انتہائی مظلومیت اور متضرعا نہ دعا اللہ تعالیٰ کی معجزانہ نصرت اور کو جذب کرتی ہے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 4

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۷۳
۲۸ جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
ثابت کرو کہ کسی مدعی نے یہ دعوی کیا ہو کہ میرے دعوئی کی حقانیت پر یہ دلیل ہے کہ اس طرح چاند
اور سورج کو گرہن لگے گا تو میں جھوٹا ہوں لیکن کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا۔اور واقعہ ہو گیا۔جب واقعہ
ہو گیا تو کہنے لگے کہ حدیث جھوٹی ہے۔لیکن اگر چہ حدیث جھوٹی ہوتی ہے تو اس کو سچا ثابت کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے
تار کیسے ہل گئے۔اللہ تعالیٰ کو اس کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔جو ہوتا ، ہوتا رہتا۔عجیب بات ہے کہ یہ حدیث جھوٹی اور جس کے حق میں ہے وہ جھوٹا یہ اتفاق جھوٹا کہ دونوں
واقعات ایک زمانہ میں اکٹھے ہو گئے تو سارے واقعات جھوٹے اور سچ وہ ہے جو واقعہ ہی نہیں۔انسانی عقل تو اس کو تسلیم نہیں کرتی۔یہ ایک بہت بڑا ز بر دست نشان ہے اور دو نشان ہیں دو سالوں
میں یکے بعد دیگرے دنیا کے دو حصوں میں ساری دنیا پر یہ نشان ظاہر کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی
قدرت کاملہ نے ایسا انتظام کیا کہ ایک سال ہماری دنیا میں اور ایک سال دوسری دنیا میں وہ نشان
بعینہ ان تاریخوں میں اور اس شکل میں ظاہر ہوا اور اس کے مطابق ظاہر ہوا جو حدیث تھی۔بہر حال جب یہ نشان ظاہر ہوا تو لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ حدیث جھوٹی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔اگر معقولی رنگ میں تم بحث نہیں کرنا چاہتے اور تم منقولات کی طرف ہی آگئے ہو تو یہ بتاؤ کہ
وہ کون سے بزرگ حدیث دان اور حدیث کے عالم تھے۔جنہوں نے آج سے پہلے اس حدیث کو
جھوٹا قرار دیا ہوا اگر تم کوئی ایسا عالم نکال دو۔جس نے یہ کہا ہو کہ یہ حدیث جھوٹ ہے۔تب میں
سمجھوں گا کہ میری سچائی پر یہ دلیل نہیں بنتی لیکن وہ کوئی ایسا عالم پیش نہیں کر سکے۔یہ حدیث
دار قطنی میں آتی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔کہ
”اس ( دار قطنی ) کی تالیف کو ہزار سال سے زیادہ گزر گیا مگر اب تک کسی عالم نے اس
حدیث کو زیر بحث لاکر اس کو موضوع قرار نہیں دیا۔نہ یہ کہا کہ اس کے ثبوت کی تائید میں کسی
دوسرے طریق سے مدد نہیں ملی بلکہ اس وقت سے جو یہ کتاب ممالک اسلامیہ میں شائع
ہوئی تمام علماء و فضلاء متقدمین و متاخرین میں سے اس حدیث کو اپنی کتابوں میں لکھتے
چلے آئے۔بھلا اگر کسی نے اکابر محدثین میں سے اس کو موضوع ٹھہرایا ہے تو ان میں سے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۷۴
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
کسی محدث کا فعل یا قول پیش تو کرو۔جس میں لکھا ہو کہ یہ حدیث موضوع ہے اور اگر کسی
جلیل الشان محدث کی کتاب سے اس حدیث کا موضوع ہونا ثابت کر سکو۔تو ہم فی الفور
ایک سو روپیہ بطور انعام تمہاری نذر کریں گے۔جس جگہ چاہو امانتا پہلے جمع کرالو۔“
(تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد نمبر ۱۷ صفحه ۱۳۳ ۱۳۴)
عقلاً تو ویسے ہی یہ موقف درست نہیں کہ ہزار سال پہلے کی ایک کتاب میں نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی طرف منسوب ہو ایک بات لکھی گئی ہو اور وہ حدیث ہو غلط اور پھر اللہ تعالیٰ کی قدرت یہ
انتظام کرے کہ وہ حدیث کچی ہو اس وقت۔جس وقت ایک مدعی مہدویت بھی پیدا ہو چکا ہو۔جس وقت ایک شخص مہدی ہونے کو دعویدار ہو۔اس وقت خدا تعالیٰ کی تقدیر کی تاریں ہلیں اور عین
اس حدیث کے مطابق چاند اور سورج کو گرہن لگ جائے اور عین اس حدیث کے اشارہ کے
مطابق ایک سال میں اس دنیا میں اور دوسرے سال دوسری دنیا میں گرہن لگے اور اس کو آیتین
(دونشان) بنادے اور اس کے علاوہ دنیا کی تاریخ میں ہمیں یہ نہ ملے کوئی ایسی خبر نہ ملے کہ کبھی کسی
شخص نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہو اور اس کے زمانہ میں چاند اور سورج کو اس شکل میں گرہن لگا
ہو۔عقل تو اس بات کو تسلیم نہیں کر سکتی کہ یہ بات جھوٹی ہو لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ان لوگوں پر اتمام حجت قائم کرنے کے لئے یہ بھی فرمایا کہ اگر تم عقل سے کام نہیں لینا چاہتے
کسی وجہ سے۔اور تمہاری طبیعتیں نقل کی طرف مائل ہیں تو ہم تمہارے سامنے یہ طریق فیصلہ رکھتے
ہیں کہ تم کسی پایہ کے عالم اور حدیث دان کا یہ قول نکال دو کہ اس نے اس حدیث کو موضوع اور
نا قابل قبول قرار دیا ہو۔آخر جس حدیث کی کتاب میں یہ روایت درج ہے۔اس کی تالیف پر ہزار
سال گذر چکے ہیں اور سینکڑوں بلکہ ہزاروں عالم اُمت مسلمہ میں پیدا ہوئے ہیں۔جن کی نظر سے
یہ حدیث ضرور نکل چکی ہے اور ان میں سے بہتوں نے اس حدیث کو اپنی کتابوں میں نقل کیا یا اس
کی طرف اشارہ کیا ہے لیکن ان میں سے کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ یہ حدیث نا قابل قبول ہے اور
اس کے راوی ثقہ نہیں ہیں۔اس لئے اس کو رد کر دینا چاہئے اور اگر تم یہ ثابت کر دو کہ کسی عالم
نے اسے نا قابل قبول قرار دیا ہے تو ہم سمجھیں گے کہ یہ حدیث ہمارے لئے دلیل نہیں لیکن ابھی
تک اس حدیث کو کوئی عالم بھی رد نہیں کر سکا۔اب اگر کو ئی شخص یہ ثابت کر دے کہ کسی شخص نے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۷۵
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ میں کسی عالم حدیث کا یہ قول پیش کیا ہو یا کسی
کتاب کا یہ حوالہ پیش کیا ہو کہ اس کے نزدیک یہ حدیث وضعی ہے اور نا قابل قبول ہے تو اس
شخص کے لئے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سور و پیدا انعام کے طور پر دینا منظور کیا تھا
اور اس کا اعلان کیا تھا۔میں ایسے شخص کو جواب یہ ثابت کر دے کہ اس زمانہ میں کسی شخص نے یہ
حوالہ نکال کر پیش کیا تھا۔ایک ہزار روپیہ انعام دوں گا۔۴۔جیسا کہ میں نے کہا ہے۔میں نے بہت سی فیصلہ کی دعوتیں جمع کی تھیں اور ان میں سے
میں نے بعض دعوتوں کا انتخاب کیا تھا لیکن ان میں سے بھی مجھے یہاں آکر بہت سی دعوتوں کو چھوڑنا
پڑا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو انشاء اللہ آئندہ کسی وقت انہیں مضمون کی شکل میں یا اپنے
خطبات میں بیان کر دوں گا۔آخری بات جو میں اس وقت پیش کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک موقعہ پر علماء کے سامنے جو آپ کے مقابلہ میں آئے
تھے۔بہت سے فیصلہ کے طریق رکھے۔ان میں ایک طریق جو آپ نے ان لوگوں کے سامنے
رکھا۔اُسے میں آج پھر امت مسلمہ کے سب فرقوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔جو یہ سمجھتے ہیں کہ
جماعت احمد یہ نعوذ باللہ اسلام کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اس کی وجہ سے اسلام کو وہ قوت اور شوکت
