اللہ تعالیٰ عزت کا سرچشمہ ہے جو خدا سے دور ہو گیا وہ ذلیل ہو گیا

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸۷
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
خدمت میں عرض کروں گا کہ اپنے وعدوں کو جلد سے جلد پورا کریں۔جب میں اس کے متعلق سوچتا
ہوں بعض دفعہ میرے دل میں بڑی پریشانی اور گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے کہ ہم نے فضل عمر فاؤنڈیشن
کا وعدہ اس اعلان کے ساتھ کیا تھا کہ ہمارا یہ وعدہ اس محبت کے ساتھ لٹکا ہوا ہے جو محبت کہ ہمارے دل
میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی ہے۔جب ہم نے یہ اعلان کیا تھا تو اگر اب ہم اپنے وعدوں کو پورا
نہ کریں تو دوسرے لفظوں میں ہم یہ اعلان کر رہے ہوں گے کہ ہم اپنے اس وعدہ میں جھوٹے تھے کہ
ہمارے دل میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی محبت ہے اور جب میں یہ سوچتا ہوں کہ آپ نے ا۔وعدوں کو پورا نہیں کیا تو میرا دل کانپ اٹھتا ہے۔کیونکہ حقیقت تو یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے دلوں
میں اس پاک ہستی کے لئے بڑی محبت پیدا کی ہے۔اس لئے کہ اس پاک ہستی نے اپنا سارا وجود اور
اپنی ساری زندگی اور اپنے سارے لمحات توحید باری کے قیام اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت
دلوں میں پیدا کرنے کے لئے خرچ کئے اور اپنا کچھ بھی نہ سمجھا۔ہمارے دلوں میں اس وجود کی محبت ہے
آپ اس محبت کو داغدار نہ ہونے دیں اپنے پیار پر اعتراض نہ آنے دیں۔اپنے وعدوں کو پورا کریں یا
اگر کوئی مجبوری ہوا اور آپ اس صورت میں اپنا وعدہ پورا نہ کرسکیں اور اللہ تعالیٰ ایسے حالات میں انسان پر
گرفت نہیں کرتا۔وہ اسے معاف کر دیتا ہے تو یہ دعا کریں کہ اے خدا اگر میں اپنی شامت اعمال کی وجہ
سے اس ثواب سے محروم ہورہا ہوں تو تو کسی اور دل کے اندر اتنی رقم یا اس سے زیادہ دینے کی تحریک کر اور
پھر اسے اپنی نیت کو پورا کرنے کی توفیق عطا کر۔تا جو مجموعی وعدہ ہے وہ پورا ہو جائے اس میں کوئی کمی نہ ہو۔فضل عمر فاؤنڈیشن کے جو مقاصد تھے وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے پورے کرنے کی کوشش کی
جارہی ہے۔مثلاً خطبات حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی اشاعت کا انتظام کرنا۔عیدین کے خطبات
پر مشتمل مسودہ تیار ہو چکا ہے لیکن بعض مجبوریوں کی وجہ سے اس سال شائع نہیں کیا جاسکا۔آپ کی
سوانح حیات پر بھی کام ہو رہا ہے اور تسلی بخش طور پر ہورہا ہے۔تیسرا حصہ کام ہو چکا ہے باقی کام بھی
اگلے سال میں ختم ہو جائے گا۔ایک حصہ دینی تحقیق کا بھی جاری کیا گیا ہے اور اس کے لئے ایک ایک ہزار کے پانچ انعامات
مقرر کئے گئے ہیں تا کہ شوق پیدا ہو اور تحقیق کرنے کی عادت اور جذبہ پیدا ہو اور مہارت پیدا
ہو۔سینتیس مسودات دوستوں کی طرف سے آئے ہیں اور پہلی نظر میں ان سینتیس مسودات سے اکیس

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸۸
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ اس قابل نہیں کہ انعامی مقابلہ میں حصہ لیں۔اس لئے وہ گر گئے ہیں باقی سولہ
جو ہیں وہ اس وقت مختلف مراحل میں ہیں اور امید ہے کہ جلدی اس کا نتیجہ نکل آئے گا اور یہ مقصد ایک
حد تک پورا ہو جائے گا۔یہ ابھی پہلا مقابلہ ہے اور یہ ہر سال جاری رہنا چاہئے۔مجھے بتایا گیا ہے کہ
دوسرے مقابلہ کا کام بھی شروع ہو چکا ہے اور میں مقالے آچکے ہیں۔پھر یہ انتقام کیا گیا ہے کہ یہ
مقالے شائع بھی کئے جائیں کیونکہ غرض ہی یہ ہے کہ دنیا میں تحقیقی کام کی اشاعت ہو۔فضل عمر لائبریری کا قیام
فضل عمر فاؤنڈیشن نے یہ پیشکش کی تھی کہ ایک اچھی اور ضرورت کے مطابق وسیع لائبریری
کی عمارت وہ بنادے۔پھر اس کا انتظام اور روز مرہ کے اخراجات کا انتظام صدر انجمن احمد یہ
کرے۔اس لائبریری کے نقشے وغیرہ تیار ہو گئے ہیں ابتدائی کام ذرا مشکل ہوتا ہے اور پھر یہ
خاموش کام ہے نظر نہیں آتا بہر حال کام ہو رہا ہے اور امید ہے کہ یہ عمارت اگلے سال شروع
ہو جائے گی۔لائبریریوں کے متعلق میں ایک اور بات بھی کہہ دیتا ہوں اور وہ یہ کہ لائبریریوں کی طرف
جماعت کو توجہ نہیں جہاں توجہ پیدا ہوتی ہے وہاں غلط توجہ پیدا ہو جاتی ہے۔لائبریری کا مقصد یہ
ہے کہ ایسی کتابیں رکھی جائیں جو کتاب بینی کے روحانی شوق کو پورا کرنے والی ہوں روحانی کے
لفظ کا اضافہ میں جان بوجھ کر کر رہا ہوں۔کتاب بینی کا شوق پورا کرنے کے لئے لوگ عمر عیار کی
عیاریاں بھی پڑھتے ہیں اور حمید و فریدی کے ناولوں کا مطالعہ بھی کرتے ہیں۔حالانکہ وہ بالکل بے
معنی ہیں۔گو وہ بڑی کثرت سے بک رہے ہیں لیکن وہ انسان کی روحانی پیاس نہیں بجھاتے اور
لائبریری کا مقصد روحانی پیاس کے بجھانے کے سامان پیدا کرنا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر
ہم لائبریریوں کے قیام کی طرف توجہ نہیں کریں گے تو ہماری روحانی پیاس نہیں بجھے گی اور ہمارے
اندر روحانی کمزوری پیدا ہو جائے گی اور یہ ایک حقیقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا جو
احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب نہیں پڑھتا یا اس تفسیر سے واقف نہیں جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یا خلفاء سلسلہ احمدیہ اور پہلے بزرگوں نے کی یا جو شخص
-----

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸۹
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
خلفاء سلسلہ احمدیہ اور دوسرے بزرگوں کی کتب یا پہلی کتب کے ان حصوں کو دیکھنے کی عادت نہیں
ڈالتا جو ہمارے زمانہ سے تعلق رکھتے ہیں وہ روحانی طور پر کمزور ہو جاتا ہے۔پہلی کتب کے بعض
حصے تو ایسے ہیں جو پہلے زمانہ سے تعلق رکھتے ہیں ان میں صرف چندلوگوں کی دلچسپی کا سامان ہے
مثلاً فلسفہ ہے۔فلسفہ کا ایک پرانا مسئلہ تھا جو ہمارے اسلام میں بھی آ گیا ہے کہ زمین چپٹی ہے۔اس پر فلسفیوں نے بہت سارے دلائل لکھے ہیں اور اب ہمارے اس زمانہ میں مولوی فاضل کے
کورس میں بھی ایک ایسی کتاب آگئی ہے۔اس مضمون میں بہت سارے طلباء صرف اس لئے
فیل ہو جاتے ہیں کہ وہ اس کے مضمون کو یہ سمجھ کر یا در کھنے کی کوشش کرتے تھے کہ یہ سچ ہے اور اس
سچ کو قبول کرنے کے لئے ان کا ذہن تیار نہیں تھا۔چند سالوں کے لئے میں بھی قادیان میں
جامعہ احمدیہ میں پروفیسر رہا۔میں نے اپنے شاگردوں کو پہلے ہی سال یہ کہا تھا کہ یہ کتاب اتنی
آسان ہے کہ اس سے زیادہ آسان اور کوئی کتاب نہیں کیونکہ یہ کہانیوں کی کتاب ہے اور یہ ہمیں
بتاتی ہے کہ انسانی ارتقاء میں ایک ایسا دور بھی آیا تھا کہ جب انسان یہ سمجھتا تھا کہ زمین چپٹی ہے
گول نہیں۔یہ ایک واقعہ تھا جو ہوا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مجھے یاد پڑتا ہے جس مضمون میں مولوی
فاضل کے امتحان میں سب سے زیادہ لڑکے فیل ہوتے تھے اس میں میری کلاس ساری کی ساری
پاس ہوگئی۔کیونکہ انہوں نے اسے اس لحاظ سے یاد نہیں رکھا تھا اور اس پر غور نہیں کیا تھا کہ یہ ہماری
سمجھ میں نہیں آتی بلکہ انہوں نے خیال کیا کہ ایک زمانہ میں انسان یہ سمجھا تھا اور غلط سمجھا تھا اور اب
یہ زمانہ ختم ہو گیا ہے۔غرض اس قسم کی جو باتیں ہیں وہ ہر ایک کے کام کی نہیں۔ہاں وہ تاریخ دان
کے کام کی ہیں وہ کہے گا کہ ایک زمانہ میں لوگوں نے یہ سمجھ رکھا تھا۔اب میں اس کی ایک اور مثال دیتا ہوں اور وہ یہ کہ ایک زمانہ میں مسلمان علماء اس غلطی میں
مبتلا تھے کہ قرآن کریم کی بعض آیات منسوخ ہو جاتی ہیں اور فلاں عالم نے اپنی فلاں کتاب میں
فلاں فلاں آیات کو منسوخ سمجھا ہے۔اب جو مذہبی تاریخ دان ہے اس کا تو یہ مسئلہ ہے لیکن ایک
عام احمدی اور مسلمان کو اس بات میں کیا دلچسپی ہے کہ پہلے زمانہ میں کیا کیا غلطیاں تھیں۔ہمیں
تو صرف اس بات میں دلچسپی ہے کہ پہلے لوگوں نے اسلام کے روحانی سمندر میں سے موتی کون
سے نکالے ہیں جو ہمیشہ رہنے والے ہیں اور جنہوں نے ان کو بھی فائدہ پہنچایا اور ہمیں بھی ان سے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۹۰
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔فائدہ پہنچے گا۔لیکن جو تاریخ دان ہیں اور تاریخ کے لحاظ سے تحقیق کرنے والے ہیں وہ بیشک
دوسری باتوں میں دلچسپی لیں ان کے لئے یہ بات مفید ہوگی۔غرض پہلی غلطیوں کو یا درکھنا نہ ہمارے لئے مفید ہے اور نہ ہمیں ان کی ضرورت ہے لیکن
پہلے لوگوں نے اسلام اور قرآن کے روحانی سمندر میں غوطے لگا کر جو موتی نکالے وہ آج بھی
بڑے قیمتی ہیں۔ہمیں ان کی کتابیں دیکھنی چاہیں۔بڑی بڑی عجیب باتیں ہیں جو پہلوں نے لکھی
ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید میں لکھی ہیں۔چند کتابوں کا ہمیں اب پتہ چلا
ہے ان میں بڑی مفید باتیں درج ہیں۔پچھلی صدی میں غانا ( مغربی افریقہ ) میں ایک مجدد پیدا
ہوئے۔انہوں نے بعض ان سوالات کو حل کر دیا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر
ہونے تھے اور یہ ایک کام تھا جو وہ کر گئے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ امام مہدی اور مسیح کے آنے کا قصہ ہی ایک افسانہ ہے۔حمید و فریدی
کی کتابیں پڑھ کے ایک طبقہ ایسا بھی پیدا ہو گیا ہے انہوں نے ( غانا میں پیدا ہونے والے پچھلی
صدی کے مجدد) نے رستہ صاف کر دیا۔ان پر اعتراض ہوا کہ تم امام مہدی ہونے کا دعوی کرتے
ہو۔انہوں نے جواب دیا کہ نہ میں نے امام مہدی ہونے کا دعوی کیا ہے اور نہ میں امام مہدی
ہونے کا دعوی کر سکتا ہوں کیونکہ جو علامات امام مہدی کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں وہ میرے وجود
میں پوری نہیں ہوئیں۔مثلاً ایک علامت یہ ہے کہ امام مہدی کے زمانہ میں ماہ رمضان میں معینہ
تاریخوں میں سورج اور چاند دونوں کو گرہن لگے گا۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سی علامات ہیں جو
امام مہدی کی بیان کی گئی ہیں۔انہوں نے یہ بتایا کہ امام مہدی جس کا تم انتظار کر رہے ہو اس کی
علامات میرے وجود میں پوری نہیں ہوئیں اس لئے میں امام مہدی ہونے کا دعوا ہی نہیں کر سکتا
لیکن ایک بات بتا دیتا ہوں کہ ہم اس زمانہ میں داخل ہو چکے ہیں جس میں امام مہدی کا ظہور ہونا
ہے۔اب ان سے کوئی پوچھے کہ ان کے کہنے کے مطابق جب ایک مجدد یہ کہتا ہے کہ ہم اس آخری
زمانہ میں داخل ہو چکے ہیں جس میں امام مہدی کا ظہور ہونا ہے تو اس کے معنے اس کے سوا کوئی نہیں
کہ اس صدی کے اندر امام مہدی کا ظہور ہوگا۔کیونکہ اس کا ظہور ا گلے مجدد کے زمانہ ہی میں ہوگا
اور اس کا زمانہ آ گیا ہے اب ان لوگوں سے پوچھنا چاہئے جو اس مجدد کے متبعین ہیں کہ اگلی صدی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۹۱
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔میں جس امام مہدی کوظاہر ہونا تھا وہ تمہارے نزدیک کون ہے۔غرض اس قسم کی بہت ساری باتیں
ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہے اور وہ ہمارے ایمان کو تازگی بخشنے والی ہیں اور خدا کے علم اور قدرت
پر دلالت کرتی ہیں۔یہ ہمیں جاننی چاہئیں۔میں لائبریری کے متعلق بات کر رہا تھا۔ہر جگہ لائبریری ہونی چاہئے۔لیکن ہر جگہ لائبریری
کی عمارت پر خرچ کرنے کی ضرورت نہیں اور بڑا ظلم ہوگا کہ ہم محض اس لئے لائبریری کو قائم نہ کریں
کہ ہمارے پاس پیسے اور جگہ نہیں۔میری توجہ جب اس طرف ہوتی ہے تو میرے دل میں بہت
گھبراہٹ ہوتی ہے اور میں بڑا استغفار کرتا ہوں میرے نزدیک ایک کمرہ (جوسونے کا کمرہ ہے)
لے کر اس کی ایک دیوار سے لائبریری کا کام لیا جا سکتا ہے کیونکہ اگر کسی لائبریری کو صحیح معنوں میں
لائبریری کہا جاتا ہے تو اس کی عمارت کی وجہ سے نہیں کہا جاتا۔لائبریری کے یہ معنی نہیں کہ اس کی
عمارت بڑی شاندار ہو لیکن ہماری اگلی نسل کو وہ کتاب نہ ملے جس کے پڑھنے کی ہم اسے بار بار تلقین
کریں۔جن لوگوں میں ابھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا صحیح مزہ پیدا نہیں ہوا اور
انہوں نے آپ کی کتب کو پڑھا نہیں انہیں ایسی کتاب آسانی سے مل جانی چاہئے۔اگر انہیں ایسی
کتاب آسانی سے نہیں ملتی تو وہ اس کے مطالعہ میں ستی کر جاتے ہیں۔بہتر صورت یہ ہوتی ہے کہ
جب انہیں کسی کتاب کے پڑھنے کا خیال آئے تو تین منٹ کے
اندراندرا نہیں وہ کتاب مل جائے۔ہم اس کوشش میں ہیں کہ ہر احمدی کو ضروری کتب جن میں سب سے اہم قرآن کریم اور اس کی
وہ تفسیر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے سہولت میں میسر آجائیں۔اس لئے ہر جگہ
لائبریری قائم کرنا بہت ضروری ہے اس کے لئے انفرادی کوشش مقامی کوشش ( مقامی کوشش سے میری
مراد مقامی جماعتوں کی کوشش ہے ) اور جماعتی کوشش یعنی مرکز کی کوشش کی ضرورت ہے یہ تنیوں
کوششیں ہونی چاہئیں اور ضروری کتب کی اشاعت زیادہ سے زیادہ ہونی چاہئے یہ ذمہ داری اللہ تعالیٰ
نے آپ پر عائد کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اتنے
روحانی خزائن دیئے ہیں کہ اگر قیامت تک ہماری نسلیں انہیں خرچ کرتی رہیں تو وہ خزائن ختم نہیں ہوں
گے۔اس لئے آپ خشت سے کام نہ لیں غفلت اور ستی سے کام نہ لیں۔ان
قیمتی ہیروں اور جواہرات
کو خودا اپنے استعمال میں بھی لائیں اور ان سے فائدہ اٹھائیں اور انگلی نسلوں کے استعمال میں لانے کی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۹۲
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
بھی کوشش کریں تا وہ بھی ان سے فائدہ اٹھا ئیں۔انہیں اپنوں کے ہاتھ میں بھی رکھیں تا وہ ان سے
فائدہ اٹھا ئیں اور جو کل اپنے بننے والے ہیں ان کے ہاتھ میں بھی رکھیں تا وہ ان سے
فائدہ اٹھا ئیں۔وقف جدید
وقف جدید کا سال نو یکم جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔اور اس سال نو کے افتتاح کی ایک
رسم بنی ہوئی ہے بہر حال میں اس کا اعلان کرتا ہوں۔یکم جنوری سے جو سال نو شروع ہوگا اس کے
لئے احباب نئی ہمت اور نئے ولولہ کے ساتھ اپنی قربانیاں پیش کریں پہلے بھی میں کئی بار کہہ چکا
ہوں اور میں اس چیز کو دہراتے ہوئے تھکوں گا نہیں کہ ہمارے اطفال اور ناصرات اور بچے ( یعنی
وہ بچے جو ا بھی اس عمر کے نہیں جو اطفال اور ناصرات کی تنظیم میں شامل ہوتے ہیں ) اس بوجھ کو
اٹھائیں اور دوسری بات یہ کہ بچے (اطفال اور ناصرات ) ایسی عمر کے بھی ہیں جو خود اتنی سمجھ نہیں
رکھتے۔آپ جوان کے ماں باپ یا مربی ہیں ان کی تربیت اس رنگ میں کریں کہ وہ اس بوجھ کو
اٹھا ئیں۔میں سمجھتا ہوں کہ آج جماعت احمدیہ کی حالت مالی لحاظ سے اتنی مضبوط یقیناً ہے کہ اگر
ہم اس طرف پوری توجہ دیں تو ہمارے بچے وقف جدید کا سارا بوجھ اٹھا سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے
ان فضلوں کے وارث بن سکتے ہیں جن فضلوں کے وارث اس حصہ جماعت میں ہیں جو وقف جدید
کے میدان میں قربانیاں پیش کرتے ہیں۔آپ وقف جدید سے تعلق رکھنے والے سارے فضل اپنے بچوں کے لئے روحانی زینت کا
ہار بنا کر ان کے سروں پر ڈال دیں اور پھر اپنے رب کے حضور واپس آئیں اور کہیں کہ ایک نعمت
جو تو نے ہمیں دی تھی وہ ہم نے تیرے بچوں ( یہ بچے جو ہمارے کہلاتے ہیں یہ ہمارے کہاں ہیں
یہ سب اللہ کے بچے ہیں) کے سپرد کر دی ہے۔اب تو ہمارے لئے اور فضلوں اور رحمتوں کے
دروازے کھول تا جتنا ہم نے تیرے فضل سے ان بچوں کو دیا ہے اور خود اس میں حصہ دار نہیں بنے
اس میں سے بھی حصہ دے ( کیونکہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کا قاعدہ ہے ) اور دوسری قربانیوں کے راستے
بھی ہمارے لئے کھول تاہم تیرے فضلوں کے پہلے سے زیادہ وارث بنیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے پچھلے سال کی نسبت مالی میدان میں زیادہ رقم جمع ہوئی ہے اور یہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۹۳
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
-----
ایک بالکل ذیلی چیز ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے پچھلے سال کی نسبت وقف جدید کا ہر جہت۔زیادہ کام ہوا ہے ( اس کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاؤں گا ) اور جو واقفین وقف جدید ہیں
ان کی تعداد بھی پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہے۔لیکن جب کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں ابھی اتنی
تعداد نہیں ہوئی جتنی کی ہمیں ضرورت ہے یا جتنی تعداد کی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے
خواہش کی تھی۔یعنی یہ کہ ہر گاؤں میں ایک واقف وقف جدید بٹھا دیا جائے جو عام تربیت کرے۔گو علمی لحاظ سے ان کا معیار بلند نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ ایک حد تک وہ روز مرہ کی ضرروتوں کو
پورا کر رہے ہیں۔یعنی ان کی روحانی دوکان سے نمک تیل اور آٹامل جاتا ہے پلاؤ زردہ پکانا ہو تو
اور جگہ سے سودا لے لو دوسرے مربی بھی تو ہیں۔بہر حال واقفین وقف جدید روحانی لحاظ سے
جماعت کی روزمرہ کی ضرورتوں کو پورا کر دیتے ہیں اور وہ ہر جگہ ہونے چاہئیں ورنہ جہاں وہ نہیں
وہاں روز مرہ کی ضرورتیں پوری نہیں ہور ہیں الا ماشاء اللہ۔بعض جگہ گاؤں کے رہنے والوں میں
سے ایک سے زائد واقف وقف جدید سے بھی زیادہ علم اور تجربہ رکھنے والے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا
فضل ہے لیکن بہت سے ایسے دیہات ہیں جہاں اس وقت اس قسم کے احمدی موجود نہیں اور نہ ہمارا
واقف وقف جدید موجود ہے اور اس وجہ سے جماعت ان فضلوں سے محروم رہ رہی ہے جو فضل ان
کے بھائیوں پر دوسرے مقامات میں نازل ہو رہے ہیں۔وقف عارضی
پچھلے سال جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا اور آپ سے یہ امید
رکھی تھی کہ آپ سات ہزار واقفین وقف عارضی میدان تربیت میں لاکھڑا کریں گے۔اللہ تعالیٰ
کے فضل سے سال گذشتہ میں ان کی تعداد چھ ہزار سے کچھ اوپر ہو گئی تھی۔گو وہ سات ہزار نہیں لیکن
میں سمجھتا ہوں کہ چھ ہزار بھی بڑی تعداد ہے جنہوں نے اپنے وقت میں سے کم از کم دو ہفتے نکالنے
ہیں پھر سفر کی کوفت برداشت کرنی ہے۔پھر اپنا خرچ کرنا ہے جہاں انہیں بھیجا جانا ہے وہاں
انہوں نے اپنا کیمپ نبالینا ہے اور وہیں اپنا کھانا پکانا ہے اور اپنی دوسری ضروریات پورا کرنے کا
انتظام کرنا ہے۔یعنی وہ اللہ تعالیٰ کے مستقل سپاہی ہیں وہ دوسروں کی عارضی امداد کے محتاج نہیں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۹۴
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔وہ ہر لحاظ سے انڈی پنڈنٹ ہیں۔مستقل حیثیت رکھتے ہیں کھانا بھی انہوں نے خود پکانا ہے
ٹھہرنے کا انتظام بھی خود کرنا ہے۔اس کام کے لئے بڑی ہمت کرنی پڑتی ہے دوست مسجد میں جا کر
بیٹھ جاتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ بڑی ہمت بڑی قربانی اور بڑے ہی اخلاص کا مظاہرہ ہے جو
جماعت نے اس میدان میں کیا ہے۔لیکن اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ سات ہزار مخلصین 1
میدان میں آ سکتے تھے کچھ کمی رہ گئی ہے اور میں توقع رکھتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آئندہ آپ
سات ہزار سے زائد واقفین عارضی دیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق بھی عطا کرے اور
اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اس سے زیادہ اجر عطا کرے جتنا آپ کے وہم و گمان میں آسکتا ہے اور
اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں میں اس قدر برکت ڈالے کہ اپنے بھی اور غیر بھی اسے دیکھ کر خوش ہوں۔ایک چیز جو رہ گئی ہے ( شاید اس میں بھی کوئی حکمت ہو ) اور وہ نئی کتا بیں ہیں جو شائع ہوئی
ہیں۔اس سال بہت سی نئی کتب شائع ہوئی ہیں۔میں ان سب کا اکٹھا اعلان کر دیتا ہوں۔ویسے تو
کتابوں کے متعلق کچھ کہنا یاد نہیں رہا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس میں یہ بھی حکمت تھی کہ میں گلے پر
زیادہ بوجھ نہیں ڈال سکتا بڑی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔اگر اس میں زیادہ وقت لگ جاتا تو بعض
تیں مجھے چھوڑنی پڑتیں اور کوفت الگ اٹھانی پڑتی ابھی کل کا مضمون بھی ہے۔دعا کی میں پھر تحریک کروں گا۔آج دس گیارہ بجے تک تو یہ حالت تھی کہ میرا خیال تھا کہ
رمیں یہاں آ تو جاؤں گا مگر تقریر نہیں کر سکوں گا۔گلا بالکل بیٹھا ہوا تھا۔پھر اللہ تعالیٰ نے فضل
کیا اور وہ میرے لئے بھی حیرانگی کا موجب بنا کہ جس گلے سے آواز بھی نہیں نکلتی تھی یکدم وہ بیٹھنے
والی کیفیت اس کی نہیں رہی۔بھاری آواز جو نزلہ میں ہو جاتی ہے وہ تو باقی ہے جیسا کہ میں نے
بتایا کہ فلو کے آثار ظاہر ہو گئے ہیں۔پس دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ عموماً ان ساری ذمہ داریوں کو
کما حقہ اور اچھے رنگ میں اور مقبول رنگ میں اٹھانے کی توفیق دے جو اس نے ان کمز ور کندھوں
پر ڈالی ہیں خصوصاً ان مخصوص ذمہ داریوں کو نبھانے کی توفیق عطا کرے جو جلسہ سالانہ کے ان
بابرکت دنوں سے تعلق رکھتی ہیں۔اللہ تعالیٰ مجھے تو توفیق دیتا ہے کہ میں جلسہ سے بھی پہلے آپ دوستوں کے لئے کثرت سے
دعائیں شروع کر دیتا ہوں اور اپنی ذمہ داری سے مجبور ہو کر بھی مجھے اس کی طرف خاص توجہ پیدا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۹۵
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
ہے۔میں دعائیں یہ کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس جلسہ کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ
حصہ عطا کرے اور ان برکتوں کے حصوں سے جو ذرائع اللہ تعالیٰ نے مہیا کئے ہیں وہ ہمیں کرنے
کی توفیق عطا فرمائے مثلاً یہاں کی پاک اور محبت بھری فضا ہے مثلاً یہاں کی تقریر میں ہیں مثلاً
یہاں کی بشاشتیں ہیں مثلاً یہاں کے ہنس مکھ چہرے ہیں پھر صرف یہاں کے رہنے والے ہی ہنس
لکھ نہیں ہوتے باہر سے آنے والے بھی اس فضا میں ہنس مکھ ہو جاتے ہیں۔غرض محبت اور پیار کا
ایک سمندر ہے جس میں ہم نہاتے ہیں اور اپنی ساری کدورتیں دور کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے
ہماری ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔مثلاً مقرر کی ذمہ داری ہے کہ وہ تسکین قلب کے سامان کرے
محنت کرے۔غفلت سے کام نہ لے۔مجھے بڑی کثرت سے دعائیں کرنی اور استغفار کرنا پڑتا ہے
کہ کسی اپنی غفلت یا کوتاہی کے نتیجہ میں میرے اپنے بولوں میں ( جو میں تقریر کرتا ہوں ) کوئی ایسی
کمی نہ رہ جائے کہ آپ اس کمی کو محسوس کریں اور سمجھیں کہ اس شخص نے اپنی غفلت سے ہمیں ایک
برکت سے محروم کر دیا ہے۔غرض بڑی دعاؤں کے بعد مجھے یہاں آنا پڑتا ہے آپ بھی دعا کریں
کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی ذمہ داریوں کے نبھانے کی توفیق عطا کرے۔کل کا مضمون بھی ہے ملاقاتیں
بھی ہیں اور پھر مجھے آجکل یہ بیماری بھی ہے جس کا میں نے ذکر کیا ہے ویسے بیماری تو جیسے میں
نے بتایا ہے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔آپ میں سے کسی نے یا میں نے جب اللہ تعالیٰ کا کام کرنا ہو تو
بیماری کا احساس نہیں ہوتا۔جب تک زندگی ہے اور ہمت اور توفیق ہے انسان کو کام کرتے چلے
جانا چاہئے اور اللہ تعالیٰ فضل بھی کرتا ہے۔چنانچہ میں نے بتایا ہے کہ صبح میرا گلا بالکل بیٹھا ہوا تھا
اس سے آواز نہیں نکلتی تھی اور میں محسوس کرتا تھا کہ گلے کے بعض ایسے حصے ہیں کہ جہاں سے آواز
پیدا ہوتی ہے کام نہیں کر رہا لیکن یکدم وہ بیٹھا ہوا گلا ٹھیک ہو گیا اور اس میں آواز آ گئی۔نزلہ کا
ابھی ہے۔آپ دعا کریں ہمارے لئے بھی اور اپنے لئے بھی۔اپنے لئے یہ کہ آپ زیادہ
سے زیادہ برکتوں کو حاصل کریں اور نمبر ۲ زیادہ سے زیادہ برکتیں پہنچانے کا وسیلہ بنیں اور ہمارے
لئے کہ ہم اس پاک ماحول سے زیادہ سے زیادہ برکتیں حاصل کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ
نبھا کر زیادہ سے زیادہ افاضہ خیر کا موجب بنیں۔سب خیر تو خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔ہم
جو بھی دیتے ہیں۔وہ ایک خادم اور کل کی حیثیت سے دیتے ہیں خیر اور خادم میں بھی شاعروں کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۹۶
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار
محاورہ کی طرح وفا اور دوستی میں باز نہ آنے کا محاورہ ہے۔خدمت میں بال نہیں آنا چاہتے کہ ظاہر
میں تو وہ سلامت ہو لیکن بال آچکا ہو اور وہ بے فائدہ، بے حقیقت اور بے قیمت چیز بن کر رہ گئی
ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ خالص خلوص نیت اور خلوص کوشش اور حسن تدبیر کے ساتھ آپ
کی تسکین کے جو سامان پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔وہ اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے آپ
کے لئے پیدا کر سکیں اور یہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اور خاص فضل کے بغیر ممکن نہیں۔اللہ تعالیٰ کی
خاص رحمتیں اور اس کے خاص فضل آپ کے بھی اور ہمارے بھی شامل حال رہیں۔ނ
جتنی کتابیں شائع ہوئی ہیں وہ آپ کے فائدہ کے لئے شائع ہوئی ہیں آپ میں۔جنہیں اللہ تعالیٰ مالی لحاظ سے اور دل کے شوق اور دل کی پیاس کے لحاظ سے توفیق دے ان کو
چاہئے کہ وہ یہ کتابیں خریدیں۔پھر ہمارے رسالے ہیں یعنی الفرقان ہے ریویو آف ریلیجنز ہے۔تحریک جدید کا رسالہ ہے
انصار اللہ ہے خدام احمدیہ کا رسالہ ہے لجنہ اماءاللہ کا رسالہ ہے بچوں کا رسالہ ہے جس جس ماحول
کے لئے یہ رسالے شائع کئے جارہے ہیں اس ماحول میں ان کا پہنچنا ضروری ہے۔اگر یہ نہیں
پہنچیں گے تو ہمارا دعوالی ایک خیال اور ایک غیر حقیقی اعلان ہوگا۔اس کے پیچھے روح نہیں ہو گی۔ایک مردہ اور بے روح جسم ہوگا۔آپ اسے ایسا نہ بنائیں۔پھر الفضل ہے الفضل ہر احمدی کو پڑھنا چاہئے یا سننا چاہئے اور الفضل سے بھی خصوصاً خلیفہ
وقت کا پیغام جو مختلف موقعوں پر وہ دے آپ کے پاس آنا چاہئے۔یہ چیز دوسرے نمبر پر ہے
بنیادی چیز جو مستقل بھی ہے اور ہمیشہ کے لئے اور ساری دنیا کے لئے ہے وہ قرآن کریم کی تفسیر
ہے۔لیکن ضرورت وقت کے لحاظ سے خلیفہ وقت کا پیغام بھی قرآن کریم کی تفسیر ہی ہے یا اس تفسیر
میں جو اللہ تعالیٰ عملاً برکت پیدا کرتا ہے اور اس کا عملاً ایک مادی نتیجہ نکلتا ہے مثلاً اسلام کی
کامیابیاں غیر ممالک میں اور ان کی رپورٹیں ہیں ان کا ضرور علم ہونا چاہئے۔یہاں سے سات
ہزار میل کے فاصلہ پر ایک چھوٹے سے گاؤں میں جو پانچ احمدی گھرانے ہیں اگر ان کے علم میں
یہ بات نہیں آتی تو ان کے دلوں میں بشاشت پیدا نہیں ہو گی۔ان کو یہ احساس نہیں ہوگا کہ
اللہ تعالیٰ کس رنگ میں اور کس طور پر اپنی رحمتیں جماعت احمدیہ پر نازل کر رہا ہے اور ہمیں اس کا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۹۷
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب
شکر گزار بندہ بنا چاہئے۔ان تک یہ بات جانی چاہئے اور یہ زیادہ تر الفضل میں ہوتا ہے اور اس
کے علاوہ دوسرے رسالوں میں بھی ہوتا ہے۔اسی طرح دوسری کتابیں جو شائع ہوئی ہیں وہ ان
دوستوں کو خریدنی چاہئیں مثلاً میر داؤ د احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کتب کے جو اقتباسات شائع کئے ہیں وہ بڑی اچھی کتاب ہے۔میرے تو وہ ہر وقت سرہانے
رکھی رہتی ہے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ساری کتب تو آپ اپنے سرہانے
نہیں رکھ سکتے اور ہماری تو زندگی ان میں ہے کیونکہ ہماری زندگی قرآن کریم میں ہے اور قرآن
کریم کی صحیح تفسیر ان کتابوں میں ہے اور وہ موجودہ حالات اور موجودہ زمانہ کے تقاضے پوری کر
رہی ہیں۔ایک دوسری صورت جو ممکن ہے یہ ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب
کے اقتباسات ہمارے قریب رہیں ، ہمارے سینہ کے ساتھ وہ لگے رہیں۔ہمارے دماغ کے
ساتھ مقامی قرب بھی ان کو حاصل ہوتا کہ روحانی قرب حاصل ہو سکے اور جب تک آپ کے پاس
یہ چیز نہیں ہوگی آپ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔اس طرح اور بہت سی مفید کتابیں ہیں وہ آپ
خریدیں۔جماعتیں اپنی اپنی جگہ کوشش کریں میں نے لائبریریاں بنانے کے لئے تحریک کی ہے۔ہمارے مبلغ جو باہر کام کر رہے ہیں ( میں کل کی دعا میں بھی تحریک کروں گا ) وہ مادی اور
دنیوی لحاظ سے نہایت نامساعد حالات میں کام کر رہے ہیں۔ނ
ان کے وجود اور ان کی ان علاقوں میں زندگی اور ان کی کوششوں اور ان کے نتائج۔خدائے واحد و یگانہ کے وجود پر ایک بڑی بھاری دلیل قائم ہو رہی ہے اور وہ اس بات کے مستحق
ہیں کہ ہم ان کے لئے دعائیں کریں۔آپ انہیں ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یادرکھیں۔اللہ تعالیٰ ان
کی کوششوں میں بہت ہی برکت ڈالے اور ہماری اس خواہش کو جلد پورا کرے کہ تمام دنیا میں
اسلام پھیل جائے۔اسی طرح جو بیمار ہیں ان کے لئے بھی دعا کریں۔بیمار کی عیادت مسلمان پر ایک فریضہ ہے
لیکن ہر آدمی ہر بیمار کی عیادت نہیں کر سکتا۔ہاں ہر مسلمان مفت میں گھر بیٹھے ہر بیمار کی عیادت
کا ثواب حاصل کر سکتا ہے اور وہ اس طرح کہ وہ ہر بیمار کے لئے دعا کرے۔جب وہ دعا کرے گا
تو اس کو عیادت کا ثواب مل جائے گا۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۹۸
۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔اسی طرح جو غریب ہیں ان کا خیال رکھنا بھی بڑا ضروری ہے میرے ذہن میں تھا کہ میں
اس طرف جماعت کو توجہ دلاؤں گا کہ اسلام میں احمدیت میں مالی لحاظ سے کوئی غریب نہیں۔اس
لئے میں مختصراً کہہ دیتا ہوں آپ ذرا توجہ سے سنیں کہ احمدیت اور اسلام میں مالی لحاظ سے کوئی
غریب نہیں۔اس لئے کہ جس شخص کی جائز ضرورتیں بطور حق کے دینوی اموال میں قائم کی گئی ہیں
وہ غریب نہیں کہلائے گا اسے غریب نہیں کہا جاسکتا اور جس کے مادی وسائل اور ذرائع اتنے
تھوڑے ہیں کہ اس کی اہم بنیادی ضرورتیں پوری نہیں ہوسکتیں اس کا حق امیر کے روپے میں رکھا
گیا ہے۔وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ ( الداربیت : ۲۰) امیر کی دولت میں یہ حصہ اس کا
نہیں اس کو چاہئے کہ جس کا وہ حق ہے اسے وہ پہنچائے اور جود نیوی لحاظ سے کم پا یہ ہے اور غریب
سمجھا جاتا ہے اسے میں اختصار کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ قناعت سے بڑی کوئی دولت نہیں اور
حرص سے زیادہ کوئی غربت نہیں۔پس اپنے دلوں میں قناعت پیدا کرو اور جو کچھ تمہیں خدا کی
طرف سے ملے اس کو تم شکر اور حمد کے ساتھ قبول کرو اور استعمال کرو۔اس طرح یا تو اللہ تعالیٰ
آپ کو زیادہ دے گا وہ اس تھوڑے میں تمہارے لئے زیادہ برکت ڈال دے گا۔اگر ایک امیر
آدمی دس روپیہ کے کھانے سے اپنے جسم کی ایک ضرورت پوری کر رہا ہو گا۔تو اس کے مقابلہ میں
اللہ تعالیٰ کچھ ایسے سامان پیدا کر دے گا کہ آپ اپنے جسم کی اتنی ضرورت ایک لقمہ سے پوری
کرلیں گے اور جب آپ کو یہ ایک لقمہ ملتا ر ہے اور جب یہ ایک لقمہ دس روپیہ کے کھانے کا آپ
کر ہو
میں کام کر رہا ہو تو کھانے کے لحاظ سے آپ اتنے ہی امیر ہو گئے جتنا کہ وہ امیر ہے جو د نیوی طور
پر امیر سمجھا جاتا ہے۔اگر ایک امیر کا بچہ بیمار ہو اور اللہ تعالیٰ اس سے دس ہزار روپیہ خرچ کروا کے
اس کے بچہ کو صحت دے اور آپ جو دنیا کی نگاہ میں غریب ہیں آپ کے بچہ کو ویسی ہی بیماری میں
اور ان حالات میں ہی ایک دو روپیہ خرچ کروا کے اللہ تعالیٰ صحت دے تو آپ اتنے ہی امیر ہیں
جتنا وہ شخص جس نے اپنے بچہ کی بیماری پر دس ہزار روپیہ خرچ کیا۔پس اسلام میں کوئی شخص نہ امیر
ہے اور نہ غریب ہے۔امیر اس لئے کوئی نہیں کہ امیر وہ ہے جو خدا کی نگاہ میں امیر ہے اور وہ شخص
خدا کی نگاہ میں امیر نہیں جس نے اپنے مال سے وہ حقوق ادا نہیں کئے جو اس مال کے دینے والے
نے اس پر فرض کئے تھے۔پھر وہ خدا کی نگاہ میں امیر کیسے ہوا وہ خدا کی نگاہ میں چور۔خائن اور غبن

·

آج 10 میں سے 10 باقی