جس قوم نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے اس کو ہر قسم کی عادت سے آزاد رہنا چاہئے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹۹
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
کرتی ہے۔متفرق امداد جو مختلف ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے گذشتہ سال دی گئی ہے اس کی رقم
اسی ہزار (۸۰,۰۰۰) روپے بنتی ہے اور جو تعلیمی امداد ہے جو طلبہ کو پڑھائی جاری رکھنے کے لئے دی
جاتی ہے وہ اس کے علاوہ ہے اور اس کی رقم اٹھائیس ہزار دوسو پنتا لیس ۲۸۲۴۵ روپے بنتی ہے۔تحریک جدید
ننے مشن۔اپر والا فریج مغربی افریقہ میں ایک نیا مشن کھولا جا رہا
ہے اس کے اخراجات
مغربی افریقہ کے مشن برداشت کریں گے۔فی الحال آئیوری کوسٹ سے ایک لوکل مبلغ وہاں بھیجا
جا رہا ہے۔۲۔دمعومی فرانسیسی مغربی افریقہ میں ایک جماعت قائم ہو چکی ہے نائیجیریا سے ایک لوکل
مبلغ وہاں
بھجوایا جارہا ہے۔آئیوری کوسٹ جہاں پہلے سے مشن قائم ہے
تعمیر مرکز کے لئے زمین
خرید لی گئی ہے۔سکول۔گھانا میں تین نئے مڈل سکول کھولے گئے ہیں اب پرائمری اور مڈل سکولوں کی
تعداد گھانا میں انتیس ہوگئی ہے۔سیرالیون میں ایک سیکنڈری سکول کھولا گیا ہے اس طرح سیرالیون
کے سیکنڈری سکولوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اس چوتھے سکول کے اساتذہ بھی پاکستان سے بھجوائے
گئے ہیں مشرقی افریقہ میں بشیر ہائی سکول کمپالہ جس کی عمارت کی تعمیر پر ایک لاکھ پچہتر ہزار شلنگ
، پہلے ایک احمدی دوست کے ساتھ انڈرسٹینڈنگ(understanding) پر کھولا
گیا تھا۔اب اس دوست نے وہ سکول جماعت کو دے دیا ہے۔اسی طرح ایک اور جگہ ایک پرائمری
سکول کھولا گیا ہے۔تراجم قرآن تفسیر القرآن
انگریزی جو تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے اس کا ایک خلاصہ
تیار کیا گیا ہے جواب طبع ہو رہا ہے۔اسی طرح فرانسیسی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ پر نظر ثانی
کا کام
مکمل ہو چکا ہے تفسیری نوٹ تیار ہورہے ہیں۔امید ہے کہ یہ ترجمہ اسی سال چھپ جائے
گا۔انڈونیشین زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ تیار ہو چکا ہے۔پہلے دس پاروں کے تفسیری نوٹ
تیار ہو چکے ہیں۔باقی زیر تیاری ہیں۔ڈینش زبان میں ترجمہ مع تفسیری نوٹ شائع ہو چکا ہے اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
ہزاروں کی تعداد میں فروخت بھی ہو چکا ہے۔9966
۲۰۰
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
کتابیں۔اسی طرح تحریک جدید نے اسلامی اصول کی فلاسفی شائع کی ہے اسلامی اصول
کی فلاسفی ” دعوت الا میر اور لائف آف محمد کا ترکی زبان میں ترجمہ تیار ہو چکا ہے انشاء اللہ
جلد چھپ جائے گا۔جرمن زبان میں ”لائف آف محمد “ کا ترجمہ تیار ہو چکا ہے۔عربی زبان میں
اسلام کا اقتصادی نظام کا ترجمہ مکمل ہو چکا ہے ” مسیح ہندوستان میں“ اور ”دعوۃ الا میں عربی
زبان میں ترجمہ ہو رہا ہے اٹالین زبان میں "Why I believe in Islam" کا ترجمہ
ہو چکا ہے۔اللہ تعالیٰ جب ایک نعمت کو قبول کرتا ہے تو اپنی طرف سے بھی اس میں حصہ ڈال دیتا ہے
اس میں ہماری کوشش کا کوئی دخل نہیں ہوتا۔ایک اٹالین جو زبانوں کا ماہر ہے اور بڑا امیر آدمی
ہے جرمنی میں ایک انشورنش کمپنی کا منیجنگ ڈائریکٹر ہے۔وہ کمپنی اتنی بڑی ہے کہ چار پانچ
دفا تر تحریک جدید وہاں سما جائیں۔لیکن وہ بڑا بے نفس انسان ہے۔مجھے بھی ایک دفعہ ایک
سیریز آف لیکچر زیا سلسلہ تقاریر سننے کا اتفاق ہوا جو فرینکفرٹ یو نینورسٹی میں ہو رہا تھا ہمارے
نواحمدی نومسلم بھائی محمود اسمعیل ٹھکس بڑے ہی مخلص اور علم دوست انسان ہیں وہ ہر سال
ایک سلسلہ تقاریر کا اسلام پر یونیورسٹی میں منظم کرتے ہیں۔اس اٹالین دوست نے کہا کہ مجھے وہ
سلسلہ تقاریر سننے کا اتفاق ہوا اور اس کے بعد میرے دل میں شوق پیدا ہوا کہ میں اسلام سیکھوں
چنانچہ میری توجہ اسلام کی طرف پھر گئی۔اب یہ دوست دل سے مسلمان ہو چکے ہیں۔لیکن ابھی تک ان کی بعض الجھنیں ہیں۔اس
لئے انہوں نے ظاہری بیعت نہیں کی۔ویسے وہ کہتے ہیں کہ میں مسلمان ہوں۔وہ زبانوں کے
بڑے ماہر ہیں۔انہوں نے اسپرنتو زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شروع کیا۔اس ترجمہ کے وقت
انہوں نے کئی اور تراجم بھی دیکھے ہوں گے لیکن ہماری طرف سے جو تراجم جرمن اور انگریزی
زبانوں میں ہو چکے ہیں انہوں نے زیادہ تر انہیں سامنے رکھا جب وہ مجھ سے ملے اس وقت تک
میں سپارے مکمل ہو چکے تھے دس پارے باقی تھے۔اب انہوں نے اطلاع دی ہے کہ وہ بھی مکمل
کر چکے ہیں۔اسپرنتو زبان ساری زبانوں کا مجموعہ ہے اور یہ زبان ہر ایک انسان کی سمجھی جاتی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۰۱
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
ہے۔یا یہ خیال ہے کہ ایسا ہو جائے گا۔بہر حال یہ ایک نئی زبان ہے اور اس میں قرآن کریم کا
ترجمہ ہو گیا ہے اور وہ دوست خود بھی اسلام کے اتنے قریب آگئے ہیں کہ کہتے ہیں میں دل سے
مسلمان ہو چکا ہوں ویسے ابھی میں ظاہر نہیں ہو سکتا۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے
تراجم میں ایک اور کا اضافہ کر دیا ہے۔اس طرح سراج الدین کے چار سوالوں کا جواب ،انگریزی زبان میں زیر طباعت
انگریزی زبان میں ”دعوۃ الا میر“ کا خلاصہ تیار کیا گیا ہے جو شائع کیا جارہا ہے۔جلسہ سالانہ کے موقع پر باہر سے دوست یہاں آتے رہتے ہیں لیکن اس دفعہ خصوصیت
کے ساتھ تین ملکوں سے دوست تشریف لائے ہیں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
دعوی کیا اور اس کی تبلیغ شروع کی تو قادیان کے رہنے والے اور عزیز ترین رشتہ داروں نے کہا
کہ ہم تیری تبلیغ سنیں گے بھی نہیں اور کسی کو بھی سنے نہیں دیں گے۔اسی زمانہ میں دنیا کے پیدا
کرنے والے خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کہا کہ میں تیری تبلیغ کو دنیا کے
کناروں تک پہنچاؤں گا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ اپنی قوت اور اپنی بد نیتوں پر بھروسہ کرنے
والے ناکام ہو گئے ہیں اور جیسا کہ وعدہ دیا گیا تھا وہ آواز ساری دنیا میں پھیلی اور دنیا کے
کناروں تک وہ تبلیغ پہنچ گئی۔اس وقت دنیا کے تین ایسے ملکوں کے نمائندے یہاں موجود
ہیں جن ملکوں کے درمیان ہزار ہا میل کا فاصلہ ہے اور ان میں سے ہر ایک حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت میں اس لئے سرشار ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ذریعہ انہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسین اور احسان کرنے والا وجود دیکھا اور پایا۔وہ دنیا جہاں کا مالک ہے اس نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اور پورا کرتا چلا جا رہا ہے کام تو اس کے
ہیں اور وہ کر رہا ہے اس کی مہربانی ہے ہم پر کہ وہ ہم سے کہتا ہے کہ انگلی کٹوا کر شہیدوں میں داخل
ہو جاؤ۔تم تھوڑی سی قربانیاں دو اور ساری کامیابی کا سہرا میں تمہارے سر پر باندھ دوں گا۔اس
کامیابی میں سینکڑواں بلکہ ہزارواں حصہ بھی ہمارا نہیں ہوتا مگر وہ پیار کرنے والا ربّ جب کا
میابی اپنے فضل سے دیتا ہے تو اس کا کریڈٹ اور اس کا سہر اوہ ہمارے سر باندھ دیتا ہے یہ اس کا
فضل ہے کہ وہ قربانیوں کے لئے ہمیں آگے بلاتا ہے۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۰۲
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
اللہ تعالیٰ نے ماریشس میں ایک انقلاب پیدا کیا۔ہمارے مبلغ اسماعیل منیر صاحب (جو
بڑے مخلص کارکن ہیں لیکن جسمانی لحاظ سے بڑے کمزور ہیں چوبیس گھنٹے کام کرنے والے ہیں اور
صحیح وقف کی روح ان کے اندر ہے دوست ان کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں ) ابھی وہاں پہنچے نہیں
تھے یہاں سے روانہ ہو گئے تھے۔اس وقت مجھے رؤیا میں ایک نظارہ دکھایا گیا اور اس کی صحیح تعبیر
اس وقت میرے ذہن میں نہیں آئی تھی میرے ذہن میں اس وقت دو تعبیر میں آئیں کہ یا یوں ہوگا
اور یا یہ دوسری شکل اختیار کرے گا۔اگر پہلی تعبیر ہوتی تو اس میں انذار کا پہلو بڑا نمایاں تھا اور
دوسری تعبیر میں تبشیر کا پہلو نمایاں تھا اور اس بات کا پتہ لگتا تھا۔ان کے وہاں پہنچنے پر کہ اس کی
اصل تعبیر کیا ہے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ان دنوں میں بہت دعائیں کرتا رہا کہ اللہ تعالیٰ اس رویا
کے انذاری پہلو سے ہمیں محفوظ رکھے جس وقت وہ وہاں پہنچ گئے۔تو انذاری پہلو کا واقع ہونا
ناممکن بن گیا تب مجھے سمجھ آئی کہ اس رؤیا کی وہی تعبیر صحیح تھی جو تبشیری رنگ اپنے اندر رکھتی
ہے۔میں نے انہیں اسی وقت لکھ دیا تھا کہ میں نے یہ رویا دیکھی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ واقعہ
اس طرح ہوگا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس کے مطابق وہاں کچھ تبدیلیاں کرنی شروع کی ہیں۔وہ
جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی فعال ہے بڑے پیسے خرچ کرتی ہے۔خود کفیل ہے ان کے
اخلاص اور مستعدی کا آپ اس بات سے اندازہ لگائیں کہ ( شاید یہاں بھی لوگ اس کی جرات نہ
کرسکیں ) کنکریٹ یعنی سیمنٹ اور لوہے کی چھت جو ایک خاص قسم کی ہوتی ہے۔اس کے نیچے ایک
عارضی چھت بنائی جاتی ہے۔پھر اس کے اوپر سلیپ ڈالا جاتا ہے۔وہاں کے مشن ہاؤس پر اس قسم
کا چھت وہاں کے احمدیوں نے وقار عمل کے ذریعہ سے ڈالا ہے اور مزدوری پر ایک پیسہ بھی ضائع
نہیں کیا۔پھر وہ اپنا ایک سکول کھول رہے ہیں۔بڑی ہمت والی جماعت ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی
ہمتوں
کو قائم رکھے اور بہترین جزا ان کے اعمال کی انہیں دے۔اللہ تعالیٰ نے اس کے علاوہ ماریشس والوں کو ایک اور نشان بھی دکھایا ہے اور وہ یہ ہے کہ
۲۲ نومبر کو امام اسماعیل منیر نے مجھے خط لکھا ان کے الفاظ یہ ہیں۔”ہمارے ہاں فرانس سے ایک پادری آیا ہے۔جو دو تین ہفتوں سے عیسائیت کا پرچار کر
رہا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے مسیح نے حکم دیا ہے کہ جا کر ساری دنیا کو انجیل کا پیغام دوں اور بیماروں کو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
٢٠٣
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
چنگا کروں پر چار کے دوران میں ہی بیماریوں کو دور کرنے کا دعوی بھی کرتا ہے اور شاید دو چار
فیصدی کو مسمریزم کی وجہ سے فائدہ بھی ہو جاتا ہوگا۔یہاں کے لوگ اس کا شکار بآسانی ہور۔ہیں عیسائی ہندو اور مسلمان بھی۔ہم نے اس پادری کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا چیلنج
پیش کیا ہے کہ ہم چالیس مریض لے لیں دس یورپین ، دس انڈین، دس چینی اور دس کریول
(Creole) جو وہاں کے مقامی ہیں اور نصف نصف بانٹ کر دعا کریں پھر دیکھیں گے کہ کیا
اسلام کا خدا ہماری مدد کرتا ہے یا مسیح ناصری تمہاری سنتا ہے آج پمفلٹ کا پروف دیکھ چکا ہوں اور
دو پہر تک پانچ ہزار چھاپ کر آج ہی تقسیم کر دیں گے
اور اس کے بعد انہوں نے یہ فقرہ کہہ دیا کہ اس معاملہ میں مزید راہنمائی کے بھی محتاج
ہیں۔پہلے تو میں بڑا خوش تھا کہ وہ دلیری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔لیکن جب یہ فقرہ پڑھا تو
میری طبیعت میں یہ احساس پیدا ہوا کہ کہیں ڈر نہ جائیں اور کمزوری نہ دکھا جائیں۔میں نے
اسی وقت ان کو جواب دیا کہ آپ دلیری سے اور بے دھڑک ہو کر یہ چیلنج دیں۔آپ جیتیں گے
انشاء اللہ تعالیٰ۔چنانچہ اس کے بعد ان کا یہ خط ملا ہے۔جو ۱۲ار دسمبر کا لکھا ہوا ہے۔کہ
حضور کا حوصلہ افزائی کا خط ملا ہم نے اس پادری کو بے دھڑک چیلنج دیا ہے۔پمفلٹ ہزاروں کی تعداد میں شائع کیا۔مگر وہ مقابلہ پر آنے سے بھاگ گیا بلکہ ہمارا شہر
روز ہل چھوڑ کر دوسری ایک جگہ چلا گیا ہے۔“
زندہ خدا کی زندہ محبت کے یہ نظارے آج دنیا میں اسلام کو غالب کر رہے ہیں۔مغربی اور
مشرقی افریقہ میں جب وہ لوگ جن کو ہزاروں سال سے دنیا حقارت سے دیکھتی چلی آرہی
ہے۔احمدیت اور اسلام کے ذریعہ یہ تجربہ حاصل کرتے ہیں کہ ان کا خدا ان سے پیار کرنے والا
ہے اور وہ اپنے پیار کو اپنے زندہ نشانوں سے ظاہر کرنے والا ہے تو ان کے دلوں میں اتنی پختہ
محبت اسلام سے اور اسلام کے خدا سے پیدا ہو جاتی ہے کہ آپ اس کا اندازہ ہی نہیں کر سکتے۔ہزار ہا نشانات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
قوت قدسیہ کے نتیجہ میں افریقہ میں پیدا ہونے والے اور دنیا کی ذلتیں برداشت کرنے والے
حبشیوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے اور اس طرح پر اللہ تعالیٰ کی محبت ان کے دلوں میں پیدا ہوئی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
اور اسلام کی حقانیت ان پر واضح ہوئی۔۲۰۴
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
غرض تین ممالک کے نمائندے اس وقت ہمارے سامنے آئے انہوں نے اپنے بعض جذبات
اور خیالات کا اظہار کیا اور ہماری توجہ اور ہمارے خیالات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ کی طرف لوٹے اور اس طرف رجوع کیا اور جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے ہم نے یہ دیکھا کہ و
ہ آواز جس کو یہ کہا گیا تھا کہ قادیان کی گلیوں میں بھی بلند ہونے نہیں دی جائے گی وہ دنیا کی فضا
ؤں میں گونجی اور گونج رہی ہے اور گونجتی چلی جائے گی۔بس جن محبت کے جذبات کا انہوں نے
اظہار کیا ہے میں اپنی طرف سے اور آپ سب کی طرف سے ان تمام جماعتوں کو جن کی محبت کا
اظہار یہاں کیا گیا ہے اور جن کا سلام ہمیں پہنچایا گیا ہے۔السلام علیکم پہنچا تا ہوں اور دعا کرتا
ہوں کہ ہمارا خدا جس طرح ہم پر صبح و شام اپنی رحمتوں کا نزول کرتا چلا آیا ہے اور کرتا چلا جارہا ہے
اسی طرح وہ ان تمام جماعتوں پر بلکہ جہاں جہاں احمدی ہیں ان پر رحمتوں کو نازل کرتا چلا جائے
اور ہر طرح ان کو اپنی حفاظت اور امان میں رکھے۔دوران سال اکیس مبلغ پاکستان سے باہر گئے اور سترہ مبلغ اپنے کام کا زمانہ پورا کر کے
واپس آئے انشاء اللہ پھر جلدی واپس چلے جائیں گے۔مساجد۔نائیجیریا میں پانچ نئی مساجد زیر تعمیر ہیں سیرالیون میں جماعت کے ایک
سیکنڈری سکول میں ایک مسجد بھی تعمیر کی جارہی ہے۔کوپن ہیگن (ڈنمارک) میں اللہ تعالیٰ کے
فضل سے اور اس کی دی ہوئی توفیق سے ہماری احمدی مستورات نے اللہ کا نام بلند کرنے کے لئے
ایک مسجد تعمیر کی ہے جو اس سال مکمل ہوئی اور جس کے افتتاح کے لئے علاوہ اور مقاصد کے مجھے
کوپن ہیگن اور یورپ کے دوسرے ملکوں میں جانا پڑا۔اب اس کے ساتھ ہی میں اپنے سفر کے متعلق اللہ تعالیٰ کے بعض نشانوں کا ذکر کروں گا
اور اس کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم الشان نشان ظاہر کیا ہے اس کا بھی ذکر کروں گا۔سفر سے پہلے میرے دو جذبات تھے۔ان کا اظہار میں نے اسی وقت کر دیا تھا اور وہ اخبار
کے ذریعے دوستوں کے سامنے آچکے ہیں۔ایک طرف تو میرے دل میں شدید تڑپ پیدا ہوتی
تھی کہ میں یورپ کے ملکوں میں بسنے والوں کو اپنے پیدا کرنے والے رب کا یہ پیغام پہنچا دوں کہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۰۵
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
وہ اس کی طرف رجوع کریں اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عافیت بخش سایہ کے نیچے
آجائیں ورنہ وہ تباہ ہو جائیں گے اور دوسری طرف یہ احساس بھی اپنی شدت پر تھا کہ میں ایک بڑا
ہی نالائق اور کم مایہ انسان ہوں اور یہ ذمہ داری بڑی اہم ہے اگر خدا تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو
تو میرے بس کی یہ بات نہیں ہے۔تب میں نے بے حد دعائیں کیں اور آپ بھائیوں سے بھی کہا
کہ آپ بڑی کثرت سے یہ دعائیں کریں کہ جس مقصد کے لئے میں وہاں جانا چاہتا ہوں وہ
مقصد پورا ہو۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے میری زبان میں تاثیر پیدا کرے اور میری ہر حرکت اور
سکون سے وہ متاثر ہوں اس رنگ میں کہ وہ اسلام کی طرف رجوع کرنے کے لئے تیار ہو جائیں
وہ میری طرف متوجہ ہوں اور میری باتوں کو غور سے سنیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ہم عاجز بندوں کی
دعاؤں کو سنا اور سفر اختیار کرنے سے قبل ہی اس نے ہم میں سے بیسیوں کو مبشر رویا کے ذریعہ تسلی
دی کہ بندہ عاجز اور کم مایہ ضرور ہے۔مگر جب اللہ تعالیٰ کا فضل اس کے شامل حال ہو جائے تو اسے
کسی وجہ سے کسی ملک سے کسی طاقت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ وہ جو سب طاقتوں
کا مالک ہے اور سب قوتوں کا سرچشمہ ہے وہ اس کی پیٹھ کے پاس کھڑا ہوتا ہے وہ اس کے پہلو
میں ہوتا ہے اور کہتا ہے گھبراؤ نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں۔میں نے ایک نہایت ہی حسین رؤیا دیکھی تھی جو چھپ بھی چکی ہے اس کی تعبیر کا ایک پہلو جو
میرے ذہن میں آیا تھا وہ میں نے ابھی تک نہیں بتایا کیونکہ اس میں ان قوموں کے لئے انذار کا
پہلو ہے۔( ہمارے لئے نہیں ان قوموں کے لئے انذار کا پہلو ہے ) اور میں دعا کر رہا ہوں آپ
بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہلاکت سے محفوظ رکھے اپنی نعمتوں سے نوازے اور اپنے اس پیار
اور رضا کا انہیں وارث بنائے جو اس وقت تک انہیں نہیں مل سکتی جب تک کہ وہ اسلام پر ایمان لا
کر اپنی گردنوں کو قرآن کریم کے جوئے نیچے نہیں رکھ دیتے اللہ تعالیٰ ان کو سمجھ اور عقل عطا کرے
اور وہ اپنی فلاح اور بہبود کو سمجھنے لگیں اور اللہ کو پہچانے لگیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
حسن پر عاشق ہو جائیں اس مبشر رویا کے ذریعہ جس ہستی نے ہمیں تسلی دلائی ہے وہ تمام قدرتوں کی
مالک ہے۔میں نے اپنے سفر کو اپنی اور آپ کی دعاؤں کے ساتھ شروع کیا اور اللہ تعالیٰ نے اتنا فضل کیا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۰۶
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
اور اتنے رحمت کے نشان دکھائے کہ میری عقل تو دیکھ کے حیران رہ جاتی ہے کہ کجا ہم عاجز بندے
اور کجا اللہ تعالیٰ کے فضل جو ہم پر نازل ہو رہے ہیں اور جب میں نے کہا کہ اثر ڈالے اور میرے
وجود میں اور میری ہر حرکت اور سکون میں کوئی ایسی چیز پیدا کر دے کہ وہ اس سے متاثر ہوں تو اس کو
بھی اللہ تعالیٰ نے قبول کیا۔قریباً ہر ملک کے اخباروں نے نوٹ لکھنے سے پہلے بڑے ہی تعریفی
کلمات میرے متعلق بھی لکھ دیئے۔یہاں تک کہ بڑے بڑے پادریوں نے اور بڑے بڑے ماہرین
علوم اور مستشرقین نے جو مجھ سے ملے ، بڑے تعریفی کلمات انہوں نے کہے اور مجھے اونٹوں پر موتیں یاد آ
گئیں اور میں نے سمجھا کہ انہوں نے مجھے نہیں دیکھا۔بلکہ وہ دیکھا ہے جو خدا تعالیٰ انہیں دکھانا چاہتا تھا
جیسا کہ اونٹوں پر موتیں دکھائی گئی تھیں اور وہ واقعہ یوں ہے کہ بدر کے میدان میں مسلمانوں کی فوج یا
مجاہد ایک طرف تھے اور کفار کا لشکر دوسری طرف۔کفار نے ایک شخص کو بھیجا کہ وہ اندازہ لگائے کہ
مسلمانوں کا کتنا بڑ الشکر ہے اور ان کے پیچھے کوئی کمک تو نہیں چھپی ہوئی چنا نچہ وہ آیا اور اندازہ لگایا۔واپس جا کر کفار کو اس نے یہ بتایا کہ میرے اندازے کے مطابق مسلمان تین سو کے لگ بھگ
ہیں اور کمک بھی کوئی نہیں لیکن میں تمہیں یہ بتا تا ہوں کہ میں نے اونٹوں پر انسان نہیں موتوں کو سوار دیکھا
ہے۔اس لئے میرا مشورہ ہے کہ تم اس قوم سے جو موتیں ہیں انسان نہیں جنگ نہ کرو بلکہ واپس لوٹ جاؤ
ور نہ شکست کھاؤ گے پس جس خدا نے اس شخص کو اونٹوں پر موتوں کا نظارہ دکھایا تھا۔اس خدا نے ان
لوگوں کو جو شخص دکھا یا وہ میں نہیں تھا بلکہ وہ تھا جو خدا انہیں دکھانا چاہتا تھا۔غرض وہ تعریفی کلمات کہتے
تھے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔مجھے اونٹوں پر موتیں یاد آ گئیں اور اللہ تعالیٰ کی یہ حکمت اور تصرف تھا
کہ میرے جیسے انسان کے متعلق جو نہایت ہی حقیر اور نالائق اور کم مایہ ہے اور عاجز ہے انہوں نے یہ
کلمات کہے لیکن میں خوش تھا اس لئے نہیں کہ میری تعریف کی جارہی ہے بلکہ اس رنگ میں وہ مجھے نہ
دیکھتے تو میری باتوں کی طرف توجہ نہ کرتے اور ان کے اخبارات اس تعلیم کو شائع نہ کرتے جو میں چاہتا
تھا کہ وہ شائع کریں اور ہمارا مقصد حاصل نہ ہوتا۔چنانچہ اس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے وہ
سامان پیدا کر دیئے کہ وہ اپنے اخباروں میں وہ کچھ لکھنے پر مجبور ہوئے کہ دوسری صورت میں وہ ہرگز نہ
لکھتے جو میں نے کہا اور انہوں نے لکھا اس کے چند نمونے میں دوستوں کے سامنے رکھوں گا لیکن اس
سے پہلے میں کچھ اور کہنا چاہتا ہوں۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۰۷
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔ہمارے اس سفر کے متعلق جو باتیں میں نے کہیں ان کے متعلق صرف اخباروں نے نہیں لکھا بلکہ
ریڈیو نے بھی انٹرویو نشر کئے اور خبریں دیں اور ٹیلی ویژن والوں نے بھی ہم سے بڑا تعاون کیا بلکہ ان
کے نمائندے وہ جواب اچکتے تھے جو ہمارے لئے سب سے اچھے اور عیسائیت کے لئے سب سے خراب
تھے۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ ایک نمائندہ نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کس طرح اسلام کو
پھیلائیں گے؟ میں نے کہا تمہارے دلوں کو جیت کر۔انہوں نے کہا ہم نے یہ جواب ضرور لینا ہے
حالانکہ یہ جواب ان کو نہیں لینا چاہئے تھا انہیں تو کوئی ایسی بات لینی چاہئے تھی جو غلطی سے میرے منہ
سے نکل جاتی یا ایسے رنگ میں نکلتی کہ وہ اس کو غلط جامہ پہنا دیتے۔بہر حال الہی تصرف تھا جو ہمیں ہر
جگہ نظر آ رہا تھا۔ریڈیو والوں کے متعلق میں صرف اتنی بات بتا دیتا ہوں کہ لنڈن میں بغیر اطلاع کے بی بی سی
کانمائندہ آ گیا تھا۔میں نے اس سے کہا تم مجھ سے تبادلہ خیالات کرو۔پتہ نہیں تم کیا سوال لکھ لائے
ہو۔مجھے تو ان کا پہلے پتہ لگنا چاہئے تھا کہنے لگا نہیں نہیں۔اس کی کیا ضرورت ہے۔یہ کاغذ پڑا ہوا ہے۔اس پر میں نے بعض سوالات لکھے ہوئے ہیں میں بولتا جاؤں گا اور آپ جواب دیتے جائیں۔ایک
سیکنڈ کے لئے میں ضرور گھبرایا لیکن پھر میں نے سوچا کہ جب پہلے مجھ سے سوال کئے گئے تھے تو میں نے
کون سے جواب دیئے تھے اس وقت اللہ تعالیٰ جواب سکھاتا تھا اور میں دے دیتا تھا اب بھی وہ خدا تی
اپنے کامل علم اور کامل قدرت کے ساتھ میری مدد کرے گا۔چنانچہ میں نے اسے کہا اچھی بات ہے تم
سوال کرتے جاؤ اور میں جواب دیتا جاؤں گا۔مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ اس نے کیا سوال کئے اور میں نے
کیا جواب دیئے۔لیکن مجھے یہ پتہ ہے کہ تین ہفتے متواتر بی بی سی نے اپنے ویکلی (ہفتہ وار ) پروگرام
آؤٹ لک (out look) میں براڈ کاسٹ کیا اور یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ بی بی سی ایک پروگرام کو
ایک ہفتہ کے بعد دوسری دفعہ اور پھر تیسری دفعہ براڈ کاسٹ کرے اور ساری دنیا میں وہ آواز گونجی وہ
آواز میری نہیں تھی بلکہ وہ آواز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تھی۔پہلی دفعہ جب یہ انٹرویو
براڈ کاسٹ ہوا تو ہم لنڈن ہی میں تھے۔10 اور ا ار اگست کی درمیانی رات دو مختلف فری کو مکسیز اور
مختلف وقتوں میں وہ براڈ کاسٹ کیا گیا لیکن وہ ایک دن کا پروگرام تھا۔پھر اگلے ہفتہ ہوا۔پھر تیسرے
ہفتہ یا ۲۳ اگست کو ( غالباً ۲۳ تاریخ تھی ) مولوی نذیر احمد صاحب علی کے لڑکے نے جو مغربی افریقہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۰۸
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
میں ہمارے ایک سکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں۔مجھے لکھا کہ ہمارے پاس فرقان آیا ہوا تھا اور میں اور میری
بیوی سفر یورپ کے متعلق ہی باتیں کر رہے تھے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دیکھ کر ہمارے دل اس کی حمد
سے معمور تھے۔بے خیالی میں میں نے سوچ اون on کر دیا۔معلوم ہوتا ہے کہ وہ یہ پروگرام سننے کے
عادی تھے۔مجھے پتہ نہیں تھا کہ پروگرام کیا ہے لیکن عین اس وقت اناؤنسر کہہ رہا تھا کہ ہیڈ آف دی
احمد یہ کمیونٹی کا انٹرویو براڈ کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ہم نے اس پروگرام کو شوق سے سنا اور دماغ میں خیال
آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک
پہنچاؤں گا اور اللہ تعالیٰ نے خود بخود اپنی طرف سے یہ سامان پیدا کر دیئے کہ آج بی بی سی کا پروگرام
ساری دنیا کی فضاؤں میں اسی آواز کو پھیلا رہا ہے اور اس کی اشاعت کر رہا ہے اور ہمارے دل
خدا تعالیٰ کی حمد سے لبریز ہو گئے۔بڑے جوش میں انہوں نے یہ خط لکھا ہے۔واقعہ تو یہ ہے کہ ہم کمزور ہیں۔ہمارے پاس پیسے بھی نہیں کہ اگر ہم وہ خریدنا چاہتے تو پتہ نہیں
اتنے وقت کے لئے وہ کتنے ہزار پاؤنڈ مانگتے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے تصرف ایسا کیا کہ بی بی سی کا نمائندہ
آیا اپنی مرضی سے تھا بلکہ پہلے تو میں نے انکار ہی کر دیا تھا۔میں نے کہہ دیا تھا کہ چونکہ تم نے میرے
ساتھ وقت مقرر نہیں کیا تھا اس لئے میں تم سے نہیں ملتا لیکن بعد میں خیال آیا کہ خدا تعالیٰ نے تبلیغ کا
ایک موقع پیدا کر دیا ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔چنانچہ نہ کرنے کے بعد ( امام رفیق میری نہ
لے کر کمرہ سے باہر چلے گئے تھے ) میں نے ان کو پھر بلایا اور امام رفیق کو کہا کہ اس وقت میں ایک
ملاقات کر رہا ہوں اس کے بعد وہ آجائیں غرض اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے یہ سامان پیدا کر رہا تھا۔پہلے سوئٹزرلینڈ میں ٹیلی ویژن والوں نے انٹر ویو لیا اور وہ اس ملک میں دکھایا گیا۔پھر جرمنی
میں فرینکفرٹ والوں نے انٹر ویولیا اور وہ اس ملک میں دکھایا گیا اور وہاں جو واقف لوگ تھے ان سے
پوچھ کر یہ اندازہ لگایا کہ ٹیلی ویژن کی اس
خبر کو فرینکفرٹ اور اس صوبہ کے ساٹھ لاکھ آدمیوں نے دیکھا
ہے جہاں وہ ٹیلی ویژن دیکھا جاتا ہے۔ساٹھ لاکھ آدمیوں کا ہمارا کم سے کم اندازہ ہے اس علاقہ میں جہاں وہ ٹیلی ویژن اسٹیشن خبریں
دتیا ہے انداز ا ایک کروڑ اور سوا کروڑ کے درمیان ٹیلی ویژن سیٹ ہیں ہم نے خیال کیا کہ شاید چالیس
فیصدی نے یہ پروگرام نہ دیکھا ہو گو آجکل تو ویسے ہی ٹیلی ویژن کا جنون ہے لیکن کوئی شخص باہر گیا ہوتا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۰۹
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
ہے یا کوئی اور عذر ہوتا ہے مگر ساٹھ فیصدی لوگوں نے ضرور دیکھا ہوگا۔اس طرح ہمارا اندازہ ہے کہ ساٹھ لاکھ آدمیوں نے یہ پروگرام دیکھا ہوگا پھر ہم کو پن ہیگن گئے
تو وہاں دوا یجنسیز یعنی دو کمپنیوں نے تصویریں لیں۔ایک انٹر نیشنل ٹی وی تھی اور ایک ڈینیش ٹی وی تھی۔یہ تصویریں پہلے ڈنمارک کے ملک میں دکھائی گئیں وہاں پتہ نہیں کتنے لوگوں نے انہیں دیکھا لیکن
انٹر نیشنل ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ کوپن ہیگن کی مسجد کی ٹی وی ہم سے باہر کے ملکوں نے بھی لی ہے۔جن میں سے صرف چند ایک کا ہمیں پتہ لگ سکا ہے مثلاً وہ ڈنمارک میں دکھائی گئی ہے۔نائیجیریا میں
دکھائی گئی ہے گھانا میں دکھائی گئی ہے۔کویت میں دکھائی گئی ہے مراکش میں دکھائی گئی ہے۔مصر میں
دکھائی گئی ہے اور جرمن کے سارے ٹی وی اسٹیشنوں نے اسے دکھایا ہے۔سیرالیون میں بھی یہ دکھائی گئی
ہے اور سعودی عرب نے اس کو دو دفعہ دکھایا ہے اور مشرق وسطی کے اور بہت سارے ملکوں نے بھی
دکھایا ہے گو یہ ہمارا قیاس ہے معین ناموں کا مجھے پتہ نہیں اس لئے میں وہ نام نہیں لیتا۔مصر کا نام امام
کمال یوسف کے خط میں ہے کہ وہاں بھی یہ دکھائی گئی ہے اور مراکش کے متعلق انہوں نے لکھا ہے کہ
تصویر نہیں دکھائی گئی لیکن جو الفاظ ریل کے تھے۔مثلاً میری تلاوت تھی اور بہت سارے دوسرے
رے تھے وہ اس کے اوپر آگئے ہیں۔اس طرح وہ مراکش میں بھی دکھائی گئی ہے ہمارے بعض
آدمیوں نے جو نائیجیریا سے آئے ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ئی کروڑ آدمیوں نے نائیجیریا میں یہ
ٹی وی دیکھی ہے۔جرمنی کے اسٹیشن پر دکھائی گئی تو وہاں بھی کئی کروڑ آدمیوں نے اسے دیکھا ہے۔غرض
اللہ تعالیٰ نے یہ سامان کر دیا کہ گو مختصر ہی سہی لیکن ان کے کانوں تک یہ آواز پہنچے اور انہوں نے ایک
شکل دیکھ لی جو اپنے ملک سے سفر کر کے صرف اس مقصد سے ان ملکوں میں گیا تھا کہ اسلام کے ساتھ ان
کا تعارف کرائے اور انہیں پوری وضاحت کے ساتھ اور بغیر کسی مداہنت کے یہ بات پہنچا دے کہ آج
ہلاکت سے بچنے کی ایک ہی راہ ہے اور وہ راہ اسلام کا بتایا ہوا صراط مستقیم ہے۔غرض کروڑ ہا آدمیوں
نے اس شکل کو ٹیلی ویژن پر دیکھا۔ضمناً اس ٹی وی کے نتیجہ میں پاکستان کی عزت بھی بہت بڑھی کیونکہ سعودی عرب اور کویت
اور مصر اور دوسرے مشرق وسطی کے ملکوں نے افتتاح مسجد ڈنمارک کی یہ تصویر میں ٹی وی پر اس
اعلان کے ساتھ دکھائیں کہ پاکستان یورپ میں بڑی تبلیغ کر رہا ہے اور مساجد بنا رہا ہے اور ایک
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱۰
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔مسجد یہ بھی ہے جو ڈنمارک میں انہوں نے بنائی ہے۔غرض اس طرح ہمیں اللہ تعالیٰ نے پاکستان
کی خدمت کی بھی توفیق دے دی۔جرمنی ، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ، ڈنمارک اور انگلستان کے اخبارات
نے بڑی کثرت سے نوٹ لکھے اور بڑی کثرت سے تصاویر شائع کیں اور اخباروں نے میری وہ
بات جو میں انہیں پہنچانا چاہتا تھا میرے الفاظ میں شائع کر دی کہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرو اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ تلے آجاؤ ورنہ تباہ ہو جاؤ گے۔یہ خدا کی شان ہے کہ جو
تراشے اس وقت تک ہمارے پاس آچکے ہیں ان سے پتہ لگتا ہے کہ ۱۳۶ اخبارات نے ہماری
تصاویر اور خبروں کو بڑی نمایاں جگہ دی ہے بعض اخباروں نے پورا ایک صفحہ دیا ہے۔اس طرح
ڈنمارک سے ۱۸۲ تراشے آئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ سو کے قریب ایسے ہیں جنہوں نے نصف صفحہ
پونا صفحہ یا پورا صفحہ کے نوٹ دیئے ہیں۔ایڈیٹوریل لکھے ہیں۔وہاں ایک چرچ بلیٹن شائع ہوئی۔اس میں ایک پادری نے مسجد کے افتتاح کی تقریب
کے متعلق اپنے مطلب کا ایک نوٹ دیا ہے اور اس نے اس کو شروع اس طرح کیا ہے کہ وہ
ڈنمارک کے ایک باشندے کو مخاطب کر کے کہتا ہے۔آر یواے مسلم ود آؤٹ نوئنگ راٹ
(Are you a muslim without knowing it) یعنی تم مسلمان ہو اور تمہیں پتہ نہیں
کہ تم مسلمان ہو اور آگے لکھا ہے کہ ڈنمارک کے رہنے والوں کے عقائد بالکل مسلمانوں والے ہیں وہ
اس طرح ایک دوسرے کے مشابہ ہیں جیسے پانی کے دو قطروں میں کوئی فرق نہیں ہوتا ( وہ اتنے آئی ڈنٹی کل
(Identical) ہیں کہ لائیک ٹو ڈراپ آف واٹر (like two drops of water ) اور
پھر آگے رونا رویا ہے کہ یہ کوئی عیسائیت نہیں اور پھر اس نے یہ فرق بتایا ہے کہ یہ مسیح کو رسول کہتے
ہیں اور جس میں اللہ تعالیٰ نے حلول کیا تھا اس کو خدا نہیں مانتے اور یہ کہ وہ مر گیا تھا اور اس کے بعد
اور رسول بھی آئے ہیں۔اور یہ تو عیسائیت نہیں ، عیسائیت تو یہ ہے کہ خدا خود نازل ہوا اور ایک
انسانی جسم میں اس نے حلول کیا۔غرض اس نے اپنے سب پرانے عقائد کا ذکر کیا ہے جن کو وہ خود
چھوڑتے چلے جارہے ہیں۔بہر حال وہاں کے اخبارات نے بڑی بڑی تصاویر بھی دی ہیں اور
نوٹ بھی لکھے ہیں پھر میں نے سوچا جس طرح میں نے کہا میں نے ایک تقریر میں بیان بھی کیا تھا
کہ اگر ۳۶ انہیں ایک کروڑ چھتیس لاکھ اخبار بھی لکھتا لیکن لوگ اس کی طرف متوجہ نہ ہوتے تو ان کا