اللہ تعالیٰ عزت کا سرچشمہ ہے جو خدا سے دور ہو گیا وہ ذلیل ہو گیا
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۶۳
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
اللہ تعالیٰ عزت کا سر چشمہ ہے جو خدا سے
دور ہو گیا وہ تو ذلیل ہو گیا
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی
تلاوت فرمائی:۔إِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ
فِي سَبِيلِ اللهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيْلِ
وَالْقُرْآنِ وَمَنْ أَوْ فِى بِعَهْدِهِ مِنَ اللهِ فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُمْ بِهِ
أَوْفَى
وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ التَّابُونَ الْعَبدُونَ الْحَمِدُونَ السَّابِحُونَ الرَّكِعُونَ
السُّجِدُونَ الْأَمِرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّاهُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَالْحَفِظُونَ لِحِدُودِ
اللهِ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ
( التوبة : ۱۱۲،۱۱۱)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔ایک عید تو وہ ہوتی ہے جو ہم رمضان کے مہینہ کے بعد مناتے ہیں یا حج کے موقع پر منائی
جاتی ہے۔یہ دو عید میں سال میں آتی ہیں جن کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
یہ ہمارے کھانے پینے اور خوشی منانے کے دن ہیں لیکن ایک اور عید ہے اور وہ وہ ہے جو کسی نبی کی
بعثت کے بعد شروع ہوتی ہے اور اس کا زمانہ اس نبی کی کامیابیوں تک پھیلا ہوا ہوتا ہے۔جب
اس قوم پر اس کی قیامت آجاتی ہے تو وہ عید بھی گزر جاتی ہے۔چونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
نبوت کا زمانہ قیامت تک پھیلا ہوا ہے اس لئے وہ عید جس کا تعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ذات سے ہے وہ ایک دن یا دو دن کی عید نہیں بلکہ جب وہ عید شروع ہوئی اس وقت سے لے کر
قیامت تک وہ عید جاری رہے گی۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۶۴
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی اور آپ نے دنیا میں یہ اعلان کیا کہ میں
خاتم النبیین کی حیثیت سے دنیا کی طرف مبعوث ہوا ہوں اس وقت جس عید کا وعدہ دیا گیا و
اس آیت میں بیان ہوا ہے جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لوگ
جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اپنے عہد بیعت باندھتے ہیں انہیں یہ بات
یادر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی جانوں کو اور ان کے اموال کو اس عہد بیعت کے ذریعہ خرید لیا ہے
اور اس وعدہ پر خریدا ہے کہ انہیں جنت ملے گی۔قرآن کریم سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جس جنت کا وعدہ ہمیں اسلام دیتا ہے اس کا
تعلق اس دنیا سے بھی ہے اور اخروی زندگی سے بھی ہے۔پس یہاں اس آیت میں یہ وعدہ دیا گیا
ہے کہ اس سودے کے نتیجہ میں جو تم نے اپنے رب سے کیا ہے تمہیں دنیوی جنت بھی ملے گی اور
اخروی جنت بھی ملے گی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ایک ایسا وعدہ ہے جو اس نے اپنے پر لازم کر لیا
ہے اور اللہ سے زیادہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے والا اور کون ہے؟ انسان جو شریف الطبع ہوتا ہے
وہ جو زبان سے کہتا ہے اگر اس کے امکان میں ہو تو وہ اسے پورا کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی ذات تو
سر چشمہ ہے تمام شرافتوں اور تمام عزتوں کا اور منبع ہے تمام قدرتوں کا۔اس لئے کوئی چیز انہونی
نہیں اس کے لئے۔فرمایا کہ جو وعدہ خدا نے دیا ہے وہ ضرور پورا ہوگا اور اس وجہ سے اے مومنو ہم
تمہیں ایک ابدی عید کی بشارت دیتے ہیں۔پس تم اپنے اس سودے پر خوش ہو جاؤ اور یہی وہ عید
ہے جو انتہائی کامیابی اور سب سے بڑی عید ہے۔اس سے بڑھ کر کوئی عید تصور میں نہیں آسکتی۔عید کے معنی خوشی اور مسرت کے وقت کے ہیں جو بار بار آتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اگلی آیت
میں یہ فرمایا کہ یہ عید جو آج شروع ہوئی ہے۔یہ تم پر بار بار آئے گی تمہارے لئے ہر روز ہی روز
عید ہوگا اور ہرلحہ تمہاری زندگی کا عید کالمحہ ہو گا تم غلطی کرو گے لیکن تم پر مایوس نہیں چھائے گی۔غلطی
کرنے کے بعد اگر تم ندامت کے احساس کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف لوٹو گے تو وہ تمہیں اس
طرح گلے سے لگالے گا جس طرح عید کے موقع پر ایک مسلمان اپنے دوست کو گلے لگاتا ہے اور
جب تم عبادت کی راہیں اختیار کرو گے عبودیت کا جامہ تم پہنو گے اور اللہ تعالیٰ کی صفات تمہارے
وجود میں جلوہ گر ہوں گی تو چونکہ خدا اور اس کی صفات غیر محدود ہیں اس لئے جب اللہ تعالیٰ کی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۶۵
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا
صفات تمہارے وجود میں جلوہ گر ہوں گی تو یہ ایک ایسی عید ہو گی جو ختم نہیں ہوگی کیونکہ اللہ تعالیٰ کی
صفات اور ان کے جلوے محدود اور ختم ہونے والے نہیں۔تم خدائے واحد و یگانہ کی حمد اور تعریف
میں مشغول ہو گے اور خدا تعالیٰ تمہاری اس حمد کو دیکھ کر آسمان سے تمہارے لئے رحمتوں کے نزول
کا سامان پیدا کرے گا اور تمہارے لئے عید، خوشی اور مسرت کے دن آجائیں گے۔تم اللہ کے
قرب کی راہوں کو تلاش کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہارے قریب آجائے گا اور تمہارے کان میں کہے
گا کہ دنیا کی ہر چیز تم سے دور ہے بلکہ تمہارا نفس بھی تم سے دور ہے لیکن میں تمہاری شہ رگ سے بھی
زیادہ قریب ہوں۔تم میری تعریف میں میں لگے ہوئے ہو اور میں تمہاری خوشیوں کے سامان پیدا
کر رہا ہوں، تمہاری حفاظت کے سامان پیدا کر رہا ہوں تمہاری مسرتوں کے سامان پیدا
کر رہا ہوں۔تم عاجزی اور تضرع کے ساتھ اس کے حضور سجدہ ریز ہو گے تو وہ محبت اور پیار کے
ساتھ تمہیں اٹھا کر اپنی گود میں بٹھا لے گا اور تمہاری عید کے سامان پیدا کر دے گا
تم اس عید کے دیکھنے کے بعد یہ جذبات اپنے اندر محسوس کرو گے کہ وہ جو اس کی خوشیوں
سے محروم ہیں انہیں بھی خوشیوں سے حصہ ملے تم نیک باتوں کا حکم دینے لگو گے اور بُری باتوں سے
روکنے لگو گے اور اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود کی حفاظت میں لگ جاؤ گے۔لیکن وہ نادان اور جاہل جو تمہاری عید اور اس عید کی خوشیوں اور مسرتوں سے ناواقف ہیں
وہ حقیقت کو نہ پائیں گے اور وہ تمہارے مقابلہ پر کھڑے ہو جائیں گے وہ تمہیں دُکھ دینے لگیں
گے وہ تمہیں ایذاء پہنچانے لگیں گے وہ تمہاری کوششوں کو نا کارہ کرنے کی ہر تد بیر کریں گے۔لیکن
ان کی ہر تدبیر خدا اور رسول کے مقابلہ میں اور تمہاری ہر اس تدبیر کے مقابلہ میں جو تم نے اس
انتہائی محبت اور پیار کے نتیجہ میں جو تم اپنے رب کے لئے اپنے دلوں میں محسوس کرتے تھے کی تھی
نا کام کر دی جائے گی اور ان کی ہر تدبیر کی ناکامی تمہارے لئے خوشی کا ایک دن لائے گی اور عید
کےسامان پیدا کرے گی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اس بشارت کا اعلان کیا تو ایک عظیم عید کا دن دنیا پر
چڑھا۔جب ہم آپ کی زندگی پر نگاہ ڈالتے ہیں تو انتہائی خطرناک مواقع پر بھی وہ دن جو د نیوی
لحاظ سے نہایت سخت تھے آپ پر بھی اور آپ کے ماننے والوں پر بھی وہ دن آپ کے لئے اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۶۶
پ کے ماننے والوں کے لئے عید ہی کا دن تھے۔۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
میں آپ کی مدنی زندگی کے دو واقعات لیتا ہوں جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ مدنی
زندگی کے سب سے زیادہ کٹھن دن تھے اور جب ہم ان کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ
دن بھی مسلمانوں کے لئے عید ہی کے دن تھے۔ایک تو اُحد کا واقعہ ہے جو مسلمانوں کے لئے ایک لحاظ سے بڑا ہی دُکھ دہ بھی تھا۔اس
دن ان پر مصائب کے بادل چھا گئے تھے کیونکہ بعض مسلمانوں کی غلطی کے نتیجے میں اور نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے تاکیدی حکم کو چھوڑنے کی وجہ سے جیت بظاہر ہار کی شکل اختیار کرگئی تھی۔پانسہ پلٹ گیا تھا اور تو جو ہوا سو ہوا۔خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خطرہ پیدا ہو گیا اور
دشمنوں نے پورے زور کے ساتھ آپ پر حملہ کیا آپ دشمن کی زد میں آگئے۔آپ کے چار دانت
شہید ہوئے۔ہونٹ زخمی ہوا۔رخسار پھٹا۔خون نکلا گڑھے میں آپ گرے اور کفار نے خوش ہو کر
یہ نعرہ لگایا کہ آج ہم نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو قتل کر دیا ہے اور اس طرح ہم نے اسلام کو مٹادیا
ہے۔لیکن البی تدبیر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی اس نے اسلام کی حفاظت کی اور
جب اس میدان میں کفار نے صحابہ سے دریافت کیا کہ کیا تم میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں اور
ان کے جواب سے انہیں معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور کبار صحابہ سے اکثر زندہ
ہیں۔تو انہوں نے محسوس کیا کہ یہ دن بھی ان کافروں کے لئے نا کامی اور شکست کا دن ہے اور
مسلمانوں نے محسوس کیا کہ یہ دن بھی ان کے لئے عید کا دن ہے کیونکہ اس دن اللہ تعالیٰ نے اپنے
ایک خاص معجزہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی اور جب اپنے بھی آپ کو چھوڑ کر چلے
گئے تھے اللہ تعالیٰ نے فرشتوں
کو بھیجا جنہوں نے آپ کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور اس طرح
دشمن کا کوئی وار آپ کو شہید کرنے میں کامیاب نہ ہوا حالانکہ کثرت سے تیر پڑے۔تلوار میں چلائی
گئیں۔پتھراؤ کیا گیا ہر قسم کی کوشش کی گئی کہ آپ کو شہید کر دیا جائے لیکن اس میں وہ ناکام ہوئے
اور چونکہ دشمن اپنے اصل مقصد میں ناکام ہوا اس کے باوجود اس لئے کہ مسلمانوں کو کافی ذہنی
اور جسمانی تکالیف برداشت کرنی پڑیں انہوں نے یہی محسوس کیا کہ وہ دن بھی الہی وعدہ کے
مطابق عید کا دن ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جنگ احد کے متعلق فرماتے ہیں۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۶۷
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔اب اگر غور سے دیکھا جاوے تو احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اصل میں فتح تھی
اور یہ ایک حقیقت ہے محض ایک فلسفیانہ دعوی نہیں کیونکہ وہ لوگ جو اس جنگ میں شامل
تھے یا وہ لوگ جو مدینہ مدنیہ قریب ہی تھا ) میں تھے ان کو جب اطلاع ملی تو ان کے دل میں یہی
بات تھی کہ دشمن نا کام ہوا اور اسلام کا میاب ہوا ہے اور فتح اسی کو نصیب ہوئی ہے جیسا کہ ان دو
واقعات سے پتہ لگتا ہے۔پہلا واقعہ۔جب مدینہ میں یہ اطلاع ملی کہ احد میں بعض مسلمانوں کی غلطی کی وجہ سے
مسلمانوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس دن کا فروں کے مقابلہ میں نسبتاً زیادہ مسلمان شہید
ہوئے تھے اور اسلام کی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہے لیکن احد کا دن اس لحاظ سے بھی بہت
سخت تھا پھر یہ دن اس لحاظ سے بھی سخت تھا کہ ایک گروہ نے اپنی نادانی کی وجہ سے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو ٹھکرا دیا انہوں نے اس کی پرواہ نہ کی گو اللہ تعالیٰ نے ان کو معاف کر دیا
اور اللہ تعالیٰ ان کو اپنی رحمتوں سے نوازے لیکن یہ امر جماعت مؤمنین کے لئے بڑی تکلیف کا
باعث تھا۔پھر خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو زخم آئے۔جب یہ خبر مدینہ میں پہنچی تو سخت
گھبراہٹ کی حالت میں ایک انصاری عورت گھر سے نکل کر احد کے راستہ پر ہوئی۔وہ احد کے
میدان کی طرف جارہی تھی کہ اس کو بعض ایسے صحابی ملے جواحد کے میدان سے واپس آرے
تھے اور یہ وہ گروہ تھا جس میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی موجود تھے۔بعض صحابہ نے
آگے بڑھ کر اس انصاری عورت کو یہ اطلاع دی کہ تمہارا باپ اور تمہارا بھائی اور تمہارا خاوند
تینوں جنگ اُحد میں شہید ہو گئے ہیں۔جب اس عورت کو یہ اطلاع ملی تو چونکہ اس کی گھبراہٹ
اور بے چینی اپنے باپ بھائی یا خاوند کے لئے نہیں تھی بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تھی
اس لئے اس نے کہا۔تم مجھے یہ بتاؤ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے۔جب صحابہ -
اس سے یہ کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بخیریت ہیں اور یہ دیکھو
آپ ہمارے ساتھ ہی تشریف لا رہے ہیں تب اس نے نظر اٹھائی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف دیکھا جب اس کی نظر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پڑی تو اس نے کہا اگر آپ زندہ
ہیں تو دنیا کی کوئی مصیبت مجھ سے عید کی خوشی چھین نہیں سکتی۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۶۸
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
غرض گواحد کا دن بڑا سخت تھا لیکن یہ دن بھی جماعت مسلمین کے لئے عید کا دن ہی تھا اور
یہی جذبات ان کے دل میں تھے کہ ہم نا کام نہیں ہوئے بلکہ یہ دن ہمارے لئے عید کا دن ہے اور
اس عید کے دن کی بڑی وجہ یہ تھی کہ دشمن اپنے اس مقصد میں ناکام ہوا تھا کہ وہ محمد رسول
اللہ صلی علیہ
وسلم کو قتل کر دے اور دوسرے یہ دن عید کا دن اس لئے تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع
پر فرمایا کہ اس قسم کے حالات آئندہ مسلمانوں
پر نہیں آئیں گے غرض عظیم بشارت لے کر یہ دن آیا ،
عظیم حفاظت لے کر یہ دن آیا اور ایک نہایت عظیم معجزہ اس دن اللہ تعالیٰ کی جماعت نے دیکھا۔پس یہ دن بھی باوجود انتہائی سخت ہونے کے اسلام کے لئے اور مسلمانوں کے لئے عید کا دن تھا۔اُحد کے موقع پر ہی ایک اور بڑھیا عورت گھبراہٹ میں مدینہ سے نکلی۔رستہ میں صحابہ کا
ایک گروہ اسے ملا جس میں اس کے بیٹے حضرت سعد بن معاذ رئیس مدینہ بھی تھے۔اس بڑھیا یعنی
حضرت سعد بن معاذ کی والدہ کی نظر بھی کمزور تھی۔جنگ احد میں اس کا بیٹا عمرو بن معاذ شہید ہو گیا
تھا۔حضرت سعد بن معاذ نے جب اپنی والدہ کو آتے دیکھا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
سے عرض کیا۔یا رسول اللہ صلی علیہ وسلم میری والدہ آرہی ہیں۔آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ کی
برکتوں کے ساتھ آئے۔بڑھیا آگے بڑھی اور اس نے پھٹی ہوئی آنکھوں کے ساتھ ادھر اُدھر دیکھا
کہ کہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نظر آ جائیں۔آخر جب اس کی نظر آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
پڑی اور اس نے آپ کو پہچان لیا تو وہ خوش ہو گئی اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے
یہ کہا کہ میں آپ کے بیٹے کی شہادت پر آپ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں تو اس نے آگے سے
ب دیا کہ جب میں نے آپ کو سلامت دیکھ لیا تو یہ سمجھ لیں کہ میں نے ساری مصیبتوں کو بھون
کر کھالیا۔مجھے اور کسی کی پرواہ نہیں۔ان دو واقعات کے علاوہ اور بھی بہت سے واقعات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دن جو
بظاہر سخت تھا مسلمانوں کے لئے عید کا دن ہی تھا کیونکہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ
سلامت واپس آتے دیکھ لیا حالانکہ آپ کے لئے انتہائی خطرناک حالات پیدا ہو گئے تھے۔دوسری جنگ احزاب ہے جس میں بڑے خطر ناک حالات پیدا ہو گئے تھے سارا عرب اکٹھا
ہو کر مدینہ پر حملہ آور ہوا تھا اور مدینہ گھیرے میں آ گیا تھا۔علاوہ اور مصیبتوں کے کھانے کی بھی کمی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۶۹
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
تھی۔ان دنوں خوراک کی کمی تھی۔مسلمان بڑی تکلیف میں تھے وہ پیٹ پر پتھر باندھ کر پھرا کرتے
تھے۔اس حالت میں ان سختی کے ایام میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے عید کے سامان پیدا کئے
تھے۔ایک تو یہ کہ الہی بشارت کے مطابق کفار نا کامی سے واپس لوٹے اور دوسرے یہ کہ عین ان
تنگی کے ایام میں اللہ تعالیٰ نے دنیا کی دوز بر دست طاقتوں کے مغلوب ہونے کی خبر مسلمانوں کو
دی اور بتایا کہ قیصر و کسری کی سلطنتیں تمہارے ہاتھوں مغلوب ہوں گی اور اسلام پھیل جائے گا۔گو یا اس تنگی کے زمانہ کو اللہ تعالیٰ نے خوشی اور مسرت کے زمانہ میں بدل دیا۔پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو عید ہمارے لئے لے کر آئے وہ عید قیامت تک چلنے والی
ہے۔دنیا کی تکالیف اور دنیا کی آزمائشیں اس عید کی ماہیت اور حقیقت کو بدل نہیں سکتیں۔ایک
مسلمان پر بظاہر دنیوی لحاظ سے مصائب کا پہاڑ ہی کیوں نہ ٹوٹ پڑے اس کے دل میں عید کی
خوشی اور مسرت کو قائم رکھا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ اس کے لئے خوشیاں
مہیا ہو جاتی ہیں۔عید کے یہ معنی نہیں ہیں۔ہماری جو عام عید ہے اس کی مثال میں دیتا ہوں کہ اس دن کوئی
گھر میں تکلیف نہیں اٹھاتا بلکہ اس دن ماں کو تو ایک مصیبت پڑی ہوئی ہوتی ہے وہ گھر کی صفائی کر
رہی ہوتی ہے۔کھانوں کا انتظام کر رہی ہوتی ہے عام حالت کی نسبت اسے بہت زیادہ کام کرنا
پڑتا ہے۔اگر کسی گھر میں نوکر ہیں تو اس دن نوکروں کو بھی بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔پھر اس
کوعید کیوں کہتے ہیں دنیوی آنکھ تو اس دن عید کی خوشی دیکھ رہی ہوتی ہے۔میں ایک متقی اور
پر ہیز گار مسلمان کی بات نہیں کر رہا۔عام دنیا دار اس دن عید کی خوشی ہی دیکھتا ہے کہ کھانا پینا
ہے، ہنسی مذاق ہے ( اس کی ساری خوشیاں ان چیزوں میں ہیں) لیکن اس دن گھر والوں کو ہزار
کام کرنے پڑتے ہیں غیر معمولی طور پر وہ کام کا دن ہوتا ہے۔زیادہ کھانے پکانے ہوتے ہیں۔زیادہ صفائی کرنی پڑتی ہے وغیرہ وغیرہ۔پس حقیقتا عید کے معنی یہ ہوئے کہ خوشی اور مسرت کے
لمحات تکالیف سے زیادہ ہیں اور تکلیف خوشیوں کے اندر دبی ہوئی ہے اور ان خوشیوں پر معمولی
معمولی تکلیفیں قربان ہورہی ہیں۔ماں اپنے وقت کی قربانی دے رہی ہوتی ہے۔اپنے جسم کی
طاقت خرچ کر رہی ہوتی ہے۔وہ تھوڑے سے وقت کے لئے جس میں گھر والے باہم بیٹھیں۔مل
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷۰
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
کر کھائیں پئیں۔ہنسی اور خوشی سے کچھ وقت گزاریں اپنی توجہ اور اپنی ہر چیز قربان کر رہی ہوتی
ہے۔پس عید میں خوشی زیادہ ہے اور تکلیف کم ہے عید کے ساتھ تکلیف بہر حال لازم لگی ہوئی
ہے۔پھر جب دنیا کی عیدوں کے ساتھ تکلیف لگی ہوئی ہے تو وہ عید جس کی مسرتوں کا کوئی
ٹھکانہ نہیں۔جس کی قیمت دنیا کے اموال ادا نہیں کر سکتے۔اس عید کے ساتھ بھی تکالیف لگی
ہوئی ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ ہر تکلیف کے موقع پر معجزانہ طور پر مسرت کے سامان پیدا کر دیتا
ہے۔اس طرح پر وہ دن جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اعلان کے ساتھ شروع ہوا کہ
جنہوں نے آج میرے ہاتھ میں ہاتھ دے کر بیعت کی ہے وہ خوش ہو جائیں کہ ایک ابدی عید کی
بشارت اللہ تعالیٰ انہیں دے رہا ہے۔عید کا دن ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسے کام سکھائے گئے
ہیں۔ایسی عبادتیں بتائی گئی ہیں کہ جب مسلمان انہیں بجالائیں گے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
رحمتوں کے سامان پیدا ہو کر ان کے لئے عید کی خوشیاں آجائیں گی۔کچھ عرصہ سے امت مسلمہ نے اس عید سے لا پرواہی برتنی شروع کی اور ہماری تاریخ بتاتی
ہے کہ اپنے گناہوں کی وجہ سے اور اپنی کمزوریوں اور غفلتوں کے نتیجہ میں امت مسلمہ تنزل کے
ایک دور سے گزری اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید اب عید کا دن ان پر غروب ہو چکا ہے لیکن ان
دنوں میں بھی گو کمزور حصہ بادلوں کے اندھیرے میں تھا مخلصین کی ایک بڑی جماعت خدا تعالیٰ
کے حسن اور اس کے احسان کے جلوے دیکھ رہی تھی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عید کی
خوشیوں میں شریک تھی۔لیکن سارے جہان کو اس عید کی خوشی میں شریک کرنے کے لئے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے اور آپ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے الہاماً بتایا کہ آپ
اس لئے آئے ہیں کہ تا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کومخاطب کر کے یہ فرمائیں۔ساقیا آمدن عید مبارک بادت
کہ اے ازلی ابدی ساقی تو خوش ہو کہ تیری اس عید کا دن جو دنیا کی آنکھ میں مشتبہ ہوگئی تھی
طلوع ہو رہا ہے۔اب دیکھو عید آ گئی نا۔پھر جماعت احمدیہ کو اور مسلمانوں کی اس جماعت کو جو اس
آخری جد و جہد اور اس آخری مہم میں شریک ہونا چاہتی تھی جس جد و جہد اور کوشش کے نتیجہ میں اسلام
سب دنیا پر غالب آئے گا مخاطب کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلو والسلام فرماتے ہیں۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷۱
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
اگر تم ایماندار ہو تو شکر کرو اور شکر کے سجدات بجالاؤ کہ وہ زمانہ جس کا انتظار کرتے
کرتے تمہارے بزرگ آباء گزر گئے اور بیشمار روحیں اس کے شوق میں ہی سفر کر گئیں۔وہ
وقت تم نے پالیا۔اب اس کی قدر کرنا یا نہ کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا یا نہ اٹھا نا تمہارے
ہاتھ میں ہے۔( جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہاماً بتایا گیا تھا کہ عید تو ہے
چاہے کر دیا نہ کرو وہی مضمون آپ نے یہاں بھی بیان کیا ہے ) ” میں اس کو بار بار بیان کر
وں گا اور اس کے اظہار سے میں رک نہیں سکتا کہ میں وہی ہوں جو وقت پر اصلاح خلق کے
لئے بھیجا گیا تادین کو تازہ طور پر دلوں میں قائم کر دیا جائے سچائی کی فتح ہوگی
اور اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے اور وہ
آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے لیکن ابھی ایسا
نہیں۔ضرور ہے کہ آسمان اسے چڑھنے سے روکے رہے جب تک کہ محنت اور جانفشانی
سے ہمارے جگر خون نہ ہو جائیں اور ہم سارے آراموں کو اس کے ظہور کے لئے نہ کھو دیں
اور اعزاز اسلام کے لئے ساری ذلتیں قبول نہ کر لیں۔اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ
مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟۔ہمارا اسی راہ میں مرنا۔یہی موت ہے جس پر اسلام کی زندگی،
مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے۔“
(فتح اسلام۔روحانی خزائن جلد نمبر ۳ صفحہ ۷، ۱۱،۱۰،۸)
یعنی یہی موت ہے جس پر ہماری عید موقوف ہے جب انسان اپنے خدا کے لئے اپنی جان کو
پیش کر دیتا ہے۔جب انسان اپنے خدا کے حضور اپنے آرام کو پیش کر دیتا ہے۔جب انسان اپنے
خدا کے حضور ایسے جذبات کو پیش کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ میری ہر چیز تیرے ہی لئے ہے اور تیری
ہی راہ میں فدا ہے تب وہ خدا تعالیٰ کی محبت اور پیار کے سلوک کو پاتا ہے اس کا نام عید ہے اور حقیقتاً
یہی عید ہے۔جو کھانا پینا ہے وہ تو کوئی عید نہیں اس کے نتیجہ میں پیٹ خراب ہوتے ہیں بیماریاں
آ جاتی ہیں۔ڈکار آنے لگ جاتے ہیں اور ہم کہتے ہیں بڑی خوشی ہوئی۔عید بڑی منائی بہت کھایا
نتائج کیا نکلے اس کھانے اور پینے کے) لیکن جب اللہ تعالیٰ کا جلوہ ہم پر ظاہر ہوتا ہے اور
ہمارے دلوں میں ایک روحانی سرور پیدا ہوتا ہے۔تو وہ ایک ایسا سرور ہے کہ جس کا تصور بھی دنیا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷۲
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
دار نہیں کرسکتا۔صاحب تجر بہ اسے جانتے ہیں۔الفاظ اسے بیان نہیں کر سکتے۔بعض دفعہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خوشی اور مسرت اور سرور نے سارے جسم کو۔جسم کے ذرہ
ذرہ کو اور روح کے ہر زاویہ کو اپنی گرفت میں لے لیا اور گھنٹوں وہ حالت رہتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے
حسن کا کوئی جلوہ ایسا آ جاتا ہے تجربہ رکھنے والے اس کا تجربہ رکھتے ہیں۔یہ ہے عید اور یہ ہے عید
کی خوشی دنیا کی خوشیاں تو عارضی ہوتی ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ وعدہ دیا گیا تو آپ کے
زمانہ میں بھی مسلمان پر بڑی سختی کے دن آئے لیکن ان سختی کے ایام میں بھی اللہ تعالیٰ نے ان کے
لئے عید کے سامان پیدا کئے تھے۔میں نے دو مختلف جنگوں کی مثالیں دی ہیں اور ایک جنگ کی
آگے دو مثالیں دی ہیں۔لیکن اسلام کی ساری تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے کیونکہ عید
اُسی طرح ہم سے قربانی کا مطالبہ کرتی ہے جس طرح دنیا کی عید گھر کی مالکہ اور اس کے خادموں
سے اس قربانی کا مطالبہ کرتی ہے کہ گھر کی صفائی کی جائے اور پہلے سے زیادہ وقت لگا کر پہلے سے
زیادہ محنت کر کے پہلے سے زیادہ پیسے خرچ کر کے کھانے کے سامان پیدا کئے جائیں۔جب ہم خدا
کے لئے ان سختیوں کو برداشت کر لیتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ سختیاں کوئی سختیاں نہیں وہ
سختیاں غائب ہو جاتی ہیں اور دب جاتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے ساتھ جو عید کا دن اسلام پر چڑھا اور جو
قیامت تک جائے گا غروب نہیں ہو گا یہ دن ہم سے کئی قربانیاں چاہتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور
پیار کا سلوک ہمیں دیتا ہے جو عید کی خوشیاں ہمارے لئے مہیا کرتا ہے۔ہماری جماعت پر مختلف مقامات پر مختلف ملکوں میں اور مختلف زمانوں میں قربانیوں کے ایام
آتے ہیں اور یہ ایام خوشیوں کے ساتھ بالکل لگے ہوئے ہوتے ہیں اور جس طرح سینڈوچ بنتی
ہے اور روٹی کے دو ٹکڑے اس چیز کو چھپا لیتے ہیں جو ان کے درمیان ہوتی ہے اسی طرح ہماری
خوشیاں ان تکلیفوں اور ایذاؤں کو جو ہمیں دی جاتی ہیں سینڈوچ (sandwich) کرلیتی
ہیں۔وہ نظر ہی نہیں آتیں کیونکہ اس طرف بھی خوشی ہوتی ہے اور اس طرف بھی خوشی ہوتی
ہے۔اب دیکھ لو یہ دن بھی ہم نے پریشانی میں گزارے ہیں۔فضا ہمارے خلاف رہی اور سال بھر
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷۳
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔یہی حال رہا۔گویا جو سال گزرا وہ ہمارے لئے پریشانیوں کا سال تھا۔وہ ہمارے لئے دکھوں کا
سال تھا وہ ہمارے لئے دکھ وہ الفاظ سننے کا سال تھا ہمارے لئے یہ سارا عرصہ دیواروں پر دکھ دہ
الفاظ پڑھنے کا عرصہ تھا۔یہ سب صحیح ہے لیکن یہ وہ سال ہے جس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے
یورپین ممالک میں پہلے سے زیادہ بیعتیں ہوئی ہیں۔ان علاقوں میں جہاں مذہب سے کوئی دلچسپی
نہیں رکھی جاتی تھی اور جہاں ایسے لوگ تھے جو ہمارے محبوب اور پیارے اور مقصود اور مطلوب
پیدا کرنے والے رب کا انکار کرنے اور اسے گالیاں دینے والے تھے۔کہیں دو اور کہیں تین
مسلمان ہوتے تھے۔اب ان علاقوں میں ایک رو پیدا ہو رہی ہے اور یورپ کے ممالک یعنی ان
مغربی ممالک میں جو تہذیب یافتہ ممالک کہلاتے ہیں ایک سو بائیس بیعتیں ہوئی ہیں۔اگر ہم اس کا
ماضی سے مقابلہ کریں تو یہ بہت بڑی تعداد ہے۔مجھے یاد ہے کہ ۱۹۳۹ء میں جب میں کشمیر میں تھا ایک انگریز دوست یورپ میں مسلمان
ہوئے تھے اور اس ایک انگریز کے مسلمان ہونے پر کشمیر میں ایک بڑی عید کا دن لوگوں نے منایا تھا
اور اس نقطہ نگاہ سے پتہ نہیں کتنے سال بعد وہ عید آئی تھی اس لئے ایک سال میں ایک سو بائیس
سے زیادہ بیعتوں کا ہونا ہمارے لئے عید ہے اور ان علاقوں میں اسلام کے قدم جم رہے ہیں اور
مضبوط ہو رہے ہیں۔اسلام پر جو مخالف طاقتیں حملہ آور ہیں خدا تعالیٰ نے ہمیں ان کا مقابلہ
کرنے کے لئے کھڑا اور قائم کیا ہے اور ہم ان کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور
برکتوں کی بارش اپنے پر نازل ہوتی دیکھ رہے ہیں۔ہم اپنی راہ میں جب کا نٹوں کو بچھا ہوا دیکھتے
ہیں اور ہمارے پاؤں سے ذرا سا خون نکالتا ہے تو ہماری اس کی طرف توجہ بھی نہیں ہوتی۔ہمارے
کانوں میں جب اس زبان سے جو اس وقت تک محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم کو گالیاں دے رہی تھی
نکلا ہوا لا اله الا الله محمد رسول اللہ کا کلمہ پڑتا ہے۔تو ہمیں دوسرے کلموں کی کیا پرواہ
ہے جب ایک لایعنی آواز کہ مرزائی کا فر ہیں ہمارے کانوں میں پڑتی ہے تو ہم اس کی طرف متوجہ
نہیں ہوتے کیونکہ لا اله الا الله محمد رسول الله کی حسین اور دل کش آواز ہماری توجہ کو
اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور کوئی ایسی آواز نہیں ہے جو ہمیں پریشان کرے ہم تو س آواز کو سنتے ہی
نہیں۔ہم تو اس کی طرف متوجہ ہی نہیں ہوتے غرض ہمیں اس آزمائش کے زمانہ میں شاید دنیا کی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷۴
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
نگاہ میں بڑی تکلیفیں دی گئی ہوں گی لیکن ہماری نگاہ میں تو ہمیں کوئی تکلیف نہیں پہنچی ہمیں تو
خوشیاں ہی خوشیاں پہنچ رہی ہیں جن کی ایک مثال میں نے بیان کی ہے۔اس کی ایک اور مثال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے خوشی کا سامان یہ بھی پیدا کیا ہے کہ
ہمارے عرب بھائیوں کے علاقوں میں جنہیں مشرق وسطی بھی کہتے ہیں اور عرب ممالک بھی کہتے ؟
ہیں۔اس سال اتنی بیعتیں ہوئی ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔وہاں جماعت کے لئے کافی
پریشانیاں بھی ہیں۔کافی تنگی بھی ہے وہاں کے حالات بھی پوری طرح ہمیں نہیں ملتے لیکن جن
حالات کا ہمیں پتہ لگا ہے ان کے رُو سے اس سال وہاں چالیس عرب احمدی ہوئے ہیں۔ان
میں سے ایک وہ بھی ہے جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں۔چند مہینے ہوئے وہ ہمارے ایک احمدی
عرب دوست کو ملے اس نے انہیں بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہو چکے ہیں
کو
اور ایک مہم غلبہ اسلام کے لئے جاری ہو چکی ہے اور اس طرح دنیا میں اسلام کی تبلیغ اور اسلام کی
تعلیم کی اشاعت کے سامان ہو رہے ہیں اور مساجد اور سکول بن رہے ہیں۔یہ باتیں بتانے کے
بعد شاید اس نے انہیں کوئی کتاب بھی پڑھنے کے لئے دی اور شاید اس دن یا اس سے اگلے دن وہ
کہنے لگے کہ میری بیعت لے لو۔وہ احمدی دوست سمجھے کہ اس نے جماعت احمدیہ کے متعلق اتنا
تھوڑ اعلم حاصل کیا ہے کہ اس کی بیعت لینا ٹھیک نہیں ہو گا۔غرض وہ کچھ شش و پنج میں پڑے اس پر
وہ کہنے لگے اصل بات یہ ہے کہ (میں پچھلے سال کی بات کر رہا ہوں اور جو بات انہوں نے بتائی وہ
پرانے زمانہ کی ہے ) ۱۹۴۸ء میں میرے والد کی وفات ہوئی اور مرتے وقت میرے والد نے
اپنے بچوں کو یہ وصیت کی کہ امام مہدی دنیا میں ظاہر ہو چکے ہیں اور میں ایک بدقسمت انسان ہوں
کہ میری ان سے ملاقات نہیں ہوئی اور میں ان کی جماعت میں داخل نہیں ہوا۔میری تمہیں یہ
نصیحت ہے کہ جب بھی تم ان کے متعلق سنوان کی جماعت میں داخل ہو جاؤ۔سو میں تو اپنے والد
کی وصیت کے مطابق جماعت میں داخل ہونا چاہتا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے اسی وقت اس دل میں
اس قد را خلاص اور جوش پیدا کیا کہ وہ وہاں مسافرت کی حالت میں تھا۔جس جگہ اس کی ملاقات
اس احمدی عرب دوست سے ہوئی اور اس کے دو اور ساتھی بھی تھے وہ وہاں سے اٹھا اور اپنے
دونوں ساتھیوں کے پاس گیا اور ان
کو تبلیغ کی چنانچہ وہ جو خود چند منٹ پہلے بیعت کر کے جماعت