ہر فرد جماعت کو چاہئے کہ اپنے اندر صحابہ رسولؐ والی بنیادی خوبیاں پیدا کرے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۴۹
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
بہترین طریق پر پیش کرنے کا ملکہ۔یہ تمہیں عطا کیا گیا ہے۔یہ ایک ہی چیز کے دو حصے ہیں اور
وسرے ہم نے تمہیں عمل کی توفیق دی اور تمہیں یہ کہا کہ اپنا عملی نمونہ پیش کر کے دنیا کو قرآن کریم
کی طرف بلانا۔وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ اس میں عملی نمونہ پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی
ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ اگر تم ( جدال میں غالب آنے کے معنی بھی ، کوئی ایسی کوشش جس میں انسان
غالب آتا ہے اور اس میں بتایا گیا ہے ) صرف دلائل لے کے ان کے پاس گئے تو وہ دلائل سے
خاموش تو ہو جائیں گے لیکن فوراً وہ مطالبہ کریں گے کہ اس پاک تعلیم کا عملی نمونہ ہمیں دکھایا جائے۔کیونکہ کوئی تعلیم خود کتنی ہی حسین کیوں نہ ہوا اگر اس پر دنیا عمل نہ کرے تو دنیا اس سے فائدہ نہیں اٹھا
سکتی تعلیم ایسی چیز تو نہیں کہ وہ ہوا میں چکر لگاتی رہے اور دنیا اس سے فائدہ اٹھالے تعلیم تو کہتے
ہی اُسے ہیں جس پر عمل کیا جائے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دوسری چیز ہم نے یہ دی ہے۔بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ بِالَّتِی سے مراد عمل ہے وہ عمل جو احسن عمل ہو۔صرف عمل صالح نہیں ، صرف
نیک نمونہ نہیں بلکہ جب بہترین نمونہ ہو گے۔تب دنیا تمہاری طرف جھکے گی اور مائل ہوگی۔بعض
اپنے ماحول میں بعض لوگوں کا احسن عمل نہ بھی ہو۔صرف عمل صالح ہو تب بھی گزارہ ہو جائے گا
لیکن جب آپ منکر اسلام کے سامنے جاتے ہیں۔اس وقت محض عمل صالح آپ
کو فائدہ نہیں دیتا
بلکہ عمل صالح میں سے جو احسن عمل ہے بہترین عمل ہے اس سے وہ اثر قبول کرتا ہے ورنہ وہ اثر
قبول نہیں کرتا۔میں نے بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ سے جو استدلال کیا ہے۔قرآن کریم کی دوسری آیات اس کی
تائید کرتی ہیں لیکن اس خیال سے کہ وقت زیادہ ہو جائے گا۔میں نے ان آیات کو لیا نہیں جہاں اللہ تعالیٰ
نے ویسے بڑی وضاحت سے قرآن کریم نے احسن کا لفظ اعمال کے متعلق استعمال کیا ہے جہاد کے سلسلہ
أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا ( النور : ۳۹) کہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اگر تم چاہتے ہو کہ تمہیں فلاح دارین حاصل ہو اور لوگوں کے دلوں پر فتح پاؤ تو پاکیزگی
اختیار کرو۔عقل سے کام لو اور کلام الہی کی ہدایات پر چلو۔خود اپنے تئیں سنوارو اور دوسروں کو
اپنے اخلاق فاضلہ کا نمونہ دکھاؤ تب البتہ کامیاب ہو جاؤ گے ( ملفوظات جلد اول صفحہ ۴۲)
تو التِي هِيَ أَحْسَنُ تو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ بیان فرمایا ہے کہ امت مسلمہ کے وہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۵۰
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
افراد جو دونوں ہاتھوں میں قرآن کریم کے انوار تھا مے دنیا کے ملک ملک میں پہنچیں گے۔وہ ان کو
صرف قرآنی دلائل ہی نہیں پہنچائیں گے بلکہ اپنے بہترین نمونہ سے ان کو متاثر کریں گے اور
اسلام کی طرف انہیں کھینچیں گے۔آٹھویں صفت جو جماعت کے اندر پختہ طور پر پیدا ہو جانی چاہئے وہ رضا کارانہ خدمت
کی روح ہے۔قرآن کریم اپنے پہلے غلبہ کے دور میں تو شاید ایک نمونہ تک ( کچھ عرصہ تک ) سو
فیصدی رضا کارانہ خدمت سے کام لے رہا تھا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں قربانی
لی۔مثلاً مکہ سے ہجرت ہوئی۔صحابہ اپنے سارے اموال اور ساری غیر منقولہ جائیداد میں مکہ میں
ہی چھوڑ آئے تھے۔مدینہ آ کر انہوں نے ایک دھیلہ کا مطالبہ نہیں کیا۔جب مدینہ والوں نے نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت کے بعد مہاجرین کو کہا کہ ہم اپنے اموال
کو تقسیم کر لیتے ہیں۔آدھے آپ لے لیں گے آدھے ہم لے لیں گے۔تو انہوں نے ان اموال کو لینے سے انکار کر
دیا انہوں نے کہا وہ ثواب جو ہماری قربانی کا ہمارے رب کی طرف سے ملے گا۔وہ تمہارے
نصف مال سے کہیں زیادہ ہے اور وہ ہمیں زیادہ محبوب ہے ہم تمہارے اموال نہیں لیتے پھر اللہ
تعالیٰ نے برکت ڈالی اور ان کو اس دنیا میں بھی دیا لیکن یہ سب رضا کارانہ قربانی تھی نا اموال کو
ربان کر دیا۔جہاد میں جاتے تھے نہ کھانے کا خرچ۔نہ وردی کا خرچ نہ ہتھیار کا خرچ اور نہ
سواری کا خرچ۔اونٹ تھا تو اونٹ پر سوار ہو گئے۔گھوڑا تھا تو گھوڑے پر سوار ہو گئے ورنہ اپنی
لاتوں کو استعمال کیا پیدل جاپہنچے۔یہ سارا کام رضا کارا نہ تھا آپ کو اس قسم کی رضا کارانہ خدمت
کی اس دنیا میں کوئی مثال نہیں ملے گی۔صحابہ تو ایک لمبے عرصہ تک اپنے قریباً سارے اموال کو ،
اپنے اوقات کو ، اپنی جانوں کو ، اپنی عزتوں کو قربان کرتے رہے اور اس کے بدلہ میں انہوں نے
دنیا کی کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا اور اپنے رب کی رضا پر راضی رہے اور خوش رہے اور اپنے آپ کو
کامیاب اور امیر اور باعزت اور صاحب اقتدار سمجھتے رہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں انہوں
نے اپنے لئے پیار دیکھا تھا اور اس پر اپنی ہر چیز کو قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے تھے۔اس
وقت اسلام دنیا میں رضا کارانہ خدمت سے پھیلا اور بعد میں بھی جو ساری دنیا میں اسلام پھیلا
ہے تو کون سے پیڈ (Paid) مربی وہاں بھیجے گئے تھے۔کوئی نہیں۔اپنے خرچ پر جاتے تھے اللہ تعالیٰ
-

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۵۱
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
فضل کر دیتا تھا اور انہیں دنیا بھی دے دیتا تھا لیکن وہ بیت المال سے کوئی مطالبہ نہیں کرتے تھے۔کوئی چین جارہا ہے۔کوئی فینی کے جزائر میں جارہے ہیں کوئی انڈونیشیا جارہا ہے۔کوئی افریقہ کے
جنگلوں میں جارہا ہے۔اور خلیفہ المسلمین ( گو وہ اس وقت بادشاہ تھے۔برسر اقتدار حکومت تھی
اور اللہ تعالیٰ نے اسے بڑی شان اور بڑے اموال عطا کئے تھے ) لیکن خلیفہ المسلمین خلیفہ وقت
اور بادشاہ وقت کو وہ یہ نہیں لکھا کرتے تھے کہ ہم افریقہ کے جنگلوں میں کام کر رہے ہیں۔ہمارا
وظیفہ مقرر کیا جائے اللہ تعالیٰ انہیں اس دنیا میں بھی بدلہ دے دیتا تھا۔ایک بزرگ افریقہ کے
جنگلوں میں گئے اور وہاں جا کر انہوں نے عام رنگ میں اسلام کی تبلیغ کی تو کوئی شخص یا کوئی قبیلہ
ان کی طرف متوجہ نہ ہوا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کوئی سبق سکھانا چاہتا تھا۔خدا کی شان
نرالی ہے كُل يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ (الرحمن:۳۰) وه ان حبشی اقوام سے مایوس ہو گئے اور کہا کہ
میں اپنی زندگی کا وقت ضائع کر رہا ہوں۔میں سینی گال ( نقشہ تو غالبا نہ تھا لیکن اس نام سے مشہور