حاصل نہیں ہو رہی۔جو ان کے نزدیک اگر یہ جماعت دنیا میں موجود نہ ہوتی تو ان کی تدبیروں اور
ان کے منصوبوں کے نتیجہ میں اسلام کو قوت و شوکت حاصل ہو سکتی تھی یا ہو جاتی۔ان لوگوں کو مخاطب
کر کے میں نہایت احترام کے ساتھ اور نہایت ادب کے ساتھ یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے مقابلہ میں آنے والوں کے سامنے چھ طریق فیصلہ پیش
کئے تھے۔ان میں سے پانچ کو تو میں اس وقت چھوڑتا ہوں۔چھٹا طریق جو آپ نے ان کے
سامنے رکھا تھا۔وہ میں اس وقت امت مسلمہ کے تمام فرقوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جو یہ سمجھتے
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
اگر ان باتوں میں سے کوئی بھی نہ کریں تو مجھ سے اور میری جماعت سے سات سال
تک اس طور سے صلح کر لیں
کہ تکفیر اور تکذیب اور بدزبانی سے منہ بند رکھیں اور ہر ایک کو
محبت اور اخلاق سے ملیں اور قہر الہی سے ڈر کر ملاقاتوں میں مسلمانوں کی عادت کے طور پر

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۷۶
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
پیش آویں۔ہر ایک قسم کی شرارت اور خباثت کو چھوڑ دیں۔پس اگر ان سات سال میں
میری طرف سے خدا تعالیٰ کی تائید سے اسلام کی خدمت میں نمایاں اثر ظاہر نہ ہوں اور جیسا
کہ مسیح کے ہاتھ سے ادیان باطلہ کا مرجانا ضروری ہے۔یہ موت جھوٹے دینوں پر میرے
ذریعہ سے ظہور میں نہ آوے۔یعنی خدا تعالیٰ میرے ہاتھ سے وہ نشان ظاہر نہ کرے۔جن
سے اسلام کا بول بالا ہو اور جس سے ہر ایک طرف سے اسلام میں داخل ہونا شروع
ہو جائے اور عیسائیت کا باطل معبود فنا ہو جائے اور دنیا اور رنگ نہ پکڑ جائے تو میں خدا تعالیٰ
کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اپنے تئیں کا ذب خیال کرلوں گا اور خدا جانتا ہے کہ میں ہرگز
کا ذب نہیں۔یہ سات برس کچھ زیادہ سال نہیں ہیں اور اس قدرا انقلاب اس تھوڑی مدت
میں ہو جانا انسان کے اختیار میں ہر گز نہیں۔پس جب کہ میں سچے دل سے اور خدا تعالیٰ کی
قسم کے ساتھ یہ اقرار کرتا ہوں اور تم سب کو اللہ کے نام پر صلح کی طرف بلاتا ہوں تو اب تم
خدا سے ڈرو۔اگر میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوں تو میں تباہ ہو جاؤں گا۔ورنہ خدا
کے مامور کو کوئی تباہ نہیں کرسکتا۔انجام آتھم۔روحانی خزائن صفحہ جلد نمبر۳۱۱،۱۱ تا ۳۱۹)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسلام کے تمام فرقوں سے کہا تھا کہ وہ ہمارے
ساتھ نہ الجھیں اور جو طاقت اور قوت یا پیسہ وہ ہمارے خلاف اور ہمیں بُرا بھلا کہنے میں خرچ
کر رہے ہیں۔وہ دوسرے نیکی کے کاموں پر خرچ کریں اور اس کی بجائے ہمیں پیار سے ملیں اور
شرافت کے ساتھ زندگی کے دن گزار ہیں۔یہ دعوتِ فیصلہ اسلام کے کسی ایک فرقہ کو نہیں بلکہ تمام
فرقہ ہائے اسلام کو جو تمام دنیا کے ممالک میں ہیں۔یہ فیصلہ کرنا پڑے گا۔اس لئے کہ اس وقت
ہماری جماعت بین الاقوامی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔اس کے بغیر اس کا وہ نتیجہ نہیں نکل سکتا۔جو
دوسری صورت میں ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے امید رکھتے ہیں کہ نکلے گا۔میں مامور تو نہیں۔میں تو
خدا تعالیٰ کے ایک مامور کا خلیفہ ہوں۔اس لئے میں اس دعوت فیصلہ میں کچھ تبدیلی کر کے ہی دنیا
کو مخاطب کر سکتا ہوں۔میں تمام دنیائے اسلام کو یہ کہتا ہوں کہ اے ہمارے پیارے بھائیو! جو
ہمارے پیارے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے ہو! آؤ سات سال

