اللہ تعالیٰ عزت کا سرچشمہ ہے جو خدا سے دور ہو گیا وہ ذلیل ہو گیا

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷۵
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
میں داخل ہوا تھا اس نے تبلیغ کر کے ان کے ان دونوں عربوں کی بھی بیعت کروائی اور اب وہ
اپنے علاقہ میں ایک مبلغ بنا ہوا ہے۔یہ نہیں کہ وہاں احمدی دوست امن میں ہیں۔وہ بڑی تکلیفیں
اٹھارہے ہیں اور الہبی جماعتوں کو تکلیفیں پہنچتی ہی رہتی ہیں کہ جو عید کا مزہ ہے وہ دوبالا ہو جائے۔جس شخص کو عید کا کھانا ہی روز ملے اس کو عید کے دن والے کھانے میں کیا لذت آئے گی۔غرض
جب اللہ تعالیٰ دنیا کو تکلیف پہنچاتا ہے تب مزہ آتا ہے جب دنیا کا ہر انسان گندی زبان کے تیز
دھار والے آلہ سے مجھ پر حملہ آور ہو اور اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ مجھ سے پیار اور محبت کا سلوک
کرے تب مجھے اللہ تعالیٰ کے اس پیار اور محبت والے سلوک میں مزہ آئے گا۔تیسری خوشی کی بات جو اللہ تعالیٰ نے اس تسلسل اور ضمن میں ہمارے لئے پیدا کی اور عید کی
مسرت ہمیں پہنچائی یہ ہے کہ نہ صرف عرب ممالک میں بلکہ ان سب ممالک میں جہاں عرب بستے ہیں
اور وہاں ہمارے مبلغین ہیں عربوں کی توجہ جماعت کی طرف پیدا ہوئی۔ان ممالک میں بہت سارے
عرب اپنے کاموں کے سلسلہ میں آئے ہوئے ہیں اور بعض اپنی ایمبیسیز (Ambassies)
یعنی سفارت خانوں کے سلسلہ میں آئے ہوئے ہیں۔انہوں نے ایک سال کے اندر اندر ہمارے
کاموں میں دلچسپی لینی شروع کر دی ہے یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا آسمان سے تار ہلایا گیا ہے۔میں
یہ تو نہیں کہتا کہ ساری ایمبیسیز یا سارے عرب لوگ ہی جماعت کے کاموں سے بے اعتنائی برتتے
ہیں لیکن بہر حال بعض ایمبیسیز (Ambassies) ایسی تھیں کہ جو ہماری مسجد سے کوئی تعلق رکھنا
برداشت ہی نہیں کر سکتی تھیں۔وہ اپنے کارکنوں کو وہاں جانے سے روکتی تھیں لیکن اچانک انہوں
نے ہمارے کاموں میں دلچسپی لینی شروع کر دی۔ایک دن ایک ایمبیسی (Ambasey) نے
افطاری کے موقع پر ایک احمدی دوست کو بھی بلا لیا اور اس سے پوچھنے لگے کہ مسجد کب بنی۔تم کیسی
تبلیغ کر رہے ہو( یہ ڈنمارک کی بات ہے۔پھر انہوں نے اس مسلمان انجینئر کو بلایا جن کے متعلق
میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ انہوں نے بڑے شوق سے مسجد بنائی ہے اور اس سے جماعت کے
حالات پوچھے پھر ایک ایمبیسی کے سفیر ہمارے امام کو ملنے کے لئے آئے۔انہوں نے ہمارے
کام کی بڑی تعریف کی اور کافی رقم اشاعت اسلام کے لئے وہاں دے گئے اور یہ کہا کہ یہ میری
حکومت کی طرف سے ہے اس وقت میں مصلحت ان ملکوں یا ان سفیروں کا نام نہیں بتاؤں گا۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
بہر حال اچانک ساری دشمنیاں دور ہو گئیں اور دشمنی کی جگہ محبت پیدا ہوگئی۔یہ ایک بڑا
لطیف بدلہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیا ہے۔ایک علاقہ میں ہمارے کان میں ایذاء کی باتیں پڑ
رہی تھیں اور اللہ تعالیٰ نے کہا ( جہاں ایڈا کی باتیں کانوں میں پڑ رہی تھیں وہاں ) میٹھے بول
شروع کر دو تا که مپینسیشن (Compansation) ہو جائے اور اس کا بدلہ ان کومل جائے۔میں نے بتایا ہے کہ ہمارا اصل کام ان طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے جو اس وقت اسلام کے
خلاف کام کر رہی ہیں۔پہلا کام تو دفاع کرنا تھا لیکن اب خالی ہمارا یہ کام نہیں کہ ہم دفاع کریں یہ
تو بہت معمولی کام ہے اب ہمارا اصل کام یہ ہے کہ اس طاقت کے خلاف جو اسلام کے خلاف
منصوبے بنا رہی ہے حملہ آوار ہوں۔ہم نے اب مخالف طاقتوں پر حملہ آور ہونا ہے اور اللہ تعالیٰ
نے ہم سے یہ وعدہ کیا ہے کہ تمہیں جو کچھ میسر ہے وہ میری راہ میں قربان کر دو اور مجھے جو کچھ میسر
ہے ( اور اس کو سب کچھ میسر ہے ) وہ میں تمہیں عطا کر دوں گا اور تمہیں کامیابی دوں گا۔پس
جوں جوں مخالف اسلام طاقتوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں توں توں بنی نوع انسان کے دلوں کو
اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس طرف متوجہ کر رہے ہیں کہ اگر سچی خوشیاں اور حقیقی امن اور سکون حاصل
کرنا ہو تو وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ تلے ہی مل سکتا ہے۔پس تم وہاں اکٹھے ہو جاؤ
اور یہ اللہ تعالیٰ کے ملائکہ کا کام ہے انسانوں
کا یہ کام نہیں ہے۔میں نے یورپ کے سفر کے دوران بھی بہت سے نظارے دیکھے تھے اور سفر کے بعد واپس
آکر میں نے بعض واقعات احباب کے سامنے بیان کئے تھے میں یہ باتیں بتاتا بھی ہوں اور خود
بھی اپنا محاسبہ کرتا ہوں۔یہ باتیں آپ کو بھی ہر وقت اپنے سامنے رکھنی چاہئیں تا کہ کسی وقت فخر
اور غرور کے جذبات دل میں پیدا نہ ہوں جو نیک اور شاندار نتائج اور انتہائی طور پر معجزانہ نتائج
ہماری کوششوں کے نکل رہے ہیں وہ ہماری کوششوں کے نہیں نکل رہے وہ تو اللہ تعالیٰ کی خاص
رحمت ہے جو ہمیں نظر آ رہی ہے ورنہ ہماری کوشش کیا اور اس کے نتائج کیا۔خالی انگلستان ہی کے جو عیسائی ہیں ان کے بیسیوں نہیں سینکڑوں فرقے ہیں۔وہ سب
فرقے عیسائیت کی تائید میں روپیہ خرچ کر رہے ہیں۔ان کے ایک چرچ ہی کو لیں ان کے ایک
فرقہ کو ہی لیں وہ جو روپیہ خرچ کر رہے ہیں اس کا ایک فیصد بھی ہم ان کی مدافعت میں یا ان پر حملہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷۷
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
آور ہونے کے لئے خرچ نہیں کر سکتے لیکن جو نتیجہ نکل رہا ہے۔وہ اس کے مقابلہ میں اتنا شاندار
ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے حال یہ ہے کہ افریقہ کے ایک ملک میں ایک صاحب غالباً
بیلیجم کے رہنے والے تھے۔وہ پادری کی حیثیت میں وہاں آئے اور باون سال تک انہوں نے
وہاں یسوع مسیح کی منادی کی اور باون سال کی منادی کے بعد جب وہ بوڑھے ہو کر کہ جب ساری
امنگیں ختم ہو جاتی ہیں اور انسان
کو اپنا مستقبل اندھیر انظر آتا ہے اپنے ملک کو واپس جانے لگے تو
کسی اور کو بھی نہیں ہمارے مبلغ کو انہوں نے کہا کہ باون سال کی کوشش کے نتیجہ میں صحیح معنی میں
میں صرف ایک عیسائی کر سکا ہون ہمارے مبلغ نے انہیں کہا کہ خدا کا فضل ہے کہ چند سال میں
ہزاورں فدائی اسلام کے اس ملک میں پیدا ہو گئے ہیں۔اب دیکھیں باون سال کی کوشش اور
ہمارے مقابلہ میں کئی سو گنا زیادہ اموال کا خرچ اور نتیجہ ایک اور دس کا نہیں ایک اور سو کا مقابلہ
بھی نہیں بلکہ اگر ہمیں خدا نے دس ہزار دیا تو شاید ان کو ایک دیا ہو۔ورنہ میں سمجھتا ہوں کہ
ہمیں دس ہزار سے بھی زیادہ دیا۔غرض خدا تعالیٰ کی راہ میں جو تکلیفیں آتی ہیں وہ تکالیف ہم
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کی عید کی خوشیوں میں کوئی کدورت اور کوئی اندھیرا نہیں
پیدا کرتیں۔کوئی بدمزگی نہیں پیدا کرتیں۔ہماری عید کی خوشیاں اسی طرح قائم ہیں اور اللہ تعالیٰ
کے فضل سے اور اس کی رحمت سے قائم رکھی جاتی ہیں۔اس لئے معمولی معمولی تکلیفوں کو ہم کچھ
نہیں سمجھتے اور ہمارا دل تو یہ چاہتا ہے کہ اگر خدا یہی چاہے اور وہ ہمیں اس امتحان میں بھی ڈالے کہ
ہم اس سے نو ہزار گنے زیادہ اس کی راہ میں تکالیف اور اذیتیں اٹھا ئیں تو ہم اٹھائیں گے کیونکہ
ہمیں معلوم ہے کہ پھر ہماری تکلیف جس نسبت سے بڑھے گی اس سے کہیں زیادہ نسبت کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت نازل ہوگی۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پچھلے جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے کہا تھا کہ جاپان
میں تبلیغ کا کام شرع ہو جانا چاہئے۔ان ملکوں کا بھی حق ہے کہ بیچ اور صداقت اور نور ان تک پہنچے۔اس سلسلہ میں سال کے دوران عملاً جو کام ہو سکا ہے وہ صرف اتنا ہے کہ میں نے وکیل التبشیر
صاحب کو وہاں بھجوایا تھا کہ وہ وہاں جا کر خود جائزہ لیں وہاں کے حالات معلوم کریں اور رپورٹ
کریں۔ان کی جور پورٹ ہے اس کی تفصیل تو وہ غالباً اپنی تقریر میں بیان کریں گے لیکن ایک

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
ہے۔۲۷۸
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
حصہ کا تعلق ان سے نہیں یعنی جو کچھ ہم نے کرنا ہے وہ تو خلیفہ وقت ہی کا کام ہے۔اس وقت وہاں
اسلامی تعلیم کو قبول کرنے کی فضا بھی ہے اور بعض ایسی روکیں بھی ہیں جو دوسری جگہوں پر نہیں۔دوسرے ممالک جنہوں نے ترقی کی ہے وہ مذہب سے کوئی تعلق نہیں رکھتے اس لئے جب وہ اپنا
مذہب بدلتے ہیں تو عام طور پر سنجیدگی سے بدلتے ہیں یعنی پھر ان کا مذہب سے تعلق پیدا ہو جاتا
ہے۔مثلاً عیسائیت ہے وہاں عیسائی محض نام کے ہیں بعض لوگ عیسائیت کے گرجا میں بھی نہیں
جاتے۔پھر بھی وہ عیسائی ہیں۔اگر اسلام لانے کے بعد بھی ان کی یہی کیفیت رہے تو اسلام لانے
یا کوئی اور لیبل لگانے کی ضرورت بھی کیا ہے لیکن جب وہ مسلمان ہوتے ہیں تو اسی لئے مسلمان
ہوتے ہیں کہ پہلے ان کے دل میں اللہ اور مذہب کا خیال پیدا ہوتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا
ہوتی ہے پھر وہ اسلام کے حسن کو دیکھتے ہیں اور اس سے تعلق پیدا کر لیتے ہیں۔لیکن جاپان کے
حالات کچھ مختلف ہیں وہ مذہب کو کلب سمجھتے ہیں یورپین ممالک تو مذہب کو کلب بھی نہیں
سمجھتے۔قصہ ہی ختم ہو گیا۔اس لئے جب وہ اسلام میں آئیں کے تو اسے کلب سمجھ کے نہیں آئیں
گے بلکہ اسے مذہب سمجھ کر آئیں گے یعنی اگر وہ اسلام کی طرف آئیں گے اور اتنا بڑا قدم اٹھائیں
گے تو سنجیدگی اور اخلاص کے ساتھ اٹھا ئیں گے لیکن جاپان میں مذہب کو کلب سمجھتے ہیں اور وہاں
آپ کو ہزاروں آدمی ایسے ملتے ہیں جو عیسائیت میں کیتھولک کلب میں بھی شامل ہیں اور
پروٹسٹنٹ کلب میں بھی شامل ہیں اور بدھ مذہب کے کلب میں بھی شامل ہیں اور ان کے اپنے جو
دو چار بڑے مذاہب ہیں ان میں سے بھی ہر ایک کلب میں شامل ہیں۔کسی مذہب کی رسومات وہ
پیدائش کے وقت ادا کر لیتے ہیں اور کسی کی وفات کے وقت کر لیتے ہیں اور اب عیسایت وہاں گئی؟
ہے تو وہ اسے بھی جیسا کہ میں نے بتایا ہے کلب سمجھتے ہیں۔بعض ان میں سے اسلام کو بھی کلب
سمجھتے ہیں وہ مسلمان ہو جاتے ہیں لیکن اسلام کی روح ان میں داخل نہیں ہوتی ہے۔یہ روح
یدا کرنے کے لئے صرف علمی دلائل کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے لئے ہمیں ایک خدا رسیدہ
بزرگ انسان کی ضرورت ہے جو وہاں جا کر ایسا نمونہ ان کے سامنے رکھے کہ وہ یہ سمجھنے لگیں کہ
انسان کا واقعی اللہ تعالیٰ کے ساتھ زندہ محبت کا تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔تب ان کے دل میں حقیقی
اسلام پیدا ہو گا۔ورنہ دلائل کے ساتھ اس تعلق کو قائم کرنا بڑا مشکل ہے۔خدا کرے کہ وہ دلائل

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷۹
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
کے ساتھ قائم ہو جائے لیکن ہماری عقل کہتی ہے کہ یہ کام بڑا مشکل ہے۔اس لئے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایک ایسا ایثار پیشہ دعائیں کرنے والا اپنے ربّ
سے پہنی تعلق رکھنے والا اور اپنے خدا کے زندہ جلوؤں کو اپنی زندگی میں دیکھنے والا مخلص مبلغ مل
جائے جسے ہم جب وہاں بھیجیں تو وہ اپنا ایسا نمونہ جاپانیوں کے سامنے رکھے کہ جو ان کے دلوں کو
موہ لے اور ان کے لئے برکتوں کے سامان پیدا ہو جائیں۔چونکہ وہ ایک بڑا ملک ہے اور اسلام
کے لئے فضا وہاں پیدا ہو گئی ہے۔اس لئے وہاں ایک آدمی کافی نہیں۔اگر ہم نے وہاں پھیلنا ہے
تو ایک سے زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔ایک آدمی اس لئے بھی کافی نہیں کہ وہاں کی زبان مشکل ہے یعنی ایک شخص جس کو زبان
سیکھنے کا ملکہ ہو وہ جرمن زبان آسانی سے سیکھ لیتا ہے۔سپینش زبان آسانی سے سیکھ لیتا ہے۔انگریزی زبان آسانی سے سیکھ لیتا ہے۔سکنڈے نیویا میں جو مختلف زبانیں تھوڑے سے فرق کے
ساتھ بولی جاتی ہیں وہ آسانی سے سیکھ لیتا ہے اٹالین سیکھ لیتا ہے لیکن ایسے انسان کے لئے جاپانی
زبان کا سیکھنا نسبتاً مشکل ہے اس کے لئے ہمیں زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔زیادہ کوشش کرنی
پڑے گی۔زیادہ خرچ کرنا پڑے گا۔پس کم از کم ایک مخلص نو جوان بھی وہاں جانا چاہئے جو اپنا
زیادہ وقت زبان سیکھنے پر خرچ کرے۔ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ آپ کے دلوں کو
بھی بدلے گا اور میرا دل تو اس کے فضل سے اسی کے ہاتھ میں ہے۔میرے دل میں تو کبھی
گھبراہٹ پیدا نہیں ہوتی کہ پیسے کہاں سے آئیں گے جو کام کرنا ہے وہ بہر حال کرنا ہے۔ویسے
فکر کرنا ہمارا کام نہیں۔ہاں ہمارا یہ کام ضرور ہے کہ جو پیسہ ہمیں مل جائے اس کے متعلق یہ فکر کریں
کہ اس میں سے ایک دھیلا بھی ضائع نہ ہو۔لیکن ہمارا یہ کام نہیں کہ سوچیں کہ یہ خدا کا کام تو۔لیکن خدا اس کے لئے پیسے مہیا نہیں کرے گا اور نہ اس کا ہمارے ساتھ یہ سلوک ہے۔دوسرے وہاں لٹریچر بعض کتب رسالے وغیرہ اور قرآن کریم کے ترجمہ کی کمی ہے۔یہ ملک
دوسرے ممالک سے اس لحاظ سے بھی مختلف ہے کہ مثلاً جرمنی میں اسی فیصدی آبادی انگریزی
زبان
سمجھ لیتی ہے یا فرانسیسی زبان
سمجھ لیتی ہے یہی حال فرانس کا ہے اور ہمارا زیادہ لٹریچر انگریزی
زبان میں ہے۔زیادہ تر کتب انگریزی میں ہیں اور وہ لوگ بڑی کثرت سے انگریزی سمجھ لیتے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸۰
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔ہیں اور ہماری کتابوں کو پڑھ لیتے ہیں لیکن جاپان کی یہ حالت نہیں۔ان کو تو ہمیں ان کی اپنی زبان
ہی میں سمجھانا پڑے گا اور اس کے اوپر وقت بھی خرچ ہو گا اور پیسے بھی خرچ ہوں گے لیکن خدا تعالیٰ
کا جو قانون اس مادی دنیا میں ہے وہ یہ ہے کہ درجہ بدرجہ ترقی ہوتی رہے۔تدریجی ارتقا کا اصول
چلتا ہے۔میں یہ چاہتا ہوں۔ہم انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اگلے مالی سال میں (کیلنڈر ایئر
میں نہیں کہ جو جنوری سے شروع ہوتا ہے بلکہ اپنے مالی سال میں جو یکم مئی سے شروع ہوتا ہے)
وہاں اپنا مشن کھولیں جو دو آدمیوں پر مشتمل ہو اورس کے لئے جو روپیہ کی ضرورت ہوگی وہ میں
دیکھوں گا۔اللہ تعالیٰ نے جو تد بیر بھی ذہن میں ڈالی۔اس کی منشا اور اس کی برکت اور اس سے
دعاؤں کے ساتھ اس تحریک کو جاری کر دوں گا۔یہ کام میں بعد میں کروں گا۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام
ہے جو ہو کر رہے گا لیکن اس وقت جماعت یہاں کثرت سے آئی ہوئی ہے۔دیہاتی بھی اور شہری
بھی۔میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جاپان کی قوم اسلام کی تعلیم کو سننے کے لئے
تیار معلوم ہوتی ہے اور ہمارا یہ فرض ہے کہ ان کی اس روحانی پیاس کو بجھائیں اور اس کے لئے
ہمارے امکان میں جو تد بیر بھی ہے وہ کریں تا کہ اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہیں ان پر بھی اسی طرح
کھلیں جس طرح اس کے فضل نے ان راہوں کو ہم پر کھولا ہے اس کے لئے جو خرچ ہوگا جس
طرح اس کی آمد ہوگی وہ سکیم بعد میں جماعت کے سامنے رکھوں گا اور مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ
اس کے لئے سامان پیدا کرے گا۔پھر آپ یہ دعائیں کریں کہ جس طرح دنیا کے دوسرے ممالک
میں وہ اقوام یا ان اقوام کے گروہ اور جماعتیں جو اسلام سے بیگانہ یا بے نیاز یا اسلام سے تعصب
رکھنے والی تھیں اور بہت سے مقامات پر ایک سال میں ہم نے ان کے دلوں میں اسلام کی محبت
پیدا ہوتے دیکھی اسی طرح جاپان میں بھی ہو۔لیکن یہ پہلے دن سے ہو جائے جب ہمار۔وہاں جائیں تو ان کے دل کھل جائیں اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیوی فراست ، عقل اور ہمت دی ہے