تھا) میں جا کر عبادت میں لگ جاتا ہوں۔وہاں ایک بہت بڑا دریا بھی تھا اور اس دریا میں بہت
جزیرے بھی تھے۔ان جزیروں میں سے ایک بہت بڑا جزیرہ تھا۔انہوں نے کہا میں نے اپنا
وقت ضائع کیا ان لوگوں میں تبلیغ کر کے، سنتے نہیں اور میں وہاں جا کر بیٹھتا ہوں اور خدا کی
عبادت میں مشغول ہوتا ہوں۔وہ بڑے بزرگ تھے۔وہ اس جزیرہ میں ایک ایسی جگہ چلے گئے
جہاں دوطرف پانی بہتا تھا تا لوگ انہیں تنگ نہ کریں اور وہاں انہوں نے اپنی کٹیا بنائی اور اللہ
تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہو گئے تب خدا نے کہا کہ تو تو میرے ان بندوں سے مایوس ہو گیا ہے
لیکن میں تو ان سے مایوس نہیں ہوں چنانچہ آسمان سے فرشتوں کا نزول ہوا اور ان کے ارد گرد جو
قبائل آباد تھے ان کے کچھ آدمی اپنے قبائل کے نمائندہ کی حیثیت سے ان کے پاس جمع ہو گئے اور
انہیں کہا کہ ہمیں قرآن سکھا ئیں یا خدا تعالیٰ نے انہیں کہا کہ ان کو قرآن سکھاؤ۔چنانچہ انہوں نے
ایک کلاس لینی شروع کی اور قرآن پڑھانا شروع کر دیا۔جب سارا قرآن پڑھا دیا تو ان سے کہا کہ
تم اپنے قبیلہ میں جاؤ اور اپنے قبیلہ والوں کو قرآن کی تعلیم دو۔جب وہ لوگ اپنے قبیلہ میں گئے اور
تبلیغ کی تو وہ سارے کے سارے مسلمان ہو گئے یا ان کی اکثریت مسلمان ہوگئی اور سب قبائل نے
مل کر ان سے درخواست کی کہ وہ ان کے بادشاہ بن جائیں چنانچہ تمام قبائل نے انہیں اپنا بادشاہ بنا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۵۲
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
لیا اور کئی نسلوں تک ان کی وہاں حکومت رہی اور وہ دور حکومت سالکین بادشاہوں کے دور حکومت
کے نام سے تاریخ میں یاد کیا جاتا ہے اب دیکھو انہوں نے ایک دھیلہ بھی بیت المال سے نہیں مانگا
تبلیغ رضا کارا نہ تھی۔گو اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور انہیں بادشاہت بھی دے دی لیکن وہ بادشاہت
کے متمنی نہیں تھے وہ تو جس چیز کی خواہش رکھتے تھے وہ اللہ تعالیٰ کی رضا تھی لیکن انہیں اللہ تعالیٰ کی
رضا بھی ملی اخروی جنتیں بھی ملیں اور خدا کے فضل سے۔اور اس دنیا میں جنتیں بھی مل گئیں۔ہماری جماعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک حد تک یہ روح پائی جاتی ہے اسی جلسہ سالانہ
پر جو اس وقت ہورہا ہے اور بہت سی پریشانیاں بھی نان بائیوں کی وجہ سے اٹھانی پڑی ہے اور مجھے
ذاتی طور پر آپ کی تکلیف کی وجہ سے ان دنوں بڑا دکھ بھی سہنا پڑا ہے کہ میرے بھائیوں کو یہ
تکلیف پہنچ رہی ہے۔نان بائی تو خیر ہیں ہی۔اس تکلیف کو آپ اگر علیحدہ رکھیں تو اس جلسہ کا
انتظام اتنی خوش اسلوبی سے انجام پاتا ہے کہ دنیا محو حیرت ہے اور یہاں رضا کارانہ کام کرنے
والے سینکڑوں ہیں ان رضا کارانہ کام کرنے والوں میں ۲۴ وہ ہیں جو بی اے یا اس سے اوپر کی
رکھتے ہیں ماشاء اللہ اور ۸۱۱ وہ ہیں جو میٹرک پاس ہیں۔تو ہزار کے قریب تعلیم یافتہ آدمی
ہیں ان میں سے کوئی روٹیاں ڈھو رہا ہے اور کوئی لکڑیاں سنبھال رہا ہے کوئی نان بائیوں کے گرد لگا
ہوا ہے۔غرض ہر ایک رضا کارانہ خدمت بجا لا رہا ہے ورنہ یہ جلسہ اور اس کا انتظام ہو نہیں سکتا
اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے اندر روح اور جذبہ پیدا کیا ہوا ہے۔پھر وقف عارضی ہے کل اس سلسلہ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ وقت کے لحاظ سے تقریباً دوسو
سال کا کام ہمارے واقفین عارضی کر چکے ہیں یعنی ایک آدمی دوسو سال میں جتنا کام کرسکتا ہے اتنا
کام ہو چکا ہے گویا ایک آدمی اگر چوبیس گھنٹے روزانہ دو سو سال تک کام کرتا رہے تو جتنا کام وہ کر چکا
اتنا کام انہوں نے کر دیا ہے اور پھر سب کام مفت کیا ہے اپنے خرچ پر جاتے ہیں ہاتھ سے روٹی پکاتے
ہیں بعض جگہ بعض نے کمزوری بھی دکھائی لیکن ان کا وہ اثر نہیں ہوا اور جنہوں نے ہمت سے کام لیا ہے
اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ صرف یہ کہ ان کی صحت خراب نہیں ہوئی بلکہ جو خراب صحتیں لے کر گئے تھے
ان کی صحتیں اچھی ہو گئیں۔اپنوں پر اور غیروں پر اتنا اثر ہوا کہ جس غرض کے لیے وہ گئے تھے کہ
جماعت کی وہ تربیت کریں اور وہ مطالبات جماعت سے پورے کرائیں جو پچھلے دنوں میں نے کئے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۵۳
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
تھے کہ قرآن کریم پڑھوائیں یا دوسری قربانیاں ( اطفال کے وقف جدید کے چندے وغیرہ) دو۔بہر حال انہوں نے تربیت کا بہت اچھا کام کیا ہے جماعت کے دوستوں کو قرآن کریم پڑھایا جوست
تھے ان کی سستی دور کی وغیرہ وغیرہ سب خرچ اپنا کیا آنے جانے کا کرایہ بھی خود دیا لیکن میری طبیعت
پر یہ اثر ہے کہ جماعت کے ایک طبقہ میں (چاہے وہ ہزار میں سے ایک ہی کیوں نہ ہو) یہ روح کمزور
ہوتی ہے اور ہمیں فوری طور پر سمجھ جانا چاہئے ہم اس وقت تک اپنے مقصد حیات کو حاصل نہیں کر سکتے
جب تک یہ جذ بہ ہمارے اندر نہ پایا جائے کہ ہم نے رضا کارانہ خدمت اللہ اور اس کے رسول کی کرنی
ہے پتہ نہیں اللہ تعالیٰ آئندہ ان سے کس قسم کی قربانیاں لے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔تو رضا کارانہ خدمت کا جذبہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہونا چاہئے کیونکہ اگر جیسا کہ میری
طبیعت پر بڑا گہرا اثر ہے کہ آئندہ تمیں سال دنیا کے لئے نہایت نازک ہیں اور اگر یہ صحیح ہے تو
ہمیں ( جو اس وقت زندہ ہیں یا جب تک دنیا میں ہیں یا جو ہم سے جوان ہوں یا جوانی کی حالت
میں بعد میں آکر ہم سے ملیں ) اور ان کو انتہائی قربانی دینا پڑے گی اور ان قربانیوں کی بنیاد
رضا کارانہ خدمت پر ہونی چاہئے اور ہوگی کیونکہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے دنیا کے اموال بھی اس کثرت
سے نہیں دیے کہ ہم دین اسلام کی ضرورتوں کو پورا کر سکیں لیکن ہمیں یہ وعدہ دیا ہے کہ وہ ہمیں
کامیاب کرے گا یہ وعدہ اس شرط کے ساتھ دیا ہے کہ ہم اپنا سب کچھ اس کی راہ میں قربان کرنے
کے لئے تیار ہو جائیں۔تو اگر ہم چاہتے ہیں کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کا وعدہ معجزانہ رنگ میں پورا ہو جائے اور دنیا
ایک عظیم انقلاب کی کروٹ بدلے اور وہ جو آج اس چیز کو نامکمل سمجھتے ہیں کم سے کم یہ سمجھنے لگیں کہ
واقعہ میں دنیا میں اسلام کے حق میں ایک انقلاب عظیم بپا ہو رہا ہے اگر ہم چاہتے ہیں کہ ایسا ہو تو
ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم رضا کارانہ خدمت کے جذبہ کو پختہ اور مضبوط کریں اور بیدار رکھیں جس
وقت بھی آواز ہمارے کانوں میں پہنچے ہمیں سوچنے کی ضرورت نہ پڑے ہمارے دل اور ہمار
دماغ اور ہماری روح نے پہلے ہی یہ فیصلہ کر لیا ہو کہ اس آواز کو لبیک کہتے ہوئے ہم رضا کارانہ طور پر
ہر قربانی خدا تعالیٰ کی اس برگزیدہ جماعت کے نظام کے سامنے ہم پیش کر دیں گے۔نویں صفت تو کل ہے تو کل کے لغوی لحاظ سے معنی یہ ہیں کہ انسان خود کو عاجز پائے اور کسی اور پر