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
122
۲۸ جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
کے لئے ہم سے صلح کر لو۔ان سات سالوں میں تم ہمارے خلاف کوئی تدبیر نہ کرو۔ہمیں گالیاں نہ
دو۔ہمیں بُرا بھلا نہ کہو۔ہمیں تم اپنی کوششوں میں الجھاؤ نہیں تاہم یکسوئی کے ساتھ اپنی تمام طاقت
کو ان قوتوں کے خلاف خرچ کر سکیں جو آج اسلام کے مقابلہ میں برسر پیکار ہیں۔اگر آپ سات
سال تک کے لئے ہم سے صلح کر لیں گے۔تو آپ یہ نظارہ دیکھیں گے کہ جو شوکت اسلام کو آج
حاصل ہے۔اس سے کہیں زیادہ شوکت اسلام کو اس سات سالہ زمانہ میں حاصل ہو چکی ہوگی اور
میں یہ تو نہیں کہتا ( کیونکہ ایسا کہنے کا مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم نہیں ہے ) کہ اس سات سالہ
عرصہ میں تمام ادیان باطلہ کلیۂ دنیا سے مٹ جائیں گے لیکن میں آپ کو خدا تعالیٰ کے فضل پر امید
رکھتے ہوئے یہ ضرور کہتا ہوں کہ اس سات سالہ عرصہ میں جو صلح کا عرصہ ہوگا۔ایسے حالات ظاہر
ہو جائیں گے کہ آپ خود آپ کی آنکھیں یہ دیکھنے لگیں گے کہ دنیا میں ایک ایسا انقلاب عظیم ،
ہو چکا ہو گا جو ہمیں اس فیصلہ پر اس سچائی پر اور اس صداقت پر پہنچا تا ہے کہ اسلام کی ہی آخری فتح
ہوگی اور دوسرے ادیان ہی اسلام کے مقابلہ میں مٹنے والے اور ہلاک ہونے والے اور تباہ ہونے
والے ہیں۔اب دعا سے قبل میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنے کاموں کا حرج کر کے دین کی باتیں سننے
کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام کی محبت جو ہر احمدی کے دل میں ہے۔اس کو اور تیز
کرنے کے لئے۔اپنی ذمہ داریوں کو اور زیادہ سمجھنے کے لئے۔اپنے ارادوں میں اور زیادہ پختگی
اور عزم پیدا کرنے کے لئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔اور یہاں اس لئے اکٹھے ہوئے تھے کہ تاہم
سب مل کر تد بیر اور دعا کے ساتھ اسلام کے غلبہ کے سامان پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اپنے
رب سے یہ امید رکھیں کہ وہ ہماری کوششوں اور دعاؤں کو خواہ وہ کتنی ہی حقیر اور کتنی ہی پستہ کیوں نہ
ہوں۔قبول کرتے ہوئے اور ہماری کمزوریوں پر مغفرت کی چادر ڈالتے ہوئے ہمیں وہ دے گا۔جو وہ ہمیں اسلام کے غلبہ کے لئے وہ دینا چاہتا ہے اور جس تک ہماری نظر نہیں پہنچی یا جس تک ہمارا
تخیل نہیں پہنچا یا جس تک ہماری زبان نہیں پہنچی یا جس تک ہمار اخیال نہیں پہنچا۔اب آپ
خدا تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنے کے بعد اور اس کی رحمت کے سایہ میں اپنے گھروں کو جلسہ کے بعد
ہمارے دلوں کو اداس کر کے واپس لوٹیں گے ہم ربوہ والے باوجود اس کے کہ ہم اپنے کاموں میں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
IZA
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
ان دنوں میں بھی مشغول رہتے ہیں۔کئی دن تک اداسی محسوس کرتے ہیں۔ہمارے دماغ کے پیچھے
کوئی چیز ا داسی محسوس کرتی ہے ہمیں اس کا احساس دلاتی رہتی ہے کہ ہمارے کچھ بھائی خدا تعالیٰ کی
آواز پر لبیک کہتے ہوئے یہاں اکٹھے ہوئے اور ان کی وجہ سے محبت اور پیار کی فضا اور دعاؤں کی
قبولیت کی فضا پیدا ہوئی اور اب ان میں سے ایک بھاری اکثریت یہاں سے واپس جاچکی ہے اور
صرف ربوہ کے مکین ربوہ کی اداسیاں دیکھنے کے لئے یہاں باقی رہ گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا ہر
