خلافت حقہ کا حق ادا کرنے والے انسان کامل محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ہیں

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
٣٠٣
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
خلافت حقہ کا حق ادا کرنے والے انسان کامل
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء بمقام ربوہ کی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں:۔وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى اِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى عَلَمَه شَدِيدُ الْقُوَى ذُومِرَّةٍ فَاسْتَوَى
وَهُوَ بِالأفق الأعلى ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ
ما أوحى (النجم : ۴ تا ۱۱)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔قبل اس کے کہ میں آج کا مضمون شروع کروں۔میں سمجھتا ہوں کہ سب جماعت کی طرف
سے ان بہنوں کا شکریہ ادا کروں جنہوں نے بے وقت اور فوری اطلاع پر آج صبح خدمت سلسلہ کا
ایک بڑا ہی اچھا کام کیا۔بات یوں ہوئی کہ صبح پانچ بجے کے قریب جلسہ سالانہ کے منتظمین نے یہ محسوس کیا ہے کہ
روٹی کی تعداد میں کمی واقع ہو جائے گی اور انہوں نے اذان سے بھی آدھ گھنٹہ قبل صدر صاحبہ
لجنہ اماءاللہ کو یہ اطلاع دی کہ جو ہنگامی حالات کے لئے انتظام ہے لوہ پر اور چھوٹی تندور یوں پر
رضا کارانہ طور پر مستورات روٹیاں پکائیں۔اس انتظام کے ماتحت آپ جس حد تک روٹیاں
پکوا کر دے سکتی ہوں دیں۔گزشتہ سال کے تجربہ کی وجہ سے ہمارا انتظام یہ تھا کہ ہم نے مختلف
جگہوں پر مختلف طریقوں پر ہنگامی حالات کے مطابق ہنگامی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے روٹی
پکانے کا انتظام کیا ہوا ہے جس میں سے ایک یہ حصہ ہے چنانچہ جو منتظمین تھے انہوں نے ان
تنوریوں یا تندوریوں میں لکڑیاں ڈال کر آگ جلا دی اور لوہ کے جو چولہے ہوتے ہیں ان کے
نیچے بھی آگ جلا دی اور یہ اطلاع انہوں نے دے دی نصف گھنٹہ کے اندر اندر ہماری مستعد اور

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۰۴
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
فدائی بہنیں ضرورت سے
کہیں زیادہ اس موقع پر آگئیں اور روٹی پکاتی رہیں۔جب تک کہ ان کو یہ
نہیں کہا گیا کہ اب اور مزید روٹی نہ پکائیں کیونکہ ہماری ضرورت پوری ہوگئی ہے اور تھوڑے سے
وقت میں انہوں نے ساڑھے نو ہزار روٹی تیار کر کے لنگر میں بھجوا دی۔میں سمجھتا ہوں کہ ہماری یہ
بہنیں جماعت کے شکریہ کی مستحق ہیں۔میں اپنی طرف سے اور ساری جماعت کی طرف سے ان کا
شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزا دے اور اللہ تعالیٰ ہمیں بھی انہیں
بھی ہمیشہ ہی ہنگامی ضرورتوں کے پورا کرنے کے لئے بھی اور جو ہماری مستقل ضروریات ہیں ان
کے مطالبات پورا کرنے کے لئے بھی توفیق دیتا چلا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک نہایت ہی حسین پیرایہ میں اور جیسا کہ آر
تحریر فرمایا ہے اللہ تعالیٰ سے علم حاصل کر کے اور اس کے الہام کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
حقیقی شان پر روشنی ڈالی ہے اور اس سارے مضمون کی وضاحت اصولی طور پر سورۃ نجم کی ان آیات سے
کی ہے جن کی تلاوت میں نے کی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے مجھے بتایا ہے کہ یہ بات جو میں تمہارے سامنے رکھ رہا ہوں یہ حقیقت محمد یہ ہے صلی اللہ علیہ وسلم۔میں اپنے الفاظ میں اور اس بات کے پیش نظر کہ میرے سامنے پڑھے لکھے بھائی بھی موجود
ہیں اور بڑے بڑے عالم بزرگ بھی ہیں۔عام علم رکھنے والے بھائی بھی ہیں جن کی غالباً کثرت
بھی ہوگی ان میں سے ممکن ہے بہت سے لکھنا پڑھنا نہ جانتے ہوں لیکن احمدیت میں آجانے کے
بعد اور احمدی جو جلسے کرواتے ہیں وہ سننے کے بعد ایسے لوگوں کو بھی کوئی عقلمند اور سمجھدار انسان جاہل
اور ان پڑھ نہیں کہہ سکتا۔لکھنا پڑھنا بے شک وہ نہیں جانتے لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں علم اور فراست
دیا ہے۔لیکن بہر حال استعدادیں مختلف ہیں میں کوشش کروں گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے علمی رنگ میں حقیقت محمدیہ کو جس طور پر بیان کیا ہے اُسے واضح الفاظ میں اور سادہ
زبان میں بیان کروں تا کہ ہر احمدی اس حقیقت کو جاننے اور پہچاننے لگے اور یہ ہماری زندگیوں
کے لئے بڑا ضروری ہے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو اصل حقیقت اور جو اصل مقام اور
آپ کی جو اصل شان ہے اس سے واقف ہوں اور اس کی معرفت ہمیں حاصل ہو۔تاکہ
ہمارے دل میں آپ کی شدید محبت پیدا ہو جائے کیونکہ جس قدر اس محبت میں شدت ہو گی اسی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۰۵
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
قدر اللہ تعالی کی اس محبت میں شدت ہوگی جو ایسے بندوں سے وہ کرتا ہے جونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے محبت کرنے والے ہیں۔اس حقیقت اور اس مضمون کو سمجھنے کے لئے میں پیدائش عالم کے بیان سے مضمون شروع
کروں گا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں متعدد آیات میں یہ بیان کیا ہے کہ اس عالمین کی پیدائش
بلا وجہ اور بغیر مقصد کے نہیں بلکہ وہ خدا جو بغیر وقت کے ہماری مشکلیں ( ہم اپنے لئے کہتے ہیں کہ
ایک لمحہ کے اندر ) لیکن اللہ کی ذات تو اس لمحہ سے بھی بالا ہے بہر حال ہم نے چونکہ اپنی زبان
استعمال کرنی ہے اور ہم کر ہی نہیں سکتے۔اس لئے ہم کہ سکتے ہیں کہ وہ علام الغیوب ایک لمحہ کے
اندر ہر چیز کا اپنے علم میں احاطہ کرتا اور اپنے منشاء کی اور ارادہ کی تفاصیل کو طے کرتا ہے اور فیصلہ کرتا
ہے کہ میں نے اس طرح اس چیز کو بنا دینا ہے پھر حکم دیتا ہے اور وہ چیز ہو جاتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ
نے ہماری اس مادی دنیا میں تدریج کا اصول جاری کیا ہے اس نے مثلاً نظام شمسی کو کہا کہ ہو جاؤ اور
وہ ہو گیا لیکن تدریجاً ان کو ان کی آخری شکل تک پہنچایا بعض لوگوں کے نزدیک ایک زمانہ بعض
کے نز دیک کوئی دوسرا زمانہ گذرا لکھوکھا سال گزرے جس میں نظام شمسی نے وہ شکل اختیار کی جو
شکل کہ خدا تعالیٰ چاہتا تھا نظام شمسی اختیار کرے۔اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں قرآن کریم کے شروع میں ہی اس بنیادی اصول کی طرف یہ کہہ
کر توجہ دلائی تھی کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة :۲) کہ اس عالمین کی ربوبیت ہوئی ہے۔رب کے معنے ہیں پیدا کر کے درجہ بدرجہ مدارج ارتقا طے کروا تا چلا جانے والا یعنی وہ پیدا کرتا ہے
اور وہ خود درجہ بدرجہ مختلف مدارج میں سے گزار کے اس کی جو استعداد ہے اس کو اپنے مخصوص
دائرہ استعداد کمال تک پہنچاتا ہے۔مثلاً گندم کا بیج ہے ہمارے ہزاروں زمیندار بھائی یہاں بیٹھے
ہیں وہ گندم کا پیج اپنے کھیتوں میں ڈال کے جلسہ سننے کے لئے آ جاتے ہیں۔اب یہ بھی نہیں کہ خدا
کے حکم کے بغیر گندم کا بیج گندم کی فصل کی شکل اختیار کر کے گندم پیدا کرتا ہے۔اس کو اللہ تعالیٰ کا حکم
ہے کہ میں اپنے بعض بندوں کا تیرے ذریعہ سے پیٹ بھرنا چاہتا ہوں اس لئے تو ایک کی بجائے
ستریا سویا دوسو یا استعداد کے مطابق سات سو تک یا اس سے بھی بڑھ کر جیسا کہ قرآن کریم نے بتایا
ہے۔بڑھنا ہے لیکن خدا تعالیٰ کا یہ حکم مختلف دوروں میں سے اس بیج کو گزارتا ہے پہلے اس کی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۰۶
۲۸ دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
جڑیں نکلتی ہیں اور زمین کے اندر پھیلنی شروع ہو جاتی ہیں اور جو نئے نئے زمیندار بنتے ہیں ان کو
پہلے دن بڑی گھبراہٹ ہوتی ہے کہ پتہ نہیں اس سے روئیدگی باہر آئے گی یا نہیں اور ہر دوسرے
رے دن جب تک وہ باہر نہیں آ جاتا جا کے اس مٹی کو کرید کے جسے پنجابی میں پھولنا کہتے ہیں وہ
دیکھتے ہیں کہ نیچے جڑیں بن رہی ہیں یا نہیں۔پھر وہ کچھ دنوں کے بعد باہر نکل آتی ہیں۔جس طرح
زردرنگ کا نحیف کمزور بچہ ہوتا ہے وہ اس کی شکل ہوتی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کے حکم سے زمین سے
اور پانی سے وہ اپنی غذا کو لیتا ہے اور بڑھتا ہے پہلے پتے نکالتا ہے اور اس کا فائدہ یہ ہے کہ پتے
جب زمین اور سورج کی شعاعوں سے اپنی طاقت حاصل کر لیتے ہیں تو اس سٹاک کو جس میں بعد
میں گندم کے دانے لگتے ہیں۔اس کو یہ طاقت دیتا ہے اور وہ بڑھنی شروع ہو جاتی ہے۔پھر سٹہ نکل
آتا ہے اس کو ، اور پھر پتے اور اس کا جو سٹاک ہے تنا چھوٹا سا وہ اپنی ساری طاقت بیج کی طرف
منتقل کر کے بڑھاپے کی چادر اوڑھ لیتا ہے اور اس کی کمر بعض دفعہ دہری ہو جاتی ہے چہرہ زرد ہو
جاتا ہے اور کوئی جان اُن میں نہیں رہتی خون سب خشک ہو جاتا ہے اور دانے موٹے ہونے شروع
ہو جاتے ہیں۔پس ایک لمبا سلسلہ درجہ بدرجہ ترقی کرنے کا ہر چیز میں ہمیں نظر آتا ہے یہ ایک مثال
میں نے دی ہے۔قرآن کریم نے ہمیں فرمایا کہ اس عالمین میں بنیادی طور پر تدریجی ترقی کا اصول قائم کیا
گیا ہے۔اس تدریجی ترقی کا اصول کس لئے قائم کیا گیا ہے اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
تدریجی ترقی کا اصول اس مقصد کے حصول کے لئے ہے جس مقصد کے حصول کے لئے اس عالمین
کو پیدا کیا گیا یعنی عالمین کو پیدا کیا گیا ایک خاص مقصد کے لئے اور اس تدریجی ترقی اور تدریجی
ارتقاء کا اصول قائم کیا گیا ہے تا کہ وہ مقصد حاصل ہو جائے۔اللہ تعالیٰ سورۃ عنکبوت میں فرماتا ہے خَلَقَ اللهُ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ (العنكبوت : ۴۵)
کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا ہے اس طرح اللہ تعالیٰ سورۃ روم میں
فرماتا ہے۔اَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ مَا خَلَقَ اللهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَجَلٍ
وَأَجَلٍ مُّسَمًّى وَإِنَّ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ بِلِقَآئِ رَبِّهِمْ لَكْفِرُونَ (الروم : ١٩) کیا وہ سوچتے نہیں اور
فکر اور غور نہیں کرتے اپنے نفسوں میں کہ اللہ تعالیٰ نے ان آسمانوں اور زمین کو ایک خاص مقصد کے لئے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۰۷
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
اور ایک مقررہ وقت کے لئے پیدا کیا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ سورۃ احقاف میں فرماتا ہے۔مَا خَلَقَ اللهُ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَجَلٍ مُّسَمًّى (الاحقاف:۴) که الله تعالى -
کہ نے
ان آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے اندر اور ان کے درمیان پایا جاتا ہے بلا وجہ اور حکمت کے
بغیر پیدا نہیں کیا اور نہ کوئی مدت مقرر کرنے کے بغیر پیدا کیا ہے۔اسی طرح اور بہت سے مقامات پر
قرآن کریم نے بڑے زور کے ساتھ اس دعوی کو انسان کے سامنے پیش کیا ہے کہ اس کائنات کی
پیدائش ایک خاص مقصد کے حصول کے پیش نظر کی گئی ہے۔یہ چاند ، یہ ستارے، یہ سورج، اب جب
ہمارا علم بڑھ گیا ہے تو ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بے شمار سورج ہمارے نظام شمسی کی طرح اس
عالمین میں پائے جاتے ہیں۔پھر آسمانوں کے متعلق تو بڑا تھوڑا اعلم ہے۔کم از کم تھوڑا بہت علم ہم نے
حاصل کر لیا ہے کہ بعض ستارے زیادہ روشن ہیں اور بعض کم اور بعض ستارے ہم سے قریب ہیں اور بعض
بہت دور یعنی یہ محض فلسفیانہ رنگ میں نہیں بلکہ دور بینوں سے ہم نے یہ پتہ لیا اور ہم نے شعاعوں کے
متعلق یہ بھی پتہ کر لیا کہ کتنے لائٹ ایرز میں ، یعنی کتنے ایسے سالوں میں کہ جس میں شعاعوں کی ایک
سال کی رفتار جو ہے (اسے لائٹ ایرز (Light years) کہتے ہیں ) وہ روشنی یہاں تک پہنچی وغیرہ
وغیرہ اور اس سے جو علم حاصل ہوا جس سے ہمیں فائدہ پہنچ رہا ہے وہ یہ ہے کہ جس طرح چاند اور سورج
کی روشنی ہماری فصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے اندر بعض خاص خصوصیتیں پیدا کرتی ہے اسی
طرح ستاروں کی روشنی بھی اثر انداز ہوتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ آج گندم کا دانہ جس میں مثلاً ؟
تعداد تو نہیں یاد کسی کو پتہ بھی نہیں، گنا بھی نہیں جا سکتا ہے، لیکن مثال دے دیتے ہیں ، جس کی پرورش
میں ایک ہزارستاروں نے دودھ پلایا۔وہ اس دانہ سے مختلف ہے۔جو آج سے پانچ ہزار سال پہلے پیدا
ہوا تھا اور جس کی پرورش میں صرف نو سوستاروں کی روشنی کا حصہ تھا۔عقلاً اس میں اختلاف ہونا چاہئے
تھا کیونکہ زیادہ ستاروں کی روشنی پرورش کا باعث بنی تو اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ یہ جو میں نے ستارے
بنائے، پھر زمین بنائی اور پھر میں نے بے شمار چیزیں بنادیں مختلف انواع کے کچھ حیوان ہیں۔کچھ
نباتات سے تعلق رکھنے والی ہیں۔کچھ معد نیات سے تعلق رکھنے والی ہیں وغیرہ وغیرہ اور پھر ہر چیز میں
میری جس جس صفت کا جلوہ ہوا ہے چونکہ میری ہر صفت اور اس کے جلوے غیر محدود ہیں۔اس چیز کے
جو خواص ہیں وہ غیر محدود ہیں۔تو اتنا بڑا کارخانہ اپنی وسعتوں کے لحاظ سے بھی اور اپنی گہرائیوں کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۰۸
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
لحاظ سے بھی بے فائدہ اور بلا مقصد نہیں ہے، کوئی بات میرے سامنے تھی ، کوئی مقصد میرے پیش نظر تھا
جس کے لئے میں نے اس کارخانہ عالم کو بنایا۔دوسری صداقت جو قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ پیدائش عالمین کا
جو بھی مقصد ہے اس کا تعلق انسان سے ہے یعنی انسان نے اس مقصد کو پورا کرنا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے:۔وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنّى جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرة: ٣١)
کہ اللہ تعالیٰ نے پیدائش عالم کے وقت ملائکہ سے یہ کہا کہ میں ایک ایسی نوع پیدا کرنے لگا
ہوں جو میرے خلیفہ اور میرے نائب ہو کر زندگی گزاریں گے۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ میں ایک ایسی نسل ، ایسی نوع انسانی پیدا کرنے لگا ہوں جن میں یہ استعداد اور قوت
رکھی جائے گی کہ وہ میری صفات کا مظہر بن سکیں کوئی خلیفہ اور نائب ایسا نہیں جو اس کی صفات کا
مظہر نہ بنے۔تو اس آیت میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ زمین اور آسمان اور جو اس کے درمیان ہے اس کی
پیدائش کا مقصد انسان سے تعلق رکھتا ہے اور انسان کو یہ کہا کہ تم غور کرو کہ اگر پیدائش عالمین کا
مقصد تم سے تعلق نہ رکھتا تو پیدائش کی ہر چیز کو تمہاری خدمت میں نہ لگایا جاتا۔اگر وہ مقصد جو اس
عالمین کی پیدائش کا ہے مثلاً ہمارے سورج سے تعلق رکھتا تو ہم غلاموں کی طرح اس سورج کی
خدمت کر رہے ہوتے جس طرح خدا چاہتا کہ ہم خدمت کریں لیکن ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ نہ صرف
یہ سورج بلکہ دنیا میں جو بے شمار سورج پائے جاتے ہیں سارے کے سارے انسان کی خدمت میں
لگے ہوئے ہیں اور نہ صرف یہ عالمین بلکہ جو ان کا سہارا ہیں یعنی ملائکہ اور ان کی قوتیں وہ بھی
انسان کی خدمت میں لگی ہوئی ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے بار بار اس طرف متوجہ کیا کہ ہم نے جس چیز کو
بھی پیدا کیا تمہاری خدمت میں لگا دیا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔أَلَمْ تَرَوْا اَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ
نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى
وَلَا كِتَبٍ مُّنِيرٍ (لقمن: ٢١)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۰۹
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کیا تم لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے اسے
تمہاری خدمت پر لگایا ہوا ہے اور اس رنگ میں لگایا ہوا ہے کہ اپنی اس خلق کو تمہاری خدمت پر
لگانے کے نتیجہ میں تمہارے لئے جن نعمتوں کے سامان پیدا کر دیے گئے ہیں۔انہیں تم شمار نہیں کر
سکتے انہیں تم گنتی میں نہیں لا سکتے۔وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً اور تم پر اپنی نعمتیں
ظاہری ہوں یا باطنی پانی کی طرح بہادی ہیں جس طرح سمندر کے پانی کے قطرے نہیں گنے جاسکتے
(شائد وہ گنے جائیں لیکن اس سے زیادہ بڑھ کر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانیوں اور
اس کے احسانوں کا شمار نہیں ہے۔اس سے تمہیں یہ سبق لینا چاہئے اس سے یہ حقیقت تم پر واضح
ہونی چاہئے کہ پیدائش عالم کا مقصد انسان سے تعلق رکھتا ہے لیکن اس کے باوجو دلوگوں میں سے
وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے بارہ میں بات شروع کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یا تو خدا ہے ہی نہیں اور
اگر ہے تو اس کو ہمارے ساتھ کیا غرض ؟ اور اس بحث میں ان کے پاس نہ کوئی دلیل ہوتی ہے
وَلَا هُدًى۔نہ صحف سابقہ میں سے کسی آسمانی صحیفے کا اس کے پاس کوئی استدلال ہوتا ہے
وَلَا كِتُبِ منیر اور نہ قرآن کریم سے کوئی استدلال وہ ایسا کر سکتے ہیں۔تو عقل ، پہلی کتا بیں
جو ان میں سے سچائیاں قائم رہ گئی ہیں اور دنیا کو روشن کرنے کے لئے جو کتاب منیر قرآن کریم میں
نازل ہوئی ہے ان میں سے کوئی پختہ دلیل نکال کر وہ اپنے موقف کی تائید میں بیان نہیں کر سکتے اور
اس بات سے وہ انکار کرتے ہیں کہ یہ دنیا کسی مقصد کے پیش نظر پیدا کی گئی ہے اور آخرت پر جو
شخص ایمان نہیں لاتا ( اور دنیا میں ایسے انسانوں کی بڑی کثرت ہے ) اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ
یہ سمجھتے ہیں کہ پیدائش انسانی کی کوئی غرض نہیں ساری دنیا کو ، کائنات کو ، موجودات کو جو پیدا کیا گیا؟
ہے یہ بے مقصد ہے انسان اس دنیا میں آیا ہے اور مر جائے گا اور ختم ہو جائے گا یہ قصہ ہے۔اسی طرح سورہ جاثیہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
قُلْ لِلَّذِينَ آمَنُوا يَغْفِرُوا لِلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ أَيَّامَ اللهِ لِيَجْزِى قَوْمًا بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
:
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ثُمَّ إِلى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ (المائية : ۱۴ تا ۱۶) ۚ
کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کا سب اُس نے تمہاری خدمت پر لگا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۱۰
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کھا ہے اور جو فکر کرنے والی اور تدبر کرنے والی اور غور کرنے والی قوم ہے ان کے لئے اس میں ایک بڑا
نشان ہے اور وہ معلوم کر سکتے ہیں کہ اس کائنات کی پیدائش اور انسان کی پیدائش کے پیچھے کوئی مقصد
ہے۔اس لئے قُلْ لِلَّذِينَ آمَنُوا تو مومنوں سے کہہ دے کہ تم اللہ تعالیٰ کی جزاء کی امید رکھو کیونکہ
ایک مقصد کے پیش نظر تمہیں پیدا کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ تم اپنی استعداد کے مطابق صفات باری کے مظہر بنو
اور جو شخص اپنی استعداد کے مطابق صفات باری کا مظہر بن جاتا ہے وہ منبع مسرت اور خوشیوں کے سرچشمہ
سے پرسکون اور خوشحال زندگی حاصل کرتا ہے جس پر کبھی فنا نہیں آتی ہے۔اس لئے تم اللہ کی سزا سے
ڈرو کیونکہ اللہ تعالیٰ کی گرفت کے یہ معنے ہوں گے کہ جو مقصد تم سے وابستہ کیا گیا تھا اس میں تم ناکام ہوئے
اور جو خوشیاں تمہارے لئے مقدر کی گئی تھیں ان سے تم محروم ہوئے اور خدا تعالیٰ سے دوری کے نتیجہ میں جو
عذاب مقدر کیا گیا تھا اس کے تم حق دار ٹھہرے۔خود ہی نہیں بلکہ جو سزا سے نہیں ڈرتے اور اپنے رب
کو نہیں
پہچانتے ان کو بھی معاف کریں اور ایسے سامان پیدا کریں کہ ان کی توجہ محبت اور پیار کے ساتھ ان کے رب کی
طرف پھیری جاسکے اور خود سزا دینے کی طرف متوجہ نہ ہوں اور نہ خدا سے یہ کہیں کہ جلد انہیں سزا دے بلکہ
کوشش یہ کریں کہ ایسے لوگ بلکہ ساری دنیا ہی اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ جائے۔، عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا الله تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان لوگوں کو تم اچھی طرح
سمجھا دو کہ ہمارا جو یہ مطالبہ ہے کہ ہماری ہدایت کے مطابق ہمارے ارشادات کی روشنی میں مناسب
حال نیک اعمال بجالا یا کرو فَلِنفیسہ اس میں تمہارا فائدہ ہے کیونکہ اسی کے نتیجہ میں تم اس مقصد کو
حاصل کر سکتے ہو جو تمہاری زندگی کا مقصد ہے۔تو دوسری بات قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں یہ معلوم ہوتی ہے کہ جس مقصد کے لئے
کا ئنات اور موجودات کی پیدائش ہوئی ہے اس کا تعلق انسان سے ہے اور اس کا یہ تعلق انسان سے
ہے کہ وہ اپنی قوتوں اور استعدادوں کے دائرہ کے اندر مظہر صفات باری بن سکے اور اللہ تعالیٰ نے
ایسی ہدایتوں کے سامان پیدا کئے ہیں کہ جو شخص اپنی زندگی کے مقصد کے حصول کی کوشش کرے وہ
اس میں کامیاب بھی ہو جائے۔اسی لئے جو بنی نوع انسان کے مختلف ادوار ہیں اپنے اپنے دائرہ
میں جو اس وقت کے انسان کو اس کے کمال تک پہنچانے کے لئے ضرورت تھی اس کے مطابق
خدا تعالیٰ نے اس زمانہ کے نبی اُس قوم کے نبی کو ہدایت دے دی اور اس آیت استخلاف میں جو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۱۱
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
ابھی میں نے پڑھی اس میں جو کہا گیا ہے کہ میں اپنا ایک خلیفہ بنانا چاہتا ہوں اس سے ہمیں یہ بھی
پتہ لگتا ہے کہ اگر چہ عام طور پر اس کا ئنات کو پیدا کرنے سے اللہ تعالیٰ کی غرض یہ ہے کہ ایک ایسی
نوع پیدا ہو کہ جو مظہر صفات باری بن سکے۔لیکن اصل غرض یہ ہے کہ ایک ایسا وجود پیدا ہو جائے
کہ جو اللہ کا مظہر اتم ہو یعنی تمام صفات باری کا وہ کامل مظہر ہو۔صرف اللہ کی اس صفت کا وہ مظہر نہ
ہو کہ وہ ذوانتقام ہے۔خدا تعالیٰ بدلہ لیتا ہے جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نمایاں طور پر خدا کی
اس صفت کا مظہر بنے اور انتقام لینے پر آپ نے زور دیا ، یا وہ اللہ کی صرف اس
بنے کہ وہ غفور ہے معاف کر دیتا ہے۔جیسے حضرت مسیح علیہ السلام صرف اس صفت کا نمایاں طور ہے
مظہر بنے اور صفات کا بھی بنے لیکن نمایاں طور پر اس صفت کا مظہر بنے اور یہ کہا کہ اگلا آدمی خواہ
بدیوں میں ترقی کرتا چلا جائے تم اس کو معاف کرتے چلے جاؤ اور یہ نہیں بتایا کہ سوچ لیا کرو کہ
تمہارے معافی دینے کے ساتھ کہیں وہ اپنی بدیوں میں تو ترقی کر کے اللہ تعالیٰ سے اور بھی بعد تو
نہیں حاصل کر لیتا۔تو ان آیات سے خصوصاً اس آیت سے کہ میں اپنا ایک نائب اور خلیفہ بنانا چاہتا ہوں اس
بات کا پتہ لگتا ہے کہ کائنات کی پیدائش کا اصل اور حقیقی مقصد یہ تھا کہ ایک ایسا انسان وجود پذیر ہو
جو اللہ ( اور اللہ کے معنے ہیں مجمع جمیع صفات کا ملہ حسنہ وہ ذات جو تمام کامل اور اچھی صفات کی
جامع ہے) کا مظہر اتم بن جائے یعنی اس کے اندر بھی ظلی طور پر تمام صفات الہیہ جمع ہو جائیں۔تو اس سے ہمیں تین چیزوں کا پتہ لگا ایک یہ کہ مقصد کا تعلق انسان سے ہے دوسرے یہ کہ یہ
مقصد یہ ہے کہ بنی نوع انسان اس لئے پیدا کئے گئے ہیں کہ پیدائش عالم کا یہ مقصد حاصل ہو سکے
کہ ایک ایسی نوع پیدا ہو جائے جو صفات باری کی مظہر بننے کی قوت اور استعدادا اپنے اندر رکھ سکتی
ہو اور ہمیں یہ پتہ لگا کہ اصل اور حقیقی مقصد یہ ہے کہ ایک ایسا انسان کامل پیدا ہو جو اللہ تعالیٰ کا
مظہر اتم ہو یعنی اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کا مظہر ہو تمام صفات کا جو مظہر ہو گا اصولی طور پر وہ اللہ کا
مظہر ہو گا۔وہ ان بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ (البروج : ۱۳) کی صفت کا بھی مظہر ہو گا جب گرفت کرے گا
تو اس کی گرفت بھی بڑی سخت ہو گی اس میں بھی وہ اللہ تعالیٰ کی صفت کا مظہر ہو گا اور
وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ (الاعراف: ۱۵۷) کی ایک صفت باری ہے۔جب وہ رحمت

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۱۲
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کرنے پر آئے گا تو اس میں بھی وہ کامل طور پر اللہ کی اس صفت کا مظہر ہوگا۔جب وہ معاف کرے
گا تو لَا تَغْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (یوسف : ۹۳) کا ایسا نعرہ لگائے گا کہ انسانی تاریخ اس کی مثال
نہیں پیش کر سکے گی۔جب وہ عزیز ہونے کی صفت کا مظہر بنے گا تو سارا عرب جب اکٹھا ہو جائے
گا تو وہ قدرت الہی جو اس میں جلوہ گر ہوگی ہوا کے ذروں کی طرح اسے اڑا کے رکھ دے گی۔پس
تمام صفات کا وہ مظہر ہو گا۔اس مقصد کے حصول کے لئے ایک ایسے ہی انسان کامل کی ضرورت تھی۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ انسان کامل کون ہے؟ دنیا میں جب سے انسان کی پیدائش
ہوئی ہے بڑے بڑے مقرب پیدا ہوئے لیکن وہ انسان کامل جس نے اس خلافت حقہ کا حق ادا کیا
اپنی استعداد کی رو سے بھی اور اس استعداد کی تربیت کاملہ کی رو سے بھی ( خالی استعداد کافی نہیں
ہے استعداد کی کامل تربیت اور کامل نشو ونما کی ضرورت ہے ) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ
دعوی ہے کہ آپ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہ انسان کامل ہیں کہ جس کی پیدائش کے لئے
جس کے وجود کے لئے جس کے معرض وجود میں آنے کے لئے ساری کائنات کو پیدا کیا اور آپ
اپنی استعدادوں کے لحاظ سے بھی اور ان استعدادوں کی تربیت کے لحاظ سے بھی انسان کامل
اور جو انسان کامل ہو گا وہ اشرف المخلوقات بھی ہوگا یعنی حقیقی معنے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
اشرف المخلوقات ہیں۔تو ایک تو آپ کی صفت آپ کے دعوئی کے مطابق ہے (ابھی ہم آپ کے
دعوئی میں ہیں) آپ کا دعویٰ ہے اور قرآن کریم نے بڑے زور سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم سے بہتر کوئی مخلوق نہیں۔آپ اشرف المخلوقات ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے
زیادہ کامل کوئی انسان نہیں کیونکہ آپ ہی انسان کامل ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ
بلند اور ارفع شان رکھنے والا کوئی نبی نہیں کیونکہ آپ خاتم النبین ہیں۔تو یہ دعویٰ قرآن کریم نے
بھی بڑے زور سے کیا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی قرآن کریم کی اس ہدایت کے مطابق
ان
قرآنی آیات کی تفسیر میں کیا کہ میں ہی صحیح معنے میں اشرف المخلوقات، میں ہی حقیقی طور پر انسان کامل
اور میں ہی نبیوں کا سردار اور خاتم النبیین کامل اور مکمل طور پر ان کامل رفعتوں پر پہنچ جانے کی وجہ سے جہاں
تک میرے خدا نے مجھے توفیق عطا کی۔یہ دعویٰ قرآن کریم کی متعدد آیات میں ہمیں نظر آتا ہے مثلاً

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
٣١٣
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتٍ (البقرة : ۲۵۴) میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
ہے کہ اس دعوئی کا ذکر ہے کہ ایک وہ انسان بھی پیدا ہوا جو اپنے درجات میں ارفع مقام تک پہنچا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلند تر مقام تک جو انسان اپنی روحانی ارتقاء میں پہنچ سکتا تھا وہاں پہنچے اور
یہ بعض سے مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اسی طرح إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم ) (۵) کے معنے ہیں کہ تیرے اخلاق اتنے عظیم
ہیں کہ اس سے زیادہ عظمت والے اخلاق انسانی دماغ سوچ ہی نہیں سکتا۔اسی طرح اور بہت سی
آیات ہیں جن میں قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ آپ ہی اشرف المخلوقات ہیں یعنی خلق کی جو
غرض اور غایت تھی وہ آپ کے وجود میں پوری ہوئی۔آپ کی وجہ سے یہ کائنات بنی اور آپ کی
قوت اور تاثیر اور مقام کے نتیجہ میں خلق میں سے ہر چیز کو خدا کی صفات کا وہ جلوہ ملا جو ملا۔کیونکہ
جو خلق ہے اس پر اسلام نے روشنی ڈالی ہے۔مثلاً آپ کو گندم کا دانہ نظر آتا ہے، چنے کا دانہ نظر آتا ہے اور مکی کا دانہ نظر آتا ہے اور سرسوں کا
دانہ نظر آتا ہے آگے پھلوں میں کیلا یا آم وغیرہ ہر چیز نظر آتی ہے یا ہیرا نظر آتا ہے یا قوت نظر آتا
ہے زمر د نظر آتا ہے یا درخت نظر آتے ہیں یا جھاڑیاں نظر آتی ہیں پھولوں کے چھوٹے چھوٹے
پودے نظر آتے ہیں یا مختلف رنگوں کے پھل نظر آتے ہیں اور سب سے زیادہ پھول گلاب کا نظر
آتا ہے کتنی چیز میں نظر آرہی ہیں تو وہ وجود جو ہے اس کی حقیقت یہ ہے ماہیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
کسی صفت کا ظل اور اثر ہے تو ساری مخلوق اظلال و آثار صفات باری ہیں۔اس سے زیادہ ان کی
کوئی ماہیت نہیں۔تو ہر جلوہ جو ہمیں ملا ہے کیونکہ اس وقت یہ مضمون ہے میرا اس کے تسلسل میں کہوں
گا کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا ہر جلوہ جو جس رنگ میں ہمیں وہ کائنات میں نظر آتا ہے اور پیدائش عالم
سے لے کر آج تک نظر آتا رہا ہے اور آج سے لے کر قیامت تک نظر آتا رہے گا۔یہ جلوہ اسی لئے
ہے کہ اس جلوہ کی وجہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کے ہر قسم کے
جلوے ختم ہو گئے اس لئے جس چیز میں بھی ہمیں خدا تعالیٰ کی کسی صفت کا کوئی جلوہ نظر آتا ہے وہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی ہے۔ان آیات کی روشنی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی وضاحت کے ساتھ یہ دعویٰ کیا ہے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۱۴
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
وہاں ہمیں تفسیر کرنی پڑتی تھی یہ تفسیری احادیث ہیں۔ایک حدیث کے الفاظ یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ " لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الَّا فَلاكَ (موضوعات
کبیر زیر حرف لام)
اگر پیدائش عالم کی غرض تیرا وجود پیدا کرنا نہ ہوتا تو پیدائش عالم بھی نہ ہوتی اس کا ئنات کو پیدا ہی نہ کرتا۔اس حدیث کے الفاظ پر لفظی طور پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ اس کی
سند پختہ اور ثقہ نہیں ، مشکوک ہے لیکن اس کے معنے پر سب نے اتفاق کیا ہے۔کہنے والے کہتے ہیں
کہ ہماری تحقیق کے مطابق یہ الفاظ نہیں لیکن وہ یہ نہیں کہتے کہ یہ مفہوم کسی اور لفظ یا جملے میں ادا نہیں
کیا گیا۔ہمارے جو بڑے مشہور اور بڑے ثقہ علمائے ربانی گزرے ہیں ان کا اس بات پر اتفاق ہے
کہ اس قسم کے الفاظ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلائے گئے۔مثلاً وہ یہ کہتے
ہیں کہ اس حدیث پر اعتراض نہیں اس کے الفاظ یہ ہیں کہ اگر تو نہ ہوتا تو میں جنت کو نہ پیدا کرتا۔تو
معنے کے لحاظ سے تو وہی ہیں یعنی جنت کو پیدا نہ کرتا یعنی ساری پیدائش بے مقصد ہو جاتی اور
خدا تعالیٰ بے مقصد کوئی کام نہیں کرتا۔تو یہ پیدائش ہی نہ ہوتی۔اسی طرح بعض دوسرے الفاظ کے متعلق انہوں نے یہ کہا ہے کہ ان پر روایت کے لحاظ سے کسی قسم
کا اعتراض نہیں پڑتا تو جہاں تک لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک» (موضوعات کبیر زیر حرف لام)
کے الفاظ کا تعلق ہے۔روایت کے لحاظ سے یہ ضعیف ہے لیکن درایت کے لحاظ سے، معنے کے لحاظ سے
جو دوسرے الفاظ ہمیں مختلف معتبر احادیث میں ملتے ہیں ان سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ یہ بڑی ثقہ حدیث
ہے۔اپنے مفہوم اور معنے کے لحاظ سے اس میں کوئی ضعف نہیں۔دوسرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
یہ فرمایا ہے۔یہ مسند احمد بن حنبل کی حدیث ہے کہ۔قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي عَبْدُ اللهِ لَخَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَإِنَّ آدَمَ عَلَيْهِ
السَّلَامُ لَمُنْجَدِلٌ فِي طِيْنَتِه ( مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحہ ۱۲۷) کہ میں اللہ کا بندہ یقیناً خاتم النبین
ہوں اس وقت سے کہ آدم کی پیدائش بھی نہیں ہوئی تھی۔ایک اور حدیث میں ہے غالبا مسلم کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش خلق کا ئنات
سے پچاس ہزار سال پہلے ( یا کتنے سال پہلے غالباً پچاس ہزار سال پہلے ) ہوئی تھی ( تو پچاس یا

آج 10 میں سے 10 باقی