اور کام کرنے کے طریق سکھائے ہیں اس نے یہ چیزیں ان کو دی ہیں۔تو خدا کرے کہ مذہب اور
دین اور اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور توحید باری بھی انہیں ملے تا کہ وہ صرف
دنیا میں ترقی کرنے والے نہ ہوں بلکہ اسی دنیا کی جو جنتیں ہیں ان میں بھی وہ ترقی کریں اور
خدا تعالیٰ کے برگزیدہ انسانوں میں اٹھائے جائیں۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸۱
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
سال گذشتہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے جو کام ہوئے ہیں میں ان
کو مختصر بیان کر دیتا ہوں۔مشرقی افریقہ میں دو مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلہ اور مغربی افریقہ میں تین نئی مساجد تعمیر
ہوئیں اور جنوبی امریکہ میں دو مساجد اور ٹرینی ڈاڈ میں۔ایک مسجد تعمیر ہوئی ہے۔الحمد للہ۔سکول غانا۔(مغربی افریقہ ) میں ایک مزید سیکنڈری سکول کھولا گیا ہے سیرا لیون کے
ہمارے ایک سیکنڈری سکول میں سائنس بلاک کا اضافہ ہوا ہے۔کمپالہ ( یوگنڈا) کے سیکنڈری سکول
کی عمارت میں کافی توسیع کی گئی ہے۔اب وہ عمارت قریبا دگنی ہو گئی ہے۔تنزانیہ میں دو پرائمری
سکول جاری ہوئے ہیں۔سکولوں کے متعلق ایک نئی رویہ پیدا ہوئی ہے اور یہ ایک ذریعہ ہے ہماری تبلیغ کا کہ ان
ممالک میں جو دوست احمدی نہیں ہیں اب وہ اس بات کو زیادہ پسند کرتے ہیں کہ وہ اپنے سکول
احمدیوں کی نگرانی میں دیں۔چنانچہ نائیجیریا کے شمالی حصوں میں جہاں بڑی اکثریت مسلمانوں کی
ہے وہاں وہ ایک نئے سکول کے متعلق فیصلہ کر رہے تھے۔انہوں نے ہم سے درخواست کی ہے کہ
جماعت اس سکول کا انتظام سنبھالے کیونکہ جماعت احمدیہ ہی بہترین انتظام کر سکتی ہے۔اسی طرح
مغربی افریقہ کے ایک دوسرے ملک میں وہاں کے پیرا ماؤنٹ چیف ( بڑا چیف سارے علاقہ یا
ضلع کا افسر اعلیٰ نے سکول اور ڈسپنسری کی عمارت بنادی تو کچھ لوگوں نے اس پر زور دیا کہ یہ
عمارت احمد یوں
کو نہ دو لیکن اس نے کہا۔میں یہ احمد یوں ہی کو دوں گا چنانچہ چند دن ہوئے وہ
عمارت ہمیں مل گئی ہے یعنی اس نے سکول بھی ہمیں دے دیا ہے اور ڈسپنسری بھی ہمیں دے دی ہے ؟
اور اب وہ لوگ زور دے رہے ہیں کہ اپنا ڈاکٹر یہاں بھیجو ہم احمدی ڈاکٹر ہی یہاں چاہتے ہیں
تو یہ رو بھی اللہ تعالیٰ نے پیدا کر دی ہے۔ہم نے اللہ تعالیٰ کی بڑی برکتیں نازل ہوتی دیکھی ہیں اگر وہ برکتیں صرف یہیں نازل
ہوتیں تو کوئی یہ کہ سکتا تھا کہ تم نے اپنے دل کی تسلی کے لئے یہ کہہ دیا ہے لیکن جو چیز ہمیں یورپ
میں نظر آ رہی ہے امریکہ میں نظر آ رہی ہے۔شمالی امریکہ میں بھی اور جنوبی امریکہ میں بھی اور
جزائر میں بھی نظر آ رہی ہے اس کے متعلق یہ بات نہیں کہی جاسکتی۔اس سال جزائر میں بھی بحیثیت
مجموعی زیادہ بیعتیں ہوئی ہیں۔

۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸۲
میڈیکل سنٹر۔( گیمبیا مغربی افریقہ میں ایک میڈیکل سنٹر کھول دیا گیا ہے اور وہاں ایک
احمدی ڈاکٹر بھی پہنچ گئے ہیں۔عمارت کی منظوری بھی انہیں مل گئی ہے وہ بعد میں بن جائے گالیکن
ڈاکٹر صاحب نے کام شروع کر دیا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ میں شفا بھی رکھ رہا ہے۔دعا
کریں کہ اللہ تعالیٰ اور بھی زیادہ شفا ان کے ہاتھ میں رکھ دے تا دنیا ہر دوسرے میڈیکل سنٹر کو
چھوڑ کر اسی کی طرف ہی رجوع کرے اور ڈاکٹر صاحب کو عوام کی خدمت کی توفیق عطا کرے۔غانا میں بھی جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے جگہ ہمیں مل گئی ہے اور عنقریب ایک احمدی ڈاکٹر
یہاں سے جارہے ہیں نائیجیریا میں ہمارے ڈاکٹر اور ڈسپنسری پہلے ہی موجود تھے اب ایک بڑا
قطعہ زمین وہاں خرید لیا گیا ہے اور بڑے پیمانہ پر ہسپتال کی عمارت بننے والی ہے اور آجکل ہی
میں اس کا سنگ نبیا د رکھا جانے والا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے اسلام اور ان علاقوں کے لئے مبارک