طرح حافظ و ناصر ہو اور اپنے مکانوں میں جب آپ واپس لوٹیں تو پہلے سے بھی زیادہ اللہ تعالیٰ کی
برکتوں اور اس کی رحمتوں کے نشان وہاں آپ
کو نظر آئیں اور خدا تعالیٰ کی نصرت اور اس کی تائید
آپ کو حاصل ہو۔اگر آپ
کبھی ابتلاء میں ڈالے جائیں یا اپ امتحان میں ڈالے جائیں تو آپ کا
دل اس سکون اور اس راحت کو محسوس کرے جو ایسے ابتلاؤں کے وقت اللہ تعالیٰ کے نیک بندے
محسوس کیا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کو قربانی اور ایثار کی زیادہ سے زیادہ تو فیق عطا کرتا چلا
جائے اور اللہ تعالیٰ کی محض اپنے فضل سے آپ کی ان قربانیوں اور آپ کے ایثار کے ان نمونوں کو
قبول کرتا چلا جائے اور اس کے بدلہ میں اللہ تعالیٰ آپ کو اسی دنیا میں بھی جنت کا وارث کرے اور
یہ جنت اس معنی میں ابدی بن جائے کہ جب آپ اس جنت کو جو د نیوی جنت ہے۔چھوڑیں تو آپ
لوسید ھے اخروی جنت میں لے جایا جائے اور ان دو جنتوں کے درمیان کوئی حد فاصل نہ ہو۔پھر ہمارے بہت سے بھائی (احمدی اور مسلمان ) کشمیر میں بستے ہیں۔وہ جو جسمانی احساس
اور جذباتی تکالیف وہاں اٹھا رہے ہیں۔ان کو سمجھنا بھی ہم میں سے بہتوں کے لئے مشکل ہے لیکن
ہم میں سے ہر ایک کے لئے اگر ہم چاہیں ان کے لئے دعا کرنا آسان ہے۔پس انہیں ہمیشہ
اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔اللہ تعالیٰ ان کے لئے بہتری کے سامان پیدا کرے۔اللہ تعالیٰ ان
کی خوشیوں کے سامان پیدا کرے۔اللہ تعالیٰ ان کے لئے آزادی کے سامان پیدا کرے کہ وہ
بے فکری کے ساتھ دینِ اسلام کے احکام کی پیروی کر سکیں اور جرأت اور دلیری کے ساتھ اور
امن اور صلح کی فضا میں وہ اعلائے کلمہ حق کر سکیں اور اللہ تعالیٰ انہیں تو فیق عطا کرے کہ وہ آزادی
کے ساتھ جہاں چاہیں جاسکیں اور جس طرح چاہیں کوشش کر سکیں اور جو کچھ وہ خدا تعالیٰ سے چاہ
رہے ہوں گے اور جو کچھ ہم ان کے لئے چاہ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ وہ سب ان کو عطا کرے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
--
۱۷۹
۲۸ جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کا بھی حافظ و ناصر ہو اور جیسا کہ میں نے کل بھی آپ کو اس طرف توجہ
دلائی تھی وہ ہر قسم کی غلامی سے ہمیں محفوظ رکھے۔ہم کسی قسم کا سیاسی یا اقتصادی یا کسی اور قسم کا دباؤ
چاہے وہ کسی طرف سے بھی ہو قبول نہ کریں۔صرف ایک ہی دباؤ ہمارے اوپر ہو اور وہی ہماری
مسرت کا باعث ہو اور وہ دباؤ وہ ہے جو ہمارا رب ہمیں اپنی گود میں لیتے ہوئے اپنے سینہ سے لگا
کر دباتا ہے اپنے جسم کے ساتھ اس کے علاوہ ہم ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہوں۔ہمیں بارش کی بھی بڑی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کرے کہ
ہماری فصلیں زیادہ ہوں۔ہماری پیدا وار زیادہ ہو۔وہ اپنے مصالح کو زیادہ جانتا ہے۔اس لئے ہم
یہ کیوں
کہیں کہ اے خدا تو ہمیں بارش دے بلکہ ہم خدا تعالیٰ کو یہ کہتے ہیں کہ اے خدا تو ہمیں عزت
کی روٹی دے۔ہمیں کسی سے بھیک نہ منگوا نا۔ہمیں اپنے ہی در کے بھکاری بنائے رکھنا۔آمین
اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اب دوست دعا کر لیں۔اور اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت ایک لمبی اور پر سوز دعا فرمائی اور اس کے بعد جلسہ
کے اختتام کا اعلان فرماتے ہوئے حضور انور نے دوستوں کو واپس جانے کی اجازت عطا فرمائی۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
+VI

آج 10 میں سے 10 باقی