جس قوم نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے اس کو ہر قسم کی عادت سے آزاد رہنا چاہئے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱۱
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
لکھنا نہ لکھنا برابر ہو جا تا لیکن اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے ذریعہ دلوں اور آنکھوں پر ایسا تصرف کیا کہ جو
یہ اخبارات لکھ رہے تھے۔پڑھنے والے اس کو پڑھ رہے تھے اور اس کا ہمیں اس طرح پتہ لگتا تھا کہ
جب کبھی تھوڑا بہت وقت ملتا تھا اور ہم بازار جاتے تو کوئی شخص بھی ہمیں ایسا نظر نہ آتا تھا جو ہمیں پہچانتا
نہ ہو۔سوئٹزرلینڈ میں باہر جانے کا زیادہ اتفاق نہیں ہوا۔ہالینڈ میں بھی نہیں ہوا۔لیکن جہاں ہم باہر گئے
ہیں وہاں جو لوگ ہوتے تھے کھڑے ہو جاتے تھے اور ہماری طرف دیکھنے لگ جاتے تھے وہ ہمیں
پہچانتے تھے۔دکانوں پر جاتے تو وہ سودا بعد میں دکھاتے تھے پہلے ہماری وہ تصویر ہمارے سامنے رکھ
دیتے جو اخبار میں چھپی ہوئی ہوتی تھی اور اس کا یہ مطلب ہوتا تھا کہ ہم آپ کو پہچانتے ہیں۔ڈنمارک میں جب کہ میں نے ایک دن عورتوں کی تقریر میں بتایا تھا۔ایک دن میں نے سب کی
دعوت کی اور میں ان سب کو پکنک پر لے گیا۔تاہم کچھ دیر تک اکٹھے بیٹھ سکیں اور باتیں کرسکیں۔کیونکہ وہ
سب لوگ ( یعنی مقامی احمدی اور باہر سے آئے ہوئے احمدی بھی بہت مصروف رہے تھے۔وہاں
خلیفہ کو خلیفن کہتے ہیں۔جو آدمی بھی بلا استثناء ہمارے پاس سے گذرتا تھا اور چند قدم آگے جا کر وہ
اپنے ساتھی سے بات کر تا تھا تو یہ خلیفن کا لفظ ضر ور بولتا تھا۔ہمارے دوستوں کو ان کی زبان تو آتی نہیں
تھی۔لیکن وہ یہ لفظ سن کر کہتے کہ ہم نے اس سے یہ لفظ سنا ہے جس کا یہ مطلب ہے کہ وہ آپ کو پہچانتے
ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے ایسا تصرف کیا کہ جو خبریں اخبارات میں شائع ہوں وہ لوگ پڑھیں اور پھر ان
خبروں کا ان پر اثر بھی ہو۔دیر بہت ہو گئی ہے مختصر میں ایک واقعہ آپ
کو بتا دیتا ہوں۔امام کمال یوسف
نے لکھا ہے کہ
’اب دورے کے بعد حکومت کے تمام ان اداروں میں جہاں وہ سکول کے ٹیچر ز کو ٹریننگ
دیتے ہیں جماعت احمد یہ ایک ضروری مضمون قرار دے دیا گیا ہے۔“
یعنی اب وہاں ہر ایک کو یہ مضمون پڑھنا پڑے گا۔جانے سے پہلے میں نے ایک تقریر کی تھی۔جس میں بعض فقرے یہ بھی تھے کہ میرے دل میں درد ہے کہ دنیا کے لئے ایک ہولناک تباہی مقدر ہے
اور دنیا کی قومیں اس سے بے خبر ہیں۔میر افرض ہے کہ میں انہیں بتاؤں کہ ان کے لئے ایک عظیم تباہی
مقدر ہے۔انہیں چاہئے کہ وہ اس راستہ کو اختیار کریں جس پر چل کر وہ اس تباہی سے بچ سکتے ہیں۔اور
وہ راستہ یہی ہے کہ وہ اسلام کی عافیت بخش آغوش میں آئیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱۲
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
داخل ہوں اور پاک دل اور پاک ارادہ ہو کر آستانہ الوہیت پر گریں اور خدا کی امان کے نیچے جمع ہوں۔وہاں جا کر جو باتیں میں نے ان کو کہیں اور جن پر اخباروں نے نوٹ لکھے۔وہ اخباروں ہی کی
زبان میں آپ کو بتا تا ہوں۔سوئٹزر لینڈ کے ایک اخبار نے لکھا کہ میں نے ان کو بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی یہ پیشگوئی ہے کہ روس جس کا یہ اعلان ہے کہ وہ خدا کا نام صفحہ زمین سے مٹادے گا بالآ خر حق کی
طرف رجوع کرے گا اور وہاں کے رہنے والوں کی اکثریت اسلام کی طرف مائل ہو جائے گی اور دنیا
کے محسن اعظم محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرنے لگے گی۔گو آج یہ بات ناممکن نظر آتی ہے
لیکن میرا دل اسے سچا سمجھنے پر مجبور ہے کیونکہ ایسی ہی ناممکن نظر آنے والی باتیں پہلے بھی بتائی گئی تھیں اور
وہ پوری ہوگئیں۔ایک اخبار ہٹ فادور لانڈ (Het vadar land ) نے جو نوٹ دیا ہے اس میں ایک فقرہ
یہ بھی لکھا کہ میں نے انہیں یہ کہا ہے کہ
” میرے نزدیک دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہی ہوگا“
اسی طرح سوئٹزر لینڈ کا ایک بہت بڑا اخبار ہے اور وہ بڑا ہی متعصب اخبار ہے اور وہ کبھی بھی
اسلام کے حق میں نہیں لکھتا تھا بلکہ ہمیشہ اسلام کے خلاف لکھتا تھا۔اور جب کبھی ہمارے امام مشتاق احمد
ان کو جواباً خط لکھتے تو وہ اسے شائع نہیں کرتا تھا۔جب میں وہاں گیا ہوں تو ان کا خیال تھا کہ غالباً وہ
ہماری پر یس کا نفرس میں نہیں آئے گا اور کوئی نوٹ بھی نہیں لکھے گا۔لیکن پریس کانفرس میں ان کا ایک
نمائندہ آیا اس نے مجھ سے پریس کانفرنس میں بھی باتیں کیں اور بعد میں بھی مجھ سے قریباً پندرہ بیس
منٹ باتیں کرتا رہا۔وہ اپنے ساتھ ایک سٹینوگرافر (شارٹ ہیڈ کی ماہر جو سوئٹزرلینڈ کی رہنے والی
ایک نو جوان عورت تھی لے کر آیا تھا۔بعد میں جب اخبار آئی تو پتہ لگا کہ وہ ایک ایک لفظ نوٹ کرتی چلی
جاتی تھی بات نہیں کرتی تھی۔بات مرد نمائندہ ہی کرتا تھا۔ہمیں منٹ کے بعد وہ کہنے لگا کہ اب ایک
سوال باقی ہے۔اس کا جواب مجھے چاہئے میں نے کہا پوچھو کہنے لگا کہ بانی سلسلہ احمدیہ کی بعثت کا مقصد
کیا تھا۔میں نے اسے کہا کہ میں اپنے الفاظ میں تمہیں نہیں بتاؤں گا۔میں تمہیں بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ
کے الفاظ میں ہی بتاتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس غرض سے مبعوث کیا ہے کہ میں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱۳
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
دلائل کے ساتھ اس صلیب کو توڑ دوں جس نے مسیح کی ہڈیوں کو تو ڑا اور آپ کے جسم کو زخمی کیا تھا۔اس
بات کا اس کی طبیعت پر اتنا اثر ہوا کہ وہ کہنے لگا مجھے حوالہ دکھاؤ۔یہ بھی ان کی عادت ہے کہ کسی اور
کی طرف بات منسوب کرنی ہو تو آپ کے پاس حوالہ ہونا چاہئے۔یہ ثابت کرنے کے لئے کہ واقعی
اس نے یہ بات لکھی ہے۔اللہ تعالیٰ کا تصرف ایسا تھا کہ ہم اپنے ساتھ کچھ حوالے لے گئے تھے ان
میں یہ حوالہ بھی تھا اور اس کا انگریزی میں ترجمہ بھی ہوا ہوا تھا۔چنانچہ میں نے اس کو وہ حوالہ دکھایا۔کہنے لگا میں اسے نقل کرتا چاہتا ہوں۔میں نے کہا ضرور نقل کرو۔بعد میں اس اخبار نے جو اسلام
کے حق میں ایک لفظ بھی نہیں لکھتا تھا اس نے اپنا ایک پورا کالم اس انٹرویو پر لکھا اور اس کے آخر میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ اقتباس نقل کیا جو وہ لکھ کر لے گیا تھا کہ انہوں نے یہ دعویٰ
کیا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس غرض کے لئے مبعوث کیا ہے۔اور میں گو اس کے اتنا لمبا لکھنے پر بھی
خوش تھا لیکن خوشی مجھے اس بات سے ہوئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک فقرہ اس اخبار
نے نقل
کر دیا ہے۔اس اخبار نے جو نوٹ دیا اس میں اس نے یہ بھی لکھا کہ احمدیت اسلام کی ایک اصلاحی تحریک
ہے اور اس کا نصب العین دنیا کو قرآن کریم کی حقیقی تعلیم کی طرف واپس لانا ہے اور دنیا کو گذشتہ
صدیوں کی بدعات اور غیر یقینی روایات سے پاک کرنا ہے۔اور اس جماعت کے بانی نے خدا کی وحی
کے مطابق مسیحیت کا مقابلہ جاری رکھا اور اس برصغیر ( اس ملک ) میں جہاں مسیحی ممالک کی فوجوں اور
پادریوں کی مدد سے نو آبادیاں قائم کی گئیں اور مسیحیت کا پرچار کیا گیا۔آپ کی طرف سے مسیحیت کا یہ
مقابلہ کیا تعجب انگیز نہیں۔آپ نے اپنی تصانیف میں اپنے آپ کو مسیح قرار دیا ہے جسے خدا نے اس لئے
مبعوث کیا تا کہ وہ دلائل اور روحانی اصلاح کے ذریعہ اس صلیب کو توڑے جس نے مسیح کی ہڈیوں کو
توڑا تھا۔ہیگ کے ایک دوسرے اخبار نے لکھا کہ ایک سوال کے جواب میں میں نے ان
کو یہ بتایا کہ
احمدیت کا سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ لوگ اپنے خالق سے زندہ تعلق پیدا کریں کیونکہ اس
کے بغیر زندگی بالکل بے ثمر ہے۔اس تعلق کے بغیر ایک انسان کی زندگی ایسی ہے جیسے ایک حیوان یا
کیڑے کی۔جس کی زندگی کوئی زندگی نہیں کہلا سکتی۔“

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱۴
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔پھر ہیگ کے ایک اور کثیر الاشاعت اخبار نے یہ لکھا کہ میں نے مغربی ممالک کو یہ بتایا ہے کہ
”میرا ایمان ہے کہ اسلام ہی مغربی ممالک کے لئے مستقبل کا مذہب ہے اگر اہل مغرب نے
اپنے خالق حقیقی کونہ پہچانا تو وہ تباہ ہو جائیں گے۔“
اس قسم کے بیسیوں حوالے ہیں اور میں نے بتایا ہے کہ ۱۳۶ اخباروں نے بڑے نمایاں طور پر
ہماری باتوں کو شائع کیا ہے اور سرخیاں بھی نمایاں دیں۔بعض نے تو پورے صفحہ کی سرخی دے کر نوٹ
دیئے اور تصویر میں بھی بڑی نمایاں دیں۔ایڈیٹوریل لکھے ( درجنوں کی تعداد میں ایڈیٹوریل لکھے گئے )
ڈنمارک جہاں مسجد کا افتتاح ہوا ہے وہاں سب سے زیادہ عیسائی گھبرائے ہیں جب کہ میں نے
پہلے بتایا ہے کہ ایک پادری نے چرچ بلیٹن میں ہی لکھ دیا کہ تم بغیر جانتے ہوئے مسلمان ہو چکے
ہو۔اصل میں تمہارے خیالات بدل گئے ہیں۔تمہارے خیالات عیسائیوں والے نہیں رہے۔ہمارے
خلاف بھی جو لکھا جاتا ہے وہ بھی ہمارے حق میں ہوتا ہے۔ایک اخبار نے لکھا۔اس موجودہ وقت میں اللہ اور اس کے رسول کو یہاں پیر و حاصل کرنے میں بہت وقت اور یا
مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔“
ایک اخبار کہتا ہے کہ لوگوں کے خیالات مسلمانوں والے ہو گئے ہیں اور دوسرا اخبار کہتا ہے کہ
ان کو پیر نہیں ملیں گے۔اب آؤ سنو تیسرا کیا کہتا ہے۔تیسرا اخبار کہتا ہے کہ۔یہ امر محتاج بیان نہیں کہ ڈنمارک میں بڑی تیزی سے مسلمانوں کی ایک جماعت معرض وجود
میں آچکی ہے اور جس رفتار سے مسجد کی تعمیر عمل میں آئی ہے وہ اس بات کی آئینہ دار ہے کہ ڈنمارک کی
مسلم تحریک کے پیچھے پر عزم اور فعال دماغ کارفرما ہے۔“
آگے جا کر وہ لکھتا ہے کہ جو کچھ واقع ہو گیا ہے۔یعنی مسجد کی تعمیر اور وہاں سے اذان
کا بلند ہونا
اور تبلیغ ہونا اور لوگوں کا مسلمان ہوتے چلے جانا یہ واقعہ اس نوعیت کا ہے کہ
د کلیسا اس موقف کا سہارا نہیں لے سکتا کہ گویا کچھ ہوا ہی نہیں“
پھر ایک اخبار نے لکھا ہے کہ میں نے مغربی ممالک کو بتایا کہ
اگر کسی کو اسلام کے پھیلنے کے ضمن میں یہ فکر ہے کہ اس غرض کے لئے گولیاں چلیں گی اور تلوار
استعمال ہوگی تو وہ غلط فہمی میں مبتلا ہے۔یہ سب ہتھیار اور اٹیم بم وغیرہ کسی شخص کے خیال کو بدلنے کیلئے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱۵
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
بالکل بریکار ہیں۔اگر ایک شخص میں کوئی حقیقی تبدیلی آسکتی ہے تو وہ صرف دل ہی سے پیدا ہوسکتی ہے۔سوئٹزر لینڈ کے دوسرے اخبار نے لکھا کہ میں نے انہیں بتایا کہ
اسلام دنیا میں جنگ جاری کرنے کے لئے نہیں بلکہ جنگوں کو روکنے کے لئے آیا
ہے۔اسلام کو طاقت کی ضرورت نہیں اس لئے کہ اسلام کو دو غیر مادی ہتھیا را ایسے اللہ تعالیٰ نے
دیئے ہیں کہ ان کا مقابلہ مادی طاقت نہیں کر سکتی۔ایک دلائل کا ہتھیار اور ایک آسمانی نشانوں کا
ہتھیار۔جماعت کے بانی کے ذریعہ دنیا نے ہزاروں نشان دیکھے ہیں اور ہزاروں نشانوں کی
پیشگوئی کی گئی ہے جو ا بھی پورے نہیں ہوئے۔ہیمبرگ کے ایک اخبار نے لکھا کہ جب مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ اسلام کو کیسے پھیلائیں
گے تو میں نے جواب دیا۔جرمن قوم کے قلوب کو فتح کرنے سے اور یہ حقیقت ہے کہ دلوں
کو تبھی فتح کیا جا سکتا ہے
جب انہیں اسلام کی خوبیوں سے پوری طرح آگاہ کر دیا جائے۔“
زیورک کے ایک اخبار نے میری باتوں سے متاثر ہو کر لکھا کہ ہم دنیا کی بہتری کے خیال
سے امید رکھتے ہیں کہ ایسی امن پسند قوتوں کی آواز جہاں بھی بلند ہو گی سنی جائے گی۔فرینکفرٹ میں میں نے ان سے جو باتیں کیں وہ یہ تھیں کہ صرف اور صرف اسلام ہی کا
خدا زندہ خدا ہے اور صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے زندہ رسول ہیں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند جلیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام زندہ خدا کے مظہر
اور زندہ نشان ہیں اور میں ان کا نمائندے اور جانشین کی حیثیت سے دعوت مقابلہ دیتا ہوں۔اگر کسی عیسائی کو بھی دعوی ہے کہ اس کا خدا زندہ خدا ہے تو وہ میرے ساتھ قبولیت دعا میں مقابلہ
کرے اگر وہ جیت جائے گا تو ایک گراں قدر انعام حاصل کرے۔اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دو چیلنج میں نے ان بارہ پادریوں اور
مستشرقین کی جماعت کو دیئے جو ڈنمارک میں مجھے ملنے کے لئے آئے تھے اور ڈیڑھ گھنٹے تک ان کی
مجھ سے گفتگو ہوئی۔اس گفتگو کے بعد میں نے ان سے کہا کہ مذہب کا معاملہ دل سے تعلق رکھتا ہے
اور مذہب کے معاملہ میں جو دل سے تعلق رکھتا ہے۔مادی طاقت کا استعمال اتنی بڑی حماقت ہے کہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱۶
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
اس سے زیادہ اور کوئی حماقت نہیں ہو سکتی پس ہمیں آپس میں سر جوڑ کر تبادلہ خیالات کرنا چاہئے اور
امن کی فضا میں معلوم کرنا چاہئے اور ثابت کرنا چاہئے کہ عیسائیت سچا مذ ہب ہے یا اسلام۔اور اس
کے لئے میں بانی سلسلہ احمدیہ کے یہ دو دعوت ہائے مقابلہ تمہارے ہاتھ میں رکھتا ہوں اور میں ان
کے نمائندہ اور خلیفہ ہونے کی حیثیت میں تمہارے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔ایک یہ کہ سورۃ فاتحہ کے مضامین کے ساتھ اپنی تمام الہامی کتابوں کا مقابلہ کر کے دیکھ لو کہ
اپنے مضامین روحانی کے لحاظ سے کون بلند اور اعلیٰ اور ارفع ہے۔ایک تفصیل ہے وہ تفصیلی چیلنج
میں نے ان کو دیا۔اور دوسرے یہ کہ ہر روز ہر صبح جب تم اٹھتے ہو کوئی نہ کوئی بیہودہ اعتراض اسلام
پر کر دیتے ہو۔اگر ہم نے فیصلہ کرنا ہو تو مشکل پیش آئے گی۔کیونکہ تم اتنی کثرت سے اعتراض
کرتے ہو کہ ایک زندگی میں ان کا جواب ہی نہیں دیا جا سکتا کئی زندگیاں ہوں تب جواب ممکن
ہے۔پھر فیصلہ کیسے ہو گا کس کی زندگی میں ہوگا۔ایک آسان طریق میں تمہیں بتا تا ہوں تمہارے
نزدیک جو سب سے اہم دو یا تین اعتراض اسلام پر ہوں کہ باقی اعتراضوں کے مقابلہ میں ایسے
ہوں کہ ان کی وہ حیثیت ہو جو ایک پہاڑ کی ہوتی ہے ایک ذرہ کے مقابلہ میں تم وہ میرے سامنے
پیش کرو اور اگر میں ان اعتراضات کو غلط ثابت کر دوں اور ان جگہوں سے جن پر تم نے اعتراض
کیا ہے روحانی مضامین نکال کے پیش کر دوں اور اس کے مقابلہ میں وہ تعلیم جوتم پیش کر رہے ہو
اس کا نقص ثابت کر دوں تو باقی اعتراضات ختم ہو جائیں گے۔جن اعتراضوں کو خود تمہارے
نزدیک اتنی اہمیت حاصل ہے وہ ٹوٹ جائیں گے اور اس طرح کوئی اعتراض باقی نہیں رہے گا۔ان پادریوں اور مستشرقین میں سے ایک بولنے لگا تو میں نے کہا ابھی نہیں تم مجھ سے ملنے سے قبل کئی
گھنٹے اور کئی دن آپس میں ملتے رہے ہو۔تم نے بڑے مشورے کرنے کے بعد وہ سوالات تیار کئے
ہیں جو مجھ پر کرنے تھے۔تم پورے تیار ہو کر آئے ہو مجھے ان کے لیڈر نے بتایا کہ ہم نے کئی دن
میٹنگیں کیں ، کئی گھنٹے سر جوڑا اور فیصلہ کیا کہ ہم آپ سے یہ سوالات کریں گے۔اس نے ایک
کاپی کھول کر دکھائی۔وہ سوالوں سے بھری ہوئی تھی۔گویا جہاں تک سوالات کی بات ہے وہ روشنی
میں تھے لیکن میں اندھیرے میں تھا مجھے کچھ پتہ نہیں تھا۔تب میرا وہ خدا جس پر ایک انسان کو کامل
تو کل کرنا چاہئے میری مد کو آیا اور اس نے ایسے جواب مجھے سکھائے کہ وہ ساکت ہو جاتے تھے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
اور اپنے سوالوں کو آگے نہیں چلا سکتے تھے۔۲۱۷
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
جیسا کہ میں نے پہلے بتایا تھا۔اپنی طرف سے انہوں نے یہ ایک ترکیب سوچی کہ جماعت
احمدیہ سے ڈنمارک کے عوام کو متنفر کرنے کا یہ طریق ہے کہ ڈنمارک کے عوام پوپ سے نفرت کرتے
ہیں اور ایک آدمی کی قیادت کو پسند نہیں کرتے۔ہم کسی طرح اس شخص کے منہ سے نکلوادیں کہ اس کی
حیثیت پوپ کی حیثیت سے ملتی جلتی ہے۔تو وہ خود بخود اپنی عادت اور فطرت کے مطابق احمدیت
سے نفرت کرنے لگ جائیں گے اور اس کی طرف متوجہ نہیں ہوں گے۔چنانچہ یہ مقصد سامنے رکھ کر
انہوں نے سوالات تیار کئے۔مجھے پتہ نہیں تھا کہ ان کا کیا مقصد ہے۔ان میں سے ایک آتے ہی
مجھے پوچھنے لگا کہ جماعت احمدیہ میں آپ کا مقام کیا ہے۔مجھے پتہ نہیں تھا کہ یہ مجھے کس طرف لے
جانا چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی کا فضل تھا، کہ یہ سوال نہ بھی سامنے آیا اور نہ بھی اس کا جواب سوچا اسی
وقت خدا نے کہا کہ انہیں جواب دو کہ تمہارا سوال غلط ہے اس لئے کہ میرے نزدیک جماعت احمدیہ
اور میں ایک ہی وجود کا نام ہے اور جب وجود ہی ایک ہے تو اس وجود میں میرے مقام کا سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا اور وہ بڑا پریشان ہوا کہ یہ کیا جواب مل گیا ہے۔کہنے لگا ( انہوں نے پریسٹ persist
کیا ) اصرار کیا کہ کسی طرح میرے منہ سے کوئی بات نکلوائیں۔چنانچہ دوسرا سوال یہ کیا کہ کیا یہ صحیح
نہیں کہ جماعت احمدیہ پر یہ فرض ہے کہ وہ آپ کے ہر حکم کی اطاعت کرے۔میں نے کہا بالکل فرض
نہیں جماعت احمدیہ پر یہ فرض ہے کہ وہ میرے معروف احکام کی اطاعت کرے ہر حکم کی اطاعت ان
پر فرض نہیں ( آپ سے ان الفاظ میں بیعت لی جاتی ہے کہ جو نیک کام آپ بتائیں گے میں آپ کی
اس میں کامل فرماں برداری کروں گا۔غرض میں نے کہا تم نے جو فقرہ کہا ہے وہ درست نہیں۔جو نیک
کام میں بتا تا ہوں اس کی اطاعت ان پر فرض ہے پھر اس نے غلط نتیجہ نکالا اور تیسر اسوال یہ کر دیا کہ
اس کا تو یہ مطلب ہوا کہ جو مقام پوپ کا ہے وہی آپ کا ہے۔اس سے مجھے پتہ لگا کہ ان کا مقصد کیا
تھا۔میں نے کہا ہرگز نہیں میں پابند ہوں قرآن کریم کے احکام کا میں پابند ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کے اسوہ حسنہ کا اور پوپ پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔اس لئے ہم دونوں کے مقام مختلف ہیں
تب اس کو سمجھ آئی کہ یہاں دال گلتی نہیں۔میں نے کیا کرنا تھا اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے
جواب بتادیا مجھے اس بات سے لطف آرہا تھا کہ میرے دماغ میں جواب آجاتا تھا اور میں جواب

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
----
۲۱۸
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
دے دیتا تھا یعنی ایسا تو نہیں تھا کہ حوالے نکالے ہوئے ہیں یا پہلے سے تیاری کی ہوئی ہے۔وہاں اس
بات کا سوال ہی نہیں تھا۔غرض وہ سوال کرتے چلے گئے اور خاموش ہوتے گئے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا کہ ہمارے دورہ سے پہلے تین بیعت ہوئی تھیں دورہ کے بعد اس وقت
تک تیرہ چودہ بیعتیں ہو چکی ہیں اور ان میں ایک کیتھولک بھی ہے جو اپنے مذہب میں بڑے متعصب
ہوتے ہیں اور ان میں وہ ہماری نو جو ان مخلص طالبہ بھی ہے جو سویڈن کی رہنے والی ہے اور جس کے
اندر اللہ تعالیٰ نے ایک حیرت
انگیز تبدیلی پیدا کی۔ایک دن ہم کوپن ہیگن سے باہر گئے۔( میں وہاں
کے احمدیوں کو اپنے ساتھ لے گیا تھا ) اس دن جب ہم واپس آئے تو مجھے پتہ لگا کہ مشن ہاؤس میں
ہمارے امام کے گھر میں (ہم بھی وہاں ہی ٹھہرے ہوئے تھے ) یو نیورسٹی کی ایک نوجوان طالبہ دوسرے
ملک ( سویڈن ) سے آئی ہوئی ہے اور دو چار گھنٹے سے ہمارا انتظار کر رہی ہے۔(اس کو یہ پتہ نہیں تھا کہ
ہم وہاں نہیں باہر گئے ہوئے ہیں ) اور کہتی ہے کہ میں نے آج ہی واپس چلی جانا ہے اور جانا بھی
مسلمان ہو کر ہے۔خیر جب ہم وہاں پہنچے تو میں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ کیا تم میں سے کوئی اسے
جانتا ہے اور کیا اسے کسی نے تبلیغ کی ہے۔انہوں نے کہا نہیں میں نے کہا پتہ تو کرو یہ کون ہے۔میں اس
سے نہیں ملا چنانچہ ناروے کے رہنے والے ہمارے آنریری مبلغ اس کے پاس گئے اور ایک گھنٹہ تک اس
سے باتیں کرتے رہے اور آخر اس کو یہ مشورہ دیا کہ چونکہ تم نے ابھی اسلام کے متعلق کچھ پڑھا نہیں
اس لئے ابھی بیعت نہ کرو، اسلام میں داخل نہ ہو، یہاں سے کتابیں ساتھ لے جاؤ ان کو پڑھو پھر اسلام
میں داخل ہونا۔وہ گھنٹہ بھر کی گفتگو سے تنگ آگئی اور کہنے لگی مجھے ان سے ملاؤ۔خیر میں نے اسے اندر
بلالیا دوسرے دوست اور مبلغ بھی اس کے ساتھ آگئے مجھ سے آتے ہی وہ کہنے لگی کہ کیا اسلام میں اور
احمدیت میں کوئی فرق ہے۔میں نے کہا ہر گز نہیں یہ دونوں ایک ہی چیز کے نام ہیں۔کہنے لگی پھر میری
بیعت لے لو۔میں نے اسی وقت بیعت فارم منگوایا اور اس کی بیعت لی اور اس کا نام قانتہ رکھا۔اس
کے بعد وہ چند کتابیں لے کر چلی گئی۔ابھی چند دن ہوئے امام کمال یوسف کا خط آیا کہ وہ قانتہ جس نے
آپ کے سفر کے دوران بیعت کی تھی وہ کرسمس کی چھٹیوں میں گھر نہیں گئی بلکہ وہ دوسرے ملک میں
ہمارے مشن ہاؤس میں آگئی ہے اور روزے پورے رکھ رہی ہے اور سارا وقت دعا میں منہمک رہتی
ہے۔اس کو اس حد تک انہاک ہے کہ ہمارے ایک پاکستانی ڈاکٹر نے ایک دن سارے احمدیوں کی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱۹
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
دعوت کی ( روزہ کھولنے کے بعد یا روزہ کی افطاری کے وقت ) امام کمال یوسف لکھتے ہیں کہ میں نے
اس کو کہا کہ تم بھی وہاں جانا تو اس نے انکار کر دیا اور کہا میں نہیں جاؤں گی۔ابھی کچھ دن دعوت میں
باقی تھے میں خاموش ہو گیا۔لیکن جس دن جانا تھا میں نے اس سے جانے کے لئے اصرار کیا اور کہا اس
شخص نے دعوت کی ہے اور تمہیں دعوت قبول کرنی چاہئے وہ کہنے لگی یہ دن کب کسی شخص کو نصیب ہوئے
ہیں۔مسجد میں دعائیں کرنے کے مجھے اس کا موقع ملا ہے اس لئے میں تو اپنا ایک منٹ بھی مسجد سے باہر
خرچ کرنا نہیں چاہتی۔اب دیکھ لو وہ چند مہینوں کی ایک نومسلمہ تھی اور پھر نو جوان تھی اور گندے ماحول
میں پیدا ہوئی تھی اور وہیں اس نے پرورش پائی تھی۔پھر یو نیورسٹی کی طالبہ تھی یہاں کی بچیاں باہر جا کر
مغربی تہذیب کا اثر لے لیتی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فرشتے ان قوموں میں ایسے آدمی پیدا کر رہے ہیں
کہ جن کے دلوں کو وہ اپنے ہاتھ میں پکڑ کر ان کا پرانا خون نچوڑ دیتے ہیں اور اسلام کا نیا خون ان میں
بھر دیتے ہیں۔باتیں اور بھی بہت سی تھیں لیکن وقت بہت ہو گیا۔ایک عظیم معجزہ جو اللہ تعالیٰ نے وہاں دکھایا ہے
وہ میں آپ
کو بتا دیتا ہوں اور اس کے اوپر ہی میں آج کی تقریر ختم کروں گا۔ہم وہاں گئے اور اس ملک
اور دوسرے بعض ممالک کا دورہ کیا اور واپس آگئے۔میں ۲۱ اگست کو کراچی پہنچا ہوں۔اکتوبر میں
عبدالسلام صاحب میڈیسن نے جو ڈنمارک میں ہمارے آنریری مبلغ ہیں مجھے خط لکھا کہ آپ ایک
انذار ان کے سامنے پیش کر گئے تھے۔اب ایک چین ری ایکشن (Chain reaction) ایک
سلسلہ انذاروں کا شروع ہو گیا ہے۔اور وہ اس طرح کہ ایک شخص جس کا نام رچرڈ گر یو ہے اس نے یہ
دعوی کیا ہے کہ آسمان کے خدا نے مجھے وحی کے ذریعہ یہ بتایا ہے کہ کرسمس کے دن تک دنیا تھرمونیوکلیئر
جنگ میں کلیۂ تباہ ہو جائے گی اور وہی لوگ بچیں گے جو میرے گرد جمع ہو جائیں گے اور آسمان کے خدا
کی اس آواز پر لبیک کہیں گے جو اسے سنائی گئی ہے۔اس نے یو نیورسل لنک کے نام سے یہ تحریک
وع کی ہے اور یہاں ڈنمارک میں بھی اشتہاروں کے ذریعہ اس یو نیورسل لنک کا پروپیگنڈا اور تبلیغ
کی گئی ہے۔اور جس وقت انہوں نے یہ بات لکھی تھی اس وقت ان کے علم کے مطابق چالیس آدمی اس
کے ساتھ شامل ہو گئے تھے اور وہاں غالباً ایک سکول ٹیچر اس کا نمائندہ تھا۔اس نے لوگوں سے پیسے بھی
لئے اور تھرمونیوکلیئر جنگ سے بچنے کے لئے ایک تہہ خانہ بھی پولیس کی اجازت کے بغیر بنایا بلکہ ان کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۲۰
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
منع کرنے کے باوجود بنایا۔اس تہ خانہ کی جو چھت تھی وہ سکہ کی بنائی تاکہ اس پر کوئی اثر نہ ہو اور ان کو
یقین تھا کہ اگر کر مکس سے پہلے نہیں تو کرسمس کے دن ضرور دنیا تباہ ہو جائے گی اور ڈنمارک میں وہی
لوگ بچیں گے جو اس تہہ خانے میں آ کر جمع ہو جائیں گے۔جب میرے پاس ان کا خط آیا تو ۱۹ را کتوبر
کو میں نے انہیں جو خط لکھا اس کا ترجمہ میں آپ کو سنا دیتا ہوں جو یہ ہے۔آپ کے خط محررہ ۳۰ ستمبر کا شکریہ۔مسٹر رچرڈ گریو آف بلیک پول کا دعوی بے معنی ہے البتہ
دلچسپ ضرور ہے اور ان یورپیوں کے لئے جو روحانی تاریکی میں بھٹک رہے ہیں آنکھیں کھولنے کا
موجب ہوگا۔ان کا دعوی ہے کہ دنیا تین مہینے کے اندر اندر جو ہری جنگ کے ذریعہ تباہ و برباد ہو کر رہ
جائے گی اس سے ہمیں اتنا موقع تو ضرور ملا ہے کہ ہم اہل یورپ تک بالخصوص اور ساری دنیا تک بالعموم
اسلام کے پیغام اور ان اسلامی پیش گوئیوں کو جو موجودہ زمانہ سے متعلق ہیں پہنچانے کی کوشش کریں اور
انہیں بتائیں کہ یہ پیشگوئیاں من وعن پوری ہو کر رہیں گی۔یہ تین مہینے کی میعاد ( جو کرسمس کے دن ختم
ہوئی تھی جو مسٹر رچرڈ گریو نے مقرر کی ہے ) ۲۵ / دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔آپ ہر ممکن ذریعہ سے تمام
لوگوں تک یہ بات پہنچادیں کہ مسٹر گر یو اور اس کے ساتھی انتظار ہی کرتے رہیں گے اور ان کی پیش گوئی
جیسا کہ ان کا دعوی ہے کبھی بھی پوری نہیں ہوگی۔یہ میچ ہے کہ آج دنیا کے مختلف مقامات میں جنگ کا
امکانی خطرہ ضرور موجود ہے عین ممکن ہے کہ مقامی اور محمد و قسم کے انقلابات یا حادثات رونما ہوں لیکن
ایسا ہرگز ممکن نہیں ہو گا کہ دنیا ان تین مہینوں میں جوہری جنگ کے ذریعہ سے تباہ و برباد ہو جائے۔جو
بنیادی طور پر امن اور آشتی کا زمانہ ہے۔دراصل مسٹر گر یو اللہ تعالیٰ کی طرف ایسی بات منسوب کرتے
ہیں جو اس نے نہیں کہی۔یہ دعویٰ بیہودہ اور بے معنی ہے۔“
اس کے بعد میں نے انہیں لکھا کہ اب میری تقریر لنڈن والی ) پیغام امن کا ترجمہ ہو چکا ہے
ضروری ہے کہ اس کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کی جائے۔دنیا کی نجات اور بقاء کا کلی دار ومدار اس
پیغام میں مضمر ہے۔مسٹر گر یو کا دعویٰ کبھی پورا نہیں ہوگا۔یہ باطل ہے اور اپنی میعاد تک باطل ہی رہے
گا۔ان کے جھوٹے اور خود ساختہ معبود ان کی ہرگز مدد کو نہیں آئیں گے نہ ہی یو نیورسل لنک انہیں بچا
سکے گا۔ان کے لئے اب ایک ہی امید اور جائے پناہ رہ گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ اسلام کے خدا کے
آستانہ پر آکر سر بسجو د ہو جائیں۔یہ خدا ایسا خدا ہے کہ جس کے حسن ، عظمت اور قدرت کا اعلان تمام

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۲۱
۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
نبیوں کے سرتاج محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم آج سے چودہ سو سال
قبل فرما چکے ہیں۔اللہ تعالی آپ کے
ساتھ ہو اور آپ کی کوششوں میں برکت ڈالے“
امام کمال یوسف ۲۱ رمضان کو لکھتے ہیں۔چند دنوں سے اس شہر میں ( بروک شاید اس کا نام ہے جہاں ان لوگوں نے نہ خانہ بنوایا تھا )
ایک استاد جنہوں نے آسمان کے خدا سے وحی پا کر کرسمس کی شام کو ساری دنیا کی ایٹمی جنگ کی تباہی کی
زد میں آنے کی پیشگوئی کی تھی کا بعض اخبارات میں خوب چرچا رہا ( اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا
کر دیئے کہ ان کی پیش گوئی کا چر چائین اس وقت ہو گیا جب وہ باطل ہونی تھی ) ایٹمی جنگ سے بچاؤ
کے لئے انہوں نے پولیس سے اجازت کے بغیر حفاظتی تہ خانے بھی تیار کر والئے۔تہ خانوں کی تصاویر
بھی اخبارات میں آئیں اخبارات میں یہ تذکرہ ہو ہی رہا تھا کہ ان تمام اخبارات کو اس پیش گوئی کے
خلاف حضور کے مکتوب گرامی کا ترجمہ جس میں حضور نے واضح الفاظ میں اس عرصہ کو امن کا زمانہ اور
عالمی جنگ کے نہ ہونے کا اعلان فرمایا ہے پہنچا دیا گیا۔اس پر ڈینش ٹیلی ویژن والوں نے انٹرویو کے
دوران ان سے پوچھا کہ کیا واقعی ۲۵ دسمبر ۱۹۶۷ کو ایٹمی جنگ کی معین تاریخ سے آپ کو خلا کے خدا نے
اطلاع دی ہے تو استاد صاحب صاف انکار کر گئے کہ مجھے معین تاریخ سے اطلاع نہیں دی گئی
اگر معین تاریخ سے اطلاع نہیں دی گئی تھی تو ایٹم بم سے بچاؤ کے لئے اتنی عجلت میں پولیس کے
منع کرنے کے باوجود تہ خانے بنوانے کی کیا وجہ تھی۔اس پر پوچھا گیا کہ پھر تاریخ کا اعلان کیوں کیا گیا
اس کا اعلان کیا گیا تھا وہ اس کا انکار نہیں کر سکتا تھا ) تو کہنے لگے کہ
رچرڈ گر یو جو اس تنظیم کے رئیس ہیں ان
کو غلطی لگی ہے
امام کمال یوسف لکھتے ہیں۔66
کمال یوسف کا اندازہ یہی ہے کہ حضور کے مکتوب گرامی جو خاکسار نے ان کو بھیجا تھا کو پڑھ کر
متاثر ہوئے ہیں آج اس سلسلہ میں اخبار کا پہلا تراشہ ملا ہے کہ جو ۱۹ دسمبر کا شائع شدہ ہے اخبار کی
دو کالمی سرخی کا ترجمہ یہ ہے
آسمانوں کے خدا کی پیش گوئی جو اس کے نام سے کی گئی تھی کے خلاف مسلمانوں کا انتباہ
اس سرخی کے بعد نامہ نگارا پنا نوٹ لکھتا ہے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۲۲
۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
ڈنمارک کے مسلمانوں نے جماعت احمدیہ کے روحانی سربراہ کی خدمت میں آسمانوں کے
خدا کی پیشگوئی کہ تمام مخلوق کرسمس کی شام کو ایٹم کی جنگ کے نتیجہ میں زمین زد ہو جائے گی کی
اطلاع عرض کی تھی تو آپ نے بڑے زبردست الفاظ میں اس پیشگوئی کے غلط ہونے کا اشارہ کیا تھا۔”اس کے بعد اس نے حضور کے تمام الفاظ من و عن نقل کئے ہیں اپنے اخبار میں اور کہیں کہیں
مناسب رنگ میں اپنی طرف سے ایک سطر کے نوٹ بڑھا دیئے ہیں“
اس کے بعد لکھتے ہیں۔تعجب کی بات یہ ہے کہ انفارمیشن ( یہ اخبار ہے جس کے خط لکھا ہے ) ڈنمارک کا واحد اخبار
ہے جس نے حضور کی آمد اور مسجد کے افتتاح کا کوئی ذکر نہیں کیا بلکہ خاکسار کے علم کے مطابق عمداً
ذکر سے اجتناب کیا ہے اب بھی یہ واحد اخبار ہے جس نے حضور کے مکتوب کے اعلان کو من وعن شائع
کر دیا ہے“
ایک اور خط میں تئیس رمضان کو لکھتے ہیں۔”ہمارے پڑوس کے پادری نے یہاں کے لوکل اخبار میں لکھا ہے اس کا آخری فقرہ یہ ہے
کہ ان لوگوں کے لئے جنہوں نے یہ پیشگوئی کی تھی یہاں ڈنمارک میں کوئی جگہ نہیں۔اس شخص
کے ساتھی نے دو مضامین مسجد کے متعلق لکھے تھے جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق
تمسخر سے ذکر کیا تھا اللہ تعالیٰ نے اس کو تنبیہ کی کہ اخبارات نے لکھا کہ ان جیسوں کے لئے
ڈنمارک میں کوئی جگہ نہیں۔۴ جنوری کو عبدالسلام صاحب میڈیسن (اصل میں تو میرے وہی
مخاطب تھے انہوں نے ہی مجھے اطلاع دی تھی) نے بڑی خوشی اور مسرت سے جو خط لکھا ہے اس
کے چند فقرے یہ ہیں۔یو نیورسل لنک کے نام سے دنیا میں جو ایک پیشگوئی کی گئی تھی اور ایک سلسلہ قائم کیا گیا
تھا وہ کلی طور پر اللہ تعالیٰ نے مٹا دیا ہے جس شخص نے پیشگوئی کر کے رسول ہونے کا دعوی کیا تھا
وہ بھاگ گیا ہے اور کسی کو پتہ نہیں کہ وہ کہاں غائب ہو گیا اور عوام یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ
یونیورسل لنگ کی تحریک کو کورٹ میں پرسیو (Persue) کیا جائے اور ان پر مقدمہ چلایا جائے
کیونکہ یہ لوگوں کا روپیہ کھا گئے ہیں۔“
:

·

آج 10 میں سے 10 باقی