کرے۔تفاسیر۔قرآن کریم کے تراجم اور تفسیر کا کام بھی ہو رہا ہے۔انگریزی تفسیر القرآن بہت
بڑی تھی۔اس خیال سے کہ لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچ سکے اس کو مختصر کر کے خلاصہ کی شکل میں شائع
کرنے کا پروگرام تھا۔جیسا کہ میں نے پچھلے سال ذکر کیا تھا۔بڑا حصہ اس کا چھپ چکا ہے اور یہ
مشتمل ہے۔۱۳۰۰ صفحات پر مشتمل
بڑی تفسیر القرآن جو تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے اس کا پری فیس (Preface) جو
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے لکھا تھا اور دو تین سوصفحات پر مشتمل ہے۔وہ اتنی بڑی کتاب
کے لئے کوئی بڑا دیباچہ نہیں تھا لیکن جب اس کا خلاصہ ۳۰۰ صفحات کا ہو گیا تو یہ سوال اٹھایا گیا کہ
۳۰۰ صفحات کے لئے تین سوا ور چار سو صفحات کے درمیان کا دیباچہ زیادہ بوجھل اور وزنی ہو
جائے گا۔۳۰۰ صفحات کی کتاب کے لئے دنیا میں اتنا لمبا دیباچہ نہیں ہوا کرتا۔مختلف آراء
تھیں۔مختلف مشورے تھے۔ایک وقت میں اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں یہ ڈالا کہ اس دیباچہ
کا خلاصہ کرنا درست نہیں اس طرح اس کی افادیت میں کمی واقع ہو جائے گی لیکن اتنے بڑے
دیباچہ کو مختصر تفسیر سے پہلے اس کا مستقل حصہ بنا کر شائع کرنا بھی غیروں میں سے بعض کی طبائع پر
بار ڈالے گا۔اس لئے دیباچہ اسی شکل میں اسی سائز میں اور اسی پرنٹ میں جس میں خلاصہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸۳
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
تفسیر القرآن چھپ رہا ہے علیحدہ طور پر شائع کر دیا جائے جنہوں نے لینا ہوگا وہ علیحدہ طور پر خرید
لیں گے۔کاغذ بھی اس کا وہی ہوگا جو تفسیر کا ہو گا ہاں جلد علیحدہ ہوگی۔جس طرح ہم تفسیر صغیر کو دو
جلدوں میں کر لیتے ہیں اسی طرح اس خلاصہ تفسیر القرآن کی بھی دو جلد میں ہو جائیں گی جن میں
سے ایک جلد دیباچہ پر مشتمل ہوگی۔اس کا ایک فائدہ یہ نظر آیا کہ بہت سے ایسے دوست ہیں
جنہوں نے دیباچہ تو خریدا ہوا ہے لیکن تغیر نہیں خریدی ہوئی۔اگر دیباچہ کو تفسیر القرآن کے ساتھ
شائع کیا جائے تو ان لوگوں پر بھی بار ہو گا کہ وہ اسے دوبارہ خریدیں۔ان
کو ابھی اتنی دلچسپی نہیں
پیدا ہوئی۔وہ کہیں گے کہ ہم یہ دس پندرہ یا بیس روپے دوبارہ کیوں خرچ کریں۔علیحدہ شائع
ہونے کی صورت میں بہت زیادہ لوگ تفسیر القرآن کا خلاصہ خریدنے کے لئے تیار ہو جائیں گے
بہر حال دیباچہ کے علیحدہ شائع کرنے میں بہت سے فوائد تھے اور امید ہے کہ یہ بہت جلد شائع ہو
جائے گا۔انشاء اللہ
فرانسیسی ترجمہ قرآن کریم پر نظر ثانی قریباً مکمل ہو گئی ہے۔مجھے افسوس ہے کہ اس سال ہم
وہ شائع نہیں کر سکے۔یہ بڑی احتیاط کا کام ہے ویسے تو دنیا میں بہت سارے تراجم شائع ہو جاتے
ہیں لیکن کوئی ذمہ دار اور حساس دل ان کے پیچھے نہیں ہوتا ترجمہ جیسا بھی ہو شائع کر دیا جاتا ہے۔لیکن ہم تو ایک لفظ کی غلطی کو بھی مناسب نہیں سمجھتے۔ہماری تو اس میں موت ہے کہ ہماری طرف
سے قرآن کریم کا غلط ترجمہ شائع ہو جائے۔ایک ایک لفظ کو احتیاط سے دیکھنا پڑتا ہے۔ہیں
آدمیوں کے ہاتھ میں جاتا ہے تب تسلی ہوتی ہے۔یہاں ایک فرانسیسی دوست اور ان کی
فرانسیسی بیوی ہیں جو ہیں تو مسلمان لیکن ابھی ان کا جماعت سے تعلق نہیں۔انگریزی ان دونوں کی
بہت اچھی ہے اور قرآن کریم سے وہ دونوں محبت کرتے ہیں ان سے نظر ثانی کروائی جا رہی ہے اور
وہ بڑے شوق سے یہ کام کر رہے ہیں۔پہلے وہ ترجمہ پر نظر ثانی کرتے ہیں پھر وہ ماریشس جاتا ہے۔وہاں بعض احمدی دوست فرانسیسی زبان بڑی اچھی جانتے ہیں۔وہاں سے پھر ان دونوں میاں بیوی
کے پاس آتا ہے اس وجہ سے اس کام میں کافی دیر ہوگئی ہے لیکن انشاء اللہ یہ ترجمہ جلد چھپ جائے گا۔تفسیر القرآن انگریزی جلد دوم حصہ اول دوبارہ چھپ رہی ہے۔انڈونیشیا میں دیا چہ قرآن
کریم انگریزی، انڈونیشین زبان میں شائع ہو گیا ہے۔آئندہ سال دس پاروں کا ترجمہ مع تفسیری

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸۴
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
نوٹ تفسیر صغیر کی طرح شائع ہو جائے گا۔قرآن کریم کے جو تراجم تیار ہو چکے ہیں لیکن بوجہ اس کے
کہ ان پر ابھی نظر ثانی ہورہی ہے یا کچھ مالی تنگی ہے یا ذرائع کم ہیں چھپ نہیں سکے وہ یہ ہیں۔اسپنیش۔۲۔اٹالین -۳- روسی - ۴ - پرتگیزی - ۵۔چار افریقن زبانوں میں بھی ترجمہ
ہو چکا ہے۔ان میں سے بعض پر نظر ثانی ہو رہی ہے اور ان کی اشاعت کے ذرائع کا انتظام کیا
جا رہا ہے۔آپ دعا کریں کہ یہ تراجم جلد شائع ہو جائیں نیز یہ دعا کریں کہ اگلے پچیس سال کے
اندر اندر قرآن کریم کے تراجم ان زبانوں سے زیادہ زبانوں میں شائع ہو جائیں جن میں اس
وقت تک بائبل یا کوئی اور کتاب چھپ چکی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عربی کتب کی اشاعت کی طرف بھی توجہ کی جارہی
ہے۔میں نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کی اشاعت کی
طرف خاص توجہ دے گی اور ان کے چھاپنے کا ہم انتظام کریں گے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے
عربی بولنے والے ممالک اور عربی بولنے والی اقوام کی توجہ یکدم پچھلے سال احمدیت یعنی حقیقی
اسلام کی طرف ہوئی ہے اور یہ وقت ہے کہ ہم ان کے ہاتھ میں اپنے ہاتھ یا قلم سے لکھی ہوئی تحریر
کی بجائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر یا کتاب رکھیں۔یہ چیزان پر بہت اثر
کرے گی لیکن جس طرح ترقی یافتہ ممالک میں کتب کی طباعت ہوتی ہے یا جس قسم کے کاغذ پر وہ
شائع کی جاتی ہیں اسی قسم کی طباعت ان کی کرانی پڑے گی اور اسی قسم کے کاغذ پر انہیں شائع کرنا
پڑے گا۔جب تک وہ کتب بڑی خوش خط نہ ہوں گی اور جب تک ان میں اچھا کاغذ نہیں
لگایا جائے گا وہ لوگ ان کی قدر نہیں کریں گے کیونکہ ابھی تک ان کی آنکھ دنیا کی آنکھ ہے اور وہ
آنکھ نمائش کو دیکھتی ہے جب وہ احمدی ہو جائیں گے تو ان کی نظر بدل جائے گی اور وہ نمائش کی
پرواہ نہ کرتے ہوئے ان قیمتی خزانوں کی قدر کرنے لگ جائیں گے۔آپ دیکھیں جیسا میرا اور
آپ کا دل ہے اگر کسی پتہ پر لکھا ہوا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کوئی ایسا مصرعہ یا فقرہ نظر
آ جائے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں آپ نے لکھا ہے تو میں اور آپ اس کو سینہ سے
لگالیں گے لیکن وہ لوگ بہر حال اس چیز سے ناواقف ہیں انسان ہیں وہ جس ظاہری رنگ میں کسی
چیز کی قدر کر سکتے ہیں اسی رنگ میں وہ چیز ان کے سامنے رکھنی چاہئے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ یہ کام

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸۵
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
بھی جلد مکمل کر دے۔ابھی میں نے جاپان میں تبلیغ کا ذکر کیا تھا لیکن ابھی میں نے اس تبلیغ پر جو اخراجات ہونے
ہیں ان کے لئے اپیل نہیں کی۔اس لئے اس ضمن میں جو وعدے یار تم پہلے آچکی ہے وہ تو ٹھیک ہے
لیکن اب دوست مزید وعدے نہ لکھوائیں اور نہ رقم دیں۔ابھی ایک دوست (شریف احمد صاحب بانی)
کو تحریک ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے والد کی طرف سے جاپان میں تبلیغ اور کتب کی اشاعت کے لئے
پانچ ہزار روپیہ کا وعدہ کیا ہے۔کویت کے ایک دوست نے ایک سودینار ( دینار پاؤنڈ سے کچھ
زیادہ ہوتا ہے ) کا وعدہ کیا ہے اور ایک اور دوست نے ایک مہینہ کے خرچ یعنی دو ہزار روپیہ کا
وعدہ کیا ہے۔جزاھم اللہ لیکن دوست اور وعدے ابھی نہ لکھوائیں اور نہ رقم دیں جو جوش ان کے
دلوں میں پیدا ہوتا ہے اس کو ابھی بند رکھیں تا کہ جب میں اخراجات کے لئے اپیل کروں تو وہ
زیادہ زور سے ہو۔فضل عمر فاؤنڈیشن
مل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک پچیس لاکھ روپے کی تھی بعد میں بعض دوستوں کے دلوں میں یہ
خواہش پیدا ہوئی ( اور نیکی کی خواہش انسان خوشی سے قبول کرتا ہے ) کہ یہ رقم اس سے زیادہ ہونی
چاہئے دوستوں کا خیال تھا کہ یہ تحریک باون لاکھ کی ہو جائے۔ہم نے ان کے جذبات کو مدنظر رکھ کر
اسے کم از کم پچپن لاکھ کر دیا تھا یعنی تحریک پچیس لاکھ روپیہ کی تھی بعد میں اسے کم از کم پچپن لاکھ کر دیا
گیا۔اس کی مدت تین سال تھی اور اس مدت میں سے ابھی چھ ماہ باقی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اس وقت تک چھبیس لاکھ اور تئیس ہزار روپیہ کی نقد رقم جمع ہو چکی ہے۔فالحمد للہ علی ذلک۔کل وعدہ جات اندرون ملک ستائیس لاکھ پچاس ہزار چند سو روپیہ کے ہیں اور بیرونی
ممالک کے نو لاکھ ایک ہزار چند سو روپیہ کے ہیں۔سو یہ سارے وعدے سینتیس لاکھ روپیہ کے
قریب بنتے ہیں اور ابھی ان کی میعاد میں سے چھ ماہ باقی ہیں۔اس سلسلہ میں میں یہ کہنا چاہتا
ہوں جیسا کہ میں نے شروع میں بھی اعلان کیا تھا اور گذشتہ سال میں نے اپنے ایک خطبہ میں بھی
کہا تھا کہ اس تحریک کے وعدوں اور وصولیوں کا زمانہ تین سال کے بعد ختم کر دیا جائے گا یعنی دفتر

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸۶
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔کلوز (close) کر دیا جائے گا۔اس واسطے اس چھ ماہ کے اندر اندر اپنے وعدوں کو پورا کر دو اور
سوائے اس کے کہ کوئی شاذ استثنا ہو اس مدت کو بڑھایا نہیں جائے گا مثلاً ایک شخص ہے اس نے
سوچا ہے کہ میری فصلوں سے مئی کے مہینہ میں آمد ہو جائے گی یعنی ربیع کی فصل سے میں یہ وعدہ ادا
کر دوں گا یعنی اس کا جو حصہ اس نے باقی رکھا ہے وہ ادا ہو جائے گا لیکن کسی وجہ سے اس کی فصل
بک نہیں سکی یا کوئی اور وجہ ہوگئی اور وہ وعدہ ادا نہیں کر سکا تو اس صورت میں اسے ایک مہینہ !
مہینہ کی مہلت دی جاسکتی ہے لیکن حساب یا کھا نہ بند سمجھا جائے گا۔استثناء کھانہ کو کھولا نہیں کرتے
بلکہ وہ تو اس کے بند ہونے کی دلیل ہوتے ہیں۔پس فضل عمر فاؤنڈیشن کے وعدوں اور وصولی
کے کھاتے تین سال کے بعد بند ہو جائیں گے۔اس لئے جنہوں نے ادائیگیاں کرنی ہیں اس
وعدہ کے مطابق جو انہوں نے خدا سے کیا یا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی محبت میں کیا۔وہ ان
کی ادائیگی (یا اس حصہ کی ادائیگی جو باقی ہے) ان چھ ماہ کے اندر کر دیں۔یا درکھیں کہ ہر احمدی کے دل میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی بڑی محبت ہے۔جماعت
کے ہر فرد واحد پر آپ کے بڑے احسان ہیں۔ہم نے اللہ تعالیٰ کی زندہ قدرتوں کے نمونے آپ
کی ذات میں اور صفات میں دیکھے ہیں اگر ہم میں سے کوئی ذراسی بھی غفلت برتے یا قدر میں کمی
کرے تو خدا کے نزدیک وہ ناشکرا ہو جائے گا۔لیکن جو تحریک فضل عمر فاؤنڈیشن کے نام سے
جاری کی گئی ہے وہ اپنے مقاصد کے لحاظ سے اضافی طور پر ایک محدود تحریک ہے یعنی جو مقاصد
جماعت احمدیہ کے ہیں یا جو ضرورتیں ان مقاصد کے پیش نظر جماعت کی ہیں۔نہ تو اتنے وسیع
مقاصد فضل عمر فاؤنڈیشن کے ہیں اور نہ اتنی اہم اور بڑی ضرورتیں فضل عمر فاؤنڈیشن کی ہے اور
جماعت کی نئی سے نئی ضرورتیں ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں مثلاً ایک یہ ضرورت ہمارے سامنے
پیش آئی ہے کہ جاپان میں تبلیغ پر خرچ کرنا ہے موجودہ حالت میں وہاں تبلیغ کی ضرورت ہے اور یہ
ضرورت بڑی اہم ہے اور اس پر جو خرچ ہو گا وہ بہت زیادہ ہے اس کے پورا کرنے کی تدبیر کرنی چاہیے۔غرض فضل عمر فاؤنڈیشن محدود مقاصد کے پیش نظر جاری کی گئی تھی اور ایک محدود رقم کی اس کے
لئے ضرورت محسوس کی گئی تھی اور اس کے کھاتے وعدوں کے بھی اور وصولیوں کے بھی تین سال کے بعد
بند کر دیئے جائیں گے سوائے استثنائی حالات کے جو شاذ کا حکم رکھتے ہیں۔اس لئے میں آپ کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی