ہر فرد جماعت کو چاہئے کہ اپنے اندر صحابہ رسولؐ والی بنیادی خوبیاں پیدا کرے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۳۷
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
يَنْفَدُ وَمَا عِنْدَ اللهِ بَاقٍ وَلَنَجْزِيَنَ الَّذِينَ صَبَرُوا أَجْرَهُمُ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ :
تو یہاں صبر کے معنے نہی کے آتے ہیں ویسے صبر کے معنے رک جانے کے بھی آتے ہیں لیکن اس
کے معنے اور بھی ہیں اس کے معنے مصائب پر واویلا نہ کرنے کے بھی ہیں۔اس کے معنے نیکیوں پر
ثبات قدم دکھانے کے بھی ہیں۔اس کے معنے بدی سے رُک جانے کے بھی ہیں چونکہ دوسری آیت
میں اوامر کا ذکر ہے یعنی جو کرنے والی باتیں ہیں اس واسطے پہلی آیت میں ہم مجبور ہیں کہ اس کے
یہ معنی کریں کہ یہاں نواہی کا ذکر ہے۔تو صبروا کے معنے ہیں کہ وہ فور اٹک جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ بدیوں سے تم رکو گے تب بھی تمہیں جزا ملے گی اور نیکیوں کو کرو گے تب بھی تم کو جزا ملے
گی تو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بار بار ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے کہ اپنی اس صفت کو مضبوط
کرو اور اس خلق پر مضبوطی سے قائم رہو کہ جب بھی تمہیں کسی بُری چیز سے روکا جائے تو فور ارک
جاؤ صحابہ کی زندگی میں اس کی ایک مثال ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ ابھی شراب حرام نہیں ہوئی تھی۔اس سے روکا نہیں گیا تھا اس لئے بڑے بڑے بزرگ صحابہ میں سے بھی بعض (سارے نہیں)
شراب پیا کرتے تھے اور انہیں اس کی عادت تھی لیکن اس عادت کے باوجود ایک دن ہوا کہ یوں
ابوعبیدہ بن الجراح اور ابو طلحہ اور ابی بن کعب شراب پی رہے تھے اور حضرت انس انہیں شراب پلا
رہے تھے۔آپ جانتے تھے کہ شراب پی کر عقل بہک جاتی ہے۔شراب سے عقل پر پردے پڑ
جاتے ہیں لیکن اس حالت میں کہ وہ شراب کی مدہوشی میں تھے ان کے کانوں میں یہ آواز آئی کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ شراب ممنوع قرار دے دی گئی اس وقت گو عقل نیم مردہ
تھی لیکن اسلام کی روح اور زندگی بیدار تھی۔اس لئے انہوں نے اس وقت یہ نہیں سوچا کہ پہلے جا
کر پتہ کر لیں کہ یہ حکم نازل بھی ہوا ہے یا نہیں بلکہ انہوں نے اس شخص کو جو شراب کے پیمانے ہاتھ
میں لئے ان کی طرف آرہا تھا کہا کہ انس جاؤ اور ان مشکوں
کو توڑ دو۔خدا نے شراب حرام کر دی
ہے(بخاری کتاب الاشربة بابنزم تحريم الخمر ) غرض اس
قسم کی اطاعت ہے جس کا اسلام ہم
سے مطالبہ کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس واقعہ کے متعلق یوں یہ تحریر فرمایا ہے کہ
صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے وفادار اور مطیع فرمان تھے کہ کسی نبی کے شاگردوں
میں ایسی نظیر نہیں ملتی ہے اور خدا کے احکام پر ایسے قائم تھے کہ قرآن شریف ان کی تعریفوں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۳۸
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
سے بھرا پڑا ہے لکھا ہے کہ جب شراب کی حرمت کا حکم نافذ ہوا تو جس قدر شراب برتنوں
میں تھی وہ گرا دی گئی اور کہتے ہیں اس قدر شراب بہی کہ نالیاں بہہ نکلیں اور پھر کسی سے ایسا
فعل شنیع سرزد نہ ہوا اور وہ شراب کے پکے دشمن ہو گئے (ملفوظات جلد نمبر ۲ صفحه ۴۱)
اور پکے دشمن اس وقت ہوئے جب وہ شراب کے نشہ میں مدہوش تھے اور شراب کے نشہ
کی مدہوشی میں بھی وہ دشمن اسلام کی روح کی بیداری کے نتیجہ میں بڑی شدت اختیار کر گئی۔مکے تو ڑ دیئے گئے اور کبھی خیال نہیں آیا ان کو ان عادتوں کے باوجود کہ ہم اس بُری چیز کے
قریب جائیں گے۔اس لئے کہ ہمیں خدا کے رسول نے اس سے منع کر دیا ہے جب ابو عبیدہ اور
ابوطلحہ اور ابی بن کعب نے کہا کہ مٹکے اسی وقت توڑ دو اس وقت قرآن کریم کتاب حکیم ہے۔حکمت یہ بھی بتاتی ہے لیکن اس وقت ان کے پاس اس حکم کی کوئی حکمت نہ تھی ان کے پاس تو
صرف آواز ہی پہنچی تھی نا کہ شراب حرام ہوگئی۔کیوں حرام ہوئی اس کا ابھی پتہ نہیں لگا تھا لیکن
اطاعت کا جذبہ اور اطاعت کی روح اس قدر پختہ اور بیدار تھی کہ نشہ کی حالت میں بھی اطاعت کر
گئے اور دنیا میں اپنا اور امت مسلمہ کا ایک حسین نام چھوڑ گئے۔اس قسم کی اطاعت خدا اور اس
کے رسول کی اگر ہم کریں تو خانہ کعبہ کے مقاصد ہم حاصل کرتے ہیں۔اگر ہم ایسا نہ کریں تو وہ
مقاصد ہم حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ صحابہ سے پہلے کسی نے وہ مقاصد حاصل نہیں کئے اور بعد میں
بھی جو ان کا ہم شکل نہیں بنا۔اس نے یہ مقاصد حاصل نہیں کئے تو نفس امارہ کو کلی طور پر ذبح کر
دینا اور اطاعت اور فرماں برداری اور اتباع کے اعلیٰ مقام پر کھڑا ہونا یہ صفت ہمارے اندر ہو
چاہئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔وہ عبادت جو آخرت کے خسارہ سے نجات دیتی ہے وہ اس نفس امارہ کا ذبح کرنا ہے
کہ جو بُرے کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ جوش رکھتا ہے اور ایسا حاکم ہے کہ ہر وقت
بدی کا حکم دیتا رہتا ہے پس نجات اس میں ہے کہ اس بُر احکم دینے والے کو انقطاع الی اللہ
کی کار دوں سے ذبح کر دیا جائے اور خلقت سے قطع تعلق کر کے خدا تعالیٰ کو اپنا مونس اور
آرام جان قرار دیا جائے اور اس کے ساتھ انواع واقسام کی تلخیوں کی برداشت بھی کی
جائے۔تانفس غفلت کی موت سے نجات پاوے اور یہی اسلام کے معنے ہیں اور یہی کامل
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۳۹
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
اطاعت کی حقیقت ہے۔اور مسلمان وہ ہے جس نے اپنا منہ ذبح ہونے کے لئے خدا تعالیٰ
کے آگے رکھ دیا ہو اور اپنے نفس کی اونٹنی کو اس کے لئے قربان کر دیا ہو اور ذبح کے لئے
پیشانی کے بل اس کور گرا دیا ہو اور موت سے یک دم غافل نہ ہو۔“
خطبہ الہامیہ۔روحانی خزائن جلد نمبر ۱۶ صفحه ۳۶،۳۵)
ایک صفت جو ہمارے اندر پیدا ہونی چاہئے وہ یہ ہے کہ ہمیں عادت ہو کام کو انجام تک
پہنچانے کی یعنی جو کام بھی ہم کریں ہم انتہائی کوشش کر کے اس کو انتہا تک پہنچاویں کامیاب انتہا
تک۔راستے میں روکیں آئیں، ہمیں لوگ ہر قسم کا دُکھ دیں کہ یہ کام نہیں کرنے دیں گے یا ہماری
آزمائش کے لئے آفات آسمانی اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجی جائیں یا شیطان ہمارے دل میں
وسوسے پیدا کرے یا ہمارا نفس امارہ ہمیں یہ کہے کہ کس کام میں تم لگے ہو۔چند دن کی زندگی۔عیش کر لو یہ بھی ایک شیطانی وسوسہ نفس امارہ کے ذریعہ سے ہوتا ہے جو انسان کے اندر پیدا ہوتا ہے
لیکن کچھ ہو جائے ہم میں یہ عادت ہو ہماری یہ صفت ہو کہ ساری دنیا اسے جانیں کہ احمدی وہ ہیں کہ
جب وہ کام شروع کرتے ہیں اس کو چھوڑتے نہیں جب تک وہ اسے کامیاب انجام تک نہ
پہنچا ئیں۔بات یہ کہ ہمیں اس زندگی میں چھوٹے چھوٹے اور غیر اہم کام بھی کرنے پڑتے ہیں اور
ہماری زندگی کا یہ مقصد نہیں۔ہماری زندگی کا یہ مقصد ہے کہ ساری دنیا پر اسلام کو غالب کرنا ہے ہم
نے ہر دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کو پیدا کرنا ہے ہم نے ہر شخص کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مطیع
بنانا ہے۔یہ کام آسان نہیں اگر ہم چھوٹے چھوٹے کاموں میں اس بات کے عادی نہ ہوں کہ جو کام
ہم شروع کریں اُس کو انجام تک پہنچا ئیں تو اتنے اہم کام میں ہم کس طرح کامیابی حاصل کر سکتے
ہیں۔جس کی راہ میں ہزار ہا بلکہ میں کہوں گا کہ بے شمار روکیں ہیں۔یہ تو نہیں کہ آپ آرام سے
اسلام کو ساری دنیا میں غالب کر دیں گے شیطان خاموش نہیں بیٹھے گا طاغوتی قوتیں آپ کو مٹانے
اور نا کام بنانے کے لئے ہر کوشش کریں گی لیکن آپ کے اندر روح مجاہدہ ہونی چاہئے صفت جہاد
آپ کے اندر ہونی چاہئے تلوار کا جہاد نہیں گو ضرورت پڑے تو جان بھی دینی ہے شرائط اگر پوری
ہوں تو تلوار یا ایٹم بم کا استعمال بھی ٹھیک ہے لیکن روح یہ ہونی چاہئے جو اصل معنی کے لحاظ سے اور
اسلام جو مطالبہ کرتا ہے ہر احمدی کے اندر روح مجاہدہ ، صفت جہاد ہونی چاہئے۔جہاد کے معنی ہوتے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۴۰
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
ہیں کسی کام کو کرنے میں پوری طاقت خرچ کر دینا ( یہ معنی ہیں اس کے ) اور اپنی طاقت کے مطابق
اپنی استعداد کے مطابق پورا زور لگا دینا اور یہ مجاہدہ ہے تو جس کام کو بھی کریں جتنی طاقت اور قوت
ہمیں اللہ تعالیٰ نے دی ہے وہ ہم خرچ کریں پھر اپنے خدا سے کہیں کہ اے خدا ہم نے ایک عہد تو تجھ
سے کیا تھا اور یہ کہ تیرے اسلام کو پھیلانے کے لئے ہم اپنی طاقت خرچ کر دیں گے۔ہم نے اپنا
عہد پورا کر دیا ہے جو تو نے بھی ہم سے عہد کیا تھا کہ جب تم اپنی استعداد کے مطابق اپنی ساری
قوتوں کو خرچ کرو گے تو میں اپنے فضل سے تمہیں کامیاب کروں گا۔اب تو اپنے عہد کو پورا
کر اور ہمیں کامیابی عطا کر لیکن اگر ہم اپنے عہد کو پورا نہ کریں اور ہمارے اندر روح مجاہدہ نہ ہواو
رصفتِ جہاد نہ پائی جائے تو ہم کس طرح اپنے خدا کو کہ سکتے ہیں کہ اے خدا ہم نے اپنا وعدہ پورا
نہیں کیا تو اپنا وعدہ پورا کر دے۔یہ تو غیر معقول بات ہے تو ہمیں اپنا عہد بہر حال پورا کرنا ہے۔ہمارے اندر اس مجاہدہ اور اس جہاد کی صفت ہونی چاہئے کہ جو کام کرنا ہے اس کو
جہاں تک ہماری طاقت اور استعداد کا تعلق ہے انتہا تک پہنچا دینا ہے راستہ میں نہیں چھوڑ دینا
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے :۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الخَيْرَ لَعَلَّمـ
للِحُونَ وَجَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبكُمُ (الحج: ۷۹،۷۸ ) اللہ تعالیٰ
ان آیات میں یہ فرماتا ہے کہ الہی احکام کی تعمیل میں اپنی گردنیں جھکا دو وَاعْبُدُوا اور کمال ادب اور
کمال نیستی اور تذلل اختیار کر کے عبادت میں لگ جاؤ وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ
آن کریم کے بتائے ہوئے سارے ہی احکام پر عمل کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔عام معمولی کام
نہیں کرنے بلکہ آگے فرمایا وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبكُمُ اس نے تمہیں
مسلمہ بنا کر ایک برگزیدہ مقام عطا کیا ہے اس لئے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ چونکہ ہم نے تمہیں
مجتبی بنایا ہے۔برگزیدہ جماعت بنایا ہے۔وَجَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِمِ اللہ کی راہ میں
جہاد کا حق ادا کرو ورنہ یہ بزرگی تم سے واپس لے لی جائے گی اور ایک وہ قوم کھڑی کی جائے گی جو
اسلام کو دنیا میں غالب کرے گی۔غرض اللہ تعالیٰ نے ایک بہت بڑا احسان اپنا یاد دلایا اور پھر ایک
یہ مطالبہ کیا۔اللہ تعالیٰ نے احسان یاد دلایا کہ دیکھو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۴۱
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
بعد میں آنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے ایک برگزیدہ جماعت قرار دیا تھا اور حقیقی معنی میں امت مہ
انہیں ٹھہرایا تھا۔انہوں نے خدا تعالیٰ کے اس پیار کے نتیجہ میں اس کی راہ میں اپنی ساری کوششوں
اور طاقتوں کو خرچ کر دیا اور جہاد کا حق ادا کر دیا پھر بعض لوگوں کی غفلت اور کوتاہیوں کے نتیجہ میں
لیکن امت مسلمہ شروع سے لے کر قیامت تک جو ہے اس میں سے بعض کے الفاظ میں بول
سکتا ہوں۔ویسے تو نہیں بہر حال انہوں نے اس احسان کو یاد نہیں رکھا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں
برگزیدہ بنایا ہے اور اس اجتباء کے نتیجہ میں جو ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے وہ انہیں ادا کرنی
چاہئے پس ان سے وہ بزرگی چھین لی گئی۔تو دیکھو کتنا تذلل کا زمانہ آیا بعض دفعہ اپنی تاریخ کو پڑھ کر رونا آتا ہے کہ کوئی ایسی ذلت نہیں
جو ہمارے تصور میں آسکے اور وہ مسلمانوں کو سہنی نہ پڑی ہو سب کچھ چھن گیا۔دنیا کی عزت چھن گئی
اور روحانی نعمتیں بھی چھینی گئیں اللہ تعالیٰ اب آپ کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ میں نے آسمان پر اسلام
کے غلبہ کا فیصلہ کیا اور اس غلبہ کے لئے تمہیں اے جماعت احمد یہ ایک برگزیدہ مقام عطا کیا ہے کہ
تمہیں اس جماعت میں شامل ہونے کی توفیق عطا ہوئی۔یہ بزرگی جو تمہیں دی گئی ہے یہ تم پر ایک فرض
عائد کرتی ہے اور وہ یہ ہے کہ تم خدا اور اس کے دین کی راہ میں اپنی تمام طاقتوں اور قوتوں اور استعدادوں
اور اموال اور عزتوں کو خرچ کر دو۔پس وَجَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِم پر عمل کرو تا که
تمہاری یہ بزرگی قائم رہے۔اس وقت تین چیزوں کے خلاف ہمیں جہاد کا حق ادا کرنا چاہئے ایک تو دجالی فتنہ شرک ہے
اور دوسرا دہریت کا فتنہ ہے اور ہر دو فتنے اسلام پر حملہ آور ہیں اور ہر دو طاقتوں کے پاس اس قدر
مادی سامان ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارت نہ ہو تو ان کا مقابلہ کرنے کا ہم تصور بھی نہیں
کر سکتے۔یعنی عیسائیوں کا ( کہ جو اس وقت پیسے اور زور سے شرک پھیلا رہے ہیں ) ہم مقابلہ نہیں
کر سکتے۔نہ ہمارے پاس ان جیسی طاقت ہے اور نہ ہمارے پاس اتنا پیسہ پھر دہریت ہے، کمیونزم
ہے، اشتراکیت بھی ہے، اس نے اللہ تعالیٰ کی ہستی کے انکار کا علم بلند کیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ
ہم زمین سے خدا کے نام اور آسمانوں سے خدا کے وجود کو ختم کر دیں گے (نعوذ باللہ ) اس کے
مقابلہ میں ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ یہ بشارت دی گئی ہے کہ بے شک یہ دعوی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۴۲
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کرتے ہیں کہ خدا کے نام کو دنیا سے مٹا دیں گے لیکن ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ روس میں احمدی اتنی
کثرت سے پھیل جائیں گے جتنی کثرت سے دریا کے کنارے پر ریت کے ذرے ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کشف کے ذریعہ یہ نظارہ دکھایا گیا اور اس ملک میں
احمدیت کے پھیلنے کی بشارت آپ کو دی گئی هُوَ اجْتَبكُمُ الله تعالیٰ نے تمہیں برگزیدگی دی
ہے۔تمہیں برگزیدہ بنایا ہے تمہیں عزت دی ہے کہ تم روس کو خدا تعالیٰ کے لئے فتح کرو۔اگر اس
وعدہ اور اس بشارت کے ہوتے ہوئے ہم جہاد نہ کریں تو ہمارے حق میں یہ وعدہ کیسے پورا ہوگا اتنی بڑی
عزت کو اتنی بڑی طاقت کو جو اس وقت ایک قسم کی خدا تعالیٰ سے بغاوت اختیار کر رہی ہے اور دنیوی
طاقت کے بل بوتے پر ان کو خدا کے لئے جیتنا اور اُن کو خدا کے آستانہ پر واپس لے کر آنا کوئی معمولی
کام نہیں اور جو یہ کام کرے گا اس کی بڑی عزت ہے۔دنیوی معیار کے مطابق بھی اس کی بڑی عزت
ہے اتنا بڑا انعام اور فخر کا سامان تمہارے لئے پیدا کیا ہے۔کیا پھر بھی تم جہاد کا حق ادا نہیں کرو گے۔جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِہ۔ہم نے شرک کے خلاف، ہم نے دہریت کے خلاف اپنا پورا
زورلگانا ہے۔ہمارے اندر ہر وقت روح مجاہدہ زندہ رہنی چاہئے۔یہ وہ تو میں نہیں جن سے ہم شکست کھا
جائیں یا شکست کا خیال بھی ہمارے دماغوں میں آئے۔اس لئے نہیں کہ ہمارے اندر کوئی خوبی ہے بلکہ
اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی توفیق دی ہے کہ اگر ہم چاہیں تو اپنا سب کچھ اس کی راہ میں قربان کر
دیں کہ جو چیز میرے پاس نہیں وہ تو میں قربان کرنے کی طاقت نہیں رکھتا لیکن اگر میری جیب میں
سو روپیہ ہے اور میں یہ نیت کروں کہ میں یہ سو روپیہ خدا کو دے دوں گا تو مجھ میں اس کی طاقت
ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وہی مانگا ہے جو میرے پاس ہے۔زیادہ نہیں مانگا کہ میں یہ کہوں
کہ میں یہ کام کیسے کروں گا۔خدا تعالیٰ نے یہ کہا ہے کہ جتنا تمہارے پاس ہے مال ہو یا طاقت ہو یا
عقل ہو یا سمجھ ہو یا علم ہو یا ذہانت ہو یا وقت ہو۔یہ سارا تم خدا کی راہ میں خرچ کر دو۔جہاد کاحق
ادا کر دو۔کامیابی میں تمہیں دے دوں گا۔چاہے تمہارا اقتدار، تمہارے احوال ، ان قوموں کے
مقابلہ میں صفر کے برابر ہی کیوں نہ ہوں لیکن اگر تم جو کچھ بھی تمہارے پاس ہے مجھے دے دو گے تو
میں تمہیں کامیابی دے دوں گا اور دنیا میں یہ ثابت کروں گا کہ تم ہی میرے مجتبی بندے ہو تمہیں ہی
میں نے برگزیدہ بنایا ہے۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۴۳
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
دوسرا محاذ شیطانی وسوسوں کا ہے جس کے خلاف ہم نے جہاد کرنا ہے یورپ کا فلسفہ اور
یورپ کا تمدن ہر دو شیطانی وسوسے پیدا کرتے ہیں مسلمان کے دل میں چھوٹی چھوٹی باتوں میں۔ہم ان کی نقل کرنے لگ جاتے ہیں۔یہ ایک میدان ہے جس میں ہم نے جہاد کرنا ہے۔ہمارے
آباء اور بڑوں نے بھی جہاد کے یہی معنی کئے ہیں کہ شیطان کے خلاف جو جنگ کی جاتی ہے وہ بھی
مجاہدہ ہوتا ہے بہر حال یہ ایک محاذ ہے جو ہمارے لئے قائم ہے۔پہلوں نے بھی اسے محسوس کیا اور
وہاں حملہ آور ہوئے اور کامیاب ہوئے اور ہم نے بھی اس محاذ پر حملہ کرنا اور کامیاب ہونا ہے ہمیں
اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا حسین معاشرہ عطا کیا ہے کہ اس سے زیادہ حسین معاشرہ تصور میں بھی نہیں
اُسکتا پھر ہم مغربی معاشرہ سے کس طرح متاثر ہوں۔میں نے ایک دفعہ پہلے بھی بتایا ہے کہ ہیمبرگ (جرمنی) میں ایک احمدی جرمن کی بیوی
اسلام کی طرف ذرا بھی متوجہ نہیں ہوتی تھی اور اپنے خاوند کی بات ہی نہیں سنتی تھی انہوں نے مجھ
سے ذکر کیا تو کچھ باتیں میں نے غالباً اپنی تقریر میں بیان کیں۔بعد میں جب میں ان سے ملا تو
میں نے ان سے کہا کہ دیکھو بڑی لمبی لڑائی عورت نے اپنے حقوق کو لینے کے لئے لڑی صدیاں
بلکہ کہنا چاہئے شاید ڈیڑھ دو ہزار سال کی لڑائی جو لڑی گئی ہے اس میں مرد بھی عورتوں کے ساتھ
شامل ہوئے اور ساری دنیا کے محاذ پر ایک ہنگامہ بپا ہوا کہ عورتوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں اور
صدیوں یہ جنگ لڑی جاتی رہی اتنے لمبے عرصہ کی جدو جہد کے بعد تم جو حقوق حاصل کرسکی ہو اس
سے زیادہ حقوق اسلام تمہیں قرآن کریم میں دیتا ہے اس لئے اپنے فائدہ کے لئے قرآن کریم کی
طرف متوجہ ہو تمہیں پتا لگے کہ قرآن کریم نے تمہارے کیا حقوق مقرر کئے ہیں تا کہ تم اپنے خاوند
سے ان حقوق کا مطالبہ کر سکو تو انہوں نے بعد میں مجھے بتایا کہ اب اس حد تک وہ میری باتیں سننے
لگ گئی ہے غرض میرے بتانے پر اسے خیال پیدا ہوا کہ مجھے پتہ لگنا چاہئے کہ میرے خاوند پر میرا
کیا حق ہے جو میں اس سے مانگوں اس قدرحسین معاشرے کے بعد ہم ان کی نقل کیوں کریں جو
اس وقت اندر سے کھوکھلے ہوئے ہوئے ہیں۔اگر آپ آج لنڈن کے بازاروں میں اس گند کا
مشاہدہ کریں جو ہر پھرنے والے کو وہاں نظر آتا ہے تو اس کے بعد آپ ایک لحظہ کے لئے بھی ان
کے کاموں (ہم کسی آدمی کے دشمن نہیں ) کو اور ان کے اخلاق اور ان کے افعال کو اچھا سمجھتے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۴۴
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
ہوئے کبھی ان کی نقل نہ کریں۔پس شیطان کے وسوسوں اور شیطانی دباؤ کے محاذ پر ہم نے مجاہدہ
کرنا ہے اور اپنی کوشش کو انتہاء تک پہنچانا ہے۔تیسرا محاذ نفس امارہ کا ہے یعنی انسان دوسرے کی تو نقل نہیں کرتا لیکن خود انسان کا نفس
اس کو بُری باتوں یا غفلتوں یا کوتاہیوں کی طرف مائل کرتا ہے۔یہ ایک محاذ ہے جو اللہ تعالیٰ نے
ہمیں بیدار رکھنے کے لئے ہمارے اندر ہی ایک اندرونی جنگ سول وار (Civil War) کا نقشہ
کھینچ دیا ہے تا کہ ہم اس وقت تک نہ سوئیں جب تک کہ ہمارا شیطان مسلمان ہو جائے۔جیسا کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میرا شیطان مسلمان ہو گیا ہے اس سے پہلے ایک عظیم
جنگ لڑی جاتی ہے اور لڑی جانی چاہئے۔تو یہ تین محاذ ہیں جن پر ہم نے کامیاب مجاہدہ کرنا ہے شرک اور دہریت کے خلاف غلط قسم
کے اثرات کے خلاف اور نفس امارہ کی خواہشات کے خلاف اور اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں نے تمہیں
اتنی بزرگی عطا کی ہے اس لئے تمہارے اوپر میں یہ فرض عائد کرتا ہوں کہ اگر تم اس کی بزرگی کو قائم
رکھنا چاہتے ہو تو جہاد کا حق ادا کرو۔اپنی کوششوں کو انتہا تک پہنچا دو یہ صفت جماعت احمدیہ میں
نمایاں طور پر پیدا ہونی چاہئے اور اسے قائم رکھنا چاہئے اگلی نسل میں بھی اس کو پیدا کرنا چاہئے اور
ان کو غافل نہیں ہونے دینا چاہئے۔ایک اور صفت جو ہمارے اندر پیدا ہونی چاہئے وہ روح مسابقت ہے اور اللہ تعالیٰ
سورۃ الحدید میں فرماتا ہے۔سَابِقُوا إلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ
أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرُسُلِهِ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ (الحديد : ٢٢)
اس آیت کریمہ میں بڑے ہی لطیف پیرایہ میں روح مسابقت پیدا کرنے اور اسے قائم
رکھنے کی تعلیم دی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ یہاں اپنے انعامات یاد کراتا ہے اور ان کی عظمت ہماری
آنکھوں کے سامنے لاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے جو جنت تمہارے لئے تیار کی ہے اس
کی قیمت زمین اور آسمانوں کی قیمت سے زیادہ ہے۔یہ زمین اس کے سارے ہیرے اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۴۵
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
جواہرات اور سونا اور دوسری معدنیات اور یہ درخت اور یہ کھیتیاں جب سے یہ پیدا ہوئی ہے زمین
اس وقت تک کہ جب یہ ختم ہو، اور پھر ستارے۔ان سب کی تم اپنے تصور میں قیمت لگاؤ اس قیمت
سے زیادہ قیمت ہے اس جنت کی جو میں نے تمہارے لئے تیار کی ہیں۔ان انعامات کے حصول
کے لئے سابقوا ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔کون زیادہ انعام حاصل کرتا ہے۔ہر ایک کو کم از کم جو انعام ملے گا جس کی قیمت اس عالمین کی قیمت ہے یعنی یہ زمین اور آسمان اور اس
کے ستارے جہاں تک ہمارے وہم بھی ابھی تک نہیں پہنچے وہ موجودات جو ہیں ان کی جو بھی قیمت
ہے اس سے زیادہ کم سے کم اس جنت کی قیمت ہے اور اس سے زیادہ بھی انعام ملے گا تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ کم سے کم انعام جب اتنا بڑا ہے تو تم میں سے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے کہ دوسروں
سے آگے بڑھے اور دوسرے بھائیوں سے زیادہ انعام حاصل کرے۔دوسروں سے زیادہ قربانیاں
دے خدا کی راہ میں دوسروں کی نسبت زیادہ تکالیف اور اذیتیں برداشت کرنے والا ہو راتوں کو
زیادہ جاگنے والا ہو۔دنوں کو زیادہ اپنے اوقات کو خدا کے لئے خرچ کرنے والا ہو۔تو اللہ تعالیٰ نے
فرمایا سا بقوا لیکن ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا کہ تمہاری کوششیں کافی نہیں اس لئے ہم نے ان جنتوں
کے حصول تمہارے لئے ممکن بنانے کے لئے اس جنت کے ایک طرف اپنی مغفرت کو رکھا ہے اور
جنت کے دوسری طرف اپنے فضل کو رکھا ہے سَابِقُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمُ اور آخر میں کہا
ذلِكَ فَضْل الله اور درمیان میں کہا جَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ تو ہمیں
یہ بتایا کہ اتنا بڑا انعام ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ تم اپنی کوششوں کو اگر انتہا تک بھی پہنچا دو تو تم
صرف اپنے عمل کی وجہ سے اس انعام کے مستحق نہیں ہو سکتے اور ہم چاہتے ہیں کہ تمہیں یہ انعام
ملے۔اس لئے ہم نے اس انعام کو تمہارے لئے ممکن بنانے کے لئے یہ طریق اختیار کیا ہے کہ
جنت کے ایک طرف اپنی مغفرت رکھ دی ہے اور دوسری طرف اپنے فضل کو رکھ دیا ہے۔اس لئے
تمہیں مل جائے گا لیکن ایک شرط ہے کہ تم سابقوا کا نمونہ دکھاؤ۔ایک دوسرے سے مسابقت
اختیار کرو اور یہ ذمہ داری ہم تم پر ڈالتے ہیں۔پھر جو خامی رہ جائے گی اس کی تمہیں کوئی فکر نہیں
کرنی چاہئے تمہیں غم نہیں کرنا چاہئے یہ جنت تمہیں مل جائے گی یہ عظیم انعام تمہیں مل جائے گا۔تو ہماری جماعت میں روح مسابقت قائم رہنی چاہئے یعنی یہ نہیں کہ بعض جماعتیں کہیں کہ کراچی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۴۶
----
۱۳/ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
چندہ دے دے گا۔ہمیں اس کی طرف توجہ کرنے کی کیا ضرورت ہے یا یہ کہ بعض جماعتیں یہ کہیں کہ مرکز
