انتہائی مظلومیت اور متضرعا نہ دعا اللہ تعالیٰ کی معجزانہ نصرت اور کو جذب کرتی ہے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
171
۲۸ جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
اور بے حیائی کے راستوں پر چلنے کیلئے مجبور کر دیا۔چنانچہ یہ سراج الدین جس کے اوپر سراج الدین
کے چار سوالوں کا جواب ہے سنا جاتا ہے کہ یہ اسی قسم کا قصہ تھا۔واللہ اعلم
لیکن بہر حال باہر کے ملکوں میں بہت سارے اس قسم کے قصے بھی نظر آتے ہیں تو ہر قسم کا
دجل عیسائیت نے استعمال کیا۔اس کے مقابلہ میں اسلام کی یہ حالت تھی کہ پڑھے لکھے مسلمان بھی
عیسائیت کے رعب میں آگئے تھے اور یہ سمجھنے لگے تھے کہ قرآن کریم میں کوئی علوم نہیں ہیں۔سب
علم انجیل میں اور بائبل میں پائے جاتے ہیں۔اس ماحول میں اس پس منظر میں اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس لئے مبعوث کیا تھا کہ آپ کسر صلیب کریں اور صلیب کو
اس قد ر ز بر دست دلائل اور نشانات آسمانی کے ساتھ توڑ دیں کہ پھر کسی کو صلیب کے حق میں کوئی
دلیل دینے کی جرات ہی نہ کرنی پڑے اور ان دلائل کے مقابلہ میں وہ آنے کی۔ہمت نہ رکھتا ہو۔جرأت نہ رکھے۔اس مقصد کا یہ دوسرا حصہ تو اب بھی پورا ہو چکا ہے۔کوئی عیسائی پادری چاہے وہ
کتنا بڑا عالم کیوں نہ سمجھا جاتا ہو۔اگر ہمارا کالج میں پڑھنے والا ایک نوجوان اس کے پاس جائے
اور اس سے گفتگو کرے اور پہلے ہی فقرہ میں یہ بتادے کہ میں احمدی ہوں اور بات کرنا چاہتا ہوں
تو وہ کبھی بات نہیں کرے گا۔اتنا رعب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دلائل نے ان کے
دماغوں پر قائم کر دیا ہے۔بہر حال اس وقت اور اس پس منظر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
مبعوث ہوئے اور آپ نے دعوئی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ یہ دلائل دیئے ہیں اور عملاً ثابت کیا
کہ وہ دلائل دیئے ہیں۔اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک دعوت فیصلہ بھی دی
ہے اور اس میں ایک لطیفہ بھی ہو چکا ہے۔سراج الدین عیسائی نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس جو چار سوال بھیجے
تھے۔ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ آپ خود مانتے ہیں کہ بائبل ایک الہامی کتاب ہے اور آپ یہ
بھی مانتے ہیں کہ ہر الہامی کتاب توحید خالص کی تعلیم دیتی ہے تو بائبل کے بعد قرآن کریم کی کیا
ضرورت ہے؟ جب بائبل مذہبی ضروریات کو پورا کرنے والی ہے اور وہ مذہبی مسائل کا حل الہام
کے ذریعہ کرتی ہے تو بائبل کے بعد قرآن کریم کی کیا ضرورت ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ تم بائبل کا ذکر نہ کرو۔وہ بھلا قرآن کریم کا کیا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۶۲
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
مقابلہ کرے گی۔تم اگر مقابلہ ہی کرنا چاہو تو قرآن کریم کی ایک چھوٹی سی اور مختصر سی سورت ہے
یعنی سورت فاتحہ
” اس سورۃ میں صد با حقائق اور معارف دینیہ اور روحانی حکمتیں درج ہیں۔ان کو موسیٰ
کی کتاب یا یسوع کے چند ورق انجیل سے نکالنا چاہیں تو گوساری عمر کوشش کریں تب بھی یہ
کوشش لا حاصل ہوگی اور یہ بات لاف و گزاف نہیں بلکہ واقعی اور حقیقی یہی بات ہے کہ
توریت اور انجیل کو علوم حکمیہ میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ بھی مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں۔ہم
کیا کریں اور کیونکر فیصلہ ہو پادری صاحبان ہماری کوئی بات بھی نہیں مانتے۔بھلا اگر وہ اپنی
توریت یا انجیل کو معارف اور حقائق کے بیان کرنے اور خواص کلام الوہیت ظاہر کرنے
میں کامل سمجھتے ہیں تو ہم بطور انعام پانسور و پیہ نقدان کو دینے کے لئے طیار ہیں۔اگر وہ اپنی
کل معینیم کتابوں میں سے جو ستر کے قریب ہوں گی وہ حقائق اور معارف شریعت اور مرتب
اور منتظم در حکمت و جواہر معرفت و خواص کلام الوہیت دکھلا سکیں جو سورۃ فاتحہ میں سے ہم
پیش کریں اور اگر یہ روپیہ تھوڑا ہو تو جس قدر ہمارے لئے ممکن ہوگا۔ہم ان کی درخواست
پر بڑھا دیں گے۔(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب روحانی خزائن جلد نمبر ۲ صفحہ ۳۶۰)
اور چونکہ اب تک عیسائی خاموش رہے تھے اور انہوں نے انعام کی رقم میں زیادتی کی کوئی
درخواست نہیں کی تھی۔اس لئے میں نے خود ہی اس رقم کو پانچ سو روپیہ سے بڑھا کر پچاس ہزار
روپیہ کر دیا تھا۔میرے اس چیلنج کو ایک پادری صاحب نے قبول کرتے ہوئے اپنے رسالہ میں
غالباً تین قسطوں میں اس کا جواب دیا جیسا کہ میں نے بتایا ہے اور ہمارے ان پڑھ زمیندار بھی
اللہ تعالیٰ نے انہیں بڑی سمجھ اور فراست عطا کی ہے ) سمجھ جائیں گے کہ چیلنج یہ تھا کہ سورۃ فاتحہ میں
صد ہا حقائق اور معارف دینیہ اور روحانی حکمتیں بیان کی گئی ہیں۔اگر عیسائی انہی کتابوں میں سے
(جن کی تعداد دستر کے قریب ہے) وہ حقائق اور معارف شریعت اور مرتب اور منتظم در حکمت و
جواہر معرفت و خواص کلام الوہیت دکھلا سکیں۔جو سورۃ فاتحہ میں سے ہم پیش کریں تو ہم انہیں مبلغ
پانسور و پیہ بطور انعام دیں گے اور اگر تم اس دعوت فیصلہ کے لئے تیار ہو جاؤ۔تو ہم پہلے
سورۃ فاتحہ کی ایک تفسیر تیار کر کے اور چھاپ کر پیش کریں گے اور اس میں وہ تمام حقائق و

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
معارف و خواص کلام الوہیت بہ تفصیل بیان کریں گے۔“
یعنی حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام نے فرمایا تھا کہ اگر تم میرا یہ چیلنج قبول کر لو۔تو ہم
ایک کتاب شائع کریں گے۔جس میں سورۃ فاتحہ کی تفسیر ہو گی تم اس کتاب کو پڑھو اور ان دلائل کو
سمجھو جو اس میں دیئے گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی حکمتوں پر غور کرو اور خدا تعالیٰ کے جو نشان اس
چھوٹی سی سورت میں جمع کر دیئے گئے ہیں وہ نشان اپنی بصیرت اور بصارت کے سامنے لاؤ۔اور
پھر اگر تمہیں ہمت ہو تو تم اپنی ساری کتب میں سے اس قسم کے دلائل اور حکمتیں اور معرفت کی
باتیں اور نشانات آسمانی نکال کر ہمیں دکھاؤ تو ہم سمجھیں گے کہ تم مقابلہ کر سکتے ہو اور انعام لے لو۔ہم جو باتیں اس تفسیر میں بیان کریں گے۔ان میں سے بہت ساری ایسی ہوں گی جو انسان کے
ہاتھ کی ہو ہی نہیں سکتیں۔بالا ہوں گی لیکن اس پادری نے میرا اعلان پڑھتے ہی جواب دیا کہ ہم
نے اس چیلنج کو قبول کیا۔سورۃ فاتحہ میں ہے۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِین اس آیت میں جوحمد کا
لفظ اس آیت میں ہے۔وہ ہمارے ایک ترجمہ کرنے والے نے اردو کی بائبل میں فلاں جگہ
استعمال کیا ہے۔معلوم ہوا کہ بائبل میں بھی وہ معارف پائے جاتے ہیں جو سورۃ فاتحہ میں پائے
جاتے ہیں۔اسی طرح اس نے سورۃ فاتحہ کے سارے لفظوں کو لے کر اسی طرح حوالے دیئے
تھے۔کس نے کہا تھا کہ قرآن کریم کے اثر اور اس کی قوت سے مرعوب ہو کر تم لوگ قرآن کریم کے
الفاظ اور محاوروں کو استعمال نہیں کرو گے تم تو قرآن کریم سے مرعوب ہو جہاں بھی تمہیں موقعہ ملتا
ہے تم قرآن کریم کا لفظ اور اس کی اصطلاح ترجمہ کرتے ہوئے اپنی کتاب میں لکھ جاتے ہو۔اصل میں وہ نہیں ہوتی۔اس لفظ کے معنی میں جو اصل میں ہے۔جہاں سے ترجمہ کیا گیا ہے اور اس
لفظ کے معنی ہیں جو ترجمہ میں استعمال کیا گیا ہے۔کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔وہاں کچھ اور ہے یہاں
کچھ اور ہے لیکن قرآن کریم کے رعب میں آکر انہوں نے حد کا لفظ بھی استعمال کر لیا ، رب العالمین
کا بھی کرلیا۔تو بجائے اس کے کہ معارف اور حکمت کی باتیں اور نشانات کا ہم سے مطالبہ کرتے
اور کہتے کہ ہم اس چیلنج کو یا دعوت فیصلہ کو قبول کرتے ہیں۔آپ ہمارے سامنے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء کی تفسیر اور اگر کچھ اور لکھنا چاہتے ہیں تو وہ لکھیں اور شائع
