اللہ تعالیٰ عزت کا سرچشمہ ہے جو خدا سے دور ہو گیا وہ ذلیل ہو گیا

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 4

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۹۹
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
کرنے والا تو ہوسکتا ہے لیکن خدا کی نگاہ میں وہ امیر نہیں ہوسکتا اور کوئی غریب نہیں اسلام میں اس
لئے کہ جو دنیا کی نگاہ میں غریب تھے ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ایک سے زائد سامان
اللہ تعالیٰ نے پیدا کر دیئے۔امیر کہلانے والوں کے اموال میں ان کا حق رکھ دیا امیر کہلانے
والوں کے دلوں میں ان کے لئے اخوت اور محبت پیدا کر دی امیر کہلانے والوں کی روحوں میں یہ
تڑپ پیدا کر دی کہ ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنے کے بعد بغیر احسان جتلانے کے یہ فقرہ
ان کی زبان پر آنا چاہئے کہ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا (الدھر: ١٠) ہم نہ تم سے کسی
بدلہ کے طالب ہیں اور نہ یہ چاہتے ہیں کہ تم ہمارا احسان مانو۔پا شکر یہ ادا کرو دنیا دار اپنا مال
دوسروں پر دو میں ایک چیز کے لئے خرچ کرتا ہے یا تو اس نے جزا لینی ہوتی ہے، بدلہ لینا ہوتا ہے
مثلاً مزدور دوسرے کے لئے اپنا دن خرچ کرتا ہے اس لئے کہ شام کو اسے مزدوری ملے لیکن وہ کہتا
ہے کہ مجھے کسی جزا کی ضرورت نہیں۔پھر دنیا دار دوسرے پر اس لئے اپنے اموال خرچ کرتا ہے کہ
اس نے اس پر احسان کرنا ہوتا ہے لیکن مومن یہ کہتا ہے کہ تمہیں میرا احسان ماننے اور شکر یہ ادا
کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ میں نے یہ کام جو چیز حاصل کرنے کے لئے کیا تھا وہ تم مجھے نہیں
دے سکتے۔وہ صرف میرا رب مجھے دے سکتا ہے میں نے اپنا مال اور اپنا پیسہ اس لئے خرچ کیا ہے
کہ مجھے اپنے رب کی رضا حاصل ہو جائے اور تم مجھے میرے رب کی رضا دے ہی نہیں سکتے پھر میں
تم سے شکر یہ بدلہ یا احسان کا طالب کیسے بن سکتا ہوں میں احمق تو نہیں ہوں۔غرض اسلام میں نہ تو کوئی امیر ہے خدا کی نگاہ میں اور نہ کوئی غریب ہے خدا کی نگاہ میں۔خدا
کی راہ میں خرچ کرنے کے طریق اور خدا کی راہ میں اعمال صالحہ بجا لا کر اس کی نعمتوں کے حصول
کے طریق بتائے گئے ہیں کہ سب کو ایک مقام پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔اس لئے جماعت احمد یہ اور
اسلام میں نہ اضافی طور پر کوئی زیادہ معزز ہے اور نہ اضافی طور پر کوئی زیادہ غریب ہے۔جہاں
تک خدا تعالیٰ کی نگاہ کا تعلق ہے وہی جانتا ہے کہ کون اس کی نگاہ میں معزز ہے اور کون اس کی نگاہ
میں ذلیل ہے ہمیں تو اس کا پتہ نہیں اور چونکہ ہمیں اس بات
کا پتہ نہیں اس لئے ہم کہہ ہی نہیں سکتے
کہ کون ذلیل ہے اور کون معزز ہے اس نقط نگاہ سے جہاں تک دنیا کا سوال ہے خدا تعالیٰ نے یہ کہا
کہ عزتوں کا سرچشمہ میرا وجود ہے اور ذلتوں کا منبع مجھ سے دور ہے۔اگر سو آدمی میرے دامن کو آ کر

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
پکڑلیں گے اور مجھ سے عزت حاصل کرنا چاہیں گے تو وہ سب ہی معزز ہو جائیں گے۔ایک روحانی
آنکھ رکھنے والا کسی شخص کے مال یا عظمت و جاہ یا اس کے محل اور اس کے باغات کو دیکھ کر یا اس کے
سیاسی اثر ورسوخ کو دیکھ کر یہ فیصلہ نہیں کرے گا کہ یہ زیادہ معزز ہے۔اس کی نگاہ تو یہ دیکھ رہی ہوگی
کہ یہ بھی اور وہ بھی ایک ربّ واحد و یگانہ سے چمٹے ہوئے ہیں جو عزت کا سرچشمہ اور سب کو معزز
کرنے والا ہے اور جو خدا سے دور ہو گیا وہ تو ذلیل ہو گیا۔اب یہ کہنا کہ ان میں سے کون زیادہ
معزز اور کون زیادہ ذلیل ہے۔یہ بیوقوفی کی بات ہے۔اسلام میں اور احمدیت میں خدا سے دوری
ذلت کا باعث بنتی ہے اور جو خدا کے غضب کے نیچے ہے اس کو یہ بات فائد ہ نہیں پہنچا سکتی کہ وہ یہ
کہے کہ خدا کا غضب محمد پر دوسرے کی نسبت کم ہے اگر تم جہنم میں ہو تو چاہے تم جہنم کے کسی حصہ
میں بھی ہو۔تم آگ کی سوزش سے محفوظ نہیں رہ سکتے اور اس بات پر کوئی شخص کیا فخر کر سکتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ کے قہر نے اس کو پکڑا اور اسے کچل کے رکھ دیا۔کوئی شخص اس پر فخر نہیں کر سکتا کیونکہ فخر تو وہ
کر سکتا ہے جس کے اندر کوئی خوبی ہو۔جس نے اللہ تعالیٰ کے دامن کو پکڑ لیا وہ خدا کی نگاہ میں اور
روحانی بینائی رکھنے والے کی آنکھ میں معزز بن گیا۔اس اسلام اور احمدیت میں سب ایک جیسے معزز ہیں وہ جنہوں نے خدا اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو پکڑا اور اس کے ہو لئے۔انہوں نے غیر سے منہ موڑا اور شیطان سے
قطع تعلق کیا اور خدا سے دوری پر موت کو ترجیح دی وہ سارے معزز بن گئے۔ایک جیسے معزز۔پس
اگر تمہیں خدا کے غضب سے محفوظ رہنا ہے تو اخوت کے اس ذریعہ کو قائم رکھو اور کسی کو حقارت کی
نگاہ سے نہ دیکھو اور کسی کو اپنے سے چھوٹا نہ سمجھو۔جہاں تک روحانی آنکھ کا تعلق ہے سب ایک جیسے
ہیں سب بھائی بھائی ہیں اور جہاں تک اللہ تعالیٰ کی نگاہ کا تعلق ہے ہمیں یہ علم ہی نہیں ہم یہ دعوای
ہی نہیں کر سکتے کہ کون اس کی نگاہ میں زیادہ معزز اور کون کم معزز ہے ایک اصولی بات ہمیں بتائی
گئی ہے اور ہم اس پر یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں زیادہ معزز وہ ہوتا ہے جو تقویٰ کی
زیادہ راہوں کو زیادہ قربانی دے کر اختیار کرتا ہے لیکن کون ہے وہ اس کا علم ہمارے ربّ کو ہے۔ایک ظاہری عزت اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں اپنے ان نائبین کی مقرر کر دی ہے جن سے وہ
کام لینا چاہتا ہے اور یہ نائبین انبیاء اور مامورین اور پھر وہ لوگ ہیں جو ان کے بعد ان کے خلفاء

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۰۱
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔بنتے ہیں۔لیکن انبیاء اور مامورین ( خلفاء کو چھوڑو وہ تو بہر حال ان کے نائب ہیں ) نے یہاں
تک کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنے لئے اپنی زبان سے عزت کا کوئی دعوی نہیں
کیا۔اگر چہ خدا تعالیٰ نے کہا کہ میں نے ساری عزتیں تیرے قدموں پر لا کر رکھ دی ہیں اور آج
میری نگاہ میں عزت وہی حاصل کرے گا جو تیرے قدموں پر جھکے گا اور یہاں سے اپنے لئے عزت
کو تلاش کرے گا اتنے بڑے مقام کے باوجود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لئے کسی عزت
کے مقام کا دعوی نہیں کیا آپ یہی فرماتے رہے کہ فلاں نبی پر مجھے ترجیح نہ دوفلاں پر مجھے ترجیح نہ
دو۔آپ نے عاجزی کے مقام کو اختیار کیا تا کہ امت یہ سبق سیکھے کہ عاجز کی راہیں انسان کو عزت
کی منازل کی طرف لے جانے والی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں ان راہوں پر چلنے کی توفیق عطا کرے اور جماعت میں یہ جذ بہ اور روح
قائم رکھے کہ جماعت میں شامل ہونے والا ہر فرد بشر ایک جیسا معزز اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں قابل
صد عزت و احترام ہے اور جو شخص مرد ہو یا عورت اس وجہ سے کہ اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی راہوں کو اختیار کیا خدا کی نگاہ میں معزز ہو۔اس شخص کو جو معزز نہیں سمجھتا وہ اپنی ذلت پر مہر لگا تا
اور اسلام میں کوئی شخص غریب نہیں کیونکہ ہر اس شخص کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے کہ
جو بظاہر غریب ہے ظاہری امیر کی دولت میں اس کا حق رکھا گیا ہے اور جو حقیقی طور پر احمدی اور
مسلمان ہے اس کے دل میں قناعت کے خزانے لا کر رکھ دیئے گئے ہیں وہ تو دنیا کی چیز کی طرف
نگاہ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا۔اس کے ہاتھ میں تو جب ایک پیار کرنے والا ہاتھ اس کی ضرورت پوری
کرنے کے لئے کوئی چیز دیتا ہے تو اس کی نگاہیں جھک جاتی ہیں حالانکہ خدائی آواز اس کے کان
میں آرہی ہوتی ہے کہ یہ تیرا حق ہے تو اسے لے لے۔اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی بندے بنے کی ہمیشہ تو فیق عطا کرے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ صحت سے
رکھے اور کل کی ذمہ داریوں کو نبھانے کی توفیق دے۔( از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )

۳۰۲
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی