ہر فرد جماعت کو چاہئے کہ اپنے اندر صحابہ رسولؐ والی بنیادی خوبیاں پیدا کرے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۲۵
۱۳/ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
ہر فر د جماعت کو چاہئے کہ اپنے اندر صحابہ رسول
والی بنیادی خوبیاں پیدا کرے
اختتامی خطاب جلسه سالا نه فرموده ۱۳ /جنوری ۱۹۶۸ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گذشتہ سال میں نے چند خطبات میں ان مقاصد پر روشنی ڈالی تھی جن کا تعلق خانہ کعبہ کی
از سرنو تعمیر سے تھا اور میں نے بتایا تھا کہ یہ تمام مقاصد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے
نتیجہ میں بنی نوع انسان کو حاصل ہونے تھے۔میرا خیال تھا کہ میں اس جلسہ پر آج کے دن اس
تمہید کے بعد وہ عملی منصوبہ جماعت کے سامنے رکھوں جو میں الہی منشاء کے مطابق رکھنا چاہتا ہوں
لیکن ایک دن قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے میری توجہ اس طرف پھری کہ ان مقاصد کے
حصول کے لئے قوم میں بہت سی بنیادی صفات کا پایا جانا ضروری ہے اور قبل اس کے کہ میں وہ عملی
منصوبہ جماعت کے سامنے رکھوں مجھے احباب جماعت کو ان بنیادی صفات، اخلاق یا خواص کی
طرف متوجہ کرنا چاہئے ، جو خدا کی ایک برگزیدہ جماعت میں پائے جاتے ہیں، پائے جانے
چاہئیں اور ان سے یہ توقع رکھوں کہ وہ تدبیر اور دعا کے ساتھ اپنے ان اخلاق کو اور اپنی ان صفات
کو اور بھی پختہ کر لیں گے۔تا کہ جس وقت عملی منصوبہ ان کے سامنے رکھا جائے تو عمل کرنے کے
لئے وہ پوری طرح تیار ہوں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے ساتھ جب
دعوای کیا تو اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں نسلاً بعد نسل
مسلمان ان قربانیوں کو دیتے چلے گئے جن کے نتیجہ میں مقاصد تعمیر بیت اللہ بنی نوع انسان کو حاصل
ہوئے اور ایک دنیا نے امت مسلمہ سے ہر قسم کا دینی اور دنیوی ، مادی اور روحانی فائدہ اٹھایا لیکن
غفلت اور زوال کا ایک زمانہ بھی مقدر تھا جس کی خبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلے سے
دے رکھی تھی اس لئے پھر وہ زمانہ آیا کہ اگر چہ بیت اللہ کی عمارت اس طرح قائم اور خدا تعالیٰ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کے وعدہ کے مطابق محفوظ ہے۔جس طرح کہ آج سے چودہ سو سال پہلے تھی لیکن برکات
بیت اللہ سے اسی وقت دنیا نے ایک لمبے عرصہ تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اور
بعد کی صدیوں میں فائدہ اٹھایا۔اللہ تعالیٰ نے آسمان پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ پھر سے اسلام کو تمام دنیا پر غالب کرے اور تمام
اقوام عالم کے دل اس کے بعض بندے خدا اور اس کے محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے جیتیں
اور اس طرح پر بیت اللہ کی ان تمام برکات سے بنی نوع انسان فائدہ اٹھائیں جن برکات سے
آج سے چودہ سو سال قبل اس دنیا نے فائدہ اٹھایا تھا ان برکات کے انتشار کے لئے ، ان کو دنیا
میں پھیلانے کے لئے بنی نوع انسان کو ان برکات سے روشناس کرانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے
جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ کے ہر فرد کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے اندران
بنیادی خوبیوں کو پیدا کرے جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں ہمیں نظر آتی ہیں
جب تک ہمارا سوچنا اور ہمارا غور کرنا اور ہمارا کہنا اور عمل کرنا بالکل ویسا ہی نہ ہو جائے جیسا کہ نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کا تھا۔اس وقت تک ہم اپنی اس بنیادی ذمہ داری کو کامیابی
کے ساتھ نہیں نباہ سکتے کہ بیت اللہ کی برکات سے ساری دنیا کومستفیض کریں اور وہ تمام مقاصد جن
میں سے تمھیں مقاصد کا ذکر میں نے اپنے خطبات میں کیا ہے وہ حاصل ہوں۔ان اغراض کو پورا کرنے اور ان مقاصد کے حصول کے لئے بنیادی طور پر نو باتوں کا ہمارے
ނ
اندر پایا جانا ضروری ہے ہم میں نو صفات جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی برکت۔کمزور رنگ میں یا پختہ طور پر یا بعض کے اندر چھپی ہوئی اور بعض میں نمایاں پائی جاتی ہیں ان
صفات کو اور پختہ کرنا اور ان صفات اور اخلاق کے رنگ کو اور گہرا کرنا ہے اور سوچ کے اور عمل
کر کے ہم نے یہ نیت کہ دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے۔پہاڑ اپنی جگہ پر ٹھہرے رہیں یا وہاں سے اڑا
دئے جائیں ہم اپنی ذمہ داری کو انشاء اللہ اسی کی توفیق سے ضرور نبھا ئیں گے۔میہ نو صفات جن کے متعلق میں اس وقت کچھ کہنا چاہتا ہوں ان میں سے بعض کے متعلق تو
شاید آپ پہلے بھی اور اکثریت سے سنتے رہے ہوں گے لیکن یہ اس قسم کی بنیادی چیزیں ہیں کہ
مجموعی طور پر ان کا آپ کے سامنے رکھا جانا ضروری ہے اور وہ یہ ہیں۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۲۷
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
اللہ تعالیٰ کی ذاتی محبت ( محبت ذاتی اپنے رب کے لئے ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے ساتھ محبت کا تعلق۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع ، اس عقل حج کا پیدا کرنا اور اس عقل کو
منور ، روشن اور پختہ کرنا جس کو عربی زبان میں نہیہ کہتے ہیں۔یعنی وہ عقل جو برائیوں سے روکتی ہے
اور پانچوشیں یہ خلق اور یہ صفت ہمارے اندر ہونی چاہئے کہ ہم اپنی تدبیر کو اس کے کمال تک
پہنچائیں گے۔اس سے ڈرے ڈرے کسی احمدی کو تسلی نہیں ہونی چاہئے یعنی ادھورے کام ایک
احمدی کو زیب نہیں دیتے۔یہ ایک خلق ہے ایک اصولی صفت ہے بعض لوگ بے پرواہی سے آدھا
کام کرتے ہیں پھر غیر ذمہ داری سے چھوڑ دیتے ہیں توجہ نہیں کرتے بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو
پیچھے پڑے رہتے ہیں اور جب تک وہ کام مکمل نہ ہو جائے اس طرف سے توجہ نہیں ہٹاتے اسے
اسلامی زبان میں جہاد یا مجاہدہ کہتے ہیں۔چھٹے روح مسابقت یعنی یہ روح ہمارے اندر ہونی
چاہئے کہ ہم میں سے ہر ایک اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دینے والا ہو اور ساتویں سفرہ ہونے کی
صفت۔یعنی یہ جذبہ جنون تک پہنچا ہوا ہو کہ ہم نے نامساعد حالات میں بھی اور تھوڑے ہونے کے
باوجود ساری دنیا میں پھیل جانا ہے اور قرآن کریم کے علوم کی اشاعت کرنا ہے اور آٹھوئیں جذبہ
خدمت جو رضا کارانہ کی جاتی ہے یعنی ایسی خدمت جس کے مقابلہ میں نہ بدلہ لیا جاتا ہے اور نہ
بدلہ کی خواہش کی جاتی ہے اور نوشیں تو گل۔اللہ تعالی کی محبت ذاتی
محبت کا تعلق کسی چیز سے دو طرح پیدا ہوتا ہے ایک اس کے حسن کی وجہ سے اور ایک اس
کے احسان کی وجہ سے۔احسان کی وجہ سے جو تعلق پیدا ہوتا ہے وہ آگے دو قسم کا ہوتا ہے۔ایک وہ
تعلق محبت جو اس وقت پیدا ہوتا ہے کہ انسان یہ سمجھتا ہے کہ اس ہستی سے مجھے اتنا انعام مل چکا ہے
کہ اگر اور انعام نہ بھی ملے تب بھی میں اس سے پیار کرتا چلا جاؤں گا اور ایک تعلق محبت احسان
کے نتیجہ میں اس قسم کا ہوتا ہے کہ آدمی سمجھتا ہے کہ مجھے اس سے تعلق رکھنا چاہئے۔کیونکہ اس سے
فیض حاصل کروں گا اور اگر کسی وقت اس کو یہ خیال پیدا ہو جائے کہ فیض بند ہو گیا تو اس تعلق کو وہ
قطع کرتا ہے۔حسن اور احسان کے نتیجہ میں احسان کے جو پہلے معنے میں نے بتائے ہیں کہ اتنا
--

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۲۸
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
احسان ہو چکا اتنے انعامات کا نزول ہو چکا اتنا فضل اور رحمتیں ہو چکیں کہ آگے اگر فضل اور رحمتیں
نہ بھی ہوں تب بھی اگر ہم اس محبت کو قائم رکھیں اور اس تعلق کو پختہ رکھیں تو شکر یہ ادا نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اپنے حسن کا بار بار ذکر کیا ہے اور اس طرح پر توجہ دلائی ہے
کہ اللہ تعالیٰ کا حسن اس قدر عظیم ہے کہ اگر تم اس کی معرفت اور عرفان حاصل کر لو تو اس سے محبت
کے بغیر رہ نہیں سکتے کسی قسم کے بدلہ کی خواہش نہیں کسی قسم کے فیض کے حصول کی نیت نہیں صرف
اس لئے کہ حسن ہے ہی ایسا کہ انسان کی فطرت اس کی طرف مائل ہوتی ہے اور اس سے محبت کرتی
ہے مثلاً یہ گلاب کا پھول ہے جو بھی شخص اس کو دیکھے گا کہے گا بڑا خوبصورت ہے اس کے حسن سے
ہر شخص متاثر ہوتا ہے حالانکہ یہ گلاب کا پھول زبانِ حال سے یہ کہ رہا ہے کہ میں تمہیں کوئی فیض
نہیں پہنچاؤں گا لیکن حسن خود اپنی طرف مائل کرتا ہے گلاب کے پھول کا یہ حسن اللہ تعالیٰ کے حسین
جلوں کی ایک ہلکی اور خفیف سی جھلک ہے۔خدا کے حسین جلوے اس کثرت کے ساتھ اور اس
شدت کے ساتھ دنیا پر جلوہ گر ہو رہے ہیں اور اس کی حسین صفات اس طرح انسانوں
کو اپنی طرف
متوجہ کر رہی ہیں کہ انسان کی آنکھ کھل جائے اور اسے بصارت حاصل ہو تو اس حسین ہستی سے محبت
کئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا۔تو جب میں نے یہ کہا کہ ہر احمدی کے دل میں اپنے رب کے لئے محبت پیدا
ہونی چاہئے تو میری مراد یہ ہے کہ ہر احمدی کے دل میں اپنے رب کے لئے ذاتی محبت پیدا ہونی
چاہئے اس حُسن کے نتیجے میں جس کی وہ معرفت حاصل کرے اسی حسین صفات کے نتیجہ میں جس کا
وہ عرفان حاصل کرے خدا تعالیٰ کی محبت اس کے دل میں ہو قطع نظر اس کے کہ اس نے ہم پر کتنے
احسان کئے یا آئندہ ہم اس کے احسانوں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے قطع نظر اس کے ذاتی محبت
ہمارے دل میں اپنے رب کے لئے پیدا ہونی چاہئے۔دوسرے احسان کی پہلی قسم سے بھی اس قسم کی محبت ذاتی پیدا ہوتی ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے کہ میں نے تم پر اتنے احسان کئے ہیں کہ تم ان
کو شمار نہیں کر سکتے اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کے
جلوے جو میرے اور آپ میں سے ہر ایک کے لئے آج سے قبل دنیا پرظاہر ہو چکے ہیں وہ اس کثرت
کے ساتھ ہیں کہ اگر ہم اپنا ہر سانس اللہ تعالیٰ کے شکر کی ادائیگی میں لیں تو ہماری زندگی کے سانس ختم ہو
جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شمار جو ہے وہ تو ہو ہی نہیں سکتا لیکن اگر آپ اندازہ کرنا چاہتے ہیں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۲۹
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
تو اس کا کروڑواں حصہ ابھی پورا نہیں ہو گا یعنی جتنے احسان اللہ تعالیٰ آپ پر کر چکا ہے اگر آپ اپنی
زندگی کے ہر سانس میں ان کا شکر یہ ادا کرنا چاہیں تو آپ کی زندگی کے سانس ختم ہو جائیں گے اور
ان نعمتوں میں سے کروڑواں حصہ بھی نہیں ہو گا جس کا آپ شکر یہ ادا کر چکے ہوں گے باقی ایسی ہی
رہ جائیں گی بغیر شکریہ کے۔تو ایسی ہستی جو اپنے حسن میں کمال رکھتی ہے حسن نام رکھتی ہے اور وہ
ہستی جس کے احسانوں کا کوئی شمار نہیں ہو سکتا اس کے ساتھ (اگر اس کا عرفان حاصل ہو جائے )
محبت ذاتی کا پیدا ہونا ضروری ہے اگر وہ محبت ذاتی پیدا نہیں ہوتی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں
اپنے رب کی معرفت حاصل نہیں۔پس یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے رب کی صفات اور اس کی ذات
کی معرفت حاصل کریں اور محبت ذاتی کو اگر انتہا تک پہنچا دیں جس انتہا تک پہنچانا ہماری طاقت
اور استعداد میں ہو اور اس محبت ذاتی کے بعد ( محبت کا یہ تقاضا ہے کہ ) انسان خود کو کوئی چیز نہیں
سمجھتا۔محبت میں اپنے محبوب کے مقابلہ میں کامل نیستی کا جامہ پہننا پڑتا ہے۔یہ دنیا کی محبتیں عارضی
اور بعض دفعہ بیہودہ سی ہوئی ہیں۔ان میں لوگ بغیر کسی فیض کے حصول کے یا فیض کے حصول کے
امکان پر ہر قسم کی قربانی کرتے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ کی صفات اور اس کی ذات کا حسن اور احسان
کے جلوے دیکھنے کے بعد پھر انسان اپنا نہیں رہتا بلکہ سب کچھ رب کے لئے ہو جاتا ہے اور اس پر
فدا ہو رہا ہوتا ہے تو پہلی صفت یا خاصیت یا خُلق جو آپ کے اندر پیدا ہونا چاہئے اور مضبوط ہونا
چاہئے اور بیدار ہونا چاہئے وہ اللہ تعالیٰ کی محبت ذاتی ہے۔دوسری صفت جو ہم احمدیوں میں نمایاں ہونی چاہئے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
محبت۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب خدا تمہیں یہ کہتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے ساتھ پیار و محبت کرو تو اللہ تعالیٰ کا اس محبت سے کس قسم کی محبت کا منشاء ہوتا ہے تو سنو۔قُلْ إِنْ كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ
وَاَمْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسْكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ
الَيْكُمْ مِنَ اللهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللهُ بِأَمْرِه
وَاللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ
( التوبة : ۲۴)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)۔۲۳۰
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنیا میں بعض لوگ اپنے باپوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور بعض
لوگ اپنے بچوں سے بڑی محبت کرتے ہیں۔بعض لوگ اپنے بھائیوں سے محبت کرتے ہیں
اور بعض لوگ اپنی بیویوں سے انتہائی محبت کا تعلق رکھتے ہیں۔بعض لوگ اپنے قرابت داروں سے
محبت رکھتے ہیں، بعض لوگ اپنے اموال کی محبت میں اپنے بچوں تک کو قربان کر دیتے ہیں اور اس
کی پرواہ نہیں کرتے۔بعض لوگ تجارت میں اتنے منہمک اور اس سے اتنا دلی تعلق رکھتے ہیں کہ دنیا
کی ہر قربانی دے دیتے ہیں لیکن اپنی تجارت کو نقصان پہنچانے کے لئے تیار نہیں ہوتے فرض کرو کہ اگر
کسی کا باپ سخت بیمار ہے اور تجارتی لحاظ سے کام کے دن ہیں تو وہ اپنے اس باپ کے پاس نہیں جائے
گا کہ کہیں تجارت میں نقصان نہ ہو جائے۔بعض لوگوں کو اپنی کوٹھیوں اور محلوں سے بڑی محبت ہوتی ہے تو
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ محبت جس چیز سے تمہیں ہو اس محبت سے زیادہ اگر خدا اور
اس کے رسول اور اس کی راہ میں قربانی دینے کے ساتھ تمہیں محبت نہیں تو تم فاسق ہو اور فاسقوں
کے متعلق اللہ تعالیٰ اس دنیا میں فیصلہ کرے گا اور فوری فیصلہ نہیں کرے گا فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِي
اللهُ بِأَمرِه وہ چونکہ بڑا رحم کرنے والا خدا ہے اس لئے اصلاح کا ایک موقع دے گا۔وہ تمہیں
موقع دے گا کہ تم اپنی اصلاح کرو اور اپنی ساری محبتوں کو خدا اور اس کے رسول کی محبت پر قربان
کر دو لیکن اگر تم اس نہایت خطرناک غلطی کے مرتکب ہونے کے باوجود اصلاح کے موقع سے
فائدہ نہ اٹھاؤ تو يَأْتِيَ اللهُ بِأَمْرِ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ اس دنیا میں تم پر صادر ہو جائے گا اور وہ
فیصلہ یہ ہے کہ تم فاسق قرار دیئے جاؤ گے اور ان انعامات سے محروم کر دیئے جاؤ گے جو ہدایت
یافتہ قوم کو ملتے ہیں خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کی رضا سے تم محروم کر دئیے جاؤ گے تمہارا انجام بخیر
نہیں ہوگا۔یہ محبت ہے جس قسم کی محبت کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اسلام مطالبہ کرتا ہے
اور جو ہر احمدی کے دل میں ہونی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑا لطیف نکتہ
بیان فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اتنی محبت ہونی چاہئے کہ
روحانی طور پر کوئی فیض آپ کی اتباع کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔اس مقام پر آدمی کھڑا ہو جائے تو
اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ مختلف قسم کی ریاضتیں جو بعد میں مسلمانوں نے بھی بنا لیں وہ ان میں نہیں پڑے
گا اور اس محبت کے تقاضا سے مجبور ہوگا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی تعلق قائم رکھے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۳۱
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کسی اور کی طرف رجوع نہ کرے اس کی مثال صحابہ کی زندگی میں ہمیں بہت جگہ نظر آتی ہے۔میں
ایک دو مثالیں یہاں دے دیتا ہوں۔ایک مثال تو کل میں نے مستورات کی تقریر میں دی تھی۔وہ اس آیت سے تعلق رکھتی ہے۔یعنی
اس میں یہ ہے کہ جو لوگ اپنی بیویوں کے ساتھ محبت رکھتے ہیں وہ اس محبت کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
محبت پر قربان کر دیں۔جو بیویاں اپنے خاوند سے انتہائی محبت رکھتی ہیں وہ اس انتہائی دنیوی محبت
کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پر قربان کریں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک موقع پر ایک
جنگ کے لئے مدینہ سے باہر جاچکے تھے۔ایک صحابی جو کسی اور طرف باہر گئے ہوئے تھے واپس
آئے۔ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر پر جانے کا علم نہیں تھا لیکن ان کی بیوی
کو علم تھا۔وہ
اپنے گھر میں بڑے خوش خوش پہنچے کہ ایک لمبے فراق کے بعد میں اپنی بیوی کے پاس آ رہا ہوں۔وہ
ابھی اسی محبت سے آگے بڑھے تو اس نے دونوں ہاتھوں سے دھکا دیا اور ان کو پیچھے ہٹا دیا اور کہا کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جہاد کے لئے گئے ہوئے ہیں اور تم اپنی بیوی کی طرف متوجہ ہور ہے ہو اور
اسی وقت ان کو گھر سے نکال کر باہر بھیج دیا اور کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر جنگ کرو۔(دیباچہ تفسیر القرآن صفحه ۲۲۶)
ایک اور مثال جنگ تبوک کے لئے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہو گئے اور جب
حضور کو مدینہ سے گئے ہوئے کئی روز گزر گئے تو ابوخضیشمہ ایک دن اپنے گھر میں آئے۔وہ کہیں باہر
گئے ہوئے تھے۔وہ وقت سخت گرمی کا تھا اور ان کی دو بیویاں تھیں۔انہوں نے دیکھا کہ ان کی
دونوں بیویوں نے اس خیال سے کہ ان کا خاوند باہر سفر سے واپس آیا ہے ان کے لئے ٹھنڈے
پانی کا انتظام کیا ان کی مہمان نوازی کے لئے بڑا اچھا کھانا پکا یا۔جب وہ گھر میں آئے تو ان کو پتہ
لگا کہ حضور جنگ تبوک کے لئے روانہ ہو چکے ہیں اور گھر میں انہوں نے دیکھا کہ ان کی بیویاں بن
سنور کر بیٹھی ہوئی ہیں ان کا انتظار کر رہی ہیں۔ٹھنڈا پانی ہے اور اچھا کھانا ہے۔جب ان
کو پتہ لگا تو
انہوں نے کہا کہ افسوس ہے۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم تو اس گرمی میں دور کے سفر میں ہوں اور
ابوخیثمہ یہ ٹھنڈا پانی اور یہ عمدہ کھانا خوبصورت عورتوں کے پاس بیٹھ کر کھائے۔یہ ہرگز انصاف
نہیں۔ابو خیثمہ نے اسی وقت اپنی بیویوں سے کہا کہ کھانا پرے ہٹا دو۔سامان سفر تیار کرو تا کہ میں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۳۲
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
حضور کے پاس پہنچوں چنانچہ بیویوں نے سامان درست کیا اور ابوخیثمہ اونٹ پر سوار ہو کر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلے ( راستہ میں ایک دو اور صحابہ بھی آپ کو ملے معلوم ہوتا
ہے کہ ان کے ساتھ بھی یہی گزری ہوگی ) یہاں تک کہ وہ تین منزل پر حضور سے جاملے۔(سیرۃ ابن ہشام جلد نمبر ۴ صفحه ۱۶۳ ۱۶۴)
جنگ احد کے موقع پر ایک صحابی جن کا نام حنظلہ تھا اپنی بیوی کے ساتھ ہم صحبت تھے کہ ان
کے کان میں آواز آئی کہ اے مسلمانو جہاد کے لئے باہر نکلو وہ اسی وقت کھڑے ہوئے اور نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب کی تلاش میں یہ بھول گئے کہ انہیں نہانا بھی چاہئے اور وہ اسی طرح چلے
گئے اور جنگ احد میں وہ مارے گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے یہ نظارہ دکھایا کہ
فرشتوں نے ان کو غسل دیا ہے ویسے جو شہید ہوتے ہیں ان
کو تو غسل نہیں دیا جاتا لیکن نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھایا گیا کہ فرشتوں نے ان کو نسل دیا چونکہ یہ بات معمول کے مطابق نہ تھی اس
لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کی بیوی سے جا کر پوچھو شاید کسی ایسی بات کا پتہ لگے کہ کیوں
ان کو فرشتے غسل دے رہے تھے چنانچہ صحابہ ان کی بیوی کے پاس گئے تو انہوں نے بتایا کہ وہ جنبی
حالت میں ہی جہاد کے لئے روانہ ہو گئے تھے محبت میں انہیں خیال ہی نہیں رہا تھا کہ انہیں نہانا بھی
چاہئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا تو فرمایا یہی وجہ تھی کہ اس وجہ سے فرشتوں نے انہیں غسل دیا۔( غزوہ احد سیرۃ ابن ہشام جلد نمبر ۳ صفحه ۸۹)
یہ محبت ہے اس قسم کی جو ایک احمدی کے دل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پیدا
ہونی چاہئے کہ اس کے بغیر ہم اپنی ذمہ داریوں کو نباہ نہیں سکتے۔بعض دفعہ محبت کا زبانی دعویٰ ہوتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جس قسم کی محبت
ہمارے دل میں ہونی چاہئے وہ محض زبان کا دعوی نہیں ہونا چاہئے۔بعض دفعہ محبت حقیقی ہوتی ہے
لیکن انسان اپنی عادت سے مجبور ہو کر یا بعض اپنی اخلاقی کمزوریوں سے مجبور ہو کر (اخلاقی
کمزوری سے مراد میری بداخلاقی نہیں ) ایسی جرات نہیں رکھتا کہ وہ میدان جنگ میں بھی لڑ سکے۔اس قسم کی کمزوریوں کے نتیجہ میں محبت کا عملی اظہار نہیں کر سکتا۔یعنی گو محبت حقیقی ہوتی ہے لیکن عملاً
اس کا اظہار نہیں ہوتا لیکن خدا تعالیٰ ہم سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۳۳
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کے نتیجہ میں آپ کی محبت کا عملی دنیا میں اظہار کریں قرآن کریم بار بار ہمیں اس کی طرف متوجہ کرتا
ہے اور میں بھی اب جماعت کو اس طرف متوجہ کر رہا ہوں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِى مُسْتَقِمَا فَاتَّبِعُوهُ (الانعام:۱۵۳) کہ یہ راستہ جس پر میں گامزن ہوں۔صِرَاطى۔یہ راستہ سیدھا خدا کی طرف لے جاتا ہے اور اس پر چل کر انسان کو خدا تعالیٰ کا قرب اور
اس کی رضا حاصل ہوتی ہے۔فَاتَّبِعُوهُ۔اس لئے میں تمہیں کہتا ہوں کہ میری محبت میں میری اتباع
بھی کرو اور میرے پیچھے پیچھے آؤ۔یہ قیادت کا بہترین عملی نمونہ ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنی زندگی میں دکھایا چنانچہ آپ نے دنیا کو یہ نہیں کہا کہ میں دنیوی آرام حاصل کرتا ہوں۔تم
جا کے لڑو بلکہ ہر جگہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بطور لیڈر اور بطور قائد کے آگے ہوئے اور امت کو بہ
اور یہ
کہا کہ میرے پیچھے آؤ۔یہ بہترین قائد جو اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں امت کو یہ آواز دیتا ہے کہ
میرے پیچھے آؤ بہت ہی عظیم ہے وہ قائد اور بہت ہی عظیم ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔آپ نے یہ نہیں
کہا کہ خدا کی راہ میں قربانیاں دو بلکہ یہ کہا کہ جس طرح میں قربانیاں دیتا ہوں اس طرح میری
سنت پر عمل کرتے ہوئے تم بھی خدا کی راہ میں قربانیاں دو۔غرض آپ نے یہ فرمایا کہ یہ راستہ جس
پر میں گامزن ہوں تم اس پر چلو۔یہ راستہ خدا تعالیٰ تک پہنچاتا ہے۔اس لئے تم میرے پیچھے پیچھے
آؤ۔میری اتباع کرو اور اگر تم ایسا کرو گے تو قرآن کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے۔وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (الاعراف: ۱۵۹) تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع
کرو گے تو تمہارا انجام بخیر ہو جائے گا۔تم ان خوشیوں کو حاصل کر لو گے جن کا حاصل کرنا انسان
کے لئے ممکن ہے اور سب سے بڑی خوشی تو خدا تعالیٰ کی رضا ہے تمہیں اللہ تعالیٰ کی رضا مل جائے گی
پس اسلام نے یہاں بھی زور دے کر فرمایا کہ تمہارا ہدایت پانا تمہارا نیک انجام ہونا بہترین جزا کا
تمہیں ملنا اس بات پر منحصر ہے کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہو۔اللہ تعالیٰ ایک
دوسری جگہ فرماتا ہے۔اِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِمُوتني يُبُكُمُ اللهُ (ال عمران :٣٢)
کہ اللہ تعالیٰ کی محبت ذاتی کا نتیجہ بھی یہ ہونا چاہئے کہ جو خدا کہتا ہے وہ تم کرو اور خدا تعالیٰ تمہیں کہتا
ہے۔اتَّبِعُوْهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (الاعراف : ۱۵۹) اس لئے اگر تم میری پیروی کرو گے تو اللہ تعالیٰ
تم سے محبت کرنے لگ جائے گا اس وجہ سے بھی کہ تم نے میری پیروی کی اور اس راستہ کو اختیار کیا
----

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۳۴
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کہ جو اللہ تعالیٰ کی جنت میں لے جانے والا تھا اور اس لئے بھی کہ اللہ تعالیٰ کی محبت ذاتی کا یہ تقاضا
ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کہتا ہے وہ کرو یہ اتباع جس رنگ میں ہونی چاہئے وہ دنیا کا عام رنگ نہیں اور یہ
آپ اچھی طرح یاد رکھیں کہ دنیا میں مختلف رنگوں میں اتباع کی جاتی ہے کسی جگہ ڈر کے، کسی جگہ
اپنے فائدہ کے لئے کسی جگہ چھپ کر اور کسی جگہ ظاہر ہو کر کسی جگہ تھوڑی کسی جگہ بہت لیکن جب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا حکم دیا گیا تو صحابہ نے کس رنگ میں اس کو لیا اور کس رنگ میں
اطاعت کی اس کا نظارہ ہمیں جنگ حنین کے موقع پر نظر آتا ہے اس وقت بعض نئے اسلام لانے
والے اور بعض وہ جو ابھی تک مسلمان نہیں ہوئے تھے مسلمانوں کی فوج میں شامل ہو گئے تھے اور
جنگ کے دوران ایسے حالات پیدا ہو گئے کہ وہ بھاگے اور ساتھ ہی ان کے مسلمانوں کی سواریاں بھی
بھاگیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قریباً تنہا رہ گئے صرف چند آدمی آپ کے ساتھ تھے اس وقت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس سے کہا کہ ان کو میری طرف سے آواز دو آپ نے فرمایا
کہ عباس بلند آواز میں پکار کر کہو کہ اے وہ صحابہ جنہوں نے حدیبیہ کے دن درخت کے نیچے بیعت
کی تھی اور اے وہ لوگو جو سورۃ بقرہ کے زمانہ سے مسلمان ہو خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے حضرت عباس
نے نہایت ہی بلند آواز سے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ پیغام سنایا تو اس وقت صحابہ کی
جو حالت تھی اس کا اندازہ صرف انہی کی زبان سے حالات سن کر لگایا جاسکتا ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم
اونٹوں اور گھوڑوں کو واپس لانے کی کش مکش میں تھے۔سواریاں بدک گئی تھیں اور واپس نہیں جاتی
تھیں لگام کھینچتے تھے ادھر منہ نہیں کرتی تھیں کہ حضرت عباس کی آواز ہمارے کانوں میں پڑی۔اس وقت ہمیں یوں معلوم ہوا کہ ہم اس دنیا میں نہیں بلکہ قیامت کے دن خدا تعالیٰ کے سامنے
حاضر ہیں اور اس کے فرشتے ہم کو حساب دینے کے لئے بلا رہے ہیں۔تب ہم میں سے بعض نے
اپنی تلواریں اور ڈھالیں اپنے ہاتھوں میں لے لیں اور دوڑتے ہوئے اونٹوں سے کود پڑے اور
ڈرے ہوئے اونٹوں کو انہوں نے خالی چھوڑ دیا کہ جدھر چاہیں چلے جائیں اور بعض نے اپنی
تلواروں سے اپنے اونٹوں کی گردنیں کاٹ دیں۔وہ بڑی تیزی سے جارہے تھے اور ان پر سے وہ
چھلانگ نہیں لگا سکتے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز آئی ادھر آؤ تو انہوں نے تلوار نکالی اور
اونٹ کی گردن کاٹ دی پھر اونٹ گرا تو وہ اتر کر دوڑتے ہوئے میدان جنگ میں پہنچے اور خود پیدل

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۳۵
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دوڑے۔اس دن انصار اس طرح دوڑتے ہوئے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جارہے تھے جس طرح اونٹنیاں اور گائیں اپنے بچوں کی آواز سن کر ان کی
طرف دوڑ پڑتی ہیں اور تھوڑی دیر میں صحابہ ( خصوصاً انصار ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمع
ہو گئے اور دشمن کو شکست ہوگئی۔(دیباچہ تفسیر القرآن صفحه ۲۲۲،۲۲۱)
تو اتباع کا یہ مفہوم صحابہ نے سمجھا تھا۔اتباع کا یہ مفہوم ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اگر نفس کو اونٹوں
کی طرح قربان کرنا پڑے یا رشتہ داروں کو اونٹوں کی طرح قربان کرنا پڑا یا بیوی بچوں کو قربان
کرنا پڑا۔اس دنیا کے اموال اور اس کے آرام اور لذتوں اور مسرتوں کو قربان کرنا پڑا تو ہم نے
خدا تعالیٰ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہر چیز پر چھری پھیر دینی ہے اور خدا کی آواز جدھر بھی اور
جس طرف بھی ہمیں پکارے ہم نے اس کی اتباع کرتے ہوئے اس طرف چلے جانا ہے۔اس
رنگ میں ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنی ہے۔یہ نہیں کرنا کہ دعویٰ تو یہ ہے کہ ہم
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین میں سے ہیں اور عمل یہ ہو کہ معمولی معمولی رسموں
اور بدعتوں
کو بھی چھوڑنے کے لئے تیار نہ ہوں اور حالت یہ ہو کہ مغربی تہذیب کے گندے اور
بداثرات سے نجات پانے میں بھی تکلیف محسوس کریں۔یہ نہیں ہوگا۔تیسری صفت جو ہم میں پیدا ہونی چاہئے وہ تہیہ کی ہے یعنی ایسی سختی ہمارے اندر ہونی
چاہئے کہ جس چیز سے ہمیں روکا جائے ہم فورا رک جائیں نہ سوچیں نہ دلائل کا انتظار کریں۔بس
کان میں حکم آئے یعنی جب بھی خدا اور اس کے رسول کے نام پر بری باتوں سے روکا جائے۔ہمارے اندر یہ قوت اور استعداد اور صفت اور یہ خلق چاہئے کہ ہم فوراً باز آجائیں اس کے بغیر ہم
خانہ کعبہ کی تعمیر کے جو مقاصد ہیں وہ حاصل نہیں کر سکتے اور دنیا ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتی۔اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَمَا نَهُكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا وَاتَّقُوا الله (الحشر : ۸)
جس چیز سے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں روکیں رک جاؤ کہ تقویٰ اسی میں ہے اسی
طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
أَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى ( النزعت : ۴۱)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
٢٣٦
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کہ جو شخص نفس کی شہوات اور ان لذتوں کی طرف متوجہ نہیں ہوتا۔شہوات کو قطع کرتا اور اپنے
سے ان میلانوں کو دور کرتا ہے جو نفس امارہ کی آواز ہوتے ہیں اور ان سب برائیوں اور بدیوں
سے نجات حاصل کر کے اپنی عقل ( اپنی نہیہ ) کے نتیجہ میں اپنے رب کے مقام اور اس کی صفات
کے جو جلوے ہیں ان سے وہ لرزتا ہے اور ایک سیکنڈ کے لئے بھی اپنے رب کو ناراض کرنے کے
لئے تیار نہیں ہوتا۔اس شخص کو اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنت ملتی ہے۔سورۃ النحل میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَا عِنْدَكُمُ يَنْفَدُ يَنْفَدُ وَ مَا عِندَ اللهِ بَاقٍ وَلَنَجْزِيَنَ
الَّذِينَ صَبَرُوا أَجْرَهُمُ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (النحل : ۹۷) اور دوسری آیت میں ساتھ
ہی فرمایا مَنْ عَمِلَ صَالِحًا (النحل : ۹۸) پھر اس کے آخر میں فرمایا لَنَجْزِيَنَ الَّذِينَ :
صَبَرُوا أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ تو دوسری آیت۔ان میں سے دوسری آیت میں
عمل صالح کے نتیجہ میں احسن عمل کے مطابق جنت کے مقام کا انحصار رکھا کہ جنت میں ہر شخص کو وہ
مقام عطا ہو گا جو اُن بہترین اعمال کے نتیجہ میں جو اس نے کئے ہیں ملنا چاہئے یعنی اوسط نہیں لگائی
جائے گی۔اللہ تعالیٰ کا یہ بھی بڑا احسان ہے کہ ہم کوئی عمل ایسا کرتے ہیں جو تھوڑا اچھا ہے کوئی ایسا
کرتے ہیں جو اچھا ہے کوئی ایسا کرتے ہیں جو بہت اچھا ہے اور کوئی عمل ایسا کرتے ہیں جو خدا کی
نگاہ میں سب سے اچھا ہوتا ہے مثلاً فرض کرو ایک شخص ہے اس نے صرف چار عمل کئے ہیں اور اس
کے بعد وہ فوت ہو جاتا ہے۔اب اللہ تعالیٰ حساب لینے لگا۔حساب تو وہ لے گا بغیر وقت کے ہی
قرآن کریم کہتا ہے لیکن ہم تو اپنی زبان اور اپنی دنیا کے حالات کے مطابق ہی بات کر سکتے ہیں ورنہ
ہم سمجھ نہیں سکتے اسے۔اللہ تعالیٰ حساب لیتا ہے تو وہ شخص جو خدا پر ایمان لایا لیکن اعمال صالحہ
میں سے صرف چار عمل کر سکا تو اس دنیا سے وہ واپس بلا لیا گیا ان کاموں میں سے ایک کے نمبر ملے
کچھ اچھا، دوسرے کے نمبر ملے، اچھا، تیسرے کے نمبر ملے، بہت اچھا، چوتھے کے نمبر ملے ، سب
سے اچھا، تو اللہ تعالیٰ جنت میں اُسے اس جگہ رکھے گا جو سب سے اچھے عمل کے نتیجہ میں وہاں اُسے
رکھا جانا چاہئے اور جو نسبتاً خامیاں اور نقص ہیں باقی اعمال میں ان کو اپنی مغفرت کی چادر میں
ڈھانپے گا تو اللہ تعالیٰ نے ان دو آیتوں میں سے دوسری آیت میں اعمال صالحہ کا ذکر کیا ہے یعنی وہ
کرنے والے کام جو اچھی طرح کئے جاتے ہیں اور پہلی آیت میں یہ فرمایا ہے کہ مَا عِنْدَكُمُ

آج 10 میں سے 10 باقی