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۵۴
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
بھروسہ رکھے لفظی معنی تو کسی اور کے ہیں بعض دفعہ انسان انسان پر بھروسہ رکھتا ہے بعض دفعہ کسی جماعت
پر کرتا ہے بعض دفعہ اموال پر کرتا ہے اور بعض دفعہ اپنے طبقہ اور برادری پر بھی کرتا ہے۔بہر حال اس کے
لغوی معنی ہیں خود کو عاجز پا کر کسی غیر پر بھروسہ کرنا اور اسے یہ سمجھنا کہ وہ میرا کام کر دے گا میرا متولی بن
جائے گا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ (ال عمران: ١٦١)
کہ جو مومن ہیں وہ جب بھی خود کو عاجز پائیں اور اور پر توکل کا موقعہ سمجھیں تو وہ اللہ تعالیٰ
کے سوا کسی پر تو کل نہیں کیا کرتے۔وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ کے دو حصے ہیں۔ایک یہ کہ غیر اللہ پر توکل نہیں کرنا یعنی
اپنے علم پر بھروسہ نہیں رکھنا۔اپنے اموال پر بھروسہ نہیں کرنا۔اپنے جتھے اور برادری پر بھروسہ نہیں
کرنا۔اپنی قوت بازو پر بھروسہ نہیں کرنا۔رشوت پر بھروسہ نہیں کرنا۔جھوٹ پر بھروسہ نہیں کرنا۔دھوکہ دہی پر بھروسہ نہیں کرنا کہ اس سے ہمارے کام بن جائیں گے۔تو نہیں کرنے والا ایک حصہ
ہے اور دوسرا یہ کہ یہ یقین رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہمارا کارساز ہے اور اتنی قوت اور طاقت رکھتا ہے کہ
ہمارے سارے کام کر سکتا ہے۔ہم عاجز ہیں لیکن خدا عاجز نہیں ہے۔دنیا میں دنیا دار جب دنیا
والوں پر بھروسہ کرتے ہیں وہ ایک عاجز پر بھروسہ کر رہا ہوتا ہے۔جتنا عاجز ایک انسان ہے اتنا ہی
عاجز دوسرا انسان ہے لیکن جب خدا کا بندہ اپنی عادت سے مجبور ہو کر یا اپنی سمجھ اور عقل اور ایمان
کے تقاضا سے ہر چیز میں خود کو عاجز سمجھتا اور پاتا ہے اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے تو وہ ایک ایسی
ذات پر تو کل کرتا ہے جس میں کام کرنے کی ساری طاقتیں ہیں۔تو تو کل کا ایک پہلو یہ ہے کہ غیر اللہ کو اس قابل نہیں سمجھنا کہ وہ ہماری ضرورتوں کو پورا کر
سکتے ہیں اور خود اپنے آپ کو بھی اس قابل نہیں سمجھنا اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو واقعی قادر
سمجھنا اور واقعی اس بات کا اہل سمجھنا اسے صفات کا مالک سمجھنا کہ وہ ہماری ہر ضرورت کو پورا کر
دے گا۔اگر ہمیں مال کی ضرورت ہے تو یہ نہیں سمجھنا کہ دنیا والے ہمیں رزق دے دیں گے لیکن یہ
ضرور سمجھنا ہے کہ ہمارا خدا رازق ہے اور ایسے رستوں سے بھی رزق دے دیتا ہے کہ انسان کی عقل
میں بھی وہ نہیں ہوتا۔يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ (البقرة : ٢٦)
اللہ تعالیٰ نے شروع خلافت ہی میں اس عاجز اور بالکل کم مایہ بندے سے یہ وعدہ کیا تھا کہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۵۵
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
تینوں میں اپنا دیواں گا کہ تو رج جائیں گا۔اس کے بعد کئی دفعہ ( پتہ نہیں کہ اس میں بھی کوئی
غلطی ہو اللہ تعالیٰ معاف کرے) میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس وعدہ کو پورا کہا اور
ایک دفعہ ایسا موقع بھی آیا کہ بعض دوستوں کے گھروں میں ایسی تقریبات اکٹھی ہو گئیں کہ میرا دل
چاہتا تھا کہ میں ہر دوست کو بطور تحفہ کم از کم سو روپیہ دوں۔میری جیب میں دو سو روپے تھے اور ضرورت
مجھے چھ سات سو روپیہ کی۔مجھے اس وقت خیال آیا بعد میں بھی اللہ تعالی سے بڑی مغفرت چاہی اور
اب بھی چاہتا ہوں بہر حال یہ ایک واقعہ ہے کہ دیکھیں میرا رب جس نے مجھ سے یہ وعدہ کیا تھا وہ
اسے کس طرح پورا کرتا ہے۔چنانچہ آگے پیچھے موقعے تھے میں نے ایک کو دیا اور پھر دوسرے کو دیا اور
دوسو روپیہ میری جیب میں موجود تھا جو ختم ہو جانا چاہئے تھا لیکن قبل اس کے کہ دوسرے دوست کے
پاس میری طرف سے وہ روپیہ پہنچتا۔سو یا دو سور و پیر اور میری جیب میں آ گیا اور جب میں اس طرح
سات سور و پیدا اپنے بعض دوستوں کو دے کر خوش ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ توفیق عطا کی ہے کہ میں
ان کی خوشی میں شریک ہوں تو اس وقت بھی میری جیب میں پیسے پڑے ہوئے ہیں۔تو ہزاروں قسم کے نظارے بھی انسان دیکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑی قدرتوں والا اور اللہ تعالیٰ بڑا
پیار کرنے والا ہے۔ہم ہی اس سے غافل ہو جاتے ہیں اور اس طرح اس کے فضلوں سے محروم رہ
جاتے ہیں۔تو دوسرا پہلو جو بنیادی ہے جو علم اور عقل ہمارے اندر ہونی چاپچس طرح بدیوں سے رکنے
کی عقل ہمارے اندر ہونی چاہئے ویسے ہی یہ عقل بھی ہمارے اندر ہونی چاہئے کہ ہمارا اللہ ( جس رنگ
میں کہ قرآن کریم نے اسے ہمارے سامنے پیش کیا ہے ) تمام صفات حسنہ سے متصف ہے۔تمام
قدرتوں کا مالک ہے اور وہ ہماری ہر ایک ضرورت کو پورا کر سکتا ہے اور عاجزی کے وقت وہی ایک
ذات ہے جو ہمارے کام آ سکتی ہے۔اگر یہ صفت ہمارے اندر ہوتو ہم بڑی دلیری کے ساتھ دنیا میں
اسلام کے مخالفوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔تو کل کے بغیر ہم اسلام کے مخالفوں
کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتے۔جب میں نے اسماعیل صاحب منیر کو یہ لکھا کہ کمزوری نہ دکھاؤ۔دھڑلے سے اس پادری کو
خود چیلنچ دو۔جب میں نے عبدالسلام میڈیسن تو یہ کہا کہ جھوٹے خدا ان مدعیان پرانسی
(Prophecy) کے کام نہیں آئیں گے۔( بعض پیشگوئیوں اعلانانہوں نے کئے تھے ) اور جو
زندہ خدا ہے۔اس کا یہ منشاء نہیں کہ ان کی بات پوری ہو کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۵۶
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
نے دو باتیں بتا ئیں۔ایک یہ کہ عالمگیر تباہی موسم بہار میں ہوگی اور اس مدعی کا تباہی کا زمانہ نہیں
وہ جس کی پیشگوئی ان جھوٹے مدعیان کی تھی۔۲۵ / دسمبر کو ختم ہوتا تھا۔جو موسم بہار سے پہلے ختم
ہو جا تا تھا۔دوسرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلو والسلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا تھا کہ تیرے
مقابل پر آکر جو پیشگوئی کرے گا۔وہ ناکام ہوگا۔۔تو ان دو چیزوں سے میں نے استدلال
کر کے اور اپنے رب کامل پر تو کل رکھتے ہوئے کہا کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ ایسا نہ ہو۔آپ نے کل وہ
خط میرا سنا عبدالسلام میڈیسن کو خط لکھتے ہوئے میں نے بڑے زور سے کہا کہ تم ان سے کہو کہ تم
جھوٹ بولتے ہو اور جس ہستی کو تم خدا سمجھتے ہو۔وہ خدا نہیں۔وہ بھی جھوٹ کہتا ہے۔تم بھی
جھوٹے ہو اور اگر کوئی خدا تمہارے کان میں پھونکیں مارنے والا ہے تو وہ بھی جھوٹا ہے۔چنانچہ
ان کو شرمندہ ہونا پڑا۔ہمارے کم عمر اور ناتجربہ کار مبلغ ( جنہوں نے باہر کے ملکوں میں کام کیا
ہے) جب بھی تو کل کے اس مقام پر کھڑے ہوئے ہیں۔تو ہمیشہ اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرنے کے
لئے آسمان سے نازل ہوا ہے۔اور انہیں کبھی شرمندہ نہیں ہونا پڑا۔پس ہم تو مانتے ہیں کہ ہم کمزور ہیں اور ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارے پاس دنیا کے
اموال نہیں۔ہمیں یہ بھی علم ہے کہ ہمیں سیاسی اقتدار حاصل نہیں۔ہمیں یہ کہنے میں بھی باک نہیں
کہ دنیا والے اگر چاہیں تو دنیوی لحاظ سے ہر قسم کی ذلتیں ہمیں پہنچا سکتے ہیں اور دکھ دے سکتے ہیں
لیکن ہم پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں اپنے رب پر تو کل ہے اور دنیا کی کوئی طاقت
احمدیت کو نا کام نہیں بنا سکتی۔( نعروں کی گونج ) اللہ کا یہ فیصلہ ہے کہ وہ اسلام کو دنیا میں غالب
کرے گا اور اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ضرور پورا ہوگا۔لیکن اس کی راہ میں ہمیں قربانیاں دینی پڑیں گی
اور وہ قربانیاں دینے کے لئے وہ صفات ہمیں اپنے اندر پیدا کرنی پڑیں گی۔جن کا مطالبہ اللہ تعالیٰ
ہم سے کرتا ہے اور جن میں سے نو کا ذکر میں نے اس وقت آپ کے سامنے کیا ہے۔ہم نے انتہائی
قربانی دینی ہے اور ہم اپنے اللہ پر یہ امید رکھتے ہیں اور اس پر یہ تو کل اور بھروسہ رکھتے ہیں کہ وہ
ہمیں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی طرح عظیم انعاموں سے نوازے گا اور جیسا کہ اس
نے وعدہ کیا ہے۔وہ ہمیں توفیق دے گا کہ دنیا اس بات کو ماننے پر مجبور ہو جائے کہ ہم ہی خدا کی
ایک جماعت ہیں محبتی جس کو اس نے بزرگی عطا کی ہے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۵۷
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
ه
تو اللہ تعالیٰ پر ہمارا تو کل ہے۔ہم کمزور ہیں۔ہم عاجز ہیں۔ہم محض نیستی ہیں۔ہم لاشئے
محض ہیں لیکن ہمارا رب تمام طاقتوں والا ہے۔اسی پر ہم تو کل اور بھروسہ رکھتے ہیں اور اس سے ہر
خیر کی امید رکھتے ہوئے اور یہ یقین رکھتے ہوئے کہ جس طرح آج سے قبل ہر سورج جو ہم پر چڑھا
اس نے ہمیں خدا کے فضل سے تعداد اور تقویٰ میں زیادہ پایا۔آئندہ بھی ہر سورج جو اس دنیا پر
چڑھے گا وہ جماعت احمدیہ کی ترقی پر ایک گواہ بن کے چڑھے گا۔انشاء اللہ اور ہم کامل وثوق اور
یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایسے شخصوں کی (جن کا میں ابھی ذکر کرتا ہوں اور ابھی یہ تار آئی
ہے ) ( کبھی امیدیں بر نہیں آئیں گی۔وہی ہو گا جو خدا چاہتا ہے۔امام کمال یوسف نے لکھا ہے کہ
ایک مقامی پادری نے ایک اخبار میں یہ لکھا ہے۔” میرے لئے اور میرے جیسے بہتوں کے لئے مسجد کے افتتاح کا دن بہت افسوس ناک
تھا۔اس دن ایک بیرونی اور دشمن عیسائیت مذہب نے ہماری عیسائی دنیا میں مداخلت کی۔اور
اپنے لئے گھر بنالیا۔ہم توقع رکھتے ہیں کہ عالم عیسائیت میں اس مذہب کے لئے کوئی مقام نہ
ہوگا (بارہ تیرہ دوست اس وقت سے مسلمان ہو چکے ہیں۔جن میں سے ایک کیتھولک بھی ہے۔جو بڑے کٹر ہوتے ہیں ) اور اس مذہب کو کبھی خوش آمدید نہیں کہنا چاہئے۔اس پادری کو اور اس
جیسے دوسرے پادریوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ہم اس یقین کامل پر کھڑے ہیں کہ تمہاری
خواہشات کبھی پوری نہیں ہوں گی۔ہم تمہارے دشمن نہیں۔ہم تمہارے دوست ہیں اور دوست
ہونے کی حیثیت میں اپنے اللہ کے وعدوں پر بھروسہ رکھتے ہوئے تمہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ
ہم تمہارا سر توڑنے کے لئے وہان نہیں آئے لیکن ہم تمہارے دلوں
کو اور تمہاری قوم کے دلوں کو
اللہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ضرور جیتیں گے۔انشاء اللہ
اب دعا پر اس سالانہ اجتماع کو میں ختم کروں گا۔آپ دعائیں کریں۔ہر قسم کی برکت اور خیر
چھوٹی اور بڑی اپنے رب سے مانگیں۔اس پر بھروسہ اور تو کل رکھیں اور اپنے رب سے یہ کہیں کہ اے
خدا تو نے ہمیں کمزور نحیف اور غریب بنایا ہے۔ہم پر بڑی ذمہ داری عائد کی ہے۔تیرے فضل کے بغیر
ہم اپنی ذمہ داری کو نبھا نہیں سکتے۔پس تو اپنا فضل ہم پر نازل کر اور ہمیں توفیق دے کہ ہم وہ اعمال بجا
لائیں جو تیری نگاہ میں پسندیدہ ہوں اور تیرہ رضا کو جذب کرنے والے ہوں۔تیری برکتوں کا ہمیں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۵۸
۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
وارث بنانے والے ہوں۔ہر لحاظ سے ہمیں اسلام کے لئے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
قربانیاں دینے کی توفیق عطا کر اور وہ دن جلد لا کہ دنیا تجھے پہچاننے لگے اور تیری طاقتوں اور قدرتوں
سے واقف ہو جائے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اور آپ کے احسان کے نظارے دیکھنے
لگے۔اپنے وعدوں کو جو اسلام کے غلبہ سے تعلق رکھتے ہیں ہماری زندگیوں میں پورا کر اور اس دنیا میں
جو سب سے بڑی جنت اور جنت ہمیں مل سکتی ہے کہ اسلام کے غلبہ کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں وہ
نعمت ہمیں عطا کر اور اس دنیا میں بھی ہم پر اپنا فضل ہی فرما اور نار جہنم سے ہمیں اتنا ہی دور رکھ جتنا
شرک سے تو حید کو تو نے دور رکھا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو ذہنی اور جسمانی آزادی عطا
کرے اور انہیں طاقت بخشے۔چاہے وہ دنیا کے کسی حصہ میں رہتے ہوں اور وہ تمام ملک جہاں اسلام
پر ایمان لانے والوں کی اکثریت ہے۔اللہ تعالیٰ ان ملکوں کو طاقت عطا کرے اور ان کو وقار نصیب
کرے اور ان کو ہمت عطا کرے اور ان کو قرآن کریم کے انوار سے روشنی لینے کی توفیق عطا کرے اور
اسلام کے غلبہ کی مہم میں ان کو حصہ دار بنائے۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے خواہ ہم وہ سوچ سکتے ہوں یا نہیں
سوچ سکتے۔ہمیں اپنی برکتوں سے نوازے اور خیر کے سارے سامان ہمارے لئے پیدا کرے اور شر
کے ہر پہلو سے ہمیں بچائے رکھے۔جیسا کہ میں نے ابھی کہا تھا۔ان دنوں میں جہاں میں اور آپ اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہر قسم کی
تکلیف برداشت کرنے کے لئے تیار تھے اور تھوڑا کھانے کو معمولی تکلیف سمجھتے تھے۔کوئی ایسی تکلیف
نہیں تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ قربانی ( تکلیف) لی۔وہاں میں نظام کی طرف سے جو ایک خرابی پیدا
ہوئی۔اس کی وجہ سے اور اس خیال سے کہ میرے بھائیوں کو اس مقدس اور مبارک جلسہ میں اس قسم کی
تکلیف پہنچ رہی ہے۔بڑا ہی دکھ اٹھاتا رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے اور مجھے معاف کرے۔اس کے بعد حضور انور نے حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی۔دعا کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آپ دوست واپس اپنے گھروں کو تشریف لے جاسکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہر آن
آپ کے محافظ ہوں اور آسمانی برکتیں آپ پر نازل ہوتی رہیں۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
(رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی