جس قوم نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے اس کو ہر قسم کی عادت سے آزاد رہنا چاہئے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۸۷
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔جس قوم نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے
اس کو ہر قسم کی عادت سے آزا در ہنا چاہئے
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء بمقام ربوده ای
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر بڑا ہی فضل ہے کہ وہ ہماری آمد نیوں اور ہمارے روپیہ کو ناجائز
مصارف سے بچاتا ہے اور پھر اس کے فرشتے اس فکر میں رہتے ہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کے برگزیدہ
بندے اپنے اموال کو کہاں خرچ کریں گے۔ان کے لئے مواقع مہیا کرنے چاہئیں۔ایک موقع
ایک جائز اور ثواب کمانے والے خرچ کا یہ ہو جاتا ہے کہ ہر سال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی کتب کی اشاعت ہو جاتی ہے یا نئی کتابیں شائع ہو کر دوستوں کے سامنے آتی ہیں اور اس
وقت میں ان نئی طبع شدہ (نئی ہوں یا پرانی) کی طرف اپنے دوستوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں جو
ا
دوران سال شائع ہوئیں اور جن سے ہمارے احمدی بھائیوں اور بہنوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ
اٹھانا چاہئے۔احمدی نوجوانوں اور احمدی بچوں کے لئے خالد تشخیز اور لاہور کا سود پنیر مفید ہیں۔خالد اور
تشخیز تو رسالے ہیں اور سارا سال شائع ہوتے رہتے ہیں اور سارا سال ہی ان سے فائدہ اٹھانا
چاہئے سود بینیر لاہور میں سفر یورپ کی بہت سی تصاویر ہیں یہ کا رکن بڑے ہی نا تجربہ کار تھے کچھ
مجھے بھی ان کی طرف توجہ دینی پڑی اگر چہ معیار بہت اچھا نہیں اتنا اچھا بھی نہیں ، جتنا کراچی کے
سود پنیر کا ہوتا ہے لیکن بہر حال ایک کوشش ہے اگر ہم اسی سے فائدہ اٹھا ئیں تو بہت سے پہلوؤں
سے ہمارے لئے ( تربیت واصلاح ہر دو میدانوں میں ) یہ مفید ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ ماہنامہ تحریک جدید تحریک جدید کے کاموں کو جماعت کے سامنے اور
دوسرے بھائیوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔انصار اللہ تربیتی رسالہ ہے لیکن اس سے وہ لوگ جو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۸۸
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
ابھی احمدیت میں داخل نہیں ہوئے یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کی تربیت کس رنگ میں
اور کس طور پر کی جارہی ہے آیا یہ جماعت اپنے بزرگوں کو اور اپنے بچوں کو خدا اور اس کے رسول
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دور لے جارہی ہے یا ان کے عشق میں اور بھی زیادہ شدت اور
تیزی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پھر تفسیر صغیر ہے یہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی کی ہوئی قرآن کریم کی تفسیر ہے جو علوم کا
سر چشمہ اور تمام انوار کا سورج ہے مجھ پر یہ اثر ہے کہ بہت سے نو جوان اس تفسیر کی یا اس ترجمہ کی
جس کے ساتھ تفسیری نوٹ ہیں ( ترجمہ بھی تفسیری ہے) اہمیت نہیں سمجھتے۔میں بہت سے پڑھے
لکھے دوستوں کو جو جماعت میں شامل نہیں یہ بھجواتا رہتا ہوں۔جس کے ہاتھ میں بھی یہ تفسیری نوٹ
گئے ہیں جو تفسیر صغیر کے نام سے شائع ہوئے ہیں۔اس نے اتنا اثر لیا ہے کہ آپ اس کا اندازہ بھی
نہیں کر سکتے لیکن رمضان کے درس کے موقع پر مسجد میں جو قرآن ہاتھوں میں پکڑے ہوتے ہیں
ان کی اکثریت تفسیر صغیر نہیں ہوتی بلکہ دوسرے مطبعوں کے شائع شدہ قرآن کریم ہوتے ہیں۔جماعت کو خاص طور پر اس طرف توجہ کرنی چاہئے اگر ہم قرآن کریم کے علوم صحیح طور پر سیکھنا چاہتے
ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ خصوصاً ہمارے بچے اور نو جوان اس سے محبت کرنے لگیں اور ان کے دل کا
شدید تعلق قرآن کریم کے نور سے ہو جائے تو ہر نو جوان بچے کے باپ یا گارڈین کے لئے ضروری
ہے کہ اس کے ہاتھ میں تفسیر صغیر کو دیکھے اور اگر نہ دیکھے تو اس کا انتظام کرے۔تاریخ احمدیت جلد ہشتم طبع ہو چکی ہے اس میں ۱۹۳۴ء سے ۱۹۳۹ء تک کے واقعات یعنی
تحریک جدید کا اجراء اور خدام الاحمدیہ کا قیام اور خلافت ثانیہ کی سلور جوبلی کے واقعات کی تاریخ
مختصر طور پر محفوظ کی گئی ہے اپنی تاریخ سے واقفیت رکھنا اور ماضی حال اور مستقبل کا باہم شدید تعلق
قائم رکھنا زندہ اور بیدار قوموں کے لئے ضروری ہوتا ہے اس لئے تاریخ احمدیت جلد ہشتم کی
طرف بھی احباب کو توجہ دینی چاہئے۔روحانی خزائن جلد ۲۱ جو براہین احمدیہ حصہ پنجم پر مشتمل ہے
الشركة الاسلامیہ نے شائع کی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب قرآن کریم کی
تفاسیر ہیں بہترین تفسیر جو آج دنیا کے ہاتھ میں دی جاسکتی ہے یا اپنے ہاتھ میں لے کر پڑھی جاسکتی
ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب ہیں۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۸۹
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
لجنہ اماءاللہ نے بہت سی کتب شائع کی ہیں۔۔الازهار لذوات الخمار ( مجموعه تقارير
حضرت مصلح موعود درضی اللہ عنہ جو حضور مستورات کے جلسہ میں فرماتے رہے ) اسی طرح ۲ - المصابیح
( مجموعہ تقاریر) چند تقاریر جو اس وقت تک خلافت ثالثہ میں ہو چکی ہیں ان کا یہ مجموعہ ہے ۳۔یا محمود۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی یاد میں احباب جماعت کی نظموں کا مجموعہ ۴۔مختصر تاریخ احمدیت یعنی
لجنہ اماءاللہ کی طرف سے شائع کی گئی ہے بچوں کے لئے تاریخ احمدیت کا علم ہونا ضروری ہے۔۵۔راہ ایمان
لجنہ اماءاللہ نے شائع کی ہے یہ بچوں کے لئے دینی مسائل پر مشتمل آسان زبان میں کتاب ہے۔نظارت اصلاح وارشاد نے اسلامی اصول کی فلاسفی اور کشتی نوح “ بڑی دیدہ زیب
شائع کی ہیں اسلامی اصول کی فلاسفی“ ہر مسلمان اور غیر مسلم کو بہت فائدہ دیتی ہے میرے پاس
غیر ملکوں سے لوگوں کے خطوط بڑی تعداد میں آتے رہتے ہیں جن کے پاس اسلامی اصول کی
فلاسفی گئی ہے۔انہوں نے بڑے حیران ہو کر اس کو پڑھا کہ اسلام یہ ہے اور اسلام کی نمائندگی میں
کوئی شخص خدا تعالیٰ کی توفیق سے اس قسم کا مضمون لکھ سکتا ہے۔وہ محو حیرت ہو جاتے ہیں اور بڑا
فائدہ اٹھاتے ہیں۔ہمارے بڑے مخلص احمدی جن کا مطالعہ کم ہے وہ بھی بڑا فائدہ اٹھاتے ہیں اور
جو دوسرے ہیں وہ بھی بڑا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ابھی اسلامی اصول کی فلاسفی“ کا انگریزی میں
ترجمہ تحریک جدید والوں نے غالباً ایک لاکھ کی تعداد میں شائع کیا ہے اور وہ مختلف ممالک میں گیا
ہے۔ہمارے گورنر جنرل گیمبیا الحاج ایف ایم سنگھائے تک جب یہ پہنچا۔( ان کی نظر سے یہ کتاب
پہلی دفعہ گزری تھی ) تو انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجھے اور کا پیاں دوتا میں پرائم منسٹر اور بعض دوسرے
لوگوں کو دوں جو ابھی اسلام میں پختہ نہیں۔وہاں کے پرائم منسٹر بھی ان
کی تبلیغ سے مسلمان ہوئے
ہیں لیکن ابھی احمدی نہیں ہوئے انہیں ابھی اسلام کا مطالعہ نہیں۔بہر حال گورنر جنرل صاحب نے کہا
میں یہ کتاب بعض لوگوں کو پڑھانا چاہتا ہوں تا انہیں پتہ لگے کہ اسلام کی حقیقت کیا ہے۔کشتی نوح تربیت کے لئے اور دوسرے لوگوں کو یہ بتانے کے لئے کہ ہم کیا ہیں اور کس
رنگ میں ہماری تربیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے اور کرنا چاہتے ہیں بڑی
مفید کتاب ہے جتنی زیادہ دفعہ اسے پڑھیں اتنی ہی زیادہ برکت حاصل کر سکتے ہیں۔یہ دونوں کتابیں دس دس ہزار کی تعداد میں چھپی ہیں۔مجھے تو دس ہزار کی تعداد بہت تھوڑی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹۰
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
معلوم ہوئی ہے خدا کرے کہ آپ بھی یہ ثابت کریں کہ واقعی یہ تعداد تھوڑی ہے یہ تو چند ہفتوں میں
اپنے ہاتھوں میں اور اپنوں کے ہاتھوں میں پہنچ جانی چاہئے۔کچھ میرے خطبات بھی نظارت اصلاح وارشاد نے شائع کئے ہیں
۱۔تین اہم امور ۲۔قرآنی انوار ۳۰ تعمیر بیت اللہ کے تمھیں عظیم الشان مقاصد۔دو تعمیر بیت اللہ کے تئیس عظیم الشان مقاصد یہ دس خطبات ہیں ایک دن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل
سے پتہ نہیں ایک سیکنڈ کے کتنے حصہ میں دماغ میں ایسی لہر پیدا کی کہ یہ سارا مضمون دماغ میں آ گیا۔جوں جوں خطبات دیتا گیا آہستہ آہستہ مضمون میرے سامنے آتا چلا گیا۔دراصل اس مضمون
اس منصوبہ کے ساتھ ہے جس کے متعلق میں کچھ بیان کروں گا شاید کل کی تقریر بھی اسی سلسلہ
میں ہو جو ایک درمیانی کڑی کے طور پر ہوگی۔اس مجموعہ کا بار بار پڑھنا ضروری ہے کیونکہ جیسا کہ اس
مضمون سے عیاں ہے اللہ تعالیٰ نے بیت اللہ کی تعمیر بہت سے مقاصد کے لئے کروائی تھی جن میں
سے تئیس کا ذکر ان آیات میں ہے جن پر میں نے یہ خطبات دیئے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعہ سے ان مقاصد کا حصول ممکن ہوا اور تین سو سال تک یہ اغراض پوری ہوتی رہیں پھر تنزل کا
ایک زمانہ آیا اور اب اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا زمانہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر پھر سے یہ فیصلہ کیا
ہے کہ وہ اسلام کو تمام دنیا پر غالب کرے گا اور وہ تمام مقاصد اسلام کے ذریعہ نوع انسان کو حاصل
ہوں گے جن مقاصد کے لئے بیت اللہ کی تعمیر از سر نو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ کرائی گئی تھی۔میرا ایک چھوٹا سا مضمون ہے جو میں نے انگلستان میں سفر کے دوران پڑھا تھا وہ ”امن کا پیغام"
کے نام سے شائع ہوا ہے اس وقت تک یہ مضمون ڈینش زبان میں جرمن زبان میں اور اردو زبان میں
اور سواحیلی زبان میں شائع ہو چکا ہے اور سویڈش اور ٹرکش زبانوں میں ترجمے تقریباً مکمل ہو چکے
ہیں اور عنقریب شائع ہو جائیں گے افریقہ سے بھی امریکہ سے بھی اور دوسرے ممالک سے بھی۔جہاں یہ مضمون پہنچا ہے دوستوں کی طرف سے یہ رپورٹ آئی ہے کہ جس نے بھی اس کو پڑھا ہے اس
نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ اس کو آپ کثرت سے شائع کریں اس ضمن میں ایک عظیم نشان
اللہ تعالیٰ نے ڈنمارک میں دکھایا ہے جس کے متعلق دوستوں کے سامنے بعد میں تفاصیل رکھوں گا۔اس طرح نظارت اصلاح وارشاد کی طرف سے قرآن مجید پارہ اول
کا لفظی ترجمہ اور چالیس
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹۱
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
66
جواہر پارے“ شائع ہوئے ہیں۔پھر لجنہ اماء اللہ کا رسالہ "مصباح ریویو آف ریلیجنز “ ہے جو
انگریزی میں ہمارا پایہ کا اخبار ہے۔دوست اس کی طرف توجہ نہیں کرتے اور نہ فائدہ اٹھاتے ہیں آخر
یہ اخبار اور رسالے اس لئے شائع نہیں کئے جاتے کہ کچھ لوگ اپنا وقت ضائع کر رہے تھے۔ہم نے
سمجھا کہ ان کے وقت کو ضیاع سے بچانے کے لئے انہیں کسی کام پر لگا دیا جائے۔ہر ایک رسالہ یا
کتاب جو شائع ہوتی ہے اس پر وقت خرچ کیا جاتا ہے تو اس لئے کہ ہم اسلام کو غالب کرنے کی کوئی
مہم سرکریں یا بعض لوگوں کو اس مہم کے سر کرنے کے لئے تربیت دیں۔ہر احمدی کے کان وہ آواز
روزانہ پڑنی چاہئے جو تربیت کے لئے یاد نیا کی اصلاح کے لئے مرکز احمدیت سے اٹھتی ہے اس طر
ف جماعت جواب توجہ دے رہی ہے اس سے زیادہ توجہ دینی چاہئے اور توجہ دینی پڑے گی۔آج کی تقریر مختلف عنوانوں پر یا مختلف جماعتی تنظیموں کے متعلق مختلف امور پر مشتمل ہوتی ہے۔میں بعض باتیں مختلف تحریکوں کے متعلق کہنا چاہتا ہوں۔جن میں پہلی وقف عارضی کی تحریک ہے۔قریباً
ہیں ماہ ہوئے اللہ تعالیٰ کی توفیق اور اس کے منشاء کے مطابق میں نے وقف عارضی کی تحریک کا اجراء کیا
تھا اور دسمبر کے آخر تک ۵۵۲۲ دوستوں سے اس وقف میں خود کو پیش کیا لیکن ان میں سے بعض دوست
جائز مجبوریوں کی وجہ سے اس میں عملاً حصہ نہیں لے سکے ان کی معین تعداد کے متعلق دفتر نے مجھے کچھ
نہیں بتایا لیکن ان کا اندازہ ہے کہ وہ سو اور دوسو کے درمیان ہے میں نے زیادہ احتیاط کے پہلو کو مدنظر
رکھتے ہوئے پانچ ہزار کی تعداد کو لے لیا کہ اتنے دوستوں نے اس عرصہ میں وقف عارضی کے منصوبہ
کے ماتحت دو ہفتے کم از کم جماعتوں کی تربیت میں گزارے ہیں۔جب ہم مجموعی وقت کا شمار کرتے ہیں
تو ہمیں پتہ لگتا ہے کہ واقفین نے مجموعی طور پر قریباً دو صدیاں کام کیا ہے یعنی اتنے ہفتے انہوں نے
وقف عارضی کے کام میں گزارے ہیں جتنے ہفتے دو سو سال میں ہوتے ہیں۔ایک سال میں باون ہفتے
ہوتے ہیں۔اب باون کو دوسو کے ساتھ ضرب دیں تو جو ہفتوں کی تعداد بنتی ہے اتنے ہفتے واقفین
عارضی نے اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے گزارے ہیں۔بہر حال یہ مدت قریباً دوسو سال بنتی ہے جس کا
مطلب یہ ہے کہ اگر دوسو مبلغ جنہیں ہم معاوضہ دیں سال بھر کام کریں تو اتنا کام اس تحریک کے ذریعہ
ہو چکا ہے اور اگر روپیہ کی شکل میں اس کام کا اندازہ لگایا جائے اور مزدور کی مزدوری شمار کی جائے یعنی
جس شخص نے وقف عارضی میں کام کیا ہے اس کی یومیہ مزدوری ایک مزدور کی اجرت کے مطابق تین
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹۲
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
روپے رکھی جائے تو یہ دولاکھ دس ہزار روپیہ کا کام بنتا ہے۔اگر ان کی مزدوری ( ہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کے
عاجز مزدور ہی۔دنیا کے مزدور نہیں جیسے دنیا کے ٹھیکیداروں کے مزدور ہوتے ہیں ) چھ روپیہ روزانہ بھی
جائے تو یہ کام چار لاکھ بیس ہزار روپیہ کا بنتا ہے۔پھر یہ لوگ اپنی جگہوں پر تو مقررنہیں کئے جاتے دوسری
جگہوں پر بھجوائے جاتے ہیں اس لئے انہوں نے آنے جانے کا کرایہ بھی اپنے پاس سے خرچ کیا ہے
اگر کرایہ کی اوسط میں روپیہ فی واقف رکھی جائے تو ایک لاکھ روپیہ کا یہ خرچ ہے گویا آپ یہ کہہ لیں کہ
پانچ لاکھ میں ہزار روپیہ کا خرچ ہے یا یوں کہہ دیں کہ پانچ لاکھ بیس ہزار روپیہ کی آمد واقفین کے ذریعہ
جماعت کو ہوئی یا اتنے روپے کا کام کم از کم انہوں نے کیا۔یہ جو رضا کارانہ خدمت ہے اس کے متعلق
بھی میں کل انشاء اللہ بعض اصولی باتیں بیان کروں گا۔اس کے علاوہ اس وقت بارہ سو چھہتر (۱۲۷۶) واقفین عارضی ایسے ہیں جنہوں نے آئندہ سال
میں کسی وقت اپنے دو ہفتے دیئے ہیں لیکن پچھلے سال میں نے کہا تھا کہ کم از کم پانچ ہزار واقفین کی
ضرورت ہے لیکن سال کے دوران جو نئی ضرورتیں سامنے آئی ہیں یا جماعتوں کے جو نئے مطالبات ہم
تک پہنچے ہیں ان کے نتیجہ میں میں سمجھتا ہوں کہ پانچ ہزار نہیں دس ہزار واقفین عارضی کی ضرورت ہے
اگر دس ہزار واقفین کی تعداد فرض کی جائے تو اس تعداد تک پہنچنے میں دوست سال دو سال لیں گے۔اس لئے آئندہ سال کم از کم سات ہزار واقف چاہئیں۔بارہ سو کے نام بھجوائے گئے ہیں اور باقی
پانچ ہزار آٹھ سو (۵۸۰۰) اور دوست آگے آنے چاہئیں جو وقف عارضی میں اپنے نام دیں۔واقفین عارضی نے بڑی کثرت کے ساتھ اس بات کو محسوس کیا ہے کہ وقف عارضی میں
کم از کم دو ہفتے وقف کرنے کی جو سکیم ہے وہ ان کی اپنی تربیت اور اپنی اخلاقی ترقی میں بہت مفید
ثابت ہوئی ہے اور اس سے انہوں نے بڑا فائدہ اٹھایا ہے اور ان میں سے ہر ایک نے اپنی اپنی
استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو اپنے پر نازل ہوتے دیکھا ہے اس بارے میں ہمیں
بڑی کثرت سے خطوط پہنچے ہیں۔اس سکیم کے ماتحت ایک تو قرآن کریم کے پڑھانے کی سکیم کو چلایا جاتا ہے اور زندہ رکھا
جاتا ہے قرآن کریم نے کہا ہے ذکر یعنی بعض اوقات یاد دہانی کراتے رہا کرو اور یاد دہانی
کرانے کے لئے ذرائع کی ضرورت ہے اور واقفین عارضی یاد دہانی کرانے کا ایک ذریعہ ہیں اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹۳
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
سینکڑوں کی تعداد میں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں بچوں کو قاعدہ میسر نا القرآن، قرآن کریم ناظرہ یا
ترجمہ کے ساتھ یا مختصر سی تفسیر کے ساتھ ان واقفین نے پڑھایا ہے۔اگر ہم اس کام
کو تنخواہ یا
معاوضہ حاصل کرنے والے لوگوں سے لیتے تو میں سمجھتا ہوں کہ عملاً دوسو نہیں بلکہ چار سو آدمی
چاہئے تھے کیونکہ جو شخص مستقل ملازمت پر ہو یا کام پر ہو اس کا کام اور قسم کا ہوتا ہے اور جو
پندرہ دن کے لئے وقف کر کے جائے وہ چوبیس گھنٹے اپنے آپ کو اعتکاف میں یعنی بندھا ہوا اس
کام میں سمجھتا ہے اور دن رات ایک کر دیتا ہے اور بہت زیادہ کام کرتا ہے۔اکثر واقفین نے اسی
رنگ میں کام کیا ہے۔ہاں بعض لوگ نا تجربہ کاری کی وجہ سے سستی بھی دکھاتے ہیں اس میں کوئی
شک نہیں۔لیکن اکثریت ایسوں کی ہے جنہوں نے سمجھا کہ چوبیس گھنٹے ہمارے وقف ہیں ایک دو
دن میں کیا فرق پڑتا ہے مزدوری ہم کوئی نہیں لیتے آرام نہیں کرتے کھانا اپنا آپ پکاتے ہیں اور
پھر وہ بھی سادہ اور مختصر سا کئی دوستوں نے یہ بھی کیا ہے کہ بازار سے دودھ لے آئے اور اس میں
رس ڈبو کر کھا لئے۔پندرہ دن میں کوئی ایسی تکلیف بھی نہیں ہوتی۔کھانے کی عادت نہیں ہونی چاہئے جس قوم نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے اس
کو ہر قسم کی عادت سے آزاد رہنا چاہئے اور روٹی کی بھی عادت ہوتی ہے دیکھو ہم لوگ روٹی
کھاتے ہیں۔اگر کسی کو تین دن برابر چاول کھلائیں تو وہ شور مچادے گا۔بنگال میں چاول کھانے
کی عادت ہے وہاں کوئی بیمار ہو جائے تو کہتے ہیں اسے پر ہیزی کھانا دو یعنی روٹی پکا کر دو اور ہم
بیمار ہو جائیں تو کہتے ہیں ہم بیمار ہو گئے ہیں۔ہمیں چاول پکا کر دو۔غرض روٹی کھانے کی بھی
عادت نہیں ہونی چاہئے اور پھر روٹی کے ساتھ کسی خاص قسم کے سالن کی عادت بھی نہیں ہونی
چاہئے۔صرف ضرورت پوری کرنے کی عادت ہونی چاہئے۔اسے آپ عادت کہہ لیں یا جو مرضی
ہے کہہ لیں۔بہر حال جسم کی ضرورت پوری ہونی چاہئے وہ ضرورت روٹی سے پوری ہو یا چاول
سے ہو یا دال سے ہو، فاختہ کے گوشت سے ہو یا بکرے کے گوشت سے ہو یا اونٹ کے گوشت
سے ہو یا آلو سے ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اللہ تعالیٰ نے ایک ضرورت لگائی ہے اور وہ ہم
نے پوری کرنی ہے اور جسم کو اتنا کھا لینے کو دے دینا چاہئے کہ وہ اپنے پر چربی نہ چڑھائے اور صحت
قائم رہے اور یہ بڑا ضروری امر ہے میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔جسم جسم میں بھی فرق ہے میں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹۴
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
نے ایسے آدمی دیکھے ہیں جو بارہ روٹیاں بھی کھا جائیں تو ان کا پیٹ نہیں بھرتا اور ان کے معدے
پیٹ کے ساتھ لگے ہوئے ہوتے ہیں۔پتہ نہیں لگتا کہ وہ کھانا جا تا کہاں ہے میرا جسم اس قسم کا ہے
کہ کل صبح ایک چھوٹی سی چپاتی کھائی تھی اور عام طور پر گھر میں پکے ہوئے دو پتلے پھلکے کھالیتا ہوں
کل چونکہ میں نے اعلان کیا تھا کہ صرف ایک روٹی کھانی ہے اس لئے میں نے بھی ایک ہی چپاتی
کھائی۔تھا تو وہ پر اٹھا لیکن بالکل پھلکے کی طرح کا۔میں کتنا کم کھاؤں میرا جسم اتنا ہی موٹا رہے گا
لیکن بعض لوگ کم کھائیں تو وہ دبلے ہو جاتے ہیں اور زیادہ کھائیں تو موٹے ہو جاتے ہیں
ور بعض لوگ ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ زیادہ بھی کھائیں تو موٹے نہیں ہوتے بلکہ دبلے ہی رہتے ہیں :
یہ ایک علیحدہ بات ہے لیکن جسم کی صحت کے لئے جتنی ضرورت غذا کی ہے وہ ضرورت پوری کر لینی
چاہئے کیونکہ ہمیں صحت مند جسم چاہئیں تا ان صحت مند جسموں میں صحت مند دماغ اور ہمت والی
روح قائم رہ سکے۔بڑا ہی اور بڑا ہی مشکل کام ہے جو ہمارے سپر د کیا گیا ہے۔اگر آپ سوچیں تو یہ کام
آسان نہیں جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے۔یہ بات کہنے کو تو آسان ہے کہ ہم نے ساری دنیا میں
اسلام کو غالب کرنا ہے لیکن جب ساری دنیا اور ساری دنیا کی مخالفتیں سامنے ہوں تو انسانی دماغ
اسے سوچ کر بھی گھبرا جاتا ہے۔پھر جب انسان سوچتا ہے تو اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ ہم بے طاقت
ہیں ہم میں کوئی علم نہیں اس دنیا کے مقابلہ پر ہم کچھ بھی نہیں لیکن خدا کہتا ہے کہ یہ کام ہوگا اس
لئے یہ کام ضرور ہو گا وہ خود ہی اس کام کو کرے گا۔ہم پر صرف اتنی ذمہ داری ہے کہ ہم میں جتنی
طاقت ہے وہ صرف کریں گوہم جانتے ہیں کہ ہماری طاقتوں کا مجموعہ ہے وہ بھی یہ کام نہیں کر سکتا
لیکن پھر بھی ہمیں یہ علم ہے کہ یہ کام ضرور ہوگا۔اگر ہم اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق
قربانیاں دے دیں گے تو آسمان سے وہ طاقت نازل ہو گی جو دنیا کے دلوں کو بدل دے گی اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں گاڑ دے گی۔غرض تربیت کے لحاظ سے وقف عارضی کا منصو بہ بڑا ہی اہم ہے اور اس کی طرف جماعت کو
توجہ دینی چاہئے اور خیال رکھنا چاہئے کہ آئندہ سال کے لئے کم از کم سات ہزار واقفین اس نے
مجھے دینے ہیں۔ہمارا مرکزی دفتر بھی رضا کارانہ طور پر چل رہا ہے سوائے ایک مددگار کارکن کے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹۵
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔جو پچاس روپے ماہوار لیتا ہے۔باقی سارا کام رضا کا ر کرتے ہیں۔جو سائر کا خرچ ہے وہ بھی
رضا کارانہ طور پر حاصل ہوتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ توفیق دے دیتا ہے وہ یہ خرچ ادا کر دیتا ہے تین
چار ہزار روپیہ سالانہ کا خرچ ہے اور یہ خرچ رضا کارانہ طور پر چل رہا ہے صدر انجمن احمدیہ کے عام
اخراجات میں یہ خرچ شامل نہیں اور عام آمد پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔گواگر اسے بوجھ کہا جاسکتا
ہے تو جماعت پر یہ بوجھ ضرور پڑتا ہے بہر حال سارا کام رضا کارانہ طور پر چل رہا ہے۔نظارت
بیت المال پر اس کے ایک پیسہ کا بھی بوجھ نہیں۔اس کے بعد میں فضل عمر فاؤنڈیشن کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔جماعت نے حضرت
مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی محبت کی وجہ سے اور آپ کے احسانوں کی یاد میں ایک فاؤنڈیشن کی
بنیاد رکھی تھی اور بڑی ہمت کے ساتھ اور بڑی فراخ دلی سے اس میں وعدے لکھوائے تھے۔۲۶ دسمبر ۱۹۶۷ء تک پاکستان کے وعدے ستائیس لاکھ ستاسٹھ ہزار ایک سو ستر روپے کے تھے
اور غیر ممالک یعنی بیرون پاکستان کے وعدے آٹھ لاکھ اٹھاسی ہزار ایک سو تراسی (۸۸۸۱۸۳)
روپے کے تھے ان کی میزان چھتیس لاکھ پچپن ہزار تین سو ساٹھ (۳۶۵۵۳۶۰) بنتی
ہے۔۲۶ دسمبر ۱۹۶۷ء تک گیارہ لاکھ چوالیس ہزار نو سو پچاسی (۱۱۴۴۹۸۵) کی وصولی تھی اور
غیر ممالک کی وصولی تین لاکھ پچاس ہزار آٹھ سو دس (۳۵۰۸۱۰) تھی۔کل وصولی چودہ لاکھ
پچانوے ہزار سات سو پچانوے (۱۴۹۵۷۹۵) کی تھی بیرون پاکستان کی جماعتوں کی جو مالی
قربانیاں ہمارے سامنے آئی ہیں ان کی شکل یہ بنتی ہے۔یورپ میں بسنے والے احمدیوں کے وعدے دو لاکھ چھیانوے ہزار چار سو اکتیس
(۲۹۶۴۳۱) روپے کے تھے اور اس کے مقابلہ میں وصولی ایک لاکھ نوے ہزار آٹھ سو اٹھاون
(۱۹۰۸۵۸) روپے کی تھی۔یعنی قریباً دو تہائی وصولی ہو چکی ہے۔امریکہ کے وعدے اٹھاسی ہزار تین سو اٹھائیس (۸۸۳۲۸) روپے کے تھے اور وصولی
انتیس ہزار ایک سو تہتر (۲۹۱۷۳) روپے ہے۔افریقہ کی جماعتوں کے متعلق میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ ان کے چندے دینے کا طریق
اور ہے جب وہ چندے دیتے ہیں تو کہتے ہیں ساری خدمتوں میں تم خود ہی تقسیم کر لو تعلیم میں بھی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹۶
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
وہ لوگ بڑے پیچھے ہیں اور تربیت میں بھی پیچھے ہیں۔بعض دفعہ ایک شخص پانچ ہزار روپیہ بھی دے
دے گالیکن کہے گا کہ آگے تقسیم کا مجھے علم نہیں تم خود تقسیم کر لو۔اب انہیں آہستہ آہستہ عادت ڈال
رہے ہیں۔بہر حال فضل عمر فاؤنڈیشن کے لئے ان کے وعدے ایک لاکھ سترہ ہزار چھ سو تہتر
(۱۱۷۶۷۳) روپے کے ہیں لیکن وصولی ابھی بہت کم ہے یعنی ابھی تک صرف سات ہزار روپے
وصول ہوئے ہیں۔مشرق وسطی کی جماعتوں کے وعدے ترین ہزار دوسو پینسٹھ (۵۳۲۶۵) روپے کے تھے
اور سولہ ہزار نو سو (۱۶۹۰۰) روپے وصول ہوئے ہیں۔یعنی قریباً ایک تہائی وصول ہو چکا ہے۔جنوب مشرقی ایشیاء کے وعدے تین لاکھ چونتیس ہزار چارسوستاسی (۳۳۴۴۸۷) روپے
کے تھے جن میں سے ایک لاکھ ستر ہزار آٹھ سو باون (۱۷۷۸۵۲) روپے کی وصولی ہوئی ہے۔غرض خدا تعالیٰ کے فضل سے وعدے بھی توقع کے برابر ہی چل رہے ہیں اور وصولی بھی
اس حساب سے ہو رہی ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن (جو ایک رجسٹر ڈ باڈی ہے ) نے مکرمی مخدومی چوہدری محمد ظفر اللہ خان
صاحب کی صدارت میں ایک کمیٹی بنائی ہوئی ہے کہ جو مختلف امور پر غور کرتی اور کام کو سنبھالتی ہے
انہوں نے کچھ رقوم بعض ایسی لمیٹڈ کمپنیوں کے حصے خریدنے میں لگائی ہیں جو منافع دیتی ہیں کسی
سال کم منافع دیتی ہیں اور کسی سال زیادہ اور ۱۹۶۷ء میں انہیں مختلف مدات میں سینتالیس ہزار
ایک سوستر (۴۷۱۷۷) روپے کی آمد ہوئی ہے اور سارے خرچ نکالنے کے بعد قریباً ساڑھے
آٹھ ہزار روپیہ بچ گیا ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن کا کام رو پیدا اکٹھا کرنا نہیں بلکہ بعض خاص کام ہیں ان کاموں کے
سرانجام دینے کے لئے اس فاؤنڈیشن کا اجراء کیا گیا ہے لیکن چونکہ ان کاموں کے لئے روپیہ کی
ضرورت تھی اس لئے روپیہ حاصل کیا گیا اور یہ مفید ہوا کہ اس روپیہ کی آمد سے وہ مقاصد حاصل
کر لئے جائیں گے جن مقاصد کے لئے فضل عمر فاؤنڈیشن کو جاری کیا گیا ہے۔جو منصوبے ابھی تک انہوں نے تیار کئے ہیں وہ دوستم کے ہیں ایک قلیل المیعاد اور
ایک طویل المیعاد قلیل المیعاد منصوبے آگے کئی قسموں میں منقسم ہیں۔ایک منصوبہ یہ ہے کہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹۷
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی تقاریر اور خطبات وغیرہ اکھٹے کر کے دیدہ زیب شائع کئے
جائیں اور منصوبے میں عید کے خطبات کو ترجیح دی گئی ہے اور ایک حصہ کا مواد جو ۱۹۵۳ء
تک کے خطبات پر مشتمل ہے جمع ہو چکا ہے اور عنقریب شائع ہو جائے گا انشاء اللہ۔دوسرے نمبر پر نکاح کے خطبات کو رکھا گیا ہے تیسرے نمبر پر خطبات جمعہ اور چوتھے نمبر پر
دیگر ملفوظات و تقاریر ہیں۔عیدین کے خطبات کی ایک جلد بڑی جلد آپ کے ہاتھوں میں
پہنچ جائے گی۔قلیل المیعاد منصوبہ نمبر یہ ہے کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے جامع سوانح حیات مرتب
کر کے شائع کئے جائیں۔یہ کام محترم ملک سیف الرحمان صاحب کے سپرد ہے۔وہ اس وقت ایک
ایڈیٹوریل بورڈ کی راہنمائی میں کام کر رہے ہیں اس ایڈیٹوریل بورڈ کے اراکین یہ ہیں۔ا محترمی مخدومی چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب
۲ - محتر می مخدومی قاضی محمد اسلم صاحب
محترمی مخدومی شیخ محمد احمد صاحب مظہر
محترمی مخدومی ابوالعطاء صاحب
۵- محترمی مخدومی میر محمود احمد صاحب
محترمه مخدومه حضرت سیدہ ام متین صاحبه
یہ کام شرع ہو چکا ہے اور ایک منصوبہ کے مطابق ہو رہا ہے اس پر وقت تو لگے گا لیکن جو کام
شروع ہو جائے وہ بہر حال اپنے نیک انجام تک پہنچ جاتا ہے۔قلیل المیعاد منصوبہ نمبر ۳ اہل علم اصحاب سے دینی مسائل پر تحقیقاتی تصنیفات تیار کرانا۔اس
کے لئے فضل عمر فاؤنڈیشن نے ایک ایک ہزار روپیہ کے پانچ انعامات مقرر کئے ہیں۔اس سلسلہ
میں پہلے سال کے لئے باون احباب کی طرف سے نام آچکے ہیں یہ تعداد بڑی خوش کن ہے کہ
جنہیں اہل قلم بننا چاہئے وہ اہل قلم بنے کی طرف متوجہ ہور ہے ہیں۔ایک قلیل المیعاد منصوبہ یہ ہے کہ ایک لائبریری کی بلڈنگ فضل عمر فاؤنڈیشن کی طرف سے بند
کر صدرانجمن احمدیہ کے سپر د کر دی جائے۔یعنی بلڈنگ کے جو اخراجات ہیں وہ فضل عمر فاؤنڈیشن
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹۸
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
برداشت کرے اور سٹاف کی تنخواہیں اور سائر وغیرہ کے اخراجات صدر انجمن احمد یہ ادا کرے۔اس
کے لئے زمین انہوں نے بڑی خاموشی کے ساتھ صدرانجمن احمدیہ سے ہی لے لی ہے خدا کرے بیہ
عمارت بھی جلد بن جائے۔بلڈنگ کے متعلق اندازہ ہے کہ اس پر اڑھائی لاکھ روپیہ خرچ آئے گا اور اس میں پچاس
ہزار کتب رکھی جاسکیں اور تجویز ہے کہ اس کے ساتھ ایک مناسب ریڈنگ روم ہو اور تحقیق کرنے
والے مصنفین کے لئے دس علیحدہ علیحدہ کمرے ہوں جہاں وہ بیٹھ کر سکون اور آرام اور خاموشی
کے ساتھ اپنا کام کر سکیں۔غرض یہ کام یا یہ منصوبے ہیں یا مجھے یوں کہنا چاہئے کہ یہ کام اور منصوبے
ہیں فضل عمر فاؤنڈیشن کے جن کا ذکر اختصار کے ساتھ دوستوں کے سامنے میں نے اس لیے کر دیا
ہے کہ ان سے ساری جماعت کو مطلع رکھنا بڑا ضروری ہے۔صدر انجمن احمدیہ نے کام تو بہت پھیلائے ہوئے ہیں لیکن میں نے ان میں سے بعض
چیزیں نوٹ کی ہیں یکم مئی سے ۳۱ / دسمبر تک صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے جو کتب اور پمفلٹ
شائع ہوئے ہیں۔ان کی مجموعی تعداد ۲۸۷۰۰۰ ہے جو پمفلٹ اور کتب ان کی طرف سے شائع
ہوئے ہیں ان میں سے یہ بھی ہیں۔ا۔اسلامی اصول کی فلاسفی ۲ کشتی نوح ۳۔ہمارے عقائد۔۴۔سراج الدین عیسائی کے
چار سوالوں کا جواب۔۵۔ہماری تعلیم۔۶۔ایک غلطی کا ازالہ ہے۔حضرت امام حسین علیہ السلام کا مقام
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات کی روشنی میں ( بہت سے اقتباسات جمع کئے
گئے ہیں )۔مقام خلافت (حضرت خلیفہ اول کے ارشادات کی روشنی میں ( ۹۔احمدیت کا پیغام
۱۰۔تین اہم امورا۔قرآنی انوار ۱۲ تعمیر بیت اللہ کے تئیس عظیم الشان مقاصد ۱۳۔امن کا پیغام
۱۴ تبلیغ ہدایت ۱۵۔اچھی تربیت ۱۶۔چالیس جواہر پارے۱۷_الحجة البالغة ۱۸۔اسلام میں
پردہ کی اہمیت ( از حضرت ام متین صاحبہ )
غرض اتنی کتب شائع ہوئی ہیں یعنی اتنے طریق لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے آپ کو
بتائے گئے ہیں آپ ہر طریق کو استعمال کریں۔صدر انجمن احمدیہ تعلیمی امداد بھی اور ضرورت مند دوستوں کی امداد بھی اپنی استعداد کے مطابق