اور پانچوں زندہ موجود ہیں
لیکن حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کو بطور پیشگوئی اللہ تعالیٰ نے بتایا تھا کہ تیرے سارے
بچے زندہ نہیں رہیں گے بلکہ بعض ان میں سے مر بھی جائیں گے۔اور یہ ایک زبردست
پیشگوئی ہے۔آدمی اپنے طور پر یہ ثابت نہیں کہہ سکتا) اور تیری نسل کثرت سے ملکوں میں
پھیل جائے گی اور ہر ایک شاخ تیرے جدی بھائیوں کی کائی جائے گی اور وہ جلد لا ولد رہ
کرختم ہو جائے گی اگر وہ تو بہ نہ کریں گے۔ان کے گھر بیواؤں سے بھر جائیں گے ( جیسا
کہ ہم نے دیکھا اور ان کی دیواروں پر غضب نازل ہوگا لیکن اگر وہ رجوع کریں گے تو
خدارحم کے ساتھ رجوع کرے گا۔خدا تیری برکتیں اردگرد پھیلائے گا اور ایک اُجڑا ہوا گھر
تجھ سے آباد کرے گا اور ایک ڈراؤنا گھر برکت سے بھر دے گا تیری ذریت منقطع نہیں
ہوگی اور آخری دنوں تک سرسبز رہے گی ( یہ بڑی زبر دست پیشگوئیاں ہیں۔پچھلی صدی
میں ہی لکھوکھا خاندان ایسے پیدا ہوئے ہیں کہ ان کی نسل کے متعلق بھی پتہ ہی نہیں اور ہم
نہیں جانتے کہ ان
کا تعلق کس خاندان کے ساتھ ہے۔غرض بہت کم ہی لوگ ایسے ہوتے
ہیں۔جن کی نسل اس طرح زندہ رہتی ہے اور وہ بھی اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق ) خدا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۵۶
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
تیرے نام کو اس روز تک جو دنیا منقطع ہو جائے۔عزت کے ساتھ قائم رکھے گا اور تیری
دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دے گا ( جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے منشا کے مطابق آج میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے آج
یہ ذریعہ بھی استعمال کر رہا ہوں) میں تجھے اٹھاؤں گا اور اپنی طرف بلالوں گا۔پر تیرا نام
صفحہ زمین سے کبھی نہیں اٹھے گا اور ایسا ہوگا کہ سب وہ لوگ جو تیری ذلت کی فکر میں لگے
ہوئے ہیں اور تیرے نا کام رہنے کے در پے اور تیرے نابود کرنے کے خیال میں ہیں۔وہ
خود ناکام رہیں گے اور نا کامی و نامرادی میں مریں گے لیکن خدا تجھے بکلی کامیاب کرے گا
اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا
اور ان کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا اور میں ان میں کثرت بخشوں گا اور وہ
مسلمانوں کے اس دوسرے گروہ پر تا بروز قیامت غالب رہیں گے جو حاسدوں اور
معاندوں کا گروہ ہے۔خدا انہیں نہیں بھولے گا۔( آپ بھی اپنے خدا کو نہ بھولیں ) اور
فراموش نہیں کرے گا اور وہ علی حسب الاخلاص اپنا اپنا اجر پائیں گے تو مجھ سے ایسا ہے۔جیسے انبیاء بنی اسرائیل تو مجھے ایسا ہے جیسی میری تو حید۔تو مجھ سے اور میں تجھ سے ہوں اور وہ
وقت آتا ہے۔بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دل میں تیری محبت ڈالے
گا۔یہاں تک کہ وہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے ( جیسا کہ ابھی پچھلے سال ہی
گیمبیا کے گورنر جنرل نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈی اور برکت پائی)۔اے منکر و اور حق کے مخالفو! اگر تم میرے بندے کی نسبت شک
میں ہو۔اگر تمہیں اس فضل و احسان سے کچھ انکار ہے۔جو ہم نے اپنے بندے پر کیا تو اس
نشانِ رحمت ( یعنی مصلح موعود کی پیشگوئی اور یہ ساری پیشگوئیاں ) کی مانند (جو ان تمام
پیشگوئیوں پر مشتمل ہے ) تم بھی اپنی نسبت کوئی سچا نشان پیش کرو اگر تم سچے ہو اور اگر تم پیش
نہ کرسکو (اور یاد رکھو کہ ہرگز پیش نہ کر سکو گے ) تو اس آگ سے ڈرو کہ جو نافرمانوں
اور جھوٹوں اور حد سے بڑھنے والوں کے لئے تیار ہے۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۹۷،۹۶)
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۵۷
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
کون ہے کہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلہ پر کھڑا ہو اور اس نے یہ دعویٰ
داور
کیا ہو کہ میں آپ سے زیادہ خدا تعالیٰ کا مقرب ہوں اور پیارا ہوں اور میں آپ سے زیادہ
خدا تعالیٰ کی برکتوں کا حامل ہوں اور آپ کے مقابلہ میں میری یہ پیشگوئی ہے اور پھر خدا تعالیٰ نے
اس کو پورا بھی کیا ہو اور یہ ایک زبر دست نشانِ رحمت ہے۔یہ بھی بڑا عمدہ طریق فیصلہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ میرا
دعوی ہے کہ میں خدا تعالیٰ کا مقرب ہوں اور تم کہتے ہو کہ میں (نعوذ باللہ ) شیطان ہوں اور
شیطان لعین کا مقرب ہوں اس کا فیصلہ خدا تعالیٰ ہی کر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے زبر دست نشان مجھے
عطا کئے ہیں اور بڑی برکتوں کے وعدے مجھے دیئے ہیں۔اب دو ہی صورتیں ہیں کہ اول تم اپنے
رب سے کہو اور یہ برکتیں مجھے نہ ملیں یا اپنے رب سے یہ کہو اور ان سے بڑھ کر برکتیں تمہیں مل
جائیں لیکن تم نے ایک رستہ کو اختیار نہیں کیا اور دوسرے رستہ کو قبول نہیں کیا اور اس طرح ثابت
کر دیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنے دعاوی میں بچے ہیں کیونکہ کوئی شخص آپ کے
مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کے قرب کو ثابت نہیں کر سکا۔شاید تمام مذاہب عالم کو جو دعوتِ فیصلہ دی گئی ہے۔اس میں بعض اور باتیں بھی رہ گئی
ہوں۔میں نے بتایا ہے کہ میں نے قریباً تینوں قسموں میں سے سوایسی باتیں لکھی تھیں اور اس
خیال سے کہ وقت نہیں ہوگا۔میں بہت سارے حوالے گھر چھوڑ آیا ہوں۔میں نے تمام حوالے
نکالے ہوئے تھے اور اس خیال سے کہ جو حوالے میں ساتھ لایا ہوں۔وہ بھی وقت کے اندر ختم
نہیں ہوسکیں گے۔میں گھر سے اس بات کے لئے ذہنی طور پر تیار ہو کر آیا تھا کہ جب وقت ختم
ہو جائے گا۔میں یہ مضمون چھوڑ دوں گا کیونکہ یہ ایسی چیزیں ہیں جو بعد میں خطبات کے ذریعہ
سے یا مضامین کے ذریعہ سے شامل کی جاسکتی ہیں لیکن بہر حال ان میں سے ایک ایک چیز ایسی
ہے کہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی حقانیت پر ایک مضبوط اور زبر دست اور زندہ اور
قائم رہنے والی دلیل ہے اور ان میں سے ہر بات ایسی ہے۔جو ہمیں اس طرف متوجہ کرتی ہے کہ
اپنے اس مہربان رب کو چھوڑ کر کسی اور طرف دنیا کے کسی لالچ کی وجہ سے مائل نہیں ہو جانا اور جھک
نہ جانا۔ہمارا رب تم پر کتنا ہی احسان کرنے والا، کتنا ہی فضل کرنے والا ہے اور کتنی برکتیں اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۵۸
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
رحمتیں نازل کرنے والا ہے۔تم اسے نہ چھوڑو۔اس کے دامن سے ہمیشہ چمٹے رہو اور اس کے
فضلوں کے ہمیشہ وارث بننے کی کوشش کرتے رہا کرو۔یہ دنیا تو عارضی چیز ہے اور ہر ایک نے
یہاں سے گزر جانا ہے۔اُخروی زندگی کے سامان پیدا کرو۔اب یہ آخری بات ہے دعوتِ فیصلہ۔جو میں اپنے انتخاب کے لحاظ سے یہاں بیان کرنا چاہتا
ہوں اور اس کا تعلق تمام مذاہب عالم سے ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان پر یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ وہ اسلام
کو تمام ادیانِ عالم کے مقابلہ میں
غالب کرے گا اور اگر سارے مذاہب کے سر براہ اور ان کے علماء اور ان میں متقی قرار دیئے جانے
والے اور بزرگ اور نیک اکٹھے ہو جائیں تمام مذاہب کے۔اور وہ میرے مقابلہ پر آ کر کھڑے
ہوں۔وہ ایک چیز کے مستحق دعا کریں اور میں بھی اس کے متعلق دعا کروں تو ان تمام بزرگوں کی
دعائیں رد کر دی جائیں گی اور میری دعا قبول ہو جائے گی۔آپ فرماتے ہیں:۔”خدا نے اس زمانہ میں ارادہ کیا ہے کہ اسلام جس نے دشمنوں کے ہاتھ سے بہت
صدمات اٹھائے ہیں۔وہ اب سر نو تازہ کیا جائے اور خدا کے نزدیک جو اُس کی عزت
ہے۔وہ آسمانی نشانوں کے ذریعہ سے ظاہر کی جائے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اسلام ایسے
بدیہی طور پر سچا ہے کہ اگر تمام کفار روئے زمین دعا کرنے کے لئے ایک طرف کھڑے ہوں
اور ایک طرف صرف میں اکیلا اپنے خدا کی جناب میں کسی امر کے لئے رجوع کروں تو خدا
میری ہی تائید کرے گا۔مگر نہ اس لئے کہ سب سے میں ہی بہتر ہوں بلکہ اس لئے کہ میں
اُس کے رسول پر دلی صدق سے ایمان لایا ہوں“
چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۴۰،۳۳۹)
اسی طرح آج میں یہ کہتا ہوں کیونکہ میرے نزدیک قیامت تک یہ دعوت مقابلہ جاری رہنی
چاہئے اور جاری رہے گی انشاء اللہ تعالیٰ۔اور میں آج کہتا ہوں کہ میرے نزدیک یہ دعوتِ فیصلہ
قیامت تک جاری رہنے والی ہے اور انشاء اللہ جاری رہے گی کہ وہ تمام مذاہب جو اسلام کو جھوٹا
سمجھتے ہیں اور اپنے اپنے طور پر اپنے مذہب کو سچا قرار دیتے ہیں۔ان کے لئے آسان طریق یہ صلح
کا طریق ہے۔یہ محبت اور پیار کا طریق ہے کہ وہ آئیں اور سب اکٹھے ہوں اور وہ دنیا کا کوئی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۵۹
۲۸ جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
مسئلہ لے لیں تم اپنے زعم کے مطابق میں ایک رنگ میں اس کے لئے دعا کریں اور اس کے مقابلہ
پر میں جو ایک نہایت ہی ادنیٰ خادم ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہوں اور آپ کے
آقا و مطاع محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہوں۔اکیلا دعا کروں گا اور اس وجہ سے نہیں کہ میں
کوئی چیز ہوں بلکہ اس کے لئے کہ اسلام خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ایک بہت بڑی صداقت ہے اور اس
لئے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ آپ کے خلفاء کی
مدد کے لئے آسمان سے اترا کرے گا۔میں آج اس بات کو دہراتا ہوں کہ اگر آپ سب کے مقابلہ
میں میں اکیلا دعا کروں گا۔تو اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبولیت بخشے گا اور آپ کی دعاؤں کورڈ کر دے گا۔عیسائیت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب مبعوث ہوئے تو عیسائیت بڑے زوروں پر تھی۔اس مذہب نے تمام دنیا میں ایک جال بچھا دیا تھا۔افریقہ میں بھی ہمارے ہندوستان میں بھی۔جزائر میں اور دوسرے ممالک میں اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص حکمت کے ماتحت اور اپنی ان پیشگوئیوں
کے مطابق جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی تھیں۔اس قوم کو جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی اصطلاح میں دجال کی پیٹھ ٹھونکنے والی اور ان کی مدد کرنے والی تھی۔یہ طاقت دی کہ وہ دنیا میں
سیاسی اقتدار اور غلبہ حاصل کرے جہاں جہاں بھی وہ گئے انہوں نے اپنے پادریوں کی سیاسی
میدانوں میں بھی مدد کی اور پیسہ سے بھی ان کی مدد کی۔انہوں نے جو روپیہ اس سلسلہ میں خرچ
کیا۔وہ آپ اپنے تصور میں بھی نہیں لا سکتے۔انہوں نے اسلام کے مقابلے میں اور عیسائیت کے
حق میں دل کھول کر خرچ کیا اور ان کی کوششوں کے جو بڑے بڑے طریق ہمیں نظر آتے ہیں۔(ویسے تو ہزاروں طریق تھے جو انہوں نے استعمال کئے لیکن جو موٹی موٹی باتیں ہیں وہ یہ ) کہ
ایک طرف اسلام کے خلاف نہایت جھوٹا اور اشتعال انگیز پروپیگینڈ اساری دنیا میں کرنا شروع کیا
تمام ملکوں میں اور وہ اس حد تک کہ انسانیت کو شرم آجاتی ہوگی جب وہ اپنے اندر اس قسم کے انسان
بھی دیکھتا ہوگا کہ اس میں اس قسم کے انسان موجود ہیں اور ہر بیان کی بنیاد جھوٹ اور باطل
روایات کے اوپر تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی (اپنے زعم میں نعوذ باللہ ) اتنی بھیا نک شکل اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
17۔۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
اتنی بھیا نک تصویر بنائی اور کہ جو بھی اسے دیکھے الفاظ کے جامہ میں۔وہ اس تصویر سے نفرت
کرنے لگے آپ سے نفرت کرنا شروع کر دے حالانکہ وہ تصویر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نہ تھی
نہ ہو سکتی تھی۔ان لوگوں کی نگاہ میں بھی وہ آپ کی تصویر نہیں ہو سکتی تھی جن کو آپ کی سوانح سے کچھ
تھوڑا بہت علم ہو جائے۔جیسا کہ بعد میں اب خود عیسائی مفکرین اور مستشرقین میں سے بعض نے یہ
کہنا شروع کیا۔یا یوں کہنا چاہئے کہ وہ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ جو تصویر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ہم سے پہلوں نے کھینچی تھی وہ درست نہیں تھی اس میں جھوٹ سے کام لیا گیا تھا۔اس میں بددیانتی
سے کام لیا گیا تھا۔اس میں تعصب سے کام لیا گیا تھا۔غرض ان لوگوں نے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا، اسلام کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا ، ہماری تاریخ کو بالکل بدل دیا۔توڑ
دیا اور اسے مسخ کر دیا۔ہماری خوبصورتیوں کے اوپر اپنے گندے خیالات کے دھبے لگا کر ان کو
بدصورت کرنے کی کوشش کی گئی۔پھر انہوں نے روپیہ کا لالچ بھی دیا۔جہاں غریب دیکھا۔وہاں
اس کی مدد کے لئے آگئے جہاں کوئی جاہل لیکن علم حاصل کرنے کا شوق رکھنے والا بچہ دیکھا۔اس کو
لے آئے اس کو علم دیا اور اس کے مذہب کو بگاڑ دیا۔افریقہ میں اور ہمارے ملکوں میں بڑی کثرت
سے۔اور اغوا تک سے یہ باز نہیں آئے۔میں اس بات کا خود عینی شاہد ہوں۔بٹالہ میں ایک بیرنگ
سکول تھا۔اس میں میں خودان سرحدی لڑکوں سے ملا ہوں۔جن کو ان کے ماں باپ کی اجازت اور
ان کے علم کے بغیر عیسائی وہاں سے اس علاقہ میں لے آئے تھے اور بیرنگ سکول جیسی ایک الگ
جگہ میں انہیں رکھا ہوا تھا۔شروع میں جب ہمارے سکول کے ان کے اس سکول سے مختلف میچ
ہوئے اور قادیان کی ٹیموں نے وہاں جانا شروع کیا تو انہوں نے کچھ خیال نہ کیا لیکن بعد میں
انہوں نے خیال کیا کہ یہ تو بڑی خطرناک بات ہے۔ہمارے راز انہیں معلوم ہورہے ہیں اور
انہوں نے ہمارے اوپر ہر وقت ایک دو استا در کھنے شروع کر دیئے تا ان کے اس قسم کے نوجوانوں
کے ساتھ ہماری کوئی گفتگو نہ ہو سکے۔انہوں نے اغوا کے طریق کو بھی استعمال کیا۔پھر بے حیائی
اور بداخلاقی کا بھی ایک طریق ہے کیونکہ انسان کے اندر یہ بھی کمزوری پائی جاتی ہے اس سے
انہوں نے فائدہ اٹھایا مثلاً ناچ اور گانے کی عادت ڈال دینا مثلا بے پردگی کے نتیجہ میں جو گندے
معاشقے ہوتے ہیں۔ان کی عادت ڈال دینا نوجوانوں میں اور ان کو مجبور کر دینا اور انہیں بد اخلاقی