سے لوگ آ کر اصلاح وارشاد کا کام کریں گے۔ہمیں اس طرف توجہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔یہ نہیں
بلکہ ہر ایک یہ کہے کہ مرکز کے پورا وقت کام کرنے والے مربی جتنا کام کرتے ہیں ہم ان سے زیادہ کام
کریں گے۔ان سے آگے بڑھ جائیں گے یہ زیادہ استحقاق رکھتے ہیں خدا تعالیٰ سے بہتر انعامات
پانے کا۔ہم پائیں گے۔ان سے آگے بڑھیں گے یہ نہیں کہ وہ یہ انعامات نہ پائیں وہ بھی پائیں لیکن
ہم ان سے زیادہ پائیں گے ہر ایک کے اندر یہ روح ہونی چاہئے اور صرف اس نسل میں نہیں کیونکہ ہمارا
کام اس نسل کے کام پر ختم نہیں ہو جاتا۔یہی روح مسابقت اگلی نسل کے اندر پیدا کرنی چاہئے اور اس کو
قائم رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے جس کے لئے خدام الاحمدیہ۔انصار اللہ - اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ
اور ناصرات الاحمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ فرمایا۔میں جو کہتا ہوں کہ جنت
کی طرف روح مسابقت کے ساتھ تیز قدم اٹھاتے ہوئے بڑھتے چلے جاؤ اس سے کیا مراد ہے؟ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔وَلِكُلٍ وَجْهَهُ هُوَ مُوَلِيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْراتِ (البقرة : ۱۴۹) کہ ہر ایک شخص یا
قوم کا ایک مطمح نظر ہوتا ہے تم خیرات کے تعلق میں روح مسابقت کو اپنا مطمح نظر بناؤ اور
یہاں الخَيْرَاتِ کے ایک معنی احکام قرآن ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری جگہ فرمایا۔وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا مَاذَا أَنْزَلَ رَبُّكُمْ قَالُوا خَيْرًا (النحل : ۳۱) کہ قرآن کریم کے احکام خیر ہیں
یہ ایک لفظ میں قرآن کریم کی تعریف بیان کی گئی ہے۔یعنی ان میں بھلائی ہی بھلائی ہے تو اللہ تعالیٰ
یہاں یہ فرمایا ہے کہ جب میں کہتا ہوں کہ سابقوا إلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمُ وَجَنَّةٍ تواس
جنت سے مراد قرانی احکام کی تعمیل ہے۔قرآن کریم پر عمل کرنا بھی جنت ہے جو اس دنیا میں ہمیں
عمل کرتے ہوئے ملتی ہے اور آخری دنیا میں وہ ایک اور شکل کو اختیار کر جائے گی۔حضرت مسیح موعود
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ جہاں ہم قرآن شریف کے مطابق اعتقادات صحیحہ رکھتے ہیں اور
اعمال صالحہ بجا لاتے ہیں۔وہاں ہمارے صحیح اعتقادات درختوں کا روپ دھار لیں گے اور
ہمارے اعمالِ صالحہ جو ہیں وہ نہروں کی شکل میں ظاہر ہوں گے تو عمل صالح ان درختوں کو ملے گا
اور اس سے ہمیں ملیں گے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس جنت کی طرف میں تمہیں بلاتا ہوں وہ جنت
تمہیں اس دنیا میں مل سکتی ہے اور جنت اُخروی اگر اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں وہاں پہنچا۔نے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۴۷
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
وہاں کھڑے ہو کر دیکھیں تو ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ جو اس دنیا کی جنت سے اُخروی جنت کے
باغات کے درخت ہیں۔وہ یہاں اعتقادات کی شکل میں نظر آتے ہیں اور جو نہریں وہاں چل رہی
ہیں وہ اس دنیا والوں کو اعمال صالحہ کی شکل میں نظر آتی ہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس دنیا میں تمہیں
جنت مل جائے گی قرآن کریم کے احکام پر عمل کرتے ہوئے روح مسابقت کا مظاہرہ کرو تو تم جنت
پالو گے اور سچی بات یہ ہے کہ اگر قرآن کریم کے احکام پر ساری دنیا عمل کرنا شروع کر دے تو یہ دنیا
حقیقتا جنت بن جائے یہاں رہنے والوں کے لئے۔ہاں سَابِقُوا میں ایک تو روح مسابقت دکھانا
ہے اور دوسرے یہ کہ یہ کوشش کرنی ہے کہ کوئی بھی اس دوڑ میں شامل ہونے سے رہ نہ جائے کیونکہ
صرف ایک گروہ ہو تو وہ کس سے مقابلہ میں آگے بڑھیں گے۔اگر ایک شخص ہو دوسرے افراد نہ
ہوں تو مسابقت کیا رہ جائے گی تو اس میں یہ تعلیم بھی دی گئی کہ جماعت احمدیہ کی اس رنگ میں اسی
طرح تربیت کی جائے جس طرح صحابہ کی کی گئی تھی کہ ان میں سے کوئی شخص دوسرے سے پیچھے رہنا
گوارا ہی نہیں کرتا تھا۔عورتوں کو ایک دفعہ خیال نہیں آیا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
گئیں اور عرض کیا کہ مردوں کو آپ وعظ و نصیحت کرتے ہیں وہ اس کے مطابق وہ عمل بجالاتے
ہیں۔ہم وہ وعظ سننے سے محروم رہتی ہیں۔یہ بھی ایک ثواب ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس
میں بیٹھنا اور آپ کی برکت سے حصہ لینا۔تو آپ نے ان کے لئے وقت مقرر کر دیا۔اس وقت طاغوتی طاقتوں نے اسلام کو تلوار کے زور سے مٹانا چاہا تھا تو نہتے مسلمانوں کو
خدا تعالیٰ نے حکم دیا کہ اگر یہ تلوار کا معجزہ دیکھنا چاہتے ہیں تو چلو ان
کو یہ معجزہ دکھا دیتے ہیں۔تم ٹوٹی
ہوئی تلواریں لے کر میدان میں آ جاؤ۔جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ میدان جنگ میں پہنچ کر
میرے حضور پیش کر دینا۔میں آسمان سے فرشتوں کو نازل کر کے تمہیں کامیاب کر دوں گا۔یہ جانہ
دینے کی قربانی جو عارضی طور پر اس وقت لی گئی تو اس وقت بعض قبائل کو یہ خیال پیدا ہوا کہ سارے
قبائل کے جو لوگ جا سکتے ہیں وہ جاتے ہیں اور ایک جیسا ثواب لیتے ہیں ہمیں باقیوں سے آگے
نکلنا چاہئے تو اس روح مسابقت کے نتیجہ میں بعض قبائل نے سارے مردوں کو میدان جنگ میں
شہید کروا دیا یعنی اتنی عظیم قربانی دی اور صرف اس روح مسابقت کی وجہ سے کہ ہمیں ان کے پہلو
پہلو چلنا بھی پسند نہیں۔ہمیں ان سے آگے نکلنا چاہئے۔غرض صحابہ کی زندگیاں اس روح مسابقت
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۴۸
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کی حسین مناظر سے بھری پڑی ہیں۔وہی چیز اب ہم نے اپنے رب کے حضور پیش کرنی ہے۔ہمارے اوپر اس روح مسابقت کے نتیجہ میں یہ فرض بھی ہے کہ ہر شخص مقابلہ کے میدان میں آنے کے
لئے تیار ہوں تبھی تو پتہ لگے گا کہ کون آگے نکلتا ہے کسی کو ہم نے پیچھے نہیں رہنے دینا۔ایک کم سے کم معیار
پر ہر احمدی فرد اور ہر احمدی جماعت اور ہر احمدی ملک کو لے کر آنا ہے اور پھر ان کا آپس میں مقابلہ کروانا
ہے اور آگے بڑھنا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس قدر عظیم صفات پیدا کرنے کی تعلیم ہم تمہیں دے رہے ہیں تو
قرآن کریم کو تم صرف اپنا حصہ نہ سمجھنا بلکہ قرآن کریم تمام عالمین کے لئے ذکر۔ان کی بزرگی
کے قائم کرنے اور بزرگی کے بڑھانے کا ذریعہ بنایا گیا ہے اور اس خصوصیت کے ساتھ تمام
بنی نوع انسان کی طرف یہ بھیجا گیا ہے۔اس لئے تم قرآن کریم کو ہاتھ میں لے کر ساری دنیا
میں پھیل جاؤ۔جماعت احمدیہ کے اندر بھی یہ جذبہ پیدا ہونا چاہئے یہ صفت ہونی چاہئے قرآن
پکڑا یا اور کہا کہ اس کی جو نوا ہی ہیں۔تم اس سے بچتے رہو۔قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے ایک نور بنایا ہے۔اس کے ماننے والوں کے دلوں میں لمبے اور
دور دراز کے سفروں کا شوق پیدا کیا۔اس جذبہ کے ماتحت کہ ہم نے قرآن کریم کی حسین تعلیم کو
ساری دنیا میں پھیلا کے دم لینا ہے اور اس مہم میں کامیاب ہونے کے ہمیں طریق بتائے اور وہ یہ
ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ادْعُ إِلى سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ
إنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ (النحل : ١٦)
کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ کی طرف اس صراط کی طرف جس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے کہا گیا کہ یہ صراطی مستیقما ہے۔اس صراط مستقیم کی طرف جس کے حاصل کرنے اور
جس پر قائم رہنے کی ہمیں دعا سکھلائی گئی۔اھدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ۔اس راستہ کی طرف
تم ساری دنیا کو بلاؤ قرآن کریم کو اپنے دونوں ہاتھوں سے مضبوطی کے ساتھ پکڑو اور دنیا کے ملک
ملک میں پھیل جاؤ اور وہاں
تبلیغ قرآن کرو اور تبلیغ اسلام کرو۔دو دلائل تمہیں دئے گئے ہیں یا دو
طاقتیں تمہیں عطا کی گئی ہیں۔ایک حکمت اور موعظہ حسنہ کی یعنی اعلیٰ ترین دلائل اور ان دلائل کو