کریں۔اور ہم اس کا جواب دیں گے پھر آپس میں فیصلہ ہو۔تو اس طرف آئے ہی نہیں کہہ دیا کہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۶۴
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
حمد کا لفظ ہمارے ترجمہ کرنے والے نے چونکہ استعمال کیا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ سورۃ فاتحہ کے
معارف ہماری بائبل میں پائے جاتے ہیں۔اس لئے ہمارے لئے یہ ضروری ہوا کہ ہم اس قسم کی
دعوتِ فیصلہ میں ایسے لوگوں کو مخاطب نہ کریں۔جو ہماری دعوتِ فیصلہ کو سمجھنے کے بھی قابل نہیں۔اس لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اس دعوت مقابلہ کے مخاطب تین ایسے پادری۔جو بشپ یا بشپ
سے اوپر کا عہدہ رکھتے ہوں۔وہ مل کر اس دعوت فیصلہ کو منظور کریں اور ہمیں اس کی اطلاع دیں۔ہم انہیں سورۃ فاتحہ کے معانی اور اس کی تفسیر اور اس کی خوبی اور اس کی خوبصورتی اور اس میں آسمانی
نشان اور تائیدات پائی جاتی ہیں۔ان کے متعلق ایک کتاب میں شائع کر کے بھجوا دیں گے۔پھر وہ
اپنی ساری عمر اور اپنی نسلوں کی ساری عمر بھی اس پر خرچ کر دیں اس کتاب کا جواب نہیں لکھ سکیں
گے۔اور اگر تین بشپ سر جوڑ کر اس نتیجہ پر پہنچیں کہ ہم اس سر دردی کو کیوں مول لیں تو پھر پوپ
اکیلے یا بلی گراہم ( اس لئے کہ وہ آج کل عیسائیت کی تبلیغ میں بڑے تیز ہیں اور اپنی طرف سے بھی
کنورشن (Conversion) کر رہے ہیں اور ان کا علمی رعب ایک دنیا پر ہے اور انہیں عیسائی
دنیا میں اتنا مقام حاصل ہے کہ وہ اگر امریکہ کے پریزیڈینٹ کو بھی ملنے جائیں تو اسے ان سے ملنا
پڑتا ہے اور کافی لمبی گفتگو ان سے کرنی پڑتی ہے اگر یہ چاہیں اور پسند کریں اور ان کے دل میں
ہمت ہو تو وہ پھرا کیلے مقابلہ پر آئیں اور اپنے تمام آسمانی صحیفوں کا مقابلہ ہمارے صحیفہ آسمانی کی
پہلی اور مختصر سی سورت سورت فاتحہ سے کر کے دیکھ لیں تب انہیں معلوم ہوگا کہ خدا کا ابدی اور نہ
بدلنے والا کلام قرآن کریم ہی ہے۔تمام صداقتیں اس میں پائی جاتی ہیں اور ہر قسم کے حملہ سے بیہ
محفوظ کیا گیا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہے۔اس میں کوئی لفظی تبدیلی لفظاً واقع نہیں ہوئی
اور عملاً بعض تبدیلیاں تفسیر میں واقع ہو جاتی ہیں۔مثلاً نویں صدی ہجری میں بعض مخصوص مسائل
تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے قرآن کریم کے بعض علوم اس وقت کے
بزرگوں کو سکھائے۔اب ان مسائل کا وجود باقی نہیں رہا۔اس میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں لیکن جو
ابدی صداقتیں ہیں۔وہ اس میں موجود ہیں اور قائم ہیں اور جو وقت کا تقاضا ہے اسے یہ پورا کرتی
ہے۔پھر جس طرح اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے آتے اور اس کی لفظی حفاظت میں لگے ہوئے
ہیں۔اسی طرح خدا کے نیک بندے اس کی تفسیر کی حفاظت کرنے والے ہیں۔اس معنی میں کہ اگر

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۶۵
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
کوئی شخص آج کھڑا ہو اور کہے کہ آج زمانہ کی یہ ضرورت ہے۔بتاؤ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں
اس کا کیا حل پیش کیا ہے تو میرے جیسے کئی بندے کھڑے ہو جائیں گے اور کہیں گے کہ آؤ ہمارے
پاس۔ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ قرآن کریم نے اس کا کیا حل پیش کیا ہے۔تو سورۃ فاتحہ کے مقابلہ
میں سارے صحف آسمانی جو عیسائیوں کے نزدیک ہیں جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے فرمایا کہ کم و بیش ستر ہیں۔ان میں سے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا ہے ان شرائط کے مطابق ہم فیصلہ کرنے کے لئے آج بھی تیار ہیں۔لیکن جس بات سے
میں ڈرتا ہوں وہ یہ ہے کہ شاید ہی کسی عیسائی کو اس میدان مقابلہ میں آنے کی جرات ہو۔۲۔ایک موقعہ پر عیسائیت کے لاہور کے بشپ صاحب نے آپ ہی ایک دن مقرر کر دیا اور کہا
کہ اس دن مسلمانوں کا کوئی عالم اگر وہ واقعہ میں عالم ہے اور جرات اور دلیری اس کے دل میں ہے تو
وہ آجائے اور مقابلہ اس بات میں ہو گا کہ معصوم نبی کون ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو جب علم ہوا تو آپ نے ان کو لکھا کہ اول تو یہ طریق ہی غلط ہے۔جو آپ نے اختیار کیا ہے۔آپ
کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ تم ہم سے آکر مقابلہ کر لو۔پھر جب شرائط ہوتیں جو وقت جو دن جو جگہ
مقرر ہوتی۔وہاں مقابلہ ہوتا آپ ہی جگہ مقرر کر دی ہے۔آپ ہی دن مقرر کر دیا اور آپ ہی
وقت مقرر کر دیا اعلان کر دیا اور یہ آواز سب تک پہنچ بھی نہیں سکتی۔جو تم نے اٹھائی ہے اور بعد میں
آپ کہہ دیں گے کہ کوئی میرے مقابلہ میں نہیں آیا۔اس لئے عیسائیت جیت گئی ہے اور اسلام ہار
گیا۔یہ غلط طریق ہے۔اور جو موضوع تم نے لیا ہے۔بھی غلط ہے۔اول تو یہ ثابت کر دینا کہ فلاں
شخص سے کوئی گناہ سرزد نہیں ہوا۔اس کی بزرگی کو ثابت نہیں کرتا۔دنیا میں لاکھوں ایسے لوگ
ہیں۔جنہوں نے کبھی چوری نہیں کی کبھی اور اس قسم کی بدیاں نہیں کیں۔اس سے ان کی کوئی بزرگی
ثابت نہیں ہوتی۔اس لئے جو عنوان آپ نے انتخاب کیا ہے۔وہ بھی غلط ہے لیکن اب میں تمہیں
یہ کہتا ہوں اگر واقعہ میں تم اسلام سے عیسائیت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہو۔تو ہم اس کے لئے تیار
ہیں۔آپ نے بشپ آف لاہور کی دعوتِ فیصلہ کو منظور کرتے ہوئے ایک بہت زیادہ معقول اور
موثر ذریعہ فیصلہ ان کے سامنے رکھا اور وہ یہ ہے۔اگر بشپ صاحب تحقیق حق کے در حقیقت شائق ہیں۔تو وہ اس مضمون کا اشتہار دے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۶۶
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
دیں کہ ہم مسلمانوں سے اسی طریق سے بحث کرنا چاہتے ہیں کہ ان دونوں نبیوں (حضرت
مسیح علیہ السلام اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) میں سے کمالاتِ ایمانی واخلاقی و برکاتی و
تاثیراتی وقولی و فعلی و ایمانی و عرفانی و علمی و تقدسی اور طریق معاشرت کے رُو سے کون نبی
افضل و اعلیٰ ہے۔اگر وہ ایسا کریں اور کوئی تاریخ مقرر کر کے ہمیں اطلاع دیں تو ہم وعدہ
کرتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی شخص تاریخ مقررہ پر ضرور جلسہ قرار دادہ پر حاضر ہو جائے گا۔ور نہ یہ طریق محض ایک دھوکہ دینے کی راہ ہے۔جس کا یہی جواب کافی ہے اور اگر وہ قبول
کرلیں تو یہ شرط ضروری ہوگی کہ ہمیں پانچ گھنٹہ سے کم وقت نہ دیا جائے۔“
( مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۳۸۳)
اس طریق پر عمل کرنے سے معلوم ہو جائے گا کہ کامل نبی وہ ہے جس نے کامل زندگی اس دنیا
میں گزاری اور ایک مفلوج جس کا آدھا جسم مارا ہوا ہو۔اس کے متعلق کوئی عقلمند انسان یہ نہیں کہ سکتا
کہ وہ فالج کی حالت میں ایک کامل زندگی گزار رہا ہے۔وہ شخص یقینا ایک کامل زندگی نہیں گزار رہا۔اسی طرح اگر ایک شخص نابینا ہے تو وہ بھی کامل زندگی نہیں گزار رہا۔ایک شخص پاگل ہے تو وہ بھی کامل
زندگی نہیں گزار رہا۔آپ نے بیان فرمایا کہ روحانی اور اخلاقی لحاظ سے مقابلہ یہ ہونا چاہئے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام کامل نبی اور زندہ نبی ہیں یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کامل نبی اور زندہ نبی
ہیں۔آپ نے کمالات تاثیراتی اور تقدسی کا اس لئے ذکر فرمایا ہے اور اگر عیسائی مقابلہ کے لئے تیار
ہوں۔تو آپ نے فرمایا وہ کوئی تاریخ مقرر کر کے ہمیں اطلاع دیں تا ان کی دعوت فیصلہ کچھ تبدیلی
کے ساتھ یا بہتر رنگ اور بہتر شکل میں ہم منظور کرلیں اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ تاریخ مقررہ پر اور
جلسه قرار دادہ پر ضرور کوئی نہ کوئی شخص حاضر ہو جائے گا پھر آپ نے فرمایا کہ اگر ہمارا بیان کردہ
طریق مقابلہ منظور ہو تو یہ شرط ضروری ہوگی کہ ہمیں پانچ گھنٹہ کے لئے تقریر کا وقفہ دیا جائے یہ نہیں کہ
دونوں فریق نے پانچ پانچ منٹ تقریر کی اور چلے گئے یا آپ نے دو گھنٹہ تقریر کر لی اور ہم نے اپنی
باری پر ابھی ہیں منٹ ہی تقریر کی اور آپ نے دیکھا کہ بات نہیں بنتی تو گڑ بڑ کی اور اٹھ کر چلے
گئے۔بلکہ نہایت شرافت کے ساتھ (چونکہ بحث مفصل ہوئی تھی ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے تحریر فرمایا کہ ہم پانچ گھنٹے ضرور بولیں گے لیکن تمہارے لئے یہ شرط نہیں ہو گی۔اس لئے کہ یہ بھی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۶۷
۲۸ جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
بڑا ظلم ہے کہ ایک شخص کو کہا جائے تم ضرور پانچ گھنٹہ تو بولو۔جب کہ وہ خود اس نتیجہ پر پہنچا ہو کہ ان
تمام عنوانات کے متعلق وہ اپنی کتاب کی رو سے صرف ہیں منٹ گفتگو کر سکتا ہے۔اس سے زیادہ اس
کتاب میں دلائل ہیں ہی نہیں۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔میری شرط
یہ ہے کہ میں پانچ گھنٹہ تک بولوں گا۔تمہیں اجازت ہے کہ جتنا چاہو۔بولو تم چاہے پانچ منٹ بولو یا
ہیں منٹ بولو۔مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن مقابلہ مجموعی طور پر ہوگا تا یہ دیکھا جائے کہ
کامل نبی کون ہے اور زندہ نبی کون ہے اور کس نبی کی قوت قدسیہ اب بھی جاری ہے۔۔یہ دعوتِ فیصلہ بشپ آف لاہور کے ساتھ ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ بشپ آف لاہور کے تمام
بشپ بھائیوں کو ہماری طرف سے یہ دعوتِ فیصلہ ہے کہ جو بشپ بھی۔جس ملک میں بھی ، جس جگہ
بھی ہو۔وہ ان شرائط کے ساتھ اس دعوتِ فیصلہ کو قبول کرلے اور امن اور شرافت کی مجلس میں
تبادلہ خیالات ہو تو اس کا نتیجہ خود ہی نکل آئے گا کہ کامل اور زندہ نبی حضرت عیسی علیہ السلام ہیں
یا ہمارے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کامل اور زندہ نبی ہیں۔ہندوؤں سے کچھ باتیں
اب میں ہندوؤں سے کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں کیونکہ ہمارا موقف یہ ہے کہ ہم نے خدا تعالیٰ
کے فضل اور احسان سے اور اس کی دی ہوئی توفیق سے اسلام کو تمام دنیا میں پھیلانا ہے اور تمام
ادیان کے مقابلہ میں اسلام کی حقانیت اور صداقت کو ثابت کرنا ہے۔ہمارے مخاطب تمام مذاہب
کے پیرو ہیں۔اس وقت پاکستان میں گو ہندو کم تعداد میں ہیں اور شاید وہ اس چیز سے گھبرائیں بھی
لیکن ہندوستان میں تو ان کو سیاسی اقتدار بھی حاصل ہے اور ہم وہاں آنے کے لئے تیار ہیں اسلام کی
صداقت ثابت کرنے کے لئے اور اگر وہ چاہیں ان کو یہاں بلانے کے لئے تیار ہیں اور جیسا کہ ہم
امن پسند ہیں۔ہماری حکومت بھی خدا تعالی بخشی ہوئی توفیق اور اس کے فضل سے امن پسند ہے اور
اگر وہ یہاں آئیں گے تو وہ خود ایسا انتظام کر دے گی مجھے یقین ہے کہ ہم نہایت امن اور سکون کے
ساتھ اور نہایت اچھی اور شریفانہ اور مہذب فضا میں تبادلہ خیالات کر سکیں یعنی اگر وہ چاہیں تو
سرمه چشمہ آریہ کتاب کا جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔ردیکھیں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
--
۱۶۸
۲۸ جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
اور یہاں آکے وہ مجمع میں سنائیں بھی۔اگر کوئی آریہ صاحب تمام ویدوں کے اصولوں اور اعتقادوں کو
جو اس کتاب میں رد کئے گئے ہیں۔سچ سمجھتا ہے اور اب بھی وید اور اس کے اصولوں کو ایشور گرت
سمجھتا ہے تو اس کو اس ایشور کی ہی قسم ہے کہ وہ اس کتاب کا رد لکھ کر دکھا دے اور پانچ سورو پیا انعام
پاوے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ کتاب
لکھی تھی تو تحریرفرمایا تھا کہ
یہ کتاب۔۔۔۔۔اس دعوئی اور یقین سے
لکھی گئی ہے کہ کوئی آریہ اس کتاب کا رڈ
نہیں کر سکتا کیونکہ سچ کے مقابل پر جھوٹ کی کچھ پیش نہیں جاتی اور اگر کوئی آریہ صاحب ان
تمام وید کے اصولوں اور اعتقادوں کو جو اس کتاب میں رد کئے گئے ہیں۔سچ سمجھتا ہے اور
اب بھی وید اور اس کے ایسے اصولوں کو ایشر کرت ہی خیال کرتا ہے تو اس کو اسی ایشر کی قسم
ہے کہ اس کتاب کار دیکھ کر دکھلاوے اور پانسور و پیر انعام پاوے یہ پانسور و پیہ بعد تصدیق
کسی ثالث کے جو کوئی پادری یا بر ہمو صاحب ہوں گے دیا جائے گا۔“
(اشتہارانعامی پانسور و پیه مشموله کتاب سرمه چشمه آریہ روحانی خزائن جلد نمبر ۲ صفحه ۳۲۱)
یہ دعوت فیصلہ اب بھی قائم ہے اگر آریوں میں سے کوئی ان اصول اور ان شرائط کے مطابق
جو اس میں بیان کی گئی ہیں۔یہ فیصلہ کرنے پر راضی ہو کہ قرآن کریم صداقتوں کا مجموعہ ہے یا دید تو
ہم ہر وقت اس مقابلہ کے لئے تیار ہیں اور یہ انعام دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔۲۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی کتاب ”چشمہ معرفت میں لکھتے ہیں۔”خدا کی ہستی اور توحید کے دلائل جو قرآن شریف میں لکھے ہیں۔جو مخالف فرقے اس
کے قائل ہیں۔یہ سب آریہ صاحبان وید میں سے نکال کر ہم کو دکھلا دیں تو ہم ہزار روپے نقد
ان کو دینے کو تیار ہیں۔افسوس ! کہ یہ کس قدر جھوٹ ہے کہ وید کی طرف وہ کمال منسوب کیا
جاتا ہے۔جواس میں پایا نہیں جاتا۔“
چشمه معرفت روحانی خزائن جلد نمبر ۲۳ صفحه نمبر ۱۴۴۱۴۳)
ہم بھی ہزار روپے نقد ایسے صاحب کو دینے کو تیار ہیں جو وید میں سے خدا تعالیٰ کی توحید اور
اس کی ہستی کے وہ دلائل نکال کر دکھا دے جو ہم قرآن کریم سے نکال کر اُسے دکھائیں۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۶۹
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
ہمارے مسلمان بھائی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مسلمانوں کو بھی دعوتِ فیصلہ دی ہے مثلاً آپ
فرماتے ہیں۔اگر پوچھا جائے کہ اس بات کا ثبوت کیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اپنے جسم
عنصری کے ساتھ آسمان پر چڑھ گئے تھے؟ تو نہ کوئی آیت پیش کر سکتے ہیں اور نہ کوئی حدیث
دکھلا سکتے ہیں۔صرف نزول کے لفظ کے ساتھ اپنی طرف سے آسمان
کا لفظ ملا کر عوام کو دھو کہ
دیتے ہیں مگر یادر ہے کہ کسی حدیث مرفوع متصل میں آسمان
کا لفظ پایا نہیں جاتا اور نزول کا
لفظ محاورات عرب میں مسافر کے لئے آتا ہے اور نزیل مسافر کو کہتے ہیں۔چنانچہ ہمارے
ملک کا بھی یہی محاورہ ہے کہ ادب کے طور پر کسی وارد شہر کو پوچھا کرتے ہیں کہ آپ کہاں
اترے ہیں اور اس بول چال میں کوئی بھی یہ خیال نہیں کرتا کہ یہ شخص آسمان سے اترا ہے اگر
اسلام کے تمام فرقوں کی حدیث کی کتابیں تلاش کرو تو صحیح حدیث تو کیا وضعی حدیث بھی ایسی
نہیں پاؤ گے۔جس میں یہ لکھا ہو کہ حضرت عیسی جسم عصری کے ساتھ آسمان پر چلے گئے تھے
اور پھر کسی زمانہ میں زمین کی طرف وعاپس آئیں گے گر کوئی ایسی حدیث پیش کرے تو ہم
ایسے شخص کو بیس ہزار روپیہ تک تاوان دے سکتے ہیں اور تو بہ کرنا اور تمام اپنی کتابوں کا جلا دینا
اس کے علاوہ ہو گا۔جس طرح چاہیں تسلی کر لیں۔“
کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد نمبر ۱۳ صفحه ۲۲۵ ح ، ۲۲۶ ح)
اب دیکھیں یہ ایک دعوت فیصلہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نہایت صلح
اور امن کی فضا میں اپنے زمانہ کے مسلمانوں کو دی ہے اور اس کی موجودگی میں ان تمام کفر کے
فتووں کی ضرورت نہیں تھی۔جو آپ پر لگائے گئے۔اس تمام شور وشر کی ضرورت نہیں تھی۔جو کیا گیا
فتنہ وفساد کی ضرورت نہیں تھی۔جو اٹھایا گیا۔بلکہ ایک بڑا آسان کام تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان تمام علماء کو جو ظاہری اور کتابی علوم میں واقعہ
میں دسترس رکھتے تھے۔اپنے وقت میں کہا تھا کہ تم کوئی حدیث تلاش کر کے لے آؤ۔جس میں یہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۷۰
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
لکھا ہو کہ حضرت عیسی علیہ السلام جسم عصری کے ساتھ آسمان پر چلے گئے تھے پھر میں یہ شرط بھی نہیں
لگا تا کہ وہ حدیث صحیح اور سچی ہو تم کوئی وضعی حدیث ہی میرے سامنے لے آؤ۔جس میں یہ لکھا ہو کہ
حضرت مسیح علیہ السلام اپنے اس خا کی جسم کے ساتھ آسمان پر گئے تھے اور اگر تم ایسی کوئی حدیث
میرے سامنے لے آؤ تو میں تمہیں نہیں ہزار روپیہ بطور تاوان دوں گا۔پھر یہ تو ایک معمولی چیز ہے
آپ فرماتے ہیں کہ میں اپنے عقائد سے بھی تو بہ کرلوں گا اور اپنی تمام کتابوں کو جلا دوں گا۔اب
دیکھو یہ کتنا بڑا انعام ہے جو یہاں پیش کیا گیا ہے لیکن وہ بڑے بڑے عالم جو ظاہری علوم میں ایک
حد تک دسترس بھی رکھتے تھے۔ان میں سے کوئی ایک شخص بھی کوئی وضعی حدیث بھی ، جھوٹی حدیث
بھی اس دعوت فیصلہ کو قبول کر کے پیش نہ کر سکا اور ان کی اس خاموشی نے اس بات پر ایک مضبوط
گواہی دی کہ کوئی ایسی حدیث دنیا میں نہیں پائی جاتی۔اب آج میں ان تمام دوستوں کو جو یہ سمجھتے
ہیں کہ یہ بھی ایک قابل حل مسئلہ ہے۔جو ابھی تک باقی ہے۔یہ کہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے ان لوگوں کو جو تمہاری نگاہ میں بڑے ہی عالم اور
برگزیدہ اور خدا رسیدہ سمجھے جاتے تھے۔ایک آسان طریق فیصلہ پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر تم کوئی
وضعی حدیث ہی میرے سامنے رکھ دو گے۔جس میں یہ ذکر ہو کہ حضرت عیسی علیہ السلام اپنے اس
خا کی جسم کے ساتھ آسمان پر چلے گئے تو میں تمہیں بیس ہزار روپیہ انعام دینے کے علاوہ اپنے عقائد
سے تو یہ کرلوں گا اور اپنی تمام کتابیں بھی جلا دوں گا۔احمدبیت کو مٹانے کی کسی اور کوشش کی ضرورت
نہیں تھی۔انہیں وہ حدیث دھونڈ نی چاہئے تھی اور انہوں نے ضرور ڈھونڈی ہوگی۔آپ کو یا ہمیں
ان پر یہ بدظنی نہیں کرنی چاہئے۔وہ دن اور رات اس بات میں لگے رہے ہوں گے کہ ایسی کوئی
حدیث ڈھونڈیں اور پیش کریں لیکن ان کو یہ حدیث نہیں ملی اور نہ ملنی تھی اور پھر انہوں نے بجائے
اس کے کہ کھڑے ہو کر حق کا اقرار کرتے خاموشی اختیار کرلی اور ہماری عقل آج یہ فیصلہ کرتی ہے کہ
ان کی خاموشی یہ بات ثابت کرتی ہے کہ دنیا میں کوئی ایسی حدیث پیش نہیں کی جاسکتی اور اگر کوئی شخص
آج کسی کے متعلق یہ ثابت کر دے کہ کسی نے اس دعوتِ فیصلہ کے بعد کوئی ایسی وضعی حدیث حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش کر دی تھی تو میں اُسے تمہیں ہزار روپیہا انعام دوں گا۔۲۔ایک اور دعوتِ فیصلہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مسلمانوں کو یہ دی ہے کہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۷
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
" کہتے ہیں کہ توفی کا لفظ جو قرآن کریم میں حضرت مسیح کی نسبت آیا ہے۔اس کے
معنے وفات دینا نہیں بلکہ پورا لینا ہے۔یعنی یہ کہ روح کے ساتھ جسم کو بھی لے لینا مگر ایسے
معنے کرنا ان کا سراسر افتراء ہے۔قرآن کریم کا عموماً التزام کے ساتھ اس لفظ کے بارہ میں یہ
محاورہ ہے کہ وہ لفظ قبض روح اور وفات دے دینے کے معنوں پر ہر یک جگہ اس کو استعمال
کرتا ہے۔یہی محاورہ تمام حدیثوں اور جمیع اقوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں پایا جاتا
ہے۔جب سے دنیا میں عرب کا جزیرہ آباد ہوا ہے اور زبان عربی جاری ہوئی ہے۔کسی
قول قدیم یا جدید سے ثابت نہیں ہوتا کہ توفی کا لفظ بھی قبض جسم کی نسبت استعمال کیا گیا
ہو۔بلکہ جہاں
کہیں توفی کے لفظ کو خدا تعالیٰ کا فعل ٹھہرا کر انسان کی نسبت استعمال کیا
گیا ہے۔وہ صرف وفات دینے اور قبض روح کے معنی پر آیا ہے۔قبض جسم کے معنوں میں
کوئی کتاب لغت کی اس کے مخالف نہیں۔کوئی مثل اور قول اہل زبان کا اس کے مغائر نہیں۔غرض ایک ذرہ احتمال مخالف کے گنجائش نہیں۔اگر کوئی شخص قرآن کریم سے یا کسی حدیث
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یا اشعار وقصائد و نظم و نثر قدیم وجدید عرب سے یہ ثبوت پیش
کرے کہ کسی جگہ توفی کا لفظ خدا تعالیٰ کا فعل ہونے کی حالت میں جو ذوی الروح کی نسبت
استعمال کیا گیا ہو۔وہ بحجر قبض روح اور وفات دینے کے کسی اور معنی پر بھی اطلاع پایا گیا ہے
یعنی قبض جسم کے معنوں میں بھی مستعمل ہوا ہے تو میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر اقرار صحیح
شرعی کرتا ہوں کہ ایسے شخص کو اپنا کوئی حصہ ملکیت کا فروخت کر کے مبلغ ہزار روپیہ نقد دوں گا
اور آئندہ اس کے کمالات حدیث دانی اور قرآن دانی کا اقرار کرلوں گا۔“
( مجموعہ اشتہارات۔جلد نمبر اصفحه ۲۰۵ ۲۰۶)
آج بھی میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کرا قرار صحیح شرعی کرتا ہوں کہ میں ایسے شخص کو اپنا کوئی
حصہ ملکیت کا فروخت کر کے یا اللہ تعالیٰ مجھے ویسے ہی توفیق دے تو بغیر کوئی حصہ ملکیت فروخت
کئے ایک ہزار روپیہ نقد دوں گا اور آئندہ اس کے کمالاتِ حدیث دانی اور قرآن دانی کا اقرار
کرلوں گا۔یہ آسان راہ ہے۔امن کی راہ ہے۔صلح کی راہ ہے۔شرافت کی راہ ہے۔تہذیب کی
راہ ہے۔آئیں اور اس راہ سے صداقت کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
----
۱۷۲
۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب
۳۔پھر ایک حدیث نبوی ہے۔جس میں سورج اور چاند کے گرہن کا ذکر ہے۔اس کے
متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام فرماتے ہیں۔حدیث میں یہ علامت بیان کی گئی ہے کہ جب وہ سچا مہدی دعویٰ کرے گا تو اس
زمانہ میں قمر رمضان کے مہینہ میں ایسے خسوف کی پہلی رات میں منخسف ہوگا اور ایسا واقعہ
پہلے کبھی پیش نہ آیا ہوگا اور کسی جھوٹے مہدی کے وقت رمضان کے مہینہ میں اور ان
تاریخوں میں کبھی خسوف کسوف نہیں ہوا اور اگر ہوا ہے تو اس کو پیش کرو۔ورنہ جب کہ یہ
صورت اپنی ھیت مجموعی کے لحاظ سے خود خارقِ عادت ہے تو کیا حاجت کہ سنت اللہ کے
برخلاف کوئی اور معنے کئے جائیں۔غرض تو ایک علامت کا بتلانا تھا۔سو وہ متحقق ہوگئی اگر متحقق
نہیں تو اس واقعہ کی صفحہ تاریخ میں کوئی نظیر تو پیش کر داور یادر ہے کہ ہر گز پیش نہ کر سکو گے۔“
( اعجاز احمدی ضمیمہ نزول امسیح۔روحانی خزائن جلد نمبر ۱۹ صفحه ۱۴۲،۱۴۱)
ایک صاحب ذوق اور صاحب تقویٰ کے لئے یہ ایسی عجیب چیز تھی کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہی
ایک بات کافی تھی کہ چودہ سو سال پہلے ایک راوی نے بیان کیا ہے اور اگر راوی کا بھی پتہ نہ ہو تو
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔صرف اتنا ہی کافی ہے کہ کسی یہ جگہ بیان ہوا ہے کہ جب مہدی ظاہر
ہوگا تو چاند کو خسوف کی راتوں، گرہن کی راتوں میں فلاں رات کو اور سورج کو گرہن لگنے کے دنوں
میں فلاں دن کو گرہن لگے گا۔اس کے علاوہ اس نشان کو ” آیتین" کہا گیا ہے۔یعنی یہ نشان
در حقیقت دو نشان ہوں گے۔بچپن میں مجھے یہ دیکھ کر بہت گھبراہٹ ہوتی تھی کہ گو یہ ٹھیک ہے کہ
چاند کا گرہن بھی ہے اور سورج کا گرہن بھی ہے اور اس طرح یہ آیتین یعنی دو نشان ہیں لیکن
حدیث میں اس سارے واقعہ کو ملا کر اسے ایک نشان بتایا گیا ہے تو پھر اس کو دونشان کیوں کہا گیا
ہے اور یہ گھبراہٹ مجھے اس لئے تھی کہ ابھی تک مجھے اس کا علم نہیں تھا میرا مطالعہ اتنا نہیں تھا لیکن
جب اسی طریق پر اگلے سال پھر لگا گرہن اور وہ امریکہ میں لگا ہے دوسری دنیا میں۔گرہن ساری
دنیا کو نظر نہیں آتا اللہ تعالیٰ یہ چاہتا تھا کہ ساری دنیا اس بات پر گواہ ہو کہ اس حدیث کے مطابق
چاند اور سورج کو گرہن لگ گیا اس واسطے دنیا کے دونوں حصوں دو سالوں میں یہ گرہن لگا انہی
شرائط کے مطابق۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اگر تمام واقعہ کو صفحہ ہستی سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی